Baaghi TV

Tag: گھڑی

  • عمران خان کو تحفے میں ملنے والی گھڑی سیاست کا مرکزی موضوع بن گیا

    عمران خان کو تحفے میں ملنے والی گھڑی سیاست کا مرکزی موضوع بن گیا

    لاہور:عمران خان کو تحفے میں ملنے والی گھڑی سیاست کا مرکزی موضوع بن گیا ،اطلاعات کے مطابق اس وقت ایک سیاست میں مزید گرمجوشی دکھائی دینے لگی ہے اور سابق وزیراعظم عمران خان کو تحفے میں ملنے والی گھڑی ایک اہم موضوع بنا ہوا ہے ،

    اس حوالے سے کچھ سوالات بھی سوشل میڈیا پرآرہے ہٰیں‌،

    مثلا
    عمران خان سے پہلا سوال ؟

    خان صاحب توشہ خانہ سے لی گئی گھڑی بریسلیٹ انگوٹھی یہ تمام چیزیں آپ نے کس طرح خریدی

    پھر یہ تمام چیزیں فروخت کرنے کے لئے دبئی کون لے کر گیا ؟

    آپ نے یہ تمام چیزیں کتنے روپے میں خریدی؟

    فروخت کی گئی گھڑی اور تمام چیزوں کے پیسے کس کے اکاؤنٹ میں دبئی میں رکھے گئے ؟

    اگر وہ پیسہ پاکستان آیا ہے تو وہ کس طریقے سے پاکستان آیا ؟

    اگر وہ پیسہ دبئی کے کس بینک میں پڑا ہے تو کیوں ؟

    لیگی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے اصل کہانی یہ نہیں کہ عمران خان نے گھڑی اور ہار پہلے خریدے، پھر بیچ دئیے بلکہ اصل کہانی یہ ہے کہ گھڑی اور ہار حکومت سے کتنے میں خریدے اور کتنے میں بیچے گئے۔

    مریم نواز نے ٹویٹ میں کہا کہ سوال یہ ہے کہ تحائف خریدنے کے لئے ان کے پاس پیسے کہاں سے آئے کیونکہ سابق وزیراعظم کی تنخواہ کے علاوہ تو ان کا کوئی ذریعہ آمدن نہیں تھا۔

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کہتے ہیں گھڑی ملی تو بیچ دی، پھر کیا ہوا، یہ ہے ان لوگوں کی حقیقت، یہی عمران حکومت میں ملک پر مسلط تھے، پہلی بار عدم اعتماد کے ذریعے کرپٹ ٹولے کو باہر کیا گیا۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر برائے اطلاعات و نشریات نے توشہ خانہ کے تحائف کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فواد چودھری نے تحائف بیچنے کی خود تصدیق کردی ہے، ابھی توشہ خانہ کے حوالے سے ٹیزر دیا ہے، ملزم اگر کوئی ہے تو عمران خان ہے، مالم جبہ، آٹا، چینی کیس کا ہے، عمران خان فارن فنڈنگ کیس کا ملزم ہے، ان کے تمام حقائق کو سامنے لائیں گے، کہتے ہیں کیا ہوا گھڑی ملی تو بیچ دی، یہ ہے ان لوگوں کی اصل حقیقت، یہ وہی وزیر جو ریڈیو، پی ٹی وی کو بیچنے کے چکر میں تھے، گھڑی، کفلنگ، انگوٹھیاں ملیں لیکن چیزوں کو ڈکلیئر نہیں کیا گیا، کہا گیا نیشنل انٹریسٹ میں ریکارڈ نہیں دیا جاسکتا، گھڑی، کفلنگ، انگوٹھی دو کروڑ میں لیکر 18 کروڑ کی بازار میں بیچی، ان تمام چیزوں کے ریکارڈ نکال لیے گئے ہیں، گولڈ سے بنی کلاشنکوف بھی مس ہے، بنی گالہ سے نکلوائی جائے گی۔

  • ڈیاگو میراڈونا کی گھڑی چوری کرنے والا بھارتی چور گرفتار

    ڈیاگو میراڈونا کی گھڑی چوری کرنے والا بھارتی چور گرفتار

    ارجنٹائن کے اسٹار فٹ بالر ڈیاگو میراڈونا کی چوری کی گئی گھڑی برآمد کر کے چور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق دبئی سے گھڑی چرانے والے ملزم کو شمال مشرقی ریاست آسام سے حراست میں لیا گیا ہے اور میراڈونا کی کسٹمائزڈ سوئس ساختہ ہبلوٹ گھڑی بھی بر آمد کر لی گئی ہے۔

