Baaghi TV

Tag: ہراسگی

  • مولانا فضل الرحمان کے حوالے سے تھریٹ موصول ہوا ہے،سرفراز بگٹی

    مولانا فضل الرحمان کے حوالے سے تھریٹ موصول ہوا ہے،سرفراز بگٹی

    نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ملک میں سمگلنگ کرنے والے عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،

    سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ غیر قانونی ایلینز کے خلاف آپریشن میں 4 لاکھ سے زائد لوگ واپس جاچکے ہیں، 90 فیصد سے زائد افراد خود واپس جا رہے ہیں،کوئی ایک کیس بھی ایسا نہیں کہ کسی شہری کے ساتھ زبردستی کی ہو،خواتین سے ہراسگی کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا،جتنے بھی غیر قانونی شہری ہیں ان کا کوئی حق نہیں کہ وہ کسی سرگرمی میں حصہ لیں، جن کے پاس کارڈز موجود ہیں وہ بھی پاکستان کی کسی بھی سیاسی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکتے،10 سے زائد افراد ایسے ہیں جو مختلف سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں، یہ تعداد تھوڑی زیادہ ہے جو مختلف سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں،ایسے تمام افراد کو پاکستان سے فوری طور پر ڈی پورٹ کیا جا رہا ہے،سیاست کا حق صرف پاکستانیوں کا ہے، پاکستانی جس مرضی پارٹی کو سپورٹ کریں یہ ان کا حق ہے، رینجرز بڑے مشکل حالات میں کچے کے علاقے میں آپریشن کر رہی ہے، الیکشن کمیشن کی پیراملٹری فورسز کے حوالے سے جو جو مانگ ہونگی فراہم کی جائے گی،مولانا فضل الرحمان کے حوالے سے تھریٹ موصول ہوا ہے،

    سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ جو دیوار پھلانگ کر آئے گا تو ہم اسے مہمان کا درجہ نہیں دے سکتے ہیں

    غیر قانونی افراد کو جیلوں کی بجائے سینٹرز میں رکھا جائے گا،سرفراز بگٹی

    آرمی چیف نے واضح کہا فوج کے لوگ اسمگلنگ میں ملوث ہوئے تو کورٹ مارشل ہوگا،سرفراز بگٹی

    ہم دہشتگردوں کو ان کے بلوں سے ڈھونڈ نکالیں گے، سرفراز بگٹی

  • چارسدہ میں کالج کی طالبہ ہراسگی کا شکار

    چارسدہ میں کالج کی طالبہ ہراسگی کا شکار

    ضلع چارسدہ گرلز کالج تاجو بی بی کی طالبہ گھر جاتے ہوئے ہراسگی کا شکار ہوئی،جس کے خلاف متاثرہ طالبہ نے قریبی تھانے میں ایف آئی آر درج کرا لیا ہے،ایف ائی آر میں طالبہ نے موقف اختیار کیا کہ فیصل نامی لڑکا روز اسکو کالج جاتے اور آتے ہوئے ہراسگی کا شکار بناتا ہے،طالبہ کے مطابق کالج سے آتے ہوئے لڑکے نے اسکی چادر کھینچ کے کپڑے پھاڑ دئیے،طالبہ نے کہا کہ لڑکے فیصل نے سر عام اسکی بے عزتی کی ہے لہذا اسکے خلاف سخت قانونی کاروائی کر کے مجھے اس ازیت سے چھٹکارا دلایا جائےلڑکا مجھ سے زبردستی شادی کرنا چاھتا ہے میرے گھر والے بھی اس لڑکے سے رشتے کے لئے راضی نہیں، جس کے لئے روز مجھے کالج آتے جاتے وقت تنگ کرتا ہے،طالبہ نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہراسگی کا یہ سلسلہ اب ختم ہونا چاہئے ،اور لڑکے کو قانون کے کٹہرے تک پہنچا کے سخت سزا دی جائے،

