Baaghi TV

Tag: گھناونا کام

  • بھتہ خوری اور اغواء میں ملوث سی ٹی ڈی ایس ایچ او سمیت 4 اغواء کار گرفتار

    بھتہ خوری اور اغواء میں ملوث سی ٹی ڈی ایس ایچ او سمیت 4 اغواء کار گرفتار

    ڈیرہ اسماعیل خان کے تھانہ کینٹ پولیس کی فوری کاروائی، بھتہ خوری اور اغواء میں ملوث سی ٹی ڈی ایس ایچ او سمیت 4 اغواء کار گرفتار کر لئے گئے

    ڈیرہ اسماعیل خان میں سی ٹی ڈی ایس ایچ او اغوا کار بن گیا، شہری کی گمشدگی پر تھانہ میں مقدمہ درج کیا گیا ، پولیس نے تحقیقات کیں تو پتہ چلا کہ اغوا کار کوئی اور نہین بلکہ پولیس اہلکار ہیں،مدعی محمد یوسف کی رپورٹ پر دو رو قبل اپنے بھائی محمد داؤد کی گمشدگی کے بعد اغوائیگی بغرض بھتہ خوری کی رپورٹ پر کینٹ پولیس ڈیرہ نے ڈی پی او ڈیرہ عبدالرﺅف بابر قیصرانی کی زیر نگرانی فوری طور کیس کو جدید سائنسی بنیادوں پر ٹریس کرلیا، پولیس نے چھاپہ مارکر واردات میں ملوث ایس ایچ او سی ٹی ڈی حیدر علی و اہلکاروں سمیت 4 ملزمان عمرخطاب محررCTD،غلام فریدگن مین ،2 اغواء کار زاہد،غلام فرید کو گرفتار کر لیا،

    ملزمان کو دھپانوالہ کے قریب جنگل میں اغواء برائے تاوان کی غرض سے لی گئی رقم مبلغ 587000 سمیت گرفتار کیا گیا، ملزمان کے خلاف تھانہ کینٹ میں 365A,386,387,148,149 دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا اور گرفتار ملزمان کو ہتھکڑیاں لگادیں جبکہ مغوی محمد داؤد کو ایس ایچ او سی ٹی ڈی کے نجی کمرہ سے بازیاب کرا لیا ،ملزم غلام فرید جنگلات اور تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گیا جس تلاش شروع کردی گئی ۔ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ اس موقع پر ڈی پی او ڈیرہ نے کہا کہ پولیس میں ایسی کالی بھیڑوں کی کوئی گنجائش نہیں ، ایسے پولیس افسران اور اہلکاروں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے ۔ پولیس وردی میں شہریوں کےساتھ ظلم کرنے والوں کو ہرگز معاف نہیں کرینگے۔

    خاتون کے ساتھ زیادتی ،عدالت کا چھ ماہ تک گاؤں کی خواتین کے کپڑے مفت دھونے کا حکم

    نرسری وارڈ میں 4 بچوں کے جاں بحق ہونے پر وزیراعلیٰ کا نوٹس

    پسند کی شادی جرم بن گئی، سفاک ملزمان نے بچوں،خواتین سمیت سات افراد کو زندہ جلا ڈالا

    طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی

    حاملہ خواتین کو سموگ سیزن میں خصوصی احتیاط کی ضرورت

  • سفاک بیوی نے شوہر کی لاش کے کئے 22 ٹکڑے

    سفاک بیوی نے شوہر کی لاش کے کئے 22 ٹکڑے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں خواتین کو قتل کر کے لاش کے ٹکڑے کرنے کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے

    دہلی میں ملزم آفتاب نے اپنی گرل فرینڈ شردھا کی لاش کے 35 ٹکڑے کئے، کیس کی میڈیا میں گونج جاری ہے، ملزم نے اعتراف جرم کر لیا ہے، اس واقعہ کے بعد بھارت میں خواتین کو قتل کر کے لاش کے ٹکڑے کرنے کے کم از کم نصف درجن کے قریب واقعات ہو چکے ہیں، اب حالیہ واقعے میں بیوی نے اپنے بیٹے کے ساتھ ملکر شوہر کو قتل کیا اور لاش کے 22 ٹکڑے کر کے فریج میں رکھے،پھر مناسب وقفے سے انہیں شہر کے مٌختلف علاقوں میں پھینکا گیا

