Baaghi TV

Tag: گنیز ورلڈ ریکارڈز

  • پاکستانیوں نے  دنیا کا سب سے بڑا  جھنڈا تیار کر کے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا

    پاکستانیوں نے دنیا کا سب سے بڑا جھنڈا تیار کر کے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا

    پاکستان ایسوسی ایشن دبئی (پی اے ڈی) نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کا دنیا کا سب سے بڑا ہاتھوں کے نشانات پر مشتمل جھنڈا تیار کرکے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق یہ ریکارڈ "ہینڈز آف یونٹی” مہم کے تحت ایک ماہ کی مدت میں مکمل کیا گیا، جس میں 23 اسکولوں اور جامعات کے طلبہ و طالبات اور 39 مقامات پر موجود شرکاء نے بھرپور حصہ لیا۔گنیز ورلڈ ریکارڈز کے نمائندے نے دبئی کے پاکستان آڈیٹوریم میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں اس ریکارڈ کی باضابطہ تصدیق کی۔یہ جھنڈا 24 ہزار 514 ہاتھوں کے نشانات پر مشتمل ہے، جن میں 100 سے زائد قومیتوں کے افراد نے شرکت کی۔

    تقریب میں پاکستان کے سفیر برائے یو اے ای فیصل نیاز ترمذی، قونصل جنرل حسین محمد سمیت 250 سے زائد معزز مہمانوں نے شرکت کی۔یہ شاندار کارنامہ پاکستان ایسوسی ایشن دبئی، ایمریٹس لوز پاکستان اور فنکارہ روباب زہرہ کے اشتراک سے ممکن ہوا۔1960 کی دہائی میں قائم ہونے والی پی اے ڈی، متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی فلاح و بہبود، ثقافت کے فروغ اور ترقی کے لیے کام کر رہی ہے۔

    واضح رہے کہ یہ اقدام نہ صرف پاکستانی کمیونٹی کی یو اے ای سے وابستگی کا اظہار ہے بلکہ بین الاقوامی اتحاد اور ہم آہنگی کی ایک خوبصورت مثال بھی ہے۔”ہینڈز آف یونٹی” مہم نے یہ ثابت کیا کہ مختلف قومیتوں اور ثقافتوں سے تعلق رکھنے والے افراد ایک مقصد کے لیے متحد ہو کر نمایاں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔

  • 4 سالہ بچے نے کتاب لکھ کر دنیا کے سب سے کم  عمر مصنف کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا

    4 سالہ بچے نے کتاب لکھ کر دنیا کے سب سے کم عمر مصنف کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا

    4 سالہ بچے نے رحم دلی پر کتاب لکھ کر دنیا کے سب سے کم عمر مصنف کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

    باغی ٹی وی: گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق 4 سالہ بچے کا نام سعید رشید المہیری ہے اور اس کا تعلق ابوظبی سے ہے سعید رشید کی اس وقت درست عمر 4 سال 218 دن ہے اور ننھا مصنف کتابیں لکھنے کا شوقین ہے، اس نے The Elephant Saeed and the Bear کے نام سے کتاب لکھی ہے۔


    گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق سعید نے اپنا عالمی ریکارڈ 9 مارچ 2023 کو بنایا تھا جس کے بعد سے سعید کی کتاب کی 1000کاپیاں فروخت ہوچکی ہیں، یہ کہانی رحم دلی اور دو جانوروں کی لازوال دوستی پر مبنی ہے۔


    سعید خاندان میں واحد ریکارڈ توڑنے والا نہیں ہے سعید کی بڑی بہن الذہبی بھی 8 سال کی عمر میں کم عمر مصنفہ کا ریکارڈ اپنے نام کرچکی ہیں اور سعید بھی اپنی بہن کےکارنامے سےمتاثر ہوکر مصنف بنا الذہبی نےدنیا کی سب سےکم عمرشخص کا دولسانی کتاب (خاتون) شائع کرنے کا ریکارڈ اپنے نام کیا اور، ایک سال سے بھی کم عرصے بعد، اس نے 8 سال کی عمر میں دو لسانی کتابوں کی سیریز (خواتین) شائع کرنے والے سب سے کم عمرمصنفہ کا ریکارڈ توڑ دیا۔

    مزید یہ کہ الذہبی نے بچوں سے بچوں تک کتابیں کے نام سے ایک منفرد اقدام شروع کیا۔ اس اقدام کا مقصد 4 سے 10 سال کی عمر کے بچوں کو عربی یا انگریزی میں لکھنے کی ترغیب دینا ہے، تاکہ مصنف، مصور، پبلشر اور کتاب کے پڑھنے والے سبھی بچے ہوں۔

    سعید نے کہا کہ میں اپنی بہن سے بہت پیار کرتا ہوں اور مجھے ہر وقت اس کے ساتھ کھیلنا اچھا لگتا ہے”ہم ایک ساتھ بہت ساری سرگرمیاں پڑھتے، لکھتے، ڈرا کرتے ہیں۔ میں نے اپنی کتاب (ان سے متاثر ہو کر) لکھی کیونکہ مجھے لگا کہ میری اپنی کتاب بھی ہو سکتی ہے-