Baaghi TV

Tag: گندگی

  • دربار بابا بلہے شاہ کے مزار کے قریب گندگی کے ڈھیر ،انتظامیہ بے خبر

    دربار بابا بلہے شاہ کے مزار کے قریب گندگی کے ڈھیر ،انتظامیہ بے خبر

    قصور
    ریلوے روڈ، گھیڑ کھوں لنڈا بازار چوک میں صاف ستھرا پنجاب پروگرام کی کھلم کھلا خلاف ورزی سامنے آ گئی حضرت بابا بلھے شاہؒ کے دربار سے چند گز کے فاصلے پر جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگ گئے ہیں جس کے باعث شہریوں اور دور دراز سے آنے والے زائرین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
    مقامی دکانداروں اور رہائشیوں کا کہنا ہے کہ کئی دن گزرنے کے باوجود صفائی عملہ موقع پر نہیں پہنچا، نالیاں بند ہیں اور تعفن پھیل رہا ہے، جس سے بیماریاں پھیلنے کا خدشہ بھی بڑھ گیا ہے
    زائرین نے شکایت کی ہے کہ دربار کے قریب ایسی صورتحال انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے شہریوں نے ڈپٹی کمشنر قصور اور میونسپل کارپوریشن سے فوری نوٹس لینے اور ہنگامی بنیادوں پر صفائی کروانے کا مطالبہ کیا ہے
    تاحال متعلقہ انتظامیہ کی جانب سے کوئی مؤثر اقدام سامنے نہیں آیا جس پر عوامی حلقوں میں تشویش پائی جا رہی ہے

  • صاف ستھرا پروگرام ناکام ،قوم کے اربوں روپیہ برباد

    صاف ستھرا پروگرام ناکام ،قوم کے اربوں روپیہ برباد

    قصور
    پنجاب حکومت کا صاف ستھرا پنجاب پروگرام ناکام ہو گیا، سینما موڑ عیدے شاہ روڈ نزد عیدے شاہ قبرستان سمیت شہر بھر میں کوڑے کرکٹ کے ڈھیر لگ گئے، بدبو اور تعفن کے باعث علاقہ مکینوں کا جینا محال ہو گیا، شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب، صوبائی وزیر بلدیات، چیف سیکرٹری پنجاب اور ڈپٹی کمشنر قصور سے فوری نوٹس لے کر شہر میں صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر بنانے اور ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے

    تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کا صاف ستھرا پنجاب پروگرام متعلقہ ٹھیکیداروں کی نااہلی اور غفلت کے باعث ناکام ہو گیا ہے
    شہر بھر میں صفائی ستھرائی کا نظام بہتر ہونے کی بجائے مزید ابتر ہو گیا ہے جس کے باعث پورے شہر سمیت مشتاق کالونی عیدے شاہ روڈ و دیگر ملحقہ آبادیوں میں جگہ جگہ کوڑے کرکٹ کے ڈھیر لگ گئے ہیں جنہیں باقاعدگی سے اٹھایا نہیں جا رہا
    علاقہ مکینوں کو ان گندگی کے ڈھیروں سے بدبو اور تعفن کے باعث پریشانی کا سامنا ہے اور علاقہ میں مہلک امراض کے پھیلنے کا خدشہ ہے
    عیدے شاہ روڈ میں کوڑے کرکٹ کا ڈھیر لگا رہتا ہے جسے اٹھانے کی زحمت گوارا نہیں کی جاتی
    شہریوں کا کہنا ہے کہ صفائی ستھرائی کے نظام میں بہتری آنے کی بجائے مذید ابتر ہوا ہے کیونکہ ان کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے جس نے شہر کو صاف ستھرا کرنے کی بجائے شہر کو کوڑے کرکٹ کے ڈھیروں میں تبدیل کر دیا ہے اسی طرح نالوں اور نالیوں کی صفائی بھی نہیں کی جا رہی اور سیوریج کا پانی نالوں اور نالیوں سے ابل کر سڑکوں اور گلیوں میں آجاتا ہے اور پھر گھروں میں داخل ہو رہا ہے
    صاف ستھرا پنجاب پروگرام صرف ایک تشہیری مہم ثابت ہوا ہے جس پر عوام کا اربوں روپیہ ضائع کیا جا رہا ہے شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب، صوبائی وزیر بلدیات، چیف سیکرٹری پنجاب اور ڈپٹی کمشنر قصور سے فوری نوٹس لے کر شہر میں صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر بنانے اور ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے

  • آلائشیں نہر میں پھینکنے پر 7 لوگ گرفتارہوئے،وزیر بلدیات عامر میر

    آلائشیں نہر میں پھینکنے پر 7 لوگ گرفتارہوئے،وزیر بلدیات عامر میر

    لاہور نہر میں گندگی اور آلائشیں پھینکے والوں کے خلاف مقدمات درج گرفتاریاں بھی کر لی گئیں

    وزیر بلدیات عامر میرکا کہنا ہے کہ نہر میں آلائشیں پھینکنے پر مکمل پابندی اور دفعہ 144 کا نفاز کیا گیا ہے،دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آلائشیں نہر میں پھینکنے پر 7 لوگ گرفتار کئے ہیں،جانوروں کی آلائشیں نہر میں پھینکنے والوں کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا ہےعید کے تینوں دن نہر میں آلائشیں پھینکنے اور سری پائے بھوننے پردفعہ 144 نافذ رہے گی.دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کو فورآ گرفتار کیا جائے، کمشنر لاہور اور ڈپٹی کمشنر لاہور خود موقع پر جا کر صورتحال کا جائزہ لیکر کاروائی کریں، دھرم پورہ، مغلپورہ، گڑھی شاہو اور جلو موڑ کے علاقوں میں عملہ تعینات کردیا گیا ہےعملہ نہر میں آلائشیں پھینکنے والوں کے خلاف دفعہ 144 کے تحت سخت کارروائی کرے گا،نہر میں آلائشیں پھینکنے اور سری پائے بھوننے سے ماحولیاتی آلودگی پھیلتی ہے ماحولیاتی مسائل سے بچنے کیلیے عوام انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں،

    سری پائے بھوننے والے اب تک 68 ملزمان گرفتار
    دوسری جانب ڈولفن سکواڈ کا شہر بھر میں سری پائے بھوننے والوں کیخلاف ایکشن ،شاہراہوں پر سری پائے بھوننے پر شہر بھر میں کارروائیاں کی جارہی ہیں۔ایس پی ڈولفن زوہیب رانجھا کا کہنا ہے کہ شہر بھر سے سری پائے بھوننے والے اب تک 68 ملزمان گرفتارکر کے مقدمات درج کر لئے گئے ہیں،ڈولفن سکواڈ نے شاہراہوں پر سری پائے بھوننے پر ملزمان کو گرفتار کیا۔ریاستی اداروں کیطرف سے سری پائے بھوننے پر سخت پابندی عائد ہے۔ سری پائے بھوننا ماحولیاتی آلودگی کا باعث بنتا ہے۔ سری پائے بھوننے سےنظام تنفس متاثر ہوتا ہے،دیگر بیماریاں جنم لیتی ہیں

    تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

    عمران خان، تمہارے لئے میں اکیلا ہی کافی ہوں، مبشر لقمان

    عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

    پاکستانیوں کے پاس اندھا پیسہ، پرتگال میں مبشر لقمان نے کیا دیکھا؟

    انڈین کرکٹ ٹیم پاکستان کیوں نہیں آرہی ؟ بھارتی ہائی کمشنر نے مبشر لقمان کو کیا بتایا۔

    زمان پارک کی جادوگرنی، عمران پر دس سال کی پابندی حسان نیازی کہاں؟ پتہ چل گیا

  • عملہ صفائی کی نااہلی ہر طرف گندگی و تعفن

    عملہ صفائی کی نااہلی ہر طرف گندگی و تعفن

    قصور
    عملہ صفائی کی نااہلی سے بیرون کوٹ عثمان خان، رڑا گجراں ،ریلوے اسٹیشن کے علاقے گندگی سے بھر گئے،ہر طرف تعفن اور بدبو

