Baaghi TV

Tag: گھبرانا نہیں

  • کورونا وبا کے مشکل ترین دور کے بعد عید پر 4 فلمیں ریلیز ،ملک بھر کے سینماؤں کی رونقیں بحال

    کورونا وبا کے مشکل ترین دور کے بعد عید پر 4 فلمیں ریلیز ،ملک بھر کے سینماؤں کی رونقیں بحال

    عید الفطر کے موقع پر ملک بھر کے سینماؤں میں صبا قمر اور زاہد احمد کی ’گھبرانا نہی ہے‘ نیلم منیر اور احسن خان کی ’چکر‘ ہانیہ عامر اور علی رحمٰن کی ’پردے میں دو‘ اور امر خان اور عمران اشرف کی فلم ’دم مستم‘ کو ریلیز کیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : فلمی شائقین دو سال بعد پہلی بار عید کے موقع پر سینما گھروں میں مقامی فلمیں دیکھنے پہنچ رہے ہیں چاروں فلموں کو کہانی اور کاسٹ سمیت ان کے گانوں کی وجہ سے کافی سراہا جا رہا ہے-

    زیادہ تر فلمی ناقدین نے ’پردے میں رہنے دو‘ اور ’گھبرانا نہیں ہے‘ کے سپر ہٹ ہونے کی پیش گوئیاں کی ہیں اور مبصرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ چاروں فلمیں اچھی کمائی کرنے میں کامیاب جائیں گی مگر صبا قمر اور ہانیہ عامر کی فلمیں باقی دو فلموں کو کمائی میں پیچھے چھوڑ دیں گی صبا قمر کی ’گھبرانا نہیں ہے‘ اور ہانیہ عامر کی ’پردے میں رہنے دو‘ کو کہانی کی وجہ سے بھی کافی سراہا جا رہا ہے۔

    ہانیہ عامر اور علی رحمٰن کی رومانوی مزاحیہ فلم ’پردے میں رہنے دو‘ کو کہانی کے اعتبار سے اب تک پاکستان کی سب سے منفرد فلم قرار دیا جا رہا ہے، اس فلم میں شادی شدہ جوڑے کے ہاں اولاد نہ ہونے جیسے مسئلے کو موضوع بنایا گیا ہے۔

    فلم کی ہدایات وجاہت رؤف نے دی ہیں جبکہ کہانی محسن علی نے لکھی ہے۔

    اداکار، ہدایت کار و پروڈیوسر یاسر نواز اور ان کی اہلیہ ندا یاسر کی جانب سے مشترکہ طور پر پروڈیوس کردہ مسٹری مصالحہ تھرلر فلم ’چکر‘ میں نیلم منیر اور احسن خان نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں اس فلم کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں نیلم منیر کا ڈانس نمبر گانا بھی شامل ہے۔

    سابق وزیر اعظم عمران خان کے مشہور جملے ’گھبرانا نہیں ہے‘ پر بنائی جانے والی رومانٹک کامیڈی ایکشن فلم میں صبا قمر اور زاہد احمد مرکزی کرداروں میں دکھائی دیں گے۔

    جے بی پروڈکشن اور جیو فلمز‘ کے بینر تلے بننے والی فلم کی دیگر کاسٹ میں سید جبران، نیر اعجاز، افضل خان (ریمبو)، سہیل احمد اور ثاقب خان سمیت دیگر اداکار شامل ہیں فلم کو نیوپلیکس سینما کے مالک، صنعت کار جبران بیگ اور حسن ضیا نے پروڈیوس کیا ہے۔

    اداکار عدنان صدیقی کی پروڈیوس کردہ پہلی فلم ’دم مستم‘ کی کہانی امر خان نے ہی لکھی ہے اور وہ فلم میں عمران اشرف کے ہمراہ ایکشن میں نظر آئیں گی دم مستم‘ کی کہانی امر خان اور عمران اشرف کے رومانس اور بچپن کے پیار، دوستی اور لڑائیوں کے گرد گھومتی ہے۔

    فلم کی ہدایات محمد احتشام الدین نے دی ہے جبکہ اسے عدنان صدیقی کے ہمراہ اختر حسنین نے پروڈیوس کیا ہے۔

