Baaghi TV

Tag: گھناؤنا کام

  • ڈیڑھ برس تک امام مسجد رہنے والے خواجہ سرا کو جیل بھجوانے کا حکم

    ڈیڑھ برس تک امام مسجد رہنے والے خواجہ سرا کو جیل بھجوانے کا حکم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خواجہ سرا امام مسجد کیس میں عدالت نے ملزم کو جیل بھجوا دیا

    خواجہ سرا امام مسجد جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں تھا، جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر پولیس نے امام مسجد کو عدالت پیش کیا،پولیس نے ملزم کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، عدالت نے پولیس کی استدعا مسترد کر دی، عدالت نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دے دیا، عدالت نے ملزم کو دوبارہ 21 مارچ کو پیش کرنے کا حکم دے دیا، کیس کی سماعت خاتون سول جج رابعہ سلیم نے کی

    واقعہ کا مقدمہ درج کرویا گیا تھا ، تھانہ روات میں مسجد کمیٹی کے اراکین کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، درج مقدمے میں کہا گیا ہے کہ جامعہ ڈھکی روات میں امام مسجد کی ضرورت تھی،محمد خان ولد گل جہاں سکنہ میانوالی کو امام مسجد رکھا، اس نے بتایا کہ وہ حافظ قرآن بھی ہے ڈیڑھ برس تک وہ امامت کی خدمات سرانجام دیتا رہا، اس دوران وہ بچوں کو قرآن کی تعلیم بھی دیتا رہا۔ بطور امام اس نے درجنوں لوگوں کے جنازے اور نکاح بھی پڑھائے۔ ڈیڑھ سال بعد امام نے کہا کہ وہ سعودی عرب جا رہا ہے، جس کے بعد اسے احترام کے ساتھ الوداع کیا گیا

    درج ایف آئی آر میں کہا گیا کہ اب کچھ دن پہلے مجھے اور کمیٹی اراکین کو تشویش ہوئی کہ ہمارے علاقے میں خواجہ سرا کے روپ میں بھیک مانگنے والا ہمارا امام مسجد رہ چکا ہے جس پر میں نے اور اہل علاقہ نے چیک کیا تو خواجہ سرا وہی امام مسجد نکلا جو ڈیڑھ برس تک مسجد میں نماز پڑھاتا رہا، نکاح اور جنازے بھی پڑھائے ،اس نے سخت زیادتی کی مقدمہ درج کیا جائے،پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا تھا

    فون پر دوستی، لڑکی کو ملنے گھر جانیوالے نوجوان کو پہنائے گئے جوتوں کے ہار اور کیا گیا تشدد

    دورانِ مجلس عورتوں کے کانوں سے سونے کی بالیاں اُتارنے والی ملزمہ گرفتار

    طلبا کے ساتھ زیادتی کرنے، ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے سابق پولیس اہلکار کو عدالت نے سنائی سزا

    لاہور میں 2 بچیوں کے اغوا کی کوشش ناکام،ملزم گرفتار

    خاتون کی غیر اخلاقی ویڈیو وائرل کرنیوالا ملزم لاڑکانہ سے گرفتار

  • نوکرانی کے روپ میں ڈاکو رانی آشنا سمیت گرفتار

    نوکرانی کے روپ میں ڈاکو رانی آشنا سمیت گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہو رمیں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس کی کاروائی جاری ہیں

    نوکرانی کے روپ میں ڈاکو رانی گرفتار کر لیا گیا،ساندہ انویسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کی، گھریلو ملازمہ آشنا اور ساتھی سمیت گرفتار کر لی گئی، ملزمہ شہری قاضی محسن کے گھر ملازمہ تھی، واردات کے بعد فرار ہو گئی تھی،ڈیٹا اینالسز اور موبائل لوکیشن کی مدد سے ملزمان کو فیصل آباد سے گرفتار کیا گیا،ملزمان سے 10 لاکھ روپے نقدی، 7 لاکھ روپے مالیت کا 4 تولے سونا بھی برآمد کر لیا گیا، گرفتار ملزمان میں مریم بی بی، آشنا زاہد سلیم اور ساتھی مجاہد شامل ہیں، ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن عقیلہ نیازی نقوی کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی،

