Baaghi TV

Tag: ہانیہ عامر

  • اداکارہ سعدیہ فیصل ہانیہ عامر کی کس بات سے ہوئیں‌ متفق ؟

    اداکارہ سعدیہ فیصل ہانیہ عامر کی کس بات سے ہوئیں‌ متفق ؟

    سکینڈلز میں‌ گھری رہنے والی ہانیہ عامر نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس انٹرویو میں‌ پہلی بار وہ سنجیدہ باتیں‌ کرتی ہوئی نظر آئی ہیں انہوں نے کہا کہ آپ کی زندگی میں کیا ہو رہا ہے کیا نہیں یہ لوگوں کو بتانے کی ضرورت نہیں. نہ ہی سوشل میڈیا پر اپنے رشتوں اور دوستی کے تعلق کے بارے میں بات کرنی چاہیے. اداکارہ نے مزید کہا کہ میں نے اپنی غلطیوں سے بہت کچھ سیکھا ہے.انہوں نے کہا کہ دوستی اور کسی سے تعلق نہایت ہی پرسنل ہوتا ہے اسکو سوشل میڈیا پر لیجانے سے آپکا ہی نقصان ہوتا ہے لوگ طرح طرح کی باتیں کرتے ہیں. ہانیہ نے یہ بھی کہا کہ وہ اب سوشل میڈیا پر ذاتی زندگی کو بالکل بھی نہیں لیکر آئیں گے. ہانیہ عامر کے اس انٹرویو کو بہت زیادہ پسند کیا گیا اور سب نے جہاں ہانیہ کی باتوں سے اتفاق کیا وہیں

    اداکارہ سعدیہ فیصل نے بھی اتفاق کیا انہوں نے کہا کہ ہانیہ نے جو بھی کہا ہے میں اس سے سو فیصد متفق ہوں لوگ تو یہاں واش روم میں بھی جائیں تو پوسٹ کر دیتے ہیں جو کہ بہت ہی مضحکہ خیز ہے.
    یاد رہے کہ ہانیہ عامر کا شمار ان اداکارائوں میں‌ہوتا ہے جو بلا سوچے سمجھے بولتی ہیں اور جب بولتی ہیں تو پھر سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بھی بنتی ہیں.سعدیہ فیصل معروف ماڈل ہونے کے ساتھ اداکارہ صبا فیصل کی بیٹی ہیں.

  • ماں باپ کی علیحدگی کس طرح سے ہوئی ہانیہ عامر پر اثر انداز

    ماں باپ کی علیحدگی کس طرح سے ہوئی ہانیہ عامر پر اثر انداز

    باصلاحیت اداکارہ ہانیہ عامر جو ہر وقت کسی نہ کسی کنٹرورسی میں گھری ہوتی ہیں. انہوں نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ بہت چھوٹی تھیں جب ان کے والدین میں علیحدگی ہو گئی تھی یوں ان کی ماں کو انہیں اکیلے پالنا پڑا .ان کی علیحدگی کا سب سے زیادہ اثر ہانیہ عامر پر پڑا. ہانیہ عامر کہتی ہیں کہ میں نے جب گھر کے ھالات دیکھے تو نہایت ہی کم عمر میں ساری ذمہ داریاں سنبھال لیں، بہت محنت کی. بہت مشکل اور کڑے وقت بھی آئے ابھی آتے ہیں لیکن میں ہنسی خوشی ان کا مقابلہ کرتی ہوں. ہانیہ عامر نے مزید یہ بھی کہا کہ شہرت نے نہ میرا نہ ہی میرے گھر والوں‌کا دماغ خراب کیا ہے بلکہ میرے گھر والے تو بھار ہی نہیں اٹھاتے کہ میں ایک آرٹسٹ ہوں مشہور ہوں یا لوگ

    مجھے پسند کرتے ہیں . ان کا ری ایکشن بس یہی ہوتا ہے اچھا کوئی ڈرامہ چل رہا ہے لوگ دیکھ رہے ہیں اوکے. اس سے زیادہ کچھ نہیں سمجھتے وہ مجھے. اداکارہ نے اپنی پوزیشن کلئیر کرنے کے لئے یہ بھی کہا کہ سوشل میڈیا پر میرے خلاف بہت زیادہ پراپگینڈا ہوتا رہا ہے جس کے بعد میں کافی پریشان ہوئی لیکن اس پراپگینڈے سے میں نے بہت کچھ سیکھا اور جو غلطیاں انجانے میں مجھ سے ہوئیں کوشش کی کہ آئندہ نہ ہوں.، سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید سے میں نے بہت کچھ سیکھا ہے. یاد رہے کہ ہانیہ عامر کا نام ہر دوسری کنٹرورسی میں‌ہوتا ہے تبہی انہیں اپنی پوزیشن کلئیر کرنے کےلئے سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کی بات کرنا پڑی .