    دہلی کرائم پولیس نے واقعہ کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ خاتون نے بیٹے کے ساتھ ملکر اپنے شوہر کو پانڈو نگر کے علاقے میں قتل کیا اور قتل کرنے کے بعد لاش گھر میں موجود فریج میں ٹکڑے کر کے رکھ دی، بعد ازاں لاش کے ٹکڑے شاپر میں ڈال کر ایسٹ دہلی اور پانڈو نگر میں پھینکتے رہے، پولیس کو ایک شاپر سے انسانی بازو ملا جس کے بعد تحقیقات کی گئین ، سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے خاتون تک پہنچے، خاتون نے اعتراف جرم کر لیا ہے

    خاتون کا کہنا تھا کہ شوہر کا قتل جون کے مہینے میں کیا،پولیس کو ملنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دیپک ہاتھ میں ایک شاپر اٹھائے رات کے وقت میں جا رہا ہے جبکہ اس کی ماں اس کے پیچھے پیچھے آ رہی ہے بعد ازاں اس شاپر کو پھینک دیا جاتا ہے،پولیس نے ماں بیٹے کو گرفتار کر لیا ہے

    لاہور میں حوا کی دو اور بیٹیاں لٹ گئیں،اغوا کے بعد جنسی زیادتی

    شوہر نے بھائی اور بھانجے کے ساتھ ملکر بیوی کے ساتھ ایسا کام کیا کہ سب گرفتار ہو گئے

    لڑکیوں سے بڑھتے ہوئے زیادتی کے واقعات کی پنجاب اسمبلی میں بھی گونج

    لاہور میں خواتین سے زیادتی کے بڑھتے واقعات،ملزمہ کیا کرتی؟ تہلکہ خیز انکشاف

    نو سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا سگا پھوپھا گرفتار

    خواتین کو دست درازی سے بچانے کیلئے سی سی پی او لاہور میدان میں آ گئے

    خواتین کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے والے اوباش ملزمان گرفتار

    یہ ہے پنجاب،ایک روز میں ایک شہر میں جنسی زیادتی کے چھ کیسزسامنے آ گئے

    قبل ازیں دہلی میں ہی ملزم آفتاب نے اپنی گرل فرینڈ کو قتل کر کے لاش فریج میں ٹکڑے کر کے رکھ دی تھی، علاوہ ازیں ایک باپ نے اپنی بیٹی کو قتل کر کے لاش کے ٹکڑے کر کے اسے بریف کیس میں ڈال کر سڑک پر پھینک دیا تھا

  • ایٹمی اثاثوں بارے جوبائیڈن کی ہرزہ سرائی، تحریک انصاف کی ہائیر کردہ لابنگ فرم کا کمال؟

    ایٹمی اثاثوں بارے جوبائیڈن کی ہرزہ سرائی، تحریک انصاف کی ہائیر کردہ لابنگ فرم کا کمال؟

    امریکی صدر جوبائیڈن نے پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کے بارے میں ہرزہ سرائی کی ہے۔ اس حوالے سے انکشاف ہوا ہے کہ امریکہ کے خلاف تحریک چلانے والے عمران خان کی جماعت تحریک انصاف نے امریکہ میں لابنگ فرم ہائیر کر رکھی ہے اور اس لابنگ فرم کا سربراہ پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے میں ملوث پے اور یہ ثابت کرنا چاہتا ہے کہ پاکستان کے ایٹمی اثاثے غیر محفوظ ہیں

    تحریک انصاف کی جانب سے امریکہ میں لابنگ فرم ہائیر کرنے کے بعد امریکہ سے پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کے خلاف بیان مبینہ طور پر اسی لابنگ فرم کا ہی کمال لگتا ہے کیونکہ تحریک انصاف نے دعوی کیا تھا کہ امریکہ میں لابنگ فرم بائیڈن ایڈمنسٹریشن سے تعلقات بہتر کرنے کے لیے ہائیر کی گئی ہے۔ اگرچہ عمران خان امریکہ کے خلاف تحریک چلا رہے ہیں لیکن ہر آنیوالے دن انکا دوہرہ چہرہ سامنے آ رہا ہے۔ امریکہ مخالف نعرہ اور پھر بائیڈن ایڈمنسٹریشن کے ساتھ تعلقات کی بہتری کے لیے جب لابنگ فرم ہائیر کی گئی تو اسوقت بھی باغی ٹی وی نے سٹوری شائع کی تھی جس میں انکشاف کیا تھا کہ لابنگ فرم تحریک انصاف نے ہائیر کی ہے۔

