Baaghi TV

Tag: گوہر

  • پی ٹی آئی کے اکاؤنٹس منجمد کئے جائیں،اکبر ایس بابر کی الیکشن کمیشن سے استدعا

    پی ٹی آئی کے اکاؤنٹس منجمد کئے جائیں،اکبر ایس بابر کی الیکشن کمیشن سے استدعا

    پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ سب لوگ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں، عمران خان ہی ہماری پارٹی کا نشان ہیں۔

    الیکشن کمیشن آفس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ آئین وقانون کے مطابق انٹرا پارٹی الیکشن کرائے، ابھی تک الیکشن کمیشن کی طرف سے ہمیں سرٹیفکیٹ نہیں ملا، ہم نے الیکشن کمیشن کے آئینی وقانونی سوالات کا جواب دے دیا تھا، پارٹی سرٹیفکیٹ ہمارا آئینی وقانونی حق ہے، پارٹی دفتر پر چھاپے کے دوران ایف آئی اے دستاویزات لے گئی تھی، ہمیں امید ہے اگلی سماعت پر پی ٹی آئی کو سرٹیفکیٹ مل جائے گا، پی ٹی آئی دنیا کی بڑی سیاسی پارٹیوں میں سے ہے، پاکستان میں سب سے بڑی سیاسی جماعت پی ٹی آئی ہے، ممبران صاحبان اور چیف الیکشن کمشنر کیلئے وہی طریقہ کار ہے جو آئین میں درج ہے، پارلیمنٹری کمیٹی بننے پر ہی یہ پراسیس جلد مکمل ہوگا۔

    بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ آرمی چیف سے ایک ہی مُلاقات ہوئی، وہ بھی خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی صورتحال سے متعلق تھی، اِس کے علاوہ کچھ نہیں، میں نے اڈیالہ جیل کے نہ اندر، نہ باہر کسی سے صحافی سے بات نہیں کی، ہماری ایک ہی میٹنگ ہوئی، لوگ اس کو بیک ڈور کہتے، ہماری ایک ہی ملاقات ہوئی یہ بارہا کہہ چکا ہوں،26 ویں آئینی ترمیم چیلنج ہو چکی ہے سپریم کورٹ میں پٹیشن ہے پینڈنگ ہے اس میں جب جوڈیشل کمیشن کی سماعت تھی تو جج صاحبان نے بھی پوائنٹ آؤٹ اٹھا لیا تھا کہ ہم ججز کو پوائنٹ کریں گے۔

    پی ٹی آئی کے اکاؤنٹس کس طرح غیرقانونی قیادت چلا رہی؟ اکبر ایس بابر
    دوسری جانب اکبر ایس بابر کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اپنی مختلف گزارشات میں کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی اس وقت جوآرگرنازیشن سٹرکچر اس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ۔ یعنی پی ٹی آئی کا لکھ کر بھی ان کو دیا ہے کہ موجودہ آرگنائزیشن سٹرکچر جب تک قانونی انٹرا پارٹی الیکشن نہیں ہوجاتے نہیں ہے،یہ پی ٹی آئی میں جو عہدوں کے دعوے کرتے یہ غیر قانونی ہیں، ہم نے آج الیکشن کمیشن کو کہا کہ پی ٹی آئی کے اکاؤنٹس کس طرح غیرقانونی قیادت چلا رہی ہے، ایک ارب کے لگ بھگ روپیہ بانٹا گیا ہے، جب تک پی ٹی آئی کی قانونی حیثیت بحال نہیں ہوتی پی ٹی آئی کے اکاؤنٹ سیز کئے جائیں،یہ بہروپیے ہیں، ایسے لوگ جن کا پی ٹی آئی سے دور دور تک تعلق نہیں وہ پی ٹی آئی پر قابض ہیں، ابھی جو 190 ملین پاؤنڈ فیصلہ آیا ،میں پی ٹی آئی کا بانی ممبر ہوں، مجھے تشویش ہوئی ،

    پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخاب کیس،بیرسٹر گوہر کو مہلت مل گئی
    قبل ازیں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخاب کیس کی سماعت الیکشن کمیشن میں ہوئی،چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی سربراہی میں 3 رکنی کمیشن نے سماعت کی، پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے، چیف الیکشن کمشنر نے چیئرمین پی ٹی آئی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ بیرسٹر صاحب یہ کیس 30 اپریل 2024 سے چل رہا ہے، پی ٹی آئی کی جانب سے تاحال تحریری جواب جمع نہیں کروایا گیا،چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آپ نے پانچ درخواستوں اور نوٹس پر جواب جمع کروانا ہے۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ نوٹس کا جواب ہم دے چکے ہیں، درخواست گزاروں کی گزارشات کا جواب آئندہ سماعت پر جمع کروا دیں گے،اس موقع پر اکبر ایس بابر نے کہا کہ کیس کا فیصلہ ہونے تک پی ٹی آئی کے اکاؤنٹس منجمد کئے جائیں، ا لیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو آئندہ سماعت تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت 11 فروری تک ملتوی کردی۔

