Baaghi TV

Tag: گورنر پنجاب

  • گورنر پنجاب  نے وزیراعلیٰ مریم نواز کو خط لکھ دیا

    گورنر پنجاب نے وزیراعلیٰ مریم نواز کو خط لکھ دیا

    گورنرپنجاب سلیم حیدر نے وزیراعلیٰ مریم نواز کو خط لکھ دیا۔

    گورنر پنجاب نے خط میں کہا کہ سیلاب سے متاثرہ ضلع چکوال اور جہلم کو آفت زدہ قرار دیا جائے اور سیلاب سے نقصانات کے ازالے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں،خط میں کہا کہ سیلاب سے متاثرہ شہروں میں نظام زندگی شدید متاثر ہوا اور شہروں کو آپس میں ملانے والے پل ٹوٹ گئے-انہوں نے خط میں مزید کہا کہ سیلاب کی وجہ سے رابطہ سڑکیں بہہ گئی ہیں، غریب لوگوں کے گھر، مویشی اور سامان بھی سیلابی ریلے میں بہہ گئے ہیں۔

    پاکستان کا ایران کے ساتھ مکالمے میں ثالث کا کردار قابل تعریف ہے،امریکا

    دوسری،جانب،اتوار سے31 جولائی کے دوران ملک میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہےمحکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہواؤں کے باعث اسلام آباد،پنجاب،خیبر پختونخوا،کشمیر،گلگت بلتستان میں کہیں کہیں موسلادھار بارش کا امکان ہے سندھ میں 30 اور31 جولائی کو تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے بلوچستان میں 29 جولائی کی رات سے 31 جولائی کے دوران شدید بارش متوقع ہے۔ سیلاب ، ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

    بلوچستان میں دہرا قتل:مقتولہ بانو بی بی کی والدہ جیل منتقل

  • سرحدوں پر پہرا دینے والے فوجی جوان اپنے آپ کو تنہا نہ سمجھیں،گورنر پنجاب

    سرحدوں پر پہرا دینے والے فوجی جوان اپنے آپ کو تنہا نہ سمجھیں،گورنر پنجاب

    لاہور:گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا کہنا ہے کہ سرحدوں پر پہرا دینے والے فوجی جوان اپنے آپ کو تنہا نہ سمجھیں، پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے-

    سردار سلیم حیدر خان نے شیخوپورہ میں ٹریکٹر بنانے والی کمپنی کے دورہ کے موقع پر کہا کہ پاک فوج کی بدولت امن وامان کی صورتحال تسلی بخش ہے، پہلگام واقعہ ایک ڈرامے کے سوا کچھ نہیں، پاکستان بھارت کی ہر مہم جوئی کا جواب دینے کی بھر پور صلاحیت رکھتا ہے، بھارت پہلگام حملے کا ٹھوس ثبوت دے۔

    انہوں نے کہا کہ سرحدوں پر پہرا دینے والے فوجی جوان اپنے آپ کو تنہا نہ سمجھیں، پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے، پاک فوج کے سپہ سالارنڈر شخصیت کے مالک ہیں پاکستان میں گاڑیوں، موٹر سائیکلوں کی صنعت تیزی سے ترقی کررہی ہے، موجود حکومت برقی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہےصنعت و حرفت کی ترقی ملکی استحکام کے لئے ناگزیر ہے، نوجوان نسل جدید ٹیکنالوجی سمیت ہر شعبے میں اپنا لوہا منوا رہی ہے، پیپلز پارٹی ہمیشہ غریب اور محنت کش طبقے کے ساتھ کھڑی رہی ہے۔

    بھارتی مقبوضہ کشمیر میں مودی حکومت کا نارمل صورتحال کا دعویٰ کھوکھلا نکلا

    راولپنڈی میں پھر واٹر ایمرجنسی نافذ

    امریکی سرزمین پر بھارتی مسلمانوں نے مودی کا پول کھول دیا

  • آرمی چیف   ملکی وقار کے لیے سرگرم عمل ہیں، گورنر پنجاب

    آرمی چیف ملکی وقار کے لیے سرگرم عمل ہیں، گورنر پنجاب

    اسلام آباد: گورنر پنجاب نے اوورسیز پاکستانیوں کو ملک کا سرمایہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ معیشت کو سہارا دیتے ہیں۔