    لابنگ فرم ہائیر ہونے کے چند ماہ بعد ہی پاکستان کے ایٹمی اثاثوں بارے امریکی صدر کے بیان کے بعد پاکستانی تجزیہ کاروں نے سوال اٹھایا ہے کہ امریکی صدر جو پاکستان سے اچھے تعلقات کے حامی ہیں سابق صدر آصف زرداری سے انکی بات چیت ہوتی رہتی ہے اور وزیراعظم کے حالیہ دورہ امریکہ میں امریکی صدر سے ملاقات ہوئی تھی اس سب کے باوجود آج کا امریکی صدر کا بیان عمران خان کی جماعت کی جانب سے ہائیر کی گئی لابنگ فرم کا شاخسانہ لگتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ عمران خان جو ایک جلسے میں کہہ چکے ہیں کہ چوروں کی حکومت آنے سے بہتر ہے بم چلا دو۔ ایسے بیانات کے بعد کس طرح توقع کی جا سکتی ہے کہ وہ پاکستان کی خیر خواہی چاہیں گے؟ کرپشن کے خاتمے اور احتساب کا نعرہ لگا کر اقتدار میں آنیوالے عمران خان کے دور میں جو کرپشن ہوئی اسکا ایک نیا ریکارڈ بنا ہے توشہ خانہ کی چند سو روہے کے تحفے تک گھر لے جانیوالے سے کس طرح توقع کی جا سکتی یے کہ وہ پاکستان کے قومی خزانے کا محافظ نکلے گا ۔فرح گوگی نے پنجاب میں جو کرپشن کا بازار گرم کیا وہ بھی ریکارڈ پر ہے۔ شہزاد اکبر کے بریف کیس لینے کی ویڈیو سمیت خسرو بختیار غرض تحریک انصاف کابینہ کے ہر وزیر کا کوئی نہ کوئی سیکنڈل موجود ہے

    واضح رہے کہ بائیڈن انتظامیہ کے ٹیک اوور کے بعد امریکہ کے ساتھ عمران خان حکومت کے تعلقات میں سرد مہری آتی چلی گئی۔ اسی موقع پر پی ٹی آئی نے لابنگ فرمز کے ساتھ معاہدے کرنے کا فیصلہ کیا اور ان میں سے ایک کمپنی رابرٹ لارنٹ گرینیئر کی تھی جو کہ ماضی میں پاکستان میں امریکی سی آئی اے کے اسٹیشن چیف رہ چکے ہیں۔ یہ معاہدہ عمران خان کی جانب سے ان کے مشیر افتخار درانی نے کیا تھا۔ اس معاہدے کے تحت اس کمپنی کو 25 ہزار ڈالر فی ماہ دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا اور اس کے علاوہ دیگر اخراجات بھی ادا کیے جانے تھے۔

    دستاویزات کے مطابق: اس معاہدے کی مدت چھ ماہ تھی جو کہ مئی 2021 میں شروع ہوا اور دسمبر 2021 میں ختم ہوا۔ رابرٹ گرینیئر 2001 میں پاکستان میں سی آئی اے کے اسٹیشن چیف تھے جب امریکہ نے افغانستان پر حملہ کیا۔ تاہم بعد میں عراق میں بھی تعینات رہے اور ریٹائرمنٹ کے بعد ایک لابنگ فرم کھول لی تھی جس کے ساتھ اب عمران خان نے بھی معاہدہ کیا ہے۔ یاد رہے کہ جس زمانے میں یہ موصوف پاکستان میں تعینات تھے، عمران خان بھی جنرل پرویز مشرف کے بڑے پرجوش حامی اور افغانستان جنگ پر ان کا دفاع کیا کرتے تھے۔ یہ جنرل مشرف کے خاصے قریب بھی تھے۔ عمران خان کو جنرل مشرف نے اپنا ایک کتا بھی بطور تحفہ دیا تھا۔ بعد ازاں جنرل مشرف سے تعلقات خراب ہوئے تو عمران خان نے افغانستان میں امریکی جنگ کی بھی بھرپور مخالفت شروع کر دی تھی.

    امریکی قانون کے مطابق لابنگ کمپنیز کے لئے لازم ہے کہ وہ اپنے تمام معاہدے پبلک کرے تاکہ حکومت اور عوام کو پتہ ہو کہ کون سی امریکی کمپنی کسی غیر ملکی کے لئے کام کر رہی ہے۔ اس معاہدے کے صفحہ نمبر 6 پر افتخار درانی کے اسلام آباد کے گھر اور اس کمپنی کے امریکہ میں موجود دفتر کا پتہ موجود ہے۔

    فینٹن کمپنی کے ساتھ بھی پی ٹی آئی تین معاہدے کر چکی ہے۔ پہلا معاہدہ جون 2021 میں کیا گیا جو کہ پاکستان کی طرف سے کونسل آن پاکستان ریلیشنز نے کیا۔ یہ ہیوسٹن میں واقع ایک کمپنی ہے جو محمد اشرف قاضی، عادل جمال اور اقبال عبداللہ نے بنائی تھی اور انہوں نے فینٹن کے ساتھ معاہدہ پاکستان کی حکومت کی نمائندگی کرتے ہوئے کیا تھا۔ یہ معاہدہ بھی چھ ماہ کا تھا اور اس کی رقم بھی 25 ہزار ڈالر ماہانہ تھی.

