Baaghi TV

Tag: گھڑی

  • ٹائی ٹینک جہاز سے ملنے والی گھڑی 40 کروڑ پاکستانی روپوں میں نیلام

    ٹائی ٹینک جہاز سے ملنے والی گھڑی 40 کروڑ پاکستانی روپوں میں نیلام

    1912 میں ڈوبنے والے بحری جہاز ٹائی ٹینک پر سوار اس عہد کے امیر ترین شخص کی لاش سے ملنے والی طلائی جیبی گھڑی کروڑوں روپوں میں نیلام ہوئی ہے-

    باغی ٹی وی : غیرملکی میڈٰا کے مطابق جان جیکب آسٹر کی لاش سے اس طلائی گھڑی کو دریافت کیا گیا تھا،جان جیکب اپنی نئی اہلیہ کے ساتھ ٹائی ٹینک پر سفر کر رہے تھے جب یہ بحری جہاز ڈوب گیایہ طلائی گھڑی 12 لاکھ برطانوی پاؤنڈز (40 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت ہوئی،اس گھڑی نے ٹائی ٹینک سے ملنے والی اشیا میں سب سے زیادہ قیمت پر نیلام ہونے کا ریکارڈ بنایا ہے،اس سے قبل یہ ریکارڈ ایک وائلن کے پاس تھا جو 2013 میں 11 لاکھ پاؤنڈز میں فروخت ہوا تھا،اس گھڑی کو امریکا کی ایک کمپنی نے نیلام کیا تھا-

    کمپنی کے مطابق 12 لاکھ پاؤنڈز میں تمام ٹیکسز اور فیسیں بھی شامل ہیں نیلامی کے دوران ٹائی ٹینک سے ملنے والا ایک وائلن کیس بھی 3 لاکھ 60 ہزار پاؤنڈز میں فروخت کیا گیا ٹائی ٹینک کے نوادرات کی اتنی قیمت میں فروخت حیران کن ہےکمپنی کے ترجمان کے مطابق اس سے نہ صرف نوادرات کی اہمیت ظاہر ہوتی ہے بلکہ یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ ٹائی ٹینک سے لوگوں کو کتنی دلچسپی ہے۔

    ترجمان نے کہا کہ ٹائی ٹینک کے ڈوبنے کے 112 سال بعد بھی جہاز اور اس کے مسافروں کے بارے میں لوگ بات کر رہے ہیں ویسے تو یہ ایک جہاز تھا جو برفانی تودے سے ٹکرا کر ڈوب گیا مگر اس کے اندر 2200 کہانیاں چھپی ہیں، یہ کہانیاں اس پر سوار مسافروں کی ہیں جن کی چیزیں آج بھی ہمیں مسحور کر دیتی ہیں،جان جیکب آسٹر نے سیفٹی بوٹ پر سوار ہونے کے بجائے اپنے آخری لمحات ساتھی مسافر سے بات چیت کرتے ہوئے گزارے تھےان کی لاش کو جہاز کے ڈوبنے کے کئی دن بعد بحر اوقیانوس سے نکالا گیا تھا اور ان کی جیب سے 14 قیراط سونے سے بنی گھڑی بھی ملی تھی وہ اس عہد میں 8 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز کے مالک تھے جو موجودہ عہد میں متعدد ارب ڈالرز کے برابر ہیں۔

    واضح رہے کہ یہ جہاز اپریل 1912 میں اپنے اولین سفر پر برطانیہ سے امریکا جاتے ہوئے برفانی تودے سے ٹکرا کر بحر اوقیانوس میں ڈوب گیا تھا جس کے نتیجے میں ڈیڑھ ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

  • حرم کے اندرشاہی مہمان خانے میں عمران ،بشریٰ کو ملی گھڑیوں کا ریکارڈ نہیں

    حرم کے اندرشاہی مہمان خانے میں عمران ،بشریٰ کو ملی گھڑیوں کا ریکارڈ نہیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں سزا ہو چکی ہے اور وہ جیل میں ہیں،

    عمران خان نے توشہ خانہ سے تحائف لئے تو وہیں بشریٰ بی بی نے بھی تحائف لئے، عمران خان نے تحائف فروخت کر دیئے، عمران خان نے اثاثہ جات میں بھی تحائف کی تفصیلات ظاہر نہیں کی تھی، اب سینئر صحافی و اینکر سلیم صافی نے نیا انکشاف کیا ہے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے سلیم صافی کا کہنا تھا کہ حرم کے اندر واقع شاہی مہمان خانے میں عمران خان اور ان کی اہلیہ کو ایک عرب امیر کی طرف سے دو گھڑیاں اور نیکلس تحفے میں ملے۔ وفد کے دوسرے لوگوں کو بھی گھڑیاں ملیں لیکن توشہ خانہ میں ان کا کوئی ریکارڈ نہیں۔اس بات کی تصدیق وفد میں شامل لوگوں بشمول حافظ طاہر اشرفی سے کی جا سکتی ہے۔

    پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر اشرفی نے سلیم صافی کی ٹویٹ کے جواب میں کہا کہ بهائی جان لاشك فيه اور يہ معاملہ ميں نے خان صاحب كو عرض كيا تها كہ تحقيق كروائين كہ تحائف کہاں گئے لیکن خاموشی ہو گئی،

    ایک صارف قاسم کا کہنا ہے کہ پاکستان پر اتنے بے شرم اور بھوکے پہلے کبھی مسلط نہیں کئے گئے!