    تفصیلات کے مطابق سٹی قصور کے علاقے رڑا گجراں،بیرون کوٹ عثمان خان اور ریلوے اسٹیشن قصور کے گلی محلے محمکہ صفائی کی نااہلی کے باعث گندگی سے بھر گئے ہیں
    اہلیان علاقہ نے بتایا ہے کہ متعلقہ علاقے کا داروغہ اور عملہ صفائی ہفتہ میں ایک دن محض پیسے مانگنے آتے ہیں اگر ان کو صفائی کرنے کا کہا جائے تو صفائی کا وعدہ کرکے چلے جاتے ہیں تاہم صفائی ہفتہ ہفتہ نہیں کی جاتی جس کے باعث پورے علاقے میں تعفن پھیلی ہوئی ہے اور شہریوں کا جینا دشوار ہو چکا ہے
    شہریوں نے ڈپٹی کمشنر قصور سے ازخود نوٹس لے کر کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

  • گندگی سے بھری ٹرالیاں بلدیہ آفس میں کئی روز سے کھڑیں

    گندگی سے بھری ٹرالیاں بلدیہ آفس میں کئی روز سے کھڑیں

    قصور
    کوڑا کرکٹ سے بھری ٹرالیاں کئی روز سے شہر میں کھڑی ہیں،شہر سے باہر کوڑا کرکٹ پھینکے جانے والی زمینوں کے مالکان کو ادائیگی نا کی گئی جس سے زمین مالکان نے کوڑا کرکٹ پھینکے سے روک دیا،پورا شہر گندگی سے بھر گیا

    تفصیلات کے مطابق قصور میونسپل کارپوریشن کے پاس کوڑا کرکٹ پھینکنے کے لیے جگہ نہ ہونے کی وجہ سے شہر گندگی کا ڈھیر بن گیا ہے اور کوڑا کرکٹ سے بھری ٹرالیاں بلدیہ چوک میں جگہ نہ ملنے کی وجہ سے کھڑی ہیں جس سے تعفن پھیل رہا ہے
    شہر میں آج چوتھے دن سے گندگی کے ڈھیر نہیں اٹھاٸے گٸے جس سے ہر طرف بدبو کا راج ہے
    نیز قصور شہر میں صفائی نہ ہونے کی وجہ سے مختلف موذی بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے
    ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ عملہ بلدیہ جس جگہ کوڑا کرکٹ پھینکتا تھا ان جگہ مالکان کو معاوضہ نہیں دیا جاتا اس لیے جگہ مالکان کوڑا پھینکنے نہیں دیتے اور پورا شہر گندی سے بھرا پڑا ہے
    شہریوں نے ڈی سی قصور سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

  • گندگی کے باعث سڑک سکڑ گئی ، اہل علاقہ سراپا اجتجاج

    گندگی کے باعث سڑک سکڑ گئی ، اہل علاقہ سراپا اجتجاج

    قصور، چونیاں کے نواحی گاؤں محمدی پور میں مین روڈ پر کوڑے کے ڈھیرکا قبضہ،متعلقہ انتظامیہ بھنگ پی کر سو گئی بار بارقومی ا خبارات میں خبریں نشر ہونے اور اہل دیہہ کی جانب سے درخواستیں دئیے جانے کے باوجود انتظامیہ ٹس سے مس نہ ہوئی عوام پھٹ پڑے

    تفصیلات کے مطابق اہل علاقہ نے صحافیوں کو اپنا احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوئے بتایا کہ مین کارپٹ روڈ محمدی پورپر گندگی کے ڈھیروں نے قبضہ جما لیا ہے یہ مین روڈ 12 فٹ چوڑائی پر مشتمل ہے جبکہ کوڑے کے ڈھیروں کے باعث سکڑ کر تقریبا 5 فُٹ رہ گئی ہے

    باقی روڈ پر گندگی و غلاظت کا راج ہے متعدد بار اسسٹنٹ کمشنر چونیاں کو درخواستیں گزار چکے ہیں تاحال ابھی تک کوئی شنوائی نہیں ہوئی ہے اس کوڑے کے ڈھیر کے باعث اہل علاقہ میں مختلف قسم کے جان لیوا امراض جنم لے رہے ہیں اسی گندگی کی وجہ سے مچھروں کی ٹولیاں لوگوں کے سروں پر منڈلا رہی ہیں

    درجنوں دیہاتوں کو ملانہ والا یہ اکلوتہ روڈ تحصیل کونسل چونیاں، اور متعلقہ انتظامیہ کی عدم توجہ کا شکار ہے یہ روڈ کروڑوں روپوں کی لاگت سے سفری مسائل کو ختم کر نے کیلئے بنایا گیا تھا جبکہ گندگی کے ڈھیروں نے مین شاہراہ کو لپیٹ میں لیکر عوام کا پیدل گزرنا بھی محال کر دیا ہے اہل علاقہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ، اور ڈی سی قصور سے فوری نوٹس لیکر عوام کو اس عذاب سے نجات دلانے اور متعلقہ افسران کی سرزنش کا مطالبہ کیا ہے