    اس کے بعد اسی کمپنی کے ساتھ مارچ 2022 میں ایک اور معاہدہ کیا گیا تھا تاہم یاد رہے کہ یہ وہی وقت تھا کہ جب عمران خان کی حکومت کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد آ چکی تھی اور وہ امریکی انتظامیہ کو اس کا ذمہ دار قرار دے رہے تھے۔ اس معاہدے پر 21 مارچ کی تاریخ درج ہے اور اس پر دستخط کرنے والے کوئی اور نہیں بلکہ پاکستان کے وہی سابق سفیر اسد مجید ہیں جنہوں نے ڈانلڈ لو سے ہونے والی گفتگو کا احوال بذریعہ بدنامِ زمانہ مراسلہ پاکستان بھیجا تھا۔ یہاں پتہ بھی پاکستان ایمبیسی کا دیا گیا ہے۔

    اس معاہدے کے ختم ہونے سے پہلے ہی پاکستان تحریکِ انصاف نے اب اسی کمپنی سے ایک اور معاہدہ کر لیا ہے۔ دیکھنے کی بات یہ ہے کہ پچھلے چھ ماہ اس کمپنی کو پیسے کس مد سے ادا کیے گئے اور اس دوران کی جانے والی لابنگ کس مقصد کے لئے ہو رہی تھی۔ کہیں ایسا تو نہیں کہ لابنگ تحریک انصاف کی ہو رہی تھی اور پیسہ حکومتِ پاکستان کے خزانے سے ادا ہو رہا تھا؟ یہ بات تشویش طلب ہے۔ اس معاہدے پر دستخط یکم اگست کو ہوئے ہیں اور یہ 21 اگست کے بعد سے نافذ العمل ہے

  • صحافی حسنین شاہ قتل کیس، اہلیہ کے بیان کے بعد ملزمان رہا

    صحافی حسنین شاہ قتل کیس، اہلیہ کے بیان کے بعد ملزمان رہا

    صحافی حسنین شاہ قتل کیس، اہلیہ کے بیان کے بعد ملزمان رہا

    سیشن عدالت میں صحافی حسنین شاہ قتل کیس کی سماعت ہوئی

    مقدمہ کی مدعیہ اور گواہان اپنے بیان سے منحرف ہو گئے ، اہلیہ حسنین شاہ نے عدالت میں کہا کہ مقدمہ میں ملوث ملزمان ہمارے ملزم نہ ہیں ،عدالت نے مقدمہ میں ملوث چار ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کرنے کا حکم دے دیا ،ایڈیشنل سیشن جج محمد یاسین موہل نے کیس پر فیصلہ سنایا ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ تھانہ سول لائن میں درج ہے چار ملزمان میں سید حیدر عباس شاہ عامر رضا بٹ امجد پاشا اور سید فرحان احمد شاہ شامل ہیں

    حسنین شاہ قتل کیس میں پولیس نے رواں برس ماہ فروری میں مرکزی ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا تھا سی سی پی او کا کہنا تھا کہ صحافی حسنین شاہ کا مرکزی ملزم عامر بٹ اور اس کے بھائی شاہد بٹ سےلین دین کا تنازع تھا، عامر بٹ نے بھائی سے مل کر حسنین شاہ کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا اور فرحان شاہ کے ذریعے شوٹر منگوائے عامربٹ اورحسنین شاہ کے درمیان کچھ مالی معاملات تھے،

    حسنین شاہ کو کرائے کے قاتلوں کے ذریعے قتل کرائے جانے کا انکشاف

    واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟

    شوہر نے گھریلو جھگڑے کے بعد بیوی پر تیزاب پھینک دیا

    تیزاب گردی کا شکار "مریم” کا انصاف کا مطالبہ

    شوہر نے بیوی پر تیزاب پھینک دیا

    بے اولاد ہیں، بچہ خرید لیں، بچے پیدا کرنے کی فیکٹری، تہلکہ خیز انکشاف

    لاہور پریس کلب کے باہر فائرنگ، کرائم رپورٹر جاں بحق

  • سنگاپور کی خاتون کی قابل اعتراض ویڈیو شیئر کرنیوالا لاہور سے گرفتار

    سنگاپور کی خاتون کی قابل اعتراض ویڈیو شیئر کرنیوالا لاہور سے گرفتار

    سنگاپور کی شہری کی قابل اعتراض ویڈیو شیئر کرنیوالا لاہور سے گرفتار

    ایف آئی اے سائبرکرائم سرکل لاہور نے کارروائی کی ہے ، سنگاپور کی شہری کو ہراساں کرنے میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا،ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ملزم واٹس ایپ کے ذریعے شکایت کنندہ کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے میں ملوث تھا ملزم کے زیر استعمال موبائل کو قبضے میں لے کر فرانزک کے لئے بھیجوا دیا گیا ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،