    عمران خان کی گرفتاری کو اعلیٰ عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان 

    عمران خان کی گرفتاری کیسے ہوئی؟ 

    چئیرمین پی ٹی آئی کا صادق اور امین ہونے کا سرٹیفیکیٹ جعلی ثابت ہوگیا

    پیپلز پارٹی کسی کی گرفتاری پر جشن نہیں مناتی

    عمران خان کی سزا کے خلاف اپیل اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت کے لیے مقرر

  • میرے مؤقف کی تصدیق ہوئی،عمران خان کو سزا پر عمر فاروق ظہور کا ردعمل

    میرے مؤقف کی تصدیق ہوئی،عمران خان کو سزا پر عمر فاروق ظہور کا ردعمل

    تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں عدالت کی جانب سے تین سال کی سزا سنا ئے جانے پر توشہ خانہ کی گھڑی خریدنے والے عمر فاروق ظہور کا ردعمل آیا ہے،

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے عمرفاروق ظہور کا کہنا تھا کہ الحمداللہ میں درست ثابت ہو گیا ،عمران خان کرپشن کے مرتکب قرار پائے عدالت نے میرا مؤقف درست تسلیم کر لیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے 20 لاکھ ڈالرز میں مجھے گھڑی فروخت کی عدالت نے میرا مؤقف درست تسلیم کر لیا کہ گھڑی فرح گوگی کے ذریعے دبئی میں بیچی گئی عدالت اور شواہد سے میرے مؤقف کی تصدیق ہوئی .

    واضح رہے کہ توشہ خان کے حوالہ سے عمر فاروق ظہور کا کہنا تھا کہ میں نے دبئی میں ایک لین دین کے دوران سابق وزیر اعظم عمران خان کی توشہ خانہ کی قیمتی گراف گھڑی فرح خان سے تقریباً 2 ملین ڈالرز میں خریدی تھی جب فرح میرے پاس آئی تو انہوں نے مجھے ایک خاص گھڑی دکھائی جسے دیکھ کر میں حیران ہوگیا جبکہ ان سے کہا کہ میں اسے چیک کروا لوں اور جب مارکیٹ لے گیا تو انہوں نے دیکھتے ہی حیرانی ظاہر کی کہ یہ گھڑی آپ کے پاس کیسے آئی کیونکہ یہ تو سعودی شہزادہ نے دو ٹکڑے بنوائے تھے خصوصی طور پر تو خیر انہوں نے مجھے کہا کہ آپ کو اگر ملتی ہے تو لے لو پھر میں نے ساڑھے سات ملین درہم میں یہ گھڑی خرید لی. ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ صاحبہ (فرح گوگی) پیسے لیکر چلی گئیں اور پھر کچھ عرصے بعد میرے خلاف پاکستان میں وارداتیں شروع ہوگئیں، کیونکہ اس وقت کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے پہلے مجھ سے ناجائز فرمائشیں کی لیکن جب انہیں منع کیا گیا تو انہوں نے جھوٹے مقدمات بنوا دیئے، جبکہ میری سابقہ اہلیہ کے ساتھ مل کر میرے بچوں کے میرے خلاف جھوٹے مقدمات قائم کروا دیئے، اور پھر مجھے انٹرپول پر ڈال دیا جبکہ بچوں کو کہا گیا وہ گم شدہ ہیں جبکہ یہ سب حقیقت نہ تھا.

    واضح رہے کہ عمران خان کو عدالتی فیصلے کے بعد گرفتار کر لیا گیا ہے، توشہ خانہ کیس ،عمران خان کو نااہل کردیا گیا عدالت نے عمران خان کو تین سال قید ہی سزا سنا دی عدالت نے ایک لاکھ جرمانہ بھی کر دیا، عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ملزم نے جان بوجھ کر الیکشن کمیشن میں جھوٹی تفصیلات دیں، ملزم کو الیکشن ایکٹ کی سیکشن 174 کے تحت 3 سال قید کی سزا سنائی جاتی ہے

    قیام پاکستان سے اب تک توشہ خانہ کے تحائف کی تفصیلات کا ریکارڈ عدالت میں پیش

    نیب ٹیم توشہ خانہ کی گھڑی کی تحقیقات کے لئے یو اے ای پہنچ گئی، 

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے

    بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات

    10جولائی تک فیصلہ کرنا ہے،آپ کو 7 اور 8 جولائی کے دو دن دیئے جا رہے ہیں 

    آپ یہ کہہ رہے ہیں کہ روزانہ کی بنیاد پر جج جو کیس سن رہے ہیں وہ جانبداری ہے ؟

    آج پاکستان کی تاریخ کا اہم ترین دن ہے،

    عمران خان کی گرفتاری کو اعلیٰ عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان 

  • عمران خان سے گھڑی خریدنے والےعمر فاروق عدالت میں پیشی کیلئے تیار

    عمران خان سے گھڑی خریدنے والےعمر فاروق عدالت میں پیشی کیلئے تیار

    سابق وزیراعظم عمران خان سے خانہ کعبہ کے ماڈل والی گھڑی خریدنے والےعمر فاروق عدالت میں پیشی کے لیے تیار ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: نجی ٹی وی کے پروگرام میں گھڑی خریدنے کے دعوے دار عمر فاروق نے کہا کہ اس کیس میں گواہی کے لیے انہیں عدالت نے طلب کیا تو وہ پیش ہوں گے،اس وقت کے مشیر شہزاد اکبر نے رابطہ کیا اور فرح گوگی یہ گھڑی لے کر ان کے پاس آئيں، جب تصدیق کے لیے متعلقہ برانڈ کے شو روم سے رابطہ کیا تو وہاں سے پتا چلا کہ یہ اصلی گھڑی ہے جو سعودی فرمانروا نے آرڈر پر بنوائی تھی۔

    واضح رہے کہ عمر فاروق ظہور نے انکشاف کیا تھا کہ میں نے دبئی میں ایک لین دین کے دوران سابق وزیر اعظم عمران خان کی توشہ خانہ کی قیمتی گراف گھڑی، (وہ مشہور گھڑی جو سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے عمران خان کو تحفے میں دی تھی) فرح خان سے تقریباً 2 ملین ڈالرز میں خریدی تھی۔