    بھارتی حکام کا کہنا ہے ملزم دبئی سے گھڑی چوری کرنے کے بعد بھارت فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا ملزم نے چوری کے الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ والد کی بیماری کی وجہ سے آسام واپس آیا تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ دبئی پولیس کی جانب سے خفیہ معلومات ملنے کے بعد ملزم کے خلاف کارروائی کی گئی اور گھڑی کو بھی بر آمد کر لیا گیا ہے۔

    بھارتی پولیس کے مطابق ملزم دبئی کی ایک فرم میں 2016 سے سیکیورٹی گارڈ کی ملازمت کر رہا تھا ۔ اس فرم میں لیجنڈری فٹ بالر میراڈونا کی مختلف چیزیں محفوظ کی گئی تھیں چوری ہونے والی گھڑی کے پچھلے حصے پر میراڈونا کی تصویر بنی ہوئی ہے اور ان کی جرسی کے نمبر 10 کےساتھ ساتھ ان کے دستخط بھی موجود ہیں ۔ اس گھڑی کی مالیت 26ہزار ڈالر یعنی تقریباً 46 لاکھ روپے ہے۔

    یاد رہے کہ عظیم فٹ بالر میراڈونا نے یہ گھڑی خصوصی طور پر اپنی مرضی کے مطابق بنوائی تھی ڈیاگو میراڈونا گزشتہ سال 60 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔

    خیال رہے کہ ڈیاگو میراڈونا اپنی دونوں کلائیوں میں گھڑیاں پہنتے تھے ان کے اس راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے رونالڈو نے بتایاتھا کہ دونوں ممالک فٹبال میں ایک دوسرے کے سخت حریف ہیں لیکن میراڈونا کے ساتھ میری سچی دوستی تھی انہوں نے بتایا کہ ایک بار میراڈونا مجھے ملنے میڈرڈ آئے اور ہم دونوں نے ساتھ رات کا کھانا کھایا تھا۔ میں نے ڈیاگو سے پوچھا کہ آپ دونوں کلائیوں میں گھڑیاں کیوں پہنتے ہیں۔

    نریندرمودی کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ایک مرتبہ پھرہیک ہو گیا

    میراڈونا نے کہا کہ یہ دنوں گھڑیاں میری بیٹی نے مجھے بطور تحفہ دی ہیں اور اس وقت سے میں ان کو اپنی کلائیوں سے نہیں اتارا۔

    پریس کانفرنس کے دوران رونالڈو نے مزید بتایا کہ کھانے کے بعد ڈیاگو میراڈونا نے اپنی ایک کلائی سے گھڑی اتار کر مجھے بطور تحفہ دی، میں اس ان کی گھڑی لینا نہیں چاہتا تھا۔ میری جانب سے انکار پر وہ سخت ناراض ہوگئے اور پھر میرے پاس تحفہ قبول کرنے کے علاوہ کوئی چارا نہیں تھا۔

    رونالڈو نے کہا دوستی کی نشانین کے طور پر میں اس گھڑی کی ہمیشہ حفاظت کروں گا۔

    اسلام سے لبرل ازم اورپھرلبرل ازم سے ہندوازم:بھارتی فلم ساز نے اسلام چھوڑ کر ہندو…

    واضح رہے کہ ارجنٹائن کے سابق لیجنڈ فٹ بالر میراڈونا کا دل ان کے ساتھ دفن نہیں کیا گیا بلکہ اسے محفوظ کر لیا گیا ہےارجنٹائن کے ڈاکٹر اور صحافی نیلسن کاسترو نے ”میراڈونا کی صحت.. حقیقی کہانی” پر مبنی ایک کتاب شائع کی ہے، جس میں سابق فٹ بالر کی صحت سے متعلق حیران کن معلومات اور حقائق کا انکشاف کیا گیا ہے۔

    انہوں نے لکھا مداح میراڈونا سے اتنی محبت کرتے تھے کہ وہ ان کی قبر کے اندر سے ان کا دل نکالنے کا ارداہ کیے ہوئے تھے، لیکن ایسا نہ ہو سکا کیونکہ ڈاکٹرز نے تدفین سے قبل ہی میراڈونا کا دل نکال لیا تھا جو ان کی مرنے کی وجوہات پر تحقیق کے لیے بھی بہت اہم تھا۔

