Baaghi TV

Tag: گندم

  • افغانستان کی امداد کیلیے پاکستانی پیشکش پر بھارت عجیب کشمکش میں‌ گرفتار

    افغانستان کی امداد کیلیے پاکستانی پیشکش پر بھارت عجیب کشمکش میں‌ گرفتار

    اسلام آباد÷کابل ÷ دہلی:افغانستان کی امداد کیلیے پاکستانی پیشکش پر بھارت عجیب کشمکش میں‌ گرفتار،اطلاعات کے مطابق افغانستان کیلئے پاکستان کے راستے بھارت سے گندم اور ادویات لے جانے کی منظوری دے دی گئی۔

    پاکستان کی طرف سے بھارت کو افغانستان کے ساتھ معاشی روابط کی پیش کش کے جہاں کچھ مثبت اثرات سامنے ائے ہیں‌ وہاں کچھ اس کے بھارت پر بھی بظاہر اچھے نہیں ہیں‌، یہ وجہ ہے شاید کہ پاکستانی جذبہ خیرسگالی پر بھی سیاست کرتے ہوئے بھارت نےواویلا شروع کر دیا ہے۔ افغانستان کےلئےراہداری ‏دینے کے پاکستانی فیصلے پر بھارت کا پروپیگنڈا جاری ہے۔

    ادھر اس حوالے سے پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ بھارت افغانستان کو گندم بھارتی ٹرکوں میں اپنےعملےکےساتھ بھجوانےپر بضد ہے اس حوالے سے نئی دہلی ‏حکومت کا کہنا ہے کہ گندم بھارتی ٹرکوں کےذریعے بھارتی ڈرائیور کےساتھ جائےگی، ساتھ ہی بھارت نے دھمکی دے دی ہے کہ اگر ان ٹرکوں کو یا ٹرک ڈرائیورز کو کچھ نقصان پہنچا تو اس کا ذمہ دارپاکستان اور صرف پاکستان ہی ہوگا

    بھارت کے الزامات پر پاکستان نے بھارت کو ایک بڑی پیش کش کی ہے ،پاکستان نے گندم کیلئےعالمی ادارہ خوراک کے تعاون کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی ادارہ خوراک ‏نے گندم کی ترسیل وتقسیم پرآمادگی ظاہر کی ہے ، پاکستان کا کہنا ہےکہ پاکستان کے راستے بھارت ڈبلیوایف پی کے ٹرکوں سےگندم افغانستان لے جا سکتا ‏ہے بھارت 30 روز میں گندم افغانستان بھجوائے پاکستان تیارہے۔

    پاکستان کے وزارت خارجہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی پیشکش پر بھارت نےعالمی ادارہ خوراک سے ابھی تک رابطہ نہیں کیا پاکستان بھارتی ٹرکوں کواپنی سرزمین پر ‏داخلے کی اجازت نہیں دےسکتا، پاکستان نےافغان ٹرکوں کےاستعمال کابھارتی مطالبہ بھی مستردکر دیا ہے۔ایف ‏بی آر اور کسٹمز نے افغان ٹرانسپورٹیشن کی استعداد کو ناکافی قرار دیا ہے۔

    دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ افغانستان کی درخواست پر پاکستان نے راہداری کی اجازت دی، بھارت جلدافغانستان ‏کیلئے گندم پاکستانی راستےسےبھیجنےکابندوبست کرے بھارت پاکستان کی مخلصانہ پیشکش کوسیاست کی نذر ‏نہ کرے۔دوسری طرف افغان حکومت نے پاکستان کے ذریعے بھارتی گندم اور ادویات پر پاکستانی اقدامات پر اطمنان کا اظہارکیا ہے اور کہا کہ امید ہے کہ یہ تجارت کامیاب رہے گی

     

  • حکومت گندم اور آٹے کی قیمتوں سے متعلق فلور ملز کا بیان تسلیم نہیں کرتی ، سئنیرو وزیر خوراک عبدالعلیم خان

    حکومت گندم اور آٹے کی قیمتوں سے متعلق فلور ملز کا بیان تسلیم نہیں کرتی ، سئنیرو وزیر خوراک عبدالعلیم خان

    مختلف اضلاع میں گندم کی قیمتوں میں فرق ہے، ایک جیسا ریٹ نہیں ہو سکتا. جہاں گندم سستی ہو گی وہاں آٹے کے نرخ بھی کم ہوں گے.
    نئے نرخوں کے تعین کے لیے فلور ملز ایسوسی ایشن سے کل محکمانہ اجلاس ہو گا. ریٹ وہی ہو گا جو انتظامیہ اور محکمہ خوراک کی مشاورت سے طے ہو گا، عبدالعلیم

    امید ہے کہ مل اوونرز عوام کی تکلیف کا احساس کرتے ہوئے تعاون کریں گے. اگر فلور ملز ایسوسی ایشن نے تعاون نہ کیا تو پھر حکومت اپنا طریقہ کار خود طے کرے گی. گندم اور آٹے کی عوام کو وافر فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے. پنجاب حکومت کے پاس گندم کے وافر ذخائر موجود ہیں , قلت نہیں ہو سکتی ،سئنیرو وزیر خوراک پنجاب