    ترکیہ میں سویڈن کے اعزازی قونصل خانے پرفائرنگ،عملے کی خاتون شدید زخمی

    ان کا کہنا تھا کہ میں نے یہ قیمتی گھڑی فخر کے ساتھ خریدی تھی کیوں کہ یہ دنیا کا واحد ٹکڑا ہے جس پر ہمارے مقدس خانہ کعبہ کی تصویر ہے، بطور پاکستانی یہ گھڑی میرے لیے کسی کوہ نور کے ہیرے کی طرح قیمتی اور منفرد تھی اور جب مجھے یہ پتہ چلا یہ گھڑی فروخت کیلئے دستیاب ہے تو میں کسی صورت اس موقع کو گنوانا نہیں چاہتا تھا کیوں کہ جس طرح بذریعہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز دبئی کی مارکیٹس میں اس گھڑی کی مارکیٹنگ کی گئی تھی اس کے لیے مجھے خدشہ تھا کہ یہ گھڑی غلط ہاتھوں میں بھی جا سکتی ہے-

    عمر فاروق ظہور نے کہا تھا کہ میں نے یہ گھڑی اس کے وقار اور انفرادیت کی وجہ سے خریدی، یہ ایک محدود ایڈیشن ہے اور یہ گھڑی دنیا کا واحد ٹکڑا ہے جس میں ہمارے مقدس خانہ کعبہ کی تصویر موجود ہے، میں اپنے پاس اس گھڑی کی موجودگی کے باعث خود کو دنیا کا خوش قسمت ترین آدمی سمجھتا ہوں کیوں کہ اس میں ایک روحانی عنصر ہے-

    شیریں مزاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر نوٹس جاری

    انہوں نے کہا کہ میں نے گھڑی کو پوری قوم کی قیمتی ملکیت بنانے کا تصور کیا لیکن ایسا نہیں ہو سکا،جب میں نے دبئی مال میں گراف شاپ پر گھڑی دیکھی اور اس کی صداقت کا جائزہ لیا تو میں سوچ میں پڑ گیا کہ ایک پاکستانی وزیر اعظم یا پھر کوئی حکومت ایسا قیمتی تحفہ کیوں فروخت کرتا چاہتی ہے؟ ایسی گھڑی جس کی قیمت کے ساتھ انتہائی مذہبی اور جذباتی قدر بھی جڑی ہو جبکہ سابق وزیراعظم عمران خان ہمیشہ ریاست مدینہ کی بات کرتے ہیں تو وہ بالاخر اتنا قیمتی ٹکڑا کیسے چھوڑ سکتے ہیں ایک عام پاکستانی اور سعودی عرب کے لیے بطور اظہار تشکر اگر مجھے موقع ملا تو میں یہ گھڑی اس کے حقیقی مالک کو واپس کرنا چاہوں گا تاکہ یہ تنازع ہمیشہ کے لیے ختم ہو جائے،’میں ساری عمر اس مقدس گھڑی کا مالک ہونے پر فخر محسوس کروں گا لیکن اگر اسے واپس کرنے سے یہ تنازع ختم ہو جاتا ہے اورپاک سعودیہ تعلقات میں مدد ملتی ہے تو مجھے اس میں کوئی حرج نہیں۔

    وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ عراق پہنچ گئے

  • گھڑی کی جعلی رسید،کیسز دوسری عدالت منتقل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

    گھڑی کی جعلی رسید،کیسز دوسری عدالت منتقل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

    توشہ خانہ کی گھڑی فروخت کر کے جعلی رسید بنانے کا کیس ،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کی جانب سے کیس دوسری کورٹ منتقل کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی ,اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواستوں پر سماعت کی،بشری بی بی کے وکیل شیر افضل مروت نے دلائل دیئے

    نو مئی کے واقعات سے متعلق چھ مقدمات میں ضمانت کیسز دوسری عدالت کو منتقل کرنے کی درخواست ہر اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی، شیر افضل مروت ایڈووکیٹ نے کہا کہ یہ تمام درخواستیں ایک ہی جج صاحب کے پاس زیر سماعت ہیں،یہ کیسز آج بھی سماعت کے لیے مقرر ہیں،عدالت سے حکم امتناع جاری کرنے کی استدعا ہے، دوسری عدالت کو کیس منتقل کردیں، ہم جا کر دلائل دے دیتے ہیں ،ٹرائل کورٹ نے 9 مئی واقعات کے بعد درج مقدمہ میں بھی شریک ملزمان کی ضمانت خارج کی، یہ تنصیبات پر حملے کا نہیں بلکہ سڑک بلاک کرنے کا کیس تھا، ٹرائل کورٹ نے پارٹی قیادت کو کارکنوں کے اقدام کا ذمہ دار قرار دیدیا،

    سات مقدمات دوسری عدالت کو منتقل کرنے کی درخواستوں پر بھی فیصلہ محفوظ کر لیا گیا،چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی درخواستیں قابلِ سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا گیا

    چیئرمین پی ٹی آئی نے 9 مئی واقعات کے بعد درج مقدمات میں کیسز دوسری عدالت منتقل کرنے کی درخواست دائر کی ،چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی نے جعل سازی کے مقدمہ میں بھی عدالت تبدیلی کی استدعا کر رکھی ہے

    190 ملین پاؤنڈزسکینڈل میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی نے خود فائدہ اٹھایا

    باغی ٹی وی کی جانب سے بہترین کارکردگی پر ٹیم کو اعزازی شیلڈ دی گئیں،

    مولانا طارق جمیل کے اکاؤنٹ میں اربوں کہاں سے آئے؟ مولانا طارق جمیل کا خصوصی انٹرویو

    مولانا طارق جمیل کے چاہنے والوں کیلئے اچھی خبر، مولانا کا سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان سے رابطہ

