Baaghi TV

Tag: ہانگ کانگ

  • نقاب پوش مظاہرین کون تھے اور کیا چاہتے تھے ،

    نقاب پوش مظاہرین کون تھے اور کیا چاہتے تھے ،

    ہانک کانگ : چین کے زیرکنٹرول ہانک کانگ میں فتنوں نے ایسا سر اٹھایا ہے کہ رکنے کا نام ہی نہیں لے رہا ، اطلاعات کے مطابق ہانگ کانگ میں جمہوریت نواز مظاہرین نے حسب معمول اس اواخر ہفتہ پر بھی احتجاج کی منصوبہ بندی کر رکھی ہے۔ان مظاہروں کے باعث تیراکی کے سالانہ مقابلے بھی منسوخ کر دیے گئے ہیں۔

    خواتین کے صرف 25 فیصد بینک اکاؤنٹس،گورنر اسٹیٹ بینک کا انکشاف

    چینی میڈیا کےمطابق آج کے روز نقاب پوش مظاہرین نے ہانگ کانگ شہر کے مرکزی کاروباری حلقے میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔اس مظاہرے کے دوران ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوا اور عام راہ گیروں کو بھی فٹ پاتھ پر چلنے میں دشواری کا سامنا رہا۔ہانگ کانگ میں میٹرو چلانے والے ادارے نے بتایا ہے کہ اس اواخر ہفتہ پر تمام اسٹیشن کھلے رہیں گے لیکن سروس کو رات دس بجے بند کر دیا جائے گا۔

    30 لاکھ ملازمتیں ،

    دوسری طرف مظاہرین اس بات پر بھی مسلسل بضد ہیں کہ کی گئی قانون سازی واپس لی جائے ہانگ کانگ میں بظاہر نقاب پر پابندی عائد کی جا چکی ہے لیکن مظاہرین ابھی تک اس پابندی کو خاطر میں نہیں لا رہے ہیں۔حکام نے اب تک کے مظاہروں میں 2379 افراد کو گرفتار کیا ہے ۔

    جناب محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم نسل پرستی کے سخت خلاف تھے،عیسائی مفکر

  • ہانگ کانگ میں مظاہرے جاری ، چین کے لیے مشکلات میں‌اضافہ ، امریکہ کے لیے وارننگ جاری

    ہانگ کانگ میں مظاہرے جاری ، چین کے لیے مشکلات میں‌اضافہ ، امریکہ کے لیے وارننگ جاری

    ہانگ کانگ : چین کے زیر انتظام ہانگ کانگ کے معاملات بگڑنےلگے ، مظاہروں اور پرفتن تشدد سے ہانگ کانگ چین کے لیے پریشان کن ہے چین کے خصوصی انتظامی علاقے ہانگ کانگ میں جون سے لے کر اب تک جاری حکومت مخالف مظاہرےجاری و ساری ہیں‌

     

    ایل ڈی اے کو سہارا دینے کے لیے عثان بزدار بھی میدان میں اتر پڑے ، لیگل ٹیم تشکیل دے دی

    ذرائع کے مطابق چھتری انقلاب کی پانچویں سالانہ یاد کی تقریبات کے دائرہ کار میں بھی جاری ہیجمہوریہ چین کے قیام کی 70 ویں سالانہ یاد سے 2 روز قبل بھی ہزاروں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے۔

    ذرائع کےمطابق وارننگ کے باوجود بھی مظاہرین کے منتشر نہ ہونے پر پولیس نے آنسو گیس اور تیز دھار پانی کا استعمال کیا۔تاہم مظاہرین کچھ دیر کے لئے منتشر ہونے کے بعد دوبارہ جمع ہو گئے اور مارچ کی۔دوسری طرف چین نے امریکہ کو خبردار کیا کہ وہ ہانگ کانگ میں‌مداخلت سے باز رہے

    “وزیراعظم عمران خان کی تقریر نے بھارت کو بہت زخم دے دیئے ، بھارت نے اقوام متحدہ میں عمران خان کی تقریر کو نفرت انگیز قرار دے دیا” لاک ہے

    وزیراعظم عمران خان کی تقریر نے بھارت کو بہت زخم دے دیئے ، بھارت نے اقوام متحدہ میں عمران خان کی تقریر کو نفرت انگیز قرار دے دیا

    کثیر تعداد میں مظاہرین کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ہانگ کانگ پولیس کے مطابق ماہِ جون سے لے کر اب تک جاری ان مظاہروں میں ایک ہزار 600 طالبعلموں کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔

  • ہانگ کانگ میں حالات خراب ، مظاہرین نے امریکا سے مدد مانگ لی، چین طیش میں آگیا

    ہانگ کانگ میں حالات خراب ، مظاہرین نے امریکا سے مدد مانگ لی، چین طیش میں آگیا

    بیجنگ: ہانگ کانگ چین کے لیے خطرناک مسئلہ بن گیا ، ہانگ کانگ چین سے ناراض ہو گیا ، اطلاعات کے مطابق چین کے زیرانتظام علاقے ہانگ کانگ میں بگڑتی ہوئی صورت حال کو حل کے لیے مظاہرین نے امریکا سے مدد مانگ لی۔تفصیلات کے مطابق چین امریکا کو پہلے ہی خبردار کرچکا ہے کہ وہ ہانگ کانگ بحران میں مداخلت سے گریز کرے، بیجنگ حکام کا کہنا ہے کہ یہ چین کا اندرونی معاملہ ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہانگ کانگ ميں ہزاروں مظاہرين نے امريکی قونصل خانے کی طرف مارچ کیا اور چین کے خلاف نعرے بازی بھی کی ۔امریکی کونصل خانے کے اطراف مارچ کرنے والے مظاہرين نے امريکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مطالبہ ہے کہ وہ ہانگ کانگ کو آزاد کرانے میں مدد کریں۔

    یاد رہے کہ چین نے ہانگ کانگ میں مظاہرے کی وجہ بننے والا متنازعہ قانون واپس لے لیا گیا ہے، تاہم اس کے باوجود شہریوں نے احتجاج ختم نہیں کیا۔ ہانگ کانگ میں مجرموں کی چین حوالگی سے متعلق متنازع بل کے خلاف لاکھوں افراد نے احتجاج کیا تھا جس کے باعث چیف ایگزیکٹو کیری لام نے عوام سے معافی مانگ لی تھی۔لیکن عوامی غصہ ابھی ٹھنڈا نہیں ہورہا

  • چین مشکلات میں گھرنےلگا ، ہانگ کانگ ایئر پورٹ پر مظاہرین کا قبضہ ، تمام پروازیں منسوخ

    چین مشکلات میں گھرنےلگا ، ہانگ کانگ ایئر پورٹ پر مظاہرین کا قبضہ ، تمام پروازیں منسوخ

    ہانگ کانگ: چین کے زیر انتظام علاقے ہانگ کانگ میں پھوٹنے والے مظاہرے گیارویں ہفتے میں‌داخل ہوگئے ، ہانگ کانگ میں شٹر ڈاون ہڑتال اور پرتشدد مظاہروں کی وجہ سے چین کو بھی بڑے خطرات لاحق ہونا شروع ہوگئے ہیں. اطلاعات کے مطابق آج ہانگ کانگ میں ہزاروں مظاہرین نے ایئر پورٹ پر قبضہ کرکے تمام پروازوں کو جانے سے روک دیا.

    عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دنیا کے مصروف ترین مرکز میں سے ایک پر شٹ ڈاؤن کی صورتحال اس وقت دیکھنےمیں آئی جب چینی حکومت کا غصہ بڑھ رہا ہے اور اس نے کچھ پرتشدد مظاہروں کی مذمت کرتے ہوئے اسے ‘دہشت گردی’ قرار دیا ہے۔اس صورتحال نے 10 ہفتوں سے جاری بحران کو مزید ڈرامائی صورتحال کے تحت بڑھا دیا ہے۔خیال رہے کہ چین کی جانب سے مجرمان کی حوالگی کی اجازت دینے سے متعلق بل سامنے آنے کے بعد شروع ہونے والا یہ احتجاج مسلسل 10 ہفتوں سے جاری ہے اور کل یہ احتجاج 11ویں ہفتے میں داخل ہورہا ہے.

    یہ احتجاج 1997 سے ہانگ کانگ پر حکمرانی کرنے والے چین کے لیے بہت بڑا چیلنج بن گیا ہے۔انتظامیہ کے مطابق 5 ہزار سے زائد مظاہرین نے پیر کو ہانگ کانگ ایئرپورٹ کا رخ کیا، جنہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے، جس پر درج نعروں میں ریلیوں پر پولیس تشدد کی مذمت کی گئی تھی۔اگرچہ گزشتہ 3 روز میں دیگر ریلیاں بھی منعقد ہوئیں لیکن ایئرپورٹ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ پیر کا احتجاج افراتفری کا باعث بنا۔

    ہانگ کانگ سے ذرائع کے مطابق ایئرپورٹ پر احتجاج کرنے والے ہزاروں مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر ‘ہانگ کانگ محفوظ نہیں’ اور ‘پولیس شرم کرو’ درج تھا۔اس حوالے سے حکومتی عہدیدار کا کہنا تھا کہ ان تصادم میں 45 افراد زخمی ہوئے، جس میں سے 2 کی حالت تشویش ناک ہے۔