    باغی ٹی وی : اسلام آباد میں گورنر پنجاب سلیم حیدر نے اوورسیز پاکستانیوں کے ایک وفد کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپہ سالار ملکی وقار کے لیے سرگرم عمل ہیں اور ان کی حالیہ تقریر نے دشمن کو مایوس کر دیا ہے،آرمی چیف کی تقریر نے نہ صرف دشمنوں کو پیغام دیا بلکہ اوورسیز پاکستانیوں کے حوصلے بھی بلند کیے-

    سلیم حیدر نے اوورسیز کامیاب کنونشن پر تمام شرکا کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس کنونشن سے دنیا بھر میں ایک مثبت پیغام گیا ہے، پاکستان اللہ تعالیٰ کے بے شمار انعامات سے مالا مال ہے اور قدرتی وسائل کی دولت رکھتا ہے۔

    گورنر پنجاب نے اوورسیز پاکستانیوں کو ملک کا سرمایہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ معیشت کو سہارا دیتے ہیں، انہوں نے باور کرایا کہ ملک کے خلاف کسی صورت کمپین نہیں چلنی چاہیے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں اور ان کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے، انہوں نے تجویز دی کہ اوورسیز کے لیے خصوصی عدالتیں قائم کی جائیں تاکہ ان کے قانونی مسائل فور ی طور پر حل ہو سکیں۔

    انہوں نے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا کہ وہ مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلائیں اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیں تاکہ قومی اتفاق رائے کو فروغ دیا جا سکے۔

  • پیپلزپارٹی نےسیاسی جماعت کی بڑی وکٹ گرادی

    پیپلزپارٹی نےسیاسی جماعت کی بڑی وکٹ گرادی

    استحکام پاکستان پارٹی ( آئی پی پی) کا ایک اور رہنما پارٹی چھوڑ گیا ۔

    باغی ٹی وی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر استحکام پارٹی آزاد کشمیر اور سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے آئی پی پی چھوڑ دی ہے،سردار تنویرالیاس نے پیپلز پارٹی جوائن کر لی ۔سردار تنویر الیاس نے اتوار کے دن گورنر پنجاب سے ملاقات کی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے پیپلز پارٹی جوائن کرنے کا کہا تھا۔خیال رہے کہ سردار تنویر الیاس نے 9 مئی کے واقع کے بعد آئی پی پی میں شامل ہوگئے تھے۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سپریم کورٹ آزاد کشمیر نے سردار تنویر الیاس کی نااہلی ختم کر دی تھی۔

    سرفراز احمد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کےٹیم ڈائریکٹر مقرر

    وزیراعظم کا کل کوئٹہ کے دورے کا امکان

    جعفر ایکسپریس حملہ، امریکا، چین، روس، ایران، ترکیہ اور یورپی یونین کی شدید مذمت

    جعفر ایکسپریس حملہ آپریشن مکمل، 33 دہشتگرد جہنم واصل، 21 مسافر، 4 ایف سی جوان شہید

  • ایرانی گورنر کا لاہور میں بڑا اعلان

    ایرانی گورنر غلام حسین نے لاہور سے مشہد کے لیے فلائٹ دوگنی کرنے کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ایرانی شہر مشہد کے گورنر غلام حسین نے لاہور میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے ملاقات کی جس دوران انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دل اور ثقافتی مرکز میں آئے ہیں۔گورنر مشہد کا کہنا ہے کہ علامہ اقبال کے شہر میں آئے ہیں، ایران اور پاکستان تہذیب اور ثقافت کے لحاظ سے ایک جیسے ہیں۔ستقبل میں لاہور سے مشہد کی فلائٹ دوگنی کی جائے گی جب کہ دیگر فلائٹ آپریشن کا بھی آغاز کیا جائے گا۔گورنر غلام حسین کہتے ہیں کہ ایران میں سیاحتی مرکز سیاحوں کی دلچسپی کا باعث بنتے ہیں جب کہ ہر سال چھ لاکھ سیاح مشہد میں آتے ہیں۔گورنر مشہد نے مزید کہا کہ کوشش کریں گے کہ پاکستانی سیاحوں کو زیادہ سہولیات فراہم کریں اور امید ہے دونوں ممالک میں تجارتی حجم بڑھے گا۔

    یوٹیوب کا صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف کرانے کا اعلان

    لاہور، شدید دھند کے باعث موٹر وے ایم 11 بند

    پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات، نعیم حنیف بلا مقابلہ صدر منتخب

  • گورنر پنجاب نے 12 بلوں کی منظوری دے دی

    گورنر پنجاب نے 12 بلوں کی منظوری دے دی

    لاہور: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے مختلف نوعیت کے 12 بلوں کی منظوری دے دی ہے۔

    باغی ٹی وی: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے 12 بلوں کی منظوری دے دی ہے،سردار سلیم حیدر نے پنجاب متبادل تنازعہ حل (ترمیمی) بل 2025، پتنگ بازی کی پنجاب ممانعت (ترمیمی) بل،مجرموں کا پروبیشن (ترمیمی) بل، پنجاب ایجوکیشن، نصاب، ٹریننگ اور اسیسمنٹ اتھارٹی بل منظور کیا۔

    اسی طرح گورنر پنجاب کی جانب سے پنجاب پروٹیکٹڈ ایریاز (ترمیمی) بل، پنجاب وائلڈ لائف (تحفظ اور انتظام) (ترمیمی) بل، پنجاب واٹر اینڈ سینی ٹیشن اتھارٹی بل،ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی راولپنڈی (ترمیمی) بل، پنجاب اسٹیبلشمنٹ آف سپیشل کورٹس (اوورسیز پاکستانی پراپرٹی) بل منطور کیا گیا۔

    بچے کی پیدائش پرمٹھائی مانگنے پر ہسپتال کے 4اہلکار معطل

    جبکہ گورنر پنجاب نے تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی لاہور (ترمیمی بل)، میر چاکر خان رند یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی ڈیرہ غازی خان (ترمیمی ) بل اور پنجاب یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی رسول (ترمیمی) بل 2025 کی بھی منظوری دے دی ہے۔

    پورے پاکستان میں حکومتیں تبدیل ہوتی رہیں لیکن سندھ میں نہیں، رہنما خالدمقبول صدیقی

  • مدارس بل پر علماء کرام کی مختلف تجاویز ہیں،گورنر پنجاب

    مدارس بل پر علماء کرام کی مختلف تجاویز ہیں،گورنر پنجاب

    لاہور:گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ مدارس کی رجسٹریشن کے بل پر صدر آصف علی زرداری نے کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی۔

    باغی ٹی وی: چکوال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار سلیم حیدر خان ںے کہا کہ مدارس بل پر علماء کرام کی مختلف تجاویز ہیں جس کو ایک پیج پر لانا ہے، مولانا فضل الرحمان سمیت تمام علماء کرام کو ایک پیج پر لانا ہےمدارس بل کی رجسٹریشن کا ایسا بل لانا ہے جو تمام مدارس والے قبول کریں، تینوں صوبوں میں بلدیاتی الیکشن ہو چکے ہیں صرف پنجاب باقی ہے، اب وقت ہے پنجاب حکومت بلدیاتی انتخابات کا اعلان کرے-

    دوسری جانب جے یو آئی (ف) کے رہنما حافظ حمد اللہ نے کہا ہےکہ مدارس رجسٹریشن بل پر صدر کے اعتراضات سے بلی تھیلے سے باہر آگئی ہے عتراضات سے ثابت ہوا کہ اصل مقصد مدارس کوفیٹف کے کہنے پر فیٹف کے حوالے کرنا ہے ، یہ بھی ثابت ہوگیا کہ پارلیمنٹ پاکستان کا نہیں فیٹف کا پارلیمنٹ ہے، قوم پر واضح ہوگیا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کا پارلیمنٹ قانون سازی میں آج بھی آزاد نہیں ہے، ایوان صدر کے بابوؤں نے سوسائٹیز ایکٹ پڑھا ہی نہیں ہے ورنہ اعتراضات اٹھانے کی نوبت ہی نہیں آتی۔

