Baaghi TV

Tag: ہائیر ایجوکیشن

  • پنجاب میں تاریخ کےسب سے بڑے ہائیر ایجوکیشن انٹرن شپ پروگرام کا آغاز

    پنجاب میں تاریخ کےسب سے بڑے ہائیر ایجوکیشن انٹرن شپ پروگرام کا آغاز

    لاہور: وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب میں سب سے بڑے ہائیر ایجوکیشن انٹرن شپ پروگرام کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں سیکرٹری ہائیرایجوکیشن ڈاکٹر فرخ نوید نے بریفنگ دی اور بتایا کہ پنجاب کی تاریخ کے سب سے بڑے ہائیر ایجوکیشن انٹرن شپ پروگرام کے تحت سرکاری کالجز میں 7354 ٹیچز کو 8 ماہ کیلئے ماہانہ 50 ہزار وظیفے پر بطور انٹرن بھرتی کیا گیا ہے۔

    اعلامیے کے مطابق کالج ٹیچر انٹرنز 31مارچ تک سرکاری کالجز میں اکیڈمیک سیشن مکمل ہونے تک تدریسی خدمات سرانجام دیں گے اس کے علاوہ ای ٹرانسفر پالیسی کے تحت کالجز کے 962 اساتذہ کی ٹرانسفر پوسٹنگ کا عمل مکمل کرلیا گیا، انٹرن بھرتی ہونے والے کالج کے ٹیچرزکو گھر بیٹھے پورٹل پر آن لائن اپلائی کرنے کے بعد آرڈر مل گئے ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شفافیت اور میرٹ پر انٹرنیز بھرتی کرنے پر ہائیر ایجوکیشن ٹیم کو شاباش دی اور امید ظاہر کی کہ اس اقدام کے اچھے نتائج سامنے آئیں گے۔

    بابا وانگا اور فرانسیسی نجومی نوسٹرا ڈیمس کی سال 2025 کیلئے خطرناک پیشگوئیاں

    اے آر حمان نے اسلام کیوں قبول کیا؟

    سوشل میڈیا کے استعمال سے متعلق اسلامی نظریاتی کونسل کے اجلاس کا اعلامیہ جاری

  • ہائیر ایجوکیشن کا اچانک چھاپہ

    ہائیر ایجوکیشن کا اچانک چھاپہ

    قصور
    ایڈیشنل سیکرٹری ہائیر ایجو کیشن طارق حمید بھٹی کا میٹرک کے امتحانی مراکز کا اچانک دورہ انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا
    امتحانی عملہ انتہائی ذمہ داری اور جانفشانی سے اپنے فرائض منصبی ادا کرتے ہوئے سخت نگرانی کریں‘کسی قسم کی بے ضابطگی یا بوٹی مافیا کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائیگا‘ایڈیشنل سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن طارق حمید بھٹی
    قصوروزیر اعلی پنجاب کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ایڈیشنل سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن پنجاب طارق حمید بھٹی کا میٹرک کے امتحانی مراکز کا اچانک دورہ‘انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ایڈیشنل سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن طارق حمید بھٹی نے ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز قصور عبدالغفار ڈوگر کے ہمراہ گزشتہ روز گورنمنٹ اسلامیہ کالج قصور، گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول، گورنمنٹ ایم سی ہائی سکول فار گرلز، اسلامیہ ہائی سکول فار گرلز، گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول فار بوائز اور گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج قصور میں قائم میٹرک کے امتحانی سینٹروں کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے تمام امتحانی مراکز میں سیکورٹی کے انتظامات، پینے کے پانی کی فراہمی، کمروں میں روشنی کے انتظام کو بھی چیک کیا اور طلباء و طالبات کی رول نمبر سلپیں بھی چیک کیں۔اس موقع پر انہوں نے تمام سینٹروں کے سپریٹنڈنٹس امتحان اور نگران عملے کو ہدایت کی کہ وہ انتہائی ذمہ داری اور جانفشانی سے اپنے فرائض منصبی ادا کرتے ہوئے سخت نگرانی کریں۔ امتحانی عمل میں کسی بھی قسم کی بے ضابطگی یا بوٹی مافیا کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ نقل ایک ناسور ہے جس سے طلباء و طالبات کو ہر صورت بچنا ہو گااور محنت سے ڈگریاں حاصل کر کے اپنے مستقبل کو روشن کرنا ہوگا۔ ایڈیشنل سیکرٹری ہائیر ایجو کیشن پنجاب نے گورنمنٹ ڈگری کالج فار بوائز اور گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج میں طلباء و طالبات کی صحت کے متعلق سٹوڈنٹ ہیلتھ پروفائلز، اساتذہ کی حاضری اور کالجز میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بھی چیک کیا