  • کوئٹہ: سرکاری اسپتال میں ڈیوٹیوں میں رعایت کے نام پر جنسی ہراسانی کا انکشاف

    کوئٹہ: سرکاری اسپتال میں ڈیوٹیوں میں رعایت کے نام پر جنسی ہراسانی کا انکشاف

    کوئٹہ کے سرکاری اسپتال میں ڈیوٹیوں میں رعایت کے نام پر خواتین ملازمین کو ہراساں کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ایڈیشنل سیکریٹری کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی نے شیخ زید اسپتال کا دورہ کیا اور 10 سے زائد خواتین ملازمین کے بیانات قلمبند کرلئے۔ کچھ خواتین ملازمین کے بیانات ٹیلی فون پر بھی ریکارڈ کیے گئے۔ متاثرہ خواتین نے اپنے بیان میں کہا کہ ڈیوٹیوں میں رعایت کے نام پر ہراساں کیا جاتاہے۔

    ٹھٹھہ : بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ایس ایس پی آفس میں میٹنگ منعقد کی گئی

    ایڈیشنل سیکرٹری صحت عتیق اللہ خان کا کہنا ہے کہ انکوائری کمیٹی نے سفارشات مرتب کرکے ابتدائی رپورٹ سیکریٹری صحت کو پیش کردی ہے۔عتیق اللہ خان نے کہا کہ خواتین نے اسپتال انتظامیہ کی جانب سے ہراساں کرنے کی شکایات کیں ہیں تاہم جسم فروشی کے الزامات ثابت نہیں ہوئے۔

    میرپور ساکرو: بچوں کے اغواء کارکو عوام نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا

    خیال رہے کہ چند دن قبل کوئٹہ کے سرکاری اسپتال میں جنسی ہراسانی کا بڑا اسیکنڈل سامنے آیا تھا جس کے بعد وزیراعلیٰ بلوچستان نے متاثرہ نرس کی شکایت پر انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔

    کراچی: مختلف کاروائیوں میں 13 ملزمان گرفتار

    محکمہ صحت اور پولیس حکام کے نام لکھے گئے خط میں اسٹاف نرس نے انکشاف کیا کہ اسپتال میں موجودہ گروہ نرسوں کو جسم فروشی پر مجبور کرتا ہے اور بات نہ ماننے پر انسانیت سوز سلوک کیا جاتا ہے جبکہ غیراخلاقی تصاویر کے ذریعے بلیک میل بھی کیا جاتا ہے۔

  • جنسی ہراسگی کیس،ڈی جی پیمرا کو ملازمت سے برطرف کرنیکا حکم

    جنسی ہراسگی کیس،ڈی جی پیمرا کو ملازمت سے برطرف کرنیکا حکم

    صدرعارف علوی نےجنسی ہراسگی کیس میں ملوث ہونے پر ڈائریکٹر جنرل پیمرا کو ملازمت سے برطرف کرنے کا حکم دے دیا

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جنسی ہراسیت کے کیس میں ڈائریکٹر جنرل پیمرا کو ملازمت سے برطرف کرنے، 25 لاکھ روپے جرمانہ کرنے کا حکم دے دیا ،صدر مملکت کی جانب سے وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت بمقام ِ کار کا فیصلہ برقرار رکھا گیا صدر مملکت کی جانب سے ملازمت سے برطرفی” کی بڑی سزا برقرار رکھی گئی جرمانہ بڑھا کر 20 سے 25 لاکھ روپے کر دیا ،

    طالبات کو کالج کے باہر چھیڑنے والا گرفتار،گھر کی چھت پر لڑکی کے سامنے برہنہ ہونیوالا بھی نہ بچ سکا