  • محکمہ خوراک کا پنجاب میں گندم خریداری کا ہدف حتمی مرحلے میں داخل ہوگیا

    محکمہ خوراک کا پنجاب میں گندم خریداری کا ہدف حتمی مرحلے میں داخل ہوگیا

    پنجاب میں 39لاکھ میٹرک ٹن گندم کی خرید مکمل کر لی گئی ہے. 45لاکھ میٹرک ٹن ہدف کا 87 فیصد حاصل کر لیا گیا. اب تک 98 فیصد باردانے کی تقسیم عمل میں لائی جا چکی ہے. پنجاب میں پہلی مرتبہ گندم کی ریکارڈ خریداری ہوگی. صوبے میں 10لاکھ ٹن گندم کی زیادہ پیداوار حوصلہ افزا ہے.
    انشاء اللہ گندم اور آٹے کی قلت نہیں آنے دیں گے: سینئر و وزیر خوراک پنجاب

    پنجاب حکومت فلور ملز کے لئے پالیسی کا از سر نو جائزہ لے گی. فلور ملز کو گندم کی خرید میں نرمی دے دی گئی ہے. فلو ر ملز کو گندم خرید کے لئے فری مارکیٹ دینا چاہتے ہیں. اگلے مرحلے میں کے پی کے کیلئے گندم خرید میں مدد کریں گے. پنجاب دیگر صوبوں کی ضروریات کا مکمل خیال رکھے گا: عبدالعلیم خان

    سینئر ووزیر خوراک عبدالعلیم خان کی گندم خریداری مہم کے حوالے سے گفتگو.

  • گندم غریب سے دور

    گندم غریب سے دور

    قصور
    ضلعی انتظامیہ فوٹو سیشن تک محدود جبکہ گندم غریبوں کی پہنچ سے دور ہو گئی ہے ضلع قصور اور اس کے گردونواح میں گندم کی قیمت میں بے بہا اضافہ
    تفصیلات کے مطابق ہاشم علی۔ عالم رشکے والا ۔خالد کیلو والا۔۔محمد نعیم ۔زوالفقار ودیگر نے بتایاکہ گندم کا سرکاری ریٹ 1400 ہے اور گاؤں سہجرہ ۔مبوکی ۔مستےکی۔ نگر۔چندہ سنگھ ۔ماہی والا ۔فتی والا۔ کمال پورہ اور اس کے اردگرد زمینداروں نے من مانی قیمت وصول کرنی شروع کردی ۔زمینداروں کا ریٹ 1600 سے لے کر 1700 تک پہنچ گیا ان گاؤں میں زمینداروں نے کئی سو من گندم اپنے گھروں میں سٹاک کر لی ہے جب غریب عوام کہاں جائے حکومت ہوش کے ناخن لے اگر اسی طرح گندم کی قیمتیں رہی تو غریب عوام کہاں جائے گی ۔قصور کے شہریوں کی وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلی پنجاب اور ڈپٹی کمشنر قصورمنظر علی جاوید سے نوٹس کی اپیل ہے کہ ان زخیرہ اندوزوں کے خلاف فوری کاروائیاں عمل میں لائیں جائیں

  • ضلع اوکاڑہ میں ڈپٹی کمیشنر عثمان علی کی ہدایت پر گندم خریداری مہم جاری

    ضلع اوکاڑہ میں ڈپٹی کمیشنر عثمان علی کی ہدایت پر گندم خریداری مہم جاری

    اوکاڑہ(علی حسین مرزا) ضلع میں ڈپٹی کمشنر عثمان علی کی زیرہدایت گندم خریداری کی مہم جاری ہے۔ اب تک ضلع اوکاڑہ میں محکمہ خوراک کی جانب سے کاشتکاروں کو دس لاکھ 97ہزار 885 بوری دانہ جاری کیا گیا ہے جبکہ 6 لاکھ 98 ہزار 908 بوری گندم خریدی جاچکی ہے۔ 42 فیصد گندم کی خریداری کا ہدف مکمل کیا جاچکا ہے۔ گندم خریداری مراکز پر سماجی فاصلہ کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے کسانوں کی سہولیات کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے گئے ہیں۔ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر روحیل بٹ کے مطابق گندم خریداری کا باقی ماندہ ہدف آئندہ دنوں میں مکمل کرلیا جائیگا۔