    امریکہ میں ’تاریخ کے بدترین طوفانی بگولے‘ 84 افراد ہلاک،کئی گھر اور علاقے تباہ

    ڈاکٹر کاسترو نے یہ خفیہ معلومات میراڈونا کے طبی ریکارڈ سے حاصل کیں، انہوں نے یہ بھی بتایا کہ عام انسان کے دل کا وزن 200 گرام ہوتا ہے لیکن میراڈونا کے دل کا وزن 500 گرام تھا ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ سابق فٹ بالر کا مدافعتی نظام انتہائی مضبوط تھا، ورنہ جس قسم کے خطرناک نشے وہ استعمال کرتے تھے وہ بہت پہلے ہی دنیا سے جا چکے ہوتے۔

  • گھڑی اور قیمت 4 ارب روپے، گھڑی کی فروخت نے عالمی ریکارڈ توڑ دیئے

    جنیوا:یورپی ملک سوئٹرزلینڈ کی مہنگی اور دیدہ زیب گھڑیاں بنانے والی 180 سالہ پرانی کمپنی ’پیٹک فلپ‘ کی ایک گھڑی ریکارڈ قیمت میں فروخت ہوگئی۔’پیٹک فلپ‘ کمپنی کو 1839 میں بنایا گیا تھا اور اس کمپنی نے ملکہ برطانیہ سمیت کئی اہم عالمی سیاسی و سماجی رہنماؤں سمیت شوبز و اسپورٹس شخصیات کے لیے خصوصی گھڑیاں بھی بنائیں۔

    ماضی میں بھی اس کمپنی کی بنائی گئی گھڑیاں ریکارڈ قیمت پر فروخت ہوئی ہیں، تاہم پہلی بار اس کمپنی کی گھڑی ’جی 6300‘ 3 کروڑ 10 لاکھ امریکی ڈالر میں فروخت ہوئی ہے۔امریکی اقتصادی جریدے ’فوربز‘ کی رپورٹ کے مطابق ’پیٹک فلپ‘ کی جانب سے بنائی گئی واحد گھڑی کو ایک فلاحی منصوبے کے تحت فروخت کے لیے پیش کیا گیا تھا۔

    اس گھڑی کو جنیوا کے ایک آکشن ہاؤس میں فلاحی منصوبے کے لیے درکار رقم کے لیے فروخت کے لیے پیش کیا گیا اور امید کی جا رہی تھی کہ گھڑی زیادہ سے زیادہ ایک سے ڈیڑھ کروڑ روپے میں فروخت ہوگی۔تاہم گھڑی کو ریکارڈ قیمت 3 کروڑ 10 لاکھ امریکی ڈالر پاکستانی تقریبا 4 ارب روپے میں فروخت کیا گیا۔یہ پہلا موقع ہے کہ کسی بھی کمپنی کی گھڑی اتنی ریکارڈ قیمت میں فروخت ہوئی۔

  • ہیروں سے مزین،کروڑوں روپے کی مالیت کی گھڑی چوری ہوگئی

    ہیروں سے مزین،کروڑوں روپے کی مالیت کی گھڑی چوری ہوگئی

    پیرس :امن وامان کی صورت حال دنیا بھر میں مخدوش ہورہی ہے، یہ پاکستان نہیں فرانس ہےجہاں‌کی کچھ پاکستانی مثالیں دیتے ہیں کہ یورپ میں بڑا امن ہے کبھی چوری نہیں ہوتی تو سنیئے اطلاعات کے مطابق فرانسیسی دارالحکومت میں چور جاپانی شہری کے ہاتھ سے لاکھوں یورو مالیت کی ہیرے جڑی ہوئی گھڑی لے کر فرار ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں ایک جاپانی شہری اپنے ہوٹل سے سگریٹ لینے کےلئے باہر نکلا تو تقریباً 8 لاکھ 40 ہزار ڈالرزمالیت کی ہیروں کی گھڑی ہاتھ میں نظر آنے کے بعد وہ چوروں کی نظروں میں آگیا۔پولیس کے مطابق جاپانی شہری نے جیسے ہی سگریٹ لینے کےلئے ہاتھ آگے بڑھایا تو پہلے سے گھات لگائے چوروں نے اس کا ہاتھ پکڑا اور قیمتی گھڑی چرا کر بھاگ نکلے ،

    غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پیرس اور نواحی علاقوں میں جنوری سے ستمبر تک چوری کی 71 وارداتیں ہوئی ہیں جن میں اس طرح کی 4 قیمتیں گھڑیاں چرائی گئی ہیں جن کی مالیت تقریباً ایک لاکھ ڈالر سے زائد ہے۔فرانسیسی پولیس کا مؤقف ہے کہ جاپانی شہری کے ساتھ واردات کے بعد چور بھاگتے ہوئے اپنا موبائل فون وہیں گراگئے جس کی مدد سے ان کی گرفتارکرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

    Comments