    طالبہ کے ساتھ جنسی تعلق،حمل ہونے پر پرنسپل نے اسقاط حمل کروا دیا

    ویڈیو بنا کر ہراساں کرنے کے ملزم کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

    ناکے پر کیوں نہیں رکے؟ پولیس اہلکار نے شہری پر گولیاں چلا دیں

    بارہ سالہ بچی کی نازیبا ویڈیو بنانے والا ملزم گرفتار

    دوسری جانب ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سہیل اختر سکھیرا کی ہدایات پر اشتہاری ملزمان کے گرد گھیرا مزید تنگ کر دیا گیا، انویسٹی گیشن ونگ کارروائیاں، 4 اشتہاری ملزم گرفتار کر لئے گئے، رنگ محل انویسٹی پولیس کی کارروائی، اشتہاری ملزم شناور، عمر عباس اور امین کو گرفتار کر لیا ،ملزمان ڈکیتی، چیک ڈس آنر اور دھوکہ دہی کے مختلف مقدمات میں قصور اور لاہور پولیس کو مطلوب تھے،اچھرہ انویسٹی گیشن پولیس کی کارروائی، ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم رحمت علی گرفتار کر لیا گیا، ایس ایس پی انویسٹی گیشن انوش مسعود کا کہنا ہے کہ اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے تمام صلاحیتیں بروئے کار لا رہے ہیں،

  • 13 سالہ بچی سے جنسی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

    13 سالہ بچی سے جنسی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

    ہری پورمیں 13 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا

    تھانہ کوٹ نجیب اللہ پولیس نے کامیاب کاروائی کی، تھانہ کوٹ نجیب اللہ کی حدود گنجیا کوٹ سے کچھ روز قبل 13 سالہ لڑکی کے ساتھ جنسی ذیادتی کا واقع رونما ہوا ۔مدعیہ کی رپورٹ پر نامعلوم ملزم کے خلاف زیر دفعہ 376/53CPA مقدمہ درج رجسٹر ہوا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور محمد عمر خان نے واقع کا فوری نوٹس لیتے ہوئے متاثرہ بچی کے خاندان سے ملاقات کی اور وقوعہ میں ملوث نامعلوم ملزم کو ٹریس کرکے گرفتار کرنے کے لیے ڈی ایس پی انوسٹی گیشن طاہر خان اور ایس ایچ او تھانہ کوٹ نجیب اللہ انسپکٹر منیر خان کی سربراہی میں پولیس افسران پر مشتمل 8 رکنی ٹیم بنائی ۔

    ٹیم نے مقدمہ میں جدید سائنسی و تکنیکی بنیادوں پر تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے وقوعہ میں ملوث نامعلوم ملزم راشد ولد ریاست سکنہ سریا کو ٹریس کر کے حسب ضابطہ گرفتار کر لیا۔مقدمہ میں مذید تفتیش جاری ہے۔

    علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور محمد عمر خان کے احکامات کی روشنی ایس ڈی پی اوز کی زیر نگرنای ایس ایچ اوز کا ہمراہ نارکوٹکس ایریڈیکشن ٹیم و دیگر نفری پولیس کے منشیات فروشی جیسے مکروہ دھندہ میں ملوث عناصر کے خلاف کاروائیوں کے دوران 9 کلو 261 گرام چرس ،1 کلو 200 گرام ہیروئن،174 گرام آئس اور 140 لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمات کا اندراج کیا ۔سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ،گشت و ناکہ بندیوں کے غیر قانونی اسلحہ 05 بندوقیں ،07 پستول اور 52 کارتوس برآمد کر کے اسلحی ایکٹ کے تحت مقدمات کا اندراج کیا ۔مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کاروائیوں کے دوران 01 ملزم اشتہاری کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا گیا ۔نیشنل ایکشن پلان کی خلاف ورزی کرنے پر سکیورٹی ایکٹ کے تحت 03 ،کرایہ داری ایکٹ کے تحت 06 ،لاؤڈسپیکر ایکٹ کے تحت 07 اور فائرنگ ایکٹ کے تحت 04 مقدمات کا اندراج کیا گیا۔

