Baaghi TV

Tag: گوندا

  • گوندا اور ڈیوڈ دھون  کی دوستی آخر کیوں ختم ہوئی ؟

    گوندا اور ڈیوڈ دھون کی دوستی آخر کیوں ختم ہوئی ؟

    بالی وڈ‌ اداکار گوندا جن کے کریڈٹ پر بہت ساری ہڑ فلمیں ہیں اور ان کی زیادہ تر کامیڈی فلمیں یادگار اور سپر ہٹ ہیں. گوندا نے تقریبا کامیڈی فلمیں ہدایتکار ڈیوڈ دھون کے ساتھ کی ہیں انہوں نے 17 فلمیں ڈیوڈ دھون کی ڈائریکشن میں کیں اور ساری فلمیں سپر ہٹ رہیں. اپنے وقتوں میں اس جوڑی کو بہت زیادہ پسند کیا جاتا تھا اور ان کی ٹیم کو فلموں کی کامیابی کی ضمانت سمجھا جاتا تھا.حیران کن بات یہ ہے کہ یہ جوڑی اب ایک نہیں‌رہی بلکہ ان کی آپسی دوستی بھی نہیں رہی . گوندا نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا ہے کہ میں نے کبھی ڈیوڈ‌دھون سے لڑائی نہیں‌ کی انہوں نے خود دوری اختیار کی ، میں نے بہت کوشش کی لیکن وہ شاید مجھ سے اپنے تعلقات کو مزید نہیں‌رکھنا چاہتے تھے. تفصیلات شئیر کرتے ہوئے کہا کہ

    سب کچھ ٹھیک چل رہا تھا کہ ڈیوڈ‌نے خود ہی میرے ساتھ کام کرنا کم کر دیا ، میں‌ نے ان کو ایک سٹوری سنائی اور کہا کہ اس پر کام کرتے ہیں فلم بناتے ہیں ڈیوڈ نے سٹوری سن لی لیکن اسی کہانی پر کسی اور کے ساتھ فلم بنا لی میں نے ان سے گلہ کیا کہ آپ نے ایسا کیوں کیا تو انہوں نے کوئی خاص جواب نہ دیا ، پھر انہوں نے ایک دن میرے مینجر کو کہا کہ گوندا سے کہو کہ اب صرف گیسٹ رول کیا کرے ، گوندا نے کہا کہ مجھے بہت بری لگی بات میں‌نے چھ مہینے نہیں بات کی ڈیوڈ‌ سے کچھ کہے بغیر ، ایک دن میں نے کہا کہ اوکے گیسٹ رول ہی کر لیتا ہوں آپکی فلم میں آپ فلم شروع کریں اور کاسٹ کریں مجھے، اور ڈیوڈ‌ نے اس کے بعد کبھی بھی دوبارہ کال نہیں‌ کی یوں میں بھی پھر ان سے پیچھے ہٹ گیا لیکن میں نے ان کے ساتھ دوستی ختم نہیں‌کی انہوں نے خود فاصلے بنائے ہیں.

  • گوندا کو دیکھ کر اداکاری شروع کی

    گوندا کو دیکھ کر اداکاری شروع کی

    پاکستانی اداکار فہد مصطفیٰ نے دبئی میں فلم فیئر مڈل ایسٹ اچیورز نائٹ میں شرکت کی اس موقع پر انہیں ایوارڈ بھی ملا . ایوارڈ لینے کےلئے وہ سٹیج پر گئے جہاں انہوں نے کہا کہ میری دعا ہے کہ پاکستان اور بھارتی فنکار ایک بار پھر ایک ساتھ کام کریں. ان کے سامنے بالی وڈ اداکار گوندا بھی بیٹھے ہوئے تھے فہد مصطفی نے ان کی طرف دیکھتے ہوئے کہا کہ انہوں‌نے اداکاری گوندا کو دیکھتے ہوئے شروع کی. انہوں نے کہا کہ پاکستان میں‌رہتے ہوئے ہمیشہ یہی کوشش رہی کہ گوندا کی طرح‌ہی اداکاری کروں. فہد مصطفی نے کہا کہ گوندا سر میں آپ کو بہت بڑا مداح

