Baaghi TV

Tag: گینگ

  • پولیس اہلکار کو قتل کرنے والے تین رکنی ملزمان کا گینگ گرفتار

    پولیس اہلکار کو قتل کرنے والے تین رکنی ملزمان کا گینگ گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس کاروائیاں جاری ہیں،

    ضلع ویسٹ پولیس نے پولیس اہلکار کو قتل کرنے والے تین رکنی ملزمان گینگ کو گرفتار کرلیا۔ملزمان کو دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد حکمت عملی سے گرفتار کیا گیا۔ملزمان نے مورخہ 06 مئی 2023 کو سیکٹر 7B فرحین ہال کے قریب فائرنگ کرکے پولیس اہلکار عظیم اقبال کو فائرنگ کرکے شہید کیا تھا۔قتل کا مقدمہ الزام نمبر 432/23 بجرم دفعہ 302/34 تھانہ سرجانی ٹاؤن میں درج کیا گیا۔ایس ایچ او سرجانی نے خفیہ اطلاع پر ملزمان کی گرفتاری کے لئے یارو خان گوٹھ میں کاروائی کی۔ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی، پولیس نے جوابی کاروائی کے دوران تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والے 02 پسٹلز بمعہ ایمونیشن اور موٹرسائیکل برآمد کر لیا گیا،ملزمان کے زیراستعمال برآمدہ موٹرسائیکل اسلحہ کے زور پر چھینی گئی تھی، مقدمہ الزام نمبر 455/2023 تھانہ سرجانی میں درج ہے‌۔ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے‌۔ملزمان سے برآمدہ اسلحہ فرانزک معائنے کے لئے بھیجا جائے گا۔گرفتار ملزمان میں راشد عرف ارشد ملک ولد محمد شکیل، عبید عرف سونو ولد محمد عمر اور موسیٰ ولد جمال الدین شامل ہیں۔

    دوسری جانب ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کا دوران پیٹرولنگ ڈکیتوں اسٹریٹ کریمنلز سے آمنا سامنا،فائرنگ تبادلے کے نتیجے میں 1 ملزم زخمی حالت میں گرفتار جبکہ 2 ساتھی فرار ہو گئے، ملزم کی شناخت محمد اسامہ عرف بونا کے نام سے ہوئی ہے.ملزم سے 1 پستول بمعہ راؤنڈز اور 1 چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کر لیا گیا،ملزم اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ تھانہ گارڈن کی حدود میں پیش آیا. ملزم کے ساتھیوں کیلئے جگہ جگہ چھاپے, ملزم کا سابقہ کریمنل ریکارڈ معلوم کیا جا رہا ہے.

     مراد سعید کے گھر پر پولیس نے چھاپہ

    اوریا مقبول جان کو رات گئے گرفتار 

    وزیراعظم شہباز شریف کور کمانڈر ہاؤس لاہور پہنچ گئے

  • پاکستان کی  حالت کا ذمہ دار عمران خان اور اسکے ساتھ پورا گینگ ہے،مریم نواز

    پاکستان کی حالت کا ذمہ دار عمران خان اور اسکے ساتھ پورا گینگ ہے،مریم نواز

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ن لیگی رہنما، مریم نواز نے یوم مزدور کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سازش تو دیکھو کہ جوڈیشل اسٹیبلشمنٹ عمران خان کو بچانے آگئی،

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ مشکل اور سخت معاشی حالات کے باوجود کم از کم اجرت 35 ہزار روپے کیا گیا،کم ازکم اجرت 40 ہزار روپے ہونا چاہئے، مزدوروں کی آواز اسحاق ڈار اور شہباز شریف کو پہنچاؤں گی، مزدور انتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہیں، اگر نواز شریف کے ویژن پر چلے تو بیرون ملک مزدوری کی ضرورت نہیں پڑے گی،2017 میں روٹی 2 روپے کی تھی، مزدور پیٹ بھر کر کھانا کھاتا اور اپنے بچوں کو اسکول بھیجتا،ملک ترقی کر رہا تھا، بجلی کے کارخانے لگ رہے تھے، دہشت گردی ختم ہو رہی تھی، دنیا کی 20، 25 معیشتوں میں پاکستان کا شمار تھا ، لوگ بھوکے نہیں مر رہے تھے،ملک میں جو سڑکیں موٹر ویز میٹرو بس اورنج لائن بن رہی تھیں اور ترقیاتی منصوبے لگ رہے تھے اسکا فائدہ پاکستان کے مزدور اور غریب کو ہورہا تھا پھر کس کو ان چیزوں کی تکلیف ہوئی،