  • شہری بھی دیہاتیوں کیساتھ میدان میں

    شہری بھی دیہاتیوں کیساتھ میدان میں

    قصور
    مجبور و بے روزگار شہری بھی دیہاتیوں کے ہاں گندم کی کٹائی کرنے پہنچ گئے
    تفصیلات کے مطابق لاک ڈاؤن کے باعث شہروں میں رہنے والے بے روزگار لوگوں نے دیہاتوں کا رخ کرلیا ہے لاک ڈاؤن کی بدولت کاروباری زندگی معطل ہے جس کے باعث لوگ کام نا ہونے کے باعث گندم کاٹنے پر مجبور ہو گئے ہیں پچھلی بار گندم کی کٹائی فی ایکڑ 5 من تھی جو کہ اب کٹائی کرنے والے زیادہ افراد ہو جانے کی بدولت 3 سے 4 من فی ایکڑ ہو گئی ہے شہروں سے آئے ہوئے گندم کاٹنے والے لوگوں نے نمائندہ باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہم مجبور ہو چکے ہیں کوئی کام کاروبار نہیں فیکٹریاں بند ہیں ہمارے بچے بھوک سے نڈھال ہو رہے ہیں لہذہ ہم میں سے زیادہ تر افراد پہلی بار درانتی پکڑ کر گندم کاٹ رہے ہیں جہاں گاؤں کے لوگ زیادہ کٹائی کر لیتے ہیں وہاں ہم ان سے کافی کم کٹائی کرکے کچھ نا کچھ کما رہے ہیں تاہم گاؤں کے لوگ ہمارے ساتھ بہت زیادہ تعاون کر رہے ہیں چونکہ گاؤں دیہات کے لوگ جھلستی دھوپ میں گندم کاٹنے کے ماہر ہوتے ہیں اس لئے وہ ہمارے ساتھ گندم کٹوانے میں مدد کر رہے ہیں

  • سرکاری زمین پر گندم کی کٹائی جاری

    سرکاری زمین پر گندم کی کٹائی جاری

    قصور
    چونیاں میں سرکاری زرعی زمین پر کاشت کی گئی گندم کی فصل محکمہ نے اپنی نگرانی میں کٹائی کروا کے زمین کو واگزار کروا لیا ن
    تفصیلات کے مطابق حلقہ پٹواری محمد نواز شاکر نے میڈیا کو بتایا کہ اے سی چونیاں عدنان بدر کی نگرانی میں تحصیل دار محمد دین اور دیگر ملازمین کے ساتھ ہم سرکاری زمین پر متعدد کسانوں کی جانب سے کاشت کی گئی گندم کی فصل کو اپنے قبضہ میں لیکر کٹائی کر رہے ہیں گذشتہ دنوں اسسٹنٹ کمشنر چونیاں نے سختی سے منع کیا تھا کہ واہ گزار زمین پر کاشتکاری ہرگز برداشت نہیں کیجائے گی اسکے باوجود متعدد کسان نے قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فصلیں کاشت کر رکھی تھی اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر کو نشاندہی کروانے پر مذکورہ علاقوں میں آپریشن جاری ہے تقریبا ساٹھ کنال اراضی پر گندم کٹائی مکمل کی جا چکی ہے
    مذید بھی آپریشن جاری رہے گا حلقہ پٹوار تلونڈی پٹواری محمد نواز شاکر نے مزید بتایا کہ سرکاری زمین کو اپنی جاگیر سمجھنے والوں کے خلاف مزید قانونی کارروائی کیجائے گی

  • کروڑوں روپیہ کی سرکاری چوری

    کروڑوں روپیہ کی سرکاری چوری

    قصور گندم کے سرکاری گوداموں سے عملہ کی ملی بھگت سے کروڑوں روپیہ کی سرکاری گندم چوری
    تفصیلات کے مطابق ضلع قصور اور اوکاڑہ کے سرکاری گوداموں سے ہزاروں ٹن گندم کی چوری کا بڑا انکشاف ہوا ہے
    اسسٹنٹ کمشنرچونیاں عدنان بدر نے کارروائی کرتے ہوئے گندم کی چوری شدہ بوریاں فروخت کرنے والے گینگ کے ایک ملزم غلام رسول کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری گوداموں سے گندم چوری میں سرکاری عملہ بھی ملوث ہیں جن کے خلاف محکمانہ کاروائی کی جائے گی
    ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے

  • دھان کی کٹائی اور گندم کی بوائی متاثر

    قصور
    حالیہ بارشوں کے سلسلہ کی بدولت دھان کی کٹائی شدید متاثر گندم کی بوائی متاثر ہونے کا خدشہ
    تفصیلات کے مطابق قصور اور گردونواح میں گزشتہ ہفتے سے وقفے وقفے سے ہلکی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور پچھلے ماہ سے دھان کی کٹائی بھی جاری ہے بارش ہونے سے دھان کی کٹائی رک جاتی ہے اور کھڑی و کٹی ہوئی فصل کے سوکھنے کا انتظار کرنا پڑتا ہے مگر ایک دو دن بعد پھر بارش شروع ہو جاتی ہے اور فصل پھر گیلی ہو جاتی ہے جس کی بدولت اس سال دھان کی کٹائی کافی تاخیر کا شکار ہو گئی ہے جس کی بدولت گندم کی بوائی کے متاثر ہونے کا بھی شدید خدشہ ہے