Baaghi TV

Tag: ہتک عزت دعویٰ

  • صوفیہ مرزا کے سابق شوہر نے اداکارہ کے خلاف ہتک عزت کا دعوی دائر کر دیا

    صوفیہ مرزا کے سابق شوہر نے اداکارہ کے خلاف ہتک عزت کا دعوی دائر کر دیا

    اداکارہ و ماڈل صوفیہ مرزا جو وقتا فوقتا سوشل میڈیا پر اپنی ذاتی زندگی ڈسکس کرتی رہتی ہیں اور وہ مسلسل اپنے سابق شوہر پر الزامات لگاتی رہتی ہیں حالانکہ دونوں کے کیسز عدالتوں میں چل رہے ہیں اس کے باوجود صوفیہ مرزا ذہر اگلنے سے باز نہیں آتیں. صوفیہ مرزا کی جانب سے مسلسل اپنے سابق شوہر عمر فاروق ظہور کی سوشل میڈیا پر کردار کشی سے تنگ آکر اداکارہ کے خلاف ہتک عزت کا پچاس کروڑ روپے کا دعوی دائر کر دیا ہے. عدالت نے صوفیہ مرزا کو نوٹس جا ری کر دیا ہے.عمر فاروق ظہور کے وکیل نے استدعا کی کہ عدالت صوفیہ مرزا کے خلاف 50کروڑ روپے کی ہتک عزت کی ڈگری جاری کرے سیشن عدالت نے صوفیہ مرزا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 7ستمبر تک جواب جمع کروانے کا حکم دے دیا۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل صوفیہ مرزا نےاپنے شوہر کے خلاف پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں اپنی بیٹیوں سے دس سال سے نہیں‌ملی کیونکہ میرا سابق شوہر مجھے ان سے ملنے نہیں دیتا، انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف سے یہ بھی استدعا بھی کی تھی کہ وہ اس ضمن میں ان کی مدد کریں اور ان کی بیٹیاں ان کو واپس دلوا دیں .صوفیہ مرزا نے تو یہاں تک کہہ دیا تھا کہ ان کا سابق شوہر دھوکے سے ان کی بیٹیوں کو دبئی لیکر گیاہے.

  • ہتک عزت کا دعویٰ: نادیہ خان نے شرمیلا فاروقی کو 50 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا

    ہتک عزت کا دعویٰ: نادیہ خان نے شرمیلا فاروقی کو 50 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا

    نادیہ خان نے شرمیلا فاروقی پر ہراساں کرنے، شہرت کو نقصان پہچانے اور نامناسب الفاظ استعمال کرنے پر ہتک عزت کے دعوے سمیت ہراسانی اور کرمنل کیس کرنے کا نوٹس بھجوادیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق نادیہ خان نے 4 فروری کو انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا کہ شرمیلا فاروقی نے وفاقی محتسب کے ادارے کا استعمال کیا جو کہ خالصتًا کام کی جگہ پر ہراسانی کا نشانہ بننے والی خواتین کی مدد کا ادارہ ہےانہیں وفاقی محتسب کی جانب سے نوٹس بھجوایا گیا جو کہ غیر قانونی ہے، کیوں کہ مذکورہ ادارے کا کام سوشل میڈیا کے تنازع کے کیس سننا نہیں ہے۔

    پی پی رہنما شرمیلا فاروقی نے اداکارہ نادیہ خان کو قانونی نوٹس بھجوادیا


    اداکارہ و میزبان کے مطابق وفاقی محتسب کا عہدہ کشمالا طارق کے پاس ہے اور مذکورہ ادارہ خالصتا عوامی ٹیکسز سے چلتا ہے، جس کا غلط استعمال کیا گیا۔

    دوسری جانب ’ہائڈ سائڈ میگزین‘ نے نادیہ خان کی جانب سے شرمیلا فاروقی کو 4 فروری کو بھجوائے گئے نوٹس کی کاپی شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ٹی وی میزبان نے سیاستدان کے خلاف کرمنل کیس کرنے کا عندیہ بھی دیا ہے۔

    نادیہ خان نے سپریم کورٹ کے وکیل کی توسط سے شرمیلا فاروقی کو پانچ صفحات پر مشتمل نوٹس بھجواتے ہوئے ان سے 14 دن کے اندر معافی مانگنے اور ٹی وی میزبان کے خلاف سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے تمام مواد کو ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔

    شرمیلا فاروقی کے "بےشرم عورت” کہے جانے پر نادیہ خان کا ردِعمل

    نادیہ خان نے شرمیلا فاروقی کو نوٹس میں بتایا ہے کہ اگر وہ 14 دن کے اندر ان کے نوٹس کا جواب نہیں دیتیں اور ان سے معافی نہیں مانگتیں تو وہ شرمیلا فاروقی کے خلاف 50 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ دائر کریں گی۔

    ساتھ ہی پانچ صفحات پر مشتمل نوٹس میں یہ بتایا گیا ہے کہ ٹی وی میزبان ان کے خلاف لوگوں کو اکسانے پر ان کے خلاف تعزیرات پاکستان کی مختلف دفعات کے تحت کرمنل کیس بھی دائر کریں گی نوٹس میں نادیہ خان کے وکیل نے ٹی وی اداکار کو پاکستان کی اوپرا ونفرے بھی قرار دیا اور کہا کہ شرمیلا فاروقی نے اداکارہ کی شہرت کو نقصان پہچانے کی کوشش کی۔

    نوٹس میں یہ بھی بتایا گیا کہ نادیہ خان نے 1993 میں انکل سرگم کے ساتھ ٹی وی ڈیبیو کیا اور 1995 میں پہلی بار وہ ڈراموں میں دکھائی دیں نوٹس میں نادیہ خان کی جانب سے جیتے گئے مختلف ایوارڈز کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔

    میرا عتیق الرحمن کی بیوی قرار،اداکارہ کی والدہ کا بیان بھی سامنے آگیا

    نادیہ خان کی جانب سے مذکورہ نوٹس بھجوائے جانے سے قبل یکم فروری کو شرمیلا فاروقی نے بتایا تھا کہ ان کی درخواست پر وفاقی محتسب نے نادیہ خان کو ان کے خلاف بیان بازی سے روکتے ہوئے ٹی وی میزبان کو طلب کرلیا۔

    اس سے قبل 29 جنوری کو شرمیلا فارقی نے نادیہ خان کو 5 کروڑ روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھجوایا تھا جس کے بعد نادیہ خان نے اعلان کیا تھا کہ وہ شرمیلا فاروقی کو 50 کروڑ کا نوٹس بھجوا رہی ہیں اور اب انہوں نے سیاستدان کو نوٹس بھجوادیا۔

    ماضی میں ٹک ٹاک کو کینسر قرار دینے والے فیروز خان بھی ایپ کا حصہ بن گئے