    ٹرمپ کے حلف اٹھاتے ہی عالمی ادارہ صحت کو بڑا دھچکا

    تقریب حلف برداری،ٹرمپ ہار گئے،میلانیا کوکوشش کے باوجود "بوسہ” نہ دے سکے

  • 24 نومبر احتجاج،بیرسٹر گوہر نے وزیراعظم،وزیرداخلہ،دفاع کیخلاف دی درخواست

    24 نومبر احتجاج،بیرسٹر گوہر نے وزیراعظم،وزیرداخلہ،دفاع کیخلاف دی درخواست

    24 نومبر احتجاج کے تناظر میں پی ٹی آئی نےوزیر اعظم سمیت و دیگر کے خلاف کاروائی کے لئے عدالت سے رجوع کر لیا

    بیرسٹر گوہر نے اسلام آباد ڈسٹرکٹ کورٹ میں کرمنل کمپلینٹ دائر کر دی،بیرسٹر گوہر کی جانب سے دائر درخواست میں وزیر اعظم ، وزیر داخلہ ، خواجہ آصف ، عطا تارڑ کے خلاف کاروائی کی استدعا کی گئی ہے، درخواست میں آئی جی ، ایس ایس پی ، ڈی آئی جی و دیگر کے خلاف کاروائی کی استدعا کی گئی ہے،سردار لطیف کھوسہ نے بیرسٹر گوہر کے ذریعے کمپلینٹ دائر کی،جس میں کہا گیا کہ کرمنل کمپلینٹ منظور کر کے فریقین کو طلب کیا جائے ،38 زخمیوں کی فہرست بھی درخواست کے ساتھ منسلک کی گئی ہے،درخواست میں خیبر پختونخوا کے دو وزیروں کو بطور گواہ لکھا گیا ہے،درخواست کے مطابق یہ مقدمہ 200 سی آر پی سی کے تحت دائر کیا گیا ہے جس میں پاکستان پینل کوڈ کی مختلف دفعات کا حوالہ دیا گیا ہے، جن میں 302، 324، 337، 365، 394، 395، 396، 427، 436، 346، 166، 201، 503، 245، 107، 109، 120، 120(بی)، 148، 149 اور 109 شامل ہیں۔ اس مقدمے میں درج شکایات اور الزامات سنگین نوعیت کے ہیں۔ بیرسٹر گوہر علی خان پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین ہیں، نے اپنی شکایت میں کہا ہے کہ وہ پارٹی کے بانی سربراہ، عمران خان کے منتخب کردہ چیئرمین ہیں۔ عمران خان کو ایک سازش کے ذریعے عہدے سے ہٹایا گیا اور ان کی جگہ میاں شہباز شریف کو وزیر اعظم بنایا گیا۔ میاں شہباز شریف اور ان کے ساتھیوں پر ملک کی دولت لوٹنے اور کرپشن میں ملوث ہونے کے الزامات ہیں۔ شکایت میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ محسن رضا نقوی، جو ابتدا میں پنجاب کے نگران وزیر اعلیٰ تھے، بعد میں پاکستان سینیٹ کے آزاد امیدوار کے طور پر منتخب ہو گئے۔شکایت میں جواب دہندگان پر مختلف سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں، جن میں پاکستان کے خلاف سازشیں، کرپشن، اور غیر قانونی سرگرمیاں شامل ہیں۔ الزامات میں حکومتی عہدوں کا غلط استعمال، عوامی خزانے کی لوٹ مار، اور عوامی مفاد کے خلاف اقدامات شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ 24 نومبر کو عمران خان نے فائنل کال دی تھی، احتجاج کے لئے بشریٰ بی بی، علی امین گنڈا پور کی قیادت میں قافلہ اسلام آباد آیا اور 26 نومبر کو ڈی چوک پر رات کو بشریٰ ، گنڈا پور کارکنان کو چھوڑ کر فرار ہو گئے، اس دوران افغان شرپسندوں سمیت پی ٹی آئی کارکنان کو گرفتار کیا گیا ہے، پی ٹی آئی نے الزام لگایا کہ گولیاں چلائی گئیں تا ہم حکومت ثبوت مانگ رہی ہے اور پی ٹی آئی ابھی تک کوئی ثبوت نہ دے سکی، اس احتجاج کے دوران رینجرز اہلکاروں سمیت پولیس اہلکار شہید اور زخمی بھی ہوئے تھے، پی ٹی آئی اراکین مسلح تھے اور احتجاج کےدوران پولیس پر پتھراؤ بھی کیا تھا جس کی ویڈیوز سامنے آ چکی ہیں،

  • کارکن پرامن رہیں،عمران  کی جلد رہائی کے لیے بہت پر امیدہیں،بیرسٹر گوہر

    کارکن پرامن رہیں،عمران کی جلد رہائی کے لیے بہت پر امیدہیں،بیرسٹر گوہر

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین، بیرسٹر گوہر علی خان نے اپنی حالیہ ٹویٹ میں حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بے گناہ افراد پر مقدمات درج کرنے سے باز رہے۔

    بیرسٹر گوہر علی خان نے اپنے پیغام میں پی ٹی آئی کے کارکنوں اور سپورٹرز سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی جدوجہد میں پرامن رہیں اور قانون کو ہاتھ میں نہ لیں۔ موجودہ حالات میں ہمیں اپنی تحریک کو امن و آشتی کے ساتھ آگے بڑھانا ہوگا، تاکہ کسی بھی قسم کی مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ وہ خان صاحب (عمران خان) کی جلد رہائی کے حوالے سے پر امید ہیں اور پارٹی کی تمام قیادت اور کارکنان اس معاملے پر بھرپور توجہ دے رہے ہیں۔ پی ٹی آئی اپنے قائد کی رہائی کے لیے تمام قانونی اور جمہوری ذرائع استعمال کرے گی اور اس مقصد کے حصول میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔

    گوہر علی خان نے اپنی ٹویٹ میں مزید کہا کہ پی ٹی آئی اپنے حامیوں اور کارکنوں کی آزادی اور حقوق کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائے گی۔ حکومت کو عوامی رائے کا احترام کرنا چاہیے اور ایسی سرگرمیاں جن سے سیاسی کشیدگی بڑھے، ان سے گریز کرنا چاہیے۔

    واضح رہے کہ بشریٰ بی بی کی قیادت میں پی ٹی آئی کا احتجاجی قافلہ ڈی چوک پہنچ گیا ہے، بشری بی بی نے ڈی چوک پر دھرنے کا اعلا ن کیا اور کہا کہ ہم عمران خان کی رہائی تک ڈی چوک پر ہی رہیں گے، بشریٰ بی بی نے کارکنان سے حلف لیا کہ وہ خان کی رہائی تک واپس نہیں جائیں گے،

    انتشار،بدامنی پی ٹی آئی کا ایجنڈہ،بشریٰ بی بی کی "ضد”پنجاب نہ نکلا

    9 مئی سے کہیں بڑا 9 مئی ساتھ لئےخونخوار لشکر اسلام آباد پہنچا ہے،عرفان صدیقی

    پی ٹی آئی مظاہرین ڈی چوک پہنچ گئے

    آئی جی کو اختیار دے دیا اب جیسے چاہیں ان سے نمٹیں،وزیر داخلہ

    اسلام آباد،تین رینجرز اہلکار شہید،سخت کاروائی کا اعلان

    عمران کے باہر آنے تک ہم نہیں رکیں گے،بشریٰ کا خطاب

    کوئی مجھے اکیلا چھوڑ کر نہیں جائے گا، بشریٰ بی بی کا مظاہرین سے حلف

    میں جیل میں،اب فیصلے بشریٰ کریں گی،عمران خان کے پیغام سے پارٹی رہنما پریشان

    پی ٹی آئی احتجاج، بشریٰ کا مشن کامیاب، سیاست میں باضابطہ انٹری،علیمہ "آؤٹ”

    پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا بھی "وڑ”گیا

  • حامد رضا کا تحریک انصاف کو اسمبلیوں سے استعفوں کا مشورہ

    حامد رضا کا تحریک انصاف کو اسمبلیوں سے استعفوں کا مشورہ

    سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے پی ٹی آئی کو ایک بار پھر اسمبلیوں سے استعفے دینے کا مشورہ دے دیا
    حامد رضا کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی قیادت کو اسمبلیوں سے استعفیٰ دینے اور سڑکوں پر آنے پر غور کرنے کی ضرورت ہے، اگر آنے والے ہفتوں میں عمران خان کو انصاف نہ ملا تو ہم اسمبلیوں میں نہیں بیٹھیں گے، میں بانی پی ٹی آئی کے لیے قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے والا پہلا شخص ہوں گا، لوگوں نے ہمیں موجودہ ان حالات میں صرف اسمبلیوں میں بیٹھنے کے لئے ووٹ نہیں دئیے تھے ، پاکستانیوں نے ہمیں ووٹ بانی چئیرمین پی ٹی آئی کی رہائی کے لئے دیئے تھے,قومی اسمبلی سمیت اسمیلیوں میں احتجاج تو ہوئے مگر اسیران کی رہائی کے حوالے سے احتجاجوں کا کوئی اثر نہیں ہوا ،

    فی الحال اجتماعی استعفوں کا فیصلہ نہیں ہوا ،بیرسٹر گوہر
    تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ فی الحال اجتماعی استعفوں کا فیصلہ نہیں ہوا ،اگر پارلیمان کوآئین کے مطابق نہیں چلایا گیا تو ہمارے پاس کوئی اور آپشن نہیں ہوگا،حامد رضا نے یہ نہیں کہا کہ ہم استعفے دینے جا رہے، یہ انکی ایک رائے ہے کہ ہم ایسا کر لیں، پارلیمنٹ میں‌ہمیں ٹائم نہیں مل رہا ،اپنے حقوق کے لئے احتجاج کریں تو مقدمے اگر ایسا ہی چلتا رہا پھر کوئی آپشن نہیں بچے گا،

    کوئی بھی جرم کرتا ہے اسکو سزا ملنی چاہیے،بیرسٹر گوہر
    دوسری جانب تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ کوئی بھی جرم کرتا ہے اسکو سزا ملنی چاہیے،عوام کے بنیادی حقوق کا تحفظ ہونا ہے ،لیکن حقوق کے لئے نکلنا کوئی جرم نہیں، آج تک جتنی کاروائیاں کیں ہم عدالتوں میں جائیں گے، سب ختم ہوں گی، آئین کے اندر ڈپٹی وزیر اعظم کا کوئی عہدہ نہیں، یہ عہدہ زرداری نے بنایا تھا، اس سےمتعلق قانون میں کچھ نہیں، ایگزیکٹو، چیف ایگزیکٹو ایک ہی ہوتا ہے، صرف میاں صاحب کو دکھانے کے لئے اسحاق ڈار کو ڈپٹی بنایا گیا کیونکہ انکی آپس میں رشتے داری بھی ہے،ہم نے صحافیوں کے خلاف ہونے والی زیادتیوں پر پارلیمان میں آواز اٹھائی ہے، ہم سیاسی پارٹی ہیں، ہمارا مینڈیٹ دیگر جماعتوں نے چھین لیا، مذاکرات کے دروازے بند نہیں ہونے چاہئے، ہ جتنے بھی ادارے ہیں انہیں خود کو بدلناہوگا، اس سے عدالت کے بنیادی حقوق کا تحفظ ہوگا،ہم عوام کے حقوق کے لیے آواز اٹھانے کے لیے ہی اسمبلی میں بیٹھے ہیں، ابھی تک ان سے مذاکرات کا کوئی ارادہ نہیں ہے،بانی پی ٹی آئی نے کہا میرے ساتھ جو ظلم ہوا میں معاف کرنے کو تیار ہوں، ورکر اور عوام کے ساتھ جو ہوا اس پر سمجھوتہ نہیں کروں گا،سیاسی جماعتوں سے مذاکرات ہونے چاہئے،مذاکرات کا مطلب پاور شئیرنگ نہیں ہے، بانی پی ٹی آئی پاور شئیرنگ کے بجائے عوامی سیاست پر یقین رکھتے ہیں،پی ڈی ایم سے مراد ن لیگ، پی پی پی اور ایم کیو ایم ہے، ان کے پاس ہمارا مینڈیٹ ہے

    اچھرہ میں خاتون کو بچانے والی اے ایس پی شہربانو نقوی کی آرمی چیف سے ملاقات

    بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

    مہنگائی،غربت،عید کے کپڑے مانگنے پر باپ نے بیٹی کی جان لے لی

    پسند کی شادی کیلئے شوہر،وطن ،مذہب چھوڑنے والی سیماحیدر بھارت میں بنی تشدد کا نشانہ

    پسند کی شادی، عدالت نے لڑکی کو شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی

    شادی شدہ خاتون سے معاشقہ،نوجوان کے ساتھ کی گئی بدفعلی،خاتون نے بنائی ویڈیو

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو