Baaghi TV

Tag: گوجر خان

  • پولیس ہیڈ کانسٹیبل ہسپتال کے بیت الخلا میں خواتین کی ویڈیوز بنانے کے الزام میں گرفتار

    پولیس ہیڈ کانسٹیبل ہسپتال کے بیت الخلا میں خواتین کی ویڈیوز بنانے کے الزام میں گرفتار

    گوجر خان میں پولیس کے ایک ہیڈ کانسٹیبل کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کے بیت الخلا میں خواتین کی ویڈیو بنانے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔

    اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس سید دانیال نے کہا کہ پولیس کو ایک رہائشی کی جانب سے شکایت موصول ہوئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ ملزم، جو کہ پنجاب پولیس کے لاہور دفتر میں تعینات ہیڈ کانسٹیبل ہے، مبینہ طور پر ہسپتال کے وارڈز کے بیت الخلا میں خواتین کی ویڈیوز بنا رہا تھا پولیس نے ملزم کو ہسپتال سے گرفتار کر کے اس کا موبائل فون بھی قبضے میں لے لیا ہے ابتدائی تفتیش کے دوران پتا چلا کہ ملزم ایک حاضر سروس افسر ہے۔

    پولیس کے مطابق ملزم کے موبائل فون سے خواتین کی بیت الخلا استعمال کرتے ہوئے متعدد نازیبا ویڈیوز ملی ہیں، جنہیں فرانزک جانچ کے لیے بھیج دیا گیا ہے پولیس میرٹ پر تفتیش کرے گی اور کسی قسم کی رعایت یا نرمی نہیں برتی جائے گی۔

    پی ٹی آئی کے نوابزادہ محسن علی خان ن لیگ کو پیارے ہو گئے

    پولیس نے ملزم کے خلاف پاکستان پینل کوڈ کی دفعات 354 (خاتون پر حملہ یا زبردستی اور اس کے کپڑے اتارنا)، 292 (فحش مواد کی فروخت وغیرہ)، اور 509 (خاتون کی عزت نفس کی توہین یا جنسی طور پر ہراساں کرنا) کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

    اے ایس پی سید دانیال نےبتایا کہ ملزم کے خلاف پہلے بھی زیادتی کا مقدمہ درج ہو چکا ہے، تاہم وہ کیس بعد میں ختم کر دیا گیا تھا2020 میں درج کی گئی ایک ایف آئی آر کے مطابق ملزم پر الزام تھا کہ اس نے ایک بیوہ کے ساتھ زیادتی کی تھی اور اس کے خلاف دفعہ 452 (زخمی کرنے، حملہ کرنے یا غلط طور پر روکنے کی تیاری کے بعد مکان میں گھسنا)، دفعہ 354 (خاتون کی عزت پامال کرنے کی نیت سے حملہ یا زبردستی) اور دفعہ 34 (متعدد افراد کی مشترکہ کارر وائی) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا،تاہم، بعد میں اس نے متاثرہ خاتون سے صلح کر لی تھی، جس کے بعد مقدمہ واپس لے لیا گیا اور اسے بحال کر دیا گیا تھا۔

    نوعمر بچوں کو نشے کا عادی بنا کر وارداتیں کروانے کا انکشاف

  • پولیس جلاد بن گئی،تشدد سے ملزم مار دیا، لواحقین کو خاموش رہنے کیلئے 7 لاکھ کی پیشکش

    پولیس جلاد بن گئی،تشدد سے ملزم مار دیا، لواحقین کو خاموش رہنے کیلئے 7 لاکھ کی پیشکش

    وردی بدل گئی مگر عادتیں نہ بدلیں،چور ی کے الزام میں گرفتار ملزم کے اہلخانہ سے رشوت نہ ملنے پر پولیس اہلکاروں نے تشدد کر کے نوجوان کی جان لے لی

    واقعہ تھانہ گوجر خان میں پیش آیا،چوکی قاضیاں میں مبینہ پولیس تشدد کے بعد نوجوان جان کی بازی ہار گیا،ذیشان نامی ملزم کو تھانہ سول لائنز پولیس نے چوری کے مقدمے میں گرفتار کیا،جس کے بعد اہل خانہ سے پولیس نے مبینہ طور پر بھاری رشوت طلب کی،رشوت نہ ملنے پر نوجوان ذیشان کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا، اس دوران پولیس نے ایک اور مقدمے میں ذیشان کو گوجر خان پولیس کے حوالے کر دیا، پولیس تشدد سے ملزم کی حالت غیر ہوئی اسکے بعد ذیشان کی موت ہو گئی،