  • دوسروں کو نہ گھبرانے کے مشورے دینے والے خود گھبرا گئے ،شاہد خاقان عباسی

    دوسروں کو نہ گھبرانے کے مشورے دینے والے خود گھبرا گئے ،شاہد خاقان عباسی

    دوسروں کو نہ گھبرانے کے مشورے دینے والے خود گھبرا گئے ،شاہد خاقان عباسی
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ دوسروں کو نہ گھبرانے کے مشورے دینے والے خود گھبرا گئے ہیں،

    شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ یہ وہی حکومت ہے جس نے چند ہفتے پہلے ساڑھے700 ارب روپے کا ٹیکس لگایا ،اضافی قرضے لے کر یہ پروگرام مکمل کیے جائیں گے،قرضوں سے مہنگائی میں کمی نہیں بلکہ اضافہ ہوگا، موجودہ حکومت نے معیشت کو تباہ کیا ، عوام کو کچھ نہیں دیا، حکومت اپنے آخری دنوں میں عوام کی ہمدردی لینا چاہتی ہے،حکومتی اقدامات سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا،وزیراعظم کی تقریرمیں بجٹ کا کوئی ذکر نہیں ،پاکستان اضافی قرضے لے کر پیکج کو پورا کرے گا،بتایا جائے آج پیٹرول کی قیمت میں جو کمی کی گئی وہ کیسے پوری کی جائیگی،

    شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لئے مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا، مہنگائی کم ہونے کے بجائے مزید بڑھے گی،یہ اگلی حکومت کیلئے مزید مشکلات پیدا کریں گے،یہ آئی ایم ایف معاہدوں کی بھی نفی کررہے ہیں،ملک میں نئے صاف اور شفاف انتخابات کی ضرورت ہے، آخری وقت ڈوبتی کشتی کو بچانے کی ناکام کوشش ہے، دوسروں کو مشورہ دینے والے وزیراعظم خود گھبرائے ہوئے ہیں،

    مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ تین سال میں 15 روپیہ بجلی بڑھائی اور آج نوکری بچانے کے لئے 5 روپیہ سستی کر دی تین سال میں پٹرول 70 روپیہ بڑھا کر نوکری بچانے کے کئے 10 روپیہ سستا کر دیا ہے- یہ کمی عوام کے درد اور مسائل کے احساس کی وجہ سے نہیں بلکہ تحریک عدم اعتماد کے بڑھتے خوف کی وجہ سے ہے جب عوام چلا رہے تھے، بلبلا رہے تھے، مسلم لیگ (ن) پٹرول میں کمی کی دہائی دے رہی تھی، اس وقت بجلی اور پٹرول کی قیمت کم کیوں نہ کی؟-عمران صاحب جب آپ آۓ تھے تو ملک میں تاریخ کی بلند ترین ترقی کی شرح تھی ،وزیراعظم صاحب! اب علان کا کوئی فائدہ نہیں، آپ کے جانے وقت ہوگیا پہلے دن تو آپ نے 50 لاکھ گھر، ایک کروڑ نوکریاں دینی تھیں پہلے دن بھی جھوٹ بولا، آج بھی جھوٹ بول رہے ہیں، سیاسی مخالفین، میڈیا پر تہمت وبہتان لگانے سے قومیں آگے نہیں بڑھتیں،پیکج دینے کا نہیں، آپ کے جانے کا وقت ہے،

    مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی ،نصف سی سی ٹی وی خراب نکلے،گرفتاریاں شروع

    مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی،ابتدائی رپورٹ پیش،وزیراعلیٰ نے کیا اجلاس طلب

    مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی،میڈیکل مکمل،سینے، کمر پر خراشوں کے ملے نشانات

    مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی،عثمان بزدار نے اہم اجلاس کیا طلب

    مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی، ایک اور ملزم کی ضمانت،شناخت پریڈ کب ہو گی؟

    مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی کیس ، پولیس نے سب کی دوڑیں لگوا دیں

    مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی، ملزم کی درخواست ضمانت پر عدالت نے سنایا فیصلہ

    مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی، عائشہ اکرم نے کتنے ملزمان کی شناخت کر لی؟

    مینار پاکستان، دست درازی،عائشہ اکرم نے کن ملزمان کی شناخت کی، نام سامنے آ گئے

    کس نے بلایا، کس نے چھیڑا، کس نے نازیبا حرکات کیں، سب سامنے آ گئے

    70 آدمیوں کے جلنے کا حساب آپ سے کیوں نہ لیا جائے، چیف جسٹس کا شیخ رشید سے مکالمہ کہا آپ کو تو استعفیٰ دینا چاہئے تھا

