Baaghi TV

Tag: گوری خان

  • گوری خان نے اپنا اپارٹمنٹ کتنے میں فروخت کیا؟

    گوری خان نے اپنا اپارٹمنٹ کتنے میں فروخت کیا؟

    ممبئی: اداکار شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان نے ممبئی کے علاقے دادر ویسٹ میں واقع اپنا کوہ نور الٹیسیمو اپارٹمنٹ فروخت کر دیا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گوری خان نے اپنا کوہِ نور الٹیسیمو اپارٹمنٹ جس کا کل رقبہ 2000 مربع فٹ ہے اسے 11 کروڑ 61 لاکھ بھارتی روپے میں فروخت کر دیا ہے شاہ رخ خان کی اہلیہ نے یہ اپارٹمنٹ اگست 2022ء میں ساڑھے 8 کروڑ بھارتی روپے میں خریدا تھا جس کی فروخت کے بعد اُنہیں تقریباً 3 کروڑ بھارتی روپے سے زائد کا منافع ہوا ہے۔

    واضح رہے کہ کچھ عرصہ پہلے شاہ رخ خان اپنی پوری فیملی کے ساتھ اپنا گھر ’منت ہاؤس‘ چھوڑ کر ایک چھوٹے اپارٹمنٹ میں منتقل ہوئے ہیں،اداکار کے چھوٹے اپارٹمنٹ میں منتقلی کی وجہ یہ ہے کہ وہ اپنے27 ہزار مربع فٹ کے گھر کی مزید توسیع کرنا چاہتے ہیں اور گھر کا تعمیراتی کام تقریباً 2 سال میں مکمل ہو گا۔

    خیال رہے کہ شاہ رخ خان نے گوری خان سے 1991ء میں شادی کی تھی اور اب ان کے 3 بچے آریان خان، سہانا خان اور ابراہم خان ہیں۔

  • شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان کے خلاف مقدمہ درج

    شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان کے خلاف مقدمہ درج

    ممبئی: بالی ووڈ سُپر اسٹار شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان کے خلاف جائیداد کی خریداری پر شکایت درج کروا دی گئی ہے،یہ ایف آئی آر گوری خان سمیت تین لوگوں کے خلاف درج کی گئی ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ممبئی کے ایک رہائشی جسونت شاہ نےالزام لگایا ہےکہ گوری خان جس کنسٹرکشن کمپنی کی برانڈ ایمبیسیڈر ہیں وہ 86 لاکھ روپے وصول کرنے کے باوجود فلیٹ کا قبضہ نہیں دے رہی ہے۔

    شکایت میں کہا گیا ہے کہ جسونت شاہ نے فلیٹ برانڈ ایمبیسیڈر گوری خان سے متاثر ہو کر خریدا تھا۔

    تلسیانی کنسٹرکشن کے چیف ایم ڈی انیل کمار اور ڈائریکٹر مہیش تلسیانی کے خلاف بھی ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ مذکورہ فلیٹ لکھنؤ کے سوشانت گالف سٹی میں تلسیانی گولڈ ویو میں واقع ہے۔

    تلسیانی گروپ پر الزام ہے کہ رقم لینے کے بعد بھی اس نے فلیٹ کسی اور کو دے دیا۔ یہ معاملہ سوشانت گولف سٹی علاقہ کے تلسیانی گولف ویو میں فلیٹ کی خرید سے متعلق ہے-

    گوری خان کے خلاف مقدمہ بھارتی پینل کوڈ کی دفعہ 409 اعتماد کی مجرمانہ خلاف ورزی کے تحت درج کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ گوری خان کی اپنی بھی ایک کمپنی ہے جس کا نام ’گوری خان ڈیزائنز‘ ہے وہ بی ٹاؤن کی بہترین انٹیریئر ڈیزائنرز میں سے ایک ہیں گوری نے بہت سی مشہور شخصیات کے گھر ڈیزائن کئے ہیں۔