    واقعہ کا مقدمہ تھانہ گوجر خان میں سب انسپکٹر کاشف ملک کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے،درج مقدمہ کے مطابق مدعی خادم حسین نے ایک مقدمہ میں ذیشان صدیقی کو ملزم نامز د کیا تھا،جس کی گرفتاری کے لئے ریڈ کیا گیا مگر ملزم گرفتار نہ ہو سکا، بعد ازاں تھانہ سول لائن نے اطلاع دی کہ ملزم کو گرفتار کیا ہے،اسکو لے جائیں جس کے بعد پولیس اہلکاروں ساجد ثقلین،بابر علی، حسنین حسن،کو راولپنڈی بھجوایا تا کہ ملزم کو لے کر آئیں، پولیس اہلکار جب ملزم کو لے کر آئے تو اسکی طبیعت خراب تھی،میں نے پرائیویٹ کلینک رابطہ کیا، مسمی شعیب کو بلا کر ملزم کاچوکی میں چیک اپ کروایا،شعیب نے بتایا کہ اسے سانس کی تکلیف ہے، بعد ازاں ملزم نے خود بھی بتایا کہ اسے کافی عرصے سے سانس کی تکلیف ہے،ہم ملزم کو لے کر ہسپتال پہنچے تو ڈاکٹر نے بتایا کہ ملزم کی موت ہو چکی ہے،ملزم کے وارثان کو اطلاع دینے کی کوشش کی لیکن محرم کی وجہ سے موبائل سروس بند ہونے کی وجہ سے اطلاع نہ دے سکا،بعدازاں ذیشان کا ماموں شعبان،و دیگر تھانہ آئے، ان سے قانونی کاروائی کے لئے درخواست طلب کی گئی،تو ذیشان صدیقی کی ہمشیرہ نے گواہوں کی موجودگی میں تحریری بیان میں کہا کہ ہم کوئی کاروائی نہیں کرنا چاہتے نہ ہی پوسٹ مارٹم کروانا چاہتے ہیں،جس کے بعد افسران کو بتا کر لاش ورثا کے سپرد کر دی گئی

    درج مقدمے میں مزید کہا گیا کہ بعد ازاں انکوائری ہوتی رہی تا ہم یہ بات سامنے آئی کہ پولیس اہلکاروں محمد اسحاق،لیاقت علی، عابد علی،پولیس تھانہ سول لائن نے ملزم ذیشان کو گرفتار کیا،اور بغیر اندراج روزنامچہ ،رپٹ کے ملزم کو گوجر خان پولیس کے حوالے کر دیا،ملزم کو ہسپتال لے جانے اور موت کے حوالہ سے چوکی میں بھی کوئی رپٹ درج نہ کی گئی،مذکورہ پولیس افسران و اہلکاران غفلت کے مرتکب ہوئے،مقدمہ درج کر کے قبر کشائی کر کے پوسٹ مارٹم کروایا جائے،

    سی پی او سید خالد ہمدانی نے تھانہ گوجر خان پولیس کی حراست میں شہری کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر سے رپورٹ طلب کرلی ہے،واقعہ میں ملوث آٹھ اہلکاروں کو چارج شیٹ جاری کر کے معطل کر دیا گیا ہے، پولیس حکام کے مطابق ملزم ذیشان رابری کے مقدمہ میں گوجر خان پولیس کو مطلوب اور سابقہ ریکارڈ یافتہ تھا، تھانہ منتقلی کے دوران ملزم کی طبیعت ناساز ہونے پرہسپتال منتقل کیا گیا جہاں علاج معالجہ کے دوران اس کی موت واقع ہو گئی، ملزم کی موت کے متعلق 174 ضابطہ فوجداری کی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے،ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ (ر)حافظ کامران اصغر نے واقعہ میں ملوث تمام 8 اہلکاروں کو معطل کر کے چارج شیٹ جاری کر دی،سی پی او سید خالدہمدانی کے حکم پر ایس ایچ او سول لائنز کو کلوز ٹو لائن کر کے چارج شیٹ جاری کر دی گئی،معاملہ کی انکوائری ایس پی ہیڈکوارٹرز عمل میں لا رہی ہیں جس کو 72 گھنٹے میں مکمل کر لیا جائے گا،انکوائری رپورٹ کی روشنی میں قصورواران کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ سی پی او سید خالد ہمدانی نے کہا کہ راولپنڈی پولیس خوداحتسابی پر عمل پیرا ہے، بدعنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کو قطعاً برداشت نہیں کیا جائے گا۔

