Baaghi TV

Tag: گوشت

  • پاکستان کا 5 سال میں ملائیشیا کو حلال گوشت کی 52 کروڑ ڈالر برآمدات کا ہدف

    پاکستان کا 5 سال میں ملائیشیا کو حلال گوشت کی 52 کروڑ ڈالر برآمدات کا ہدف

    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے آئندہ پانچ سال میں ملائشیا کو حلال گوشت کی 52 کروڑ ڈالر برآمدات کا ہدف مقرر کر دیا ہے

    حکام کے مطابق حکومت نے برآمدات میں اضافے کے لیے حلال گوشت کو ترجیحی شعبہ قرار دیا ہے اور اگلے پانچ سال میں ایک لاکھ 30 ہزار میٹرک ٹن گوشت برآمد کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے، جس سے 52 کروڑ ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوگا۔

    منصوبے کے تحت ملائشیا کو گوشت برآمد کرنے کے لیے 5 لاکھ 50 ہزار مویشی درکار ہوں گے، جبکہ لائیو اسٹاک سیکٹر میں پانچ سال کے دوران 14 کروڑ ڈالر سرمایہ کاری کی ضرورت ہوگی، اس میں سے 8 کروڑ ڈالر پرائیویٹ سیکٹر اور 6 کروڑ ڈالر حکومت فراہم کرے گی، جانورو ں کی ویکسینیشن اور کولڈ اسٹوریج کی جدید سہولیات بھی قائم کی جائیں گی تاکہ معیار اور برآمدی صلاحیت کو بہتر بنایا جا سکے۔

    پاکستان بار کونسل نے پنجاب پراپرٹی ایکٹ مسترد کر دیا

    پبلک سروس کمیشن نے پی کیڈٹ امتحان کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا

    اسرائیل صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کا فیصلہ فوراً واپس لے،صومالیہ

  • برف میں جما گوشت منٹوں میں پگھلائیں

    برف میں جما گوشت منٹوں میں پگھلائیں

    عید الاضحیٰ کے دوسرے روز کہیں قربانی تو کہیں دعوتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

    ایسے میں ایک مشکل جس کا خواتین کو سامنا ہوتا ہے یا آئندہ چند روز میں ہونے والا ہےوہ یہ کہ فریزر میں رکھے گوشت کو جلدی سے کیسے نرم کیا جائے؟اس کے لیے کچھ خواتین گوشت کے پیکٹ کو فریزر سے نکال کر پانی میں رکھتی ہیں لیکن یہ عمل کافی وقت لیتا ہے۔

    اسی حوالے سے آج ہم آپ کو ایک آسان طریقہ بتائیں گے جس کے تحت گوشت جلد پگھل جائے گا،اس کے لئے ایک بڑا سا پیالا لیں اور اس میں پانی بھریں، ساتھ ہی 2 چمچ نمک اور 2 چمچ میٹھا سوڈا شامل کریں اور اس میں گوشت کا پیکٹ ڈال دیں، یہ ناصرف گوشت کو جلد نرم کرے گا بلکہ اس پر لگا خون بھی صاف کردے گا۔

  • قربانی کا گوشت زیادہ عرصے تک فریز کرکے استعمال   کرنا نقصان دہ

    قربانی کا گوشت زیادہ عرصے تک فریز کرکے استعمال کرنا نقصان دہ

    عیدالاضحیٰ کے موقع پر مسلمان اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے جانور قربان کرتے ہیں، اور اس گوشت کو خود کھانے کے ساتھ ساتھ رشتہ داروں، پڑوسیوں اور مستحقین میں بانٹتے ہیں۔ تاہم، ایک عام رجحان یہ ہے کہ بہت سے لوگ قربانی کا گوشت بڑی مقدار میں فریز کر لیتے ہیں اور مہینوں بعد تک اسے استعمال کرتے رہتے ہیں۔ یہ عمل کئی پہلوؤں سے غیر مناسب، غیر صحت بخش اور روحِ قربانی کے منافی ہے۔

    جب ہم قربانی کا سارا یا زیادہ تر گوشت فریز کر لیتے ہیں، تو غریب اور نادار افراد تک وہ نعمت نہیں پہنچتی جس کے وہ مستحق ہیں قربانی کے دنوں میں بہت سے گھرانے ایسے ہوتے ہیں جنہیں سال میں شاید ایک بار گوشت کھانے کا موقع ملتا ہے، اور اگر ہم گوشت فریز کر لیں تو ان کا حق مارا جاتا ہے۔

    طبی ماہرین کے مطابق، گوشت کو طویل عرصے تک فریز کرنا اس کے غذائی اجزاء کو متاثر کر سکتا ہے اگر گوشت کو مناسب درجہ حرارت پر نہ رکھا جائے یا دوبار ہ ڈیفروسٹ اور فریز کیا جائے تو اس میں بیکٹیریا پیدا ہو سکتے ہیں جو صحت کے لیے نقصان دہ ہو سکتے ہیں اس کے علاوہ گوشت کی ساخت اور ذائقہ متاثر ہو جاتا ہے، دوسرے یہ کہ بعض اوقات گوشت سے بو آنے لگتی ہے اور لمبے عرصے تک فریز شدہ گوشت ہاضمے کے مسائل پیدا کر سکتا ہے۔

    گرمیوں کے موسم میں بجلی کی لوڈشیڈنگ یا خرابی کی صورت میں گوشت خراب ہونے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے اس لیے گوشت کو طویل عرصے تک ذخیرہ کرنے سے بہتر ہے کہ اسے جلد از جلد استعمال یا تقسیم کیا جائے۔

  • فریزر میں رکھا گوشت کتنے عرصے تک استعمال کیا جا سکتا ہے؟

    فریزر میں رکھا گوشت کتنے عرصے تک استعمال کیا جا سکتا ہے؟

    اسلام آباد: بہت سے لوگ قربانی کا گوشت کئی ماہ تک فریزر میں رکھ کر کھاتے رہتے ہیں تاہم یہ عمل خطرے سے خالی نہیں، خراب گوشت کھا لیا جائے تو یہ مہلک اور پیچیدہ امراض میں مبتلا کر سکتا ہے-

    باغی ٹی وی : امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کی جانب سے گوشت کھانے سے متعلق ہدایات میں کہا گیا ہے کہ گائے یا دنبے کے گوشت کو 6 سے 12 ماہ تک محفوظ رکھا جا سکتا ہے جبکہ ان کا قیمہ 3 سے 4 ماہ تک کھانے کیلئے قابل استعمال رہ سکتا ہے۔ فریزر کا درجہ حرارت صفر فارن ہائیٹ سے کم ہونا چاہئے۔

    بعض ماہرین کی رائے میں گوشت فریزر میں محفوظ تک کئی ماہ تک کیا جا سکتا ہے مگر اس کی غذائیت میں کمی آ جاتی ہے، 3 سے 4 ہفتوں میں ہی استعمال کر لیا جائے تو تازہ گوشت جیسی اصل غذائیت حاصل ہو سکے گی،اگر فریزر میں رکھا گوشت خراب ہو جائے تو اس کا رنگ ہرے یا گرے رنگ میں تبدیل ہو جائے گا یا گوشت کی بو بھی تبدیل ہونے پر خرابی کا پتہ چلایا جا سکتا ہے۔

    علاوہ ازیں برطانوی فوڈ سیفٹی ماہرین نے خراب گوشت کی چند علامات بتائی ہیں میل آن لائن کے مطابق ماہرین نے بتایا ہے کہ گوشت کی رنگت، بو اور ہیئت سے اس کے خراب ہونے یا نہ ہونے کا بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

    ماہرین کے مطابق خراب گوشت کی رنگت سبزی مائل ہونی شروع ہو جاتی ہے، اس سے بدبو آنے لگتی ہے اور اس پر سفید دھبے پڑنے لگتے ہیں۔جب آپ گوشت کے موٹے حصے کو کاٹیں تو اس کی رنگت گلابی اور ہیئت بہت زیادہ نرم نہیں ہونی چاہیےسلویا اینڈرسن نامی خاتون ماہر نے کہا کہ آپ اپنے صرف حواس کو بروئے کار لاتے ہوئے ہی گوشت کے خراب ہونے کا پتا چلا سکتے ہیں۔

    سلویا اینڈرسن کا کہنا تھا کہ آپ کو علم ہونا چاہیے کہ جب چکن خراب ہوتا ہے، اس کی رنگت سبز پڑجاتی ہے اور جب بیف خراب ہوتا ہے تو یہ بالکل نرم اور لیس دار ہونے لگتا ہے اس کے علاوہ اس پر سفید دھبے پڑنے لگتے ہیں جو وقت کے ساتھ سیاہ ہوجاتے ہیں۔

  • ماہرین صحت کیمطابق ایک شخص کو کتنا گوشت کھانا چاہیئے؟

    ماہرین صحت کیمطابق ایک شخص کو کتنا گوشت کھانا چاہیئے؟

    اسلام آباد: عید الاضحیٰ کے موقع پر گوشت کی زیادتی اکثر لوگوں کی صحت کو متاثر کر دیتی ہے،غذا میں گوشت کا استعمال پروٹین،آئرن ،وٹامنز اور معدنی طاقت فراہم کرتا ہے لیکن اس کی زیادتی مختلف بیماریوں سے دوچار کر سکتی ہے۔

    عموماً گھروں میں گوشت کو کئی کئی ہفتے یا مہینوں تک فریز کر دیا جاتا ہے لیکن ایسا کرنے سے اس میں جراثیم پیدا ہو سکتے ہیں اس لیے ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ گوشت کو 3 ہفتوں سے زیادہ فریز نہیں کیا جانا چاہیے۔

    ماہرین کے مطابق خوراک میں روزانہ صحت کے لئے 90 گرام اور ہفتہ میں 500 گرام تک گوشت کا استعمال مفید ہوتا ہے تاہم اس میں زیادتی صحت کے مسائل کا سبب بن سکتی ہے،ماہرین کے مطابق بہت زیادہ گوشت کا استعمال کولیسٹرول ، فیٹ، بلڈ پریشر اور پیٹ کے امراض میں اضافے کا باعث بنتا ہے جس سے انسانی قوت مدافعت اور صحت بری طرح متاثر ہوتی ہے۔

    عالمی ادارہ صحت کی جانب سے 2015 میں کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق وافر مقدار میں گوشت کے استعمال سے کینسر کے امکانات بھی بڑھ سکتے ہیں اسی طرح امریکا کے نیشنل کینسر انسٹیٹیوٹ کے مطابق گوشت کو بہت زیادہ درجہ حرارت پر پکایا جاتا ہے جس سے ہیٹروسائیکلیک امائن (HCAs) اور پولیسائیک لک ایرومیٹک ہائیڈروکاربن کیمیکلز فراہم ہوتے ہیں جس سے انسانی صحت میں کینسر کا خدشہ بڑھ سکتے ہیں۔

    اکثر عیدالاضحی کے فورا بعد لوگوں میں قبض سمیت پیٹ کے امراض بھی بڑھ جاتے ہیں جس کی ایک وجہ گوشت کے استعمال میں زیادتی ہو سکتی ہے ماہرین کے مطابق رات میں سونے سے قبل اسپغول کا استعمال مفید ثابت ہو سکتا ہےاسپغول کھانے میں موجود چربی اور کولسٹرول کی ایک مقدار جذب کرکے فضلے میں خارج کردیتا ہے جس سے دل کی بیماریوں سے ایک حد تک بچاؤ ممکن ہے۔

    ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ گوشت کو زیادہ سے زیادہ دو ہفتے تک کے لیے ڈیپ فریزر میں محفوظ کریں، بلڈ پریشر، ہائی کولیسٹرول، یورک ایسڈ اور دل کے مریض میانہ روی سےگوشت استعمال کریں جانور ذبح کرنے کے لیے اوزاروں کو اچھی طرح صاف کریں، ذبح کے بعد گوشت دو گھنٹے رکھنے کے بعد پکائیں، گوشت میں خون کا رہ جانا بیماریوں کا باعث ہوتا ہے لہٰذا گوشت اچھی طرح دھوئیں, گوشت پکانے کے لیے مرچ مصالحوں اور گھی کا استعمال کم سے کم کریں، گوشت کے ہمراہ سبزی، دہی اور زود ہضم چیزوں کا استعمال کریں، گوشت کھانے کے بعد سبز قہوے کا استعمال ہاضمے میں مدد دے گا۔