  • حجرہ شاہ مقیم آبادی شیلروالی میں لوگ گندگی سے جنازہ گزارنے ہر مجبور، میونسپل کمیٹی کی کارکردگی زیرو

    حجرہ شاہ مقیم آبادی شیلروالی میں لوگ گندگی سے جنازہ گزارنے ہر مجبور، میونسپل کمیٹی کی کارکردگی زیرو

    اوکاڑہ(علی حسین) حجرہ شاہ مقیم آبادی شیلر والی میں جگہ جگہ گندگی اور تعفن زدہ کوڑے کرکٹ کے ڈھیر لگ گئے. علاقہ مکینوں کے بقول میونسپل کمیٹی حجرہ شاہ مقیم کی ناقص کاکردگی کھل کر اس وقت سامنے آئی جب ایک شخص کا جنازہ لوگوں سے گندگی سے گزارا۔ مکینوں نے میونسپل کمیٹی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا میونسپل کمیٹی کا عملہ صرف اپنے دفتر کی عمارت تک ہی محدود ہے۔ عوام نے حکام سے فی الفور متاثرہ علاقے کی صفائی ستھرائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

  • سارے کا سارا عملہ کرپٹ

    سارے کا سارا عملہ کرپٹ

    قصور
    میونسپل کارپوریشن قصور کا پورا شہر قربانی کی آلائشوں سے گندگی کا گڑھ بن گیا تعفن پھیلنے لگا ، جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر بدبو اور بیماریاں پیدا ہونے کا سبب بننے لگے، مقامی اور میونسپل کارپوریشن انتظامیہ خاموش تماشائی عوام سراپا احتجاج

    تفصیلات کے مطابق میونسپل کارپوریشن کی حلقہ قصور میں قربانی کی آلائشوں اور مویشیوں کی غلاظت اور چارے کا بچا کچا کچرا گندگی کے ڈھیر جگہ جگہ لگے ہوئے ہیں جو تعفن ، بدبو پیدا کرنے کا سبب بن رہے ہیں چوکوں اورشاہراہوں پر گندگی کے ڈھیر سرعام نظر آتے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے اور مجبوراً گندگی زدہ راستوں سے گزرنا پڑ رہا ہے گلی محلوں میں نمازیوں اور بوڑھے، چھوٹے بچوں کا گزرنا محال ہو گیا ہے
    عوام گندگی کے ڈھیروں کی وجہ سے مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں اس کے علاوہ جہاں گندگی کے ڈھیر بدبو پیدا کر رہے ہیں وہی ڈنگی مچھروں کی افزائش کا بھی سبب بن رہے ہیں میونسپل کارپوریشن کے لاپرواہ عملہ کے کوڑا کرکٹ نہ اٹھانے کی وجہ سے سیوریج کی نالیاں بند پڑی ہیں اور غلاظت بھرا گندہ پانی جگہ جگہ کھڑا ہے اور پرانے گھروں میں داخل ہو رہا ہے جبکہ وہاں پر تعینات خاکروب صفائی کیلئے کبھی دیکھنے میں نہیں آتے خاکروب صرف اس جگہوں پر نظر آتے ہیں جہاں پر ان کی منتھلیاں لگی ہوئی ہیں اگر کسی نے صفائی کروانی ہوں تو خاکروب معقول رشوت لیئے بغیر صفائی کرنا گوارہ ہی نہیں سمجھتے خاکروبوں کی لوگوں سے بدمعاشی کی بڑی وجہ داروغہ حضرات کا ان خاکروب سے ماہانہ پیسے لیکر اپنے افسران بالا تک پہنچانا ہے یہ بات خاکروبوں نے آپنے نام پوشیدہ رکھنے کی شرط پر بتائی جس کی وجہ سے خاکروب اپنے فرائض سر انجام نہیں دیتے اور پیسے لیکر مختلف بااثر گھروں میں کام کرتے ہیں قصور کے مکینوں نے اس سے قبل بھی متعدد بار مقامی اداروں سمیت یونین کونسل کے افسران کو شکایات کیں مگر اس کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہوئی علاقہ مکینوں سول سوسائٹی کے سربراہان اور ڈسٹرکٹ بار کے وکلاء نے صوبائی وزیر صحت ، وزیر بلدیات ڈپٹی کمشنر قصور، ایڈشنل ڈپٹی کمشنر، اے سی، اور سی ای او میونسپل کارپوریشن سے مطالبہ کیا ہے کہ بلا امتیاز ہر سٹی یونین کی صفائی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں کرپٹ دروغوں اور خاکروبوں کے خلاف کاروائی کرکے انکے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ان کو نوکری سے برخاست کیا جا ئے اور کروڑوں کی مشینری کو روہی نالے کی صفائی کے لئے استعمال میں لایا جائے تاکہ شہر کا غلاظت بھرے پانی اور آلاشوں کی روانی ہو سکے