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان کے تمام حربے ناکام ہوئے تو نئی جوڈیشل اسٹبلشمنٹ اس کو بچانے آگئی، کچھ نئے چہرے آگئے،تمام حربے ناکام ہوئے تو تین رکنی بنچ آگیا، نوازشریف نہ کھاتا ہے نہ ان کو کھانے دیتا ہے، سازشی طریقوں سے اقتدار کے راستے کھولنا بند کرو ،یہ گینگ جس کا سرغنہ عمران خان ہے اس گینگ میں پاکستان کا ہر کرپٹ ترین شخص موجود ہے چاہے وہ ثاقب نثار ہو جنرل فیض ہو وہ کوئی بھی کرپٹ ترین شخص ہو وہ اس گینگ کا حصہ نکلے گا، پاکستان کی بری حالت کا ذمہ دار عمران خان اور اسکے ساتھ پورا گینگ ہے جس نے پاکستان کو نوچ نوچ کر کھایا، عمران خان ملکی ترقی کی راہ میں حائل ہے ،فتنہ مزدوروں کیلئے ریلی نکال رہا ہے تم ریلی نہ نکالو، انتشار پھیلانا بند کرو ،مزدور خوش ہو جائے گا ،جس شخص نے نواز شریف کو بیٹے سے تنخواء نہ لینے پر نکالا اس کا اپنا بیٹا ایک کروڑ بیس لاکھ رشوت لیتا پکڑا گیا

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ شرم سے سر جھک جاتے ہیں، نجم ثاقب باہر سے پڑھ کر آیا ہے اور گالی کے بغیر اس کی بات نہیں ہوتی، میہاں فیصلے ساس اور داماد اور بیٹوں کی رشوت پر ہوتے ہیں، دنیا میں انصاف پر ہوتے ہیں، یہاں سوا کروڑ میں انصاف بک رہا ہے، وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت کا پرچہ دینے کی سازش ہو رہی ہے، جتنے مرضی پرچے دو ہم یہ بھگت کر آ رہے ہیں، نیا الیکشن اکتوبر میں ہونے جا رہا ہے۔ ان کا منصوبہ کامیاب نہیں ہونے دیں گے، یہ آؤٹ ہو گیا ہے، پیچھے بیٹھ کر ڈوریاں ثاقب نثار ہلا رہا ہے اور ایڑی چوٹی کا زور لگا رہا ہے، اس کا بیٹا ایک کروڑ 20 لاکھ رشوت لیتا پکڑا گیا ،چور کا بیٹا چور ہے، چوری کی تربیت والد نے دی،اب ریٹائر ہے تو یہ حال ہے جب انصاف کی کرسی پر تھا تو کیا کرتا ہوگا،ثاقب نثار بتاؤ نوازشریف کے فیصلے کا کیا لیا، بتایا جائے؟ وہ وقت تھا جب ڈالر 100 روپے کا تھا 2013 سے 2017 تک آٹے اور چینی کی قیمت کنٹرول میں تھی، اس ملک میں سڑکیں، موٹروے، اورنج لائن بن رہی تھی، آج 2 روپے کی روٹی 25 روپے کی ہے، 100 روپے ڈالر 290 کا ہے تو الزام کس کے سر پر ہے،صرف عمران خان نہیں پورا ٹولہ ہے جو ملک کو نوچ نوچ کر کھا رہا ہے، وہ بات آپ بتانا ہوگی کہ ملک کو نوچ کر کون کھا رہا ہے،

    عمران خان کا جھوٹا بیانیہ سب نے دیکھ لیا،آڈیو کے بعد بھی یوٹرن لے سکتے ہیں،عظمیٰ بخاری