     نیب نے بشری بی بی کو کیس میں گواہ بنانے کا فیصلہ کر لیا،

    عمران خان اور انکی اہلیہ بشری بی بی پر ایک اور مقدمہ درج 

  • 110 سال قبل ڈوبنے والے ٹائی ٹینک جہاز سے ملنی والی گھڑی 98 ہزار پاؤنڈز میں نیلام

    110 سال قبل ڈوبنے والے ٹائی ٹینک جہاز سے ملنی والی گھڑی 98 ہزار پاؤنڈز میں نیلام

    بحری جہاز ٹائی ٹینک کے ڈوبنے کے 110 سال بعد اس سے ملنے والی ایک پوسٹل کلرک کی گھڑی برطانیہ میں نیلام کردی گئی۔

    باغی ٹی وی : برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق یہ پاکٹ واچ ٹائی ٹینک میں ہلاک ہونے والے پوسٹل کلرک آسکر اسکاٹ ووڈی کی تھی جسے 98 ہزار پاؤنڈز ( یعنی ڈھائی کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) میں نیلام کیا گیا۔

    14 اپریل 1912 میں جب بحرِ اوقیانوس میں ٹائی ٹینک ڈوبا تو یہ گھڑی پانی میں جا کر جم گئی تھی جسے بعد میں نکال کر آسکر کی اہلیہ کو دی گئی سنیچر کو یہ گھڑی ڈیوائزس شہر کے نیلام گھر ہنری الڈریج اینڈ سنز کی جانب سے فروخت کی گئی۔ جہاں جہاز سے جڑی دیگر اشیا کی بھی نیلامی ہوئی۔

    فرسٹ کلاس مسافروں کی فہرست

    رپورٹس کے مطابق برطانیہ میں نیلامی کے موقع پرٹائی ٹینک جہاز سے جڑی دیگر اشیا کی بھی نیلامی کی گئی۔جس میں جہاز کے فرسٹ کلاس کا مینیو 50 ہزار پاؤنڈز(ایک کروڑ33 لاکھ 33ہزار674 روپے) میں فروخت ہوا اس کے علاوہ فرسٹ کلاس مسافروں کی فہرست 41 ہزار پاؤنڈز(ایک کروڑ 9 لاکھ 32 ہزار 643 روپے) ،میٹھے کی ایک پلیٹ 20 ہزار پاؤنڈزاور ایک ریسٹورنٹ کا مینیو 23 ہزار پاؤنڈز میں بیچا گیا۔

    جہاز کے فرسٹ کلاس کا مینیو

    جبکہ 2017 میں بحری جہاز ٹائی ٹینک کی فرسٹ کلاس کی ایک ہوسٹس کا فر کوٹ ڈیڑھ لاکھ پاؤنڈز میں فرسٹ کلاس میں سفر کرنے والے مسافر کی جیب سے ملنے والا خط ایک کروڑ 66 لاکھ روپے میں نیلام کیا گیا تھا حادثے کا شکار ہونے والے مسافر نے یہ خط 13 اپریل کو اپنی والدہ کے نام لکها تها جس میں کہا گیا تھا کہ اگر سب ٹهیک رہا تو ہم بدھ کی صبح نیویارک پہنچ جائیں گے لیکن بد قسمت جہاز 14 اپریل 1912 کو ڈوب گیا۔

    واضح رہےکہ 10اپریل1912 میں تاریخی سفر کا آغاز کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا بحری جہاز ایک برفانی تودے سے ٹکرا کر حادثے کا شکار ہوگیا تھا ٹائی ٹینک حادثے میں 1500 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے اس جہاز میں سوار15سو سے زائد مسافروں کے زیرِ استعمال رہنے والی کئی اشیاء ملبے سے نکالی جاچکی ہیں جن میں پرفیوم کی بوتلیں،موسیقی کے آلات،چینی کی پلیٹ،انتباہ کرنے والی گھنٹی،ٹوٹی پھوٹی کھڑکی،سونے کے چمچے،چمڑے کا جوتااورہیٹ کے ساتھ ساتھ کپڑوں پر لگائی جانے والی چٹکیاں شامل ہیں۔

  • بیرون ملک سمگلنگ، فرح گوگی نے کیا پرائیویٹ جیٹ کا استعمال۔نہیں رکھا گیا ریکارڈ، تحقیقات کا آغاز

    بیرون ملک سمگلنگ، فرح گوگی نے کیا پرائیویٹ جیٹ کا استعمال۔نہیں رکھا گیا ریکارڈ، تحقیقات کا آغاز

    لاہور:فرح گوگی کے نئے کارنامے سامنے آ گئے۔ ریاست مدینہ کے دعویدار عمران خان کی فرنٹ مین فرح گوگی نے کیسے کرپشن کی سمگلنگ کیسے ہوئی ہر روز نئی چیزیں سامنے آ رہی ہین اب انکشاف ہوا ہے کہ فرح گوگی نے پرائیویٹ جیٹ سے سمگلنگ کی پاکستان سے جب نکلتے تو امیگریشن نہیں کرواتے تھے پاکستان میں اسکا کوئی ریکارڈ نہیں لیکن دبئی میں امیگریشن کا ریکارڈ موجود ہے۔ جن لوگوں کے جہاز یہ استعمال کرتے تھے انکے خلاف بھی تحقیقات ہوں گی ۔ حکومت پاکستان نے دبئی سے رابطہ کر کے فرح گوگی ہے امیگریشن کا ریکارڈ نکلوا لیا ہے اور اسکی پاکستان میں معاونت کرنے والوں کے خلاف بھی انکوائری شروع ہو چکی ہے فرح گوگی نے 2018 سے 2022 کے درمیانی عرصے میں سمگلنگ کی۔