  • ہانیہ عامر کے گھر بارش کا پانی

    ہانیہ عامر کے گھر بارش کا پانی

    جیسے ہی بارشوں کا سلسلہ شروع ہوتا ہے تو کراچی کے رہنے والے ہوجاتے ہیں پریشان۔ کراچی میں اچھے سے اچھا علاقہ بھی بارش کے ہوتے ہی پانی میں ڈوب جاتا ہے ، یہاں تک کے ڈیفنس جیسا ایریا بھی پانی سے ڈوب جاتا ہے اور وہاں بھی کشتیاں چل رہی ہوتی ہیں اور لوگ گھروں کی حد تک محدود ہوجاتے ہیں جب تک پانی اتر نہ جائے کوئی گھر سے باہر نہیں نکل سکتا۔ ایسا ہی ہوا اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ ان کے گھر بھی گزشتہ روز بارش کا پانی بھر گیا اور وہ اپنے گھر سے پانی باہر نکالتی رہیں۔ ہانیہ عامر کی اپنے گھر پانی نکالنے کی وڈیو وائرل ہوئی تو سب رہ گئے

    حیران کہ ہانیہ عامر کے گھر بھی بارش کا پانی پہنچ گیا۔ وڈیو میں ہانیہ عامر اپنے گھر کے ملازمین کے ساتھ پانی نکال رہیں تھیں یہ وڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئی اور صارفین تبصرے کرنے لگے اور اپنی اپنی صورتحال بیان کرنے لگے ۔ یاد رہے کہ ہانیہ عامر کا نام ہر کنٹرورسی میں ہوتا ہے لیکن وہ کسی بھی قسم کی کنٹرورسی سے گھبراتی نہیں ہیں وہ بہت ہی بےباک ہیں ان کا جو بھی دل کرتا ہے وہ کرتی ہیں اور کسی سے ڈرتی نہیں چاہیے ان کے کتنے ہی سکینڈل کیوں نہ بن جائیں۔

  • فرحان سعید شکر گزار ہیں اپنے مداحوں لیکن کیوں؟

    فرحان سعید شکر گزار ہیں اپنے مداحوں لیکن کیوں؟

    گلوکار و اداکار فرحان سعید کا ڈرامہ سیریل ” میرے ہمسفر” کو عوامی سطح پر بہت زیادہ پسند کیا گیا ہےاس ڈرامے میں ہانیہ عامر اور فرحان دونوں ایک ساتھ نظر آئے، ان کی آن سکرین جوڑی شائقین کو بھا گئی ہے. ڈرامہ سیریل ہمسفر کی پذیرائی کو دیکھتے ہوئے فرحان سعید نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے. انہوں نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ لگا کر لکھا ہے کہ ”ناظرین کی محبت اور خلوص نے ان کو پہلی قسط سے ہی بین الاقوامی سطح پر کامیابی سے ہم کنار کیا” فرحان نے کہا کہ حمزہ کے کردار کو اس قدر پسند کیا جائیگا مجھے اندازہ نہیں تھا. میں جب یہ ڈرامہ کررہا تھا تھا تو میں محسوس کر سکتا تھا کہ اسے پسند کیا جائیگا لیکن اتنا پسند کیا جائیگا اندازہ نہیں تھا.

    فرحان سعید کا ماننا ہے کہ ڈرامہ سیریل میرے ہمسفر کی کامیابی کا سہرا ان کے مداحوں کو جاتا ہے کیونکہ وہ انہیں‌ہر رول ہر روپ میں‌پسند کرتے ہیں اور کبھی بھی انہیں‌مایوس نہیں کرتے. انہوں نے مزید کہا کہ یہ ڈرامہ شائقین نے ہی خاص بنایا ہے.فرحان سعید نے ڈرامے کے ڈائریکٹر قاسم مرید کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ "وہ ایسے انسان ہیں کہ جس چیز کو چھولیں، سونا بنادیں” فرحان سعید نے ہانیہ عامر کی جنہوں نے ہالہ کا کردار کیا ہے کی تعریف کی اور کہا کہ ” سیٹ پر ان کی انرجی بجلی کی طرح ہوتی ہے”.

