Baaghi TV

Tag: گوادر

  • گوادر میں پیٹرول ڈپو میں آتشزدگی،2 افراد جاں بحق 3 زخمی

    گوادر میں پیٹرول ڈپو میں آتشزدگی،2 افراد جاں بحق 3 زخمی

    بلوچستان: گوادر کے علاقے کنتانی ہور میں واقع پیٹرول کے ڈیپو میں آگ بھڑک اٹھی-

    باغی ٹی وی : ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ نے تین ڈپوز کو لپیٹ میں لے لیا، جس سے دو افراد جھلس کر جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے آگ لگنے سے تین تیل بردار گاڑیاں بھی جل گئیں۔

    گزشتہ سال دسمبر میں بھی جیوانی میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگنے والی آگ نے اسمگل شدہ پیٹرول اور ڈیزل لے جانے والی اسپیڈ بوٹس اور آئل ڈپو کو خاکستر کردیا تھا آگ نے ایک وسیع علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا آتشزدگی کے باعث متعدد ڈپو تباہ ہوگئے جبکہ آگ لگنے کی وجہ سے سمندر کنارے موجود متعدد کشتیاں بھی جل کر کوئلہ بن گئی تھیں کنتانی ہور ایران سرحد سے متصل تیل کی خرید فروخت کا مصروف ترین کاروباری مرکز ہے جہاں سے روزانہ لاکھوں بیرل تیل بلوچستان سمیت پاکستان سپلائی کیا جاتا ہے۔

    ڈالر کی قدر میں اضافہ،سونے کی قیمت میں معمولی کمی

    گمشدہ شناختی کارڈ بنوانے کے لیے کسی دستاویزات کی ضرورت نہیں،نادرا

    عمران خان کی جانب سے تحریک طالبان کے ساتھ مذاکرات کا فیصلہ افسوسناک تھا،بلاول بھٹو

  • گوادر بندرگاہ سمندری راستے سے تجارت کا مرکز ہوگا،نگران وزیراعظم

    گوادر بندرگاہ سمندری راستے سے تجارت کا مرکز ہوگا،نگران وزیراعظم

    نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ سے گوادر شپنگ کلیئرنگ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے وفد کی اسلام آباد میں ملاقات ہوئی ہے

    ملاقات میں گوادر شپنگ کلیئرنگ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے صدر عبد الرحیم ظفر، سیکٹری جنرل حمید بلوچ اور فیصل دشتی نے شرکت کی. ملاقات میں وفد نے وزیرِ اعظم کو درخواست کی کہ گوادر بندرگاہ کو مکمل فعال بنانے کیلئے ابتدائی طور پر سرکاری کارگو کا کچھ حصہ گوادر بندرگاہ سے پاکستان در آمد کیا جائے. وزیرِ اعظم نے متعلقہ حکام کو اس حوالے سے ایک جامع رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی.

    نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ گوادر بندرگاہ مستقبل قریب میں سمندری راستے سے تجارت کا مرکز ہوگا. حکومت گوادر بندرگاہ میں صنعتوں کے قیام اور صنعتی علاقوں سے مواصلاتی روابط کی بہتری کیلئے اقدامات کر رہی ہے،گوادر کے مقامی لوگوں کو روزگار اور بین الاقوامی معیار کی سہولیات کی فراہمی سی پیک کی اس اہم بندرگاہ کی ترقی کیلئے کلیدی اہمیت رکھتے ہیں.

    وفد نے وزیرِ اعظم کو شپنگ کلیئرنگ اینجٹس کے مسائل کے حوالے سے بھی آگاہ کیا. وزیرِ اعظم نے وفد کو انکے مسائل کے ترجیحی بنیادوں پر حل کی یقین دہانی کرائی. وفد نے وزیرِ اعظم کو گوادر میں ماہی گیروں کے مسائل کے حوالے سے بھی آگاہ کیا. نگران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت کی ترجیح ہے کہ گوادر میں فشریز کی صنعت کو جدت دی جائے. گوادر میں ماہی گیروں کو جدید مشینری، کشتیوں میں انجن و نیویگیشن آلات اور بین الاقوامی سطح پر رائج معیار کے مطابق مچھلی پکڑنے کے طریقہ کار کیلئے پیشہ ورانہ تربیت دی جا رہی ہے. گوادر سے فشریز کے شعبے میں برآمدات کی وسیع استعداد سے بھرپور فائدہ اٹھایا جائے گا. وفد نے حکومت کے ماہی گیروں کو روزگار کی فراہمی، پیشہ ورانہ تربیت اور گوادر کے مجموعی طور پر مسائل کے حل کیلئے اقدامات کی تعریف کی.

