Baaghi TV

Tag: گلوکار

  • گلوکارسلمان احمد کےخلاف ایف آئی آر:یہ کیاہورہاہے:حکام نوٹس لیں:مبشرلقمان

    گلوکارسلمان احمد کےخلاف ایف آئی آر:یہ کیاہورہاہے:حکام نوٹس لیں:مبشرلقمان

    لاہور:عالمی شہرت یافتہ گلوکارسلمان احمد کےخلاف ایف آئی آر:یہ کیا ہورہاہے:حکام نوٹس لیں، پاکستان کی پہچان عالمی شہرت یافتہ گلوکار سلمان احمد کے خلاف ایف آئی اے کی طرف سے ایف آئی آر کے کاٹے جانے پرسنیئر صحافی تجزیہ نگار مبشرلقمان نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے ان کا کہنا ہے کہ یہ کیاہورہا ہے پاکستان میں جو شخص پاکستان کی پہچان ہے اس کو بھی معاف نہیں کیا جارہا

     

     

    جنون گروپ کے سلمان احمد کا لتا منگیشکر کو خراج تحسین،کہا ہمیشہ یاد رکھوں گا

    پاکستان کے سنیئر تجزیہ نگار مبشرلقمان پاکستان کی پہچان عالمی شہرت یافتہ گلوکارسلمان احمد کے خلاف ایف آئی آر کی جانب سے ایف آئی آر کے کاٹےجانے پربہت مایوس ہوئے ہیں ، ان کا کہنا ہے کہ اس طرح تو ایک منفی تاثر جائے گا ،حکام کو کچھ تو خیال کرنا چاہیے ، سلمان احمد نے کون سا ایس جرم کیا ہے کہ انکے خلاف ایف آئی آر کاٹی جائے ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ تو ہر اس شخص کے ساتھ کھڑے ہیں جس کے ساتھ زیادتی ہوتی ہے

     

    مبشرلقمان نے حکام کی توجہ اس طرف مبذول کرواتے ہوئے کہا ہے کہ ایک سچے پاکستانی کے خلاف اس قسم کے مقدمات کا قائم کرنا خود حکام کے لیے بدنامی کا باعث ہے اور یہ عمل دنیا بھر میں بدنامی کا باعث بنے گا

    یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ایف آئی اے کی جانب کو سلمان احمد کو پریشان کیا گیا ہے اور ان کے خلاف ایف آئی آر کاٹنے کی دھمکیاں بھی دی گئیں جس پر سلمان احمد نے حکام خبردار کیاتھا کہ ایسا نہ کریں جس سے کسی کے ساتھ زیادتی ہو اور ملک کا وقار بے وقار ہو

    گلوکار سلمان احمد کے بیٹوں نے یوم آزادی کی منابست اورافواج پاکستان

    یاد رہے کہ اس سے پہلے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے معروف گلوکار سلمان احمد کو نوٹس بھیجاتھا، سلمان احمد کو ان کے پی ٹی آئی کے لیے گائے گئے ترانے اور سوشل میڈیا پر ملکی اداروں کے خلاف پوسٹ لگانے پر نوٹس ارسال کیا گیا۔ گلوکار سلمان احمد نے بھی ایف آئی اے سائبر کرائم کی جانب سے نوٹس بھیجنے کی تصدیق کرتے ہوئے ٹوئٹر پر ویڈیو پیغام جاری کیاتھا اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ میری زبان بندی کروانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

    شان شاہد اور سلمان احمد نے وزیراعظم کی بھر پور حمایت کا اعلان کر دیا

    گلوکار کا کہنا تھا کہ میرے اہل خانہ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں. رانا ثناءاللّٰہ کے کہنے پر یہ سب کچھ کیا جا رہا ہے، کچھ بھی ہوجائے میں حق کا ساتھ دینے سے نہیں گھبراؤں گا۔

     

     

     

     

  • پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج میوزک کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

    پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج میوزک کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

    1982میں میوز ک کے عالمی دن منانے کا آغاز ہوا ،تب سے آج تک پوری دنیا میں اکیس جون کو میوزک کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ پوری دنیا کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی یہ دن جوش و خروش سے منایا جاتا ہے میوزک کے متوالے اس دن کو بھرپور انداز میں مناتے ہیں۔پاکستان کی دھرتی پر بننے والا میوزک پوری دنیا میں پسند کیا جاتا ہے یہاں کے گلوکار ہوں یا میوزیشنز سب نے پاکستان کا نام اپنے کام اپنے سروں کی بنا پر روشن کیا۔ آج کے دن ملک بھر میں موسیقی سے جڑے افراد تنظیموں کے اہتمام منعقد کئے جانے والی تقریبات کا حصہ بنیں گے ۔اس دن کو منانے کا مقصد تمام ملکوں کی ثقافت کو موسیقی کے زریعے اجاگر کرنا ہے ۔ پاکستانی موسیقی کی بات کی جائے تو یہاں عظیم گلوکار اور موسیقار گزرے ہیں جنہوں نے

    اپنے زمانے میں آگے کے سو سال کا کام کیا ان کے بنائے ہوئے گیت آج بھی مقبول ہیں۔میوزک کو روح کی غذابھی کہا جاتا ہے اچھا میوزک انسان کے موڈ کو مزید اچھا کر دیتا ہے ۔میوزک کے اس عالمی دن کے حوالے سے ہم امید کرتے ہیں کہ آج کے دن موسیقی کے فروغ اور اسکو در پیش مسائل کو نہ صرف اجاگر کیا جائے گا بلکہ اس کا حل بھی نکالا جائیگا ۔کچھ گلوکار ایسے گزرے ہیں جن کا نام ان کے کام کی وجہ سے رہتی دنیا تک رہے گا اس میں نور جہاں، مہد ی حسن ، نصرت فتح علیخان اور رفیع لتا و دیگر قابل ذکر ہیں۔

  • بھارتی معروف گلوکار لائیو پرفامنس کے دوران انتقال کر گئے

    بھارتی معروف گلوکار لائیو پرفامنس کے دوران انتقال کر گئے

    ممبئی: بھارت کے معروف گلوکار کرشنا کمار عرف ’کے کے‘ 53 برس کی عمر میں ایک لائیو پرفامنس کے دوران انتقال کر گئے۔

    باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا کے مطابق نامور گلوکار و اداکار کرشنا کمار ریاست مغربی بنگال کے شہر کلکتہ میں منعقدہ ایک تقریب میں اپنے فن کا مظاہرہ کررہے تھے کہ اچانک ان کی طبعیت بگڑی اور وہ اسٹیج پر گرکر ہلاک ہوگئے۔

    گلوکار کو فوری طور پر نجی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ پہلے زندگی کی بازی ہار چکے تھے، اسپتال پہنچنے پر ڈاکٹروں نے کرشنا کمار کی موت کی تصدیق کی۔


    کرشنا کمار کناتھ 22 اگست 1968 کو دہلی میں پیدا ہوئے اور 53 برس کی عمر میں کلکتہ میں دار فانی سے کوچ کرگئےمتوفی نے پسماندگان میں بیوی اور بچے چھوڑے ہیں گلوکار اور کمپوزر نے ہندی سمیت تامل، تیلگو، کناڈا اور بنگالی زبانوں میں بھارتی فلم انڈسٹری کو متعدد معروف گانے دئیے، انہوں نے اپنے کرئیر کے دوران بالی وڈ کے لیے پلے بیک گلوکاری پر توجہ مرکوز رکھی۔

    کرشنا کمار نے اپنے گانوں کی پہلی البم ’پال‘ 1999 میں ریلیز کی تھی، گلوکار کے مشہور گانوں میں’دل عبادت، توہی میری شب ہے، سن ذرا، تڑپ تڑپ (ہم دل دے چوکے صنم، 1999)، دس بہانے (دس، 2005) اور ٹیون ماری انتریان (گنڈے، 2014) سمیت متعدد گانے شامل ہیں جنہیں بھارت سمیت دنیا بھر میں خوب پذیرائی ملی۔


