Baaghi TV

Tag: گیس کی قیمتوں میں اضافہ

  • اوگر کی منظوری، گیس کی قیمتوں میں 25.78 فیصد تک اضافہ

    اوگر کی منظوری، گیس کی قیمتوں میں 25.78 فیصد تک اضافہ

    آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے سندھ اور بلوچستان کے گیس صارفین کے لیے قیمتوں میں اوسط 25.78 فیصد تک اضافے کی منظوری دے دی۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق اوگرا نے سندھ اور بلوچستان کے گیس صارفین کے لیے اوسط 25.78 فیصد اضافے کی منظوری دی ہے جبکہ اسلام آباد، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے گیس صارفین کے لیے 8.71 فیصد اضافہ منظور کیا گیا ہے۔اوگرا نے سوئی سدرن کا اوسط ٹیرف ایک ہزار 762 روپے 51 پیسے فی میٹرک ملین برٹش تھرمل یونٹ (ایم ایم بی ٹی یو) مقرر کرنے کی منظوری دے دی جبکہ سوئی ناردن کا اوسط ٹیرف ایک ہزار 778 روپے 35 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ اوگرا نے گیس قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا، وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد اوگرا گیس قیمتوں کا نوٹی فکیشن جاری کرے گا۔واضح رہے کہ گیس کمپنیوں نے قیمتوں میں 208.67 فیصد تک اضافہ مانگا تھا، اوگرا نے گیس کمپنیوں کی درخواستوں پر گزشتہ ماہ عوامی سماعت کی تھی۔یاد رہے کہ حکومتی ذرائع نے بتایا تھا کہ آئی ایم ایف نے ششماہی گیس ٹیرف کی ایڈجسٹمنٹ سے متعلق شرط رکھی ہے اور آئندہ سال 15 فروری تک گیس کی قیمتوں کی ایڈجسٹمنٹ کا نوٹی فکیشن کرنا ہوگا۔جنوری 2023 سے اب تک حکومت گھریلو صارفین کے لیےگیس 3 بارمہنگی کرچکی ہے جبکہ گیس صارفین پر 2 سال میں 953 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالا گیا ہے۔سابقہ اتحادی حکومت میں گیس کی قیمتوں میں ایک بار اضافہ کیا گیا تھا اور نگران حکومت کے مختصر دور میں گیس 2 بار مہنگی کی گئی تھی۔

    سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، ایاز صادق

    ایک اور یوٹرن، عمران نےسول نافرمانی تحریک ملتوی کردی

    پی ایس ایل کے لیے مقامی کھلاڑیوں کی کیٹیگریز کی تجدید

  • گیس صارفین کے پانچ گروہ ،وزارت پٹرولیم نیا پلان لے آئی

    گیس صارفین کے پانچ گروہ ،وزارت پٹرولیم نیا پلان لے آئی

    اسلام آباد: وزارت پٹرولیم نےکہا ہے کہ اضافے کے باوجود 45 فیصد گیس صارفین پر کوئی بوجھ نہیں پڑے گا۔وزارت پیٹرولیم کے ترجمان نے کہا کہ اوگرا نے آئندہ مالی سال کے لیے 541 ارب روپے کا ریونیو ٹارگٹ رکھا ہے، موجودہ گیس ٹیرف سے 144 ارب روپے کے مالیاتی خسارے کا سامنا ہوگا جس سے بچنے کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافہ ناگزیر تھا تاہم اضافے کے باوجود 45 فیصد گیس صارفین پر کوئی بوجھ نہیں پڑے گا۔گھریلو صارفین کے تحفظ کے لیے سلیبز کا ڈھانچہ تبدیل کیا گیا، 95 فیصد گھریلو صارفین کو 104 ارب روپے کی سبسڈی بھی دی جائے گی۔گیس صارفین کے لیے پانچ سلیب بنا دی ہیں جس کے تحت پہلی سلیب میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، ایک ایم ایم بی ٹی یو گیس استعمال کرنے والوں کا بل 121 روپے ہی رہے گا.

    جب کہ دوسری سلیب کا بل 572 سے بڑھا کر 933 روپے کر دیا گیا ہے یعنی تین ایم ایم بی ٹی یو گیس استعمال کرنے والے صارفین کے بل میں 361 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔

    تیسری سلیب میں 1406 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے یعنی 7 ایم ایم بی ٹی یو گیس کے استعمال پر بل 2305 سے بڑھا کر 3712 کر دیا گیا ہے جب کہ چوتھے سلیب میں 4406 روپے اضافہ کیا گیا ہے یعنی چوتھی سلیب کا بل 3589 روپے سے بڑھا کر 7995 روپے کر دیا گیا۔

    اسی طرح پانچویں سلیب کے صارفین کا بل 13 ہزار 508 سے بڑھا کر 14 ہزار 373 روپے کر دیا گیا ہے یعنی 14 ایم ایم بی ٹی یو گیس استعمال والے صارفین کے بل میں 865 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔

  • حکومت کا عوام کو ایک اور تحفہ ،گیس کی قیمتوں میں 200 فیصد اضافے کا فیصلہ

    حکومت کا عوام کو ایک اور تحفہ ،گیس کی قیمتوں میں 200 فیصد اضافے کا فیصلہ

    حکومت کا عوام کو ایک اور تحفہ ،گیس کی قیمتوں میں 200 فیصد اضافے کا فیصلہ کرلیا گیا . پٹرولیم ڈویژن نے گیس کی قیمتوں میں 200 فیصد اضافے کی سمری تیار کرلی۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پٹرولیم ڈویژن نے گیس کے نرخوں میں 200 فیصد اضافے کی سمری منظوری کیلئے اقتصادی رابطہ کمیٹی بھیج دی ہے۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی آئندہ اجلاس میں اس سمری پر غور کرے گی۔دستاویز کے مطابق اگراقتصادی رابطہ کمیٹی نے سمری منظور کرلی تو اس کے بعد گھریلو صارفین کیلئے گیس 200 فیصد مہنگی ہوجائے گی جبکہ کمرشل صارفین کیلئے گیس کی قیمت میں 31فیصد اضافہ ہوگا۔

    سمری میں بیان کیے گئے اعدادو شمار کے مطابق ماہانہ 100 یونٹ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کیلئے گیس 50 فیصد، ماہانہ 200یونٹ استعمال کرنے والوں کیلئے گیس 75فیصد اور ماہانہ 300 یونٹ والے گھریلو صارفین کیلئے گیس 100 فیصد مہنگی ہوگی۔حکومت اس سے پہلے بھی گیس کی قیمتوں میں اضافہ کرچکی ہے. گیس میں حالی اضافے کے بعد ملک میں مزید مہنگائی کے بڑھنے کا اندیشہ ہے. یاد رہے کہ حکومت گیس اور بجلی میں قیمتوں کے اضافے کو پچھلی حکومت کی پالیسیوں کو وجہ قرار دے رہی ہے. گیس میں حالیہ مہنگائی کو کیا عوام قبول کرلے گی اس کے بارے میں آنے والا وقت ہی بتائے گا.