  • وہاج علی اور ہانیہ عامر بن گئے ایک دوسرے کے ساتھی

    وہاج علی اور ہانیہ عامر بن گئے ایک دوسرے کے ساتھی

    وہاج علی جو کہ ایک اینیمیٹڈ سیریز میں بھی کام کررہے ہیں انہیں ڈرامہ سیریل ” رسم دل “ کے لئے کاسٹ کر لیا گیا ہے ۔اے آر وائی پر نشر ہونے والے اس ڈرامے میں دونوں اداکاروں کو پہلی بار کاسٹ کیا گیا ہے یوں ان دونوں کے مداح ان دونوں کو ایک ساتھ پہلی بار دیکھیں گے ۔وہاج علی اورہانیہ عامر کے ساتھ نعمان اعجاز کے بیٹے زاویار نعمان بھی دکھائی دیں گے ۔ڈرامے کو بد محمود ڈائریکٹ کریں گے ۔
    یاد رہے کہ ہانیہ عامر ،وہاج علی اور زاویار پہلی بار ایک ساتھ کسی ڈرامے میں جلوہ گر ہو رہے ہیں ۔تینوں ہی باصلاحیت اداکار ہیں ۔ وہاج علی کی اداکاری ڈرامہ سیریل” جو بچھڑ گئے “ زاویار کی ” سنگ ماہ “ اور ہانیہ عامر کی ”میرے ہمسفر“ میں اداکاری دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے ۔ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں کون کون شامل ہو گا اسکی تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔

    یاد رہے کہ زاویار نعمان ابھی تک سنجیدہ اداکاری کرتے ہوئے ہی دکھائی دئیے ہیں اب دیکھنا یہ ہے کہ رسم دل میںان کا کردار کیسا ہوتا ہے اپنے پہلے کرداروں کی طرح سنجیدہ کردار کرتے ہی دکھائی دیں گے یا کچھ روٹین سے ہٹ کر کریں گے ۔اسی طرح سے ہانیہ عامر کا جو حال ہی میں ڈرامہ چل رہا ہے میرے ہمسفر ،اس میں وہ روتی دھوتی اور ڈری سہمی ہوئی لڑکی کا کردار ادا کررہی ہیں ان کا کردار رسم دل میں کیسا ہو گا یہ تو ڈرامہ آن ائیر جائیگا تو پتہ چلے گا ۔

  • سجل علی، احد رضا کی طلاق کی وجہ کونسی اداکارہ؟

    سجل علی، احد رضا کی طلاق کی وجہ کونسی اداکارہ؟

    جہاں ایک طرف اداکارہ سجل علی اور احد رضا میر کے درمیان علیحدگی اور طلاق سے متعلق چہ مگوئیاں جاری ہیں مداح اداکارہ سجل علی اور اداکار احد رضا میر کی طلاق کی خبروں سے پھیلنے والی افسردہ ہیں وہیں نت نئے انکشافات سامنے آ رہے ہیں-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اداکارہ سجل علی اور احد رضا میر کے درمیان علیحدگی اور طلاق سے متعلق کہا جا رہا ہے کہ اس جوڑی کی علیحدگی اداکارہ ہانیہ عامر کے سبب ہوئی ہے۔

    سجل علی اور احد رضا میر میں علیحدگی ہو گئی؟

    سوشل میڈیا صارفین ہانیہ عامر کا نام لے رہے ہیں اور دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ شادی سجل علی کی وجہ سے نہیں بلکہ احد رضا میر کے مختلف معاشقوں کے سبب ٹوٹی ہے۔


    https://twitter.com/usshei/status/1506807601329225734?s=20&t=2iWmCd6dgP_ylq0W3EZ8eA
    https://twitter.com/ayzachupp/status/1506684841475072001?s=20&t=2iWmCd6dgP_ylq0W3EZ8eA
    https://twitter.com/samanmehmoodd/status/1506983805986430978?s=20&t=pmHtefLLgPsyjD0yWMn5lw
    https://twitter.com/hassankizouja/status/1506925828667551749?s=20&t=P78tCEhgTDyy33xuiyFKHg
    https://twitter.com/Hania85711164/status/1508557577868693509?s=20&t=P78tCEhgTDyy33xuiyFKHg

