Baaghi TV

Tag: گولڈن ویزہ

  • امریکی صدر ٹرمپ کا 5 ملین ڈالر کے عوض ’گولڈن ویزہ‘ پروگرام کا اعلان

    امریکی صدر ٹرمپ کا 5 ملین ڈالر کے عوض ’گولڈن ویزہ‘ پروگرام کا اعلان

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک نئی ویب سائٹ TrumpCard.gov کا افتتاح کر دیا ہے، جس کے ذریعے غیر ملکی شہری 5 ملین ڈالر کے بدلے امریکا کی مستقل شہریت کے لیے ’گولڈن ویزہ‘ حاصل کرنے کی درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔

    بین الاقوامی خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ‘ پر کہا کہ ہزاروں افراد ان سے پوچھ رہے تھے کہ وہ امریکا جیسے عظیم ملک تک کس طرح رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔’گولڈن کارڈ‘ نامی اس منصوبے کی تفصیلات سب سے پہلے اپریل میں ٹرمپ نے اپنے جہاز ’ایئرفورس ون‘ میں دی تھیں۔ کارڈ سنہری رنگ کا ہوگا اور اس پر ٹرمپ کی تصویر بھی نمایاں ہوگی۔

    اگرچہ اس پروگرام کے تحت ویزے جاری ہونا ابھی باقی ہیں، لیکن آن لائن درخواستوں کی وصولی کا سلسلہ باضابطہ طور پر شروع ہو گیا ہے۔ دلچسپی رکھنے والے افراد ویب سائٹ پر اپنا نام، ای میل اور دیگر تفصیلات فراہم کرکے رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی انتظامیہ ایک لاکھ تک ’گولڈن کارڈز‘ فروخت کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، اور روسی اولیگارچز جیسے بااثر افراد کو بھی ممکنہ طور پر اس اسکیم میں شامل کیا جا سکتا ہے۔

    اس پیشکش کا اعلان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا میں امیگریشن قوانین پر سختی جاری ہے اور ٹرمپ انتظامیہ کو بنیادی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں پر تنقید کا سامنا ہے۔

    ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 27.73 کروڑ ڈالر کا اضافہ

    اظہر محمود کو ریڈ بال ٹیم کا ہیڈ کوچ بنانے کی تجویز زیر غور

    خضدار میں فائرنگ، جے یو آئی (ف) کے رہنما سردارزادہ میر کامران جتک جاں بحق

    اسحٰق ڈار سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق

    اسحٰق ڈار سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق

  • گوہر ممتاز کومتحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزہ مل گیا

    گوہر ممتاز کومتحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزہ مل گیا

    گلوکار واداکار گوہر ممتاز کو حال ہی میں گولڈن ویزہ ملا ہے ، گوہر ممتاز یو اے ای کی حکومت کے شکر گزار ہیں ان کا کہنا ہے کہ مجھے جو عزت میرے پسندیدہ ملک نے دی ہے اس کے لئے میں ان کا شکر گزار ہوں. گوہر ممتاز نےاپنے مداحوں کے ساتھ یہ خبر اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر شئیر کی. گوہر ممتاز سے پہلے بھی پاکستانی شوبز شخصیات کو گولڈ ویزہ مل چکا ہے. گولڈ‌ن ویزہ حاصل کرنے والے فخر عالم پہلے پاکستانی شوبز ستارے ہیں. ان کے بعد بہت سارے دیگر شوبز ستاروں‌کو بھی گولڈ‌ن ویزہ ملا جن میں ہمایوں سعید ،عمران عباس جاوید شیخ ، یاسر حسین ، اقراء عزیز ، علی ظفر ، عظمی خان ، و دیگر کو بھی گولڈن ویزہ مل چکا ہے. یاد رہے کہ گولڈن ویزہ ایک طویل مدتی رہائشی ویزہ

    ہے جو غیر ملکی مشہور شخصیات کو متحدہ عرب امارات رہنے ، کام کرنے یا تعلیم حاصل کرنے کی اجازت دیتا ہے. گولڈن ویزہ کے حامل افراد یو اے ای میں پانچ سے دس سال تک رہائش اختیار کر سکتے ہیں جس کی خود بخود تجدید ہوجاتی ہے. یاد رہے کہ گوہر ممتاز نے گلوکاری کے ساتھ ساتھ اداکاری کی بھی ہے. انہوں نے کیرئیر کی شروعات عاطف اسلم اور فرحان سعید کے ساتھ جل بینڈ‌سے کی تھی بعد میں‌یہ بینڈ ٹوٹ‌گیا اور سب نے الگ الگ گانا شروع کر دیا.

  • سلمان خان کو متحدہ عرب امارات کا گولڈ ویزہ دئیے جانے کا اعلان

    سلمان خان کو متحدہ عرب امارات کا گولڈ ویزہ دئیے جانے کا اعلان

    ابوظہبی نے سلمان خان کو گولڈن ویزہ دینے کا اعلان کر دیا ہے ،دبنگ خان اکیلے نہیں ہیں جن کو یہ ویزہ جا ری کیا رہا ہے بلکہ ان کے ساتھ جنیلیا دیش مکھ ،رتیش دیش مکھ ،انیس بزمی ،دیویا کمار اور آندرے کو گولڈن ویزہ جا ری کیا جا رہا ہے۔ابوظہبی نے بھارتی فلم انڈسٹری کے مقبول ایوارڈز آئیفا ایوارڈز کی میزبانی بھی کی تھی۔ اس بار ایوارڈز کے لئے ہوسٹنگ کے فرائض سلمان خان نے دئیے تھے،ایوارڈز کی تقریب بڑے پیمانے پر منعقد کی گئی تھی ۔صرف بھارتی اداکاروں کے پاس گولڈ ن ویزہ نہیں ہے بلکہ پاکستانی بھی چند ایسے آرٹسٹ ہیں جن کے پاس گولڈن ویزہ ہے جس میں فخر عالم ،سعدیہ خان اور علی ظفر کا نام قابل زکر ہے۔ فخر عالم پہلے پاکستانی فنکار ہیں جنہیں گولڈ ن ویزہ جاری ہوا تھا ۔ علی ظفر کو اس کے بعد جاری

    ہوا جبکہ خدااور محبت سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ سعدیہ خان کو حال ہی میں گولڈن ویزہ جاری ہوا انہوں نے یہ خبر گولڈن ویزہ جاری ہونے کے ایک ماہ کے بعد اپنے پرستارں کے ساتھ شئیر کی ۔ واضح رہے کہ گولڈن ویزہ مل جانے پر متحدہ عرب امارات میں دس سال کے لئے نہ صرف رہا جا سکتا ہے بلکہ ملازمت اور بزنس بھی کیا جا سکتا ہے ۔بہت سارے فنکار ایسے بھی ہوتے ہیں جو اس ویزہ کو حاصل کرنے کےلئے درخواست دیتے ہیں لیکن بہت سارے ایسے فنکار بھی ہوتے ہیں جنہیں درخواست کے بغیر ہی ویزہ جا ری کر دیا جاتا ہے ۔

  • ثنا جاوید اور عمیر جیسوال کو  بھی دبئی کا گولڈن ویزہ مل گیا

    ثنا جاوید اور عمیر جیسوال کو بھی دبئی کا گولڈن ویزہ مل گیا

    متحدہ عرب امارات کی حکومت نے پاکستانی اداکارہ ثنا جاوید اور اُن کے شوہرگلوکار عمیر جسوال کو گولڈن ویزا جاری کردیا۔

    باغی ٹی وی : اداکارہ ثنا جاوید نے یو اے ای کی جانب سے ملنے والے گولڈن ویزا ملنے کی تصدیق انسٹاگرام پر خلیج ٹائمز کی خبر کا اسکرین شاٹ شیئر کر کے کیاداکارہ گولڈن ویزا ملنے کو اپنے اور شوہر کے لیے اعزاز قرار دیتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور متحدہ عرب امارات کی حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا۔

    ہمایوں سعید کو بھی دبئی کا گولڈن ویزہ مل گیا

    عمیر جسوال نے یو اے ای کی جانب سے گولڈن ویزا ملنے کو شاندار احساس قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’وہ اس خوشی کو الفاظ میں بیان کرنے سے قاصر ہیں-

    واضح رہے کہ اس سے قبل گلوکار علی ظفر، ہمایوں سعید، فخر عالم، وسیم اکرم، شعیب ملک کے علاوہ 73 پاکستانی کاروباری شخصیات کو بھی یو اے ای نے گولڈن ویزا جاری کیا ہے علاوزہ ازیں مشہور فٹبال رونالڈو، شاہ رخ خان، سنجے دت اور سنیل شیٹھی سمیت دیگر شخصیات کو گولڈن ویزا جاری کیا جا چُکا ہے-

    فواد خان اور صنم سعید بھارتی ویب سیریز میں ایک ساتھ نظر آئیں گے

    یو اے ای کی جانب سے جن غیر ملکیوں کو گولڈن ویزا جاری کیا گیا وہ کفیل کے بغیر متحدہ عرب امارات میں کاروبار کرسکتے جبکہ تعلیم، رہائش بھی اختیار کرسکتے ہیں گولڈن ویزا حاصل کرنے والے غیرملکیوں کو دبئی کے مقامی شہریوں کے برابر کا درجہ دیا جاتا ہے، جس کے تحت وہ کفیل کے بغیر کسی کے ساتھ کاروباری شراکت داری قائم کرسکتے ہیں۔

    حبا بخاری اور آریز احمد رشتہ ازدواج میں منسلک