Baaghi TV

Tag: ہاکی

  • طارق بگٹی کی بطور صدر پی ایچ ایف تعیناتی کی تصدیق

    طارق بگٹی کی بطور صدر پی ایچ ایف تعیناتی کی تصدیق

    اسلام آباد: پاکستان سپورٹس بورڈ نے طارق بگٹی کی بطور صدر پی ایچ ایف تعیناتی کی تصدیق کردی۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پاکستان سپورٹس بورڈ نے اس ضمن میں ایک تصدیقی خط ہاکی فیڈریشن حکام کے حوالے کیا ہے جس میں درج ہے کہ سپورٹس بورڈ کے نمائندے کی موجودگی میں وزیر اعظم کے نامزد کردہ امیدوار طارق بگٹی کو ہاؤس نے اعتماد کا ووٹ دے دیا ہے اور اب پی ایچ ایف کا صدر طارق بگٹی کو مقرر کردیا گیا ہے۔

    طارق بگٹی کےساتھ ہاؤس سے اعتماد کا ووٹ لینے والے سیکرٹری پی ایچ ایف رانا مجاہد نے خط اور دوسرے شواہد ایف آئی ایچ کو بھیج دیئے ہیں، اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ سےپہلے ایف آئی ایچ حقیقی پاکستان ہاکی فیڈریشن کا تعین کرے گی،پاکستان سپورٹس بورڈ اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے لئے کیمپ کے اخراجات برداشت کررہا ہےسپورٹس بورڈ ہی اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے لئے ٹیم بھجوائے گا، ٹرائلز ایک دن تاخیر کے ساتھ اتوار کو شیڈول ہیں، کراچی کیمپ کا حصہ بنے بعض کھلاڑیوں کے بھی آج اسلام آباد کیمپ میں رپور ٹ کرنے کا امکان ہے۔

    وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود نے ٹیم منتخب کرنے کا ٹاسک ڈچ کوچ کو دے رکھا ہے، ٹرائلز میں رولنٹ اولٹمنز کے ساتھ پی او اے اور پی ایس بی کے نمائندے بھی موجود ہوں گے، پی او اے نے منظور الحسن سینئر کو اپنا نمائندہ مقرر کیا ہے،اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے لئے قومی ٹیم کی دو مئی کو ملائشیا روانگی کا پلان ترتیب دیا جارہا ہے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ چار سے گیارہ مئی تک ملائشیا کے شہر ایپوہ میں کھیلا جائےگا۔

  • نیشنل لیول پر ہاکی چیمپئن شپ کا آغاز کرنے جارہےہیں،رانا مشہود

    نیشنل لیول پر ہاکی چیمپئن شپ کا آغاز کرنے جارہےہیں،رانا مشہود

    اولمپین، معروف ہاکی کے کھلاڑی خواجہ جنید، اور چئیرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں کی ملاقات ہوئی ہے

    ملاقات میں ملک میں کھیلوں کو فروغ دینے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، رانا مشہود احمد خان کا کہنا تھا کہ ہاکی کی بحالی کی کوششیں شروع کر دی گئی ہیں۔پرائم منسٹرزیوتھ پروگرام کے تحت سلیکٹ ہونے والے نوجوانوں کو بہتر ین تر بیت فراہم کی جائے گی۔ وزیراعظم ٹیلنٹ ہنٹ کے سلیکیٹڈ نوجوان نیشنل گیمز کا حصہ بنیں گے۔ سیف گیمز کی میزبانی کے لئے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ نیشنل لیول پر ہاکی چیمپئن شپ کا آغاز کرنے جارہےہیں۔کھیلوں کے فروغ سے سے نوجوانوں کو مثبت سمت میں لے جایا جا سکتا ہے۔جلد پاکستان نیشنل گیمز کا آغاز بھی کیا جائےگا۔

    پی سی بی سے عالیہ رشید مستعفی ہو گئیں

    پی سی بی نے مینز کرکٹ ٹیم کے کوچز کی تلاش کے لیے اشتہار دے دیا

    انضمام الحق سے متعلق بنائی گئی تحقیقاتی کمیٹی کی رکن میڈیا ڈائریکٹرعالیہ رشید مستعفی