     عمران خان جھوٹے بیانیے پر سیاست کر رہے ہیں،

    رمضان میں ماہواری میں عورت کیا کرے؟

  • کرائے کے قاتلوں کے خلاف کارروائی، 7 شوٹر گرفتار

    کرائے کے قاتلوں کے خلاف کارروائی، 7 شوٹر گرفتار

    سی آئی اے ماڈل ٹاؤن کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی

    سی آئی اے ماڈل ٹاؤن نے گزشتہ دو ماہ کی کارکردگی کی تفصیلات جاری کر دی، سی آئی اے ماڈل ٹاؤن نے دو ماہ میں 3 گینگ گرفتار کیے 9 کس گینگ ملزمان کے دوران تفتیش انکشاف پر 62 مقدمات میں چالان کیے،کل 222 مقدمات میں ملزمان سے 7 کروڑ 42لاکھ سے زائد نقدی برآمد کی، بعد از برآمدگی 480 ملزمان حوالات جوڈیشل بھجوایا، سنگین مقدمات میں 26 کس انتہائی مطلوب مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری بھی عمل میں لائی گئی،

    کرائے کے قاتلوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 7 شوٹر گرفتار کیے،ڈی ایس پی حسین حیدر نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اندھے قتل،اور رابری معہ قتل کے مقدمات چالان کیے،ملزمان سے طلاںٔی زیورات،موباںٔل فونز،اور ناجائز اسلحہ بھی برآمد کیا، شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہےایس ایس پی کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک نے ڈی ایس پی سی آئی اے ماڈل ٹاؤن اور اس کی ٹیم کو شاباش اور تعریف سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا، اور کہا کہ پولیس پراسیکیوشن پارٹنرشپ کی مدد سے ملزمان کو سخت سزائیں دلوائی جائیں گی

    بدمعاشوں کے ڈیروں پر کاروائیاں شروع، دہشت کی علامت سمجھا جانے والا محمود عرف مودا گینگسٹر ساتھیوں سمیت گرفتار

    جہانگیر ترین کیخلاف کاروائی سے پہلے عدالت کو بتانا ہو گا،عدالت کا حکم، درخواست ضمانت واپس

    بریکنگ..شہزاد اکبر کھل کر جہانگیر ترین گروپ کیخلاف آ گئے، مقدمہ درج کروا دیا

    دوسری جانب ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود کی زیر صدارت اجلاس، تمام ڈویژنل ایس پیز نے شرکت کی، ڈاکٹر انوش مسعود نے قتل، اقدام قتل، بلائنڈ مرڈر کے مقدمات کی ڈسپوزل کا جائزہ لیا ،زیر التوا مقدمات میں درپیش مسائل بارے دریافت کیا،جلد چالان جمع کروانے کا حکم دیا، خاموش ملزمان اور روڈ سرٹیفکیٹس کی پینڈینسی فوری طور پر کلیئر کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ چالانی تناسب میں بہتری کےلیے دستیاب تمام وسائل بروئے کار لائیں، تفتیشی افسران کے ساتھ مقدمات کی جلد یکسوئی کے لیے روزانہ میٹنگ یقینی بنائیں، تکمیل چالان اور کیسز یکسو کرنے کےلیے پراسیکیوٹرز سے کوارڈینیشن کریں،متحرک گینگز سمیت اشتہاریوں کی گرفتاری یقینی بنائیں، محنتی تفتیشی افسران کی حوصلہ افزائی کے لیے تعریفی اسناد دیں،

  • گن پوائنٹ پرگھناؤنا دھندہ کرنیوالا تین رکنی گینگ گرفتار

    گن پوائنٹ پرگھناؤنا دھندہ کرنیوالا تین رکنی گینگ گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں جاری ہیں

    سٹریٹ کرائم میں ملوث گینگ اور شراب فروش سمیت 3 ارکان گرفتارکر لئے گئے،گلشن اقبال پولیس نے مختلف کارروائیاں کیں، سٹریٹ کرائم۔موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان گرفتارکر لئے گئے، ملزمان زین عرف زینی اور احمد جاوید گرفتار کئے گئے،ملزمان نے حالیہ متعدد وارداتوں کا بھی انکشاف کیا ،ملزمان کے قبضہ سے چوری شدہ پانچ موٹر سائیکلیں۔ 6 موبائل فونز اور 25 ہزار روپے سے زائد نقدی برآمد کی گئی،

    دوسری کارروائی میں شراب فروش اقبال گرفتار کر لیا گیا، ملزم اقبال کے قبضہ سے 60 شراب کے کین برآمد کئے گئے، ملزم کے خلاف 30 لٹر شراب کا مقدمہ درج کر لیا گیا،مزید تفتیش جاری ہے ایس پی اقبال ٹاؤن محمد عثمان ٹیپو نے ایس ایچ او آصف گل اور پولیس ٹیم کو شاباش دی