    ہوں اور ہمیشہ ہی رہوں گا. انہوں نے مزید کہا کہ میری بہت زیادہ خوش قسمتی ہے کہ جس سٹیج پر آج گوندا موجود ہیں وہیں پر میں کھڑا ہوں. میرے سامنے ہمایوں سعید بھی موجود ہیں میں ان کا بھی بہت بڑا مداح ہوں. انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارتی اور پاکستانی ایک ہی سٹیج پر موجود ہیں خوشی اور فخر کی بات ہے . یاد رہے کہ فہد مصطفی پاکستانی اداکار ہیں انہوں نے بہت سارے ڈراموں میں کام کیا لیکن اب انہوں نے خود کو فلموں کی حد تک محدود کر لیا ہےاور وہ صرف فلموں میں‌ہی شائقین کو نظر آتے ہیں. رواں برس ان کی فلم قائداعظم زندہ باد ریلیز ہوئی .

  • بچپن میں سر پہ دوپٹہ لیکر بیٹھ جاتی اور کہتی گوندا کی دلہن ہوں  نیہا ککڑ

    بچپن میں سر پہ دوپٹہ لیکر بیٹھ جاتی اور کہتی گوندا کی دلہن ہوں نیہا ککڑ

    بالی وڈ‌ کی معروف گلوکارہ نیہا ککڑ نے حال ہی میں ایک پروگرام میں شرکت کی اس پروگرام میں گوندا اور ان کی اہلیہ بھی موجود تھیں . نیہا ککڑ جب سٹیج پر آئیں تو وہ گوندا کو دیکھ کر بہت خوش ہوئیں اور انہوں نے اپنے بچپن کی یادوں کو تازہ کیا. انہوں نے کہا کہ میں گوندا کی فلمیں دیکھ دیکھ کر بڑی ہوئئ ہوں، میں اکثر دوپٹہ سر پہ لیکر بیٹھ جاتی تھی اور مجھ سے سب گھر والے پوچھا کرتے تھے کہ یہ دلہن کی طرح‌دوپٹہ لیکر کیوں بیٹھ جاتی ہوں کس کی دلہن ہو تو میں کہا کرتی تھی کہ گوندا کی دلہن ہوں یہ بات کہہ کر نیہا کی آنکھوں میں خوشی کے آنسو آگئے .اور

    انہوں‌نے رونا شروع کر دیا اور کہا کہ میں سوچ بھی نہیں سکتی تھی کہ اس طرح سے گوندا کے ساتھ ایک دن سٹیج شئیر کروں گی. گوندا نے یہ سن کر نیہا کو گلے لگایا اور ان کے خوشی کے آنسو بھی صاف کئے. جبکہ گوندا کی اہلیہ نے کہا کہ یہ خوشی کے آنسو بتا رہے ہیں کہ نیہا گوندا کی کتنی بڑی پرستار ہیں.یاد رہے کہ نیہا ککڑ بالی وڈ کی معروف گلوکار ہیں اور اکثر وہ پروگرامز کو جج کرتی ہیں.نیہا کا شمار بالی وڈ کی بہترین گلوکارائوں میں ہوتا ہے جبکہ گوندا بالی وڈ‌کے سپر سٹار ہیں.

  • اجے دیوگن کی بیٹی نے سسر گوندا کے سامنے رکھ دیں تین شرطیں

    اجے دیوگن کی بیٹی نے سسر گوندا کے سامنے رکھ دیں تین شرطیں

    اجے دیوگن اور کاجول کی بیٹی نیسا دیوگن اور گوندا کا بیٹا ہرش وردھن شادی کے بندھن میں بندھیں گے ایسی خبریں تسلسل سے آرہی ہیں. دونوں ایک دوسرے کے ساتھ گھومتے پھرتے بھی دکھائی دیتے ہیں. اجے دیوگن کی بیٹی نیسا نے اپنے سسر گوندا کے سامنے شادی کرنے کےلئے تین شرائط رکھ دی ہیں پہلی شرط یہ ہے کہ ہمارے اور آپ کے خاندان میں برابری ہو گی ہم لڑکی والے ہیں ایسا کوئی پریشر نہیں دیا جائیگا. دوسری شرط یہ کہ میں جس طرح کے کپڑے پہنتی ہوں‌ مجھے ویسے ہی پہننے دئیے جائیں گے مجھے یہ نہیں کہا جائیگا کہ میں ان کو تبدیل کروں یا چھوٹے کپڑے نہ پہنوں ہاں میں‌ایسا کوئی کام نہیں کروں گی یا ایسی ڈریسنگ نہیں‌کروں گی کہ جس سے سسر گوندا کو شرمندگی کا سانا کرنا پڑے تیسری اہم شرط یہ رکھی

    کہ میں ایکٹنگ کرنا نہیں‌چھوڑوں گی مجھے یہ نہ کہا جائے کہ شادی کے بعد ایکٹنگ چھوڑ دوں، گو کہ میں نے اپنا کیرئیر ابھی شروع نہیں کیا لیکن میں‌ شروع کرنا چاہوں گی اور شروع کرنے سے پہلے ہی اس کو ختم نہیں‌کرنا چاہتی. کہا جاتا ہے کہ گوندا نے اپنی ہونے والی بہو سے کہا تھا کہ وہ شادی کے بعد ایکٹنگ نہیں کریگی اس پر نیسا نے اپنے سسر کے سامنے رکھ دی ہے یہ شرطیں اور امید کی ہے کہ ان شرطوں کو مانا جائیگا. نیسا اپنی والدہ کاجول سے کافی سے متاثر ہیں اور وہ ان جیسی بننا چاہتی ہیں لیکن فی الوقت تو نیسا نے اپنے سسر کے سامنے رکھ دی ہیں تین شرطیں.

  • گوندا نے کر دیا کرشنا کو معاف

    گوندا نے کر دیا کرشنا کو معاف

    اداکار کرشنا گوندا کے بھانجے ہیں کرشنا اپنے ماموں سے کافی متاثر نظر آتے ہیں وہ ان کی طرح ڈانس بھی کرتے ہیں. کرشنا گو کہ بہت بڑے سٹار نہیں بن سکے لیکن کافی باصلاحیت ہیں. کرشنا اور گوندا کے درمیان پچھلے کچھ برسوں سے کشیدگی چلی آرہی ہے اور اس کشیدگی کی وجہ کرشنا کی اہلیہ کشمیرا شاہ کے علاوہ دیگر معاملات ہیں، ایک بار کشمیرا نے پیسے لیکر ڈانس کرنے والے افراد کے حوالے سے بات کی تھی سب نے کہا کہ کشمیرا نے یہ بات گوندا کو لگائی ہے بلکہ سنیتا آہوجا نے تو ایسا دعوی بھی کر دیا کہ کشمیرا نے گوندا کو نشانہ بنایا ہے.اس طرح کے معاملات کی وجہ سے کرشنا اور ان کے ماموں کے درمیان معاملات کافی ہوا پکڑتے جا رہے تھے کہ کرشنا نے کپل شرما شو اور منیش پال کے پوڈ‌ کاسٹ‌ پر اپنے ماموں گوندا سے معافی مانگی اور گوندا نے ان کو معاف بھی کردیا.

    رپورٹس کے مطابق گوندا منیش پال کے پوڈ کاسٹ میں شریک ہوئے اس میں منیش پال نے کہا کہ گوندا جی آپ کرشنا کے لئے کچھ کہہ دیجے اس نے آپ سے معافی بھی معانگی ہے تو اس پر گوندا نے کہا کہ کرشنا تم اور تمہاری بہن آرتی میرے بہن کے بچے ہو اور تمہاری ماں سے میں نے بہت پیار پایا ہے، تم لوگ میرے رویے کی وجہ سے اداس مت ہوں میں نے آپ کو معاف کیا اور دعا گو ہوں کہ آپ دونوں خوش رہیں میرا آپ کے ساتھ اب کوئی مسئلہ نہیں ہے.