  • پاکستان سے اولمپک کوالیفائر ایونٹ کی میزبانی واپس

    پاکستان سے اولمپک کوالیفائر ایونٹ کی میزبانی واپس

    انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پاکستان سے اولمپک کوالیفائر ایونٹ کی میزبانی واپس لے لی
    ایف آئی ایچ نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو اپنے فیصلہ سے مطلع کردیا،ایف آئی ایچ نےحکومت پاکستان اور سپورٹس بورڈ کی جانب سے عدم تعاون پر میزبانی واپس لی ،ایونٹس کی میزبانی کی واپسی کی بنیادی وجہ ہاکی فیڈریشن کے معاملات میں حکومتی مداخلت کو قرار دیا گیا

    انٹرنیشنل ایونٹ کے انعقاد کے لئے حکومت کے تعاون اور سپورٹ کی ضرورت ہوتی ھے,حکومت پاکستان ، وزارت بین الصوبائی رابطہ اور پاکستان سپورٹس بورڈ ایف آئی ایچ کو سپورٹ فراہم نہیں کررہا،اولمپک کوالیفائر جیسا بڑا ایونٹ حکومت پاکستان کے تعاون کے بغیر منعقد کرانا ممکن نہیں، ان تمام وجوہات کی بنا پرپاکستان سے اولمپک کوالئفائر ایونٹ کی میزبانی واپس لی جارہی ھے، پاکستان نے 1994 چیمپینز ٹرافی کے بعد عالمی سطح پر 2024 اولمپک کوالیفائر ایونٹ کی میزبانی کو حاصل کیا تھا

    ایف آئی ایچ کے خط میں کہا گیا ہے کہ پی ایچ ایف کی اندرونی اور ارد گرد کی غیریقینی صورتحال کی وجہ سے میزبانی واپس لے رہے ہیں فی الحال پی ایچ ایف اس پوزیشن میں نہیں کہ وہ اس ایونٹس کی میزبانی کرسکے ،ایف آئی ایچ میزبان ملک نے براڈکاسٹنگ،آپریشنل پلان،سکیورٹی جیسے اہم معاملات پرکچھ اپ ڈیٹ نہیں کیا، ایف آئی ایچ نےانتظامات کے حوالے سے پی ایچ ایف کو خط لکھے جس کا جواب تک نہ دیا گیا

    واضح رہے کہ اولمپکس ہاکی کوالیفائنگ راؤنڈ 13 سے 21 جنوری 2024 لاہورمیں ہونا تھی پاکستان کو پہلی بار اولمپکس کوالیفائنگ راؤنڈ کی میزبانی ملی تھی، کوالیفائنگ راؤنڈ میں آٹھ غیر ملکی ٹیموں کو شرکت کرنا تھی

    شاہین شاہ اور انشا کی شادی کی تاریخ سامنے آ گئی

    آئی سی سی رینکنگ بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار

    ایشیا کپ 2023 ،نسیم شاہ زخمی ہو گئے

    بابراعظم کی شادی کب تک؟

  • رانا محمد شفیق  ممبر قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی تعینات

    رانا محمد شفیق ممبر قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی تعینات

    پاکستان ہاکی فیڈریشن نے سابق عالمی ہاکی کپ گولڈ میڈلسٹ رانا محمد شفیق کو ممبر قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی تعینات کردیا۔ صدر پی ایچ ایف برگیڈیئر ر خالد سجاد کھوکھر کی حتمی منظوری کے بعد 1978 ایشین گیمز گولڈ میڈلسٹ، 1978 ورلڈ کپ گولڈ میڈلسٹ رانا محمد شفیق نے 33 انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی نمائیندگی کی. رانا محمد شفیق بطور مینجر، کوچ ، سلیکٹر اور کیمپ کمانڈنٹ قومی ہاکی ٹیموں کے ساتھ اپنی پیشہ ورانہ خدمات بھی سرانجام دے چکے ہیں۔ رانا محمد شفیق کو اولمپیئن شکیل عباسی کی جگہ سلیکشن کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔

    پاکستان واپڈا ٹیم ماڑی پیٹرولیم آزادی کپ ہاکی ٹورنامنٹ کی چیمپین بن گئی

    ہوشیار۔! آدھی رات 3 بڑی خبریں آگئی

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    لوٹوں کے سبب مجھے "استحکام پاکستان پارٹی” سے کوئی اُمید نہیں. مبشر لقمان