    گلوکار اور کمپوزر کی موت پر بھارتی لیجنڈ ویرینڈر سیواگ، ارمان ملک سمیت مداحوں ، فنکاروں اور سیاسی و سماجی شخصیات کی جانب سے اظہار افسوس کیا جارہا ہے۔

    قبل ازیں بھارتی ریاست کیرالہ میں ملیالم فلم انڈسٹری کے مقبول ترین گلوکار 78 سالہ ایڈاوا بشیر بلو ڈائمنڈ آرکسٹرا کی گولڈن جوبلی جشن پر لائیوپرفارمنس کے دوران انتقال کرگئے تھے معروف گلوکار اسٹیج پر اپنا ایک مقبول گانا گا رہے تھے جب ان کے سینے میں شدید درد اُٹھا اور وہ سینہ پکڑ کر کچھ دیر کے لیے ساکت ہوگئے اور پھر اسٹیج پر گر پڑے۔

    گلوکار کو فوری طور پر قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ایڈاوا بشیر کے موت کی تصدیق کردی۔ ان کے فلمی گیت کیرالہ میں زبان زد عام ہیں لیکن وہ اپنی لائیوپرفارمنس کےلیے پورے بھارت میں شہرت رکھتےتھےایڈاوا بشیر نے 1972 میں میوزیکل اکیڈمی سے موسیقی کی تعلیم مکمل کی تھی۔ وہ کسی اکیڈمی سے موسیقی کی تعلیم حاصل کرنے والے چند بھارتی گلوکاروں میں سے ایک تھے۔

  • معروف گلوکارعلی ظفر خدشات میں مبتلا، مداحوں کے نام اہم پیغام جاری

    معروف گلوکارعلی ظفر خدشات میں مبتلا، مداحوں کے نام اہم پیغام جاری

    لاہور:معروف گلوکارعلی ظفرکا مداحوں کے نام اہم پیغام جاری،اطلاعات کے مطابق پاکستان کے معروف ترین گلوکار علی ظفر کو اپنی بڑھتی عمر کے باعث بڑھاپے کا خوف لاحق ہوگیا ہے۔

     

     

    گزشتہ روز علی ظفر کی 42 ویں سالگرہ پر انہیں مداحوں کی جانب سے خوب مبارکباد دی گئی۔علی ظفر نے بھی انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے ویڈیو میں اپنے چہرے کا تجزیہ کرتے ہوئے بڑھتی عمر کے اثرات کا جائزہ لیا۔

     

     

    مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے علی ظفر کا کہنا تھا کہ یہ بہت ضروری ہے کہ ہم بڑھتی ہوئی عمر کے ساتھ اپنا جائزہ بھی لیتے رہیں۔

    علی ظفر نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ایک ایسے دور میں جہاں ہم اپنی تصویر کے بارے میں حد سے زیادہ فکر مند ہیں، ایچ ڈی کلیئرٹی کے ساتھ آئی فون کیمرے پر بغیر کسی فلٹر یا میک اپ کے عمر ایک اہم کلینیکل ٹیسٹ ہے۔انہوں نے اپنے چہرے کے ساتھ آنکھوں کے گرد اور ماتھے پر پڑنے والی جھریوں کا جائزہ بھی لیا۔

    گلوکار اور اداکار بڑھتی عمر کے ساتھ اپنے چہرے میں آنے والی تبدیلیوں سے مطمئن نظر آئے اور جھریاں چھپانے کے لیے انجیکشنز لگوانے کی بھی مخالفت کی۔

    علی ظفر نے کیپشن میں مزید لکھا کہ اس تجربے کو گھر پر نہ آزمائیں اور نہ ہی اس پر میمز بنائیں، اس تجربے کے بعد مجھے جج نہ کریں اور نہ ہی مجھے ان فالو کریں اور دوستوں کے ساتھ شیئر نہ کریں،ر سب سے بڑھ کر یہ کہ اسے یا مجھے سنجیدہ نہ لیں، اس کا مذاق اڑائیں، ہنسیں، لطف اٹھائیں، ہنستے رہیں اور گاتے رہیں۔