    ائیر پورٹ پرابھی پریس کانفرنس ہو رہیں کل کو یہاں فلمی تقریبات ہوں گی کرن جوہر کی طنز
    بلوچستان حکومت؛ شام کے زلزلہ متاثرین کیلئے امداد روانہ
    لاہور میں ریٹائرڈ ایس پی کے قتل کے الزام میں بھابھی سمیت 3 افراد گرفتار
    مفتی تقی عثمانی کا موجودہ ملکی سیاسی صورتحال میں سیاستدانوں اور دیگر اداروں کومشورہ
    گورنر ہاؤس میں خواتین کے لیے مفت مہندی لگانےکا اہتمام
    ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی نوکیا چاند پر 4 جی نیٹ ورک لگانے کے لیے تیار
    چودھری رحمت علی میموریل ٹرسٹ، خدمت انسانیت کی اعلی مثال

  • گوادر میں  سیکیورٹی فورسز کی گاڑیوں پر دہشت گردوں کا حملہ،14 جوان شہید

    گوادر میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑیوں پر دہشت گردوں کا حملہ،14 جوان شہید

    راولپنڈی: گوادر کے علاقے پسنی اور اورماڑہ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑیوں پر دہشت گردوں کا حملے میں 14 جوان شہید ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پسنی اور اورماڑہ جانے والی فورسز کی 2 گاڑیوں پر دہشت گردوں نے گھات لگا کر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 14 جوان شہید ہوگئے-

    آئی ایس پی آر کے مطابق گھناوٴنے فعل کے مرتکب افراد کو پکڑکر انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، علاقے میں سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

  • پاکستان نیوی کا ہیلی کاپٹر گوادر میں گر کر تباہ

    پاکستان نیوی کا ہیلی کاپٹر گوادر میں گر کر تباہ

    پاکستان نیوی کا ہیلی کاپٹر گوادر میں گر کر تباہ ہو گیا ہے

    افسوسناک واقعہ بلوچستان کے علاقے گوادر میں پیش آیا،پاکستان نیوی کا ہیلی کاپٹر سی کنگ گوادر میں گر کر تباہ ہوا ہے، حادثے میں دو افسر اور ایک جوان شہید ہو گئے ہیں، ہیلی کاپٹر حادثے کے نتیجے میں پائلٹ لیفٹیننٹ کمانڈر جواد،معاون پائیلٹ لفٹیننٹ کمانڈر حمزہ اور ٹیکنیشن حسنین شہید ہوئے ہیں،،باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جائے حادثہ پر امدادی ٹیمیں پہنچ چکی ہیں، حادثہ کیسے پیش آیا، اس پر فوری طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا،

    ہیلی کاپٹر دوران پرواز ممکنہ فنی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوا،ترجمان پاک بحریہ
    ‘ ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ گوادر میں پاک بحریہ کا ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران حادثے کا شکار ہو گیا ہے،ہیلی کاپٹر دوران پرواز ممکنہ فنی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوا۔حادثےکے نتیجے میں پاک بحریہ کے دو افسران اور ایک جوان نے جام شہادت نوش کیا۔پاک بحریہ کی جانب سے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

    نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹرکے حادثے پر اظہارافسوس کرتے ہوئے حادثے میں تین اہلکاروں کی شہادت پر غم کا اظہار کیا ہے اور شہداء کے اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے .

    پاک بحریہ ہیلی حادثہ،صدر مملکت ،شہباز شریف،آصف زرداری، مریم نواز،سرفراز بگٹی،راجہ پرویزو دیگر کا اظہار افسوس

    صدرمملکت عارف علوی نے گوادر میں ہیلی کاپٹر حادثے میں قیمتی جانی نقصان پر اظہارِ افسوس کیاہے،صدر مملکت نے ہیلی کاپٹر حادثے میں نیوی کے افسران اور جوان کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا،صدر مملکت نے شہداء کیلئے بلندی درجات کی دعا کی ، وطن کیلئے خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا ،صدر مملکت نے شہداء کے لواحقین سے اظہارِ ہمدردی ، صبر جمیل کی دعا کی،اور کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ورثاء کے غم میں برابر کے شریک ہیں،

    چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے گوادر میں ہیلی کاپٹر حادثے میں قیمتی جانی نقصان پردکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔چیئرمین سینیٹ نے شہدا کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ حادثے کے نتیجے میں شہید ہونے والے نیوی اہلکاروں کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ مادر وطن کے بہادر سپوتوں پر فخر ہے۔فرائض کی ادائیگی کے دوران شہد ہونے والے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی نے بھی گوادر میں ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے نیوی افسران اور اہلکار کیلئے بلندی درجات کی دعا کرتے ہوئے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے

    ہیلی کاپٹر حادثے پر بہت دکھ ہوا،اللہ تعالی شہدا کے درجات بلند کرے، نواز شریف
    سابق وزیراعظم نواز شریف نے لندن میں میڈیا سے مختصر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ گوادر میں ہونے والے ہیلی کاپٹر حادثے پر بہت دکھ ہوا، اللہ تعالی شہدا کے درجات بلند کرے، شہید کا بہت بڑا مقام ہے ،میاں نواز شریف نے گوادر ہیلی کاپٹر حادثے میں شہادتوں پر اظہار افسوس اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا،

    سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے گوادر میں تربیتی پرواز کے دوران پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹر کو حادثے پر شدید افسوس کیا ہے، شہباز شریف نے دو افسروں اور ایک جوان کی شہادت پر اظہار تعزیت کی ہے،سابق وزیر اعظم نے شہدا کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا ،سابق وزیراعظم نے شہدا کو خراج عقیدت بھی پیش کیا،

    سابق صدر آصف علی زرداری نے گوادر میں پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹر کے حادثے پر اظہار افسوس کیا، آصف علی زرداری نے پاک بحریہ کے افسران اور جوان کی شہادت پر اظہار افسوس کیا ،آصف علی زرداری نے ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کی،

    ہیلی کاپٹر کے حادثے میں دو افسروں اور ایک جوان کی شہادت انتہائی افسوسناک خبر ہے،مریم اورنگزیب
    ن لیگی رہنما، سابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تربیتی پرواز کے دوران گوادر میں پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹر کے حادثے میں دو افسروں اور ایک جوان کی شہادت انتہائی افسوسناک خبر ہے۔شہدا کے بچوں اور خاندان سے دلی ہمدردی اور افسوس کرتے ہیں۔ ارض پاک کے لئے شہید ہونے والوں کو قوم سلام عقیدت پیش کرتی ہے۔ رب کریم شہدا کو اپنے جوار رحمت میں بلند مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔ آمین

    نگران وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے گوادر میں نیوی ہیلی کاپٹر حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے افسران اور جوان کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ہے، نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا کہنا تھا فرائض کی ادائیگی کے دوران شہید ہونے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں

    ریحام خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ انا للہ وانا الیہ راجعون۔گوادر میں پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آیا۔ جس کے نتیجے میں دو افسران اور ایک جوان شہید۔ شہادتوں پر بےحد افسوس ہے۔ اللہ پاک انکے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین۔ یہ نوجوان ہماری قوم کا فخر ہیں۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے گوادر میں ہیلی کاپٹر کے حادثے پر اظہار افسوس کیا ہے،بلاول بھٹو زرداری نے حادثے میں پاک بحریہ کے افسران اور جوان کی شہادت پر اظہار افسوس کیا، بلاول بھٹو زرداری نے شہداء کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہارکی ہے

    ن لیگی رہنما مریم نواز نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ گوادر میں پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے حادثے اور اسکے نتیجے میں ہونے والی شہادتوں پر بےحد افسوس ہے۔ ﷲ تعالیٰ سے دعا ہےکہ وہ شہید ہونے والے جوان اور افسران کے درجات بلند فرمائے۔ قوم کے یہ بیٹے قوم کا فخر ہیں۔ اللّہ ان کے خاندانوں کو صبرِ جمیل اور اجر عطا فرمائے، آمین۔

    اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے گوادر میں پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا، اسپیکر نے حادثے کے نتیجے میں پاک بحریہ کے افسران کے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا، اور کہا کہ
    مسلح افواج کی ملک اور قوم کی خاطر پیش کی جانے والی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،اسپیکر نے اللہ تعالیٰ سے شہداء کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندانوں کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا کی،