    پولیس کا قحبہ خانے پر چھاپہ،14 مرد، سات خواتین گرفتار

    خاتون کے ساتھ زیادتی ،عدالت کا چھ ماہ تک گاؤں کی خواتین کے کپڑے مفت دھونے کا حکم

    موٹرسائیکل پر گھر چھوڑنے کے بہانے ملزم کی خاتون سے زیادتی

    88 قبحہ خانوں پر چھاپوں کے دوران 417 ملزمان گرفتار

    صدر مملکت کی جانب سے کہا گیا کہ یہ امر ثابت ہو چکا کہ خاتون ملازم کو ملزم کی جانب سے زبانی، فحش، جنسی، اور توہین آمیز تبصروں اور ناجائز مطالبات کے ذریعے ہراساں کیا گیا، جب ایسے کیسز سامنے آتے ہیں اور بلا شک و شبہ ثابت ہوجاتے ہیں تو قانون کی پوری طاقت کا استعمال کرتا ہوں،خواتین کیلئے محفوظ ماحول کو یقینی بنانے کے لیے ایسے اقدامات ضروری ہیں، ہراسیت کے خوف کی وجہ سے خواتین کی دب جانے والی اقتصادی صلاحیتوں بروئے کار لانے کیلئے ایسے اقدامات ضروری ہیں،

    50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

    یہ ہے لاہور، ایک ہفتے میں 51 فحاشی کے اڈوں پر چھاپہ،273 ملزمان گرفتار

    طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی

    راہ چلتی طالبات کو ہراساں اور آوازیں کسنے والا اوباش گرفتار

    صدر مملکت نے خاتون کو دی جانے والی رقم ملزم کی تنخواہ کے بقایا جات، پنشن کی رقم یا کسی دوسرے ذریعہ (جائیداد) سے وصول کرنے کا حکم دے دیا . صدر مملکت کا کہنا تھا کہ انسدادِ ہراسیت بمقام ِ کار ایکٹ کے تحت 25 لاکھ روپے کی رقم خاتون کو ملزم کے ہاتھوں مشکلات کے بدلے معاوضے کے طور پر دی جائے، ملزم مقدمے کی کارروائی کے دوران بھی خاتون شکایت کنندہ کے خلاف درخواستیں دائر کرکے ہراساں کرتا رہا،ملزم نے خاتون ملازم کو شدید ذہنی اذیت دی ، اس کی ساکھ کو داؤ پر لگایا، ملزم کا فعل واضح مثال ہے کہ کن طریقوں سے خواتین کی حوصلہ شکنی کی جاتی ہے، ہراسیت کے رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد معاشرے میں ہونے والی بحث کے مقابلے میں بہت کم ہے،خواتین ممکنہ ہراسیت کی وجہ سے آزادانہ کام کرنے سے قاصر ہیں خواتین کیلئے عوامی جگہیں کم کر دی گئی ہیں، تعلیم کے حق سے بھی بعض اوقات محروم رکھا جاتا ہے،بعض والدین تعلیمی اداروں میں ممکنہ ہراسیت کے خوف کی وجہ سے انہیں صرف لڑکیوں کے اداروں میں تعلیم دلانے پر ترجیح دیتے ہیں،ہمارے معاشرے میں خواتین زیادہ تر کم تعلیم یافتہ ہیں،خواتین شدید بے روزگار ، مالی طور پر مجبور ، وراثت کے حق سے محروم ہیں، خواتین کو ملازمت میں ترقی کے وقت بھی امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑتا ہے،اسلام نے خواتین کو بہت زیادہ عزت دی ہے، اسلام خواتین کو فائدہ مند پیشوں اور روزگار کے حصول کا حق دیتا ہے