    دوسری جانب پنجاب کے شہر سرگودھا میں شادی سے واپسی پر دوران ڈکیتی خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانیوالے ملزمان گرفتار نہ ہو سکے، مدعی نے ملزمان کی عدم گرفتاری پر احتجاج کیا ہے اور کہا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے، واقعہ چند روز قبل پیش آیا گیا ڈاکوؤں نے شادی کی تقریب سے واپس آنے والی خاتون کو ڈکیتی کے بعد مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔واقعہ تھانہ شاہ پور کے علاقےمیں پیش آیا،اطلاع ملنے پرپولیس پہنچی اورواقعےکا مقدمہ درج کرلیا۔پولیس افسران نے متاثرہ خاتون سے ملاقات کی اور اسے انصاف کی فراہمی کا یقین دلایا۔پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور جلد ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

    سینیٹ اجلاس میں "فرح گوگی” کے تذکرے،ہائے میری انگوٹھی کے نعرے

    فرح خان بنی گالہ کی مستقل رہائشی ،مگرآمدروفت کا ریکارڈ نہیں، نیا سیکنڈل ،تحقیقات کا حکم

    فرح خان کیسے کرپشن کر سکتی ؟ عمران خان بھی بول پڑے

  • 7 سالہ بچی کا زیادتی و بدفعلی کے بعد قتل،ملزم گرفتار

    7 سالہ بچی کا زیادتی و بدفعلی کے بعد قتل،ملزم گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے شہر مظفر گڑھ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے

    تھانہ محمودکوٹ کے علاقے معصوم 7 سالہ بچی کا زیادتی و بدفعلی کے بعد قتل کا واقعہ،ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کے ساتھ زیادتی کرنے والے دونوں ملزمان گرفتار کرلیا گیا، تھانہ محمودکوٹ میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر دیا گیا ہے، پولیس کی بروقت کارروائی سے دونوں ملزمان قانون کی گرفت میں آئے، درندہ صفت ملزمان کو عدالت سے سخت سزا دلوائی جائیگی، درندہ صفت انسان کسی رعائت کے مستحق نہیں، سپیشل انوسٹیگیشن ٹیمز وقوعہ کی شہادتیں اکٹھی کر رہی ہیں، فارنزک ایجنسی اور کرائم سین یونٹ نے فوری موقع پر پہنچ کر شہادتیں اکٹھی کیں، ڈی پی او

    ڈی پی او مظفر گڑھ رضا صفدر کا کہنا ہے کہ ورثا کے غم میں برابر کے شریک ہیں، ملزمان کی سخت سزا معاشرے میں مثال بنائی جائیگی، سخت سزا سے کوئی بھی ایسے جرم کیطرف نہیں جائیگا،

    نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے مظفرگڑھ کے تھانہ محمود کوٹ کی حدود میں زیادتی کے بعد بچی کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لے لیا،نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے آر پی او ڈیرہ غازی خان سے رپورٹ طلب کر لی اور کہا کہ ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے،ملزمان نے گھناؤنے جرم کا ارتکاب کیا، کسی رعایت کے مستحق نہیں، بچی کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے،

    خاتون کے ساتھ زیادتی ،عدالت کا چھ ماہ تک گاؤں کی خواتین کے کپڑے مفت دھونے کا حکم

    نرسری وارڈ میں 4 بچوں کے جاں بحق ہونے پر وزیراعلیٰ کا نوٹس

    پسند کی شادی جرم بن گئی، سفاک ملزمان نے بچوں،خواتین سمیت سات افراد کو زندہ جلا ڈالا

    طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی

    حاملہ خواتین کو سموگ سیزن میں خصوصی احتیاط کی ضرورت

    دوسری جانب رائیونڈ سرکل میں 23روز کےدوران جرائم کی شرح میں مزید اضافہ ہو گیا ہے، رائیونڈ اڈاپلاٹ کے قریب عورت کی تشدد زدہ لاش برآم دجس کی شناخت نہ ہوسکی ،رائیونڈمانگامنڈی کے نواحی گاؤں سے ایک شخص کی لاش برآمد جس کی شناخت نہ ہوسکی ،ڈ مانگا منڈی 14سالہ لڑکے کی تشدد زدہ لاش روہی نالے سے برآمد ہوئی، جیابگاریلوئے ٹریک کے قریب زیرتعمیردکان میں سے لڑکی کی لاش برآمد ہوئی ،سندرکے علاقے میں 55سال زہنی معذور کے ساتھ زیادتی کے الزام میں 20سالہ سلمان نامی نوجوان گرفتار کر لیا گیا، گھریلو ناچاقی پردامادکی فائرنگ سے عبد العزیز نامی شخص قتل ملزم گرفتار کر لیا گیا، رائیونڈ لاہورروڈپردکان سے سلائی مشین چوری کرکے فرار ہو گئے، مانگا منڈی کارسوار ڈاکو افتخار نامی شہری سے گن پوائنٹ پر30ہزارچھین کرفرارہو گئے رائیونڈریلوے قبرستان میں نماز جنازہ پڑنے کے دوران شہری کا موبائل چوری ہو گیا، رائیونڈ پولیس اور ڈولفن سکواڈ کے اہلکارجرائم پیشہ افراد کو پکڑنے میں بری طرح ناکام ہے

  • چھ کروڑ کی ڈکیتی ،نوے گھنٹے میں ملزمان گرفتار

    چھ کروڑ کی ڈکیتی ،نوے گھنٹے میں ملزمان گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی کے علاقے بہادرآباد میں رواں سال کی سب سے بڑی چھ کروڑ کی ڈکیتی ، ایسٹ پولیس نے نوے گھنٹے میں کیس حل کردیا

    ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس کا کراچی اور حیدرآباد میں تابڑ توڑ ایکشن ،چھ کروڑ کی ڈکیتی میں ملوث تین ملزمان گرفتار کر لئے گئے، ملزمان کے قبضے سے 3 کروڑ 10 لاکھ کی خطیر رقم برآمد کر لی گئی، ایس ایس پی ایسٹ زبیر نذیرشیخ کا کہنا ہے کہ کروڑوں کی چوری میں گھر کا بھیدی ملوث تھا، بلڈر راحیل کے ڈرائیور کی انفارمیشن پر ڈکیتی کی گئی،مرکزی ملزم سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کیا ہے، دیگر ملزمان کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیںملزمان نے ڈکیتی کے بعد آپس میں رقم تقسیم کرلی تھی،ڈرائیور کی جانب سے ساتھیوں کو مکمل تفصیلات فراہم کی گئی،

    ایس ایس پی ایسٹ زبیر نذیرشیخ کا کہنا ہے کہ کراچی میں تین مقامات پر چھاپے مارے گئے،حیدر آباد میں دو جگہوں پر چھاپے مارے،ملزمان نے چھ کروڑ کی رقم تین ہزار کی پیٹی میں چھپا رکھی تھی،

    جیل بھرو تحریک،تحریک انصاف کا رہنما گرفتاری دینے کی بجائے بھاگ نکلا،ویڈیو

    عمران خان کی جاسوسی، آلات برآمد،کس کا کارنامہ؟

     گرفتار پی ٹی آئی رہنماوں کو دوسرے شہر منتقل کرنے کا فیصلہ

    توشہ خانہ گرفتاری سے بچنے کے لیے جیل بھرو تحریک کا شوشہ چھوڑا گیا 

    پولیس کے مطابق راحیل عبدالغفار نے بہادر آباد تھانے میں ایف آئی آر درج کرائی تھی کہ وہ ڈیفنس فیز 4 کے رہائشی اور کنسٹرکشن کے کام سے منسلک ہیں۔مدعی کے مطابق گزشتہ رات وہ بہادر آباد میں اپنے دفتر سے رقم لے کر کار میں نکلے تھے کہ ناہید سپر اسٹور کے قریب دوسری کار میں سوار ملزمان نے انہیں روکا، ان کے ساتھ دو موٹر سائیکل پر بھی ملزمان تھے۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے بلڈر کو گاڑی سے اتار کر موبائل فون چھین لیا اور پھر گاڑی لے کر فرار ہو گئے۔راحیل عبدالغفار کے مطابق گاڑی کی ڈگی میں چار کاٹن میں 5 کروڑ 94 لاکھ روپے سے زائد رقم اور دیگر قیمتی سامان موجود تھا۔پولیس کے مطابق اس سلسلے میں چار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