  • پنجاب مجھے دے دیں،اگر احتجاج ہو جائے تو استعفیٰ دے دوں گا، گورنر پنجاب

    پنجاب مجھے دے دیں،اگر احتجاج ہو جائے تو استعفیٰ دے دوں گا، گورنر پنجاب

    لاہور: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ حکومت صوبہ میرے حوالے کرے اگر پھر احتجاج ہوجائے تو استعفیٰ دے دوں گا۔

    باغی ٹی وی : گورنر پنجاب نے پی ٹی آئی احتجاج کے باعث سڑکوں کی بندش کے حوالے سے اپنا بیان جاری کیا ہے بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب کی پی ٹی آئی کی قیادت میں سے کوئی بھی احتجاج میں شریک نہیں ہوتا۔ موجودہ حکومت کو بھی چاہیے کہ وہ سیاسی طور پر اس مسئلے کو حل کرے۔

    انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے احتجاج کا اعلان کرتے ہیں تو حکومت فوراً کنٹینر لگا دیتی ہے، موٹر وے اور سڑکوں کو کھولیں، پنجاب مجھے دے دیں کچھ بھی نہیں ہوگا، اگر احتجاج ہو جائے تو استعفیٰ دے دوں گا۔

    واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے احتجاج کے باسث حکومت نے اسلام آباد کے راستے بند کردیے، دارالحکومت کو جانے والے زیادہ تر راستوں پر بندش ہے اور چھبیس نمبر چُنگی کنٹینر لگا کر مکمل سیل کردی گئی، سری نگر ہائی وے بھی زیرو پوائنٹ کے مقام پر بند ، مختلف شاہراہوں پر کنٹینر رکھ کر راستے بند کردیئے گئے،راولپنڈی آئی جے پی روڈ پر رکاوٹیں کھڑی کرنے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے-

    مری سے آنیوالی سڑک کو کنٹینر رکھنے کے علاوہ بعض مقامات سے کھود کر بند کردیا گیا ہے اُدھر موٹرویز صبح سے بند ہیں، راستے بند ہونے کی وجہ سے راولپنڈی اسلام آباد کے شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں اس کے علاوہ جہلم کی اہم شاہراہوں پر بھی کنٹینر کھڑے کردیے گئے ، فیصل آباد کے دا خلی راستے بھی بند ہیں اور لاہور، پشاور اور فیصل آباد سے اسلام آباد کیلئے جانے والی موٹر ویز بھی بند کردی گئیں۔

  • گورنر پنجاب کی طرف سے ارشد ندیم کو 20 لاکھ کا چیک،گاڑی کا تحفہ

    گورنر پنجاب کی طرف سے ارشد ندیم کو 20 لاکھ کا چیک،گاڑی کا تحفہ

    پاکستان کے لئے پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے قومی ہیرو گورنر ہاؤس پنجاب پہنچ گئے

    ارشد ندیم کی گورنر پنجاب سلیم حیدر سے ملاقات ہوئی ہے،گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے ارشد ندیم کو 20 لاکھ کا چیک اور گاڑی کی تحفہ دیا، اس موقع پر گورنر پنجاب سلیم حیدر کا کہنا تھا کہ ارشد ندیم کو گورنر ہاؤس میں خوش آمدید کہتا ہوں، ان کی کامیابی پر پوری قوم جشن منا رہی ہے ،ارشد ندیم سے ہم توقع کر رہے ہیں کہ اللہ کرم کریں گے، آپ ورلڈ ریکارڈ بنائیں گے، میں ارشد ندیم اور انکے خاندان کامشکور ہوں اور دعا گو ہوں کہ رب نے جس طرح مہربانی کی پاکستان کا پرچم بلند کیا باقی معاملات میں اللہ کرم کرے اور یہ ملک جس مقصد کے لئے بنا تھا اللہ ہماری زندگی میں اس ملک کو اس مقام تک پہنچائے،

