Baaghi TV

Tag: گورنر خیبر پختونخوا

  • خیبرپختونخوا میں قیام امن کیلئے گورنر ہاؤس میں آل پارٹیز کانفرنس

    خیبرپختونخوا میں قیام امن کیلئے گورنر ہاؤس میں آل پارٹیز کانفرنس

    خیبرپختونخوا میں قیام امن، صوبائی حقوق کے حصول اور درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کے لیے آل پارٹی کانفرنس گورنر ہاوس پشاور میں جاری ہے

    کانفرنس کی صدارت و میزبانی گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کر رہے ہیں۔کانفرنس میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما شریک ہیں جن میں آفتاب شیر پاؤ، میاں افتخار حسین، انجنیئر امیر مقام، مولانا لطف الرحمان، پروفیسر ابراہیم، محمد علی شاہ باچا، محسن داوڑ، سکندر شیر پاؤسمیت دیگر قائدین شامل ہیں۔۔افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ کل جماعتی کانفرنس کا مقصد صوبے میں امن و امان اور اس کے وسائل کے بارے بات چیت کرنی ہے۔ صوبے کو بد امنی نے اپنے لپٹ میں لے رکھا ہے۔صوبائی حکومت کو کل جماعتی کانفرنس بلانی چاہیے تھی۔مجبور ہو کر ہم نے یہ اقدام اٹھایا۔ چاہتے ہیں کہ سیاسی جماعتیں مسائل کے حل کیلئے اپنی تجاویز   پیش کر سکیں ۔گورنر نے کہا جنوبی اضلاع اور کرم کے حالات ہمارے سامنے ہیں۔انھوں نےُ کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کے تجاویز پر غور کیا جائے گا اور آخر میں ایک اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کانفرنس صوبے میں امن و استحکام اور سیاسی یکجہتی میں معاون ثابت ہوگی۔

    گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی جانب سے تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر لانا خیبرپختونخوا میں حقیقی مسائل کے حل کی جانب پہلا قدم ہے۔ وزیر اعلیٰ کی غیرفعالیت اس کے برعکس عوام کے لیے مایوسی کا سبب بنی ہے،گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی قیادت نے صوبے میں امن و امان اور مسائل کے حل کے لیے ایک نئی امید پیدا کی ہے۔ آل پارٹیز کانفرنس میں 16 سے زائد جماعتوں کو یکجا کرنا اتحاد کی جانب بڑا قدم ہے

    خیبر پختونخوا حکومت، پی ٹی آئی رہنما عاطف خان کو دوسرے کیس میں نوٹس جاری

    عاطف خان کی طلبی، پی ٹی آئی میں اختلافات

    اینٹی کرپشن میں طلبی،عاطف خان بولے،اب کھل کو بولوں گا

    فیض حمید کو میرے خلاف وعدہ معاف گواہ بنائیں گے،عمران خان

  • بلاول بھٹو سے میئر کراچی، گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات

    بلاول بھٹو سے میئر کراچی، گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات

    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے میئر کراچی، گورنر خیبرپختونخوا نےبلاول ہاوس میں الگ الگ ملاقاتیں کیں.

    باغی ٹی وی کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سےخیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے بلاول ہاؤس کراچی میں میں ملاقات کی ہے ۔اس موقع پر گورنر خیبرپختونخوا نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کوخیبرپختونخوا کی سیاسی صورت حال پر بریفنگ دی۔انہوں نے پارٹی چیئرمین کو خیبرپختونخوا کے وسائل کے حوالے سے وفاق کے غیرمنصفانہ روئیے سے آگاہ کیا۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو گورنر فیصل کریم کنڈی نے خیبرپختونخوا کی امن و امان کی صورت حال کے حوالے سے بھی آگاہی دی۔بلاول بھٹو زرداری نے گورنر فیصل کریم کنڈی کو خیبرپختونخوا سے وفاقی روئیے اور امن و امان کی صورت حال پر صوبائی آل پارٹیز کانفرنس منعقد کرنے کی ہدایت کی ۔ دوسری طرف پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے کراچی کے میئر مرتضی وہاب نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی ہے ۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو کراچی کے میئر مرتضی وہاب نے ضلع وسطی میں کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کو یونی ورسٹی کا درجہ دینے سے متعلق بریفنگ دی۔انہوں نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ سینٹرل میں کراچی میٹروپولیٹن یونی ورسٹی شہید ذوالفقار علی بھٹو کا خواب تھا۔کراچی میٹروپولیٹن یونی ورسٹی کے درجنوں طلبا کو اسکالر شپس بھی دی ہیں۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ کراچی کے ضلع وسطی میں میٹروپولیٹن یونی ورسٹی کا قیام خوش آئند ہے۔کراچی کے ضلع وسطی میں عباسی شہید اسپتال کا معیار بھی شہید ذوالفقار علی بھٹو کے اس اسپتال سے متعلق وژن کے مطابق کیا جائے۔