    شک تھا سارہ کا کسی کے ساتھ کوئی افیئر ہے۔ ایاز امیر کے بیٹے کا بیوی کو قتل کرنے کے بعد بیان،

    ایاز میر کے بیٹے کی خوفناک درندگی :سارہ انعام ،کینیڈین شہری،دبئی آئی،گاڑی خریدی ،مگرپھرکیاہوا؟ہولناک انکشافات

    ایاز امیر کی بہو کا پوسٹمارٹم مکمل،سارہ کے قتل کی وجہ کا تعین نہ ہوسکا

    پہلے مارا، گھسیٹ کر واش روم لے گیا،ایاز امیر کے بیٹے نے سفاکیت کی انتہا کر دی

    آج ہمیں انصاف مل گیا،نور مقدم کے والد کی فیصلے کے بعد گفتگو

    سر پر ڈمبل مارا،آلہ قتل بھی خود برآمد کروایا،ایاز امیر کے بیٹے کیخلاف مقدمہ درج

    ایاز امیر کے بیٹے کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

    پیرپکڑکرمعافی مانگتا ہوں میری بھی دو بہنیں ہیں،خاتون کوہراساں کرنیوالے ملزم کی معافی

    ایف آئی اے کے مطابق ایک اور کاروائی میں کراچی سےایک اورملزم زبیر ولد امداد علی کوگرفتار کیا گیا جو انٹرپول کی شکایت پر سوشل میڈیا کے ذریعے چائلڈ پورنوگرافک مواد اپ لوڈ کرنے میں ملوث تھا جبکہ ٹنڈو اللہ یار سےتعلق رکھنےوالے ملزم امیر لند ولد حضور بخش کو جعلی اکاؤنٹ کےذریعے فیس بک میسنجر گروپ بنا کر متاثرہ کی فحش تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے پر گرفتار کر لیا گیا مشتبہ شخص کے فیس بک اکاؤنٹ کے ساتھ ساتھ اس کے ای میل اکاؤنٹس کو حکام نے اپنے قبضے میں لے لیا۔

    ایف آئی اے سائبر کرائم سندھ کے ہیڈ  نے اپنے پیغام میں کہا کہ سائبر ہراسمنٹ کے متاثرین خواتین و حضرات سے گزارش ہے کہ وہ ایف آئی اے سائبر کرائم کو رپورٹ کرنے سے پہلے شواہد کو حذف نہ کریں کیونکہ جعلی آئی ڈیز کے پیچھے چھپے مجرموں کو جاننے کے لیے فیس بک، انسٹاگرام اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے ریکارڈ حاصل کرنے کے لیے شواہد ضروری ہیں-

    انہوں نے سوشل میڈیا صارفین کو تنبیہہ کی کہ ہم سوشل میڈیا پراس قسم کی آزادی چاہتے ہیں؟ نوجوان سوشل میڈیا پر ماؤں، بہنوں کی پرواہ کیے بغیر عوامی طورپر فحش ویڈیوز شیئرکررہے ہیں جیسا کہ سائبرآئی نے ذیل میں نشاندہی کی ہےبراہ کرم اپنے کیریئر کو خراب نہ کریں کیونکہ اس طرح کی ویڈیوز کو شیئر کرنا جرم ہے چاہے وہ کسی بھی شخص سے متعلق ہو۔

  • سارہ انعام قتل کیس،مرکزی ملزم کی پیشی،عدالت نے جیل بھجوا دیا

    سارہ انعام قتل کیس،مرکزی ملزم کی پیشی،عدالت نے جیل بھجوا دیا

    سارہ انعام قتل کیس،مرکزی ملزم کی پیشی،عدالت نے جیل بھجوا دیا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سفاکی کے ساتھ بیوی کو قتل کرنے والے ملزم شاہنواز امیر کو عدالت میں پیش کیا گیا