    شیخ رشید نے عدالت سے مانگی مہلت،چیف جسٹس نے کہا لوگ آپکی باتیں سنتے ہیں لیکن ادارہ نااہل

    اسد عمر حاضر ہو، شیخ رشید کے بعد سپریم کورٹ نے اسد عمر کو بھی طلب کر لی

    شہباز شریف لندن کیا بھول آئے؟ دوبارہ لندن جانے کی اجازت ملے گی؟ شیخ رشید کا بڑا دعویٰ

    چھوٹی عید پر قربانی نہیں بلکہ گرفتاریاں ہوں گی،کس کس کی؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    نواز شریف ایٹمی دھماکے کے مخالف تھے،میں ایٹمی دھماکوں کیلئے کس کو ملا تھا، شیخ رشید نے بتا دیا

  • صبا قمر اور زاہد احمد کی فلم "گھبرانا نہیں ہے” کا ٹیزر جاری

    صبا قمر اور زاہد احمد کی فلم "گھبرانا نہیں ہے” کا ٹیزر جاری

    معروف پاکستانی اداکارہ صبا قمر اور زاہد احمد کی فلم ’’گھبرانا نہیں ہے‘‘ کا ٹیزر جاری کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی :مزاح اور رومینس سے بھرپور فلم میں اداکار زاہد احمد پولیس انسپیکٹر سکندر کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے جو کہ فلم میں صبا قمر کی مدد کرتا ہے ۔ ٹیزر سے اندازہ ہوتا ہے کہ فلم میں کامیڈی، رومینس اور ایکشن سب کچھ موجود ہے جو شائقین کو پسندآئے گا۔

    کبریٰ خان نے کینسر سے جنگ کیسے جیتی؟

    فلم ’گھبرانا نہیں ہے‘ میں اداکارہ صبا قمر اور زاہد احمد مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے فلم کے پروڈیوسر جمیل بیگ اور شریک پروڈیوسر حسن ضیا ہیں۔

    عمران عباس کی والدہ کے انتقال پر شوبز شخصیات کا اظہار افسوس

    یہ فلم گزشتہ برس عید الضحیٰ کے موقع پر ریلیز کی جانی تھی لیکن کورونا وبا کی وجہ سے فلم کی ریلیز تاخیر کا شکار ہوگئی۔ تاہم اب فلم اگلے سال عید الفطر کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

    فواد خان اور صنم سعید بھارتی ویب سیریز میں ایک ساتھ نظر آئیں گے

    نیہا ککڑکوممبئی کی سڑکوں پر500 کےنوٹ بانٹنا مہنگا پڑ گیا

  • تین ماہ سے تنخواہ نہیں ملی،سربیا میں پاکستانی سفارتخانے کا ٹویٹ،ترجمان دفتر خارجہ کا ردعمل آ گیا

    تین ماہ سے تنخواہ نہیں ملی،سربیا میں پاکستانی سفارتخانے کا ٹویٹ،ترجمان دفتر خارجہ کا ردعمل آ گیا

    تین ماہ سے تنخواہ نہیں ملی،سربیا میں پاکستانی سفارتخانے کا ٹویٹ،ترجمان دفتر خارجہ کا ردعمل آ گیا
    سربیا میں پاکستان کے سفارتخانے کے آفیشیل اکاؤنٹ کی جانب سے ٹویٹ کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مہنگائی نے ماضی کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں ،سربیا میں پاکستانی سفارتخانے کے ملازم تین ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں فیسیں نہ دینے پر بچوں کو سکولوں سے نکالا جا رہا ہے کیا یہ ہے نیا پاکستان؟ ہم کب تک خاموش رہین گے

    اس اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو بھی لگائی گئی ہے وہ دراصل سعد علوی کا ایک گانا ہے جو انہوں نے وزیراعظم عمران خان پر مزاحیہ انداز میں تنقید کرتے ہوئے گایا تھا۔ اس گانے کا ٹائٹل آپ نے گھبرانا نہیں ہے دراصل وزیراعظم عمران خان کا تکیہ کلام ہے

    دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ سربیا میں پاکستانی سفارت خانہ کے سوشل میڈیا اکاونٹس ٹویٹر، فیس بک،انسٹا گرام ہیک ہو گئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ سربیامیں پاکستانی سفارت خانہ کے سوشل میڈیا پر آنے والے پیغامات عملے نے نہیں کیے،معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہے،

    سربیا کے سفارتخانے کا اکاؤنٹ ہیک ہونے پر عمار مسعود کہتے ہیں کہ وہ سارے سرکاری ترجمان جو اس وقت سربیا کے سفارت خانے سے جاری ہونے والے پیغام کو ٹوئیٹر اکاونٹ ہیک ہونا بتا رہے ہیں وہی سارے ترجمان ای وی ایم کی شفافیت کے حق میں دلیلیں دے رہے ہوتیں ہیں سفارت خانے کا اکاونٹ سنبھالا نہیں جاتا اور چلے ہیں الیکٹرانک ووٹنگ کروانے ،ہے نا کھلا تضاد

  • مزدور کو خودکشی کی اجازت دے دیں … شاہ زین

    مزدور کو خودکشی کی اجازت دے دیں … شاہ زین

    ایک مزدور جو پاکستان کی نوے فیصد غریب آبادی کا نمائندہ ہے اسے اس بات سے بالکل بھی کوئی سروکار نہیں کہ پاکستان پہ قرضہ ہے یا نہیں، وہ نہیں جانتا کہ فائلر و نان فائلر ہونا کیا ہے، اسے نہیں معلوم کہ نواشریف کیا کھاتا ہے کیا نہیں، زرداری نے کتنی منی لانڈرنگ کی، ایان کو ٹی وی پہ دیکھ کر وہ صرف آنکھیں ٹھنڈی کرتا ہے باقی اسے کچھ علم نہیں ،
    اس نے کبھی معشیت کو نقصان نہیں پہنچایا ، اس نے ایک دھیلے کی کرپشن نہیں کی، اس نے کوئی پلاٹ بنگلے نہیں بنائے، وہ نہیں جانتا کہ اے سی میں سونا کیسا ہوتا ہے، لینڈ کروزر میں بیٹھنا کیا ہوتا ہے، شام کو لان پہ چائے پینا کیسا ہے، کے ایف سی، میکڈونلڈ، برگر کنگ کیا بلا ہے، اسکی زندگی صبح پھاؤڑے، ریڑھی، چھوٹی سی دکان یا چھوٹی سی نوکری سے شروع ہوتی ہے، اور شام کو بیوی بچوں کے ساتھ ختم، وہ عیاشیاں نہیں کرتا وہ زندگی گزارتا نہیں ہے وہ وقت کاٹ رہا ہوتا ہے، وہ اتنا جانتا ہے کہ ایک ٹافی و ماچس سے لیکر پیٹرول وہ بجلی گیس کے بلوں پہ ٹیکس تک وہ حکومت کو روزانہ اپنی سات آٹھ سو کی دھیاڑی سے کم از کم بھی ایک سو روپے ادا کررہا ہے، یہ ایک سو روپیہ کماتے ہوے اسکا بے تحاشہ پسینہ بہتا ہے، پچاس کلو کی بیس بوریاں کاندھے پہ لاد کر ٹرک پہ گرائیں تو ایک سو بنتا ہے، ڈیڑھ گھنٹہ مزدوریاں کریں تو ایک سو بنتا ہے
    اس سب کے بعد جب آپ گھی، چینی، آٹا اس کے پہنچ سے دور کردیں گے، وہ جو دو لقمے لگا رہا ہے اس میں سے بھی اسکا اور اسکے بچوں کا ایک لقمہ چھین لیں گے، تو بتائیں وہ کیا کرے؟
    روزانہ سو روپے اس سے لینے کے باوجود، آپ اس کا کھانا پینا اجیرن کردیتے ہیں، آپ اس پہ مہنگائی کا ایٹم بم گرا دیتے ہیں اور تو اور اس کی ادویات پچاس فیصد اضافہ کرکے اس سے زندہ رہنے کا بھی حق چھین لیتے ہیں تو حضور وہ کیسے حوصلہ کرے؟
    آپ دو فیصد چوروں کی سزا اٹھانوے فیصد معصوموں کو دے کر ان کی زندگی تباہ کر کے فرماتے ہیں کہ
    حوصلہ کرو گھبرانا نہیں
    نہیں مطلب وہ کیسے نا گھبرائے؟
    اچھا وہ نہیں گھبرائے گا اسے اپنے بچے مار کر خودکشی کی اجازت دے دیں
    مہربانی ہوگی.


    شاہ زین