Baaghi TV

Tag: ہراسانی

  • مجھے   اپنی جماعت میں جگہ بنانے کیلئے بارہ برس بہت زیادہ محنت کرنا پڑی،مریم نواز

    مجھے اپنی جماعت میں جگہ بنانے کیلئے بارہ برس بہت زیادہ محنت کرنا پڑی،مریم نواز

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہاں کوئی روایتی تقریر کرنے نہیں آئی،جو مسائل دیکھے اور فیس کیے اس پر بات کروں گی

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب نے ایک خاتون کو وزیر اعلیٰ منتخب کر کے مثال قائم کی ہے،یہ پاکستان کی ہر ماں، بہن اور بیٹی کی عزت ہے،خواہش ہے میری جگہ آگے کوئی دوسری خاتون بھی وزیر اعلیٰ بنے،خواتین کا ایک دن نہیں ہوتا، 365 دن خواتین کے دن ہوتے ہیں،جو خاتون گھر میں بیٹھی پورے خاندان کو اسپورٹ دیتی ہے وہ گمنام ہیرو ہے،ہمارے نظام میں ابھی بہت سی خرابیاں ہیں،افسوس ہمارے معاشرے میں شکایت کرنے پر پابندیاں خاتوں پر ہی لگتی ہیں،خواتین کے تحفظ کیلئے سیفٹی ایپ بنائی گئی ہے،بچی اپنے گھر اور ماں کی گود سے اعتماد لے کر نکلے گی تو زیادہ طاقتور ہوگی،ماں باپ اور بہن بھائیوں کو چاہیے کہ خواتین میں اعتماد پیدا کریں،

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ خواتین کو ہراسانی سمیت بہت سے معاملات برداشت کرنا پڑتے ہیں،مسلم لیگ (ن) مرد برتری کی ایک سیاسی جماعت رہی ہے،مجھے بھی اپنا آپ منوانے میں 12سال لگ گئے،مجھے بھی ہراسانی سمیت دیگر معاملات نے کندن بنایا ہے،خواتین زندگی کے کسی بھی شعبے میں کارکردگی دکھانا چاہتی ہیں تو ضرور دکھائیں،افسوس زیادتی کے کیس روز کا معمول بن چکے ہیں، ایک خاتون کو اپنے آپ کو ثابت کرنے کیلئے مردوں سے دوگنا کام کرنا پڑتا ہے۔ مجھے بھی اپنی جماعت میں جگہ بنانے کیلئے بارہ برس بہت زیادہ محنت کرنا پڑی، پابندیاں توڑکرآگے بڑھنے والی خواتین کوسلام پیش کرتی ہوں، مجھے اندازہ ہے خواتیں کن کن مراحل سے گزر کر یہاں پہنچتی ہیں

    وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے خواتین پولیس آفیسر کو اسٹیج پر بلا کر شاباش دی اور کہا کہ ان خواتین نوجوان پولیس آفیسرز کو دیکھ کر بہت زیادہ خوشی ہوتی ہے۔سی ٹی او لاہور عمارہ سے میری ملاقات میٹنگ میں ہوئی تھی آج بھی وہ یہاں موجود ہیں،

    قبل ازیں پاکستان کی پہلی خواتین کی سربراہی میں شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا گیا،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے وویمن ڈے پر پودا لگا کر شجر کاری مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف شیخو پورہ کےدرگئی گل فارسٹ پارک پہنچ گئیں ،سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے بھی برگد کا پودا لگایا.

    ایف سی بلوچستان ساؤتھ کی خواتین سولجرز نے کی قومی دفاع میں ایک نئی روایت قائم

    خواتین کو مساوی حقوق کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہے ،وزیراعظم

    قصور میں ایک اور جنسی سیکنڈل،خواتین کی عزت لوٹ کر ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنیوالا گرفتار

    یومِ خواتین مریم نواز کے نام، تحریر:محمد نورالہدیٰ

    خواتین کو با اختیار بنا نے کیلیے صلاحیتوں کو نکھارنے پر کام کرنا ہو گا،نیلوفر بختیار

    عورت مارچ رکوانے کے لئے درخواست خارج

    عورت مارچ کے خلاف برقع پوش خواتین سڑکوں پر آ گئیں، بے حیائی مارچ نا منظور کے نعرے

    اسلام آباد: عورت مارچ اور یوم خواتین ریلی کے شرکا میں تنازع، عورت مارچ شرکاء نے دیکھتے ہی غلیظ نعرے اورپتھراو شروع کردیا

    عورت مارچ پر پتھراوَ کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج

    حنا پرویز بٹ "عورت مارچ” کے حق میں کھڑی ہو گئیں

    وویمن ڈے، وویمن سیفٹی ایپ”نیور اگین“ کا افتتاح
    وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے وویمن ڈے کے حوالے سے پنجاب کی خواتین کے لئے بڑے اعلانات کئے اورخواتین کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے انٹرنیشنل وویمن سیفٹی ایپ ”نیوراگین“کا افتتاح بھی کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے خواتین پولیس اور دیگر افسروں کو سٹیج پر ساتھ کھڑا کرکے خطاب کیا۔ وویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب پبلک سروس کمیشن میں خواتین کے جاب کوٹہ کو 10سے بڑھا کر 15فیصد کرنے کا اعلان کیا اور ہر محکمے میں خالی آسامیوں پر خواتین کی بھرتی مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

    وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ ورک پلیس پر ڈے کئیر سینٹرز بنانے کے لئے ایک ارب روپے کا فنڈ مختص کیا جائے گا۔ورکنگ وویمن کے لئے ہوسٹلز بنائے جائیں گے۔ خواتین کے لئے پیڈ انٹر ن شپ شروع کی جائے گی۔ آن لائن بزنس کے لئے خواتین کو 50فیصدقرضے دیئے جائیں گے۔ بورڈ آف ریونیو بیٹیوں کے حصہ کا تعین کرکے ورثہ کو جائیداد منتقل کرے گا۔ بہن اور بیٹی کو پراپرٹی گفٹ کرنے پر انتقال فیس نہیں لی جائے گی۔ 3دن میں ورکنگ وویمن کے لئے میٹرنٹی لیو منظور کرنے کا قانون بنایا جائے گا۔ جمنیزیم اور سٹیڈیم میں خواتین کے لئے الگ جگہ اور اوقات کار مقررکیے جائیں گے۔ حکومتی اداروں میں خواتین کے لئے الگ واش رومز اور نماز کے لئے جگہ مختص کی جائے گی۔رائیڈر بالخصوص لڑکیوں کو پنک بائیک د ی جائیں گی اور تحفظ کے لئے قانون سازی ہوگی۔یونیورسٹی فیس واپسی میں خواتین کا تناسب 50سے 70فیصد ہوگا۔ انٹر نیشنل سکالر شپ میں خواتین کا تناسب 50سے 70 فیصد ہوگا۔ پنجاب بھر میں دستکاریوں کے فروغ کے لئے صنعت زار کو بحال کیا جائے گا۔

    وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہاکہ پنجاب بھر میں کمسن بچیوں کی گھریلو ملازمت کے سدباب کے لئے سخت قانون سازی کی جائے گی۔ ماں با پ بیٹیوں کو اعتماد،اعتبار اور مواقع دیں۔ بیٹی یا بہن انجینئر یا ڈاکٹر بننا چاہتی ہے تو اسے بننے دیا جائے۔ بیٹی پڑھنا چاہتی ہے یا کھیلنا چاہتی ہے تو اسے آگے آنا کا موقع ملنا چاہیے۔ اللہ تعالیٰ نے پنجاب کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ ہونے کا اعزاز دیا ہے۔ وزرت اعلیٰ کا اعزاز صرف میرا نہیں بلکہ ہر ماں،بیٹی اور بہن کا ہے۔ یہ اعزاز ہر اس مردکاہے جو اپنی خواتین کو آگے بڑھتے دیکھنا چاہتے ہیں۔ میر ی خواہش ہے کہ وزرات اعلیٰ پر خاتون کے فائز ہونے کاسلسلہ جاری رہے۔ سیکرٹری وویمن ڈیپارٹمنٹ خواتین کا عالمی دن منانے کے لئے بہترین انتظامات کیے ہیں، آپ کا شکریہ کہ دل کی باتیں خواتین سے کرنے کا موقع دیا۔میں سمجھتی ہوں کہ خواتین کا صرف 8مارچ دن نہیں ہے بلکہ سال کے 365 دن ہی خواتین کے ہیں، وزیر اعلیٰ آفس سے آتے ہوئے دیکھا کہ میرے آگے تینوں پائلٹ آفیسر خواتین ہیں۔پائلٹ آفیسر، صباء، عروسہ اوراسماء کے دیکھ کر بہت خوشی ہوئی اور ان کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔ سی ٹی او لاہور عمارہ اطہرایک ذہین خاتون ہیں۔ سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر ٹریفک کے مسائل حل کے میں بہت فائدہ مند کردار ادا کررہی ہیں۔خواتین ٹریفک وارڈن ہمارے قافلے کو لیڈ کررہی ہیں۔ ایس ایس پی انوش، اے ایس پی سدرہ خان اور شازیہ کو سٹیج پر بلا کر خراج تحسین پیش کرنا چاہوں گی۔خواتین ہر جگہ پر کمال کا کام کررہی ہیں، مجھے دیکھ کر فخر ہوتا ہے۔سینئر وزیر مریم اورنگزیب،صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری ہماری ایم این ایز اور ایم پی ایز سب قابل فخر انداز میں فرائض سرانجاد دے رہی ہیں۔ ایک خاتون کو اپنا لوہا منوانے کے لئے مرد سے دو گنا زیادہ محنت کرنی پڑتی ہے۔ مجھے بھی مسلم لیگ ن میں 12سے13سال سخت محنت کرنی پڑی اور ایسے ہی مسائل کا سامنا رہا۔ ہرماں، بہن اور بیٹی کے لئے پیغام ہے کہ عورت ہونا آپ کے خواب میں رکاوٹ نہیں ہوسکتا۔مجھے بہت فخر ہے آپ سب خواتین پر۔ خواتین خصوصاً بچیاں اگر سکول، کالج اور یونیورسٹی میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنا چاہتی ہیں توان کے گھروں والوں کو مکمل ساتھ دینا چاہیے، حکومت معاونت کرے گی۔خواتین میں بہت زیادہ پوٹینشل ہے جسے ملکی ترقی کے لئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔ماں باپ اور بھائی، اپنی بیٹوں اور بہنوں کو پر اعتماد بنائیں تاکہ بیٹوں کی طرح بیٹیاں اپنے والدین کا نام روشن کر سکیں۔تقریب میں امریکن قونصل جنرل کرسٹین کے ہاکنز کی خصوصی شرکت کی۔سینئر صوبائی وزیرمریم اورنگزیب، ارکان اسمبلی،آئی جی،حکومت پنجاب اور پولیس کی لیڈی افسران کی بہت تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی.

    وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی وویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی تقریب میں شرکت، سٹالز کا معائنہ،وویمن ڈے بینر پر دستخط،پیغام بھی لکھا
    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب وویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب میں شرکت کی۔وزیراعلی مریم نواز شریف اپنے آفس سے روانہ ہوئیں تو تین لیڈی وارڈن صباء ،اسماء،عروسہ نے وویمن ڈے کی مناسبت سے پائلٹ کے فرائض سرانجام دئیے۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب میں پہنچنے پر تینوں وارڈن کا شکریہ ادا کیا اور تصویر بنائی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے فوڈ اتھارٹی، صنعت زار، قصرہ بہبود،پی آئی ٹی بی اور بینک آف پنجاب کے سٹالز کا معائنہ کیا اور سٹالز پر رکھی اشیاء میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کے سٹالز پر خواتین کے لئے خوراک اور دیگر امور کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے دستکاریوں اور ہاتھ سے بنی اشیاء کا معائنہ کیا اور خوبصورت دستکاری سے مزین اجرک نما سوٹ خود ادائیگی کرکے خریدا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو بینک آف پنجاب کے سٹالز پر سکوٹی سکیم سے آگاہ کیا گیا۔ بینک آف پنجاب نے خواتین کے لئے مخصوص ناز اکاؤنٹ ہولڈرز کو قرعہ اندازی کے ذریعے تین سکوٹی مفت دیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف پنجاب سمال انڈسٹری کارپوریشن کے سٹال پر بھی گئیں اور ٹیوٹا کے سٹال پر سلائی کڑھائی اور پینٹنگ کرنے والی طالبات سے بات چیت کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے وویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے بینر پر دستخط کیے اور اپنا پیغام لکھاکہ ہر میدان میں نام روشن کرنے والی خواتین پر مجھے فخر ہے۔سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری، ارکان اسمبلی، چیف سیکرٹری اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

  • رحیم یارخان میں راہ چلتی خاتون کو ہراساں کرنے کا واقعہ،مقدمہ درج

    رحیم یارخان میں راہ چلتی خاتون کو ہراساں کرنے کا واقعہ،مقدمہ درج

    کراچی میں مختلف واقعات کے بعد اب رحیم یارخان میں راہ چلتی خاتون کو ہراساں کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے-

    باغی ٹی وی:حال ہی میں کراچی کے مختلف علاقوں میں خواتین کو سرراہ ہراساں کرنے اور نازیبا حرکات کرنے کے پے درپے واقعات کی سی سی ٹی ویڈیوز سامنے آئیں تھیں،تاہم اب رحیم یار خان میں اسی نوعیت کا واقعہ پیش آیا ہے-

    پولیس کے مطابق واقعہ جمعرات کا ہے، راہ چلتی خاتون کو ہراساں کرنے کا واقعہ رحیم یار خان کے علاقے لغاری کالونی میں پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے،ویڈیو میں دیکھاجاسکتاہے موٹرسائیکل سوار راہ چلتی خاتون کو ہراساں کرکے فرار ہوجاتا ہے موٹرسائیکل سوار کےخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ملزم کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دیں اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزم کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

    اوچ شریف :خیر پور ڈاہا میں زمین پر قبضے کا تنازعہ،مسجد میں نماز پڑھتے …

    دوسری جانب جہلم کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال (ڈی ایچ کیو) میں چور نے خود کو اسپتال کا ملازم ظاہر کیا اور بزرگ مریضہ سے طلائی زیورات، نقدی اور موبائل لوٹ کر فرار ہوگیا مریضہ کے مطابق ملزم اسپتال کا ملازم بن کر آیا اور کہا کہ آپ کا سی ٹی اسکین کرنا ہے، ملزم نے کانوں سے بالیاں، موبائل فون اور دیگر سامان پرس میں ڈالنےکو کہا اور پرس لےکر فرار ہوگیا۔

    سیالکوٹ:جماعت اسلامی کا مہنگائی مکاؤ احتجاجی کیمپ

  • سوات یونیورسٹی میں خواتین کو جنسی ہراسانی  کا سامنا کرنے کے خلاف آواز اٹھانے پر طالب علم گرفتار

    سوات یونیورسٹی میں خواتین کو جنسی ہراسانی کا سامنا کرنے کے خلاف آواز اٹھانے پر طالب علم گرفتار

    سوات پولیس نے سوات یونیورسٹی کے شعبہ صحافت کے طالب علم کو یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور دیگر حکام کو مبینہ طور دھمکی دینے اور ویڈیو بنانے پر یونیورسٹی انتظامیہ کی شکایت پر گرفتار کر لیا۔ جس کے خلاف ان کے ساتھی طلبا سراپا احتجاج بن گئے اور الزام لگایا کہ گرفتار ہونے والے طالب علم نے کچھ دن پہلے طالبات کو ہراساں کرنے کے خلاف درخواست دی تھی۔ جواد احمد نامی شعبہ صحافت کے طالب علم کی گرفتاری کے خلاف یونیورسٹی میں احتجاجی مظاہرہ ہوا۔ احتجاجی طلبا ایڈمنسٹریشن بلاک کے سامنے جمع ہوئے۔ وائس چانسلر اور انتظامیہ کے خلاف نعرہ بازی کی اور جواد احمد کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔
    مظاہرین نے گرفتاری کو انتقامی کارروائی قرار دی اور کیس واپس لینے کا بھی مطالبہ کیا۔ مظاہرین سے خطاب میں ایک طالب علم نے کہا کہ جواد بے قصور ہے اور پھنسایا جا رہا ہے۔ ’جواد نے یونیورسٹی میں ہونے والے واقعات کے خلاف درخواست دی تھی۔ جس پر کارروائی کے بجائے اسی کے خلاف کیس بنا دیا گیا‘۔
    انہوں نے وائس چانسلر اور یونیورسٹی انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ اور کہا کہ اس طرح کی کارروائیوں سے وہ خاموش ہونے والے نہیں ہیں۔

  • لاہور:16 سالہ طالبہ کو ہراساں کرنے والے 3 اوباش نوجوان گرفتار

    لاہور:16 سالہ طالبہ کو ہراساں کرنے والے 3 اوباش نوجوان گرفتار

    لاہور میں ٹیوشن سے واپسی پر 16 سالہ طالبہ کو ہراساں کرنے والے 3 اوباش نوجوانوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق متاثرہ طالبہ کا کہنا ہے کہ تینوں لڑکے آتے جاتے میرا راستہ روکتے، جملے کستے اور پریشان کرتے تھے۔ نشتر کالونی پولیس نے متاثرہ طالبہ کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا اور کاروائی کرتے ہوئے تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گرفتار نوجوانوں میں شعیب عرف شعبی، حسنین اور چاند شامل ہیں۔

    برقع پہن کر لڑکیوں کو تنگ کرنے والے اوباش لڑکے گرفتار

    ایس ایچ او نشتر کالونی رانا نعیم اللہ کا کہنا ہے کہ ملزمان کو مزید تحقیقات کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے جب کہ ایس پی ماڈل ٹاؤن وقار کھرل کا کہنا ہے کہ معاشرے میں بگاڑ پیدا کرنے والے ایسے ناسور کسی رعایت کے مستحق نہیں ہو سکتے۔

    قبل ازیں شاد باغ اکیڈمی سے گھر جانے والی لڑکیوں کو تنگ کرنے والے برقعہ پہنے اوباش لڑکے گرفتار کر لئے تھے شاد باغ پولیس نے کاروائی کی اوردو ملزمان گرفتار کر لئے، دونوں لڑکے ایک برقعہ پہنے جوڑی کی شکل میں لڑکیوں کو تنگ کرتے اور فرار ہو جاتے شاد باغ پولیس نے کاروائی کرتے دونوں کو گرفتار کیا دریافت پر برقعہ پوش بھی لڑکا ہی نکلا،گرفتار ملزمان میں حبیب ڈار اور برقعہ پہنے شاہ میر شامل ہیں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے-

    شادی سے انکارپر 24 سالہ لڑکی پر تیزاب پھینکنے والا ملزم گرفتار

    طالبات کو ہراساں اور تنگ والوں کو گرفتار کرنے پر شاد باغ پولیس کی ٹیم کو شاباش دی گئی ہے ایس پی سٹی حفیظ الرحمان بگٹی کا کہنا ہے کہ خواتین کو ہراساں اور تنگ کرنے والوں کے خلاف فوری قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی عورتوں اور بچوں کا جنسی استحصال کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں نمٹا جا رہا ہے-

    دوسری جانب حال ہی میں پنجاب کے شہر گجرات میں ایک ایسا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے،لاوہر کی رہائشی لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے، واقعہ پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے، گجرات کے تھانہ سول لائن میں تین ملزمان کے خلاف لڑکی نے مقدمہ درج کروایا ہے درج ایف آئی آر کے مطابق لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ دس روز قبل اسے مدثر نامی شخص نے دو آدمیوں سے پیسے لے کر مجھے فروخت کر دیا، جس کے بعد وہ دونوں آدمی مجھے نامعلوم مقام پر لے گئے اور تین روز تک زیادتی کا نشانہ بناتے رہے، اس دروان ملزمان نے تشدد بھی کیا اور تکالیف دیں، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے، پولیس کا کہنا تھا کہ جلد ملزمان کو گرفتار کرلیں گے-

    لاہور کی دوشیزہ کو گجرات میں فروخت ،تین روز تک عزت لوٹی جاتی رہی

  • سعودی عرب میں خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں ڈرائیور گرفتار

    سعودی عرب میں خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں ڈرائیور گرفتار

    سعودی عرب میں خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں ڈرائیور گرفتار کر لیا گیا-

    باغی ٹی وی : سعودی عرب میں سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی جس میں ایک خاتون ڈرائیور نے ایک مرد ڈرائیور پر شاہراہ عام پر ہراساں کرنے اور اسے خوف زدہ کرنے کا الزام لگایا ہے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اس شخص کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
    https://twitter.com/lraw01/status/1478376985860751362?s=20
    خاتون نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ویڈیو شائع کرتے ہوئے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ٹریفک کو شکایت درج کرائی اور شکایت کو "سعودی ٹریفک” اکاؤنٹ پر بھیجتے ہوئے کہا کہ اس شخص نے مجھے جدہ کی ایک شاہراہ پر ہراساں اور دہشت زدہ کیا ۔

    گورنر کے دفتر کے باہر کھڑی کار سے 10 لاشیں برآمد

    ویڈیو میں ڈرائیور کی جانب سے ڈرائیونگ کے قوانین کی خلاف ورزی اور دوسروں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالتے ہوئے دکھایا گیا اس پر ٹریفک حکام حرکت میں آئےاور اس خاتون سے کہا کہ وہ ان کے ساتھ نجی طور پر بات کرے۔


    چند گھنٹوں بعد "ٹریفک” پولیس نے اعلان کیا کہ گاڑی کو ضبط اور اس کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ملزم کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

    آسٹریلیا نےعالمی ٹینس پلیئر نوواک جوکووچ کا ویزا منسوخ کردیا گیا،ملک بدر کرنے کی…

    دوسری جانب سعودی پولیس نے ایک اور واقعے میں خاتون کی کار کو ٹکر مار کر اسے حادثے سے دوچار کرنے والے نوجوان کو گرفتار کرلیا ہے سوشل میڈیا پر ایک سعودی نوجوان کا ویڈیو کلپ گردش سامنے آیا جس میں اسے مغربی سعودی عرب کے شہر طائف میں ایک اہم سڑک پر جان بوجھ کر ایک لڑکی کی گاڑی کو ٹکر مارتے دکھایا گیا حادثے میں لڑکی کی کار الٹ گئی اور اسے معمولی چوٹیں بھی آئیں۔

    4 ماہ سے بھوک ہڑتال پر بیٹھے فلسطینی قیدی کو اسرائیل رہا کرنے پر مجبور

    سوشل میڈیا پر ویڈیو سامنے آنے کے بعد مکۃ المکرمہ پولیس کے میڈیا ترجمان نے اعلان کیا کہ ویڈیو کے حوالے سے طائف گورنری کی پولیس نے مجرم کو گرفتار کیا ہے جو ایک مقامی شہری ہے اس کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

  • مجھے بھی ہراساں کیا گیا، کشمالہ طارق کا حیران کن انکشاف:کس نے کیا؟لوگ نام پوچھنے لگے

    مجھے بھی ہراساں کیا گیا، کشمالہ طارق کا حیران کن انکشاف:کس نے کیا؟لوگ نام پوچھنے لگے

    اسلام آباد :مجھے بھی ہراساں کیا گیا، کشمالہ طارق کا حیران کن انکشاف:کس نے کیا؟لوگ نام پوچھنے لگے،اطلاعات کے مطابق وفاقی محتسب کشمالہ طارق نے انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر حیران کن انکشاف کر دیا، انہوں نے کہا کہ مجھ پر استعفیٰ دینے کے لیے دباؤ تھا اور مجھے ہراساں بھی کیا جاتا رہا۔

    میڈیا سے بات کرتے ہوئے کشمالہ طارق کا کہنا تھا کہ وفاقی محتسب ہوتے ہوئے بھی ہراساں ہوتی رہی ہوں لیکن اب سب سے یہ بات کہنا چاہتی ہوں کہ ڈرنا ترک کر دیں۔

    انہوں نے کہا کہ ملک میں خواتین کے علاوہ مرد بھی ہراساں ہوتے ہیں، پارلیمینٹیرینز کو ہراساں کرنے کے واقعات کی روک تھام کے لیے پارلیمانی کمیٹی اپنا کردار ادا نہیں کر رہیں۔

    کشمالہ طارق کا کہنا تھا کہ پرائیوٹ سیکٹر سمیت سرکاری اداروں میں ہراسانی کے کیسز کی تعداد زیادہ ہے، یونیورسٹیز میں بھی لڑکیوں کو ہراساں کیا جاتا ہے۔بینکوں میں ہراسانی کے کیسز کا نوٹس لیا تو سی ای او اور سی ایف او کو مستعفی ہونا پڑا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے پاس آنے والوں کو وکیلوں کی فیس نہیں دینی پڑتی، یہاں صرف 20 دن میں ایسے معاملات پر فیصلے دئیے گئے ہیں جن پر 10 10 سال تک خواتین عدالت کے چکر لگاتی ہیں۔