    واضح رہے کہ قبل ازیں سوشل میڈیا پر ڈیجیٹل کرئیٹر مطلوب طاہر کا ایک ویڈیو بیان وائرل ہوا جس میں اُن کی جانب سے سجل علی اور احد رضا میر کے درمیان ہونے والی طلاق کی وجہ احد رضا میر کے دل پھینک اور متعدد معاشقوں کو ٹھہرایا گیا تھا۔

    سجل اور احد رضا کی طلاق سےمتعلق ڈیجیٹل کریئٹر راجا مطلوب کا بڑا دعویٰ

    مطلوب طاہر کا اپنی ویڈیو میں کہنا تھا کہ اگر احد رضا میر خود اپنے منہ سے سچ بتا دیں تو سب کو طلاق کی وجہ معلوم ہوجائے گی شوبز انڈسٹری سے منسلک افراد احد رضا میر کو اچھی طرح سے جانتے ہیں کہ اُن کے کتنے افیئرز ہیں اور وہ کتنی بار کس طرح کی حالت میں پکڑے جاچکے ہیں جبکہ احد رضا میر ایک بار شوبز انڈسٹری ہی کی ایک اداکارہ (مشہور اسٹار) کے ساتھ پکڑے گئے تھے۔

    سجل علی اوراحد رضامیرکی مبینہ طلاق کی خبریں، سجل علی کا پرانا انٹرویو وائرل

    واضح رہے کہ قبل ازیں دسمبر 2020 میں اداکار فیروز خان اور علیزے سلطان کی طلاق کے حوالے سے سوشل میڈیا پر کچھ خبریں گردش میں رہیں تھیں اس وقت بھی لوگوں نے دونوں میں علیحدگی کی وجہ پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ ہانیہ عامر کو قرار دیا تھا تاہم اس حوالے سے کچھ حقائق سامنے نہیں آئے تھے لیکن سوشل میڈیا صارفین نے کچھ ایسی کڑیاں جوڑ کے یہ بات سامنے رکھی تھی کہ دونوں میں علیحدگی کی وجہ ہانیہ عامر ہی ہیں۔

    فیروز خان اور علیزے فاطمہ کی علیحدگی کی وجہ ہانیہ عامرہیں سوشل میڈیا صارفین


    سوشل میڈیا نے فیروز خان اور ہانیہ عامر کے حال ہی میں نشر ہونے والے ڈرامے ’عشقیہ‘ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ’’عشقیہ میں فیروز سے شادی کرنے کے بعد اب اصل زندگی میں بھی ہانیہ عامر فیروز خان سے شادی کرنے کی منصوبہ بندی تو نہیں کررہی؟-ایک خاتعن نے لکھا تھا کہپہلے تو ہانیہ عامر نے عاصم اظہر کے ساتھ اپنا رشتہ ختم کیا اور اب فیروز خان نے اپنی اہلیہ سے طلاق (ابھی تصدیق نہیں کی) لے لی۔ کیا ان دونوں کے بیچ کوئی کھچڑی پک رہی ہے۔

  • ہانیہ عامر اورفرحان سعید بھی پشاور زلمی کے برانڈ ایمبیسیڈر بن گئے

    ہانیہ عامر اورفرحان سعید بھی پشاور زلمی کے برانڈ ایمبیسیڈر بن گئے

    اداکارہ ماہرہ خان اور اداکار علی رحمان کے بعد اداکارہ ہانیہ عامر اور گلوکار و اداکار فرحان سعید بھی پشاور زلمی کے برانڈ ایمبیسیڈر بن گئے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی کی جانب سے ہر بار معروف شخصیات کو برانڈ ایمبیسیڈر بنانے کا سلسلہ برقرار ہے، اس بار انہوں ںے اداکارہ ہانیہ عامر اور گلوکار و اداکار فرحان سعید کو بھی اپنی فرنچائز کا ایمبیسیڈر مقرر کیا ہے۔


    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پشاور زلمی کے ٹوئٹر ہینڈلر پر ٹوئٹس میں اعلان کیا گیا کہ ہمارے پاس آپ کے لیے مزید سرپرائزز ہیں ہانیہ عامراور فرحان سعید کے ساتھ ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 میں پشاور زلمی کے برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر اپنی وابستگی جاری رکھنے پر ہمیں خوشی ہے۔آپ انہیں جلد ہی پیلی آندھی کی حمایت کرتے ہوئے دیکھیں گے۔


    قبل ازیں پشاور زلمی کی جانب سے ماہرہ خان اور اداکار علی رحمان کو پہلے ہی پشاور زلمی کا ایمبیسڈر بنایا جاچکا ہے اس میں اب اضافہ کیا گیا ہے۔

    پشاور زلمی کا آفیشل ترانہ ریلیز

    یاد رہے کہ حال ہی میں پاکستان سپر لیگ سیزن 7 کے لیے پشاور زلمی کا آفیشل ترانہ ’’آیا زلمی‘‘ ریلیز کیا گیا ہے ’’آیا زلمی‘‘ ترانے میں پشاور زلمی کی ایمبیسیڈر ماہرہ خان نے شاندار پرفارمنس پیش کی ہے جب کہ ویڈیو میں اداکار علی رحمان بھی نظر آئےپشاور زلمی ترانے کی آفیشل ویڈیو میں زلمی کے کپتان وہاب ریاض، شعیب ملک، کامران اکمل، حسین طلعت اور عثمان قادر بھی ان ایکشن نظر آرہے ہیں۔

    ترانہ معروف پشتو سنگر زر سنگا، سنی خان درانی، زارا مدنی، طیب رحمان اور زوہا زبیری نے گایا ہے جبکہ زلمی ترانے کو روحیل حیات نے پروڈیوس کیا ہے’آیا زلمی‘ میں نہ صرف پاپ موسیقی شامل ہے بلکہ اس میں دور حاضر کی ’ریپ‘ موسیقی کا تڑکا بھی شامل ہے اور گانے کے بول اردو کے علاوہ پشتو میں بھی ہیں جو کہ ٹیم کی ثقافتی شناخت کو ظاہر کرتے ہیں۔

    پی پی رہنما شرمیلا فاروقی نے اداکارہ نادیہ خان کو قانونی نوٹس بھجوادیا

  • پشاور زلمی اینتھم پی ایس ایل چھ میں معروف ستارے ان ایکشن۔

    پشاور زلمی اینتھم پی ایس ایل چھ میں معروف ستارے ان ایکشن۔

    پاکستان سپر لیگ سیزن 6 کیلئے پشاور زلمی کا آفیشل اینتھم Zalmi Kingdom ریلیز کر دیا گیا ہے۔ آفیشل اینتھم کی ویڈیو میں میں زلمی ایمبیسیڈرز ترکش اسٹار اسریٰ بلجک ،ماہرہ خان، ہانیہ عامر، علی رحمان خان ان ایکشن ہیں۔زلمی کپتان وہاب ریاض ،شعیب ملک، کامران اکمل، عمیدآصف، امام الحق بھی منفرد انداز میں جلوہ گر ہیں ۔زلمی آفیشل اینتھم عبداللہ شفیق اور التمش سرور نے گایا ہے ،ویڈیو ڈائریکشن حسن داور کی ہے۔

  • ہانیہ عامر اور عثمان مختار اکھٹے دکھائی دیں گے کچھ دن بعد ، کہاں اکھٹے دکھائی دیں‌گے ، خبر نے ہلچل مچادی

    ہانیہ عامر اور عثمان مختار اکھٹے دکھائی دیں گے کچھ دن بعد ، کہاں اکھٹے دکھائی دیں‌گے ، خبر نے ہلچل مچادی

    اسلام آباد :آج کل پاکستان میں بھی اداکاروں کی اداکاری کا سیز ن ہے ، کہیں کراچی میں‌اپنے جوہر دکھا رہا ہے تو کوئی لاہور میں ، ایسے ہی کوئی پشاور میں‌پشتوفلموں میں کام کرنے کی سرگرمی کو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرکے اپنی موجودگی کا احساس دلا رہا ہے تو کوئی اسلام آباد میں رنگ جما رہا ہے، ایسے ہی چند دنوں کے بعد اداکار عثمان مختار اور ہانیہ عامرپہلی بار ٹی وی کمرشل میں ایک ساتھ دکھائی دیں گے۔

    یاد رہے کہ معروف اداکارعثمان مختار کا سوشل میڈیا پر اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ میں اور ہانیہ عامر پہلی دفعہ ایک ساتھ کمرشل پروجیکٹ کررہے ہیں اور ہانیہ عامر کے ساتھ کام کرنا میرے لئے کسی بھی خوشی سے کم نہیں ہے اور آئندہ بھی وہ ان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش رکھتے ہیں ۔ ویسے بھی آج کل ہانیہ عامر اور عثمان مختار کی دوستی کے بارے میں سوشل میڈیا پر بڑی سرگرم خبریں گردش کررہی ہیں