Baaghi TV

Tag: گندم خریداری

  • کراچی کابینہ اجلاس: گندم خریدنے کا ہدف مقرر

    کراچی کابینہ اجلاس: گندم خریدنے کا ہدف مقرر

    کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ کے زیر صدارت وزیراعلیٰ ہاؤسمیں کابینہ اجلاس منعقد ہوا- کابینہ کا اجلاس کی صدارت وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کی- اجلاس میں صوبائی وزراء، چیف سیکریٹری، مشیر اور متعلقہ افسران شریک ہوئے-

    سندھ کابینہ نے کویت انویسٹمنٹ اتھارٹی کے ساتھ ایم او یو کی توثیق کی- کویت گورنمنٹ کی کمپنی سندھ میں 30 ایم جی ڈی واٹر سپلائی ٹو ڈی ایچ اے، کینجھر لیک ریزورٹ پروجیکٹ اور ٹی پی-3 واٹر ٹیٹمنٹ میں سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہے- کابینہ نے ایم او یو کی منظوری دیدی- کابینہ میں گندم کی خریداری کے متعلق بھی فیصلے ہوئے- وزیر خوراک ہری رام نے اجلاس کو آگاہ کیا کہ گندم کی سپورٹ پرائس 2000 فی 40 کلوگرام کابینہ نے مقرر کی ہے- 8 لاکھ ٹن گندم محکمہ خوراک کے پاس موجود ہے، کابینہ کو آگاہی دی گئی- محکمہ خوراک نے 20-2019 میں 1.236 ایم ایم ٹی گندم خریدی تھی- وفاقی حکومت سے ایک لاکھ 17 ہزار ٹن درآمد شدہ گندم خریدی تھی- نئے فصل آنے تک گندم اسٹاک محکمہ خوراک کے پاس کافی ہیں- کابینہ نے باردانہ 80 فیصد پی پی بیگز اور 20 فیصد جٹ بیگز خریدنے کی منظوری دیدی-

    کابینہ نے 1.4 ایم ایم ٹن گندم خریدنے کا ہدف مقرر کرنے کی منظوری دیدی- سندھ کابینہ نے 2000 روپے فی 40 کلوگرام سپورٹ پرائس برقرار رکھنے کی منظوری دیدی- کابینہ نے وفاقی کابینہ کی طرف سے سندھ حکومت کو گندم کی ذخیرہ اندوزی کے الزام کو مسترد کردیا- کابینہ کا کہنا تھا کہ ملک میں گندم کا بحران پنجاب سے 60 لاکھ ٹن گندم غائب ہونے سے ہوا- وفاقی حکومت پنجاب میں گندم غائب ہونے کا الزام سندھ پر نہ لگائیں- سندھ کابینہ گندم اسٹاک کی موجودگی کا جائزہ لے گی- کمیٹی میں مکیش چاولہ، شبیر بجارانی، ہری رام اور وزیر اینٹی کرپشن اکرام اللہ دھاریجو شامل تھے- کمیٹی گندم اسٹاک کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ 2 ہفتوں میں دیگی-

  • گندم خریداری مراکز کا اعلامیہ

    گندم خریداری مراکز کا اعلامیہ

    قصور
    ضلعی انتظامیہ قصور کرونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر متحرک ہو گئی
    اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر فیلڈ میں سرگرم عمل ہو گئے اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر کا تحصیل چونیاں میں موجود گندم خریداری مراکز کا دورہ
    گندم خریداری مہم کے ضروری انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے دورہ کیا گیا
    تحصیل چونیاں میں 05 گندم خریداری مراکز ہونگے
    یہ مراکز چونیاں کینٹ، الہ آباد، تلونڈی، شامکوٹ اور کنگن پور میں واقع ہونگے
    امسال گندم خریداری کا
    ٹوٹل ٹارگٹ 800 .30856 میٹرک ٹن ہے
    مارکیٹ کمیٹیوں کو گندم خریداری مہم کے تحت تمام تر ضروری انتظامات اور اقدامات کو اٹھانے کی فوری ہدایات جاری کر دی گئ ہیں
    باردانہ کا اجراء 15 اپریل سے باضابطہ طور پر کر دیا جائے گا.
    خریداری مراکز پر انسدادِ کورونا کے لحاظ سے ہر انتظامات کو عملی جامہ پہنایا جائے گا
    گندم خریداری مراکز پر سماجی فاصلے کے لئے قطار مینجمنٹ پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا
    گندم خریداری کے سلسلے میں حکومتی ہدایات پر من و عن عمل کیا کروایا جائیگا اور پانچوں گندم خریداری مراکز پر باردانہ کی تقسیم کے تمام تر انتظامات کو مکمل کیا جائے گا