    ملزم ذیشان صدیقی کی موت ہوئی ہے، سوال یہ ہے کہ اسکی موت کیوں ہوئی؟ یہ سوال حکومت پنجاب، آئی جی پنجاب، پنجاب پولیس کے افسران سے ہونا چاہئے کہ یہ ملزم چور یا ڈاکو تھاکیا تھا؟ تحقیقات کیوں نہیں ہوئی،ملزم پر بہیمانہ تشدد کیوں ہوا، ملزم کی گرفتاری پر اسکے اہلخانہ سے رشوت کیوں طلب کی گئی، ایک تھانے سے دوسرے تھانے میں منتقلی کی رپٹ درج کیوں نہیں کی گئی،

    ملزم کی والدہ نے دہائی دیتے ہوئے کہا کہ میرے بیٹے پر جھوٹا الزام لگایا گیا ہے،میرا بیٹا چور نہیں تھا،پولیس نے ظلم کیا ہے، میرے بیٹے کو اغوا کیا گیا، ہمارے سامنے پولیس نے اٹھایا،پولیس نے گھر سے گرفتار کیا تھا، ہمیں انہوں نے لاش دے دی، یہ کونسا انصاف ہے،کیا پولیس اس لئے بنی ہے کہ بندہ مار دو، جس نے مارا ہے وہ ہمارے سامنے لایا جائے ہو سکتا ہے ہم معافی دے دیں، ملزم ذیشان کی بہن نے انکشاف کیا کہ ذیشان کی موت کے بعد پولیس نے ہمیں سات لاکھ کی آفر کی یہ کونسا طریقہ ہے، ہمیں انصاف چاہئے، انسان کی کوئی قیمت ہے بھلا؟ہمیں انصاف چاہئے پیسے نہیں چاہئے، ہم غریب ہیں لیکن پیسے نہیں لیں گے،

  • گوجر خان:مسلم لیگ ن کو بڑا دھچکا

    گوجر خان:مسلم لیگ ن کو بڑا دھچکا

    گوجر خان یونین کونسل سکھو میں مسلم لیگ ن کو بڑا دھچکا۔

    باغی ٹی وی: سابق وائس چیئرمین یونین کونسل سکھو حاجی یاسین خواجہ اپنے قافلے کے ہمراہ اسپیکر قومی اسمبلی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے یونین کونسل سکھو کا دورہ کیا، اس موقع پر خرم پرویز راجہ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

    اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے رہنما مسلم لیگ ن و سابق وائس چیئرمین یونین کونسل سکھو حاجی یاسین خواجہ، چوہدری ناصر مقبول سابق کونسلر چک دولت، رضوان احمد کیانی چک مسلم نے ملاقات کی ملاقات میں حلقے سے متعلق سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ن لیگی وفد نے اپنی پارٹی سے سیاسی وابستگی ختم کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے اور اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور امیدوار صوبائی اسمبلی خرم پرویز راجہ پر اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

    سونےکی کان سے سونا لے جانے والی ٹیم پر حملہ،دو چینی شہریوں سمیت 4 …

    دوسری جانب اسپیکر قومی اسمبلی کا ڈگری کالج منگھوٹ گوجر خان میں بس سروس کا افتتاحاسپیکر قومی اسمبلی نے کالج کے لیے بسوں کی چابیاں کالج کی پرنسپل کے حوالے کیں اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے گوجر خان کے علاقہ منگھوٹ میں وومن ڈگری کالج کے لیے بس سروس کا افتتاح کر دیا۔

    سپیکر نے ڈگری کالج منگھوٹ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طالبات کی پک اینڈ ڈراپ کے لیے بسیں اور ہائی ایس وین فراہم کر دی گئیں۔ بسوں کی فراہمی سے جڑواں قصبوں سے آنے والی طالبات کو درپیش سفری مشکلات حل ہوں گی۔ اسی سال یہاں یونیورسٹی کی کلاسز شروع ہوں گی اور طالبات پہلے سے زیادہ دل لگا کر تعلیمی سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں گی۔

    اداکار سنجے دت سے متاثر ہوکر موٹر سائیکلیں چوری کرنے والا سنجے دت گرفتار

    اسپیکر نے کہا کہ گوجر خان اور خطہ پوٹھوار میں تعلیم کے شعبے میں درپیش مسائل کو حل کرنا اولین ترجیح ہے۔ جدید تعلیم سے آراستہ خطہ پوٹھوار کئی دہائیوں سے میرا خواب تھا۔ ہم اپنے نوجوان بچوں اور بچیوں کو بڑے شہروں میں بھیجنے کی بجائے گوجر خان میں ہی تعلیم دیں گے۔

    اسپیکر نے گوجر خان میں ترقی کے سفر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میں گوجر خان کی عوام کے لئے تمام سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے سرگرم ہوں۔ گوجر خان میں تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر و دیگر شعبوں کی ترقی و عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے خاطر خواہ کام کیا ہے۔ سوئی گیس کی فراہمی اور مشکلات سے بچنے کیلئے سوئی گیس آفس گوجر خان میں لے آئیں ہیں۔ صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے لئے دو سو بستروں کا ہسپتال بنانے جارہے ہیں۔

    کینجھر جھیل کے قریب حادثہ،7 افراد جاں بحق

    مندرہ چکوال روڑ کی تعمیر اہل علاقہ کیلئے کے لیے اہم پیش رفت ہے۔گوجر خان راولپنڈی ڈویژن کا اہم حصہ ہے اور محل وقوع کے اعتبار سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ ہمارے پاس سب سے بڑی قوت اپنی محنت ہے اور عوام کی خدمت ہے جس کے ذریعے ہمیں آگے بڑھنا ہے اور خلوص کے ساتھ اپنی مٹی کی خدمت کرنی ہے۔

    پرنسپل ڈگری کالج برائے طالبات منگھوٹ نے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی جانب سے منگھوٹ ڈگری کالج برائے خواتین میں بسوں کی فراہمی کے اقدام کو بھرپور انداز میں خیر مقدم کیا۔انہوں نے کہا کہ راجہ پرویز اشرف نے انتہائی قلیل وقت میں منگھوٹ کالج میں بسوں کی فراہمی کو یقینی بنایا اس پر کالج کا تمام سٹاف اور طالبات ان کے بے حد مشکور ہیں۔ٕ

    ایشیا کپ 2023 ،پاکستانی بالرز کے تابڑ توڑ حملے جاری،پانچویں وکٹ گر گئی

    انہوں نے کہا کہ راجہ پرویز اشرف کا عوام دوست اور تعلیم کے فروغ کے لیے کیں گے اقدامات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ اس کالج کی طالبہ کالج کی فیس کی مد میں ماہانہ 5 ہزار ادا کرتی ہیں جبکہ ٹرانسپورٹ کے کرایے کی مد میں 12 ہزار ادا کرتی تھیں۔

    انہوں نے کہا کہ راجہ پرویز اشرف کی خصوصی کاوشوں کی بدولت طالبات کو اس مہنگائی کے دور میں منگھوٹ کالج کے لیے بسوں کی فراہمی سے فی طالبہ کو 12 ہزار روپے کا فاہدہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کے اس اہم اقدام منگھوٹ اور گردونوح کے عوام قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اس اہم اقدام کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

    سونےکی کان سے سونا لے جانے والی ٹیم پر حملہ،دو چینی شہریوں سمیت 4 …

  • گھریلو تنازع:  گوجرخان میں بڑے بھائی نےبرطانیہ سےآئے چھوٹے بھائی کوقتل کردیا

    گھریلو تنازع: گوجرخان میں بڑے بھائی نےبرطانیہ سےآئے چھوٹے بھائی کوقتل کردیا

    راولپنڈی کی تحصیل گوجرخان کے صندل روڈ پر سنگدل بھائی نے چھوٹے بھائی کو قتل کر دیا۔

    باغی ٹی وی: پولیس کے مطابق ملزم خالد شریف نے گھریلو تنازع پر فائرنگ کرکے چھوٹے بھائی ساجد شریف کو قتل کیا، مقتول ساجد چند روز قبل بیٹے کی شادی کےلیے برطانیہ سے پاکستان آیا تھا۔

