Baaghi TV

Tag: ہائبرڈ ماڈل

  • چیئمپنز ٹرافی: ہائبرڈ ماڈل کے تحت  کرانے کا پلان سامنے آگیا

    چیئمپنز ٹرافی: ہائبرڈ ماڈل کے تحت کرانے کا پلان سامنے آگیا

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 ہائبرڈ ماڈل کے تحت کروانے کی صورت میں ٹورنامنٹ کے 10 میچز اور ایک سیمی فائنل پاکستان میں جب کہ بھارت کے میچز اور ایک سیمی فائنل متحدہ عرب امارات میں کرانے کا پلان ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا اجلاس 29 نومبر کو طلب کیا گیا ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی اجلاس کے لیے تیاری شروع کردی ہے۔ آئی سی سی کی جانب سے پی سی بی کو اگر ہائبرڈ ماڈل کے لیے مجبور کیا گیا تو بورڈ حکومت سے اجازت طلب کرے گا تاہم ابھی تک پاکستان کرکٹ بورڈ کا ہائبرڈ ماڈل قبول کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ ( بی سی سی آئی) جے شاہ کی آئی سی سی میں انٹری سے قبل تنازع کا حل چاہتا ہے جس کے لیے آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے بورڈ میٹنگ 29 نومبر کو طلب کر رکھی ہے۔ آئی سی سی اور بی سی سی آئی نے چیمپئنز ٹرافی 2025 ہائبرڈ ماڈل کروانے کی صورت میں پی سی بی کو مالی فائدہ پہنچانے کا بھی پلان تیار کرلیا ہے۔ آئی سی سی نے ہائبرڈ ماڈل کے لیے پلان بھی تیار کیا ہوا ہے جس کے تحت ٹورنامنٹ کے 10 میچز اور ایک سیمی فائنل پاکستان میں کرانے کا پلان ہے جب کہ بھارت کے میچز اور ایک سیمی فائنل یو اے ای میں ہوگا۔آئی سی سی کے پلان کے مطابق اگر بھارت فائنل میں نہیں پہنچا تو فائنل پاکستان میں ہوگا تاہم بھارت کے فائنل میں پہنچنے کی صورت میں ٹورنامنٹ کا فائنل متحدہ عرب امارات میں ہوگا۔ہائبرڈ ماڈل ہونے کی صورت میں تمام اضافی اخراجات آئی سی سی اور بی سی سی آئی اٹھائے گا۔یاد رہے کہ آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ 1996 اور 2008 کے ایشیا کپ کے بعد پاکستان کو ایک عرصے بعد پہلی بار چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی ملی ہے، جس کے تمام میچز اگلے سال 19 فروری سے 19 مارچ تک پاکستان کے تین بڑے شہروں کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔بھارت نے ایشیا کپ 2008 کے بعد سے پاکستان میں کوئی میچ نہیں کھیلا، جبکہ 13-2012 میں پاکستان کے دورہ بھارت کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان کوئی دو طرفہ سیریز بھی نہیں کھیلی گئی ہے۔گزشتہ سال بھی ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کو ملی تھی لیکن بھارت نے پاکستان آنے سے صاف انکار کردیا تھا جس کے بعد ہائبرڈ ماڈل کے تحت بھارت کے تمام میچز سری لنکا میں شیڈول کیے گئے تھے، جہاں کولمبو میں کھیلے گئے فائنل میں بھارت نے آسانی سے سری لنکا کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا تھا۔پاکستان اس چیمپئنز ٹرافی میں دفاعی چیمپئن کے طور پر شریک ہوگا، آخری بار چیمپئنز ٹرافی 2017 میں ہوئی تھی جو پاکستان نے سرفراز احمد کی قیادت میں جیتی تھی۔