    دوسرئ جانب کوٹ لکھپت انویسٹی گیشن پولیس کی کارروائی، 3 رکنی سنیچر گینگ گرفتار کر لیا گیا، گرفتار ملزمان میں گروہ کا سرغنہ عثمان ، ثنا اللہ اور ابرار شامل تھے، ملزمان گن پوائنٹ پر موبائل چھیننے کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے، ملزمان سے13 موبائل فون، ہزاروں روپے نقدی، ناجائز اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا، ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن شہزاد رفیق کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں،

    ایف نائن پارک میں شہری پر حملے کا مقدمہ تھانہ مارگلہ میں درج کر لیا گیا

    اعظم خان سواتی کی نازیبا ویڈیو کی تحقیقات،مولانا عبدالغفورحیدری کمیٹی کے کنونیئرمنتخب

    نور مقدم قتل کیس، ظاہر جعفر پر ایک اور مقدمہ درج

    مارگلہ کی پہاڑیوں پر تعمیرات پر پابندی عائد

  • اسلحہ برآمدگی کے لئے جانے والی پولیس پارٹی پر ملزم کے ساتھیوں کی فائرنگ

    اسلحہ برآمدگی کے لئے جانے والی پولیس پارٹی پر ملزم کے ساتھیوں کی فائرنگ

    راولپنڈیکے علاقے راول روڈ پر ملزم کو نشاندہی اور اسلحہ برآمدگی کے لئے لے جانے والی پولیس پارٹی پر ملزم کے ساتھیوں نے فائرنگ کر دی، ترجمان پولیس کے مطابق فائرنگ کے دوران گرفتار ملزم وہاب زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس پارٹی الحمدللہ محفوظ رہی،

    گرفتار ملزم وہاب راولپنڈی کے مختلف تھانوں میں چوری، کار چوری، رابری، ناجائز اسلحہ اور اقدام قتل کے دو درجن کے قریب مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے، گرفتار ملزم وہاب تھانہ دھمیال کے رابری کے مقدمہ میں اشتہاری بھی ہے، 4 موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اپنے ساتھی کو پولیس سے چھڑانے کے لئے فائرنگ کی اور ناکامی پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے، گرفتار ملزم چند روز قبل اپنے محلے دار کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کرنے کے اقدام قتل کے مقدمہ میں تھانہ وارث خان میں گرفتار ہے، ملزم کو شک تھا کہ اس کا محلے دار پولیس کو اس کے بارے میں اطلاعات دیتا ہے، واقعہ کی اطلاع پر سینئر افسران موقعہ پر پہنچ گئے، فائرنگ کر کے فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لئے ناکہ بندی کی گئی، ایس پی راول فیصل سلیم کا کہنا ہے کہ اپنے ساتھی کو پولیس کی حراست سے چھڑوانے کے لئے پولیس پارٹی پر فائرنگ کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچیں گے،واقعہ کا مقدمہ تھانہ وارث خان میں درج کیا جا رہا ہے، ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا،

    خاتون کے ساتھ زیادتی ،عدالت کا چھ ماہ تک گاؤں کی خواتین کے کپڑے مفت دھونے کا حکم

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی

    سرسید پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی ماموں بھانجا اسٹریٹ کریمنلز گرفتار کر لئے

    دوسری جانب راولپنڈی پولیس میں کڑے احتساب کا عمل جاری ہے،شہری کے اغواء کی شکایت پر سی پی او سید خالد محمود ہمدانی نے نوٹس لیتے ہوئے مغوی کی فوری بازیابی اور قانونی کارروائی کا حکم دیا، صدر بیرونی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مغوی عمران ارشاد کو بازیاب کروا لیا، سی پی او نے واقعہ کے بارے میں علم ہونے کے باوجود کارروائی نہ کرنے پر ایس ایچ او مورگاہ عدیل خان کو معطل کر دیا، واقعہ میں پولیس اہلکاروں کے ملوث ہونے کی اطلاعات پر بھی انکوائری کی جا رہی ہے، اغواء کنندہ نے مغوی کی اہلیہ کے نمبر پر کال کر کے 70 لاکھ تاوان طلب کیا تھا، صدر بیرونی پولیس نے مناسب حکمت عملی سے فوری کارروائی کرتے ہوئے مغوی کو بحفاظت بازیاب کروایا، واقعہ کا مقدمہ اغواء برائے تاوان کی دفعات کے تحت تھانہ صدر بیرونی میں درج کر لیا گیا ہے، سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کا کہنا ہےکہ کسی پولیس اہلکار کے ملوث ہونے کے شواہد سامنے آنے پر قانونی کارروائی کے ساتھ سخت محکمانہ کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی، بدعنوانی اور اختیارات سے تجاوز ہرگز قابل برداشت نہیں، جرائم پیشہ عناصر سے تعلقات یا ان کی پشت پناہی کرنے والے اہلکاروں کی محکمہ میں کوئی جگہ نہیں،