    صحافی نے وی لاگ کیا تھا اور کتاب کا حوالہ دیا تھا،کارروائی کیسے بنتی ہے؟ عدالت

    پیکا ترمیمی آرڈیننس کالعدم قرار

    تحریک انصاف کے تمام غیر قانونی اقدامات واپس ہونگے،پیکا آرڈیننس فیصلے پر ردعمل

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا مزید کہنا تھا کہ اسلام خواتین کو محفوظ ، باوقار اور باعزت مقامِ کار کی فراہمی یقینی بنانے کی تلقین کرتا ہے،رسول اللہ ﷺ کی زوجہ محترمہ بی بی خدیجہ ایک کاروباری خاتون تھیں، حضرت عمر نے الشفاء بنت عبداللہ کو بازار کا نگران مقرر کیا، احتساب عدالت اور مارکیٹ انتظامیہ کا قلمدان سونپا، حضرت ام کلثوم بنت علیؓ کو ملکہ روم کے دربار میں سفارتی مشن پر بھیجا گیا،حضرت عائشہ ، ام سلیم سمیت بہت سی مسلمان خواتین نے جنگوں میں بھی حصہ لیا، صحابیات نے جنگوں کے دوران رسول اللہ ﷺ کی حفاظت کی، صحابیات نے زخمیوں کا علاج کیا ، امداد ، پانی اور خوراک فراہم کی،وقت آگیا ہے کہ آئین کے مطابق زندگی کے تمام شعبوں میں خواتین کی شرکت کی راہ ہموار کی جائے،

    بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں جنسی ہراسانی کے واقعات،انتظامیہ کا ملزمان کے ساتھ گٹھ جوڑ

    ناجائز تعلقات سے منع کرنے پر بیوی نے شوہر کو مردانہ صفت سے محروم کر دیا

    لاہورپولیس کا نیا کارنامہ،نوجوان کو برہنہ سڑکوں پر گھمایا، تشدد سے ہوئی موت

    خاتون کو غیرت کے نام پر قتل کرنے والے دوملزمان گرفتار

    واش روم میں نہاتی خاتون کی موبائل سے ویڈیو بنانے والا پولیس اہلکار پکڑا گیا

    گھناؤنا کام کرنیوالی خواتین پولیس کے ہتھے چڑھ گئیں

    پشاور کی سڑکوں پر شرٹ اتار کر گاڑی میں سفر کرنیوالی لڑکی کی ویڈیو وائرل

  • پی ٹی وی میں خواتین کو ہراساں کرنے سے متعلق کیس کا تحریری فیصلہ جاری

    پی ٹی وی میں خواتین کو ہراساں کرنے سے متعلق کیس کا تحریری فیصلہ جاری

    اسلام آباد:پی ٹی وی میں خواتین کو ہراساں کرنے سے متعلق کیس کا فیصلہ بڑی تفصیل کے ساتھ جاری کردیا گیا ہے جس میں سپریم کورٹ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ انسانی زندگی اس دن ختم ہونا شروع ہو جاتی ہے جب اہم واقعات پر خاموشی اختیار کر لی جائے،

    یاد رہے کہ پی ٹی وی کی 5 خواتین نے کٹرولر انچارج اطہر فاروق بٹر کے خلاف جنسی ہراسگی کی درخواست دائر کی تھی، اس سلسلے میں آٹھ صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس منصور علی شاہ نے تحریر کیا ہے

     

    [wp-embedder-pack width=”100%” height=”400px” download=”all” download-text=”” attachment_id=”536361″ /]

    سپریم کورٹ کی طرف سے تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ شواہد سے ثابت ہے کہ پی ٹی وی میں خواتین کو عہدے دینے کی لالچ میں جنسی طور پر ہراساں کیا گیا، سپریم کورٹ نے ہراساں کرنے والے اطہر فاروق بٹر کو 6 خواتین کو 5،5 لاکھ جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے

    اس اہم فیصلے میں سپریم کورٹ نے خواتین کے ورک پلیس ہراسمنٹ سے تحفظ کے بل 2022 کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ورک پلیس ہراسمنٹ سے تحفظ کے بل میں ہراسگی کے خلاف شکایت کا حق دینا قابل تعریف ہے، خواتین کے ورک پلیس ہراسمنٹ سے تحفظ کے بل میں کسی بھی قسم کی تفریق کو بھی ہراسگی قرار دیا گیا ہے،

    سپریم کورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے جو ترامیم کی گئیں ان پر عمل بھی ہوگا،سپریم کورٹ کہ طرف سے کہا گیا ہے کہ امید ہے کہ ایکٹ سے خواتین اور خواجہ سراؤں کی آزادی، مساواتی حیثیت اور سماجی انصاف کا بول بالا ہوگا، خواتین کا خطرات اور ہراسگی سے پاک ماحول میں کام کرنا ان کا آئینی حق ہے،

    سپریم کورٹ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ انسانی زندگی اس دن ختم ہونا شروع ہو جاتی ہے جب اہم واقعات پر خاموشی اختیار کر لی جائے، یاد رہے کہ پی ٹی وی کی 5 خواتین نے کٹرولر انچارج اطہر فاروق بٹر کے خلاف جنسی ہراسگی کی درخواست دائر کی تھی، آٹھ صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس منصور علی شاہ نے تحریر کیا ہے

  • ٹک ٹاکرنبیل عرف بھولا کیخلاف خاتون سے زیادتی کا مقدمہ درج

    ٹک ٹاکرنبیل عرف بھولا کیخلاف خاتون سے زیادتی کا مقدمہ درج

    لاہور: معروف ٹک ٹاکر نبیل اکرم عرف بھولا ریکارڈ کے خلاف لڑکی سے مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج ہوا ہے۔

     

     

     

    ذرائع کے مطابق ٹک ٹاکر نبیل اکرم عرف بھولا ریکارڈ کے خلاف لڑکی سے زیادتی کا مقدمہ لاہور کے تھانہ غالب مارکیٹ میں درج کیا گیا۔پولیس کے مطابق ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک پر اپنی ویڈیوز کی وجہ سے شہرت رکھنے والے نبیل اکرم عرف بھولا ریکارڈ کے خلاف شائستہ طالب نامی خاتون نے زیادتی کا مقدمہ درج کروایا

    مدعیہ نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ میرا نبیل اکرم عرف بھولا ریکارڈ سے ٹیلی فونک رابطہ تھا، ملزم نے گزشتہ روز مجھے نجی ہوٹل بلایا اور زیادتی کا نشانہ بنایا۔خاتون نے دعویٰ کیا کہ ٹک ٹاک اسٹار نے منہ بند نہ کرنے پر انہیں سنگین نتائج اور تصاویر و ویڈیوز وائرل کرنے کی دھمکیاں بھی دیں۔

    مقدمے میں مدعیہ کا کہنا ہے کہ نبیل اکرم عرف بھولاریکارڈ سے ایک سال سے تعلق تھا،شائستہ طالب کہتی ہیں کہ وہ نبیل سے ہوٹل کےکمرے کے اندر جان چھڑانے کی بڑی کوشش کرتی رہیں لیکن نبیل نے اس سے زبردستی کرکے اس کی عزت تار تار کردی ہے ،

    ہلٹن ہوٹل گلبرگ میں مشہور ٹک ٹوکر بھولا ریکارڈ کی جانب سے لڑکی کے ساتھ زیادتی کا معاملہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی فاطمہ چدھڑ نے نوٹس لے لیا،چیرپرسن نے سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ،چیئرپرسن کے نوٹس پر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تھانہ غالب مارکیٹ میں مقدمہ درج کر کے مشہور ٹک ٹوکر ملزم بھولا ریکارڈ کو گرفتار کرلیا ، چیئرپرسن نے سی سی پی او لاہور کو دوران تفتیش انصاف کے تمام تقاضے پورے کرنے اور متاثرہ لڑکی کو انصاف فراہم کرنے کی ہدایت جاری کر دی پولیس نے مزید تفتیش کے لیے کیس جینڈر سیل بھجوا دیا وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر چیرپرسن کا متاثرہ لڑکی کے گھر والوں سے رابطہ انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی

  • سوشل میڈیا مہم کیس : میشا شفیع کی درخواست :اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا:انتظارشروع