    پاک بحریہ دشمن کے ناپاک منصوبوں کو ناکام بنانے کے لئے تیار، نیول چیف کا دبنگ اعلان

    کراچی شپ یارڈ میں پاک بحریہ کیلئے جدید جنگی ملجم کلاس جہاز کی اسٹیل کاٹنے کی تقریب

    پاکستان بحریہ کا یوم آزادی پرخصوصی نغمہ ”پرچم پاکستان کا” ٹیزر جاری

    یوم آزادی، ملک بھر میں تقریبات کا آغاز، مزار قائد، اقبال پر گارڈز کی تبدیلی،صوبوں میں توپوں کی سلامی

    پاک بحریہ میں یوم آزادی کی تقریب،اکیس توپوں کی سلامی دی گئی

    پاک بحریہ کی ساتویں کثیرالقومی بحری مشق امن 2021 کا آغاز

    پاک بحریہ کے زیر اہتمام گوادر میں مقامی بچوں کے لیے سیلنگ کیمپ کا انعقاد کیا گیا

  • تعلقات کو مزید وسعت دینے کے خواہاں ہیں،برطانوی ہائی کمشنر

    تعلقات کو مزید وسعت دینے کے خواہاں ہیں،برطانوی ہائی کمشنر

    چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور سمیت دونوں ممالک کے مابین تجارت، سرمایہ کاری، پارلیمانی تعاون کے فروغ اور عوامی سطح پر رابطوں کے حوالے سے امور پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین سینیٹ نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان صحت، تعلیم اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں شراکت داری بڑھانے کے علاوہ موجودہ پارلیمانی فرینڈشپ گروپس کو متحرک کرتے ہوئے پارلیمانی تعاون اور عوامی سطح پر رابطوں کی اہمیت پر زور دیا۔

    محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع اورسازگار ماحول موجود ہیں۔ سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں اور اس حوالے سے سرمایہ کاروں کو مراعات بھی دی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کاروباری و معاشی روابط عوام کو مزید قریب لانے میں مدد گار ثابت ہونگے اورسرمایہ کاروں کا اعتماد معیشت کے استحکام میں مدد گار ثابت ہوتا ہے۔

    محمد صادق سنجرانی نے مزید کہا کہ گوادر ایک نئے معاشی مرکز کی حیثیت سے ابھر رہا ہے۔برطانوی سرمایہ کار گوادر میں سرمایہ کاری کے مواقعوں سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ گوادر خطے کی ترقی و خوشحالی کا ضامن ثابت ہوگا۔پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد برطانیہ میں آباد ہے۔ برطانیہ میں مقیم پاکستانی دونوں ملکوں کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کررہے ہیں۔ ملاقات میں سیکرٹری سینیٹ محمد قاسم صمد خان بھی موجود تھے۔چیئرمین سینیٹ نے برطانوی ہائی کمشنر کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان کی مہمان نوازی، سماجی و ثقافتی تنوع نے بہت متاثر کیا ہے۔برطانیہ پاکستان کو اہم ملک تصور کرتا ہے اورتعلقات کو مزید وسعت دینے کے خواہاں ہیں۔

    مزید برآں چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے ایران کے سفیرڈاکٹر رضا امیری مقدم نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت پاکستان اور ایران کے مابین پارلیمانی روابط، تجارتی تعاون اور دوطرفہ اقتصادی تعلقات کے استحکام پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ پاکستان اور ایران خطے کی ترقی اور خوشحالی کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ دونوں ملکوں کی مذہبی، ثقافتی اور سماجی مماثلتیں دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے کیلئے مستحکم بنیادیں فراہم کرتی ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان بین الاقوامی سطح پر تعاون قابل تعریف ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ اپنے تاریخی تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو سیاسی، سماجی اور اقتصادی سطح پر مزید مستحکم بنانے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران نے ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ بین الاقوامی فورمز پر تعاون کیا ہے۔