    ڈاکٹر زنے عید الاضحیٰ سے متعلق بتایا کہ عید کے دنوں میں گوشت کا زیادہ استعمال صحت پرمنفی اثرات ڈال سکتا ہے لہٰذاعید کے دنوں میں کھانے پینے میں احتیاط کریں، دل کے مریض مرغن غذائیں کھانے سے پرہیز کریں،دل کے مریضوں کے لیے بڑا گوشت مضر ہے۔

  • مریض گوشت احتیاط کیساتھ کھائیں، حاملہ خواتین کیلئے زیادہ کلیجی سود مند نہیں

    مریض گوشت احتیاط کیساتھ کھائیں، حاملہ خواتین کیلئے زیادہ کلیجی سود مند نہیں

    عیدالضحیٰ پر پیٹ اور ہاضمے سمیت دیگر بیماریوں سے بچنے کیلئے گوشت احتیاط سے کھائیں۔ معدہ اور آنتوں کی بیماری سے بچنے کیلئے تیز مصالحہ والی خوراک سے پرہیز بہتر ہے جبکہ حاملہ خواتین کلیجی کھانے سے اجتناب برتیں۔

    لاہور جنرل ہسپتال کے اسسٹنٹ پروفیسر آف میڈیسن ڈاکٹر محمد مقصود،کنسلٹنٹ گائناکالوجسٹ ڈاکٹر لیلیٰ شفیق اور ڈاکٹر نادیہ ارشد نے عیدالضحیٰ کے حوالے سے احتیاطی تدابیر پیش کردیں۔ انہوں نے شہریوں سے کہا کہ ذیادہ گوشت کھانے سے بیمار ہو سکتے ہیں، معمول سے ذیادہ گوشت کھانے سے پیٹ درد، آنتڑیوں،یورک ایسڈ، گھنٹیا، بلڈ پریشر اور کولیسٹرول بڑھ جاتا ہے۔ امراض قلب، ذیابیطس کے مریض گردے، مغز، سری پائے اور کلیجی سے پرہیز کریں۔ ہمیشہ اعتدال میں کھائیں، فٹ اور صحتمند رہیں۔ ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ ڈینگی، ٹائیفائیڈ اور گیسٹرو کا سیزن بھی ہے، لہذا شہریوں کو دوہری احتیاط سے کام لیناچاہئے۔ انہوں نے کہا کہ گوشت فریزر میں رکھنے کی بجائے مستحق افراد میں تقسیم کیا جائے اس گرم مرطوب موسم میں بیکٹیریا پھیلنے کا اندیشہ ہوتا ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا تھا کہ جانور تبدرست اور صحتمند خریدنا چاہئے اور اسے اسلامی طریقے سے ذبح کرنے اور گوشت کو مناسب وقت رکھنے کے بعد پکانا چاہئے۔ ڈاکٹرز نے مزید کہا کہ نظام انہضام اور جگر کے مر ض میں مبتلا افراد کو گوشت خوری زیادہ اعتدال برتنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ذیابیطس کے مرض میں مبتلا افراد میٹھی اشیاء سے دور رہے ہیں اور عید کے موقع پر کم سے کم گوشت کھائیں تاکہ ان کے معدے پر ذیادہ بوجھ نہ پڑے۔ شہری تھوڑی سی احتیاط کر کے عید کی خوشیاں ہسپتال کی بجائے اپنے عزیز و اوقارب کے ساتھ منا سکتے ہیں۔

    ڈاکٹرز نے واضح کیا کہ موسم کی شدت اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے فریزر میں رکھا گیا گوشت خراب ہونے کے امکانات ہوتے ہیں جسے کھانے سے انسانی جسم میں قوت مدافعت کم ہو سکتی ہے اور طاقت ملنے کی بجائے بیماریاں گلے پڑ سکتی ہیں، لہذا ہم سب کو ذیادہ سے ذیادہ احتیاط سے کام لینا ہوگا۔

    8 کالعدم تنظیموں کے خلاف کاروائی ،کتنے مقدمات، کتنی گرفتاریاں اور کیا سزائیں دی گئیں؟ رپورٹ سامنے آ گئی

    ایف اے ٹی ایف کا ایک بار پھر ڈومور، کالعدم تنظیموں کیخلاف کیا کیا؟ رپورٹ طلب

    ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کی کوششوں کا اعتراف، ڈومور بھی کہہ دیا

    ایف اے ٹی ایف کی ڈیمانڈ، کالعدم تنظیموں کی کتنی جائیداد ضبط کی گئی؟

    کالعدم تنظیموں کی املاک منجمد کرنے کی تفصیلات ایوان میں پیش

  • بڑا گوشت 1000 روپیہ چھوٹا گوشت 2200 روپیہ فی کلو

    بڑا گوشت 1000 روپیہ چھوٹا گوشت 2200 روپیہ فی کلو

    قصور
    عید الفطر پہ اندھیر نگری چوپٹ راج ،بڑا گوشت 1000 روپیہ اور چھوٹا گوشت 2200 روپیہ فی کلو تک فروخت،انتظامیہ خاموش تماشائی

    تفصیلات کے مطابق قصور ضلع بھر میں گراں فروشوں نے حکومتی دعوے بے نقاب کر دیئے ہیں
    گراں فروشوں نے عید الفطر کی آمد سے قبل ہی تمام ضروریات زندگی کی قیمتوں میں خودساختہ اضافہ کر دیا تھا
    جس کو کنٹرول کرنے میں ضلعی انتظامیہ مکمل ناکام نظر آ رہی ہے اور انتطامیہ کے دعوے بے نقاب ہو رہے ہیں
    عیدالفطر پہ قصابوں نے گراں فروشی کرتے ہوئے بڑا گوشت 900 سے 1000 روپیہ فی کلو اور چھوٹا گوشت 2100 سے 2200 روپیہ فی کلو تک فروخت کیا
    مہنگائی کی ماری غریب عوام نے مجبور ہو کر مہنگے داموں گوشت خریدا
    اس کے علاوہ تمام اشیاء من مانی قیمتوں پہ فروخت کی گئیں
    عید الفطر کے موقع پہ کسی نے بھی پرائس کنٹرول نا تو عمل کیا اور نا ضلعی انتظامیہ نے کروایا

  • جو مرد مرغی کا گوشت کھاتے ہیں ان کی ذہنی حالت بدل جاتی ہے،کویتی فنکارہ کی  انوکھی منطق

    جو مرد مرغی کا گوشت کھاتے ہیں ان کی ذہنی حالت بدل جاتی ہے،کویتی فنکارہ کی انوکھی منطق

    مردوں کے مرغی کھانے کے حوالے سے کویت سے تعلق رکھنے والی فنکار ہ شمس کے بیان نے نئی بحث چھیڑ دی-

    باغی ٹی وی :اخبار مزمزاورالمرصد کے مطابق شمس نامی کویتی فنکارہ نے مردوں کو مرغی کا گوشت استعمال نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے اس حوالے سے جاری ایک ویڈیو کلپ میں کویتی فنکارہ نے دعویٰ کیا ہے کہ جو مرد مرغی کا گوشت کھاتے ہیں ان کی ذہنی حالت بدل جاتی ہے مرغی کا گوشت کھانے سے مردوں میں نزاکت آجاتی ہے-

    فنکارہ کے مطابق دنیا میں ہر چیز میں ’نر‘ اور’مادہ’ ہوتے ہیں کیونکہ مرغیاں مادہ ہیں مرغیاں خواتین کی خوراک ہیں، اس لیے مردوں کو مردانہ خوراک استعمال کرنی چاہیے،بہتر ہوگا کہ مرد حضرات ’پائے‘ اور اس جیسے دیگر کھانے استعمال کریں۔

    صیہونی فوج کی غزہ کے اسپتال سے فلسطینیوں کے انخلا میں تعاون کی پیشکش

    فنکارہ کے بیان نے سوشل میڈیا پر تبصروں کا نیا سلسلہ شروع کر دیا ہے کوئی اس بیان کو مذاق تو کوئی غیر سنجیدہ بیان قرار دے رہا ہے۔

    ڈاکوؤں سے مقابلے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی

  • گوشت کا کھانے میں کم استعمال کرکے موسمیاتی تغیر میں کمی لائی جا سکتی ہے،تحقیق

    گوشت کا کھانے میں کم استعمال کرکے موسمیاتی تغیر میں کمی لائی جا سکتی ہے،تحقیق

    برلنگٹن: ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا کہ غذا کے نصف حصے کو سبزیوں پر منتقل کرنے سے موسمیاتی تغیر میں کمی لائی جا سکتی ہے۔

    باغی ٹی وی: پودوں پر مبنی کھانے – جیسے پھل اور سبزیاں، اناج، پھلیاں، مٹر، گری دار میوے، اور دال – عام طور پر کم توانائی، زمین، اور پانی کا استعمال کرنے پر جانوروں پر مبنی کھانے کے مقابلے میں گرین ہاؤس گیس کی شدت کم ہوتی ہے،خوراک کے آب و ہوا کے اثرات کو گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کی شدت کے لحاظ سے ماپا جاتا ہے۔ اخراج کی شدت کا اظہار کلوگرام "کاربن ڈائی آکسائیڈ کے مساوی” میں کیا جاتا ہے جس میں نہ صرف CO2 بلکہ تمام گرین ہاؤس گیسیں شامل ہیں بلکہ فی کلوگرام خوراک، فی گرام پروٹین یا فی کیلوری بھی شامل ہے-

    جانوروں پر مبنی کھانے، خاص طور پر سرخ گوشت، ڈیری، اور کھیتی کے جھینگا، عام طور پر سب سے زیادہ گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج سے وابستہ ہوتے ہیں،گوشت کی پیداوار کے لیے اکثر گھاس کے وسیع میدانوں کی ضرورت ہوتی ہے، جو اکثر درختوں کو کاٹ کر، جنگلات میں ذخیرہ شدہ کاربن ڈائی آکسائیڈ کو چھوڑ کر پیدا ہوتا ہے۔

    جیمز ٹیلی اسکوپ نےستارے کی پیدائش کیمرے میں محفوظ کرلی

    گائے اور بھیڑیں گھاس اور پودوں کو ہضم کرتے وقت میتھین خارج کرتی ہیں چراگاہوں پر مویشیوں کا فضلہ اور مویشیوں کے چارے کے لیے فصلوں پر استعمال ہونے والی کیمیائی کھاد ایک اور طاقتور گرین ہاؤس گیس نائٹرس آکسائیڈ خارج کرتی ہے۔

    کیکڑے کے فارم اکثر ساحلی زمینوں پر قابض ہوتے ہیں جو پہلے مینگروو کے جنگلات میں ڈھکے ہوئے تھے جو بڑی مقدار میں کاربن جذب کرتے ہیں۔ جھینگے یا جھینگوں کے بڑے کاربن فوٹ پرنٹ بنیادی طور پر ذخیرہ شدہ کاربن کی وجہ سے ہوتے ہیں جو فضا میں چھوڑے جاتے ہیں جب مینگرووز کو جھینگوں کے فارم بنانے کے لیے کاٹا جاتا ہے۔

    جرنل نیچر کمیونیکیشنز میں شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ گوشت اور ڈیری پر مشتمل غذا کا نصف حصہ پودوں پر مشتمل غذا سے بدل دیا جائے تو آئندہ 27 سالوں میں 31 فیصد تک کاربن اخراج میں کمی لائی جا سکتی ہے،گوشت پرمبنی بھاری غذائیں ہماری صحت کے ساتھ ہمارے سیارے کے لیے بھی خطرات رکھتی ہیں بڑے پیمانے پر مویشیوں کا پالا جانا ہمارے ماحول کو خراب کرتا ہے اور وسیع مقدار میں گرین ہاؤس گیس کو پیدا کرتا ہے۔

    لیبیا:سیلاب کے بعد لاشیں نکالنے والی ٹیموں کا ہولناک سانحہ کا انکشاف

    2021 میں کی جانے والی یونیورسٹی آف الینوائے اربانا شیمپین کی ایک تحقیق میں معلوم ہوا تھا کہ غذا کے سبب گرین ہاؤس گیس اخراج کا 57 فی صد حصہ گوشت اور ڈیری پر مشتمل ہوتا ہے یہ نئی تحقیق گزشتہ مطالعےسےاتفاق کرتے ہوئے واضح کرتی ہے کہ غذا کا 50 فیصد حصہ سبزیوں پر مشتمل کرنے سے زراعت اور زمین کے استعمال میں کمی واقع ہوگی۔

    یونیورسٹی آف ورمونٹ سے تعلق رکھنے والی تحقیق کی شریک مصنفہ ایوا وولین برگ کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر گرین ہاؤس گیس کے اخراج میں کمی کے لیےہمیں گوشت کےاستعمال میں کمی کرنےکی ضرورت ہوگی، اوریہ تحقیق ہمیں ایسا کرنےکا راستہ دِکھاتی ہے، پودوں سے بنے گوشت صرف ایک نئی غذا نہیں ہے بلکہ غذائی تحفظ اور موسمیاتی مقاصد کو حاصل کرنے کے ساتھ عالمی سطح پر صحت اور حیاتیاتی تنوع پر مشتمل مقاصد حاصل کرنے کے لیے ایک اہم موقع ہے۔

    شریک بانی گوگل نے اپنی بیوی نیکول شناہن کو طلاق دے دی، انکشاف

  • قربانی کا گوشت کتنے عرصے تک فریز کر سکتے ہیں؟

    قربانی کا گوشت کتنے عرصے تک فریز کر سکتے ہیں؟

    ماہرین کا کہنا ہے کہ عید الاضحیٰ کے موقع پر قربانی کا گوشت 2 سے 3 ہفتوں تک فریز کر سکتے ہیں-

    باغی ٹی وی : کِنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے پروفیسر آف میڈیسن ڈاکٹر اسرارالحق طور نے خبردار کیا ہے کہ عید الاضحیٰ پر بے احتیاطی بیماری کا باعث بن سکتی ہے۔ دل کے امراض میں مبتلا افراد ، جِگر، ذیابطیس، کولیسٹرول، بلند فشار خون، گردوں اور یورک ایسڈ کے مریضوں کیلئے عید پر احتیاط لازم ہے۔

    ڈاکٹر اسرار الحق کا کہنا تھا کہ ہائی بلڈ پریشر کے مریض گائے کا گوشت کھانے سے پرہیز کریں جبکہ بازاری مصالحوں سے بنے کھانوں سے بھی پرہیز ضروری ہےشوگر اور دل کے مریض بھی گوشت اپنی عمر کے حساب سے کھائیں دو تین دن گوشت کھانے سے کچھ نہیں ہوتا لیکن جو بزرگ افراد ہیں انہیں چاہیے کہ وہ گوشت صرف اتنا کھائیں جتنا ہضم کرسکتے ہیں حد سے زیادہ گوشت کھانے کے نتیجے میں پیٹ کے مسائل کا شکار ہو سکتے ہیں آپ ڈائریا کا شکار ہوسکتے ہیں، ساتھ ہی بدہضمی اور پیٹ میں مروڑ بھی اٹھ سکتے ہیں

    عیدالاضحیٰ پر کون کون مزیدار پکوان کیے جا سکتے ہے؟

    انہوں نے کہا کہ قربانی کے گوشت کو دو سے تین ہفتوں سے زائد فریز کرنا درست نہیں۔ اس عمل سے گوشت کی افادیت متاثر ہوتی ہے اور گوشت میں بیکٹیریا کی نشونما ہوسکتی ہے۔ اس کے نتیجے میں آپ کو پیٹ کی بیماریاں لاحق ہوسکتی ہیں-

    وزیراعظم اور آرمی چیف پاک فوج کے جوانوں کے ساتھ عید کا دن گزارنے پہنچ …