Baaghi TV

Tag: گلیاں تالاب

  • دو ماہ سے گلیاں تالاب،اہلیان علاقہ کیلئے باعث عذاب

    دو ماہ سے گلیاں تالاب،اہلیان علاقہ کیلئے باعث عذاب

    قصور
    نواحی گاؤں موضع اوراڑہ نو میں ٹھیکیدار نے گزشتہ دو ماہ سے لوگوں کا جینا حرام کر دیا،گلیاں تالاب،لوگ گھروں میں محصور،ڈپٹی کمشنر قصور سے نوٹس کی اپیل

    تفصیلات کے مطابق قصور کے نواحی گاؤں موضع اوراڑہ نو حدود تھانہ راجہ جنگ میں ٹھیکیدار نے ہزاروں لوگوں کی زندگیاں اجیرن بنا رکھی ہیں

    گاؤں میں گزشتہ دو ماہ قبل ترقیاتی کام شروع ہوا جس کے باعث گاؤں کی نالیاں بنائی گئیں تو ساتھ ہی سولنگ بھی اکھاڑ دیا گیا تاکہ پی سی سی ڈالی جائے تاہم آج دو ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود نا تو پی سی سی ڈالی گئی ہے نا ہی اکھاڑی گئی اینٹوں کو دوبارہ لگایا گیا ہے جس کی وجہ سے بارش کے پانی اور نالیوں کے پانی سے گاؤں کی تمام گلیوں میں پانی جوہڑوں کی طرح کھڑا ہے
    اس بابت گاؤں کے لوگوں کا جینا محال ہو چکا ہے اور تعفن و بدبو کا راج ہے
    لوگ پیدل نہیں گزر سکتے تو موٹر سائیکل و رکشہ وغیرہ کہاں سے گزرے گا
    لوگ محض اپنے گھروں تک محصور ہو چکے ہیں
    اہلیان علاقہ نے ڈپٹی کمشنر قصور سے ازخود نوٹس کی اپیل کی ہے اور جلد سے جلد پی سی سی ڈالنے اور دیگر ترقیاتی کاموں کا مطالبہ کیا ہے

  • گلیوں بازاروں میں پانی،نمازی گھروں میں ادائیگی نماز پہ مجبور

    گلیوں بازاروں میں پانی،نمازی گھروں میں ادائیگی نماز پہ مجبور

    قصور
    مین دیپالپور روڈ پہ واقع شہری آبادی شدید پریشان،نکاسی آب نا ہونے کے باعث گلیاں تالاب،رہائشیوں کا گزرنا محال ،انتظامیہ خاموش

    تفصیلات کے مطابق مین دیپالپور قصور روڈ سٹی نزد دربار بابا کمال چشتی کے نزدیک واقع ٹبی کمبواں والی میں سویوں والی فیکٹری کے قریب کے رہائشی دن رات سخت اذیت میں مبتلا ہیں
    نکاسی آب نا ہونے کے باعث پانی گلیوں بازاروں میں جمع رہتا ہے اور تالاب کا منظر پیش کرتا ہے جس کے باعث لوگوں کا گزرنا بہت اذیت ناک ہے خاص کر عورتیں،بچے اور بزرگ شدید پریشان ہیں
    نماز پڑھتے نماز گندے پانی سے پریشان ہیں اور معمر افراد مسجد کی بجائے گھر پہ نماز ادا کرنے پہ مجبور ہیں

    اہلیان علاقہ نے اس بابت انتظامیہ کو کئی بار آگاہ بھی کیا ہے مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی

    اہلیان علاقہ نے ڈپٹی کمشنر قصور سے ازخود نوٹس لے کر عمل کی استدعا کی ہے

  • بارش ختم مگر مسائل نہیں

    بارش ختم مگر مسائل نہیں

    قصور
    کھڈیاں خاص میں بارش ختم ہونے کے بعد بھی گلیاں تالاب
    لوگ پریشان
    تفصیلات کے مطابق کھڈیاں خاص میں پچھلے دنوں سے مسلسل بارش کی وجہ سے گلی محلے بازار تالاب کا منظر پیش کر رہے ہیں اسی کے ساتھ کوٹ سردار محمد کی گلیوں کے اندر پانی جمع ہوچکا ہے اور لوگوں کے گھروں اندر پانی جمع ہوچکا ہے اور اس کے علاوہ کھڈیاں کے اکثر محلوں کے اندر پانی جمع ہے مساجد پارک اور گراونڈ کے اندر بھی پانی جمع ہے لوگوں کا کہنا ہے کہ ہم ٹاون کمیٹی کھڈیاں جاتے ہیں تو ٹاون کمیٹی کھڈیاں والے لوگوں کے مسائل سننا گوارہ نہیں کرتے
    لہذہ ڈی سی قصور نوٹس لے کر ہماری مشکلات کا ازالہ کریں