Baaghi TV

Tag: گمشدہ بچہ

  • گمشدہ بچہ پولیس نے ڈھونڈ لیا،ورثا کے حوالے

    گمشدہ بچہ پولیس نے ڈھونڈ لیا،ورثا کے حوالے

    قصور
    پولیس نے چند گھنٹوں بعد ہی 9 سالہ بچہ ڈھونڈ کر والدین کے حوالے کر دیا ،والدین کی پولیس کو دعائیں

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ دن لیاقت علی رہائشی علاقے تھانہ سٹی چونیاں نے ایس ایچ او سٹی چونیاں کو تحریری درخواست دی کہ اس کا 9 سالہ بچہ شفاقت علی گھر سے غائب ہے جس کا ہر جگہ پتہ کیا گیا ہے تاہم کوئی پتہ نہیں چلا
    ایس ایچ او نے فوری ایک ٹیم تشکیل دی جس نے کمال مہارت سے چند ہی گھنٹوں میں گم شدہ بچہ ڈھونڈ کر والدین کے حوالے کر دیا
    بچے کے والدین نے پولیس کے فوری اعلیٰ کارکردگی و کمال مہارت پر ان دعائیں دیں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا

  • 3 ماہ قبل گم ہونے والے بچے کو پولیس نے تلاش کر لیا

    3 ماہ قبل گم ہونے والے بچے کو پولیس نے تلاش کر لیا

    قصور
    پولیس کا لاپتہ افراد کو اپنوں سے ملانے کی روایت برقرار ایسا ہی کچھ ایس ایچ او سید افتخار بخاری تھانہ تھ شیخم اور ان کی ٹیم نے کر دکھایا

    تفصیلات کے مطابق 3 ماہ قبل گمشدہ بچہ علی اپنے گھر والوں سے بچھڑجانے کے بعد واپس اپنے والدین کی آغوش میں آگیا شکریہ تھانہ تھ شیخم پولیس قصور تھانہ تھ شیخم ایس ایچ او سید افتخار بخاری اور پولیس ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گمشدہ بچے کو متعلقہ کوٹرادھاکشن پولیس اور ورثاء کے حوالے کردیا قصور3 ماہ قبل 5 سالہ بچہ علی گھر سے نکل کر کہیں غائب ہوگیا تھا جس کی گمشدگی کی ایف آئی آر تھانہ کوٹ رادھا کشن مورخہ 9 فروری 2021 درج کروائی گئی تھی گمشدہ بچے کی تھانہ تھ شیخم پولیس نے مختلف تھانوں میں رابطے کیے اور سوشل میڈیا پر خبریں چلنے کے بعد ورثاء تھانے میں پہنچ گئے جو خوشی سےنہال ہو رہے تھے۔ اس موقع پر بچے کے والدین نے ایس ایچ او سید افتخار بخاری اور تھانہ تھ شیخم پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا یوں آج تھانہ تھ شیخم پولیس نے لوگوں کے جان و مال کی حفاظت کے حلف کی پاسداری کرتے ہوئے اپنے فرض کو نبھاتے ہوئے عوام کو یہ پیغام دیا کہ پولیس کا ہے فرض مدد آپ کی ڈی پی او قصور عمران کشور نے ایس ایچ او تھانہ تھ شیخم اور ان کی ٹیم کو اچھی کارکردگی پہ شاباش دی

  • گمشدہ بچہ پولیس نے

    گمشدہ بچہ پولیس نے

    قصور
    ایک اور بچہ گم گیا تاہم پولیس کی بروقت کوششوں سے ڈھونڈ لیا گیا،والدین اور لوگوں کو پولیس کیلئے اظہار تشکر
    تفصیلات کے مطابق قصور کے رہائشی انیس احمد نے مقامی پولیس اسٹیشن تھانہ سٹی اے ڈویژن کو بتایا کہ اس کا بیٹا سیف اللہ جس کی عمر 5 سال ہے گھر سے صبح 11:15 پر باہر نکل اکیلا نکل گیا ہے اور پھر گھر واپس نہیں آیا انہیں شک ہے کہ اس کا بیٹا چھوٹا ہے اور اسے اغواء کر لیا گیا ہے جس پر ایس ایچ او سٹی اے ڈویژن رانا افتخار جوئیہ نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ایک ٹیم تشکیل دی جس نے چند ہی گھنٹوں بعد گمشدہ بچے کو قصور سے ہی ڈھونڈ نکالا
    آئے روز بچوں کے اغواء کے باعث والدین میں سخت تشویش پائی جا رہی ہے
    لوگوں نے چند ہی گھنٹوں بعد گم شدہ بچے کو ڈھونڈ کر والدین کے حوالے کرنے پر ایس ایچ او سٹی رانا افتخار جوئیہ اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا ہے

  • قصور پولیس کی کاوش گمشدہ بچہ والدین کے حوالے

    قصور پولیس کی کاوش گمشدہ بچہ والدین کے حوالے

    چونیاں پولیس کی پیشہ وارانہ خدمات*

    قصور
    چونیاں پولیس نے 3 روز قبل الہ آباد سے لاپتہ ہونے والے 12 سالہ انس کو برآمد کر لیا گیا

    تفصیلات کے مطابق اٹاری کرم سنگھ کے رہائشی عبدالحمید کا 12 سالہ بیٹا انس 30 نومبر کو لاپتہ ہو گیا تھا
    تھانہ الہ آباد پولیس نے فوری اغوا کا مقدمہ درج کیا
    چونیاں پولیس نے ڈی پی او قصور کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل ایس پی راشد کی زیر نگرانی مغوی کی برآمدگی کیلئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دیں
    12 سالہ انس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل کی گئی اور مساجد میں اعلانات بھی کروانے کیساتھ کیبل نیٹ ورک پر اشتہار بھی چلوائے گئے
    پولیس ٹیموں نے تلونڈی کے علاقہ سے انس کو برآمد کر کے والدین کے حوالے کر دیا
    والدین نے انس کی باحفاظت واپسی پر پولیس کا شکریہ ادا کیا جبکہ شہری اور سماجی حلقوں نے خراج تحسین پیش کیا