    عمران خان کی اہلیہ کی ایک معتمد دوست فرح گوگی نے پاکستان سے باہردولت لے جانے کےلیے پرائیویٹ جہازوں کا استعمال کیاہے عمران خان کو سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملنے والے تحائف کی دبئی میں فروخت سے ملنے والی رقم کو ایک پرائیویٹ جہاز کے ذریعے پاکستان منتقل کرنے کے بعد وزیراعظم ہاؤس پہنچا دیا گیا تھا۔ جس جہاز کے ذریعے دبئی سے پاکستان رقم منتقل کی گئی وہ عمران کے ایک بہت قریبی ارب پتی بزنس مین کی ملکیت ہے۔

    فرح گوگی جب پاکستان سے جاتی تجی تو یہاں بغیر امیگریشن کے جاتے تھے ، اورجوسرکاری حکام اس میں تعاون کرتے رہے وہ بھی دھر لیےجائیں گے اور اس کے ساتھ ساتھ وہ لوگ جنہوں نے جہاز دیئے تھے ان سے بھی انکوائری ہوگی

    اس حوالے سے ایف آئی اے نے پاکستان سے باہر جانے والی پروازوں کا سارا ڈیٹا اکٹھا کرلیا ہے اور بہت جلد فرح گوگی اور اس کے دیگر ساتھیوں کے خلاف انکوائری شروع ہونے والی ہے ،

    یاد رہے کہ چند دن پہلے ن لیگ کے رہنما عطا تارڑ بھی یہ کہہ چکے ہیں‌کہ بہت جلد فرح گوگی کے خلاف گھیرا تنگ کیا جائے گا اور اس کے خلاف پاکستان سےباہر دولت لے جانے کے حوالے سے تفتیش کی جائے گی ، جس کے لیے ایف آئی اے نے ہوم ورک مکمل کرلیا ہے

    مبینہ اطلاعات کے مطابق فرح گوگی نے پاکستان سے باہرپیسہ لےجانے کےلیے عمران خان کے ایک قریبی دوست کا پرائیویٹ جہاز استعمال کیا ہے اور فرح گوگی پاکستان سے جہاز بھر بھر کرپیسے باہر دوبئی میں لے کر گئی ہے،جس کی تحقیقات بہت ضروری ہیں‌

    یہ بھی یاد رہے کہ اس سے قبل حامد میر بھی یہ انکشاف کرچکے ہیں کہ پہلے کیش سے بھرے بیگز ایک نجی جہاز کے ذریعے پاکستان لائے گئے اور پھر وزیراعظم ہاؤس پہنچا دیے گئے۔ حامد میر نے کہا کہ ’یہ بات قابل ہضم نہیں ہے کہ اتنی بھاری رقم وہیں رہ گئی اور فرح گوگی نے استعمال کر لی،

    انہوں نے کہا کہ میری انفارمیشن کے مطابق وہ پیسے عمران خان کے ایک بہت قریبی بزنس مین کے نجی جہاز میں اسلام آباد لائے گئے اور تب کے وزیر اعظم عمران خان کو پہنچائے گئے، حامد میر نے کہا کہ عمران خود بتا چکے ہیں کہ انہوں نے توشہ خانہ کے تحائف بیچنے کے بعد حاصل ہونے والی رقم سے بنی گالہ کی سڑکیں ٹھیک کروائی تھیں، لہذا صاف ظاہر ہے کہ وہ رقم پاکستان لائی گئی تھی۔ انکا کہنا تھا کہ کیش کی صورت میں باہر سے لائی جانے والی غیر ملکی کرنسی کو بلیو ایریا کے منی چینجر سے روپوں میں ایکسچینج کروایا گیا ہو گا، اور اسی سے سڑک بنوائی گئی ہو گی لیکن عوام پہلے ساری حقیقت کو ضرور جاننا چاہتے ہیں

    یہ بھی یاد رہے کہ فرح گوگی کواس سلسلے میں جس بڑی شخصیت نے سپورٹ کیا وہ سلمان اقبال ہیں جن کے بارے میں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ سلمان اقبال نے فرح گوگی کو ملک سے پیسے باہر بھیجنےکے لیے ایک سہولت کار کا کردارادا کیا اوراس سلسلے میں امیگریشن اور دیگر متعلقہ معاملات کے حل کے لیے سلمان اقبال کی بہت سی خدمات ہیں، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ادارے سلمان اقبال سےبھی تحقیقات کریں گے

     

    پاک فوج ملکی سلامتی کی ضامن۔ شہدا کی قربانیوں پر فخر
    پاکستانی طلبا و طالبات نے 14 ممکنہ نئے سیارچے دریافت کرلیے
    ہمت ہے تو کھرا سچ کا جواب دو، پروپیگنڈہ مبشر لقمان کو سچ بولنے سے نہیں روک سکتا

  • تحفہ کو عزت سمجھ کر رکھا جاتا مگر عمران نے اس عزت کو بیچ دیا

    تحفہ کو عزت سمجھ کر رکھا جاتا مگر عمران نے اس عزت کو بیچ دیا

    گزشتہ دنوں سرکاری تحقیقات میں معلوم ہوا تھا کہ سابق وزیر اعظم اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے مزید تین گھڑیاں جن کی مالیت 154 ملین بنتی ہے بھی بطور وزیر اعظم بیچی تھیں اور یہ گھڑیاں انہیں بیرون ممالک سے تحفوں میں ملی تھیں۔
    گھڑیاں بیچنے کا اسکینڈل سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پرایک طرف عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا تو دوسری طرف ان کا دفاع کرنے والے بھی کم نہیں ہیں تاہم واضح رہے توشہ خانہ میں مقرر کردہ رقم دے کر کوئی چیز خرید کر بیچنا قانونی طور پر ناجائز نہیں ہے البتہ بعض لوگ اسے غیر اخلاقی حرکت ضرور سمجھتے ہیں اور وہ اس کی دلیل  یہ دیتے ہیں کہ خیر سگالی کیلئے دیئے گئے تحفہ کو بیچنا ایک غیر سنجیدہ اور غیر اخلاقی حرکت ہے لیکن عمران خان کے حامی کہتے ہیں کہ جنہوں نے پورا ملک لوٹا وہ بڑے چور ہیں یا جس نے ناجائز کام کئے بغیر اپنے تحفے بیچے؟