    اس موقع پر ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ گورنر پنجاب اور پوری قوم کا شکریہ ادا کرتا ہوں، اللّٰہ کا شکر ہے کہ پورا ملک مجھے عزت دے رہا ہے،قوم کی دعائیں میرے ساتھ تھیں، کوچ کی محنت تھی، اللہ نے کامیابی دی، کسی بھی کھلاڑی کے لیے قوم کی طرف سے ملنے والی عزت سب سے بڑا اعزاز ہے میری خواہش ہے کہ قوم اسی طرح مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھے، ان شاء اللّٰہ اپنے ملک کے لیے مزید نئی کامیابیاں سمیٹوں گا

    جی ایچ کیو میں تقریب، ارشد ندیم کی کامیابی قوم کیلئے فخر ہے۔آرمی چیف

    ارشد ندیم پر وزیراعلیٰ ہاؤس سندھ میں انعام کی بارش،پانچ کروڑ کا چیک،والدہ کیلیے گاڑی

    سال گزر گیا،ارشد ندیم کے جونیئر یاسر سلطان کو وزیراعظم کا اعلان کردہ انعام نہ ملا

    واضح رہے کہ ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس میں پاکستان کو 40 سال بعد گولڈ میڈل جتوایا ہے، یہ انفرادی مقابلوں میں پاکستان کا پہلا گولڈ میڈل بھی ہے ،ارشد ندیم کی اس تاریخی کامیابی پر پوری قوم جشن منا رہی ہے، اور ان کی محنت، عزم اور لگن کی بدولت پاکستان نے ایک بار پھر عالمی سطح پر اپنا لوہا منوایا ہے۔ ارشد ندیم نے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر کے کھیلوں کے شائقین کے دلوں میں اپنی جگہ بنالی ہے۔ارشد ندیم کی اس شاندار کامیابی نے پوری قوم کو خوشی سے سرشار کر دیا ہے، اور ان کے اس کارنامے کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ان کی محنت، عزم اور لگن نے انہیں اولمپکس کے سب سے بڑے اسٹیج پر نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کے سامنے سرخرو کیا ہے۔

    چینی سفیر کی جانب سے ارشد ندیم کو مبارکباد

    اللہ کی مدد،ارشد ندیم نے تاریخ رقم کر دی،سارے ریکارڈ توڑ دیئے

    مولانا فضل الرحمان کی ارشد ندیم کو گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد

    جنرل (ر ) عارف حسن عہدے پر ہوتے تو آج ہم جشن نہ منا رہے ہوتے،مبشر لقمان

    ارشد ندیم نے اپنی محنت سے اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتا۔بلاول

    ارشدندیم کو قومی اسمبلی میں‌خراج تحسین ،سحر کامران نے کی قرارداد پیش

    سینیٹ اجلاس میں ارشد ندیم کو مدعو کرنے کا فیصلہ

    ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیتا وہ بھی میرا بیٹا ہے،بھارتی جیولین تھرور نیرج چوپڑا کی والدہ

    گولڈ میڈل پاکستانی قوم کے نام کرتا ہوں، ارشد ندیم

    بیٹے کو گلے لگانے کیلئے بے چین ہوں،والدہ ارشد ندیم

    افواج پاکستان کے سربراہان کی ارشد ندیم کو گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد

    پیرس اولمپکس: ارشد ندیم نے پاکستان کو 40 سال بعد اولمپک گولڈ مڈل جتوا دیا

    کرکٹر بننا تھالیکن عدم سہولت کی وجہ سے کرکٹ چھوڑی،ارشد ندیم

    ارشد ندیم کی کامیابی پر پورے ملک میں ان کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے، اور مختلف حکومتی ادارے اور شخصیات انہیں انعامات سے نواز رہی ہیں۔  وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی ارشد ندیم کے آبائی علاقے میاں چنوں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ارشد ندیم کو 10 کروڑ روپے کا چیک اور ایک خصوصی نمبر پلیٹ والی گاڑی بطور تحفہ پیش کی۔ اس کے علاوہ، ارشد ندیم کو وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے اسلام آباد مدعو کیا گیا، جہاں انہیں اسٹیٹ پروٹوکول کے ساتھ وزیراعظم ہاؤس لے جایا گیا اور ان کے اعزاز میں ایک استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ استقبالیہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے ارشد ندیم کے لیے 15 کروڑ روپے نقد انعام کا اعلان کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد کی ایک شاہراہ کو بھی ارشد ندیم کے نام سے منسوب کیا جائے گا، تاکہ ان کی کامیابی اور خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جا سکے۔ارشد ندیم کی اس شاندار کامیابی پر پورے ملک میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے، اور ان کے لیے انعامات اور عزت افزائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ان کی یہ کامیابی نہ صرف ان کی ذاتی محنت کا نتیجہ ہے بلکہ یہ پاکستان کے لیے ایک اعزاز بھی ہے،

