Baaghi TV

Tag: ہاشم ڈوگر

  • ہاشم ڈوگر پی ٹی آئی کو چھوڑنے کے بعد آئی پی پی میں شامل ہوگئے

    ہاشم ڈوگر پی ٹی آئی کو چھوڑنے کے بعد آئی پی پی میں شامل ہوگئے

    تحریک انصاف کی ایک اور وکٹ گر گئی ہے اور سابق صوبائی وزیر کرنل (ر) ہاشم ڈوگر نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا جس کا باقاعدہ اعلان وہ کل کریں گے۔ جبکہ صدر استحکام پاکستان پارٹی علیم خان نے وفد کے ہمراہ سابق صوبائی وزیر کرنل (ر) ہاشم ڈوگر سے ان کے گھر پر ملاقات کی۔


    جبکہ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر آئی پی پی علیم احمد خان کا کہنا تھا کہ پارٹی میں اہم شخصیات کی شمولیت خوش آئند ہے اور ملکی معاملات اہم مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں جبکہ ہم ملکی مسائل کا عملی حل دیں گے اور ملک کو ان تمام مسائل سے نکالیں گے.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    کسی بھی سیاسی جماعت پر پابندی نہیں لگنی چاہیے،چودھری شافع حسین
    سیما حیدر نے بھارتی ترنگا لہرا کر بھارت زندہ باد کا نعرہ لگا دیا
    گھبرانے کی ضرورت نہیں منزل قریب ہے، راجہ پرویز اشرف
    ڈاکوؤں کے متعدد ٹھکانے تباہ، املاک کو آگ لگا دی گئی
    76 واں یوم آزادی:14 صحافیوں کو سرکاری اعزازات سے نوازے جانے کاامکان
    استحکام پاکستان پارٹی کے صدر علیم احمد خان نے مزید کہا کہ جان بوجھ کر ملک کے پانچ سال ضائع کیے گئے ہیں، ہمیں اس تاخیر کا ازالہ کرنا ہوگا اور عام آدمی کو صرف اپنے مسائل سے غرض ہے جبکہ نوجوان طبقے کو امید دلانا اور عوام کے مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آنے والے نئے لوگوں کو اپنی پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہیں اور یقین دلاتے ہیں کہ اپنے ملک کے مسائل کیلئے ہرقسم کی کوشش کرتے ہیں.

  • پنجاب کے اگلے وزیرداخلہ کون ہوں گے:مشاورت شروع

    پنجاب کے اگلے وزیرداخلہ کون ہوں گے:مشاورت شروع

    لاہور:وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے وزارت سے استعفیٰ دے دیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے اپنا استعفیٰ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں بطور وزیر داخلہ پنجاب کام جاری نہیں رکھنا چاہتا۔

    پی ٹی آئی رہنما نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ہاتھ سے لکھے گئے استعفیٰ کی کاپی شیئر کرتے ہوئے اپنی ٹوئٹ میں لکھا ’’آج میں نے چند ناگزیر اور ذاتی وجوہات کی بنا پر وزارت سے استعفیٰ دیا ہے تاہم میں آگے بھی پی ٹی آئی کے ادنیٰ کارکن کے طور پر کام کرتا رہوں گا۔

     

    دوسری جانب پنجاب کے وزیرداخلہ کے مستعفی ہونے کے بعد نئے وزیرداخلہ کیلئے پی ٹی آئی کے اہم رہنماوں کے نام زیرغور ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی وزیر داخلہ کے لیے میاں اسلم اقبال، عمرسرفرازچیمہ اور شہباز گل کا نام زیر غور ہے اور اس حوالے سے حتمی فیصلہ سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے دورہ لاہور پر ہوگا۔

  • شہباز گل کے بیان کی تائید نہیں کرؤں گا، وزیر داخلہ پنجاب

    شہباز گل کے بیان کی تائید نہیں کرؤں گا، وزیر داخلہ پنجاب

    صوبائی وزیر داخلہ کرنل محمد ہاشم ڈوگر نے ہاکی اسٹیڈیم لاہور کا دورہ کیا اور 13 اگست کو پی ٹی آئی کے جلسے کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا.

    وزیرداخلہ پنجاب میں ہمت ہے تو گرفتار کرکے دیکھیں،عطاء اللہ تارڑ

    اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر داخلہ کرنل محمد ہاشم ڈوگرکا کہنا تھا کہ ہم کسی کے انتقام نہیں لینا چاہتے،جس افسر نے حدود سے تجاوز کیا اس کو سزا ملےگی،13اگست کو تحریک انصاف کا جلسہ ہونے جارہاہے،انہوں نے کہا کہ پولیس کو کسی کی بھی گرفتاری کی ہدایت نہیں دی،پرسوں جشن آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں چیئرمین تشریف لا رہے ہیں،چیئرمین کا استقبال کرینگے.

     

    فوج سے متعلق بیان پارٹی پالیسی کے مطابق دیا،شہباز گل کا اعتراف

     

    وزیر داخلہ نے کہا کہ ملک اور اداروں کی بہتری کیلئے بات کی جائے گی،آسٹرو ٹرف کی مدت ختم ہو چکی ہے،نئے آسٹرو ٹرف کی منظوری ہو چکی ہے، پیسے منظور ہو چکے ہیں،لاہور پولیس کے مدد سے ہاکی سٹیڈیم کو محفوظ جگہ بنا رہے ہیں، دہشت گردی میں احتیاط کی ضرورت ہے،حکومتی محکمے مل کر کام کررہے ہیں،محرم الحرام کے حوالے سے بہترین انتظامات کیے گئے،عوام تحمل کا مظاہرہ کریں،ہمارا مقصد سیاسی انتقام نہیں ہے
    البتہ جن لوگوں نے اپنی حدود سے تجاوز کیا ان کے خلاف محکمہ جاتی سطح پر کاروائی کی جائے گی.

     

    شہباز گِل کی مُسلح افواج کے خلاف بغاوت، تقسیم اور سازش کی کوشش

     

    کرنل محمد ہاشم ڈوگرکا کہنا تھا کہ ہم نے تحریک انصاف کے خلاف کام کرنے والے کسی بھی پولیس افسر کو لسٹ نہیں دی،ایک ریڈ لائن ہے وہ کسی کو بھی نہیں عبور کرنی چاہئے
    آرمی کے کسی بھی شخص کو ایسی بات نہیں کرنی چاہیے،میں تاحال شہباز گل سے نہیں ملا،شہباز گل اس وقت پولیس کی حراست میں ہیں،میں فوج، عدلیہ حتی کہ کسی بھی سیاسی جماعت کے خلاف ایسی بات کی تائید نہیں کروں گا،شہباز گل ایک محب وطن ہیں، غلطی کو نظر انداز کرنا چاہیے.سیکیورٹی کے حوالے سے ملک کے حساس اداروں کے ساتھ رابطے میں ہوں.

    وزیرداخلہ پنجاب کا مذید کہنا تھا کہ ہر کوئی شخص جب بھی قانون کی حد کو عبور کریں گے تو اس کے خلاف کارروائی ہوگی،تحریک لبیک اور تحریک انصاف کے درمیان اگر تصادم کی سازش ہے تو یہ نہیں ہونی چاہیے،اگر تحریک لبیک کے لوگ آئیں گے تو ان کو پھولوں کے گلدستے پیش کریں گے.