    دی نیوز تحقیقاتی صحافی عمر چیمہ عمران خان کے گھڑیاں بیچنے کے عمل پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ: "‏ایک شخص نے گھڑیاں بیچ دیں اور اسکے حواری کہتے ہیں کہ اسے پیسے کا لالچ نہیں تو پھر کیا یہ عادتاً سب کچھ کیا ہے؟”

    سید طہ عارف نے عمر چیمہ کو ردعمل دیتے ہوئے کہا: ‏وہ شخص گھڑیاں بیچ کر بھی ٣۔۵ سالہ حکومت میں اپنی جائیداد میں اضافے کی بجائے کمی کے ساتھ گیا۔

    مزید کہتے ہیں کہ: "لالچ پیسہ جمع کرنے کیلئے ہوتی ہے نہ کہ عوام پر خرچ کرنے کیلئے۔ ہاں جی، عادتا” کیا، کیونکہ عمران خان کو  قوم کا درد محسوس کرنے کی عادت ہے”

    فخر درانی ایک سوال پر اپنی بات کا اختتام کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ: عمران خان کے نام پر گھڑی بیچنےکی رسید، زرا سوچیں اس لمحے کو جس وقت اس گھڑی کے بارے ایک ملک کا وزیراعظم کسی دوکاندارسے کہے میں نے تحفے والی یہ گھڑی بیچنی ہے آپ خریدیں گے؟ ایک عام آدمی کو بھی کوئی تحفہ ملےتو وہ اسےعزت سمجھ کر کبھی بیچنے کا نہیں سوچتا لیکن اتنے بڑےعہدے پر رہ کر کوئی ایسا کیسےکرسکتا ہے؟


    ایک سید نامی صارف نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ: بھوک سب کچھ کروا دیتی ہے یا پھرقرض اتارنے کے لئے سب کچھ داؤ پر لگا دیا جاتاہے.
    انہوں نے مزید کہا کہ: عمران خان نے مُلک کا قرض تو نہیں اُتارا بس مانیکا کا قرض اتارنے کے چکر میں حکومت اور اپنی عزت داؤ پر لگا دی.

  • توشہ خانہ: عمران کی طرف سے 154 ملین  مالیت کی گھڑیاں فروخت کرنے کا انکشاف

    توشہ خانہ: عمران کی طرف سے 154 ملین مالیت کی گھڑیاں فروخت کرنے کا انکشاف

    سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اسلام آباد کے ایک مقامی گھڑی ڈیلر کوتوشہ خانہ سے تین گھڑیاں فروخت کیں تھی جن کی مجموعی مالیت 154 ملین روپے سے زائد بنتی ہے۔

    معروف صحافی انصار عباسی کے بیٹے اور دی نیوز کے صحافی قاسم عباسی نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ: ایک سرکاری انکوائری کے مطابق عمران خان نے تین نایاب کلاس گھڑیوں کو بیچ کر ان سے لاکھوں کمائے جو انہیں غیر ملکی معززین نے تحفے میں دی تھیں۔

    دی نیوز اور جنگ میں شائع خبر میں وضاحت کی گئی ہے کہ: یہ تینوں گھڑیاں ان کے علاوہ ہیں جو پہلے میڈیا میں رپورٹ ہوئی تھیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ مہنگی ترین گھڑی، جس کی مالیت 101 ملین روپے سے زائد ہے، اس وقت کے وزیر اعظم نے اس کی قیمت کے 20 فیصد پر برقرار رکھی جب ان کی حکومت نے توشہ خانہ کے قوانین میں ترمیم کی تھی اور توشہ خانہ تحفہ برقرار رکھنے کی قیمت کو اس کی اصل قیمت کے 50 فیصد پر طے کیا تھا۔

    دستیاب دستاویزات اور فروخت کی رسیدیں ظاہر کرتی ہیں کہ اس سے بھی اہم بات یہ ہے کہ توشہ خانہ سے تحفے میں دی گئی نایاب گھڑیاں اپنے وسائل سے خریدنے کے بجائے خان نے پہلے وہ تین گھڑیاں فروخت کیں اور پھر ہر ایک کا 20 فیصد سرکاری خزانے میں جمع کرایا۔ بظاہر یہ تحائف توشہ خانہ میں کبھی جمع نہیں ہوئے جیساکہ کسی بھی سرکاری عہدیدار کو ملنے والے تحائف کی فوری اطلاع دی جانی چاہئے تاکہ اس کی قیمت کا اندازہ لگایا جائے جس کے بعد وصول کنندہ مخصوص رقم جمع کراتا ہے اگر وہ اسے رکھنا چاہتا ہے۔

    دی نیوز کے مطابق انکے پاس دستیاب توشہ خانہ دستاویزات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ان تینوں مہنگے تحائف کی فروخت سے مجموعی طور پر خان نے 36 ملین روپے کمائے۔

    مشرق وسطیٰ کے اعلیٰ معزز کی جانب سے تحفے میں دی گئی گھڑی کی فروخت سے حقیقی منافع کمایا گیا۔ یہ ایک انتہائی مہنگی گھڑی تھی جس کی سرکاری طور پر قیمت 101 ملین روپے بتائی گئی۔

    دلچسپ بات یہ ہے کہ سابق وزیراعظم نے اسے تقریباً آدھی قیمت پر 51 ملین روپے میں فروخت کرنے کا اعلان کیا ہے۔
    خان نے قیمت کے 20 فیصد کے طور پر 20 ملین روپے سرکاری خزانے میں جمع کرائے، اس طرح صرف اس ایک گھڑی کی فروخت سے مجموعی طور پر 31 ملین کا منافع ہوا۔