  • گلوکار ابرارالحق کو بچی کی روٹی تیار کرنے کی ویڈیو شئیرکرنے پر تنقید کاسامنا

    گلوکار ابرارالحق کو بچی کی روٹی تیار کرنے کی ویڈیو شئیرکرنے پر تنقید کاسامنا

    معروف گلوکار اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ابرارالحق کو ٹوئٹر پرتنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

    باغی ٹی وی : گلوکار و سیاستدان نے 26 نومبر کو ٹوئٹر پر مختصر ویڈیو شیئر کی، جس میں ایک بچی کو باورچی خانے میں روٹی تیار کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچی چھوٹی روٹی تیار کر رہی ہیں اور اسی دوران ان کی والدہ کی آواز بھی سنائی دیتی ہے۔


    مذکورہ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے ابرارالحق نے کیپشن میں لکھا کہ تربیت کے لیے سب سے بہترین عمر یہی ہے-

    عمران خان نے خواب دکھا کر چکنا چور کر دیئے : عفت عمر

    گلوکار کی ٹوئٹ پر درجنوں افراد نے تبصرے کیے جبکہ اسے ری ٹوئٹ بھی کیا گیا۔


    ان کی ویڈیو پر کمنٹ کرنے والے زیادہ تر افراد نے گلوکار کو تنقید کا نشانہ بنایا صحافی و بلاگر مہوش اعجاز نے انہیں یاد دلایا کہ روٹی پکانے کا تعلق کسی مخصوص صنف سے نہیں بلکہ یہ ایک مہارت ہے کاش یہی تربیت لڑکوں کو بھی دی جاتی اور ہم سوشل میڈیا پر ان کی ویڈیوز بنا کر لوگوں کو فخر سے دکھاتے۔


    سماجی کارکن اور وکیل ندا کرمانی نے ابرارالحق کی ویڈیو پر رد عمل دیتے ہوئے ٹوئٹ کی کہ پاکستان سمیت متعدد جنوبی ایشیائی ممالک میں گول روٹی بنانے کو خواتین سے منسوب کیا جاتا ہے اور یہ ایک طرح کا جبر بھی ہے اور مذکورہ مہارت کو کبھی مرد حضرات سے منسوب کیا ہی نہیں جاتا۔


    ندا نے لکھا کہ پوچھنے والوں کے لیے ‘بڑی بات کیا ہے ابرار الحق کی اپنی چھوٹی بیٹی کی روٹیاں بناتے ہوئے ویڈیو۔ نہیں، یہ انسانیت کے خلاف جرم نہیں ہے، اور ہاں وہ پیاری ہے، لیکن سیاق و سباق کی اہمیت ہے-

    کراچی سفید شیر کی ہلاکت: شوبز فنکار انتظامیہ پر برہم، چڑیا گھر بند کرنے کا مطالبہ

    ایک اور صارف نے گلوکار کی ویڈیو کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے ان کی بات کو درست قرار دیا، تاہم ساتھ ہی انہیں طعنہ دیا کہ وہ دونوں صنف لکھنا بھول گئے۔

    اسی طرح دیگر درجنوں افراد نے بھی ابرارالحق کے کیپشن پر اعتراض کرتے ہوئے انہیں یاد دلایا کہ روٹی پکانا دیگر مہارتوں کی طرح کی ایک مہارت ہے، جو مرد و خواتین دونوں کو آنی چاہیے۔
    https://twitter.com/yestroublemaker/status/1464182521789399065?s=20
    جہاں لوگوں نے ان پر تنقید کی، وہیں بعض لوگوں نے ابرارالحق کے حق میں بھی کمنٹ کیے اور لکھا کہ گلوکار کی جانب سے ویڈیو شیئر کیے جانے کے بعد اب لبرلز اور فیمنسٹ افراد آگ بگولہ ہوجائیں گے-


    https://twitter.com/Kan__Fatima/status/1463884691501629442?s=20
    https://twitter.com/OmarBinMuaz1/status/1464160134909865984?s=20

    بھارتی ڈراما ساز نے”میرے پاس تم ہو” کی کاپی بنالی، سوشل میڈیا صارفین…