    شاہنواز امیر کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا تھا ملزم کو سینئر سول جج محمد عامر عزیر کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا، عدالت نے کیس کی سماعت کے بعد ملزم کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ،ملزم کو پولیس نے 23 ستمبر کو اسلام آباد سے گرفتار کیا تھا

    واضح رہے کہ صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز امیر نے اپنی اہلیہ سارہ کو قتل کردیا تھا ایاز میر کی بہو دبئی سے واپس آئی تھی شاہنواز نشے کا عادی تھا اس نے نشے کی حالت میں اپنی بیوی کا قتل کیا۔ سارہ کا قتل بھی بالکل نور مقدم والے وحشیانہ طریقے سے کیا گیا۔ لوہے کا راڈ مارا پھر پانی کے ٹپ میں ڈبودیا۔ شاہنواز امیر کی کینیڈین نژاد سارہ سے تیسری شادی تھی مقتولہ سارہ دبئی میں ملازمت کرتی تھی اور دونوں کی تین ماہ پہلے ہی شادی ہوئی تھی مقتولہ کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شاہنواز سے رابطہ ہوا تھا، پھر دونوں نے شادی کر لی

    قتل کے بعد ملزم نے اپنے والد ایاز امیر کو لاش کی تصویر بھیجی، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر رکھا ہے، پولیس نے ایاز امیر کو بھی گرفتار کیا تھا تا ہم گزشتہ روز عدالت نے اس مقدمے سے ایاز امیر کو ڈسچارج کیا ہے

     ایاز امیر کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    اسلام آباد پولیس نے بہو کے قتل کیس میں معروف صحافی ایاز امیر کو گرفتار کرلیا

    شک تھا سارہ کا کسی کے ساتھ کوئی افیئر ہے۔ ایاز امیر کے بیٹے کا بیوی کو قتل کرنے کے بعد بیان،

    ایاز میر کے بیٹے کی خوفناک درندگی :سارہ انعام ،کینیڈین شہری،دبئی آئی،گاڑی خریدی ،مگرپھرکیاہوا؟ہولناک انکشافات

    ایاز امیر کی بہو کا پوسٹمارٹم مکمل،سارہ کے قتل کی وجہ کا تعین نہ ہوسکا

    پہلے مارا، گھسیٹ کر واش روم لے گیا،ایاز امیر کے بیٹے نے سفاکیت کی انتہا کر دی

    سر پر ڈمبل مارا،آلہ قتل بھی خود برآمد کروایا،ایاز امیر کے بیٹے کیخلاف مقدمہ درج

     سارہ انعام کے والد انعام الرحمان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی ہے

  • ویڈیو: شرمندہ ،معافی مانگتا ہوں، اداروں پر تنقید ،یوٹیوبر نے معافی مانگ لی

    ویڈیو: شرمندہ ،معافی مانگتا ہوں، اداروں پر تنقید ،یوٹیوبر نے معافی مانگ لی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اداروں کے خلاف تنقید کرنے والے یوٹیوبر نے معافی مانگ لی کہا نادم ہوں

    یوٹیوب چینل پر اداروں کے خلاف بغیر تصدیق ویڈیو اپلوڈ کرنے پر جب کاروائی کی گئی تو اس دوران اشفاق نامی یوٹیوبر کو حراست میں لیا گیا۔ گرفتاری کے بعد اشفاق نامی یوٹیوبر نے دوران تحقیقات معافی مانگ لی اور کہا کہ ہم نے بغیر تصدیق آرمی چیف کے حوالہ سے ویڈیو اپلوڈ کی۔ میں اس پر نادم ہوں اور معافی مانگتا ہوں آئندہ بغیر تصدیق کے ویڈیو اپلوڈ نہیں کروں گا

    یوٹیوبر اشفاق کے بارے میں باغی ٹی وی کو باخبر ذرائع نے بتایا کہ اشفاق پی ٹی آئی کا کارکن ہے۔ اور حال ہی میں سابق وزیراعظم عمران خان کے ساتھ بنی گالہ میں ڈیجیٹل میڈیا کے نمائندوں سے ہونیوالی ملاقات میں اشفاق بھی شامل تھا۔ اشفاق نے یوٹیوب پر ایک فیک ویڈیو اپلوڈ کی تھی جس پر اسکے خلاف کاروائی کی گئی تھی۔اشفاق کا تعلق جنوبی پنجاب سے ہے جبکہ حال میں وہ پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں مقیم ہے۔