    اس سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ گھڑی اس کی اصل قیمت سے آدھی قیمت پر فروخت ہوئی۔
    یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ گھڑی 22 جنوری 2019 کو فروخت ہوئی تھی جس کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی اس وقت کی حکومت نے توشہ خانہ کے قوانین میں ترمیم کی اور کسی بھی تحفے کی قیمت کو اس کی تخمینہ شدہ قیمت کے 20 فیصد سے 50 فیصد پر برقرار رکھا۔

    خلیجی جزیرے کے شاہی خاندان کے فرد کی جانب سے تحفے میں دی گئی رولیکس پلاٹینم گھڑی عمران خان نے 52 لاکھ روپے میں فروخت کی۔

    توشہ خانہ کے قواعد کے مطابق اس مہنگے تحفے کا تخمینہ سرکاری جائزہ کاروں نے 38 لاکھ روپے میں لگایا۔ عمران خان نے 7 لاکھ 54 ہزار روپے مالیت کا 20 فیصد سرکاری خزانے میں جمع کرایا، اس طرح اس گھڑی کو بیچ کر تقریباً 45 لاکھ روپے کا منافع کمایا۔

    یہ گھڑی انہیں تحفے میں دیے جانے کے دو ماہ بعد نومبر 2018 میں فروخت ہوئی تھی۔

    اسی خلیجی جزیرے کے ایک معزز شخص کی جانب سے تحفے میں دی گئی ایک اور رولیکس واچ سابق وزیراعظم نے 18 لاکھ روپے میں فروخت کی۔ اس گھڑی کی سرکاری قیمت 15 لاکھ روپے بتائی گئی۔ سابق وزیراعظم نے 2 لاکھ 94 ہزار روپے ادا کیے، اس طرح اس ڈیل سے مزید 15 لاکھ روپے کا فائدہ ہوا۔

    یہ تمام تحائف جناح مارکیٹ F-7 اسلام آباد میں ایک مہنگی گھڑی کے ڈیلر کو فروخت کیے گئے۔ ریکارڈ میں ان لگژری تین گھڑیوں کی تصاویر کے ساتھ فروخت کی رسیدیں بھی موجود ہیں۔

    یاد رہے کہ خبرنگار کی جانب سے فواد چوہدری اور شہباز گل سے اس معاملے پر ان کا موقف جاننے کے لیے رابطہ کیا گیا تھالیکن کالز اور میسجز کے باوجود کسی نے کوئی جواب نہیں دیا۔

    تاہم توشہ خانہ تنازع پر ردعمل دیتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ یہ ان کے تحفے ہیں، اس لیے یہ ان کی مرضی ہے کہ انہیں رکھنا ہے یا نہیں۔

    چیئرمین پی ٹی آئی نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران کہا کہ میرا تحفہ، میری مرضی۔

    یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان نے اپنے دور حکومت میں دبئی میں 140 ملین روپے کے توشہ خانہ کے تحفے فروخت کئے۔

  • توشہ خانہ تحائف، درجنوں سونے کے سکے اور بہت کچھ، عمران خان پھنس گئے

    توشہ خانہ تحائف، درجنوں سونے کے سکے اور بہت کچھ، عمران خان پھنس گئے

    توشہ خانہ تحائف، درجنوں سونے کے سکے اور بہت کچھ، عمران خان پھنس گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے توشہ خانہ سے وصول تحائف پر بحث جاری ہے اور حکومت میں آنے والی جماعتیں توشہ خانہ کے معاملے کو زیادہ نمایاں کر کے پیش کر رہی ہے، وزیراعظم شہباز شریف بھی توشہ خانہ کے تحائف کے بارے میں بولے ہیں تو مریم نواز بھی چپ نہیں ہیں، توشہ خانہ کے تحائف کے حوالہ سے آئے روز نئے انکشافات سامنے آ رہے ہیں

    مقامی اخبار نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کو حکومت کے دوران عالمی رہنماﺅں نے 14 کروڑ روپے مالیت کے 58 تحفے دیئے جسے انہوں نے معمولی رقم ادا کرنے کے بعد یا کوئی ادائیگی کیے بغیر ہی اپنے پاس رکھ لیے

    دوسری جانب احمد نورانی نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی حکومت کے دوران ملنے والے 112 تحائف کم قیمت پر اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔مقامی اخبار "جنگ نیوز "میں سینئر صحافی عمر چیمہ کی رپورٹ شائع ہوئی ہے ، جس میں کہا گیاہے کہ 14 کروڑ روپے مالیت کے تحفوں کے عوض صرف 3 کروڑ80 لاکھ روپے ادا کیے گئے جبکہ دیگر تحائف کوئی رقم ادا کیے بغیر ہی رکھ لیے۔ سب سے مہنگا تحفہ انہیں اس وقت ملا جب اگست 2018 میں عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔

    اس میں ساڑھے 8 کروڑ روپے کی گراف واچ تھی جو انہیں 56 لاکھ روپے سے زائد کی کف لنک، 15 لاکھ روپے کے قلم اور 87 لاکھ روپے سے زائد کی انگوٹھی کے ساتھ ملی تھی۔ قیمتوں کا یہ تعین ایولیوشن کمیٹی نے کیا تھا جو عمران خان نے خود ہی تشکیل دی تھی۔

    یہ تمام تحائف جن کی مالیت 10 کروڑ روپے کے قریب تھی اور عمران خان نے ستمبر 2018ءمیں متعین کردہ رقم کا صرف 20 فیصد یعنی 2 کروڑ روپے ادا کرکے اپنے پاس رکھ لیے۔ وزیراعظم شہباز شریف کا الزام ہے کہ ان تحائف کو بعد میں دبئی میں 155 ملین (15 کروڑ 50 لاکھ) روپے میں فروخت کر دیا گیا۔ یہ دیکھنا باقی ہے کہ ان تحائف کی رقم کس نے ادا کی تھی اور کیا عمران خان نے کیپیٹل گین ٹیکس ادا کیا تھا یا نہیں۔ قواعد و ضوابط کے مطابق، دنیا کے کسی لیڈر کی طرف سے سرکاری عہدیدار کو ملنے والا تحفہ توشہ خانے میں جمع کر دیا جاتا ہے۔