  • اسلحہ کی نوک پر شہریوں سے موبائل چھیننے والے راہزن گینگ کے 3ملزمان گرفتار

    اسلحہ کی نوک پر شہریوں سے موبائل چھیننے والے راہزن گینگ کے 3ملزمان گرفتار

    چارسدہ۔اسلحہ کی نوک پر شہریوں سے موبائل فون چھیننے والے راہزن گینگ کے 3ملزمان گرفتار۔

    علاقہ تھانہ سرڈھیری کی حدود میں سٹریٹ کرائم کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او چارسدہ محمد عارف نے پولیس کو راہزن گینگ کے ملزمان تک رسائی کے احکامات جاری کئے۔ڈی ایس پی سرڈھیری صنوبر خان کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ سرڈھیری اشفاق خان اور دیگر پولیس افسران پر مشتمل ٹیم نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے کاروائیاں شروع کرتے ہوئے رہزن گینگ کے 3ملزمان شہزاد ولد نوشاد، شکیل ولدفرمان شاہ اور شہریار ولد محبوب ساکنان پڑاؤنستہ کو گرفتار کیا، دوران تحقیقات ملزمان نے مختلف وارداتوں کا اعتراف کرتے اپنے ساتھیوں کے نام بھی اگل دیئے۔ پولیس نے ملزمان کی نشاندہی پر ملزمان کے حصہ میں ملی 25ہزار روپے،3موبائل فون جبکہ واردات میں استعمال ہونے والا دو پستول ،موٹرسائیکل اور 2موبائل فون برآمد کئے گئے۔ ملزمان سے مزیدتفتیش جاری ہے۔سنسنی خیز انکشافات متوقع ہے۔

    دوسری جانب پولیس اسٹیشن سٹی میں شہریوں سے موبائل فون چھیننے کی وارداتوں کی مختلف شکایات موصول ہونے پر پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرتے ہوئے تفتیش شروع کی۔سٹریٹ کرائم کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او چارسدہ محمد عارف نے پولیس کو راہزن گینگ تک رسائی کے احکامات جاری کئے۔

    ڈی ایس پی سٹی عدنان اعظم خان کی قیادت میں سرکل سٹی پولیس کا سٹریٹ کرائم کے خلاف کارروائیوں کو بدستور جاری رکھتے ہوئےایس ایچ او تھانہ سٹی غافر اللہ خان، آپریشن اور انوسٹی گیشن افسران پر مشتمل ٹیم نے رہزن گینگ تک رسائی کے لئے مختلف کاروائیاں شروع کی،اس دوران پولیس ٹیم نے کامیابی کا مظاہرہ کرتے ہوئے رہزن گینگ کے 4 ملزمان عدنان ولد نوشاد، عاصم ولد امان اللہ ساکنان پڑاؤ نستہ، سجاد ولد نیاز علی ساکن چارسدہ اور بلال ولد وحید گل ساکن پشاور کو گرفتار کیا۔ دوران انٹاروگیشن ملزمان نے مختلف وارداتوں کا اعتراف کرتے ہوئے ان سے چھینی گئی 5 موبائل فون جبکہ واردات میں استعمال 2 موٹر سائیکل برآمد کئے گئے۔ ملزمان کو مزید تفتیش کے لئے تھانہ سٹی منتقل کیا گیا۔

    خاتون کے ساتھ زیادتی ،عدالت کا چھ ماہ تک گاؤں کی خواتین کے کپڑے مفت دھونے کا حکم

    نرسری وارڈ میں 4 بچوں کے جاں بحق ہونے پر وزیراعلیٰ کا نوٹس

    پسند کی شادی جرم بن گئی، سفاک ملزمان نے بچوں،خواتین سمیت سات افراد کو زندہ جلا ڈالا

    طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی

    حاملہ خواتین کو سموگ سیزن میں خصوصی احتیاط کی ضرورت

  • زلی بادشاہ گینگ کا سرغنہ ساتھیوں سمیت گرفتار

    زلی بادشاہ گینگ کا سرغنہ ساتھیوں سمیت گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جڑواں شہروں میں پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں جاری ہیں،

    نیو ٹاؤن پولیس کی اہم کاروائی،سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث زلی بادشاہ گینگ کا سرغنہ ساتھیوں سمیت گرفتارکر لیا گیا، ملزمان کے قبضہ سے مسروقہ 4٫50000 روپے, اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا، گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ شہباز خان،عزیز اللّٰہ اور طارق خان شامل ہیں،ملزمان سے درست شناخت پریڈ کے بعد مال مسروقہ برآمد کیا گیا،ملزمان نیوٹاون اور راول ڈویژن کے ایریا میں گن پوائنٹ پر شہریوں سے نقدی اور موبائل فون چھینتے تھے، ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلیجنس سے ٹریس کرکے گرفتار کیا گیا

    علاوہ ازیں سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث زاہد پتا گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار کر لیا گیا، شہریوں سے چھینے گئے 03 لاکھ 59 ہزار روپے، چوری شدہ 05 موٹر سائیکل اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کر لیا گیا، گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ محمد زاہد عرف پتا اور محمد مزمل شامل ہیں،ملزمان سے شناخت پریڈ کے بعد مال مسروقہ برآمد کیا گیا، ملزمان گن پوائنٹ پر شہریوں سے نقدی اور موبائل فون چھینتے تھے،ملزمان رابری معہ قتل اور رابری کے مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں ایس پی راول فیصل سلیم نےایس ایچ او نیوٹاون اور پولیس ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ شہریوں کی جان ومال پر حملہ کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے،

    خاتون کے ساتھ زیادتی ،عدالت کا چھ ماہ تک گاؤں کی خواتین کے کپڑے مفت دھونے کا حکم

    نرسری وارڈ میں 4 بچوں کے جاں بحق ہونے پر وزیراعلیٰ کا نوٹس

    پسند کی شادی جرم بن گئی، سفاک ملزمان نے بچوں،خواتین سمیت سات افراد کو زندہ جلا ڈالا

    طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی

    حاملہ خواتین کو سموگ سیزن میں خصوصی احتیاط کی ضرورت

  • بین الصوبائی ڈکیت گروہ کا سرغنہ ساتھیوں سمیت گرفتار

    بین الصوبائی ڈکیت گروہ کا سرغنہ ساتھیوں سمیت گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس کی کاروائی کا سلسلہ جاری ہے،

    بلال کالونی پولیس نے بین الصوبائی ڈکیت گروہ کا سرغنہ ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا ،ملزمان کراچی سمیت انٹیریر سندھ، حب بلوچستان، پنجاب کے پوش علاقوں میں میں درجنوں وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے ، ملزمان کی گرفتاری خفیہ اطلاع اور ٹیکنیکل بنیادوں پر کی گئی جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے سے بھی ملزمان کی شناخت ہوئی ،گرفتار ملزمان میں ریاض عرف سندھو عرف راجو ، حماد عرف حمزہ ، بدرو شکارپوری ، ارباز اور ایوب پینٹر شامل ہیں گرفتار ملزمان نے ریکی کے بعد بلال کالونی کی حدود سے ایک شہری سے 3 لاکھ چھین کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوئے تھے ،ملزمان نے انکشاف کیا کہ NKIA کی حدود چاند میڈیکل کے سامنے سے آصف نامی شہری سے 1 لاکھ چھینے تھے جسکا مقدمہ 1165/2022 دفعہ 397/34 ت پ درج ہے

    ملزمان نے مزید انکشاف کیا کہ خواجہ اجمیر کی حدود سے گن پوائنٹ پر 3 عدد موبائل فون نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے تھے جسکا مقدمہ 733/2022 دفعہ 392/397/34 ت پ درج ہوا تھا ،گینگ کا مرکزی ملزم ریاض عرف راجو اور بدرو شکارپور سے مختلف ڈکیتی اقدامِ قتل کے مقدمات میں اشتہاری ہے ملزم ریاض اور بدرو چھینے ہوئے موبائل فون بلوچستان حب اور ساکران میں کم داموں فروخت کرتے تھے جو آگے خضدار، وادھ چمن اور افغانستان میں فروخت کیا جاتا ہے ملزمان شکارپور سے کراچی واردات کرنے آتے اور پھر واپس شکارپور چلے جاتے تھے ملزمان واردات کے دوران فائرنگ کرنے سے بھی گریز نہیں کرتے ملزمان کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ، نقدی اور چھینے ہوئے موبائل فون برآمد کر لیے گئے ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں

    واش روم استعمال کیا،آرڈر کیوں نہیں دیا؟گلوریا جینز مری کے ملازمین کا حاملہ خاتون پر تشدد،ملزمان گرفتار

    خاتون کی لاش کے کئے 56 ٹکڑے، ٕگوشت بھی کھایا ، ملزمان کا تہلکہ خیز انکشاف

  • بینک سے کیش لیکر نکلنے والے شہریوں کو لوٹنے والے گروہ کے 4 اہم کارندے گرفتار

    بینک سے کیش لیکر نکلنے والے شہریوں کو لوٹنے والے گروہ کے 4 اہم کارندے گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس کی کاروائیاں جاری ہیں

    سمن آباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر بڑی کاروائی کی بینک سے کیش لیکر نکلنے والے شہریوں کو لوٹنے والے گروہ کے 4 اہم کارندے گرفتار کر لئے، ملزمان نے شہر کے دو بڑی ڈکیتیوں کی واردات سمیت متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے گرفتار ملزمان میں عقیل احمد ولد اخلاق احمد، محمد عادل ولد منشاء ، اویس صالحین ولد صالحین اور حسن ولد شمس الدین شامل ہیں ،گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2 عدد TT پسٹل 30 بور لوڈ میگزین 5 راؤنڈ، 5 عدد موبائل فون، 4 عدد والٹ، 75 گرام آئس اور 2 عدد چھینی ہوئی 125 موٹر سائیکل برآمد کر لئے گئے، ملزمان نے انکشاف کیا کہ مورخہ 2 اکتوبر 2022 کو فیروز آباد کی حدود میں بینک سے کیش لیکر نکلنے والے ایک شہری سے نقدی اور موبائل فون چھینا تھا

    واردات کے دوران شہری سے فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا اور ملزمان شہری پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے تھے واقعے کی CCTV فوٹیج موجود ہے ملزمان نے ایک معمر شہری سے منی ایکسچینج سے کیش لیکر نکلنے کے بعد لوٹنے کا بھی اعتراف کیا ہے جسکی CCTV فوٹیج بھی موجود ہے ،ملزمان نے دورانِ تحقیقات انکشاف کیا کہ بینک سے کیش لیکر نکلنے والے شہریوں کو لوٹنے سے قبل عقیل بینک کے اندر ریکی کرتا ہے اور پھر اپنے دیگر ساتھی جو بینک کے باہر موجود ہوتے ہیں فون پر بتاتا ہے گرفتار ملزمان نے ڈیفینس، گذری، گلشنِ اقبال، گلستانِ جوہر، ٹیپو سلطان، فیروز آباد سمیت بہادر آباد میں ڈکیتی کی وارداتوں کا اعتراف کیا ہے جنکی نشاندہی کے بعد متعلقہ تھانہ جات سے رابطہ کرکے متعلقہ مقدمات میں ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے گرفتار ملزمان اس سے قبل بھی متعدد بار گرفتار ہوچکے ہیں جنکا کریمنل ریکارڈ موجود ہے ملزمان تھانہ سی ٹی ڈی، ایس آئی یو، فیروز آباد، گبول ٹاؤن، گذری، الفلاح، سولجر بازار، پریڈی، سپر مارکیٹ، گلشن اقبال اور درخشاں میں پہلے بھی گرفتار ہوچکے ہیں گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا گیا جبکہ ملزمان کی دیگر متعلقہ تھانہ جات میں علیحدہ سے ضابطے کے مطابق گرفتاری عمل میں لائی جائے گی

    عمران خان چوری کے مرتکب پارٹی سربراہی سے مستعفی ہونا چاہیے،عطا تارڑ

    پی ڈی ایم اجلاس،عمران خان کے خلاف کارروائی سے متعلق غور

    حامد زمان کے خلاف فارن فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے تحقیقات سے متعلق رپورٹ