  • شاہ رخ خان کے گھر منت کی تختی تبدیل

    شاہ رخ خان کے گھر منت کی تختی تبدیل

    بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان پوری دنیا میں بڑی تعداد میں‌مداح رکھتے ہیں . ہر سال ان کی سالگرہ کے موقع پر ان کے مداح ان کے گھر ان کی ایک جھلک دیکھنے کےلئے جمع ہوتے ہیں. حال ہی میں ان کے مداحوں نے دیکھا ہے کہ ان کے گھر کے باہر کی تختی تبدیل کر دی گئی ہے. گھر کے مرکزی دروازے پر نئی اور شاندار نیم پلیٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔ مداح اس تختی کے ساتھ تصاویر لیکر سوشل میڈیا پر لگا رہے ہیں. تاہم اب گوری خان نے مرکزی دروازے پر منّت کے نام کی تختی کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے اور اس نئے ڈیزائن کی تختی کی اہمیت کو بھی بیان کیا ہے .گوری خان جو کہ ایک انٹیریئر ڈیزائنر ہیں ان کے بارے میں گمان کیا جا رہا ہے کہ انہوں نے شاید یہ نئی نیم

    پلیٹ‌بنائی ہے اس کی ڈیزائننگ انہوں نے خود کی ہے. منت 6 منزلہ حویلی نما گھر ہے جو کہ باندرہ ممبئی میں واقع ہے. یاد رہے کہ 2023 میں شاہ رخ خان تین فلموں میں نظر آرہے ہیں ان میں پٹھان ،. جوان اور ڈنکی شامل ہے. شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ ان کی ان تینوں فلموں میں ان کی اداکاری شائقین کو بہت پسند آئیگی. شاہ رخ خان چار سال کے بعد کسی فلم میں نظر آرہے ہیں ان کے مداح ان کی فلموں کی ریلیز کے لئے شدت سے انتظار کررہے ہیں.

  • شاہ رخ خان کے گھر کا باس کون ہے ؟ جان کر رہ جائیں حیران

    شاہ رخ خان کے گھر کا باس کون ہے ؟ جان کر رہ جائیں حیران

    بالی وڈ کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی جوڑیوں میں سے ایک، شاہ رخ خان اور گوری خان ہیں یہ دونوں کسی بھی تعارف کا محتاج نہیں ہیں . شاہ رخ خان اور گوری اپنے خاندان کے ساتھ باندرہ ممبئی میں منّت نام کے ایک پرتعیش خوبصورت بنگلے میں رہتے ہیں۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ گھر کا اصل باس کون ہے؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے یہ نہ تو شاہ رخ ہیں اور نہ ہی گوری۔حال ہی میں گوری خان نے ایک انٹرویو دیا جب ان سے پوچھا گیا کہ گھر کا اصل باس کون ہے یا منت کا ریموٹ کنٹرول کس کے پاس ہے تو گوری خان نے انکشاف کیا کہ ان کے گھر کی باس کوئی اور نہیں ان کی والدہ سویتا چھیبا ہے جو دہلی سے اس کے گھر کو کنٹرول کرتی ہیں۔گوری خان جو کہ انٹیرئیر ڈیزائنر بھی ہیں نے بتایا کہ

    میں نے اپنی ماں سے سب کچھ سیکھا ہے کیونکہ وہ اپنے گھر منت کو پیغامات اور فون کالز کے ذریعے اپنے کنٹرول میں رکھتی ہیں۔ گوری خان نے کہا میری ماں میری بہت بڑی سپورٹ ہے اور میں ان کی مدد کے بغیر ادھوری ہوں. یاد رہے کہ گوری خان اپنی کتاب مائی لائف ان ڈیزائن کو لانچ کرنے کے لیے تیار ہیں۔ اور دوسری طرف شاہ رخ خان اپنی بیک ٹو بیک فلموں پٹھان، جوان اور ڈنکی کے ساتھ سکرین پر واپسی کی تیاری کر رہے ہیں۔

  • فرح خان نے گوری خان کے ساتھ پہلی ملاقات کو یاد کیا

    فرح خان نے گوری خان کے ساتھ پہلی ملاقات کو یاد کیا

    فرح خان اور شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان کی دوستی کافی پرانی ہے یہ دونوں بہت اچھی سہلیاں ہیں اسی لئے ان کو اکثر ملتے ملاتے اور ایک ساتھ گھومتے ہوئے بھی دیکھا جاتا ہے . گوری کے ریئلٹی شو ڈریم ہومز کے تازہ ترین ایپی سوڈ میں فرح خان نے گوری کے ساتھ اپنی دوستی کی کہانی سنائی اور کہنے لگیں کہ شاہ رخ خان کی اہلیہ آج تک ‘مڈل کلاس پنجابی لڑکی’ ہی ہیں۔ انہوں نے گوری کو اپنے تین بچوں آریان خان، سوہانا خان اور ابرام خان کے لیے غیر معمولی ماں بھی کہا۔ایپی سوڈ کے دوران، فرح نے گوا میں گوری کے ساتھ اپنی پہلی ملاقات کو یاد کرتے

    ہوئے کہا کہ SRK گوری کو گوا لے آئے جب ان کی ابھی شادی ہوئی تھی اور وہ ”کبھی ہاں کبھی نا” کی شوٹنگ کر رہے تھے۔ فرح نے کہا کہ اس کی ملاقات گوری سے گوا کے ساحل پر ہوئی۔میں گوری کو اتنے برسوں سے جانتی ہوں یہ آج تک نہیں بدلی .نہ صرف یہ اچھی خاتون ہے بلکہ اسکی عادات بھی بہت اچھی ہیں. انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ گوری خان ایک خاندانی خاتون ہے اس نے خاندان کو بھی جوڑ کر رکھا ہوا ہے. یوں فرح خان نے پروگرام میں گوری خان کے ساتھ اپنی دوستی کے حوالے سے بتانے کے ساتھ ساتھ گوری کی تعریفوں کے پل باندھے.

  • شاہ رخ خان کی فیملی میں پےٹُو کون ہے ؟‌

    شاہ رخ خان کی فیملی میں پےٹُو کون ہے ؟‌

    بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان جو کہ فلم پرڈیوسر ، فیشن ڈیزائنرز بھی ہیں وہ بالی وڈ سٹارز کی طرح ہی مقبولیت رکھتی ہیں، حال ہی میں وہ کافی ود کرن میں مہیپ کپور اور بھاونا پانڈے کے ساتھ نظر آئیں۔ اس انٹرویو میں ایک سوال کے جواب میں گوری خان نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میرے بچوں ، آریان ، سہانا اور ابراہیم نے اپنے باپ کی کچھ بری عادات نہیں اپنائیں جیسا کہ وقت کی پابندی نہ کرنا وغیرہ. انہوں نے مزید کہا کہ میرا بیٹا ابراہیم ہمارے خاندان میں سب سے زیادہ کھانے کا شوقین ہے۔ انہوں نے ساتھ ہی ساتھ یہ بھی کہا کہ ابراہیم میرا سب سے چھوٹا

    بیٹا ہے اور کھانا زیادہ کھانے کی عادت کی وجہ سے اسکا وزن زیادہ ہوتا جا رہا ہے اور ہمیں اب اس حوالے سے اسکا خیال رکھنے کی ضرورت ہے. گوری نے اپنے پسندیدہ کھانے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے چنا بٹورا، پائو بھجی، چاٹ بہت پسند ہے۔ انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ مجھے ہر چیز پسند ہے بس اچھی بنی ہونی چاہیے. یاد رہے کہ شاہ رخ خان اور گوری خان کی بیٹی سہانا بہت جلد ذویا اختر کی فلم سے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز کرنے جا رہی ہیں جبکہ ان کا بیٹا آریان خان فلم میکر بننے کی خواہش رکھتا ہے.

  • گوری خان شاہ رخ کی کس عادت سے ہیں بے حد پریشان ؟

    گوری خان شاہ رخ کی کس عادت سے ہیں بے حد پریشان ؟

    کافی ود کرن میں اس بار مہمان تھیں بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان ان کے ساتھ ان کی قریبی فرینڈز مہیپ کپور اور بھاونا پانڈے بھی شریک تھیں. کرن جوہر کے ایک سوال کے جواب میں گوری خان نے کہا کہ شاہ رخ خان نہ صرف اسکرین پر بلکہ آف اسکرین بھی ہمیشہ ایک شریف آدمی رہے ہیں، وہ اپنے گھر پارٹی میں آنے والوں کو بہت عزت دیتے ہیں اچھی بات ہے لیکن جب کوئی جانے لگتا ہے تو اسکو گاڑی تک چھوڑنے جاتے ہیں یہ بھی اچھی بات ہے لیکن جب تک وہ مہمان ان کی آنکھوں سے دور نہ چلا جائے وہ اسکو دیکھتے رہتے ہیں. مجھے کبھی کبھی ایسا لگتا ہے کہ شاہ رخ خان پارٹی کی بجائے زیادہ وقت باہر لوگوں کو سی آف کرنے میں گزارتے ہیں. گوری نے کہا کہ مجھ سمیت ان کو لوگ پارٹی میں

    ڈھوننڈنے لگتے ہیں اور پھر مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ہم گھر کے اندر کی بجائے باہر سڑک پر پارٹی کر رہے ہیں. یاد رہے کہ گوری خان اور شاہ رخ خان نے نوے کی دہائی میں شادی کی اور گوری خان نے شاہ رخ خان کو ان کے پورے کیرئیر میں بہت زیادہ سپورٹ کیا. دوسری طرف شاہ رخ خان کو تیس سال سے زائد کا عرصہ فلم انڈسٹری میں ہو چلا ہے لیکن ان کے کسی کے ساتھ بھی افئیر کی خبریں سامنے نہیں آئیں. شاہ رخ خان کام سے کام رکھنے والے انسان ہیں لیکن ان کی مادھوری ڈکشٹ‌اور جوہی چاولہ کے ساتھ خاصی دوستی ہے.

  • گوری خان نے ماں ہو کر بیٹی کو دیدیا ایک ایسا مشورہ کہ سن کر آپ رہ جائیں حیران

    گوری خان نے ماں ہو کر بیٹی کو دیدیا ایک ایسا مشورہ کہ سن کر آپ رہ جائیں حیران

    کافی ون کرن جو کہ بھارت کا کافی مقبول پروگرام ہے. اس کے ہوسٹ کرن جوہر جن کو بھی بطور مہمان بلاتے ہیں ان کے سامنے وہ ایسے سوال رکھ دیتے ہیں کہ جن کا جواب یقینی طور پر کنٹرورشل بن جاتا ہے. حال ہی میں کرن جوہر نے شاہ رخ خان خان کی اہلیہ گوری خان کو بطور مہمان اپنے پروگرام میں مدعو کیا. کرن جوہر نے گوری سے ایک سوال کیا کہ اپنی بیٹی سہانا خان کو کیا اور کس قسم کا مشورہ دیں گی تو گوری خان نے کہا کہ میں اپنی بیٹی سے کہوں گی کہ ” ایک ہی وقت میں دو لڑکوں کو کبھی بھی نہ ڈیٹ کرے” . گوری خان کے ساتھ اس پروگرام میں مہیپ کپور اور بھاونا پانڈے بھی بطور مہمان شریک تھیں.گوری نے یہاں تک کہا کہ اگر شاہ رخ خان کے ساتھ ان کی محبت کی کہانی کو عنوان دیا جائے تو وہ ہو

    گا ”دل والے دلہنیا لے جائیں گے” ۔کرن جوہر اس سوال کے جواب میں کافی مسکرائے. یاد رہے کہ گوری خان بہت جلد ایک پروگرام ہوسٹ کرنے جا رہی ہیں جس میں وہ بالی وڈ کے معروف سٹارز کے گھر سجاتی ہوئی دکھائی دیں گی.شاہ رخ خان اپنی اہلیہ کے پروگرام کے لئے کافی پرجوش ہیں دوسری طرف گوری خان کی بیٹی سہانا خان فرحان اختر کی فلم سے اپنا ڈیبیو کررہی ہیں اسکی شوٹنگ تقریبا مکمل ہو چکی ہے. اب دیکھنا یہ ہے کہ کنگ خان کی بیٹی سکرین پر کیا رنگ جماتی ہے.