    دوسری جانب توشہ خانہ کے معاملے میں سینئر صحافی احمد نورانی نے بھی تفصیلات ٹویٹر پر جاری کیں ہیں جس میں عمران خان کی جانب سے لیے گئے تحائف کی فہرست شامل ہے جو کہ” فیکٹ فوکس” کے ایڈیٹر عثمان منظورکی خبر سے لی گئی ہیں ۔ انہوں نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”ایک گھڑی نہیں، 7 گھڑیاں، 1 ہار نہیں بہت سے ہار، ہیروں کی ایک چین نہیں بہت سی چینز،” فیکٹ فوکس’ کے ایڈیٹر عثمان منظور کی خبر کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور بشری ٰبی بی پاکستان کوملنے والے 112کے 112 قیمتی تحائف معمولی رقم دے کراپنے ساتھ لے گئے۔

    https://twitter.com/Ahmad_Noorani/status/1515203159135821831

    صحافی غریدہ فاروقی کا کہنا ہے کہ توشہ خانہ چوری سکینڈل؛ ROLEX گھڑی قیمت 4,850000روپے؛ سونے کا قلم بیش قیمت جواہرات سے جڑا ہوا قیمت 95لاکھ روپے؛ سونے کے کَف لنکس قیمت 1,35000ہزار روپے؛ بیش قیمت تسبیح قیمت 2,05000روپے اور درجنوں سونے کے سَکّے عمران خان/بشری بی بی کیطرف سے توشہ خانہ سے غیرقانونی چوری شدہ ہیں۔

    وزیراعظم شہباز شریف سے سوال کیا گیا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کا توشہ خانہ کیس نیب کو بھیجا جائے گا۔ جس کا جواب دیتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سب قانون کے مطابق ہوگا۔

    قبل ازیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان نے گھڑی اور ہار پہلے خریدے ،پھر بیچ دئیے اصل کہانی نہیں۔عمران نے وہ گھڑی اور ہار کتنے میں حکومت سے خریدے اور کتنے میں بازار میں بیچ دیے اصل کہانی ہے ۔اور وہ تحائف خریدنے کے لیے اس کے پاس پیسے کہاں سے آئے اصل سوال ہے کیونکہ وزیراعظم کی تنخواہ کے علاوہ اسکا کوئی ذریعہ آمدن نہیں

    توشہ خانہ کیس، کون سا بیش قیمت تحفہ کتنے میں اور کس نے خریدا؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

    نواز شریف کی بیماری کا علاج جیل میں نہیں ہو سکتا، ڈاکٹر کا انکشاف

    توشہ خانہ کے سرکاری تحائف کی خفیہ نیلامی،عدالت نے بڑا حکم دے دیا

    تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کا کہنا ہے کہ کسی دوسرے ملک نے گھڑی تحفے میں دی عمران خان نے حکومت سے خرید کر بیچ دی اس میں جرم کیا ہے،

    سینیٹر پرویزرشید کا کہنا تھا کہ عمران خان کے اعتراف جرائم کی پہلی قسط سے ہی یہ اندازہ فرمائیں کہ جو عمران خان برادرممالک سے ملنے والے تحائف بھی بازار میں بیچ کھاۓ اُسے پاکستان کی آزادی و خود مختاری اور عزت و وقار کا محافظ قرار دینا بذات خود کتنا بڑا جُرم ہے۔

    مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ملک پر 4 سالوں سے مسلط ٹولہ عوام کو بے وقوف بناتارہا،عوام سے صرف اور صرف جھوٹ بولاگیا،کہا گیا گھڑی تحفے میں ملی اور ہم نے بیچ دی تو کیا ہوا،یہ لوگ ملک کے اثاثے بیچنے میں ملوث ہیں،آپ کو گھڑی ،کفلنگ اورانگوٹھیاں ملی،یہ تمام چیزیں14کروڑ مالیت کی تھیں،2کروڑ جمع کرائے گئے،کفلنگ ، گھڑی اور انگوٹھی انہوں نے 18کروڑ روپے میں فروخت کیں، ایک گولڈ پلیٹڈ کلاشنکوف بھی غائب ہے جو جلد بنی گالہ سے برآمد ہوگی

    جعلی ادویات بنانے اور فروخت کرنے والوں کو سزائے موت ہونی چاہیے، چیف جسٹس

    وزیراعظم کی رہائشگاہ بنی گالہ کے قریب کسی بھی وقت بڑے خونی تصادم کا خطرہ

    مارگلہ کے پہاڑوں پر قبضہ،درختوں کی کٹائی جاری ،ادارے بنے خاموش تماشائی

    سپریم کورٹ کا مارگلہ ہلز میں مونال ریسٹورنٹ کے حوالہ سے بڑا حکم

    مارگلہ ہلز ، درختوں کی غیرقانونی کٹائی ،وزارت موسمیاتی تبدیلی کا بھی ایکشن

    حکومت دیگر ممالک سے ملنے والے تحائف نہ بتا کر کیوں شرمندہ ہورہی؟ اسلام آباد ہائیکورٹ

    وفاقی حکومت نے تیسری مرتبہ توشہ خانہ تحائف کیس میں مہلت مانگ لی

    پیسہ حقداروں تک پہنچنا چاہئے، حکومت نے یہ کام نہ کیا تو توہین عدالت لگے گی، سپریم کورٹ

    مبینہ طور پر کرپٹ لوگوں کو مشیر رکھا گیا، از خود نوٹس کیس، چیف جسٹس برہم، ظفر مرزا کی کارکردگی پر پھر اٹھایا سوال

    ماسک سمگلنگ کے الزامات، ڈاکٹر ظفر مرزا خود میدان میں آ گئے ،بڑا اعلان کر دیا