Baaghi TV

Tag: ہائی جیک

  • امریکا : دورانِ پرواز طیارہ ’ہائی جیک‘ کرنے کی کوشش ناکام

    امریکا : دورانِ پرواز طیارہ ’ہائی جیک‘ کرنے کی کوشش ناکام

    امریکا میں ’یونائیٹڈ ایئرلائنز‘ کی ایک جہاز پرواز کے دوران مبینہ طور پر کاک پٹ میں زبردستی داخل ہونے کی کوشش کرنے والے مسافر کو گرفتار کر لیا گیا، جس کے بعد طیارے کو ہنگامی طور پر لینڈ کرانا پڑا۔

    ’یونائیٹڈ ایئرلائنز‘ کی پرواز یو اے 2005 شکاگو کے اوہیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے منی ایپولس کے لیے روانہ ہوئی تھی، دورانِ پرواز ایک ’بے قابو‘ مسافر کے جارحانہ رویے کے باعث طیارے کا رُخ تبدیل کر کے وسکونسن کے ڈین کاؤنٹی ریجنل ایئرپورٹ پر اتار دیا گیا۔

    رپورٹس کے مطابق نامعلوم مرد مسافر مبینہ طور پر روسی زبان میں چیخ و پکار کر رہا تھا اور اس نے کاک پٹ میں داخل ہونے کی کوشش کی، جس پر طیارے میں موجود عملے اور دیگر افراد کے ساتھ ہاتھا پائی بھی ہوئی واقعے کے دوران پائلٹ نے ایئر ٹریفک کنٹرول کو ’سکواک کوڈ 7500‘ ارسال کیا، جو طیارے کے ممکنہ ہائی جیک ہونے یا ہائی جیکنگ کی کوشش کی نشان دہی کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مسافر کو حراست میں لے لیا۔

    ایئرلائن کے مطابق ’پرواز میں 147 مسافر اور عملے کے 6 ارکان سوار تھے اور خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا، حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ مسافر کی شناخت تاحال ظاہر نہیں کی گئی، ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق مشتبہ شخص کی گرفتاری کے بعد فضائی آپریشن معمول کے مطابق جاری رہا-

  • جب ایک بلی نے بوئنگ طیارہ ہائی جیک کرلیا

    جب ایک بلی نے بوئنگ طیارہ ہائی جیک کرلیا

    روم سے جرمنی جانے والی ایک پرواز کو ایک بلی نے ’ہائی جیک‘ کرلیا۔

    باغی ٹی وی :رپورٹس کے مطابق فضائی کمپنی ریان ائیر کا روم سے جرمنی جانے والا بوئنگ 737 طیارہ ایک بلی کے ہاتھوں ’ہائی جیک‘ ہوگیایہ بلی چپکے سے طیارے میں داخل ہوگئی تھی جس کے نتیجے میں طیارے کو 2 دن تک گراؤنڈ کرنا پڑا اور پرواز 2 دن کی تاخیر کے بعد روانہ ہوئی۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ طیارہ گزشتہ ہفتے روم سے جرمنی کے لیے پرواز بھرنے والا تھا مگر ٹیک آف سے قبل عملے نے بلی کی میاؤں میاؤں کو سنا جو طیارے میں سے آرہی تھی جب آواز کے مقام کا تعین کرنے کی کوشش کی گئی تو عملے کو طیارے کے متعدد پینلز کو ہٹانا پڑا۔

    پاکستان اور ترکیہ کی دوستی نئی بلندیوں پر لے جائیں گے،وزیراعظم

    آخرکار طیارے کے برقی پینل کے قریب عملے نے بلی کو چھپے ہوئے پایا بلی کی دریافت کے بعد طیارے کے کیبن میں چوہے بلی کی دوڑ کا منظر دیکھنے میں آیاعملے کیجانب سے بلی کو پکڑنے کی متعدد کوششیں کی گئیں مگر ناکامی کا سامنا ہوا جس کے پرواز کو حفاظتی وجوہات کے باعث منسوخ کرنا پڑا۔

    ترک صدر کا دورہ تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا.خالد مسعود سندھو

    2 دن تک عملے کی جانب سے طیارے کے پینلز کو ہٹا کر بلی کو پکڑنے کی کوشش کی گئی مگر وہ طیارے کے مختلف مقامات پر فرار ہوتی رہی اور اسے ڈھونڈنا ہی مسئلہ بن گیا2 دن بعد جاکر طیارے کا عملہ اس ”ہائی جیکر“ بلی کو نکالنے میں کامیاب ہوا اور طیارے کی سیڑھی پر چھوڑ دیا جہاں سے وہ اسطرح چہل قدمی کرتے ہوئے چلی گئی جیسے کچھ ہوا ہی نہیں تاہم یہ دلچسپ واقعہ طیارے میں سفر کرنے وا لے مسافروں کے لیے زحمت کا باعث بنا جن کو سفر کے لیے 2 دن تک انتظار کرنا پڑا۔

    ترک صدر کا دورہ تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا.خالد مسعود سندھو

  • صومالیہ کی سمندری حدود میں جہاز ہائی جیک،15 بھارتی عملے میں شامل

    صومالیہ کی سمندری حدود میں جہاز ہائی جیک،15 بھارتی عملے میں شامل

    صومالیہ کے قریب ایک جہاز کو ہائی جیک کیا گیا ہے جس میں عملےکے اراکین میں سے 15 بھارتی ہیں،

    صومالیہ کے قریب ایم وی لیلا نور فوک نامہ جہاز کو صومالیہ کی سمندری حدود میں ہائی جیک کیا گیا ہے،جہاز کے ہائی جیک ہونے پر بھارتی بحریہ متحرک ہوئی ہے، بھارتی بحریہ نے ایک جنگی جہاز آئی این ایس چنئی کو ہائی جیک ہونے والے جہاز کی طرف روانہ کیا ہے،بھارتی بحریہ کے مطابق ہم کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے مکمل طور پر تیار ہیں،جہاز کی تلاش کے لئے نگرانی کی جا رہی ہے، جہاز کے اغوا ہونے کی اطلاع گزشتہ شب ملی، جس جہاز کو ہائی جیک کیا گیا ہے اس پر لائبیریا کا پرچم لگا ہوا ہے، جہاز میں ابھی تک عملے کے تمام اراکین محفوظ ہیں

    صومالیہ کی سمندری حدود میں جہاز کے اغوا ہونے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ، اس سے قبل بھی قزاقوں نے مالٹا کے جہاز کو ہائی جیک کیا تھا جو ترکی جا رہا تھا،

    آج بھی کچھ قوتیں نہیں چاہتیں ذوالفقار بھٹو کو انصاف ملے،بلاول

    عمران خان کی جانب سے تحریک طالبان کے ساتھ مذاکرات کا فیصلہ افسوسناک تھا،بلاول بھٹو

    ہمارا مقابلہ سیاستدانوں سے نہیں بلکہ مہنگائی بھوک اور بے روزگاری سے ہیں،بلاول بھٹو