    واضح رہے کہ اداروں کیخلاف مہم میں اب تک جتنی بھی گرفتاریاں ہوئی ہیں سب کا تعلق پی ٹی آئی سے نکلا ہے اور انہوں نے ویڈیو بیان میں معافی مانگی ہے۔ پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ سوشل میڈیا پر اداروں کیخلاف مسلسل مہم چلا رہے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ ایسے یوٹیوبر شر پسند عناصر جو اداروں کے خلاف تنقید کرتے ہیں انکو معافی کی بجائے سزا ملنی چاہئے تا کہ قومی سلامتی اور ملکی دفاع کے اداروں پر آئندہ کسی کو بات کرنے کی جرات نہ ہو

     

  • وارنٹ گرفتاری، بنی گالہ کے باہر ڈنڈا بردار پی ٹی آئی کارکنان پہنچ گئے

    وارنٹ گرفتاری، بنی گالہ کے باہر ڈنڈا بردار پی ٹی آئی کارکنان پہنچ گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد تحریک انصاف نے کارکنان کو بنی گالہ پہنچنے کی کال دے دی۔ تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید بنی گالہ پہنچ گئے اور کہا کہ پہلے کی طرح گرفتاری کو روکیں گے۔ تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو گرفتار کرنے کی غلطی مت کرنا پچھتاو گے

    دوسری جانب تحریک انصاف کی ڈنڈا بردار فورس بنی گالہ پہنچ گئی ہے۔ تحریک انصاف کے کارکنان نے ڈنڈے اٹھائے ہیں اور انکا کہنا یے کہ عمران خان کو گرفتار نہیں ہونے دیں گے ۔ بنی گالہ میں کارکنان عمران خان کے حق میں نعرے لگا رہے ہیں ۔ بنی گالہ میں خیبر پختونخوا اور گلگت کی پولیس بھی عمران خان کی سیکورٹی کے لیے موجود یے۔

    عمران خان کی گرفتاری کے وارنٹ جاری ہونے کے بعد ریاست مدینہ کے دعویدار عمران خان کو سرنڈر کرنا چاہئے بجائے اسکے کہ ڈنڈا بردار فورس بلا کر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی راہ میں رکاوٹ کھڑی کی جائے۔ یوں لگ رہا ہے کہ عمران خان کے حکم پر ہی مراد سعید نے کارکنان کو بنی گالہ بلایا ہے ۔عمران خان سمجھتے ہیں کہ کارکنان کی موجودگی میں گرفتاری نہیں ہو سکے گی

    دوسری جانب ‏چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا معاملہ پر اسلام آباد پولیس کا موقف سامنے آیا ہے۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق وارنٹ گرفتاری ایک قانونی عمل ہے۔عمران خان پچھلی پیشی پر عدالت میں پیش نہیں ہوئے تھے۔ان کی عدالت میں پیشی کو یقینی بنانے کے لیے وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے ہیں۔معزز عدالت عالیہ نے مقدمہ نمبر 407/22 سے دہشت گردی کی دفعہ خارج کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔اس حکم کے بعد یہ مقدمہ سیشن کورٹ میں منتقل کیا گیاتھا۔ عمران خان نے سیشن کورٹ سے ابھی تک اپنی ضمانت نہیں کروائی۔پیش نہ ہونے کی صورت میں انہیں گرفتار کیا جاسکتا ہے۔عوام سے گذارش ہے کہ افواہوں پر کان مت دھریں۔

    عمران خان کے وارنٹ جاری ہونے پر تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری کی خبر سن کر نہ صرف حیرانی بلکہ تعجب ہوا ہے,پی ٹی آئی وکلاء سے مشاورت کے بعد اپنے آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کریگی,عمران خان کی عدالتی کارروائی کے دوران میں ان کے ساتھ رہا ہوں,عمران خان نے عدالت میں بیان حلفی جمع کروایا,عمران خان نے عدالت کے روسٹم پر آکر وضاحت کی,عمران خان نے متعلقہ جج کی عدالت میں جاکر فراخ دلی کا مظاہرہ کیا,عمران خاان نے کہا میری ہرگز یہ خواہش نہیں تھی میں فاضل جج کی دل آزاری کروں,عمران خان نے فاضل جج سے بھی معذرت کی,جو ماہر وکلاء عدالت میں پیش ہوتے رہے ان کی رائے کے مطابق مزید کسی کارروائی کی گنجائش نہیں تھی,

    واضح رہے کہ عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔تھانہ مارگلہ کے علاقہ مجسٹریٹ نے خاتون مجسٹریٹ زیباچوہدری کو دھمکی دینے کے کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔وارنٹ گرفتاری تھانہ مارگلہ میں 20 اگست کو درج مقدمے میں جاری کیےگئے، مقدمے میں عمران خان کے خلاف دفعہ 504/506 اور 188/189 لگی ہوئی ہے،عمران خان کے خلاف تھانہ مارگلہ میں درج مقدمےکا نمبر 407 ہے۔ مقدمے میں دفعہ 506 دھمکی آمیز بیان دینے پر درج کی گئی۔