    شرجیل میمن کا پیپلز بس سروس کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا افتتاح

    ملکی آبادی میں سالانہ اوسطا 2.55 فیصد کی شرح سے اضافہ ریکارڈ

    حساس ادارے کی کاروائی،لیاری گینگ وار کا اہم کارندہ گرفتار

  • بشریٰ بی بی پشاور سیاست کرنے نہیں تو شاپنگ کرنے گئی؟ گورنر خیبر پختونخوا

    بشریٰ بی بی پشاور سیاست کرنے نہیں تو شاپنگ کرنے گئی؟ گورنر خیبر پختونخوا

    گورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی نےامن وامان کی صورتحال پرتوجہ دینے پرزوردیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے کی خراب صورتحال کی وجہ سے خیبرپختونخوا کے تاجر اور عوام نقل مکانی پرمجبور ہو رہے ہیں۔

    پشاورمیں میڈیاگفتگو میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام ٹیکس اس لئےنہیں دیتے کہ آپ ان کی کمائی سے اسلام آبادپر چڑھائی کریں۔ حکومت نے سیاسی مقاصداوراپنے قیدیوں کو چھڑانے کیلئے ریسکیو 1122کی گاڑیوں کا استعمال کیں۔اس معاملے کی تحقیقات ہونی چاہیئے۔ریسکیو کی گاڑیاں استعمال کرنے پر جے آئی ٹی بننی چاہیے۔پاراچنار،ڈیرہ اسماعیل خان،بنوں سمیت مختلف علاقوں میں سکیورٹی اہلکار قربانیاں دے رہے ہیں،ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

    گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا تھا کہ کہ امن و امان کی مخدوش حالت کی ذمہ دار صوبائی حکومت ہے، حکومت کی ترجیح امن و امان نہیں بلکہ کچھ اور ہے، بشری بی بی سیاست نہیں کررہی تو کیا پشاور شاپنگ کرنے گئی ہیں ، آنے والے دنوں میں عوام دیکھے گی پی ٹی آئی میں بشری بی بی اور بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کے علیحدہ علیحدہ گروپس ہونگے،

    غیر ملکی کوچز لگانے کافائدہ کیا ہے؟سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرؤف کی باغی ٹی وی سے گفتگو

    فخر زمان کو بابر کے حق میں بولنا پڑا مہنگا،بابر اعظم فخر کونکالے جانے پر خاموش کیوں؟

    نئے کھلاڑیوں کو موقع دینے سے نتیجہ جیت کی صورت میں آیا۔محسن نقوی

    جیت کا سارا کریڈٹ پاکستانی عوام کو ملنا چاہیے۔شان مسعود

  • ملک کو دہشتگردی ،انتہاپسندی کے خلاف متحد ہو کر لڑنا ہوگا، فیصل کریم کنڈی

    ملک کو دہشتگردی ،انتہاپسندی کے خلاف متحد ہو کر لڑنا ہوگا، فیصل کریم کنڈی

    گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سانحہ کارساز کو پاکستانی تاریخ کا المناک اور افسوسناک واقعہ قرار دیتے ہوئے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ 18اکتوبر 2007ء کا دن پاکستانی سیاست میں جمہوریت کے لئے جدوجہد کرنے والے بہادر لوگوں کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، جنہوں نے بے خوف ہو کر ایک عظیم مقصد کے لئے اپنی جانیں نچھاور کیں۔گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ یہ واقعہ نہ صرف جمہوریت کی خاطر دی جانے والی قربانیوں کی علامت ہے، بلکہ یہ ہمیں اس بات کی بھی یاد دلاتا ہے کہ ملک کو دہشتگردی اور انتہاپسندی کے خلاف متحد ہو کر لڑنا ہوگا۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ آج کے دن پاکستان بھر سے خواتین، بچے بوڑھے اپنی لیڈر کا استقبال کرنے کراچی ایئرپورٹ پر پہنچے تھے اور یہ بات جہموریت کے دشمنوں سے ہضم نہیں ہوئی اور پوری قوم کی خوشی کو ماتم میں بدل دیا گیا، گورنر خیبرپختونخوا نے اس موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہم جمہوری اقدار، انصاف اور امن کے فروغ کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔انہوں نے شہدا کے اہل خانہ سے بھی اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ قوم ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی اور ان کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

    اسٹریٹ کرائمز میں 50 فیصد تک کمی آ چکی ہے، کراچی پولیس چیف

    کراچی میں دفعہ 144 میں 2 دن کی توسیع

  • ڈی آئی خان،سکھر ائیرپورٹس منصوبے جلد از جلد شروع کئے جائیں، گورنر خیبرپختونخوا

    ڈی آئی خان،سکھر ائیرپورٹس منصوبے جلد از جلد شروع کئے جائیں، گورنر خیبرپختونخوا

    گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ڈی آئی خان اور سکھر ایئرپورٹس جیسے عوامی بھلائی کے منصوبے جلد از جلد شروع کرنے کا مطالبہ کردیا۔

    پاکستان ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق گورنر فیصل کریم کنڈی نے ایئرپورٹس اتھارٹی ہیڈکوارٹرز کراچی کا دورہ کیا، ہیڈکوارٹرز پہنچنے پر گورنر خیبرپختونخوا کو ڈی جی ایئرپورٹس اتھارٹی ایئر وائس مارشل تیمور اقبال نے خوش آمدید کہا۔سی اے اے نے بتایا کہ ڈپٹی ڈی جی ورکس اینڈ ڈیویلپمنٹ سمیر سعید سمیت دیگر اعلیٰ اہلکاروں نے بھی گورنر کا استقبال کیا، گورنر خیبرپختونخوا کو ڈی جی ایئرپورٹس اتھارٹی (اے وی ایم) تیمور اقبال اور ڈپٹی ڈی جی ایئرپورٹس انجینئر صادق الرحمان نے تفصیلی بریفنگ دی۔پاکستان ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا کو بالخصوص ڈی آئی خان، سکھر اور حیدرآباد ایئرپورٹس پر بریفنگ دی گئی، جبکہ چترال، گلگت اور مونجودڑو ایئرپورٹس کے حوالے سے بھی بریف کیا گیا۔گورنر فیصل کریم کنڈی نے ایئرپورٹس اتھارٹی کو ایوی ایشن منصوبوں کے حوالے سے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا، انہوں نے کہاکہ ڈی آئی خان اور سکھر ایئرپورٹس جیسے عوامی بھلائی کے منصوبے جلد از جلد شروع کیے جائیں۔

    طالبہ مبینہ زیادتی احتجاج، گجرات میں تشدد سے کالج کا گارڈ جاں بحق

    کراچی میں سڑکوں سے تجاوزات ختم کرنے کیلئے ٹاسک فورس قائم

  • گورنر خیبر پختونخوا نے صوبے میں گورنر راج لگانے کا اشارہ دے دیا

    گورنر خیبر پختونخوا نے صوبے میں گورنر راج لگانے کا اشارہ دے دیا

    گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبے میں گورنر راج لگانے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ معاملات حد سے بڑھ گئے توگورنرراج لگانے میں کوئی قباحت نہیں ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا نے یہ عندیہ نجی ٹی وی کے پروگرام گفتگو کرتے ہوئے دیا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوئی جس میں ان کے دورہ امریکا کے علاوہ صوبے کے معاملات کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے ساتھ ہونے والی اس ملاقات میں خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگانے کے حوالے سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے احتجاج اور صوبے کی صورتحال سے متعلق ایک سوال کے جواب میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ چیزیں حد سے بڑھ گئیں تو ملک اور جمہوریت کی خاطر گورنر رول نافذ کرنے میں کوئی قباحت نہیں ہے۔اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ جو چیز آئین میں موجود ہو (گورنر رول) اس کا آپشن ضرور موجود ہوتا ہے، گورنر رول ماضی میں لگائے گئے ہیں، جب مرض لاعلاج ہوجاتا ہے تو نہ چاہتے ہوئے بھی فیصلہ کرنا پڑتا ہے۔

    اقوام متحدہ کی اسرائیل کی طولکرم پر بمباری میں 18افراد قتل کی مذمت

    پی ٹی آئی کے دھرنے کیخلاف درخواستیں 10سال بعد سماعت کیلئے مقرر

  • گورنر خیبر پختونخوا کا وزیراعلیٰ کو خط

    پشاور: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو خط لکھا،خط میں وزیراعلیٰ کی صوبے کی 25 پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرز کی عدم تعیناتی کے سنجیدہ مسئلے پر بات کی گئی ہے ۔

    گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا منصب سنبھالنے کے بعد وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو لکھا جانے والا پہلا خط ہے،خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ وائس چانسلرز کی تقرریوں میں تاخیر سے پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں کو مالی و انتظامی مسائل کا سامنا ہے اکیڈمک چیلنجز سے زیر تعلیم طلبہ کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا ہے۔

    خط میں خیبرپختونخوا پبلک سیکٹر یونیورسٹیز ایکٹ 2012 کے سیکشن 12 (3) کا حوالہ دیا گیا ہے جس کے مطابق وائس چانسلرز کی تقرریوں کا عمل حاضر سروس وائس چانسلرز کی مدت مکمل ہونے سے چھ ماہ قبل شروع کرنے کا کہتا ہے، اکیڈمک سرچ کمیٹی نے وائس چانسلرز کی تقرریوں کی سفارشات صوبائی حکومت کو ارسال کیں جس کی منظوری کا عمل ابھی تک نہیں ہو سکا۔

    پی ٹی آئی کے روپوش رہنماحماد اظہر تقریباً ایک سال بعد منظرعام پر آگئے

    خط میں پشاور ہائی کورٹ نے حالیہ دائر رٹ پٹیشن کے مختصر فیصلے کا حوالہ بھی موجود ہے کہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنوں بغیر مستقل وائس چانسلر، رجسٹرار کے چل رہی ہے، پرو وائس چانسلر طویل مدت سے کام کر رہا ہے،مستقل وائس چانسلر کی تعیناتی کیلئے سنجیدہ کوششیں نہیں کی گئیں صوبے کی پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں کے مالی و انتظامی اور اکیڈمک بحران کے حل کیلئے ہمیں متحد ہو کر کام کرنیکی ضرورت ہے،صوبہ میں اعلیٰ تعلیم کے مستقبل کے ساتھ پشاور ہائی کورٹ کے سامنے بھی اظہار ناراضگی سے دوچار ہوں گے جس کے لئے وزیر اعلی سے تعاون کی مخلصانہ تعاون درکار ہے ۔

    سسیلین مافیا،گاڈ فادر اور پراکسی جیسے الفاظ کہیں گے تو کون برداشت کرے گا،طلال چودھری

  • گورنر خیبرپختونخوا کی تقرری میں تاخیر ،جے یو آئی دوبارہ عہدہ لینے پر ڈٹ گئی

    گورنر خیبرپختونخوا کی تقرری میں تاخیر ،جے یو آئی دوبارہ عہدہ لینے پر ڈٹ گئی

    گورنر خیبرپختونخوا کی تقرری میں تاخیر ،جے یو آئی دوبارہ عہدہ لینے پر ڈٹ گئی،

    جے یو آئی کی ضد پر اے این پی گورنرخیبرپختونخوا کا عہدہ لینے سے دستبردار ہو گئی وزیراعظم شہباز شریف اور آصف علی زرداری گورنر شپ اے این پی کو دینا چاہتے ہیں،جے یو آئی نے مزاحمت کے بعد حال ہی میں آمادگی ظاہر کی تھی،اے این پی نے سینئررہنما افتخار حسین کا نام گورنر کے لیے تجویز کیا تھا،

    امیر حیدر ہوتی کا کہنا ہے کہ گورنر شپ سے متعلق خیبرپختونخوا کے آئینی اقدام کو متنازعہ بنا دیا گیا اے این پی اب گورنر شپ میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتی،وزیراعظم کو آج معذرت کرکے پارٹی موقف سے آگاہ کردیا ،

    واضح رہے کہ عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد گورنر خیبر پختونخواہ شاہ فرمان نے استعفیٰ دے دیا تھا جس کے بعد اب تک کوئی گورنر نہیں لگایا جا سکا تھا، حکومتی اتحاد میں گورنر کے لئے رسہ کشی جاری تھی

    موجودہ سیاسی صورتحال میں فوج پر بلا وجہ الزامات،بلاوجہ منفی پروپیگنڈہ

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