Baaghi TV

Tag: ہاکی فیڈریشن

  • سیدہ شہلا رضا پاکستان ہاکی فیڈریشن کی تاریخ میں پہلی خاتون صدر منتخب

    سیدہ شہلا رضا پاکستان ہاکی فیڈریشن کی تاریخ میں پہلی خاتون صدر منتخب

    کراچی: سیدہ شہلا رضا پاکستان ہاکی فیڈریشن کی تاریخ میں پہلی خاتون صدر منتخب ہوگئیں۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق شہلا رضا کا انتخاب پی ایچ ایف کانگریس ممبران نے کراچی میں منعقدہ اجلاس میں کیا۔ اجلاس میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کےکانگریس ممبران کے علاوہ ملحقہ ڈیپارٹمنٹس نے بھی حصہ لیا۔ پی ایچ ایف کانگریس ممبران نے متفقہ طور پر شہلا رضا کو بقیہ مدت کے لئے صدر منتخب کیا، اولمپیئن سمیع اللہ خان ایڈوائزر برائے صدر پی ایچ ایف تعینات کردیئے گئے، پی ایچ ایف کانگریس نے متفقہ رائے سے شجاع اقبال راجہ کوسیکرٹری فنانس منتخب کرلیا۔

    پاکستان ہاکی فیڈریشن کا غیرمعمولی اجلاس رماڈا پلازہ ہوٹل ، کراچی میں منعقد ہوا جس میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کانگریس ممبران نے شرکت کی۔ پی ایچ ایف آئین 12.10.2 کے تحت سیکٹری پی ایچ ایف حیدر حسین کی جانب سے بلوائے گئے اجلاس میں پی ایچ ایف کے ملحقہ محکمہ جانت نیشنل بینک اور پاکستان کسٹمز کےنمائیندگان نے بھی شرکت کی اور انتخاب کے عمل میں حصہ لیاپی ایچ ایف کانگریس ممبران نے اتفاق رائے سے سیدہ شہلا رضا کو صدر جبکہ شجاع اقبال راجہ کو بطور سیکرٹری فنانس منتخب کرلیا۔ ا

    جلاس میں وزیراعظم پاکستان کی سفارشات کے تحت ہاکی کلبوں کی سکروٹنی اور پی ایچ ایف الیکشن کے عمل کی بھی توثیق دی گئی۔ سکروٹنی اور الیکشن کے عمل کے لئے قائم کردہ پانچ رکنی کمیٹی کو سکروٹنی کا عمل شروع کرنے کے احکامات کی منظوری، ہاکی کی بہتری کے لئے کلب لیول سمیت سکول و کالج میں ہاکی کے کھیل کی حوصلہ افرائی کے اقدامات پر بھی منظوری دی گئی۔

    پاکستان ہاکی فیڈریشن کی تاریخ کی پہلی نومنتخب صدر سیدہ شہلا رضا نے کانگریس ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہاکی کے مسائل کا بخوبی علم ہے تاہم اس پر مستقل طور پر قابو پانے کے لئے جامع حکمت عملی تسکیل دینگے۔ انہوں نے اولمپیئن سمیع اللہ خان کو مشیر برائے صدر پی ایچ ایف تعینات کرنے کا اعلان کیا انہوں نے کہا کہ ہاکی کے مسائل پر قابو پانے کے لئے مثبت سوچ کے ساتھ میدان عمل میں آئینگے۔

    پاکستان ہاکی ٹیموں کی انٹرنیشنل رینکنگ کو انٹرنیشنل ایونٹ میں شرکت سے بہتر بنایا جاسکتا ہے جس کے لئے فنڈز درکار ہیں ۔ ایسے وقت میں جہاں ہاکی فیڈریشن کے کھلاڑیوں سمیت پی ایچ ایف ملازمین سات ماہ سے بغیر تنخواہ کے کام کررپپے ہیں وہاں یہ ایک مشکل ٹاسک ہے لیکن حل نکالا جائیگا۔

    پی ایچ ایف کانگریس ممبران سمیت نیشنل بینک ، پاکستان کسٹمز نمایندگان نے نومنتخب صدر سیدہ شہلا رضا اور نومنتخب سیکرٹری فنانس پی ایچ ایف شجاع اقبال راجہ کو مبارکباد پیش کی، اولمپیئن کلیم اللہ خان، اولمپیئن حنیف خان، اولمپیئن مصدق حسین، اولمپیئن، وسیم فیروز، اولمپیئن نعیم اختر، اولمپیئن ناصر علی، اولمپیئن دلاورحسین،محمد نعیم احمد انٹرنیشنل نے پاکستان ہاکی فیڈریشن عہدیداران کو بقیہ مدت کے لئے منتخب ہونے پر خصوصی مبارکباد بھی پیش کی۔

    صدر پی ایچ ایف سیدہ شہلا رضا نے اولمپیئن سمیع اللہ خان کو ایڈوائزر برائے صدر پی ایچ ایف تعینات کرنے کا اعلان بھی کیا جبکہ سکروٹنی کمیٹی کو جلد اپنا کام مکمل کرکے دو ماہ میں وزیراعظم پاکستان کی سفارشات کے تحت سکروٹنی کا عمل مکمل کرنے کی ہدایات جاری کردی۔ خواتین کھلاڑیوں کے حقوق کے تحفظ اور انکی سرگرمیوں کو بڑھانے کے لئے اقدامات پر منظوری دی گئی۔ خواتین کانگریس ممبران نے صدر پی ایچ ایف سیدہ شہلا رضا کو بتایا کہ خوائین کی قومی ہاکی چیمپین شپ گذشتہ کئی سالوں سے نہیں منعقد کرائی گئی جو کہ خواتین کھلاڑیوں میں نئے ٹیلنٹ کی کھوج میں ممدومعاون ثابت ہوگی۔

    صدر پی ایچ ایف سیدہ شہلا رضا نے اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی راہ میں اب کوئی آئینی دشواری باقی نہیں۔ مسائل کے مستقل حل کے لئے احسن اقدامات لینگے۔ سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف حیدر حسین بہت محنتی ہیں مجھے قومی امید ہے کہ پی ایچ ایف کو جلد مالی مشکلات سے آزاد کرالینگے۔ انہوں نے چیئرمین قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی اولمپیئن کلیم اللہ کو ٹاسک دیا کہ ممبران سلیکشن کمیٹی کے ہمراہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کریں اور اس سلسہ میں کانگریس ممبران سے بھی مشاورت کی جائے۔

    پاکستان ہاکی فیڈریشن کانگریس نے ملک بھر میں کلب سکروٹنی کی سفارشات کی توثیق کی۔ صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن سیدہ شہلا رضا نے اولمپیئن سلیم ناظم، اولمپیئن مصدق حسین، ہمایوں عزیز کرد اور بیرسٹر میاں علی اشفاق پر مشتمل پی ایچ ایف کمیٹی کو سکروٹنی کا عمل دو ماہ میں مکمل کرنے ٹاسک دیدیا۔ کانگریس ممبران کی مشاورت کے بعد صدر پی ایچ ایف سیدہ شہلا رضا نے سکروٹنی کوآرڈینیٹرز کی بھی منظوری دے دی ۔

    پنجاب میں اولمپیئن شہناز شیخ، کرنل ر مکرم خان،شاہد اقبال راجہ۔ اولمپیئن ریحان بٹ، اولمپیئن محمد ثقلین، اولمپیئن ڈاکٹر عاطف بشیر، اولمپیئن دلاورحسین، اولمپیئن طارق عزیز، اولمپیئن محمد جاوید، عمران بٹ انٹرنیشنل، قدیر بشیر انٹرنیشنل، قمر رضا، مبشر علی،طاہر شریف، ، قمر اکرام، ملک محمد اکبر ایڈووکیٹ، اویس سلطان پاشا ایڈووکیٹ شامل ہیں۔

    کے پی کے میں اولمپیئن رحیم خان، اولمپیئن نعیم اختر، روف لالہ انٹرنیشنل، محمد طفیل، افسار علی اور آصف جہاں شامل ہیں۔ بلوچستان میں امجد پرویز ستی، جہانگیر لانگو، عبدالولی، کامران صابر، حاجی ذوالفقار شامل ہیں سندھ میں بیرسٹر عامر عزیز، کرنل ر محمد اعظم، اولمپیئن ناصر علی، اولمپیئن وسیم فیروز، لئیق لاشاری انٹرنیشنل، میجر ر شاہنواز خان، ایس ایس پی ر اعجاز الدین، ذوالفقار حسین، طلعت محمود، آصف مائیکل شامل ہیں۔ گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور فیڈرل میں سید مصطفین کاظمی ایڈووکیٹ، کرنل ر محسن علی،ڈاکٹر احسن تنویر، راجہ مشتاق، منور عباس ، راجہ ممتاز عارف شامل ہیں-

  • پاکستان ہاکی فیڈریشن کا نیا صدر مقرر کرنے کیخلاف درخواست پر جواب کیلئے مہلت

    پاکستان ہاکی فیڈریشن کا نیا صدر مقرر کرنے کیخلاف درخواست پر جواب کیلئے مہلت

    پاکستان ہاکی فیڈریشن کا نیا صدر مقرر کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی

    چیف جسٹس نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو جواب جمع کرانے کیلیے دو ہفتوں کی مہلت دیدی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ہٹائے گئے صدر بریگیڈیئر ریٹائرڈ محمد خالد سجاد کھوکھر کی درخواست پر سماعت کی،وزارت بین الصوبائی رابطہ کے جوائنٹ سیکرٹری فیاض الحق پیش ہوئے،بریگیڈٸر ر خالد سجاد کھوکھر کی جانب سے اضافی دستاویز عدالت میں پیش کی گئیں

    وکیل خالد سجاد کھوکھر نے کہا کہ حکومت سپورٹس فیڈریشنز کے معاملات میں مداخت نہیں کر سکتی، حکومت نے آئی او سی سے خود معاہدہ بھی کیا ، پاکستان ہاکی فیڈریشن کے الیکشن ہوچکے ہیں، ایڈہاک تقرری صرف سہولت کاری کیلئےہوتی ہے، اولمپک کوالیفائرز میں قومی ہاکی ٹیم شرکت کررہی ہے،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ نئی دستاویز پر جواب دینے کیلئے عدالت مہلت دے،پاکستان سپورٹس بورڈ نے بھی اپنا جواب جمع کروا دیا

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ ایڈہاک صدر بننے والےطارق بگٹی کہاں ہے؟ معاون وکیل نے کہا کہ وہ آج نہیں آئے، عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو جواب جمع کرانے کے لیے دو ہفتوں کی مہلت دے دی، عدالت نے کیس کی سماعت دو ہفتوں کیلئے ملتوی کر دی ،

     ہاکی فیڈریشن کا نیا صدر مقرر کرنے پر نگران وزیراعظم کو نوٹس جاری

    حیدر حسین کی جگہ رانا مجاہد ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری منتخب

    پاکستان واپڈا ٹیم ماڑی پیٹرولیم آزادی کپ ہاکی ٹورنامنٹ کی چیمپین بن گئی

    صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن میرطارق حسین بگٹی نے پانچ رکنی کمیٹی بنادی۔

    پٹیشنر نے اپنی جگہ طارق منصور بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا ایڈہاک بنیاد پر صدر بنانے کا نوٹی فکیشن چیلنج کیا تھا،کیس کی سماعت کے تحریری حکمنامہ میں لکھا گیا کہ پٹیشنر کے وکیل کے مطابق وزیراعظم نے 21 دسمبر 2023 کو طارق بگٹی کو ہاکی فیڈریشن کا صدر مقرر کیا، وکیل کے مطابق پٹیشنر 18 اگست 2022 کو چار سال کی مدت کے لیے ہاکی فیڈریشن کے صدر منتخب ہوئے،پٹیشنر کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر کی چار سالہ مدت مکمل ہونے پر آئندہ الیکشن 2026 میں ہوں گے، پٹیشنر کے وکیل نے کہا ہاکی فیڈریشن کے پیٹرن انچیف کے پاس صدر کو ہٹا کر کسی اور کو عہدہ دینے کا اختیار نہیں،

  • پاکستان ہاکی فیڈریشن کی پانچ رکنی کمیٹی قائم

    پاکستان ہاکی فیڈریشن کی پانچ رکنی کمیٹی قائم

    صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن میرطارق حسین بگٹی نے پانچ رکنی کمیٹی بنادی۔

    کمیٹی کے سربراہ صدر پی ایچ ایف ہونگے۔ کمیٹی کے اراکین میں بیرسٹر میاں علی اشفاق (پنجاب)، سیدہ شہلا رضا (سندھ)، راو سلیم ناظم اولمپیئن (پنجاب)، مصدق حسین اولمپیئن (کے پی کے)، میر ہمایوں عزیز کرد (بلوچستان) شامل ہیں۔

    صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن میر طارق حسین بگٹی نےکمیٹی پاکستان سپورٹس بورڈ کے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے تناظر میں قائم کی ھے۔ کمیٹی کی ذمہ داریوں میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے غیر جانبدار اور منصفانہ الیکشن کا انعقاد اور صدر پی ایچ ایف کی جانب سے تفویض کئے گئے پی ایچ ایف معاملات کی نگرانی کرنا ھے۔صدر پی ایچ ایف میر طارق حسین بگٹی کی سربراہی میں قائم کمیٹی پاکستان سپورٹس بورڈ کی ہدایات کے تحت ملک بھر میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے تحت سکروٹنی اور الیکشن کا منصفانہ انعقاد کریگی۔

    پاکستان واپڈا ٹیم ماڑی پیٹرولیم آزادی کپ ہاکی ٹورنامنٹ کی چیمپین بن گئی

    ہوشیار۔! آدھی رات 3 بڑی خبریں آگئی

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    لوٹوں کے سبب مجھے "استحکام پاکستان پارٹی” سے کوئی اُمید نہیں. مبشر لقمان

    لوگ لندن اور امریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو

  • رانا مجاہد پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل منتخب

    رانا مجاہد پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل منتخب

    پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جنرل کونسل میٹنگ ہوئی

    لاہور میں پی ایچ ایف جنرل کونسل میٹنگ میں اہم فیصلے کئے گئے، حیدر حسین کی جگہ رانا مجاہد ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری منتخب ہو گئے،کرنل آصف ناز کھوکھر جوائنٹ سیکرٹری بن گئے, سیکرٹری اور جوائنٹ اکتوبر 2026 تک فرائض انجام دینگے

    واضح رہے کہ سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف حیدر حسین نے گزشتہ دنوں استعفیٰ دے دیا تھا، صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن بریگیڈیئر رخالد سجاد کھوکر نے سیکٹری جنرل حیدر حسین کے استعفی کی تصدیق کی تھی ،خالد سجاد کے مطابق حیدر حسین نے اپنیذاتی مسائل کے بنیاد پر استعفی دیا تھا جس کو قبول کر لیا گیا،صدر پاکستان ہاکی فیڈیشن کی جانب سے حیدر حسین کی خراج تحسین بھی پیش کیا گیا اور کہا کہ انھوں نے ہاکی کے بہتری کے لئے بہت کام کیا ہے جو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،

    دوسری جانب پاکستان ہاکی فیڈریشن نے سلطان جوہر ہاکی کپ کے لیے آفیشل اور جونیئرز کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا، سلطان جوہر ہاکی کپ 27 اکتوبر سے 4 نومبر تک ملائیشیا کے شہر جوہر بھارو میں کھیلا جائے گا، ٹیم آفیشلز میں مینیجر آصف نواز کھوکھر، اور ہیڈ کوچ حنیف خان شامل ہیں، کنسلٹنٹ رولینٹ آلٹمینز ، اور کوچز میں آصف احمد ، محمد علی اور شکیل عباسی شامل ہیں،جوہر ہاکی کپ کےلیے 21 رکنی جونیئر کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا گیا

    پاکستان واپڈا ٹیم ماڑی پیٹرولیم آزادی کپ ہاکی ٹورنامنٹ کی چیمپین بن گئی

    ہوشیار۔! آدھی رات 3 بڑی خبریں آگئی

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    لوٹوں کے سبب مجھے "استحکام پاکستان پارٹی” سے کوئی اُمید نہیں. مبشر لقمان

    لوگ لندن اور امریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو

  • سیکرٹری جنرل پاکستان ہاکی فیڈریشن کے استعفے کی تردید

    سیکرٹری جنرل پاکستان ہاکی فیڈریشن کے استعفے کی تردید

    سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف حیدر حسین کا کہنا ہے کہ میں استعفے کے حوالہ سے تردید کرتا ہوں،

    حیدر حسین کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا اور الیکٹرونک میڈیا پر استعفی کی خبر کا پتہ چلا،میں نے استعفی نہیں دیا، آئینی طور پر بطور سیکرٹری پی ایچ ایف ذمہ داریاں سرانجام دے رہا ھوں، صدر پی ایچ ایف سے اس بابت رابطہ کرنے کی کوشش کی ھے جوکہ رابطہ نہیں ھوسکا ،صدر پی ایچ ایف سے ملاقات کے بعد تفصیلی موقف دونگا،

    واضح رہے کہ میڈیا پر خبریں آئی تھیں کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے جنرل سیکریٹری حیدر حسین نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن کا کہنا تھا کہ عارضی طور پر سیکرٹری جنرل مقرر کریں گے،حیدر حسین نے بہت اچھا کام کیا،

    حیدر حسین نے استعفیٰ دیا تھا،قبول کر لیا،صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن
    صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن بریگیڈیئر رخالد سجاد کھوکر نے سیکٹری جنرل حیدر حسین کے استعفی کی تصدیق کی ہے ،خالد سجاد کے مطابق حیدر حسین نے اپنیذاتی مسائل کے بنیاد پر استعفی دیا تھا جس کو قبول کر لیا گیا،صدر پاکستان ہاکی فیڈیشن کی جانب سے حیدر حسین کی خراج تحسین بھی پیش کیا گیا اور کہا کہ انھوں نے ہاکی کے بہتری کے لئے بہت کام کیا ہے جو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،

    پاکستان واپڈا ٹیم ماڑی پیٹرولیم آزادی کپ ہاکی ٹورنامنٹ کی چیمپین بن گئی

    ہوشیار۔! آدھی رات 3 بڑی خبریں آگئی

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    لوٹوں کے سبب مجھے "استحکام پاکستان پارٹی” سے کوئی اُمید نہیں. مبشر لقمان

    لوگ لندن اور امریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو

  • پاکستان پہلی بار اولمپک ہاکی کوالیفائنگ راؤنڈ کی میزبانی کرے گا

    پاکستان پہلی بار اولمپک ہاکی کوالیفائنگ راؤنڈ کی میزبانی کرے گا

    پاکستان کو پہلی بار اولمپک ہاکی کوالیفائنگ راؤنڈ کی میزبانی مل گئی-

    باغی ٹی وی: انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (آئی ایچ ایف) نے پاکستان کوپہلی مرتبہ اولمپک ہاکی کوالیفائنگ راؤنڈ کی میزبانی سونپی ہے، 8 ممالک کی ٹیموں کے درمیان ایونٹ 13 سے 21 جنوری لاہور میں کھیلا جائے گا ٹیموں کا فیصلہ ایشین گیمز اور کونٹینینٹل کپ کے اختتام پر ہوگا ، اگر پاکستان ایشین گیمز میں گولڈ میڈلز جیت لے تو وہ براہ راست پیرس اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرلے گا ، ورنہ پاکستان کی ٹیم بھی کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلے گی مینز کے اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ پاکستان اور اسپین میں ہوں گے ، جبکہ ویمنز ہاکی کے کوالیفائنگ راؤنڈ چین اور اسپین میں کھیلے جائیں گے-

    محمد رضوان کو سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں کھلانے پر غور

    واضح رہے کہ پاکستان نے آخری مرتبہ 2018 میں چار ٹیموں کے ایف آئی ایچ ہاکی اوپن سیریزکی میزبانی کی تھی جبکہ 1990 کے ورلڈ کپ کے بعد یہ پہلا موقع ہوگا جب پاکستان8 ممالک کے ایونٹ کی میزبانی کرے گا۔

    انگلینڈ کی ایشز سیریز میں پہلی کامیابی، آسٹریلیا کو 3 وکٹوں سے شکست

    ورلڈ کپ ، پاک بھارت میچ کیلئے احمد آباد میں ہوٹلزکی قیمتیں آسمان کو چھونے …

  • سابق ہیڈ کوچ سیگفریڈ ایکمین کو آدایئگی متوقع

    سابق ہیڈ کوچ سیگفریڈ ایکمین کو آدایئگی متوقع

    باغی ٹی وی کے مطابق پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ سیگفریڈ ایکمین کو واجبات آئندہ ہفتے ادا کیے جائینگے، ہیڈ کوچ کے واجبات سے متعلق پاکستان اسپورٹس بورڈ اور پاکستان ہاکی فیڈریشن کے معاملات طے پا گئے ہیں۔باغی ٹی وی کے مطابق پی ایس بی سیگفریڈ ایکمین کے معاوضے کا چیک پی ایچ ایف کے حوالے کرے گا۔ سیگفریڈ ایکمین 1 سال کے واجبات ادا نہ کیے جانے کی وجہ سے مستعفی ہو گئے تھے، انہوں نے گزشتہ ماہ اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا سیگفریڈ ایکمین کے کوچنگ کے لیے عمان سے معاملات طے پا رہے ہیں۔
    پاکستان اسپورٹس بورڈ کو معاہدے کے تحت 2026 تک سیگفریڈ ایکمین ہاکی فیڈریشن کو اپنے خدمات پیش کرنے تھے لیکن پی ایس بی اور پی ایچ ایف کے درمیان تنازع کی وجہ سے واجبات وقت پر ادا نہ ہو سکے،