  • بلدیہ نے ڈاکٹروں کے کاروبار تیز کرنے کی ٹھان لی

    بلدیہ نے ڈاکٹروں کے کاروبار تیز کرنے کی ٹھان لی

    قصور
    کوٹ اسلام پورہ قصور میں بلدیہ نے لوگوں کو بیمار کرکے ڈاکٹروں کے کاروبار چلانے کا فیصلہ کر لیا 3 ہفتوں سے گندگی کوڑا کرکٹ سڑکوں پر ،انتظامیہ سو گئی، پورے محلے میں بدبو کا راج بیماریاں جنم لینے لگیں
    تفصیلات کے مطابق کوٹ اسلام پورہ سٹی قصور میں بلدیہ قصور نے لوگوں کو بیمار کروا کر ڈاکٹروں کے کاروبار تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہوا ہے
    اہلیان محلہ نے نمائندہ باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 3 ہفتوں سے صفائی کا عملہ گندگی اٹھانے نہیں آیا جس سے ہر طرف بدبو پھیل رہی ہے اوپر سے برسات کا موسم ہے جس سے گندگی میں کیڑے بننا شروع ہو گئے ہیں بلدیہ کا عملہ چائے پانی کے بغیر کام نہیں کرتا اور اوپر سے مہنگائی و لاک ڈاؤن سے لوگ مالی مشکلات کا شکار ہیں ایسے میں بلدیہ اہلکاران کو رشوت کیسے دی جائے آئے روز کی بارش سے کوڑا کرکٹ لوگوں کے گھروں میں برسات کے پانی کے ساتھ داخل ہو جاتا ہے
    اہل محلہ نے ڈی سی قصور منظر علی جاوید سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کی صحت کا خیال کرتے ہوئے کوڑا کرکٹ اور گندگی کے ڈھیر اٹھوائے جائیں اور کرپٹ و راشی عملہ صفائی کو معطل کرکے نئے ایماندار عملہ کو تعینات کیا جائے

  • بائی پاس پر گندگی کا راج

    بائی پاس پر گندگی کا راج

    قصور بائی پاس پر گندگی کے ڈھیر میونسپل کارپوریشن ویسٹ بائی پاس پر جمع کرنے لگا پورے علاقے میں تعفن اور بدبو کا راج گزرنے والے بھی سخت پریشان
    تفصیلات کے مطابق میونسپل کارپوریشن قصور نے قصور بائی پاس پر بھسر پورہ جانے والے راستے پر خالی جگہ میں ویسٹ جمع کرنا شروع کر دی ہے جس سے کچرے کے پہاڑ لگ گئے ہیں کافی عرصے سے اس کچرے کو اٹھایا بھی نہیں گیا جس کی بدولت تعفن اور بدبو دور دور تک پھیل گئی ہے بائی پاس سے گزرنے والوں کو بھی بدبو کی بدولت سخت کوفت اٹھانا پڑتی ہے حالانکہ کرونا وائرس کی وباء سے نمٹنے کیلئے ساری دنیا میں گندگی کو ختم کرکے صفائی کی جا رہی ہے مگر قصور انتظامیہ مذید گندگی کو جمع کر رہی ہے اس گندگی سے علاقہ مکین تو پریشان ہیں ہی مگر اس سے ڈینگی،گلے و سانس کی بیماریوں کے بڑھنے کا بھی خدشہ ہے
    ڈی سی قصور نوٹس لیتے ہوئے اس گندگی کے ڈھیر کو ٹھکانے لگوائیں تاکہ لوگ بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں