Baaghi TV

Tag: گوگل کروم

  • یاہو  کی گوگل کروم خریدنے میں دلچسپی

    یاہو کی گوگل کروم خریدنے میں دلچسپی

    امریکی حکومت گوگل کی اجارہ داری ختم کرنے کے لیے گوگل کو اس کا مقبول کروم براؤزر فروخت کرنے پر مجبور کر رہی ہے۔

    چند ماہ قبل امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے وفاقی عدالت کو تجویز پیش کی گئی تھی کہ آن لائن سرچ مارکیٹ میں گوگل کی اجارہ داری ختم کرنے کے لیے گوگل کو اپنا کروم براؤزر فروخت کر دینا چاہیے۔ سینئر ایگزیکٹو کے مطابق ’ اگر وفاقی عدالت کی جانب سے گوگل کو اپنا کروم ویب براؤزر فروخت کرنے پر مجبور کیا گیا تو انٹرنیٹ کمپنی یاہو کے مالک اس خریداری کیلئے بولی لگائیں گے ‘ ۔اس ھوالے سے امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امریکی انٹرنیٹ کمپنی یاہو کے مالک کی جانب سے گوگل کا کروم براؤزر خریدنے میں دلچسپی کا اظہار کیا گیا ہے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یاہو سرچ کے جنرل مینیجر برائن پرووسٹ نے 2 روز قبل واشنگٹن میں گوگل ٹرائل کے دوران مؤقف اپنایا کہ ’ ان کی کمپنی کے لگائے گئے اندازے کے مطابق براؤزر کی فروخت کی قیمت 10 ارب ڈالر سے زائد ہوگی، مبینہ طور پر ویب پر سب سے اہم اسٹریٹجک پلیئر ہے اور ہم Apollo Global کے ساتھ اس کو خریدنے کے قابل ہوجائیں گے‘۔ یاد رہے کہ یاہو، گوگل سے قبل 2000 کی دہائی کے اوائل میں سرفہرست سرچ انجن تھا، کمپنی کے کرتا دھرتا کئی بار تبدیل ہوئے تاہم 2021 میں اپالو نے اسے Verizon Communications Inc سے خریدا تھا۔

    لاہور ائیر پورٹ پر میزائل سسٹم کی بیٹری پھٹنے کی خبر جھوٹی نکلی

    پاکستانی مرد اداکاروں کے ساتھ جنسی ہراسانی کا انکشاف

    پی ایس ایل ، لاہور نے ملتان کو شکست دے دی

    خیبر پختونخوا میں فورسز کی مختلف کارروائیاں،15 خوارج ہلاک

    وزیراعظم کا ایرانی صدر کو فون، دہشتگرد حملے کی مذمت

  • گوگل کروم نے 2 نئے فیچرز متعارف کرا دیے

    گوگل کروم نے 2 نئے فیچرز متعارف کرا دیے

    گوگل کروم نے 2 نئے فیچرز متعارف کروا دیئے.

    گوگل کروم دنیا کا مقبول ترین ویب براؤزر ہے مگر وہ ویب سائٹس اوپن کرنے کے لیے بہت زیادہ کمپیوٹر میموری یا ریم استعمال کرتا ہے۔ اس کے نتیجے میں گوگل کروم استعمال کرنے والے افراد کو اکثر کمپیوٹر سست ہونے کا تجربہ ہوتا ہے یا لیپ ٹاپ کی بیٹری لائف کم ہوجاتی ہے۔ ان مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے گوگل کی جانب سے دسمبر 2022 میں میموری سیور اور انرجی سیور نامی 2 نئے موڈز متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا تھا۔

    اب یہ فیچرز گوگل کروم استعمال کرنے والے تمام صارفین کو دستیاب ہیں۔ ان نئے موڈز تک رسائی کے لیے گوگل کروم میں سیٹنگز کو اوپن کریں اور وہاں پرفارمنس سیکشن میں جائیں۔ میموری سیور موڈ سے آپ اپنی سسٹم میموری کے استعمال کو بہتر بنا سکتے ہیں۔ میموری سیور موڈ کروم براؤزر میں اوپن ٹیبز کو ‘سلانے’ کا کام کرتا ہے جس سے میموری کی بچت ہوتی ہے اور ڈیوائس کی رفتار کم نہیں ہوتی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    طالبان کا امریکی فوجی اڈوں کو اکنامک زونز میں تبدیل کرنے کا فیصلہ
    چیٹ جی پی ٹی نے نریندر مودی کودنیا کی متنازع ترین شخصیات میں سے ایک قرار دیا
    کھمبے سے باندھ کر لوہے کی راڈ گرم کرکے جسم کے مختلف حصوں میں لگانے کی ویڈیو وائرل
    میموری سیور کو ایکٹیو کرنے پر ایڈریس بار کے دائیں جانب ایک نیڈل گیج کا آئیکون نظر آتا ہے جس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ کسی ٹیب سے میموری کی کتنی بچت ہوئی۔ اس کے مقابلے میں انرجی سیور موڈ بیٹری پاور کو بچانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ گوگل کے مطابق میموری سیور موڈ کو استعمال کرنے سے کروم 30 فیصد کم میموری استعمال کرتا ہے۔ انرجی موڈ ان ایبل کرنے پر بیک گراؤنڈ ایکٹیویٹی محدود ہو جاتی ہے جبکہ ہائی ریفریش ریٹ فیچرز یا اسموتھ اسکرولنگ اور ویژول ایفیکٹس ٹرن آف ہو جاتے ہیں۔