    حقیقی بھائی نے اپنے ہی دو حقیقی بھائیوں کو دردناک موت کی آغوش میں سلا دیا

    پولیس کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مقتول کے بیٹے کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ ملزم بھی پولیس کی گرفت میں ہے اور مدعی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ میرے تایا اور والد کے درمیان گھریلو تنازع تھا۔

    دوسری جانب تھانہ باہتر ضلع اٹک تحصیل فتح جنگ دولت کی ہوس حقیقی بھائی نے اپنے ہی دو حقیقی بھائیوں کو دردناک موت کی آغوش میں سلا دیا والدہ نے اپنے بڑے بیٹے کو دس لاکھ روپے نقد کیش وراثت میں کچھ دیگر چیزیں اور زمین کی حصہ داری و کا معاملہ اپنے بڑے بیٹے عبادت کی ذمہ داری لگائی کہ میرے مرنے کے بعد تم اپنے بہن بھائیوں کو ان کو قانونی جو بھی حصہ داری بنتی ہےتم نے ان کو دینی ہے –

    ٹانک: شدید دھند کے باعث ویگن کی چنگ چی کوٹکر،رکشہ میں سوار خواتین اساتذہ زخمی

    مگر بھائی کے روپ میں اور دولت کی ہوس کی وجہ سے اس کے اندر مکمل طور پر درندگی آ چکی تھی جس کے باعث اس نے اپنے ہی رشتوں پر اور اپنے ہی گھر پر قیامت ڈھانے کا منصوبہ بنا لیا اور ظالم درندے نے اپنی بیوی کے ساتھ مل کر اپنے دونوں حقیقی بھائیوں کو بے دردی سے قتل کرنے کے بعد اپنے ہی گھر کے ساتھ بھینسوں کے باڑے میں دفن کر دیا –

  • گوجرخان ڈیم میں ڈوبنے والے نوجون کی لاش کو 16 گھنٹے بعد نکال لیا گیا

    گوجرخان ڈیم میں ڈوبنے والے نوجون کی لاش کو 16 گھنٹے بعد نکال لیا گیا

    گوجرخان (عمرآزادبٹ) نیوی کے غوطہ خوروں نے لاش نکال لی ریسکیو 1122 نے ہسپتال منتقل کر دی باغی ٹی وی کی تفصیلات کے مطابق 19 سالہ یونس جو کہ کرنب کسوال کے علاقہ میں پولٹری فارم پر ملازمت کرتا تھا ٹریکٹر دھونے گیا تو ساتھ ہی نہانے کی غرض سے ڈیم میں اترا تو توازن برقرار نہ رکھ سکا جس کی وجہ سے پانی کے اندر گیا تو واپس نہ آیا ریسکیو 1122 نے انتھک محنت و کوشش کی لیکن کچھ حاصل نہ ہوسکا آج صبح نیوی ٹیم کے غوطہ خوروں کو بلایا گیا جنہوں نے لاش کو نکالا ریسکیو 1122 نے لاش کو تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال منتقل کر دیا نوجوان تحصیل شجاع آباد ضلع ملتان کا رہائشی تھا

  • گوجرخان ڈیم میں نہاتے ہوئے دونوجوان جانبحق

    گوجرخان ڈیم میں نہاتے ہوئے دونوجوان جانبحق

    گوجرخان (عمرآزادبٹ) گرمی کے موسم میں ہر سال کی طرح اس بار بھی نوجوان ڈوب کر جانبحق تفصیلات کے مطابق گرمی کے موسم نوجوان ڈیم کی طرف نہانے کا رخ کر لیتے ہیں جسکی وجہ سے قیمتی جانیں ضائع ہو جاتی ہیں آج بھی ایسے دو مختلف واقعات پیش آئے جس میں ایک واقعہ مجید موڑ کے پاس فش فارم کے بنے ڈیم میں ایک نوجوان ڈوب کرجانبحق ہو گیا جس نعش کو ریسکیو 1122 نے بڑی محنت کے بعد نکال کر تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال منتقل کر دیا جس کی شناخت عاطف ولد بشیرسکنہ ڈھوک چنالی بھاٹہ روڈ کے نام سے ہوئی جبکہ اوگاہون پر ڈوبنے والے نوجوان کی لاش کو ڈھونڈنے کا عمل جاری ہے