Baaghi TV

Tag: گولڈ میڈلسٹ

  • گولڈ میڈ لسٹ انجینئر اتقا معین قتل کیس کا مرکزی ملزم عدالت سے فرار

    گولڈ میڈ لسٹ انجینئر اتقا معین قتل کیس کا مرکزی ملزم عدالت سے فرار

    شہر قائد کراچی، گولڈ میڈ لسٹ انجینئر اتقا معین قتل کیس کا مرکزی ملزم عدالت سے فرار ہو گیا ہے

    پولیس حکام کے مطابق قتل کیس کے ملزم ظاہر کو گزشتہ روز عدالت میں پیشی کے لئے جیل سے لایا گیا تھا، 4 بج کر 10 منٹ پر ملزم کو کورٹ سے سٹی کورٹ لاک اپ کی طرف جاتے دیکھا گیا تھا تاہم سٹی کورٹ لاک اپ جانے کے بعد ملزم ظاہر غائب ہو گیا، عدالت سے جیل منتقلی کے دوران قیدیوں کی گنتی مکمل تھی قیدی مکمل تھے تاہم جیل پہنچ کی گنتی کی گئی تو ایک قیدی کم تھا اور ملزم ظاہر فرار ہو چکا تھا،ملزم ظاہر کے فرار ہونے کا مقدمہ سٹی کورٹ تھانے میں درج کر لیا گیا ہے

    واضح رہے کہ گولڈ میڈلسٹ انجینئر اتقامعین کو کراچی میں چند روز قبل موٹر سائیکل چھیننے کے دوران قتل کر دیا گیا تھا۔ملزم ظاہر کو پولیس نے کوئٹہ سے گرفتار کیا تھا،پولیس کے مطابق ملزم ظاہر اور دیگر ملزمان گاڑیوں، موٹر سائیکلوں کی چھینا جھپٹی میں ملوث ہیں جو بلوچستان لے جاکر فروخت کی جاتی تھیں۔ ملزمان تربیت یافتہ ہیں جو اتقا کے قتل کے بعد بلوچستان فرار ہوگئے تھے .

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

    حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

    میں آپکی بیویوں کے کرتوت بتاؤں گی، حریم شاہ کی دو سیاستدانوں کو وارننگ

  • گولڈ میڈلسٹ محمد نوح دستگیر بٹ وطن واپس پہنچ گئے

    گولڈ میڈلسٹ محمد نوح دستگیر بٹ وطن واپس پہنچ گئے

    کامن ویلتھ گیمز 2022ء کے گولڈ میڈلسٹ، ویٹ لفٹرز محمد نوح دستگیر بٹ وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : ویٹ لفٹرز محمد نوح دستگیر بٹ اور دیگر قومی ایتھلیٹس کا اسلام آباد ایئرپورٹ پر شاندار استقبال ہوا اور اِن پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں ایئرپورٹ پر ڈی جی اسپورٹس بورڈ آصف زمان نے ایتھلیٹس کا استقبال کیا نوح بٹ کےعلاوہ ویٹ لفٹر حنظلہ دستگیر، حیدر علی، والی بال ٹیم اور ان کے غیر ملکی کوچ بھی وطن پہنچے۔

    کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان نے پہلا گولڈ میڈل جیت لیا

    میڈیا سے گفتگو کے دوران محمد نوح دستگیر بٹ کا کہنا تھا کہ کرکٹ ٹیم کی طرح ہمارا استقبال ہوا، پی ایس بی کے ڈی جی نے تمام قومی ایتھلیٹس کا استقبال کرکے اچھی روایت قائم کی ہے۔

    دوسری جانب آصف زمان ڈی جی پی ایس بی کا کہنا تھا کہ قومی ایتھلیٹس کو انعامات کے ساتھ مزید اچھی تیاریوں کے موقع فراہم کریں گے جس ایتھلیٹ کو بیرون ملک ٹریننگ کے لیے بھیجنا ہوگا انہیں پورے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

    واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے برطانیہ میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں 109 ویٹ کیٹگری میں مجموعی طور پر 405 کلوگرام وزن اٹھایا۔ اسنیچ میں 173جبکہ کلین اینڈ جرک میں 232کلوگرام وزن اٹھایا جو 109 ویٹ کیٹگری میں کامن ویلتھ گیمز کا نیا ریکارڈ ہے۔

    نوح دستگیر بٹ نے 2022 کے کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے سے قبل 2018 کے کامن ویلتھ گیمز میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔2017 اور 2021 میں منعقدہ کامن ویلتھ ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں چاندی کے تمغے جیتے۔ وہ دو مرتبہ کامن ویلتھ جونیئر ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں بھی کانسی کے تمغے جیت چکے ہیں۔

    کامن ویلتھ گیمز:7 سال سے اس گیم کو جیتنے کی کوشش کررہا تھا ،نوح دستگیر

    نوح دستگیر بٹ کا تعلق ویٹ لفٹنگ کی مشہور فیملی سے ہے ان کے کیریئر پر ان کے والد کا گہرا اثر رہا ہے، نوح کے والد غلام دستگیر بٹ ساؤتھ ایشین گیمز میں چار مرتبہ گولڈمیڈل جیت چکے ہیں، نوح بٹ اپنے والد کی نگرانی ہی میں ٹریننگ کرتے ہیں-

    نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے نوح دستگیر نے کہا تھا کہ 7 سال سے اس گیم کو جیتنے کی کوشش کررہا تھا اتنا وزن اٹھانا آسان نہیں ہوتا، 12 سے 13 سال کی محنت کے بعد یہ کر پایا۔

    ان کا کہنا تھاکہ گھر میں ہی والد صاحب ٹریننگ کراتے ہیں،میرے والد بھی انٹرنیشنل ویٹ لفٹر تھےجبکہ بھائی بھی اس کھیل میں ہے۔ پچھلی بار برانز میڈل لیا تھا مگر اس بار پاکستان کا نام روشن کیاحکومت سے کہنے کی ضرورت نہیں،میں نے اپنا کام کردیا،اب وہ کر کے دکھائیں۔

    گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم وطن واپس پہنچ گئے

  • گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم وطن واپس پہنچ گئے

    گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم وطن واپس پہنچ گئے

    لاہور: کامن ویلتھ اور اسلامی یکجہتی گیمز میں جویلین تھرو مقابلوں میں پاکستان کیلئے گولڈمیڈل حاصل کرنے والے ایتھلیٹ ارشد ندیم وطن واپس پہنچ گئے۔

    باغی ٹی وی: ارشد ندیم غیر ملکی ائیرلائن کی پرواز سے استنبول سے لاہور پہنچے ائیرپورٹ پر ارشدندیم کے اہل خانہ اور اسپورٹس بورڈ کے عہدیداروں نے ایتھلیٹ کا شاندار استقبال کیا جبکہ ان کے مداحوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے۔


    لاہور ائیر پورٹ پت ارشد ندیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم کی دعاؤں کی بدولت گولڈ میڈلز جیتنے میں کامیاب ہوا، خوشی ہے کہ پاکستان کے لیے دو میڈل جیتے میں زخمی تھا لیکن اس کے باوجود میں نے ہمت نہیں ہاری اور گولڈ میڈل جیتا نوجوانوں سے کہوں گا محنت کریں، محنت رائیگاں نہیں جائے گی اور پھل ملے گا۔

    انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی کھلاڑیوں کی طرح پاکستانی ایتھلیٹس کو بھی سہولتیں ملنی چاہییں، وسائل دیے جائیں تو پاکستانی کھلاڑی دوسرے مقابلوں میں گولڈ میڈلز جیت سکتے ہیں حکومت کو چاہیے اولمپک کے لیے ایک علیحدہ گراؤنڈ دے۔

    صوبائی وزیرکھیل ملک تیمور نے کہا کہ ارشد ندیم نے قوم کو یوم آزادی کا تحفہ دیا ہے،ارشد ندیم کے گاوں میں اسٹیڈیم بنائیں گے۔

    واضح رہے کہ ارشدندیم نے پہلے برمنگھم میں کامن ویلتھ گیمز کےجویلین تھرو مقابلوں میں گولڈ میڈل جیتا جبکہ بعد ازاں انہوں نے ترکیہ میں جاری اسلامی یکجہتی گیمز بھی گولڈ میڈل اپنے نام کیا برمنگھم میں ارشد ندیم 90 میٹر کی تھرو کرنے والے نہ صرف پاکستان بلکہ جنوبی ایشیا کے پہلے ایتھلیٹ بن گئے انہوں نے پانچویں باری میں 90.18 میٹر کی ریکارڈ تھرو کی، یہ تھرو اس سال کی تیسری بہترین تھرو ہے۔

    اس سال اینڈرسن پیٹرز 93.07 میٹر اور جیکب ویڈلیک 90.88 میٹر کی تھرو کر چکے ہےارشد ندیم سب سے بڑی تھرو کرنے والے جنوبی ایشیا کے پہلے جبکہ دوسرے ایشین بن گئے ہیں، تائیوان کے چاؤ سن چینگ نے 2017 میں 91.36 میٹر کی تھرو کی تھی۔

    پاکستان نے 1966 کے بعد کامن ویلتھ گیمز ایتھلیٹکس میں میڈل جیتا جبکہ یہ 1962 کے بعد کامن ویتلھ گیمز ایتھلیٹکس میں پاکستان کا پہلا گولڈ میڈل ہے۔

  • لوگوں کی جانیں بچانے والا”گولڈ میڈلسٹ” چوہا چل بسا

    لوگوں کی جانیں بچانے والا”گولڈ میڈلسٹ” چوہا چل بسا

    جنوب مشرقی ایشیا کے ملک کمبوڈیا میں لوگوں کو زیر زمین نصب بارودی مواد سے بچانے والا چوہا 8 سال کی عمر میں چل بسا۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بیلجیئم کے خیراتی ادارے اپوپو کا تربیت یافتہ یہ چوہا اپنے ہینڈلرز کو مہلک بارودی سرنگوں سے آگاہ کرتا تھا تاکہ انہیں بحفاظت طریقے سے ہٹایا جا سکے مگاوا نامی خصوصی تربیت یافتہ چوہے نے اپنے پانچ سالہ شاندار کیریئر میں کمبوڈیا میں 100 سے زائد بارودی سرنگوں اور دھماکہ خیز مواد کا پتہ لگایا۔

    5 سال تک بارودی سرنگیں تلاش کرنے والا چوہا ملازمت سے ریٹائر


    مگاوا، جو بارودی سرنگوں میں ایک کیمیائی مرکب کو سونگھ کر دھماکہ خیز مواد کا پتہ لگاتا تھا، نے مجموعی طور پر ایک لاکھ 41 ہزار مربع میٹر سے زیادہ زمین میں موجود بارودی سرنگوں کا پتہ لگایا جو کہ فٹ بال کے20 میدانوں کے برابر ہے اس رقبے میں میگاوا کی بدولت 71 بارودی سرنگیں اور38ایسےدھماکہ خیز مواد کی شناخت کی گئی جو کسی وجہ سے پھٹ نہیں سکےمیگاوا نے اپنی نوکری ایمان داری سےادا کی اور ہزاروں افراد کی جان بچانے کافریضہ سرانجام دیا۔

    انجیکشن سےخوفزدہ شہری کورونا سے ہلاک

    اس جنوب مشرقی ایشیائی ملک میں یہ بارودی سرنگیں اور مواد کو سن 1970 اور 1980ء کی دہائیوں میں ہونے والی خانہ جنگی کے دوران پھیلایا گیا تھا میگاوا کی بے لوث خدمات کی بنیاد پر کمبوڈیا میں انہیں’ ہیرو چوہے‘ کا خطاب دیا گیا۔ گزشتہ سال میگاوا کو برطانیہ کے متعبر ترین اعزاز ’پی ڈی ایس اے‘ گولڈ میڈل نے بھی نوازا گیا تھا، جو کہ برطانوی شہریوں اور فوجیوں کو بہادری اور ہیروازم کا مظاہرہ کرنے والے ’ جارج کراس‘ کے برابر ہے۔

    چاند پر دکھائی دینے والی ’پراسرار جھونپڑی‘ کی حقیت سامنے آ گئی


    خیراتی ادارے اپوپو نے بتایا کہ اس مادہ چوہے نے ’گذشتہ ہفتے کا زیادہ تر حصہ اپنے معمول کے جوش و خروش کے ساتھ کھیلتے ہوئے گزارا‘ اور ہفتے کے آخر میں پر سکون انداز میں انتقال کر گیا ویک اینڈ تک مگاوا نے ’سست ہونا شروع کر دیا تھا، زیادہ سوتا تھا اور اپنے آخری دنوں میں کھانے میں دلچسپی بھی کم کر دی تھی ہم سب کو مگاوا کے جانے کا دکھ ہے اور ہم اس کے ناقابل یقین کام کے لیے شکر گزار ہیں۔‘


    انہوں نے چوہے کی ’سونگھنے کی حیرت انگیز حِس‘ کی تعریف کی جس کی وجہ سے ’کمبوڈیا میں لوگوں کو زندگی یا اعضا کھونے کے خوف کے بغیر رہنا، کام کرنا اور کھیلنا نصیب ہوا۔

    گذشتہ سال جون میں جب مگاوا ریٹائر ہوا تو اس کی ہینڈلر ملین نے کہا کہ یہ ’سست‘ ہو رہا ہے اور وہ ’اس کی ضروریات کا احترام‘ کرنا چاہتی ہیں مگاوا کی کارکردگی ناقابل شکست رہی ہے اور مجھے اس کے شانہ بشانہ کام کرنے پر فخر ہے وہ چھوٹا ہے لیکن اس نے بہت سی جانیں بچانے میں مدد کی ہے جس سے ہمیں انتہائی ضروری محفوظ زمین جلد از جلد اور کم لاگت سے اپنے لوگوں کو واپس کرنے کا موقع ملا ہے۔


    ملک میں 1998 میں ختم ہونےوالی تین دہائیوں کی خانہ جنگی کےدوران 60 لاکھ تک بارودی سرنگیں بچھائی گئیں جنکی وجہ سےہزاروں افراد ہلاک ہوئےتنزانیہ میں پرورش پانے والے مگاوا کو کمبوڈیا میں بم تلاش کرنے سے پہلے ایک سال کی تربیت سے گزرنا پڑا۔

    شمالی کوریا کی ہائپرسونک میزائل تجربہ کرنے کی تصدیق،کم جونگ نے تجربے کا مشاہدہ کیا

    چوہے کا وزن اور قد عام چوہوں کی نسبت قدرے زیادہ تھا مگر اس کے باوجود وہ زیر زمین دبائی گئی بارودی سرنگ کو محسوس نہیں ہوتا تھا افریقی جائنٹ پاؤچڈ ریٹ نسل کا چوہا مگاوا 70 سینٹی میٹر لمبا اور 1.2 کلوگرام وزنی تھا۔ وہ صرف 20 منٹ میں ٹینس کورٹ کے جتنے بڑے میدان کو کھوجنے کی صلاحیت رکھتا تھا، جس میں عام طور پر میٹل ڈیٹیکٹر سے لیس کسی شخص کو چار دن تک لگ جاتے تھے –

    دو سال قبل مگاوا کو برطانیہ میں جانورں کے فلاحی ادارے پی ڈی ایس اے نے ’کمبوڈیا میں مہلک بارودی سرنگوں کا پتہ چلانے اور انہیں صاف کرنے میں مخلصانہ کام کرنے پر‘ گولڈ میڈل سے نوازا تھا ایوارڈ حاصل کرنے والے 30 جانوروں میں سے مگاوا یہ اعزاز حاصل کرنے والا پہلا چوہا تھا۔

    سعودی عرب میں اونٹوں کے لئے دنیا کا پہلا اوپن ائیرلگژری ہوٹل توجہ کا مرکز بن گیا