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

    اکبر ایس بابر سچا اور عمران خان جھوٹا ثابت ہوگیا،چوھدری شجاعت

    دوسری جانب ویسٹ، گلشن معمار سے اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا گیا، تھانہ گلشن معمار پولیس نے کامیاب کاروائی کرکے ملزم حضرت خان ولد حاجی عبدل کو گرفتار کیا۔ملزم سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بمعہ ایمونیشن اور نقدی برآمد کر لی گئی، ملزم کیخلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا، گرفتار ملزم کے خلاف پہلے سے درج مقدمات کی تفصیلات حاصل کی جارہی ہے۔

    ضلع ویسٹ پولیس کا منشیات فروش ملزمان کے خلاف مسلسل کریک ڈاؤن جاری ہے،تھانہ سرجانی پولیس نے منشیات سپلائیر ملزم ابو بکر ولد لال میاں کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزم کے قبضے سے 01 کلو سے زائد چرس اور فروختگی کی رقم برآمد کر لی گئی، ملزم کی گرفتاری سرجانی ٹاؤن سیکٹر 36 تیسر ٹاؤن سے عمل میں لائی گئی۔ملزم کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹیکس سبٹینس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا،

    کورنگی پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف گھیرا تنگ کر لیا،مختلف کارواٸیوں کے دوران دو منشیات فروش ملزمان گرفتار کر لئے،تھانہ زمان ٹاٶن پولیس نے کورنگی چکرا گوٹھ کے علاقے سے انتہاٸی مطلوب بدنام زمانہ دو لسٹڈ منشیات فروش ملزمان کو گرفتار کرلیا,گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک کلو کے قریب منشیات چرس اور زرفروختگی کی نقدی رقم برآمد کی, گرفتار ملزمان کی شناخت جواد حسین اور عبدالجبار عرف پنجا جسکا نام فہرست میں بھی شامل ہے اور آٸی آر بھی تھانے کو موصول ہوچکی ہے, گرفتار ملزمان عادی پیشہ مجرم ہیں اور پہلے بھی بیشتر مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جاچکے ہیں,گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے مذید انٹروگیشن کیلۓ تفتیشی حکام کے سپرد کردیا گیا ۔

  • بینکوں سے نکلنے والے شہریوں کو لوٹنے والا غیر ملکی ڈاکوؤں کا گینگ گرفتار

    بینکوں سے نکلنے والے شہریوں کو لوٹنے والا غیر ملکی ڈاکوؤں کا گینگ گرفتار

    لاہور کی سول لائینز پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے غیر ملکی ڈاکووں کا چار رکنی گینگ پکڑ لیا

    ملزمان بینکوں اور مالیاتی اداروں سے نکلنے والے شہریوں کو نوسر بازی کر کے گن پوائنٹ پر لوٹ لیتے تھے پولیس کے مطابق گروہ میں تین سگے بھائی بھی شامل ہیں جبکہ ملزمان نے ایک کروڑ روپے سے زائد کرنسی لوٹنے کا اعتراف کیا ہے پولیس کے مطابق تھانہ سول لائینز پولیس کی کارروائی میں گرفتار ہونے والے ڈاکوؤں کا تعلق افغانستان سے ہے، تین سگے بھائی جبکہ چوتھا ان کا کزن اور گروہ کا سرغنہ ہے ملزمان کا کہنا ہے کہ وہ ڈیڑھ ماہ پہلے افغانستان سے کوئٹہ اور پھر لاہور آئے، واردات کرتے ہی باجوڑ ایجنسی بھاگ جاتے تھے، وہاں سے رقم افغانستان میں اپنے اہل خانہ کو بھجواتے اور صبح پھر واپس لاہور آ جاتے تھے

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کا طریقہ واردات یہ تھا کہ وہ کسی بینک کے باہر کھڑے ہوتے، جیسے ہی کوئی شخص رقم لے کر گاڑی میں بیٹھتا، یہ چھپ کر اس کی گاڑی کے ٹائر کو چاقو سے کٹ لگاتے، گاڑی کچھ دور جاکر رُک جاتی تو یہ گن پوائنٹ پر اسے لوٹ کر فرار ہو جاتے تھے

    پولیس اہلکار نے لڑکی کو منہ بولی بیٹی بنا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، نازیبا ویڈیو بھی بنا لیں

    نوجوان لڑکی سے چار افراد کی زیادتی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس ان ایکشن

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان