Baaghi TV

Tag: ہدف

  • نئے گیس کنکشن پر عائد پابندی ختم کرنے کیلئے سمری وفاقی کابینہ کو ارسال

    نئے گیس کنکشن پر عائد پابندی ختم کرنے کیلئے سمری وفاقی کابینہ کو ارسال

    پٹرولیم ڈویژن نے وفاقی کابینہ کو سمری بھیج دی ہے تاکہ نئے کنکشنز پر پابندی ختم کی جا سکے، جس کا پہلے سال کا ہدف ایک لاکھ 20 ہزار کنکشنز ہوگا۔

    ذرائع نے بتایا کہان درخواست گزاروں کو ترجیح دی جائے گی جنہیں پہلے ڈیمانڈ نوٹس جاری کیے گئے تھے یا جنہوں نے ایمرجنسی فیس ادا کی تھی، لیکن بعد میں عائد پابندی کی وجہ سے کنکشن حاصل نہیں کر سکے، اگلے سال یہ تعداد مزید بڑھا دی جائے گی،تقریباً ڈھائی لاکھ درخواست گزار اس زمرے میں آتے ہیں، جنہیں یہ حلف نامہ دینا ہوگا کہ وہ اپنے پرانے دعووں یا کنکشن فیس میں اضافے کے خلاف عدالتوں سے رجوع نہیں کریں گے۔

    پابندی سے پہلے صارفین کو ترجیحی بنیاد پر کنکشن حاصل کرنے کے لیے 25 ہزار روپے کی ایڈوانس فیس ادا کرنے کی اجازت تھی، جب کہ معمول کی فیس 5 ہزار تا ساڑھے 7 ہزار روپے تھی، دوسری جانب، نیا ایل این جی کنکشن پہلے 15 ہزار روپے میں دیا جاتا تھافی الحال، گیس کمپنیوں کے پاس نئے کنکشنز کی 35 لاکھ سے زائد درخواستیں زیر التوا ہیںنئے کنکشن کمپنیوں کو بنیادی ڈھانچے (پائپ لائنز وغیرہ) پر مقررہ منافع لینے کا نیا ذریعہ فراہم کرتے ہیں، لیکن اس سے گیس کے نقصانات بڑھ جاتے ہیں، وصولیوں میں کمی آتی ہے اور سردیوں میں گیس کی قلت مزید شدید ہو جاتی ہے۔

    اسی لیے لاہور کی سوئی ناردرن کمپنی سردیوں کی طلب سے پہلے ہی گیس کی فراہمی کو محدود کر رہی ہے اور گھریلو صارفین کو روزانہ صرف 6 تا 9 گھنٹے (ناشتے، دوپہر اور رات کے کھانے کے اوقات میں) گیس فراہم کر رہی ہے، یکم جولائی 2025 سے مقررہ چارجز میں 50 فیصد اضافہ بھی اس مقصد کے لیے کیا گیا کہ مزید گیس فراہم کیے بغیر ہی زیادہ فنڈز حاصل کیے جا سکیں۔

    اسرائیلی فوج کے سربراہ کی غزہ سٹی پر قبضے کے منصوبے کی منظوری

    نئے کنکشنز پر پابندی 2009 میں لگائی گئی تھی، جسے 6 سال بعد جزوی طور پر ختم کیا گیا لیکن 2022 میں دوبارہ گیس کی قلت کے باعث پابندی نافذ کر دی گئی تھی، ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے حال ہی میں نئے کنکشنز میں تاخیر پر برہمی کا اظہار کیا تھااب نئی کنکشن فیس 40 ہزار سے 50 ہزار روپے مقرر کی جائے گی اور صارفین کو نوٹیفائیڈ ری-گیسیفائیڈ لیکویفائیڈ نیچرل گیس (آر ایل این جی) کی قیمت پر بل بھیجا جائے گا، جو اس وقت تقریباً 3 ہزار 200 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہے۔

    جنرل سیلز ٹیکس سمیت آخری قیمت 3 ہزار 900 تا 4 ہزار روپے فی ایم ایم بی ٹی یو تک پہنچ جائے گی، ہائی اینڈ گھریلو صارفین (300 کیوبک میٹر ماہانہ کھپت والے) کے لیے موجودہ اوسط گیس قیمت 3 ہزار 300 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہے، جبکہ 400 کیوبک میٹر سے زیادہ ماہانہ کھپت پر یہ قیمت 4 ہزار 200 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو تک پہنچتی ہے۔

    پوپ لیو کی پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے دعا

    کابینہ کو بتایا گیا کہ مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی تقابلی قیمت تقریباً 5 ہزار 300 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو بنتی ہے اور اسے ملک کے لاکھوں غریب اور نچلے متوسط طبقے کے صارفین استعمال کر رہے ہیں، جس کا مطلب ہے کہ ایل این جی پر مبنی پائپ گیس سپلائی پھر بھی 35 تا 40 فیصد سستی ہوگی۔

  • چیمپئنز ٹرافی،جنوبی افریقا نے افغانستان کو شکست دیدی

    چیمپئنز ٹرافی،جنوبی افریقا نے افغانستان کو شکست دیدی

    چیمپئنز ٹرافی گروپ بی کے پہلے میچ میں جنوبی افریقا نے افغانستان کو شکست دیدی۔

    کراچی میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا نے جیت کیلئے 316رنز کا ہدف دیا جواب میں افغانستان کی پوری ٹیم 43.3اوورز میں 208 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔افغانستان کے رحمت شاہ 90رنز بنا کر نمایاں رہے،راشد خان اورعظمت اللہ عمرزئی نے18،18رنز بنائے،ابراہیم زدران17،رحمان اللہ گرباز10،گلبدین نائب 13،نور احمد 9 اورمحمد نبی نے 8 رنز کی اننگز کھیلی۔جنوبی افریقا کے رباڈا نے 3وکٹیں حاصل کیں،لنگی نگیڈی اورویان ملڈر نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا.

    اس سے قبل چیمپئنز ٹرافی گروپ بی کے پہلے میچ میں جنوبی افریقا نے افغانستان کو جیت کیلئے 316رنز کا ہدف دیا ۔ریان ریکلٹن103رنز بنا کر نمایاں رہے،ٹمبا باووما58 اوروین ڈر ڈوسن نے52رنز کی اننگز کھیلی،ایڈین مارکرم52،ڈیوڈ ملر14اورٹونی ڈی زورزی نے 11رنز بنائے۔افغانستان کے محمد نبی نے 2وکٹیں حاصل کیں،فضل الحق فاروقی،عظمت اللہ عمرزئی اورنور احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا. اس سے قبل افریقی کپتان ٹیمبا باوما نے ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں خود پراعتماد ہے،اچھا اسکور کرنے کی کوشش کریں گے جبکہ افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان حشمت اللہ نے کہا کہ ہم ٹاس جیتتے تو بیٹنگ ہی کرتے۔حشمت اللہ نے کہا کہ ، اچھی شروعات کریں گے تو خوشی ہو گی ، جنوبی افریقا کےخلاف پہلےبھی اچھی کرکٹ کھیلی ہے۔

    سیالکوٹ: مراکش کے سفیر کا چیمبر آف کامرس کا دورہ، تجارتی تعلقات کے فروغ پر زور

    سیالکوٹ: پنجاب اربن لینڈ سسٹمز پراجیکٹ کے تحت زمین کی تقسیم کا آغاز

    شہری ہوشیار! کراچی میں ڈکیتوں نے نیا طریقہ واردات اپنا لیا

    لاہور میں پاکستان کی پہلی انڈرگراؤنڈ بلیولائن میٹرو ٹرین شروع کرنے کا فیصلہ

  • آئیندہ مالی سال کیلئے اقتصادی ترقی کا ہدف 5 فیصد مقرر،بجٹ دستاویز

    آئیندہ مالی سال کیلئے اقتصادی ترقی کا ہدف 5 فیصد مقرر،بجٹ دستاویز

    9500ارب روپے سے زائد کا وفاقی بجٹ برائے 23-2022 آج پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا.وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل بجٹ قومی اسمبلی پیش کریں گے

    بجٹ دستاویز کے مطابق آئندہ مالی ساال کیلئے اقتصادی ترقی کا ہدف 5 فیصد مقرر کیا گیا ہے، ‏ایف بی آر 7255ارب کا ٹیکس جمع کرے گا،نان ٹیکس کی مد میں 1626 ارب روپے حاصل ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے،دستاویزکے مطابق وفاق سے صوبوں کو 4215 ارب روپے منتقل کئے جائیں گے. دفاعی بجٹ کے لیے 1586 ارب روپے مختص کرنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے،آئندہ مالی سال کیلئے 1232 ارب روپے کی گرانٹس دی جائیں گے.

    بجٹ دستاویز کے مطابق قرض اور سود کی ادائیگیوں کیلئے 3523 ارب روپے رکھے گئے ہیں جبکہ حکومتی امور چلانے کیلیے 550 ارب خرچ ہوں گے،
    ‏پنشن کی مد میں 530 ارب،سبسڈیز کی مد میں 578 ارب روپے مختص کرنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے.

    رواں مالی سال 2021،22کی قومی اقتصادی سروے رپورٹ آج جاری کی جائے گی،رپورٹ میں صنعت، خدمات، زراعت اوردیگرشعبوں کے اہداف شامل ہوں گے.
    ‏توانائی سمیت مہنگائی، قرضوں کی ادائیگیوں پر سمت کا تعین کیا جائے گا.کیپٹل مارکیٹ، آبادی، ماحولیاتی تبدیلی اور سماجی تحفظ کا کارکردگی پر روشنی ڈالی جائے گی.

    دستاویز کے مطابق رواں مالی سال 2021-22کی اقتصادی شرح نمو 5.97فیصد رہی،‏زرعی شعبہ کی شرح نمو 4.4 فیصد، صنعت 7.2 اور خدمات کے شعبے کی شرح نمو 6.2فیصد رہی،آئندہ مالی سال کےلیے اقتصادی شرح نمو کا ہدف 5فیصد مقرر کیا گیا ہے،اقتصادی شرح نمو کو6 فیصد تک بڑھانے کی کوشش کی جائے گی.

  • مہنگائی کی اوسط شرح 8فیصد کے ہدف کی نسبت 13.3 فیصد تک پہنچ گئی

    مہنگائی کی اوسط شرح 8فیصد کے ہدف کی نسبت 13.3 فیصد تک پہنچ گئی

    وزارت خزانہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اقتصادی سروے آج سہ پہر 4 بجے جاری کیا جائے گا –

    باغی ٹی وی :وزارت خزانہ کے ترجمان کا کہنا ہےکہ وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل اقتصادی سروے کےاہم نکات پر بریفنگ دیں گے- دوسری جانب جی ڈی پی،زراعت،خدمات اور صنعتی شعبے کے اہداف حاصل کر لیے گئے ہیں مہنگائی،کرنٹ اکاؤنٹ اور تجارتی خسارہ ، درآمدات کے اہداف حاصل نہ ہوسکے-

    2022-23 بجٹ، 10 ہزار ارب روپے اور خسارہ 500 ارب روپے

    بچت ، سرمایہ کاری سمیت گندم اور کپاس کے پیداواری اہداف بھی حاصل نہیں ہوسکے رواں مالی سال2021-22 جی ڈی پی کی شرح 6 فیصد ریکارڈ کی گئی رواں مالی سال2021-22 جی ڈی پی کا ہدف 4.8 فیصد مقرر کیا گیا تھا زرعی شعبے کی پیداوار3.5فیصد کے ہدف کی نسبت 4.4 فیصد ریکارڈ کی گئی-

    صنعتی شعبے کی پیداوار 6.6فیصد کی ہدف کی نسبت 7.2فیصد ریکارڈ کی گئی،خدمات کے شعبے کی بڑھوتی 4.7فیصد ہدف کی نسبت 6.2 فیصد ریکارڈ کی گئی،مہنگائی کی اوسط شرح 8فیصد کے ہدف کی نسبت 13.3 فیصد تک پہنچ گئی،مجموعی سرمایہ کاری16.1 فیصد ہدف کے مقابلے15.1 فیصد رہی نیشنل سیونگز کی بڑھوتی 15.4 فیصد ہدف کے مقابلے11.1 فیصد رہی-

    عالمی بینک کی طرف سے پاکستان کو 258ملین ڈالر دینے کی منظوری

    کپاس کی پیداوار 8.3 ملین بیلز اور چاول کی پیداوار 9.3 ملین میٹرک ٹن رہی،رواں مالی سال2021-22 میں گنے کی پیداوار 88.7 ملین میٹرک ٹن ریکارڈ کی گئی گندم کی پیداوار 27.5 ملین سے کم ہوکر 26.4 ملین میٹرک ٹن ہوگئی،رواں مالی سال2021-22 ملکی معیشت کا حجم 383 ارب ڈالرز تک پہنچ گیا فی کس آمدن 1676 ڈالرز سے بڑھ کر 1798 ڈالر ہوگئی-

    جولائی تا اپریل کے دوران کرنٹ اکاوٴنٹ خسارہ 13 ارب 80 کروڑ ڈالرز تک پہنچ گیا،کرنٹ اکاوٴنٹ خسارے کا ہدف2ارب 27 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز مقرر کیا گیا تھا،جولائی تا مئی تجارتی خسارہ 43ارب 33 کروڑ ڈالرز سے تجاوز کر گیا،تجارتی خسارے کا ہدف 28 ارب 43 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز مقرر تھا،جولائی تا مئی کے دوران درآمدات 72 ارب18کروڑڈالرز تک پہنچ گئیں-

    غذائی قلت کے نتیجے میں قحط پھیلنےکا شدید خطرہ ہے،صدر عالمی بینک

    درآمدات کاہدف 55ارب 26 کروڑ60لاکھ ڈالرز مقرر کیا گیا تھا،جولائی تا مئی میں برآمدات 28ارب84 کروڑ ڈالرز رہیں،برآمدات کا ہدف26 ارب83 کروڑ ڈالرز مقرر کیا گیا تھا،گندم کی پیداوار 27.5 ملین سے کم ہوکر 26.4 ملین میٹرک ٹن ہوگئی-

  • ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو جیت کے لیے 306 رنز کا ہدف دیا

    ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو جیت کے لیے 306 رنز کا ہدف دیا

    ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں ٹاس جیت لیا.پاکستان کے خلاف تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    پاکستان کے خلاف تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو جیت کے لیے 306 رنز کا ہدف دیا ہے۔ مہمان ٹیم نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 305 رنز بنائے۔

    ویسٹ انڈیز کی جانب سے شائی ہوپ 127 اور شمارہا بروکس 70 رنز بناکر نمایاں رہے، ان کے علاوہ رومین پاؤل 32 ، روماریو شیفرڈ 25 اور کپتان نیکولس پوران نے 21 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ شاہین شاہ آفریدی نے 2، محمد نواز اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    قبل ازیں ویسٹ انڈیز کے کپتان نکولس پورن کا ٹاس جیت کر کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز چیلنجنگ ہوگی، سیریز جیتنے کی پوری کوشش کریں گے۔

    قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ٹاس جیتتا تو میں بھی پہلے بولنگ کا ہی فیصلہ کرتا، ہر سیریز اہم ہے اور آج کے میچ میں محمد حارث ون ڈے ڈیبیو کر رہے ہیں۔

    پاکستانی ٹیم میں کپتان بابر اعظم، فخر زمان، امام الحق، محمدر ضوان، شاداب خان، محمد حارث، خوشدل شاہ اور محمد نواز شامل ہیں۔ اس کے علاوہ شاہین آفریدی، حارث رؤف اور حسن علی بھی قومی ٹیم کا حصہ ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 10 اور تیسرا 12 جون کو کھیلا جائے گا۔

  • ایف بی آر  مقررہ ہدف سے  زائد ریوینیو حاصل کرنی میں کامیاب، پچھلے سال کا بھی ریکارڈ ٹوٹ گیا!