    فضل الرحمان کی اسلام آباد میں پرتشدد واقعات کی مذمت

    ایف آئی اے چھاپہ، مینیجر سمیت 2 ملزمان گرفتار

    جلا ہوا پی ٹی آئی کا کنٹینر لوگ دیکھنے پہنچ گئے

    3 دن میں اسلام آباد آنے والے 3 منٹ میں بھاگ گئے، ناصر حسین شاہ

  • ذکا اشرف کا ہائرڈ ماڈٌل پر تبصرہ،اے سی سی کا ردعمل سامنے آگیا

    ذکا اشرف کا ہائرڈ ماڈٌل پر تبصرہ،اے سی سی کا ردعمل سامنے آگیا

    سابق چئیرمین پی سی بی ذکا اشرف کی جانب سے ایشیا کپ کے لیے ہائبرڈ ماڈل کو مسترد اور اسے ناانصافی قرار دیئے جانے پر ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے ردعمل دیا ہے۔

    باغی ٹی وی: ایشیا کپ کے لیے منظور شدہ ہائبرڈ ماڈل سے متعلق بدھ کے روز پریس کانفرنس میں ذکا اشرف نے کہا تھا کہ ایشین کرکٹ کونسل نے پاکستان کو ایشیا کپ کی میزبانی دی، پاکستان کو مکمل ایشیاکپ کی میزبانی کرنی چاہیے، اہم میچز باہر ہوں گے اور نیپال، بھوٹان کے میچز پاکستان میں ہوں گے، پاکستان کے ساتھ ہائبرڈ ماڈل ناانصافی ہے۔

    بھارتی خبررساں ادارے پریس ٹرسٹ آف انڈیا (پی ٹی آئی) سے گفتگو کرتے ہوئے اے سی سی بورڈ کے ایک رکن نے ذکا اشرف کی جانب سے ایشیا کپ کے لیے ہائبرڈ ماڈل کو مسترد کرنے کےبیان پر ردعمل میں کہا کہ ذکا اشرف آزاد ہیں، وہ جو چاہیں کہہ سکتے ہیں لیکن ایشیا کپ کے لیے ہائبرڈ ماڈل کو اے سی سی نے قبول کر لیا ہے اور اب اس میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی-

    ایشیا کپ کیلئےہائبرڈ ماڈل کو پہلےہی مسترد کرچکا ہوں،ذکا اشرف

    ساف چیمپئن شپ: پہلے میچ میں پاکستان کو 0-4 سے شکست

    خیال رہے کہ ایشیا کپ 2023 کے لیے پاکستان کی جانب سے ہائبرڈ ماڈل پیش کیا گیا تھا جسے حال ہی میں قبول کیا گیا ہے،ہائبرڈ ماڈل کے تحت ایشیا کپ کے ابتدائی میچ کی میزبانی پاکستان کرے گا جب کہ بقیہ میچز سری لنکا میں کرائے جائیں گےپاکستان ایشیاکپ کے 4 میچز کی میزبانی لاہورکےتاریخی قذافی اسٹیڈیم میں کرے گا ، بقیہ 9 میچز سری لنکا میں کھیلے جائیں گے تاہم اگر ایشیا کپ کے فائنل میں بھارتی ٹیم آتی ہے تو فائنل بھی سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔

    رونالڈو 200 بین الااقوامی میچ کھیلنےوالے پہلےکھلاڑی بن گئے، گنیزورلڈ ریکارڈ میں نام درج

    ایشین اتھلیٹکس چیمپئن شپ؛ ارشد ندیم انجری کا شکار ہوگئے

  • ایشیا کپ:ہائبرڈ ماڈل منصوبے بے بھارت کو مشکل میں ڈال دیا

    ایشیا کپ:ہائبرڈ ماڈل منصوبے بے بھارت کو مشکل میں ڈال دیا

    ایشیا کپ کے نئے ہائبرڈ ماڈل نے بھارت کو مشکل میں ڈال دیا ہے، جب کہ بھارت نے آمادگی ظاہر کرنے کی صورت میں ورلڈکپ کیلئے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اپنے ملک آنے کی یقین دہانی طلب کرلی۔

    باغی ٹی وی :ایشیا کپ کا انعقاد رواں برس ستمبر میں پاک سرزمین پر ہونا ہے مگر بھارت نے دورے سے انکار کر دیا، میزبانی ہاتھ سے جاتے دیکھ کر پی سی بی نے ’’ہائبرڈ ماڈل ‘‘ کا فارمولہ پیش کیا جس کے تحت ابتدائی چار میچز پاکستان میں ہوں گے، پھر ٹیمیں بقیہ میچز کیلیے خصوصی طیارے کے ذریعے یو اے ای چلی جائیں گی،البتہ بھارتی بورڈ نے اس تجویز کا بھی مثبت جواب نہیں دیا تھا۔

    ایشیا کپ: بنگلہ دیش نے یو اے ای میں میچز کے انعقاد کی مخالفت کردی

    بنگلہ دیش اور سری لنکا نے بھی سخت گرم موسم میں عرب امارات میں میچز پر اعتراض کیا ،ایسے میں پاکستان نے سخت موقف اپناتے ہوئے کہا تھا کہ اگر ایشیا کپ کے حوالے سے تجویز منظور نہ کی گئی تو گرین شرٹس بھارتی سرزمین پر شیڈول ورلڈکپ میں شرکت کیلئے بھی نہیں آئیں گے، یو اے ای کی جگہ سری لنکا میں میچز کرانا پڑے تو ٹکٹوں کی فروخت سے حاصل شدہ رقم پاکستان کو ہی دینا پڑے گی۔

    ذرائع کے مطابق پی سی بی چیئرمین نجم سیٹھی کےایشیا کپ اور ورلڈکپ کے حوالے سےسخت موقف نے بھی بھارت کو سوچنے پر مجبور کر دیا ہے علیٰ حکام کو پیغام بھجوا دیا گیا کہ ٹھیک ہے ہم ہائبرڈ ماڈل کی تجویز مان لیتے ہیں جواب میں پاکستان بھی ورلڈکپ کیلیے بھارت آنے کی یقین دہانی کرائے، ابھی تک اس کا کوئی جواب نہیں دیا گیا،البتہ مثبت ردعمل سامنے آنا خارج از امکان نہیں ہے۔

    اے سی سی کے سربراہ اور بھارتی بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ کے لیے فیصلہ مشکل ہوگیا ہے، نجم سیٹھی سے ملاقات کرنے والے اے سی سی کے نائب صدر نے جے شاہ کو تمام تر تفصیلات سے آگاہ کر دیا ہے –

    پاکستان نے بھارت کےساتھ نیوٹرل وینیو پر ٹیسٹ سیریز کیلئے گرین سگنل دیدیا

    ذرائع نے بتایا ہےکہ پاکستان ہا ئبرڈ ماڈل کے مشروط ہونے پر حکومت سے مشاورت کرےگا، سری لنکا، بنگلا دیش، نیپال اور افغانستان ہائبرڈ ماڈل کے پہلے مرحلے کے لیے پاکستان آنے پر رضامند ہیں، دوسرے مرحلے کے لیے دبئی اور سری لنکا پر ڈیڈلاک ہے، پاکستان کے علاوہ دیگر ممالک سری لنکا میں انعقاد کے حامی ہیں۔

    ذرائع کے مطابق جے شاہ بی سی سی آئی کی اسپیشل میٹنگ کے موقع پر عہدیداران سے ایشیا کپ پر بھی رائے لے سکتے ہیں، جے شاہ کی آئی پی ایل میں مصروفیات کے باعث ایشیا کپ اور ورلڈکپ کے معاملات التوا کا شکار ہیں، پاکستان کرکٹ بورڈ ایشیا کپ کے حوالے سے فیصلےکا منتظر ہے، پی سی بی آئندہ ہفتے کے دوران ایشیا کپ کے حتمی فیصلے کے لیے پر امید ہے۔

    ایشیا کپ کے فیصلےکے بعد پاکستان ورلڈکپ کے حوالے سے فیصلہ کرےگا، پاکستان نے بھارت میں ورلڈ کپ کھیلنےکا تاحال کوئی گرین سگنل نہیں دیا اور نہ وینیوز پر ہاں کہا ہے۔

    ایشیا کپ: سری لنکا اور بنگلہ دیش نئے ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلنے کو تیار

    دوسری جانب بھارتی کرکٹ بورڈ کا خصوصی جنرل اجلاس ہفتے کو ہوگا، اس موقع پر ایشیا کپ کے ’’ہائبرڈ ماڈل‘‘ کی منظوری لی جا سکتی ہے، اس روز ورلڈکپ کا شیڈول بھی جاری ہونے کا امکان ہے، بی سی سی آئی اس سے قبل ہی پاکستان سے دورے کی یقین دہانی چاہے گا، گرین شرٹس کا میزبان سے میچ احمد آباد پر رکھنے کی اطلاعات سامنے آنے پر پی سی بی پہلے ہی اعتراض کر چکا ہے-

    ذرائع کے مطابق ہائبرڈ ماڈل میں 4 میچز پاکستان میں ہوں گے، وینیو لاہور ہونےکا امکان ہے، پاکستان اور نیپال کا پہلا میچ ہوگا، ایونٹ ستمبر کے پہلے ہفتے میں شروع ہو گا، سری لنکا، بنگلا دیش اور افغانستان کی ٹیمیں اپنے گروپ کے تین میچز پاکستان میں کھیلیں گی اکتوبر،نومبر میں ون ڈے ورلڈکپ بھارتی سرزمین پر ہوگا، ٹیمیں ایشیا کپ کو میگا ایونٹ کی تیاریوں کا بہترین موقع سمجھتی ہیں۔

    نجم سیٹھی نے بھارت کو زیادہ حصہ دیئے جانے پر آئی سی سی سے وضاحت …

  • پاکستان نے ایشیاکپ کے لیے دوسرا ہائبرڈ ماڈل پیش کردیا

    پاکستان نے ایشیاکپ کے لیے دوسرا ہائبرڈ ماڈل پیش کردیا

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ایشیا کپ سے متعلق فیصلہ ایک دو روز میں متوقع ہے۔

    باغی ٹی وی : چئیرمین پی سی بی نے کہا کہ پاکستان نے ایشیاکپ کے لیے دوسرا ہائبرڈ ماڈل پیش کردیا ہے جس کے تحت پاکستان میں ٹورنامنٹ کے 5 میچزلازمی کرانا ہوں گے گر 5 میچز پاکستان میں نہیں ہوتے تو پھر ہمارا واضح پیغام موجود ہے،ایسا نہیں ہوسکتا سارے کے سارےمیچز باہر ہوں، ہائبرڈ ماڈل پر عمل کرنا ہوگا۔

    پاکستان نے بھارت کےساتھ نیوٹرل وینیو پر ٹیسٹ سیریز کیلئے گرین سگنل دیدیا

    انہوں نے کہا کہ بھارت کا معاملہ آتا ہے تو ہمیں بھی بی سی سی آئی کی طرح حکومت سے اجازت لینی پڑتی ہے، 2016 میں بھی ہم نے حکومت کی اجازت کے بعد ٹیم کو بھیجا تھا،حکومت کہے گی کہ سیکیورٹی ایشو ہے تو پھر ہائبرڈ ماڈل کو دیکھنا ہو گا۔

    ایشیا کپ: سری لنکا اور بنگلہ دیش نئے ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلنے کو تیار

    قبل ازیں چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا تھا کہ پاک بھارت ٹیسٹ سیریز آسٹریلیا، انگلینڈ اور جنوبی افریقا میں ہوسکتی ہے۔ پاک بھارت سیریز کے لیے پہلا آپشن انگلینڈ اور دوسرا آسٹریلیا ہوگااگر آسٹریلیا میں ہاؤس فُل ہوسکتا ہے تو ٹھیک ہے یہ بڑا اچھا ہوگا۔ بھارت کے ساتھ ٹیسٹ سیریز کیلئے دبئی ہمیں سستا پڑے گا۔ آسٹریلیا کو بھی ہم نے نیوٹرل وینیو کے طورپر ریڈار پر رکھا ہے۔

    نجم سیٹھی نے بھارت کو زیادہ حصہ دیئے جانے پر آئی سی سی سے وضاحت …

  • ایشیا کپ: سری لنکا اور بنگلہ دیش نئے ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلنے کو تیار

    ایشیا کپ: سری لنکا اور بنگلہ دیش نئے ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلنے کو تیار

    سری لنکا اور بنگلہ دیش نے پی سی بی کو پاکستان میں ایشیا کپ کھیلنے کا گرین سگنل دے دیا ہے، دونوں ممالک نئے ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلنے کو تیار ہو گئے۔

    باغی ٹی وی : بنگلہ دیش اور سری لنکا کو پہلا راؤنڈ پاکستان میں کھیلنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے،دیش اور سری لنکا کے کرکٹ بورڈز نے بذریعہ ای میل پی سی بی کو یقین دہانی کرا دی ہے،تاحال بی سی سی آئی اور پی سی بی کا براہ راست کوئی رابطہ نہیں ہوا۔

    یشین کرکٹ کونسل کو ایشیا کپ سے متعلق جلد فیصلہ کرنا چاہیے۔ نجم سیٹھی

    ایشین کرکٹ کونسل کا اندرونی اجلاس آئندہ ایک دو ددنوں میں دبئی میں ہونے کا امکان ہے جبکہ حتمی اجلاس اس ماہ کے آخری ہفتے میں متوقع ہے، اس اجلاس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے تجویز کردہ ہائبرڈ ماڈل پر بات چیت ہو گی۔

    ذرائع کے مطابق اے سی سی کے سربراہ جے شاہ بھی اجلاس میں شرکت کریں گے، جس میں پی سی بی کے نئے تجویز کردہ ہائبرڈ ماڈل پر بات چیت ہو گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی گیٹ منی کے باعث متحدہ عرب امارات میں ایشیا کپ کا انعقاد کروانا چاہتا ہے، یو اے ای میں ٹکٹوں کی فروخت سری لنکا اور بنگلادیش کی نسبت زیادہ مالی فائدہ پہنچا سکتی ہیں۔

    بیفیم چیمپئن شپ 2023 لاہور میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

    واضح رہے کہ برطانوی خبررساں ادارے کو انترویو میں چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے کہا کہ امید ہے ایشیا کپ پاکستان میں ہوگا بھارتی کرکٹ ٹیم کواپنی حکومت سے اجازت نہ ملی تو پاکستان نہیں آئےگی۔ اے سی سی کو ہائبرڈ ماڈل پیش کیا گیا، ہائبرڈ ماڈل کا آئیڈیا سری لنکا اور بنگلہ دیش نے غیرسرکاری طور پر تجویز کیا تھا۔

    قومی ٹیم دسمبر تا جنوری آسٹریلیا میں تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی، شیڈول …

    انہوں نے کہا تھا کہ تحفظات دور کرنے کیلئے نیا ماڈل بھی تجویز کیا ہے، نئے ہائبرڈ ماڈل کے تحت پہلے4میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گےفائنل سمیت بقیہ میچزکسی بھی نیوٹرل وینیو پرکھیلے جائیں گےبطور میزبان ہمیں یہ اختیارحاصل ہےکہ دوسرا وینیو کونسا ہوگا، پاکستان کے علاوہ دوسرا وینیو سری لنکا، بنگلہ دیش اور انگلینڈ بھی ہوسکتا ہے،یو اے ای میں ہمیں کافی زیادہ گیٹ منی مل جائیگی،سری لنکا میں ہمیں کچھ نہیں ملے گا۔

    نجم سیٹھی نے پاکستان ورلڈکپ کے میچز بنگلادیش میں کرانے کا کہہ دیا