Baaghi TV

Tag: گڈ لک جیری

  • منیش ملہوترا کی جھانوی کپور کو گڈ لک جیری کی ریلیز پر مبارکباد

    منیش ملہوترا کی جھانوی کپور کو گڈ لک جیری کی ریلیز پر مبارکباد

    سری دیوی اور بونی کپور کی بیٹی جھانوی کپور کو معروف فیشن ڈیزائنر منیش ملہوترا نے ان کی فلم گڈ لک جیری کی ریلیز پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ نے یقینا فلم میں اچھا کام کیا ہے. منیش نے اپنے انسٹاگرام سٹوری پر جھانوی کے ساتھ ایک دلکش تصویر بھی شئیر کی.
    جھانوی کپور کی گڈ لک جیری سینما گھروں کی زینت بن چکی ہے اداکارہ جھانوی کپور فلم کی کامیابی کے لئے پر امید ہیں. گڈ لک جیری تامل فلم کولامااوو کوکیلا کا آفیشل ریمیک ہے جس میں نینتھارا مرکزی کردار ادا کیے تھے۔ فلم کی ریلیز کے بعد سے ابھی تک جو رپورٹس آرہی ہیں وہ کافی اچھی ہیں‌ فلم میں جھانوی کی اداکاری کی کافی تعریف کی جا رہی ہے.

    یاد رہے کہ جھانوی کپور آخری بار ہارر کامیڈی فلم روحی میں راجکمار راؤ اور ورون شرما کے ساتھ نظر آئی تھیں۔جھانوی کپور اپنے والد کی پروڈکشن میں بھی کام کررہی ہیں یہ فلم ملیالم فلم ہیلن کا ریمیک ہو گی۔ اس کے علاوہ اداکارہ ورون دھون کے ساتھ نتیش تیواری کی باوال میں بھی کام کر رہی ہیں باوال کی شوٹنگ مکمل ہو چکی ہے اور اگلے برس 7 اپریل کو ریلیز ہونے جا رہی ہے. جھانوی کپور کی ابھی تک جتنی بھی فلمیں ریلیز ہوئی ہیں ان میں سے شاید ہی کوئی ایسی فلم ہے جس نے غیر معمولی کامیابی حاصل کی ہو لیکن اداکارہ کے حوصلے بلند ہیں وہ کہتی ہیں کہ اداکاری ان کا جنون ہے وہ اچھا کام کرتی رہیں گی.

  • جھانوی کپورنے  باوال کی شوٹنگ ختم کرلی

    جھانوی کپورنے باوال کی شوٹنگ ختم کرلی

    سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور کا شمار بالی ووڈ کی موجودہ نسل کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ اداکارہ پولینڈ میں اپنی آنے والی فلم باوال کی شوٹنگ کرنے میں مصروف تھیں شوٹنگ اب اختتام پذیر ہو چکی ہے لہذا جھانوی کپوربھارت واپس لوٹ آئی ہیں. جھانوی کپور اور ورون دھون شوٹنگ کے دوران دونوں کی تصاویر اور وڈیوز شئیر کرتے رہے جس سے ان کے پرستار کافی لطف اندوز ہوئے. جھانوی کپور کو گزشتہ رات ممبئی ائیر پورٹ پر دیکھا گیا جہاں وہ بغیر میک اپ کے نظر آئیں انکی بغیر میک اپ کی تصاویر کافی وائرل ہو رہی ہیں. جھانوی کپور اور ورون دھون اس فلم میں پہلی بار ایک دوسرے کے ساتھ کام کررہے ہیں. باوال کی ریلیز میں تو ابھی وقت ہے لیکن جھانوی اس وقت اپنی فلم گڈ لک جیری کی ریلیز کا بے چینی سے انتظار کررہی ہیں یہ فلم 2018 کی تامل فلم کولاماو کوکیلا کا ریمیک ہے. گڈ لک جیری 29 جولائی کو ڈزنی + ہاٹ اسٹار پر ریلیز ہوگی۔
    جھانوی کپور راج کمار رائو کے ساتھ مسٹر اینڈ مسز ماہی میں‌کام کررہی ہیں.اس کے بعد وہ ملیالم فلم ‘ہیلن’ کے ریمیک میں سنی کوشل کے ساتھ کام کریں گی اس فلم کو ان کے والد بونی کپور پرڈیوس کریں گے اور یوں جھانوی اور بونی کپور پہلی بار کسی پراجیکٹ میں ایک ساتھ کام کرتے دکھائی دیں گے. جھانوی کپور کو گڈ لک جیری سے کافی امیدیں وابستہ ہیں.

  • جھانوی کپور کی گڈ لک جیری کا پوسٹر جاری

    جھانوی کپور کی گڈ لک جیری کا پوسٹر جاری

    سری دیوی اور بونی کپور کی بیٹی جھانوی کپور جو کافی عرصے سے ہمیں فلمی تقریبات یا فوٹو شوٹس میں ہی دکھائی دے رہی تھیں اب وہ ایک بار پھر سے بڑے پردے پر بھی نظر آئیں گی۔ ان کی فلم ”گڈ لک جیری“ کا پوسٹر جا ری کر دیا گیا ہے ایک پوسٹر میں جھانوی کپور ڈری سہی اور پستول پکڑے ہوئے دکھائی دے رہی ہیں جبکہ دوسرے پوسٹر میں وہ ڈیسک کے پیچھے چھپی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔فلم کے پوسٹر دیکھ کر اندازہ ہو رہا ہے کہ کہانی کسی سنجیدہ موضوع پر مبنی ہے۔فلم میں جھانوی کپور کے ساتھ دیپک ڈوبریل ،میتا واششت ،نیرج سود اور سوشانت سنگھ اہم کرداروں میں نظر آئیں گے ۔

    اس فلم کے علاوہ جھانوی کپور فلم ” ملی “ میں بھی نظر آئیں گی اس فلم کو ان کے والد بونی کپور پرڈیوس کررہے ہیں جبکہ مٹھوکٹے اس کی ہدایتکاری کررہے ہیں ۔یہ فلم ڈائریکٹر مٹھو کٹے کی اپنی ہی ملیالم فلم ہیلن کا ری میک ہے جھانوی کے ساتھ اس فلم میں ورون دھون دکھائی دیں گی۔بونی کپور کے ساتھ جھانوی کا یہ پہلا پراجیکٹ ہے جو وہ کرنے جا رہی ہیں جبکہ جھانوی کپور گڈ لک جیری کے لئے کافی پر امید نظر آرہی ہیں ۔جھانوی کپور نے گڈ لک جیری کا پوسٹر انسٹاگرام پر شیر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ نکل پڑی ہوں میں ایک نئے ایڈونچر پہ کیا مجھے گڈ لک نہیں بولیں گے ان کی ایسی پوسٹ کے بعد بہت سارے لوگوں انہیں کامیابی کی دعائیں دیں ۔