Baaghi TV

Tag: ہائی اسپیڈ ڈیزل

  • انتخابات سے قبل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

    انتخابات سے قبل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

    لاہور: ملک میں عام انتخابات سے قبل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔

    باغی ٹی وی : ”دی نیوز“ کے مطابق اگلے پندرہ روزہ جائزے میں پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں تیزی سے اضافے کا امکان ہے، جس کی وجہ مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان بین الاقوامی قیمتوں میں اضافہ ہے۔

    رپورٹ میں ایک سرکاری ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ حکومت جو آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کی سفارشات کی بنیاد پر ہر 15 دن بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو ایڈجسٹ کرتی ہے، اس میں 31 جنوری 2024 کو پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 7 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں متوقع اضافہ یکم نومبر 2023 سے مقامی قیمتیں مستحکم رہنے یا اس میں کمی دیکھنے کے بعد آئے گا۔

    اسکول یا کالج بند کرنے کی کوئی ہدایت کی گئی نہ سکیورٹی تھریٹ ہے،آئی جی …

    تیل کے شعبے سے وابستہ ایک اہلکار نے دی نیوز کو بتایا کہ گزشتہ تین مہینوں میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کچھ کمی دیکھنے کے بعد اس بار صورتِ حال مختلف ہونے کا امکان ہے مشرق وسطیٰ، خاص طور پر حوثیوں کے بحیرہ احمر میں بحری جہازوں پر حملوں کے بعد یمن میں ان کے خلاف امریکا اور برطانیہ کی جانب سے حملے شروع ہوئے۔

    ان کا کہنا تھا کہ مقامی قیمتوں میں متوقع اضافہ ہائی اسپیڈ ڈیزل ، پیٹرول اور خام تیل کی عالمی قیمتوں پر مبنی ہے، جن میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران چار سے پانچ ڈالر کا اتار چڑھاؤ آیا ہے۔

    ایک ہفتے میں پیٹرول کی بین الاقوامی قیمت 83 ڈالر فی بیرل سے بڑھ کر 89 ڈالر فی بیرل ہو گئی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت ایک ہفتے میں 93 ڈالر فی بیرل سے بڑھ کر 97 سے 98 ڈالر فی بیرل ہو گئی، خام تیل کی بین الاقوامی قیمت 76 ڈالر فی بیرل سے بڑھ کر 80 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

    الیکشن کمیشن کی فہمیدہ مرزا کو جی ڈی اے کا انتخابی نشان دینے سے معذرت

    حکام کا کہنا ہے کہ عالمی قیمتوں میں چار سے پانچ ڈالر فی بیرل اضافے سے مارکیٹ میں قیمتیں بڑھ سکتی ہیں، مقامی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم ہے ورنہ قیمتوں میں اتار چڑھاؤ مقامی مارکیٹ میں اوپر کی طرف بڑھ جاتا، بین الاقوامی سطح پر ان مصنوعات کی قیمتوں میں کچھ مزاحمت سامنے آئی ہے اور توقع ہے کہ آئندہ چند دنوں میں قیمتیں ان سطحوں پر برقرار رہ سکتی ہیں۔

    ہائی اسپیڈ ڈیزل اور پیٹرول کی مقامی قیمتوں میں متوقع اضافہ یکم نومبر 2023 کے بعد آیا جب پیٹرول کی قیمت 238.38 روپے فی لیٹر تھی اور پیٹرولیم کی قیمتوں کے لگاتار جائزے میں 259.34 روپے فی لیٹر تک گر گئی۔

    اسی طرح، ہاےئی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت بھی اس کی قیمت کے آخری چند جائزوں میں گر گئی ہے کیونکہ یہ یکم نومبر 2023میں فی لیٹر 303.18 روپے سے اب فی لیٹر 276.21 روپے میں دستیاب ہے۔

    بھارت یومِ جمہوریہ کی تقریبات میں افغان طالبان کو شرکت کی دعوت

  • ہائی اسپیڈ ڈیزل اور پٹرول میں اضافے کا امکان

    ہائی اسپیڈ ڈیزل اور پٹرول میں اضافے کا امکان

    اسلام آباد: یکم فروری سے ہائی اسپیڈ ڈیزل 10.72روپے اور پٹرول کی قیمت میں5.85 روپے اضافے کا امکان ہے۔

    باغی ٹی وی : یکم فروری سے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 10.72روپے اور پٹرول کی قیمت میں5.85 روپے فی لیٹر اضافہ جبکہ مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں10 روپے اضافے کا امکان ہے۔

    مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ، گھی سمیت 17 اشیائے ضروریہ مہنگی

    اسی طرح لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 9.17 روپے جبکہ فرنس آئل کی قیمت میں فی ٹن 8 ہزار 648 روپے اضافے کا امکان ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے عالمی سیاست میں یورپ اور مشرق وسطی کی کشیدہ صورت حال کےباعث اس وقت خام تیل کی قیمت 90 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی ہے اور لامحالہ اس کا اثر پاکستانی مارکیٹ پر پڑے گا۔

    یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ اجلاس سے غیر حاضری کی وجہ بتادی

    دوسری جانب ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کی تھی جس کے مطابق گھی، ٹماٹر اور لہسن سمیت 17 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا مہنگائی کی مجموعی شرح 18.62 فیصد رہی، سب سے کم آمدن والے افراد کے لیے مہنگائی کی شرح 20.24 فیصد رہی ہے ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر 18 روپے 53 پیسے فی کلو کا اضافہ ہوا، ٹماٹر کی فی کلو قیمت 78 روپے 71 پیسے ہوگئی ہے-

    چین میں پاکستان کے نوادرات کی نمائش

    حالیہ ہفتے لہسن 13 روپے 55 پیسے فی کلو مہنگا ہوا، دال چنا 1 روپے 92 پیسے فی کلو، دال ماش 2 روپے 57 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی، دال مسور 1 روپے 54 پیسے، دال مونگ 68 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی مٹن 2 روپے 45 پیسے اور بیف 1 روپے 46 پیسے فی کلو مہنگا ہوا، آٹے کا بیس کلو کا تھیلا 2 روپے 51 پیسے فی کلو مہنگا ہوا-