  • عبدالطیف آفریدی قتل کیس،نامزد 3 ملزمان عدالت پیش

    عبدالطیف آفریدی قتل کیس،نامزد 3 ملزمان عدالت پیش

    اے ٹی سی پشاور،سابق صدر سپریم کورٹ بار عبدالطیف آفریدی قتل کیس کی سماعت ہوئی

    عبدالطیف آفریدی قتل کیس میں نامزد 3 ملزمان انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کر دیئے گئے عدالت نے ملزمان کی جسمانی ریمانڈ میں مزید ایک روزکی توسیع کردی،اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، 16جنوری کو عبدالطیف آفریدی کو ہائیکورٹ بار روم میں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا

    مبینہ اطلاعات کے مطابق سینئر وکیل لطیف آفریدی کا قتل مبینہ طورپر خاندانی دشمنی کی بنا پر ہوا، اس کی بنیاد یہ ہے ، مبینہ قاتل عدنان آفریدی جج آفتاب آفریدی کا بھتیجا ہے جن کو اپریل میں موٹروے پر ان کی اہلیہ، حاملہ بہو اور پوتے پوتیوں سمیت قتل کیا گیا اورقتل کے الزام میں لطیف آفریدی اوران کا بیٹا نامزد تھے.

    جج قتل کیس، لطیف آفریدی کی درخواست ضمانت پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا

    جج آفتاب آفریدی قتل کیس، پولیس کا ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ، کیا برآمد کر لیاِ؟

    خیبر پختونخوا بارکونسل نے سیکیورٹی کوتاہی پراعلیٰ سطح تحقیقات کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ واقعہ سے وکلا میں تشویش پائی گئی تھی جبکہ مطالبہ کیا گیا تھا وکلا تحفظ ایکٹ کو فوری طورپر نافذ العمل کیا جائے۔

  • خواجہ سرا بنا ڈیڑھ برس تک امام مسجد،نکاح و جنازے بھی پڑھائے،مقدمہ درج

    خواجہ سرا بنا ڈیڑھ برس تک امام مسجد،نکاح و جنازے بھی پڑھائے،مقدمہ درج

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی کے علاقے روات میں خواجہ سرا امام مسجد بن کر امامت کرواتا رہا پھر امامت چھوڑی اور اصلی روپ میں آ کر بھیک مانگنا شروع کر دی

    واقعہ کا مقدمہ درج کروا دیا گیا ہے، تھانہ روات میں مسجد کمیٹی کے اراکین کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، درج مقدمے میں کہا گیا ہے کہ جامعہ ڈھکی روات میں امام مسجد کی ضرورت تھی،محمد خان ولد گل جہاں سکنہ میانوالی کو امام مسجد رکھا، اس نے بتایا کہ وہ حافظ قرآن بھی ہے ڈیڑھ برس تک وہ امامت کی خدمات سرانجام دیتا رہا، اس دوران وہ بچوں کو قرآن کی تعلیم بھی دیتا رہا۔ بطور امام اس نے درجنوں لوگوں کے جنازے اور نکاح بھی پڑھائے۔ ڈیڑھ سال بعد امام نے کہا کہ وہ سعودی عرب جا رہا ہے، جس کے بعد اسے احترام کے ساتھ الوداع کیا گیا

    درج ایف آئی آر میں کہا گیا کہ اب کچھ دن پہلے مجھے اور کمیٹی اراکین کو تشویش ہوئی کہ ہمارے علاقے میں خواجہ سرا کے روپ میں بھیک مانگنے والا ہمارا امام مسجد رہ چکا ہے جس پر میں نے اور اہل علاقہ نے چیک کیا تو خواجہ سرا وہی امام مسجد نکلا جو ڈیڑھ برس تک مسجد میں نماز پڑھاتا رہا، نکاح اور جنازے بھی پڑھائے،اس نے سخت زیادتی کی مقدمہ درج کیا جائے، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے

    سرکاری ملازمین نے راش دینے کے بدلے خواجہ سراؤں سے گھناؤنا کام

    خواجہ سراؤں کے ساتھ غیر انسانی سلوک، تشدد ،دو پولیس اہلکار معطل 

    عمران خان پرلاٹھیوں کی برسات، حالت پتلی، لیک ویڈیو، خواجہ سرا کے ساتھ

    فون پر دوستی، لڑکی کو ملنے گھر جانیوالے نوجوان کو پہنائے گئے جوتوں کے ہار اور کیا گیا تشدد