  • ہتک عزت بل پر نظر ثانی کی ضرورت ہے ، یہ بل حرف آخر نہیں ہے، گورنر پنجاب

    ہتک عزت بل پر نظر ثانی کی ضرورت ہے ، یہ بل حرف آخر نہیں ہے، گورنر پنجاب

    راولپنڈی : گورنر پنجاب سردار سلیم خان کی جانب سے ہتک عزت کا بل پنجاب اسمبلی کو واپس بھجوانے کا امکان ہے۔

    نجی خبررساں اداے سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سلیم خان نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے ہتک عزت بل پر نظر ثانی کی ضرورت ہے ، یہ بل حرف آخر نہیں ہے ، پنجاب حکومت اسے دوبارہ دیکھ کر قابل اعتراض باتیں نکالے، ہتک عزت بل کی وجہ سے ملک میں طوفان برپا ہے جس کو ختم کرنے کیلئے اگر ان کی ضرورت پڑی تو وہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو بٹھا کر مسئلہ حل کرانے کی کوشش کریں گے۔

    دوسری جانب راولپنڈی میں نابینا افراد کو تقرر نامے دئیے جانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب نپے کہا کہ ہتک عزت قانون حرف آخر نہیں اس پر صحافتی تنظیموں اور اسٹیک ہولڈرز سے بات ہونی چاہیے، یہ قانون میں نے ابھی پڑھا نہیں، مطالعے کے بعد اسے اپنی قانونی ٹیم کو دوں گا وہ بھی اسے دیکھیں گے امکان ہے میں پنجاب حکومت کو ہتک عزت قانون پر نظر ثانی کا کہوں اور میں پُرامید ہوں کہ ہتک عزت قانون کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔

    گورنر پنجاب نے کہا کہ میں 15 دنوں سے کرپشن کے باعث بہت پریشان ہوں، آج صورتحال اس اسٹیج پر پہنچ گئی ہے کہ اس غریب قوم کا اربوں روپے ایک ڈکار مار کر کھا لیا جاتا ہے اور کوئی پوچھنے والا نہیں، ہمارے قوانین اور سسٹم میں اتنی کمزوری ہے کہ لوگوں کو پرواہ ہی نہیں، پاکستان کی تاریخ پر نظر ڈالیں تو ہر الیکشن میں مِیں کرپشن ہوئی ہے، ساری سیاسی جماعتیں اس کی ذمہ دار ہیں، اسمبلی میں بیٹھ کر کوئی ایسی قانون سازی نہیں کر سکتے تو پھر کوئی فائدہ نہیں ہے۔

    گورنر پنجاب نے پنجاب کے مختلف محکموں میں 49 نابینا افراد کے تقرر نامے دئیے اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ نابینا افراد کی فلاح کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے دکھی انسانیت کی خدمت عبادت کا درجہ رکھتی ہے سردار سلیم حیدر باعزت روزگار سب کا بنیادی حق ہے،نابینا افراد نے معذوری کو مجبوری نہیں بننے دیا جو قابل ستائش ہے۔

    واضح رہے کہ جوڈیشل ایکٹوزم پینل نے ہتک عزت قانون 2024 کو پنجاب اسمبلی کو واپس بھیجنے کیلئے گورنر پنجاب کو خط ارسال کردیا ہے،جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی جانب سے گورنر پنجاب کو بھجوائے جانے والے خط میں کہا گیا ہے کہ ہتک عزت کا قانون آئین کے آرٹیکل 19 کے منافی ہے۔ اس کے نفاذ سے آزادی اظہار رائے کو روکا گیا جو بنیادی حقوق کے خلاف ورزی ہے-