  • گوری خان کافی ود کرن میں شاہ رخ کے بغیر شرکت کریں گی؟

    گوری خان کافی ود کرن میں شاہ رخ کے بغیر شرکت کریں گی؟

    کافی ود کرن بھارت کا سب سے مقبول چیٹ شو ہے اسکی میزبانی فلمساز کرن جوہر کرتے ہیں اور اپنے اس شو میں وہ شوبز کی نامور شخصیات کو دعوت دیتے ہیں. اس سال اس شو کا سیزن جولائی کے مہینے میں شروع ہوا ، اور پہلے مہمان بنے رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ اس کے بعد ابھی تک اکشے کمار، سمانتھا روتھ پربھو، وجے دیوراکونڈا، اننیا پانڈے، کیارا اڈوانی، شاہد کپور، وکی کوشل، سدھارتھ ملہوترا، کترینہ کیف، سدھانت چترویدی، ایشان کھٹر، کرینہ کپور خان ، عامر خان، کریتی شرون، کریتی سین ، ارجن کپور، جھانوی کپور، سارہ علی خان، اور انیل کپور، ورون دھون شرکت کر

    چکے ہیں.اب کچھ دنوں سے خبریں چل رہی تھیں کہ شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان کافی ود کرن میں شرکت کریں گی لیکن یہ کنفرم نہیں ہو رہا تھا کہ شاہ رخ خان ان کے ساتھ ہوں گے یا نہیں لیکن گوری خان نے اب کنفرم کر دیا ہے کہ وہ کافی ود کرن میں شریک ہو رہی ہیں اور ان کے ساتھ اس شو میں ان کے شوہر شاہ رخ خان نہیں ہوں گے.ان کے ساتھ بھوانا پانڈے، سیما سچدیو، مہیپ کپور اور نیلم کوٹھاری سونی ہوں گی۔یاد رہے کہ ھال ہی میں‌گوری خان نے اپنے رئیلٹی شو کا کلپ سوشل میڈیا پر شئیر کیا جسے لوگ بہت زیادہ سراہ رہے ہیں. تاہم گوری خان اس شو کو لیکر خود بھی بہت زیادہ پر جوش ہیں ان کا ماننا ہے کہ وہ دیکھنے والوں‌کو مایوس نہیں کریں گی.

  • گوری خان  رئیلٹی شو ہوسٹ کریں گی ، کنگ خان کی سوشل میڈیا پر اہلیہ کو مبارکباد

    گوری خان رئیلٹی شو ہوسٹ کریں گی ، کنگ خان کی سوشل میڈیا پر اہلیہ کو مبارکباد

    شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان ایک بہترین انٹیرئیر ڈیزائنر بھی ہیں سب جانتے ہیں کہ وہ کئی برسوں سے یہ کام کررہی ہیں. لیکن اب وہ میزبانی کرتی بھی دکھائی دیں گی. ان کے شو کا نام ہو گا ” ڈریم ہومز ود گوری خان ” . اس میں بھی وہ اپنے پسندیدہ کام کوکرتی ہوئی دکھائی دیں گی، اس نئے ریئلیٹی ڈیزائن شو میں وہ مشہور سلیبریٹیز اداکارہ کترینہ کیف ، ملائکہ اروڑہ ، ہدایت کار فرح خان اور کبیر خان کے گھروں کو ڈیزائن کریں گی۔اس پروگرام کے حوالے سے ان کے شوہر شاہ رخ خان نے خوشی کااظہار کرتے ہوئے اپنی اہلیہ کے شو کا پرومو انسٹاگرام پر شئیر کیا انہیں مبارکباد دی اور لکھا کہ گوری خان ہم آپ کو بطور ہوسٹ دیکھنےکےلئے بے تاب

    ہیں.شاہ رخ خان کی اس پوسٹ کے بعد ان کے مداحوں نے ان کی پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں گوری خان کو مبارکباد دی اور ساتھ ہی ساتھ شاہ رخ خان کو بطور شوہر سراہا اور کہا کہ آپ اپنی اہلیہ کو جس طرح سے سپورٹ‌کرتے ہیں وہ قابل تعریف ہے . یاد رہے کہ گوری خان نے بھی یہی وڈیو کلپ اپنے انسٹاگرام پر شئیر کیا جو شاہ رخ خان نے اپنے اکائونٹ سے شئیر کیا. اس میں گوری خان کہہ رہی ہیں کہ انٹیرئیر ڈیزائننگ نوکری نہیں بلکہ ایک لائف سٹائل ہے . گوری خان کہتی ہیں کہ یہ پراجیکٹ میرے دل کے بہت قریب ہے.