    ایف بی آر مقررہ ہدف سے زائد ریوینیو حاصل کرنی میں کامیاب، پچھلے سال کا بھی ریکارڈ ٹوٹ گیا!

    فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے جولائی تا جنوری کیلئے مقررہ ہدف سے 20 ارب زائد ریوینیو حاصل کرلیا۔

    ایف بی آر نے رواں مالی سال کے پہلے سات مہینوں میں 2570 ارب روپے کے محصولات جمع کیے جو پچھلے سال اسی عرصے میں حاصل ہونے والے 2416 ارب روپے سے 6.4 فیصد زیادہ ہیں۔ ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جنوری کے مہینے میں ریونیو نیٹ کولیکشن 364 ارب روپے رہی جبکہ مقرر کردہ ہدف 340 ارب روپے تھا، یہ وصولیاں پچھلے سال جنوری کے حاصل کردہ نیٹ ریونیو کے مقابلے میں 12.3 فیصد زیادہ ہیں۔ رواں مالی سال اب تک 129 ارب روپے کے ریفنڈز جاری کیے جا چکے ہیں جو کہ پچھلے سال اس عرصے میں 69 ارب روپے تھے، اس سال اب تک ریفنڈز کے اجراء میں 87 فیصد اضافہ حاصل ہوا ہے۔

    ٹیکس گوشواروں کے ساتھ ادا شدہ ٹیکس 48.3 ارب روپے رہا جو کہ پچھلے سال اس عرصہ میں 29.6 ارب روپے تھا۔ اس طرح اس سال ٹیکس ادائیگی میں 63 فیصد اضافہ حاصل ہوا ہے۔ اس کے علاوہ ایف بی آر نے 14 لاکھ ٹیکس گزاروں کو نوٹسز جاری کیے ہیں جنہوں نے گوشوارے داخل نہیں کیے یا صفر قابل ٹیکس آمدنی ظاہر کی ہے یا پھر اپنے اثاثوں کی غلط تفصیلات فراہم کی ہیں۔ ایف بی آر کے مطابق 30 جنوری 2021 تک انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرنے والوں کی تعداد 25 لاکھ 20 ہزار ہو چکی، ٹیکس گوشوارے داخل کرنے والوں کی تعداد میں 9 فیصد اضافہ ہوا ہے، معاشی ترقی کے باعث ریوینو کے حصول میں مزید بہتری کی توقع ہے-

  • ضلع اوکاڑہ میں ڈپٹی کمیشنر عثمان علی کی ہدایت پر گندم خریداری مہم جاری

    ضلع اوکاڑہ میں ڈپٹی کمیشنر عثمان علی کی ہدایت پر گندم خریداری مہم جاری

    اوکاڑہ(علی حسین مرزا) ضلع میں ڈپٹی کمشنر عثمان علی کی زیرہدایت گندم خریداری کی مہم جاری ہے۔ اب تک ضلع اوکاڑہ میں محکمہ خوراک کی جانب سے کاشتکاروں کو دس لاکھ 97ہزار 885 بوری دانہ جاری کیا گیا ہے جبکہ 6 لاکھ 98 ہزار 908 بوری گندم خریدی جاچکی ہے۔ 42 فیصد گندم کی خریداری کا ہدف مکمل کیا جاچکا ہے۔ گندم خریداری مراکز پر سماجی فاصلہ کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے کسانوں کی سہولیات کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے گئے ہیں۔ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر روحیل بٹ کے مطابق گندم خریداری کا باقی ماندہ ہدف آئندہ دنوں میں مکمل کرلیا جائیگا۔