    چیئرمین سینیٹ نے حال ہی میں ایران کے وزیر خارجہ کے ساتھ ہونے والی ملاقات کا ذکر بھی کیا۔انہوں نے کہا کہ ایران کے وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات میں دونوں برادر ملکوں کا آپس میں پارلیمانی روابط مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔چیئرمین سینیٹ نے ایران کی حکومت کی جانب سے گوادر اور مکران ڈویژن کی بجلی بحال کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی بندش سے علاقے کے عوام کو مشکلات کا سامنا تھا اور بحالی سے عوام کو ریلیف ملا ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ایران دوست ملک ہے اور حالیہ دورہ ایران سے دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ ملا ہے۔ایرانی سفیر نے چیئر مین سینیٹ کے خیالات سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیا ن دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کی

     کسی سویلین کا ٹرائل ملٹری کورٹ میں نہیں ہونا چاہیے

    کرپشن کا ماسٹر مائنڈ ہی فیض حمید ہے

    برج کھیل کب ایجاد ہوا، برج کھیلتے کیسے ہیں

    عمران خان سے اختلاف رکھنے والوں کی موت؟

    حضوراقدس پر کوڑا بھینکنے والی خاتون کا گھر مل گیا ،وادی طائف سے لائیو مناظر

    برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ مہمان کھلاڑی حویلی ریسٹورنٹ پہنچ گئے

    کھیل سے امن کا پیغام دینے آئے ہیں.بھارتی ٹیم کے کپتان کی پریس کانفرنس

    وادی طائف کی مسجد جو حضور اقدس نے خود بنائی، مسجد کے ساتھ کن اصحاب کی قبریں ہیں ؟

    9 مئی کے بعد زمان پارک کی کیا حالت ہے؟؟

  • پاک چین دوستی اورسی پیک کوسبوتاژ کرنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوگی،چین

    پاک چین دوستی اورسی پیک کوسبوتاژ کرنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوگی،چین

    چین نےگوادر میں چینی انجینیئرز پر دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں چینی اہلکاروں ،منصوبوں کے تحفظ کے لیے کام کرتے رہیں گے-

    باغی ٹی وی :ترجمان چینی وزارت خارجہ وانگ وینبن نے میڈیا بریفنگ میں کہا ہے کہ 13 گست کوچینی انجینئرزکے قافلےکو نشانہ بنایا گیا، حملے میں کوئی چینی شہری ہلاک یا زخمی نہیں ہوا،پاک چین دوستی اورسی پیک کوسبوتاژ کرنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوگی-

    وانگ وینبن نے کہا کہ چین پاکستان سے مل کر دہشتگردی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے کام جاری رکھے گا، پاکستان میں چینی اہلکاروں ،منصوبوں کے تحفظ کے لیے کام کرتے رہیں گے،پاکستان میں چینی سفارت خانے اور قونصل خانے نے فوری طور پر ہنگامی اقدامات کا آغاز کیا ہے، پاکستانی حکام منصوبہ سازوں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں، پاکستان میں منصوبوں پر کام کرنے والے چینی شہری،کمپنیاں اور ادارے چوکس رہیں علاوہ ازیں انہوں نے سکیورٹی کو مضبوط بنانے کے اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

    ایرانی وزیر خارجہ بہت جلدسعودی عرب کا دورہ کریں گے

    واضح رہے کہ 13 اگست کو گوادربندرگاہ کےقریب چینی شہریوں کے ایک قافلے پر حملہ کیا گیا تاہم سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کا قافلے پر حملہ ناکام بناتے ہوئے 2 حملہ آوروں کو ہلاک کیا تھاپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دہشتگردوں کے حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، سکیورٹی فورسز امن اور خوشحالی کے دشمنوں کی ہر کوشش ناکام بنانے کے لیے پر عزم ہیں،گوادر حملے کے بعد چین نے پاکستانی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تخریب کاروں کو سخت سزائیں دیں اور چینی شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔

    اقتصادی کامیابی کیلئے پاکستان کی بھرپورحمایت جاری رکھیں گے،یوم آزادی پر امریکا کا پیغام

  • بلوچستان حکومت نے ضلع گوادر کو ٹیکس فری زون قرار دے دیا

    بلوچستان حکومت نے ضلع گوادر کو ٹیکس فری زون قرار دے دیا

    بلوچستان حکومت نے ضلع گوادر کو ٹیکس فری زون قرار دے دیا اور وفاقی حکومت سے بھی گوادر کو ٹیکس فری قرار دینے کی سفارش کردی۔

