Baaghi TV

Tag: ہاتھی

  • افریقی سوانا ہاتھی بھی انسانوں کی طرح  ایک دوسرے کو ‘نام’ سے پکارتے ہیں،تحقیق

    افریقی سوانا ہاتھی بھی انسانوں کی طرح ایک دوسرے کو ‘نام’ سے پکارتے ہیں،تحقیق

    کینیا: ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ ہاتھی بھی انسانوں کی طرح ایک دوسرے کو ناموں سے پکارتے ہیں-

    باغی ٹی وی : جرنل نیچر ایکولوجی میں شائع نئی تحقیق میں ماہرین نے کہا ہے کہ ہاتھی اپنے ساتھیوں کے لیے مخصوص آوازیں نکالتے ہیں جبکہ ان آوازوں پر مخصوص ہاتھی ہی ردعمل ظاہر کرتے ہیں،اس تحقیق کے لیے کینیا میں ہاتھیوں کے 2 گروپس کی آوازوں کا تجزیہ آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی الگورتھم کے ذریعے کیا گیا۔

    کینیا کے 2 نیشنل پارکس سے ہاتھیوں کی آوازوں کو 1986 سے 2022 کے دوران ریکارڈ کیا گیا اور مشین لرننگ الگورتھم کے ذریعے 469 آوازوں کو شناخت کیا گیا،ہاتھی مختلف طرح کی آوازیں نکالتے ہیں جن میں سے کچھ انسانی کان سن بھی نہیں پاتے۔

    190 ملین پاؤنڈ ریفرنس : آج کسی گواہ کا بیان ریکارڈ نہ ہوسکا

    تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ ہاتھیوں کی آوازوں میں ہمیشہ ناموں کو پکارا نہیں جاتا بلکہ ایسا اس وقت کیا جاتا ہے جب ہاتھی ایک دوسرے سے دور ہوں یا بالغ ہاتھی بچوں کو تلاش کر رہے ہوں، بچوں کے مقابلے میں بالغ ہاتھیوں کی جانب سے ناموں کو استعمال کرنے کا امکان زیادہ ہوتا ہے کیونکہ ممکنہ طور پر اس مخصوص صلاحیت کو سیکھنے میں کئی برس لگ جاتے ہیں، اس سے عندیہ ملتا ہے کہ ہاتھی یہ تعین کر سکتے ہیں کہ کسی آواز کا مقصد کیا ہے۔

    سب مجھے خاموش کرنے میں لگے ہوئے ہیں کہ کسی طرح دھاندلی کور ہو جائے،عمران …

    تحقیق کے دوران جب کسی ہاتھی کو اس کے دوست یا خاندان کے فرد کی جانب سے پکارے گئے نام کی ریکارڈنگ سنائی گئی تو اس کی جانب سے مثبت اور پرجوش ردعمل دیکھنے میں آیا،مگر ان ہاتھیوں کی جانب سے دیگر ناموں پر کوئی خاص ردعمل سامنے نہیں آیا اس سے عندیہ ملتا ہے کہ محض ہاتھی اور انسان 2 ایسے جاندار ہیں جو اپنے لیے ناموں کو استعمال کرتے ہیں، انسانوں اور ہاتھیوں میں کافی کچھ ملتا جلتا ہے، جیسے خاندان کی شکل میں رہنا اور مضبوط معاشرتی زندگیاں وغیرہ۔

    کیا سی ڈی اے کے اعلیٰ افسران کو انگریزی کی کلاسز کرانا پڑیں گی؟ جسٹس …

  • افریقا میں بدترین خشک سالی سے ہزاروں نایاب جانور ہلاک

    افریقا میں بدترین خشک سالی سے ہزاروں نایاب جانور ہلاک

    کینیا:مشرقی افریقا میں خشک سالی کے باعث ہزاروں جانور ہلاک ہوگئے ہیں۔بین الاقوامی میڈیا رہورٹس کے مطابق افریقا کے کئی ممالک ان دنوں شدید خشک سالی کا سامنا کررہے ہیں اور اسے کئی دہائیوں کے دوران آنے والی بدترین خشک سالی کہا جارہا ہے۔