    لوگ لندن اور امریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو

  • پاکستان ہاکی فیڈریشن کے تمام عہدیداران معطل

    پاکستان ہاکی فیڈریشن کے تمام عہدیداران معطل

    پاکستان ہاکی فیڈریشن کےعہدیداران کو معطل کرکے نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔پاکستان اسپورٹس بورڈ نے معطلی کا نوٹی فکیشن جاری کیا۔مذکورہ فیصلہ سابق وزیراعظم آفس کی ہدایات کی روشنی میں کیا گیا ہے۔قومی کھیل کی بہتری کیلئے ہاکی کلبس کی اسکروٹنی کا فیصلہ کیا گیا ہے ساتھ ہی پاکستان ہاکی فیڈریشن کے انتخابات کیلئے الیکٹرول کالج تشکیل دیا جائے گا۔ پی ایس بی کی زیرِ نگرانی پی ایچ ایف کے الیکشن کے عمل کو شفاف طریقے سے جلد مکمل کیا جائے۔
    ایشین گیمز کا کیمپ اور ٹیم مینجمنٹ کے علاوہ تمام قسم کے کام کو روک دیا گیا جبکہ سلیکشن کمیٹی کام جاری رکھے گی۔واضح رہے کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ تمام امور کی نگرانی کرے گا۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کےصدرخالد سجاد کھوکھر اور سیکرٹری حیدر حسین تھے۔

  • ہاکی، بھارت نے جاپان کو ہرا کے فائنل میں جگہ بنا لی

    ہاکی، بھارت نے جاپان کو ہرا کے فائنل میں جگہ بنا لی

    بھارت کی ٹیم ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پہنچ گئی، سیمی فائنل میں بھارت نے جاپان کو 0-5 سے ہرایا۔ایونٹ کا فائنل کل ملائیشیا اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔اس سے قبل پاکستان نے چین کو شکست دے کر ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پانچویں پوزیشن حاصل کی۔
    یہ ایشین چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی سب سے خراب کارکردگی ہے، جس کے حوالے سے سابق اولمپئین شہباز سینئر کاکہنا ہے کہ ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی نہ کرنے پر بہت مایوسی ہوئی ہے۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ہاکی ٹیم پہلے اولمپکس سے باہر ہوئی پھر ورلڈ کپ سے بھی باہر ہوئی، اب انتہائی شرم کی بات ہے کہ ہم ایشین چمپئین ٹرافی میں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی نہیں کرسکے، ٹیم کی پرفارمنس سے قوم مایوس ہوئی ہے۔
    ان کا مزید کہنا تھا کہ ہاکی کے موجودہ صدر پچھلے آٹھ سال سے ہاکی فیڈریشن پر بیٹھے ہیں۔انہوں نے لاہور کراچی میں اپنا بھتیجا ،بھانجا اور بھائی کو بھرتی کیا۔فوری طور پر ہاکی فیڈریشن کے الیکشن ہونے چاہئیں۔

  • ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی، پاکستان نے پانچویں پوزیشن کا میچ اپنے نام کر دیا

    ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی، پاکستان نے پانچویں پوزیشن کا میچ اپنے نام کر دیا

    بھارتی شہر چنئی میں ہونیوالی ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان نے ایونٹ میں پانچویں پوزیشن کا میچ جیت لیا ، پاکستان نے پانچویں پوزیشن کے میچ میں چین کو ایک کے مقابلے میں چھ گول سے شکست دی۔ پہلے کوارٹر میں پاکستان نے چار گول کرکے پوزیشن مضبوط کرلی جبکہ دوسرے کوارٹر میں کوئی ٹیم گول نہ کرسکی اور ہاف ٹائم تک پاکستان کو 0-4 کی برتری حاصل رہی۔تیسرے کوارٹر میں چین نے میچ کا پہلا اور اپنا واحد گول کیا جبکہ چوتھے کوارٹر میں پاکستان ٹیم نے مزید دو گول کرکے 1 کےمقابلے میں 6 گول سے میچ جیت لیا، پاکستان کی جانب سے محمد عماد اور سفیان نے 2-2 جبکہ عبدالحنان اور رانا وحید نے 1-1 گول کیا۔
    ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان ٹیم نے6 میچز کھیلے جس میں سے 2 میچز میں کامیابی سمیٹی، 2 میچز ڈرا اور 2 ہی میچز میں شکست کا منہ دیکھا، ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پانچویں پوزیشن حاصل کرنا ایونٹ کی تاریخ میں پاکستان کی اب تک کی سب سے خراب کارکردگی تھی

  • ایشین ہاکی چیمپئینز میں پاکستان کو کامیابی ملی

    ایشین ہاکی چیمپئینز میں پاکستان کو کامیابی ملی

    ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان نے پہلی کامیا بی حاصل کرلی ہے۔ پاکستان کی ہاکی ٹیم آخر کار ایونٹ میں کامیا ب ہوگئی ہے۔ اگلا ٹاکرا روایتی حریف بھارت سے ہوگا بھارت کے شہر چنائی میں ہونے والے ایونٹ میں پاکستان نے چین کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرادیا۔پاکستان کی جانب سے سفیان خان اور افروز نے گول کیے۔ پاکستان ٹیم کی سیمی فائنل میں پہنچنے کی امید اب بھی باقی ہے۔

    پاکستان کا آج چوتھا میچ تھا، پاکستان کو پہلے میچ میں ملائشیا سے شکست ہوچکی ہے جبکہ گرین شرٹس نےکوریا اور جاپان سے میچ برابر کیا تھا۔ پاکستان کا اگر بھارت سے میچ برابر بھی ہوجاتا ہے تو پاکستان سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرسکتا ہے۔۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم میچ بدھ کوہوگا۔

  • قومی ٹیم  ہاکی چیمئینز ٹرافی کھیلنے بھارت پہنچ گئی،

    قومی ٹیم ہاکی چیمئینز ٹرافی کھیلنے بھارت پہنچ گئی،

    پی ایچ ایف کے مطابق قومی ٹیم 3 اگست کو ملائیشیا کے خلاف پہلا میچ کھیلے گی،،چنائے میں 3 اگست تا 12 اگست کھیلی جانے والی ایشیئن چیمپینز ٹرافی میں شرکت کیلئے پاکستان ہاکی ٹیم بھارت پہنچ گئی قومی پلیئرز نے واہگہ بارڈر امرتسر سے بزریعہ ہوائی جہاز بنگلور پہنچے جو کہ رات 9 بجے میزبان شہر چنائے پہنچیں گے، پاکستان 3 اگست کو ملائشیا کے خلاف مہم کا آغاز کرے گا، اگلے ہی روز کوریا سے مقابلہ ہو گا،6 اگست کو جاپان جبکہ 7 اگست کو چین سے آمنا سامنا ہو گا، پانچویں میچ میں 9 اگست کو روایتی حریف بھارت سے زور کا جوڑ پڑے گا ، ایونٹ کا فائنل 12 اگست کو کھیلا جائے گا

  • ایشین چیمپئینز ٹرافی میں شرکت کے لئے قومی ٹیم یکم اگست کو روانہ ہو گی

    ایشین چیمپئینز ٹرافی میں شرکت کے لئے قومی ٹیم یکم اگست کو روانہ ہو گی

    ایشیئن چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لئے پاکستانی ہاکی اسکواڈ یکم اگست کو بھارت روانہ ہوگا، قومی ٹیم واہگہ کے راستے بھارت داخل ہوگی ،قومی ٹیم کے تین آفیشلز کو ویزوں کا تاحال انتظار ہے، ہیڈکوچ شہناز شیخ کو بھی بروقت ویزہ ملنے میں مشکلات کا سامنا ہے جبکہ محرم کی تعطیلات کے باعث لاہور کے قریبی علاقوں کے کھلاڑی گھروں کو چلے گئے ہیں۔ایشیئن چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لئے پاکستانی ہاکی اسکواڈ یکم اگست کو بھارت روانہ ہوگا، قومی ٹیم واہگہ کے راستے بھارت داخل ہوگی، اور عمر بھٹہ کی قیادت میں براستہ امرتسر چنائے جائے گی۔بھارت روانگی سے قبل ٹیم کا ایک پریکٹس سیشن لاہور میں ہے۔
    ایشیئن چیمپئنز ٹرافی 3 اگست سے 12 اگست تک کھیلی جائے گی جس میں پاکستان کا پہلا میچ 3 اگست کو ملائیشیا سے ہوگا، روایتی حریف بھارت سے ٹاکرا 9 اگست کو ہوگا-