    باغی ٹی وی: بلوچستان حکومت کا کہنا ہے کہ ضلع گوادر میں سروسز، ایکسائز ٹیکس اور جائیداد کی منتقلی پر کوئی ٹیکس نہیں ہوگا، وفاقی حکومت ضلع گوادر کو اسپشل اکنامک ڈسٹرکٹ قرار دے۔

    سعید ہاشمی کے بیٹے نے ” باپ” سے علیحدگی اختیار کر لی

    گوادر سے تعلق رکھنے والے سینیٹر کہدہ بابر نے ٹیکس فری زون سے متعلق کابینہ کا فیصلہ خوش آئند قراردےدیا میں وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو اور کابینہ کا مشکور ہوںاور کہا کہ صوبائی کابینہ نے گوادرکو ٹیکس فری زون کا درجہ دے کردیرینہ مطالبہ منظور کرلیا، وفاقی حکومت بھی وفاقی ٹیکسز میں چھوٹ دے، ٹیکس فری زون سے گوادر پورٹ فعال اور سرمایہ کار راغب ہوں گے۔

    گوادر سے تعلق رکھنے والے سینیٹر کہدہ بابرنے ٹیکس فری زون سے متعلق کابینہ کا فیصلہ خوش آئند قرار دے دیا۔ سینیٹر کہدہ بابر نے کہا کہ م، صوبائی کابینہ نے گوادر کو ٹیکس فری زون کادرجہ دے کر ہمارا دیرینہ مطالبہ منظورکرلیاوفاقی حکومت بھی وفاقی ٹیکسزمیں چھوٹ دے۔

    ایران کا پاکستان سمیت خلیجی ریاستوں کے ساتھ بحری اتحاد بنانے کا منصوبہ

    سینیٹر کہدہ بابر نے کہا کہ گوادر ٹیکس فری زون سے سی پیک اصل روح میں بحال ہوگا، پورٹ سٹی دبئی اور سنگارپور بھی ٹیکس فری زون تھے تبھی ترقی ہوئی،گوادرمیں انڈسٹری لگنے سے لاکھوں لوگوں کو روزگار اور فارن ایکسچینج بھی آئے گا گوادر میں انڈسٹری لگنے سے لاکھوں لوگوں کو روزگار اور فارن ایکسنچ بھی آئےگا۔

  • پاکستان کوسٹ گارڈز نے بیرون منشیات اسمگلنگ کا منصوبہ ناکام بنادیا

    پاکستان کوسٹ گارڈز نے بیرون منشیات اسمگلنگ کا منصوبہ ناکام بنادیا

    پاکستان کوسٹ گارڈز نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے گوادر سے بیرون منشیات اسمگلنگ کا منصوبہ ناکام بنادیا، کارروائی میں 32 ملین ڈالر سے زائد مالیت کی منشیات پکڑ لی گئی۔

    باغی ٹی وی: ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کے مطابق خفیہ اطلاع پر گوادر سےبھاری مقدارمیں منشیات اسمگل کرنےکی کوشش ناکام بنادی ترجمان کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز کو خفیہ ادارےسےاطلاع ملی تھی کہ گوادر (بلوچستان) سےبھاری مقدار میں منشیات اسمگل ہونے کا خدشہ ہے، جس پر ڈی جی پاکستان کوسٹ گارڈز نےمتعلقہ کمانڈر کو اپنےعلاقوں میں چیکنگ مزید سخت کرنےکے احکامات جاری کیے جس پر ایک تفصیلی منصوبہ تشکیل دیا گیا۔

    عثمان بزدار کو گرفتار نہ کرنے کا سنگل بینچ کا حکم واپس

    منصوبے کے مطابق 2 افسران سمیت 17 جوانوں پرمشتمل موبائل گشت کےلیےپارٹیاں تشکیل دی گئیں اس دوران گوادرکے جنرل ایریا کلڈان جھل کے مقام پر جھاڑیوں میں چھپائی گئی 1936 کلو گرام اعلیٰ معیار کی چرس برآمد کرلی گئی، جو بیرون ملک اسمگل کرنےکےلیے لائی گئی تھی برآمد کی جانے والی منشیات کی مالیت اربوں روپے (بین الاقوامی مارکیٹ میں تقریباً 32.3 ملین ڈالر) ہے۔

    ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز نے جوانوں کی اعلیٰ کارکردگی کو سراہا۔