    خشک سالی کے باعث نایاب اور معدومی کا سامنا کرنے والے ہزاروں جانور بھی لقمہ اجل بنے ہیں۔ صرف کینیا میں گزشتہ 2 برسوں کے دوران انتہائی کم بارشوں کے باعث لاکھوں افراد نے نقل مکانی کی ہے جب کہ جنگلی حیات پر بھی شدید منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق کینیا میں امبوسیلی، تساوو اور لائکیپیا-سمبورو کے علاقے خشک سالی سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ ان ہی علاقوں میں جنگلی حیات کے تحفظ کے لئے پارکس اور دیگر مراکز واقع ہیں۔

    کینیا میں جنگلی حیات کے تحفظ کے سرکاری ادارے اور بین الاقوامی تنظیموں نے گزشتہ 9 ماہ کے دوران خشک سالی کے باعث ہلاک ہونے والے جانوروں کے اعداد و شمار مرتب کئے ہیں۔ ہلاک ہونے والے جانوروں میں معدومی کا شکار جنگلی حیات کی کئی اقسام بھی شامل ہیں۔

    بین الاقوامی تنظیموں کے مطابق رواں برس کے ابتدائی 9 ماہ کے دوران خشک سالی سے میں 205 ہاتھی، 512 جنگلی بھینسے، 381 عام زیبرا، 49 گریوی زیبرا اور 12 زرافے ہلاک ہوئے ہیں، دیگر چھوٹے جنگلی جانور اور چوپایئ اس کے علاوہ ہیں۔

    موجودہ حالات کے پیش نظر جنگلی حیات کے تحفظ کے لئے کام کرنے والے اداروں نے جنگلی حیات کی فوری فضائی مردم شماری کا مطالبہ کیا ہے تاکہ وہاں جنگلی جانوروں پر خشک سالی کے اثرات کا وسیع پیمانے پر جائزہ لیا جاسکے۔

    جنگلی حیات کے ماہرین نے متاثرہ علاقوں میں فوری طور پر پانی اور نمک کی فراہمی کی سفارش کی ہے۔

  • ہاتھی بھی قحط سالی کا شکار55 مرگئے

    ہرارے: انسان نہیں‌جانوربھی قحط سالی سے بہت زیادہ متاثر ہوتے ہیں اورموت کی وادی میں پہنچ جاتے ہیں جیسے زمبابوے کے سب سے بڑے نیشنل پارک میں موجود 55 ہاتھی مر گئے جس کی وجہ خوراک اور پانی کی کمی بتائی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق قحط سالی کے نتیجے میں نیشنل پارک میں موجود شیر اور دیگر جانور بھی بیمار ہوگئے ہیں اور ان کی زندگیوں کو بھی خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔

    نیشنل پارک میں ہاتھیوں کے مرنے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، نیشنل پارک کے ترجمان تناشی فراواؤ کے مطابق نیشنل پارک میں 50 ہزار جانور موجود ہیں جن میں ہاتھیوں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔تناشی فراواؤ کا کہنا تھا کہ پانی اورغذا کی وجہ سے ہاتھیوں کا مرنا تشویشناک امر ہے اس صورت حال پر قابو پانے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے۔

    رپورٹ کے مطابق افریقی ممالک میں برسوں سے جاری خشک سالی ہے اور ملک تباہ حال معیشت سے بھی دوچار ہے، خوراک اور پانی کی عدم فراہمی کے سبب جانوروں بڑی تعداد میں متاثر ہورہی ہے۔نیشنل پارک کے ترجمان فراواؤ کا کہنا تھا کہ جنگلی حیات بھوکے پیاسے ہونے کی وجہ سے پارکوں میں بھٹکتے ہیں، فصلوں کو نقصان پہنچاتے ہیں اور بعض اوقات لوگوں کو بھی ہلاک کردیتے ہیں۔