    دورانِ مجلس عورتوں کے کانوں سے سونے کی بالیاں اُتارنے والی ملزمہ گرفتار

    طلبا کے ساتھ زیادتی کرنے، ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے سابق پولیس اہلکار کو عدالت نے سنائی سزا

    لاہور میں 2 بچیوں کے اغوا کی کوشش ناکام،ملزم گرفتار

    خاتون کی غیر اخلاقی ویڈیو وائرل کرنیوالا ملزم لاڑکانہ سے گرفتار

    fir pindi

  • بلڈرکو ڈرا کر بھتہ وصولی کرنے والا 4 رکنی گینگ گرفتار

    بلڈرکو ڈرا کر بھتہ وصولی کرنے والا 4 رکنی گینگ گرفتار

    بھتہ دھمکی کی آڑ میں فائرنگ کا ڈرامہ رچانے اور بلڈر حضرات کو ڈرا کر بھتہ وصولی کرنے والا 4 رکنی گروہ گرفتارکر لیا گیا

    ملزمان سے 4 پستول بمعہ راؤنڈز برآمد کر لئے گئے،ملزمان کی شناخت نصیر احمد قریشی(بلڈر), عمران چور, شاہد اور ارشد کانا کے ناموں سے ہوئی ہے.ملزمان کو علاقہ تھانہ کلری کی حدود سے گرفتار کیا گیا.مورخہ 22 جنوری کو 15 پر اطلاع موصول ہوئی کہ نصیر احمد قریشی پر بھتہ نہ دینے کی صورت میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے.پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے انٹیلیجنس بیسڈ کاروائی کرتے ہوئے فائرنگ میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا.ملزمان نے انکشاف کیا کہ ہم نے نصیر احمد قریشی کے ساتھ ملکر بھتہ وصولی کا ڈرامہ رچایا تھا تاکہ دیگر بلڈر حضرات کو ڈرا کر بھتہ وصولی کی جا سکے.جس پر پولیس نے بعد از نصیر احمد قریشی(بلڈر) کو بھی گرفتار کر لیا, ملزمان نے لیاری گینگ وار فاروق مایا گینگ کو بھی متعدد بار بھتہ وصولی میں مدد فراہم کی تھی.

    ملزمان پولیس کو بھتہ وصولی دیگر سنگین نوعیت کے مقدمات میں پولیس کو مطلوب بھی تھے.ملزمان لیاری میں موجود تمام بلڈر حضرات اور بزنس کمیونٹی کو بھتہ کی دھمکیاں ,امن وامان کی صورتحال خراب کرتے تھے.ملزمان کے خلاف مقدمات درج, ملزمان سے مزید انکشافات کی توقع ہے،ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ معلوم کیا جا رہا ہے.

    نیب ترامیم کیخلاف درخواست،فیصلہ کرنے میں کوئی عجلت نہیں کرینگے،چیف جسٹس

    اس سے تو یہ ثابت ہوا کہ پلی بارگین کے بعد بھی ملزم کا اعتراف جرم تصور نہیں ہو گا،چیف جسٹس

  • خود ساختہ مغوی بازیاب،  دوست کے ساتھ حوالات میں بند

    خود ساختہ مغوی بازیاب، دوست کے ساتھ حوالات میں بند

    خود ساختہ مغوی بازیاب دوست کے ساتھ حوالات میں بند کر دیا گیا

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں ملت پارک پولیس نے کارروائی کی ،خود ساختہ مغوی زبیر کے بھائی محد عمیر نے بابر کے کہنے پر 15 پر اغواء کی کال کی اور درخواست دی ایس پی اقبال ٹاؤن محمد عثمان ٹیپو نے ایس ڈی پی او غلام دستگیر خان کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی ایس ایچ او عدیل انجم نے ابتدائی تحقیقات میں ہی معمہ حل کر دیا ،پولیس حکام کے مطابق خود ساختہ مغوی زبیر نے اپنے دوست بابر کے ہمراہ اپنے اغواء کی پلاننگ کی معمولی جھگڑے پر اغواء کا مقدمہ اپنے محلے دار کے خلاف کروا کر رقم وصول کرنی تھی ملزم اور خود ساختہ مغوی محمد زبیر کو دوست بابر کے گھر سے بازیاب کروایا گیا ،خود ساختہ مغوی زبیر اور بابر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ،ایس پی اقبال ٹاؤن محمد عثمان ٹیپو نے ایس ایچ او عدیل انجم اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے

    عمران ریاض کی گرفتاری اور تصویر کا دوسرا رخ،مبشر لقمان نے کہانی کھول دی

     قانون جو بھی توڑے گا وہ تیار رہے ریڈ لائن عبور نہیں کرنی چاہئے،

    مسلح افواج پر تنقید کی سزا پانچ سال قید،دو لاکھ جرمانہ، عمران ریاض خان کی اپنی ویڈیو وائرل

    دوسری جانب ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی زیرصدارت جینڈر سیل کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس ہوا فوکل پرسن سب انسپکٹر انعم سمیت تمام ڈویژنل جینڈر سیل انچارجز نے اجلاس میں شرکت کی، ڈاکٹر انوش مسعود نے زیر تفتیش مقدمات کا تفصیلی جائزہ لیا، پینڈنگ مقدمات پر انچارجز کی سرزنش کی، جینڈر سیل کو مطلوب اشتہاری ملزمان کی عدم گرفتاری پر اظہار ناراضی کرتے ہوئے شوکاز جاری کر دیا، ڈاکٹر انوش مسعود کا کہنا تھا کہ خواتین سے زیادتی واقعات کی رپورٹ پر خود موقع پر پہنچنے، اپنی نگرانی میں شواہد اکٹھے کریں،بچوں سے بدفعلی، خواتین سے اجتماعی زیادتی کے مقدمات کی تفتیش میں کوتاہی برداشت نہیں ہو گی،دوران تفتیش میرٹ پر ہرگز سمجھوتہ نہ کریں،گنہگار کو سزا دلوائیں،خواتین اور بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہو سکتے لاہور پولیس خواتین کے ساتھ زیادتی اور تشدد کی تمام اقسام کی مذمت کرتی ہیں،

  • 20 لاکھ روپے سے زائد کی نقدی اورزیور چوری کرنے والی گھریلو ملازمہ گرفتار

    20 لاکھ روپے سے زائد کی نقدی اورزیور چوری کرنے والی گھریلو ملازمہ گرفتار

    20 لاکھ روپے سے زائد کی نقدی اور زیور چوری کرنے والی گھریلو ملازمہ گرفتار کر لی گئی

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں ملت پارک پولیس نے کارروائی کی،ایس پی اقبال ٹاؤن محمد عثمان ٹیپو نے ڈی ایس پی غلام دستگیر خان کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی ملزمہ کی گرفتاری کو یقینی بنانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کیا گیا ،ملازمہ راحیلہ بی بی نے مالکان گھر پر موجود نہ ہونے کا فائدہ اٹھایا لیکن چوری پکڑی گئی سی سی ٹی وی ویڈیو میں ملزمہ خالی ہاتھ گھر کے اندر جاتی اور واپسی پر چوری کیا گیا سامان لئے رفوچکر ہو جاتی ،ملزمہ راحیلہ نے گھر کی دوسری چابی پہلے ہی چھپا لی تھی مالکان کے جانے پر گھر کا صفایا کیا

    ملزمہ راحیلہ کو ایس ایچ او ملت پارک عدیل انجم نے ٹیم کے ہمراہ گرفتار کیا ،ملزمہ کے قبضہ سے 10 لاکھ 50ہزار روپے نقدی اور چوری کیا گیا 06 تولہ زیور برآمد کر لیا گیا، مقدمہ درج مزید تفتیش عمل میں لائی جا رہی ہے۔

    طالبہ کے ساتھ جنسی تعلق،حمل ہونے پر پرنسپل نے اسقاط حمل کروا دیا

    ویڈیو بنا کر ہراساں کرنے کے ملزم کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

    ناکے پر کیوں نہیں رکے؟ پولیس اہلکار نے شہری پر گولیاں چلا دیں

    بارہ سالہ بچی کی نازیبا ویڈیو بنانے والا ملزم گرفتار