    بلوچستان،ایف سی کیمپ پر حملہ کرنیوالے چھ دہشتگرد جہنم واصل

  • سراج الحق کا یکم مئی کو ملک گیر احتجاج کا اعلان

    سراج الحق کا یکم مئی کو ملک گیر احتجاج کا اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان سے رابطہ ہوا، وہ بھی ملک کی بہتری چاہتے ہیں

    لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ صرف ایک صوبے کا الیکشن ہونے سے فساد ہوگا ،پیپلزپارٹی ، اے این پی نے مذاکرات کی بات کی وزیرا عظم چاہتے تھے ہم اس بند گلی سے نکلیں ، گوادر میں شدید بدامنی ہے،سیاسی جماعتوں میں بہت زیادہ فاصلے ہیں،سیاسی بحران کی وجہ سے معاشی اور آئینی بحران ہے،پورے ملک میں ایک ہی روز میں الیکشن ہونے چاہیئں،کسی ایک صوبے میں الیکشن ہونا مسائل کا حل نہیں،

    سراج الحق کا کہنا تھا کہ الیکشن ایک یا دو پارٹیوں کا مسئلہ نہیں ، 23 کروڑ عوام کا مسئلہ ہے سیاسی جماعتوں سے الیکشن پر بات کر رہے ہیں عید کے بعد رابطے کرکے الیکشن کے لیے ساز گار ماحول پیدا کریں گے ، بلوچستان میں مولانا ہدایت الرحمان کی گرفتاری کو 100 دن ہوگئے ہیں انہیں فوری رہا کیا جائے مولانا ہدایت الرحمان سے یکجہتی کے لیے یکم مئی کو ملک بھر میں احتجاج کیا جائے گا

    عمران خان کا مزاج کسی بھی طور پر سیاسی نہیں

    ہوشیار،بشری بی بی،عمران خان ،شرمناک خبرآ گئی ،مونس مال لے کر فرار

    سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کیس کی سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی

    بشری نے بچوں سے نہ ملنےدیا، کیا شرط رکھی؟ خان کیسے انگلیوں پر ناچا؟

  • پاکستان کے دو بڑے ہائیڈرو پاور منصوبوں کے لیے فنڈز جاری

    پاکستان کے دو بڑے ہائیڈرو پاور منصوبوں کے لیے فنڈز جاری

    اسلام آباد: پاکستان کے دو بڑے ہائیڈرو پاور منصوبوں کے لیے فنڈز جاری کردیئے گئے۔

    باغی ٹی وی : گوادر پرو کے مطابق سعودی فنڈ برائے ترقی (ایس ایف ڈی) کی جانب سے پاکستان کے دو بڑے ہائیڈرو پاور منصوبوں کے لیے فنڈز جاری کردیئے گئے، چینی ہائیڈرو پاور کمپنیاں پاکستان میں ان دو بڑے ہائیڈرو پاور پراجیکٹس کی تعمیر میں مصروف ہیں، ان سے توانائی کے بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

    بھارت نے سری نگر میں جی 20 اجلاس طلب کر لیا

    ایس ایف ڈی نے پاکستان کے مہمند ملٹی پرپز ڈیم پروجیکٹ (ایم ایم ڈی پی ) کی مدد کے لیے 240 ملین ڈالر کے قرض کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ دوسرا، پاکستان کی قومی اقتصادی کونسل (ایکنک) کی ایگزیکٹو کمیٹی نے دیامر بھاشا پاور جنریشن پراجیکٹ (ڈی بی پی جی پی) کی منظوری دے دی ہے جس کی لاگت 1.2 ٹریلین روپے سے زائد ہے۔

    عمران خان کی بغاوت پر اکسانے کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

    گوادر پرو کے مطابق چینی ہائیڈرو پاور کمپنیاں پہلے ہی پاکستان میں ان دو بڑے ہائیڈرو پاور پراجیکٹس کی تعمیر میں مصروف ہیں، جس سے ملک کو کم لاگت، سبز اور پائیدار توانائی کے ذریعے توانائی کے بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ چائنا گیزوبا گروپ کمپنی (سی جی جی سی) ایک مشترکہ منصوبے میں مہمند ڈیم تعمیر کر رہی ہے جبکہ پاور چائنا فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) کے ساتھ مل کر 1 ایم ڈبلیو ڈیم کا حصہ ڈی بی پی جی پی تعمیر کر رہی ہے۔

    امریکی رکن کانگریس کا عمران خان سے ٹیلیفونک رابطہ