  • بارہویں جماعت کے طالبعلم کو نوکری کے بہانے بلا کر کیا گیا گھناونا کام، ویڈیو بھی بنا لی

    بارہویں جماعت کے طالبعلم کو نوکری کے بہانے بلا کر کیا گیا گھناونا کام، ویڈیو بھی بنا لی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں خواتیں اور بچوں کے ساتھ زیادتی و بدفعلی کے واقعات میں کمی نہ آ سکی

    پولیس کارروائیوں میں مصروف لیکن جنسی درندے بھی وارداتوں سے باز نہیں آ رہے ہر روز ایک دو نہیں بلکہ درجنوں زیادتی کے واقعات رپورٹ ہوتے ہیں۔نہ رپورٹ ہونے والے واقعات کہیں زیادہ ہیں۔ پنجاب کے شہر خان پور میں طالب علم کو بلوا کر زیادتی کا نشانہ بنا کر ویڈیو بنا لی گئی اور بلیک میل کرنے کی دھمکی دی گئی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے

    ترجمان پولیس کے مطابق خان پور تھانہ اسلام گڑھ پولیس نے درخواست پر فوری کارروائی کی اور بارھویں جماعت کے طالب علم کو دھوکے سے چولستان بلوا کر زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار کر لیا واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے پولیس نے زیادتی کا شکار متاثرہ نوجوان کی درخواست پر مقدمہ درج کیا، گھناونا کام کرنے والے گرفتار ملزم کا نام جاوید ہے ؛مبینہ طور پر ملزم نے دھوکے سے بلوا کر زیادتی کا نشانہ بناتے ہوئے ویڈیو بنائی پولیس کی جانب سے گرفتار ملزم سے تفتیش عمل میں لاتے ہوئے مزید کاروائی جاری ہے پولیس مقدمہ کو میرٹ پر یکسو کرتے ہوئے ملزم کو کیفرِ کردار تک پہنچائے گی ،

  • سارہ انعام قتل کیس، مقتولہ کے والدین نے کیس بارے بڑا فیصلہ کر لیا

    سارہ انعام قتل کیس، مقتولہ کے والدین نے کیس بارے بڑا فیصلہ کر لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شوہر شاہنواز امیر کے ہاتھوں سفاکی کے ساتھ قتل ہونیوالی سارہ انعام کے والدین نے بیٹی کی تدفین کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ وہ اس کیس کی خود پیروی کریں گے اور ملزم کو سزا دلوائیں گے

    سارہ انعام کو گزشتہ ہفتے اسلام آباد کے علاقے شہزاد ٹاون میں ملزم شاہنواز امیر نے بیدردی سے قتل کیا تھا ۔ ملزم گرفتار ہو چکا ہے اور جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہے۔ مقتولہ کے والدین دو روز قبل اسلام آباد پہنچے تھے۔ گزشتہ روز مقتولہ کی نماز جنازہ ادا کی گئی اور آخری رسومات ادا کی گئیں۔ نماز جنازہ کے بعد مقتولہ سارہ کے والد کا کہنا تھا کہ اگر نور مقدم قتل کیس میں سزا ہو جاتی تو ہماری بیٹی کے ساتھ ایسا نہ ہوتا ۔ ہم اپیل کرتے ہیں کہ ملزم کو قرار واقعی سزا دی جائے

    بعد ازاں مقتولہ کے والدین نے فیصلہ کیا کہ وہ خود اس کیس کی پیروی کریں گے ۔ اس ضمن مین پولیس کو مطلع کر دیا گیا ہے پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیشی ٹیم نے مقتولہ کے زیر استعمال موبائل فون بر آمد کر لیا جبکہ سارہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی پولیس کو موصول ہو گئی ہے پوسٹ مارٹم رپورٹ میں مقتولہ کے جسم پر تشدد کی تصدیق ہوئی ہے تاہم سارہ کی موت کی حتمی وجہ فرانزک رپورٹ سے پتہ چلے گی مقتولہ کے موبائل فون سمیت دیگر معلومات تفتیش کا حصہ بنا لی گئی ہیں

    سارہ قتل کیس میں پولیس نے ایاز امیر کو بھی گرفتار کیا تھا تا ہم بعد میں عدالت نے انہین مقدمہ سے ڈسچارج کر دیا۔ ملزم شاہنواز جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہے ملزم نے جرم کا اقرار کر لیا ہے