    سوشل میڈیا مہم کیس : میشا شفیع کی درخواست :اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا:انتظارشروع

    لاہور:سوشل میڈیا مہم کیس : میشا شفیع کی درخواست پر فیصلہ محفوظ،اطلاعات کے مطابق لاہور کی مقامی عدالت نے علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا مہم کیس میں میشا شفیع کی حاضری معافی اور ان کا پلیڈر مقرر کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس فیصلے کے بعد بہت سے حالات کےبدل جانے کے امکانات ہیں‌

    دوسری طرف میشا شفیع اور علی ظفر کے کیس کی سماعت کرنے والے جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضی ورک نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا، میشا شفیع کے وکیل نے درخواست میں موقف اپنایا کہ میشاء بیرون ملک مقیم ہیں لہٰذا حاضری کی معافی اور ان کی جگہ پلیڈر مقرر کرنے کی اجازت دی جائے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ سماعت پر عدالت نے میشاء شفیع اور ماہم جاوید کی حاضری معافی کی درخواستیں بلاجواز قرار دے کر مسترد کر دی تھیں۔جس کے بعد مشیا شفیع بہت زیادہ دباو میں‌ تھیں‌

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ عدالت نے ملزمان کو 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروا کے پیش ہونے کا حکم دے رکھا ہےعدالت نے ملزمہ عفت عمر، فیضان رضا، حسیم الزمان، فریحہ ایوب، علی گل اور لینا غنی کو بھی طلب کر رکھا ہے۔امید کی جارہی ہے کہ یہ کیس مزید دلچسپ صورت حال اختیار کرجائے گا

    یاد رہے کہ اس سے پہلے ایف آئی اے نے علی ظفر کی مدعیت میں میشا شفیع سمیت 8 ملزمان کے خلاف چالان پیش کیا تھا جس کے مطابق میشا شفیع سمیت ملزمان نے علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا پر جنسی ہراسانی کی مہم چلائی، مذکورہ ملزمان اپنی صفائی میں عدالت کے سامنے کوئی ٹھوس شواہد پیش نہیں کرسکے۔

    دوسری طرف علی ظفر کا کہنا ہے کہ وہ بہت پُرامید ہیں‌ کہ انصاف ان کو سرخرو کرے گا اور وہ کامیاب لوٹیں گے

    [wp-embedder-pack width=”100%” height=”400px” download=”all” download-text=”” attachment_id=”466414″ /]

  • ویڈیو بناکر خواتین کو ہراساں کرنیوالا شخص سینیٹ کا گریڈ 18کا ملازم نکلا

    ویڈیو بناکر خواتین کو ہراساں کرنیوالا شخص سینیٹ کا گریڈ 18کا ملازم نکلا

    اسلام آباد:ویڈیو بناکر خواتین کو ہراساں کرنیوالا شخص سینیٹ کا گریڈ 18کا ملازم نکلا ،اطلاعات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں خواتین کو ویڈیو بنا کر ہراساں کرنے کا کیس سامنے آ گیا،ویڈیو وائرل ہونے پر اسلام آباد پولیس نے خواتین سے رابطہ کیا اور ایف آئی آر درج کر لی ہے۔

    اس حوالے سے ایک نجی ٹی وی نے خواتین کو ویڈیو بنا کر ہراساں کرنے والے شخص کا پتہ لگا لیا ،ہراساں کرنے والا شخص رانا اظہر سینیٹ کا سرکاری ملازم نکلا جبکہ سینیٹ حکام نے کہا کہ ویڈیو بنانے والا شخص سینیٹ کی قانون سازی برانچ کا گریڈ 18 کا ملازم ہے۔

    ایف آئی آر کے متن کے مطابق خواتین نے اے ٹی ایم پر ان کی ویڈیو بنا کر ہراساں کرنے والے شخص کی ویڈیو بنا لی اور پوچھا کہ وہ شخص ان کی ویڈیو کیوں بنا رہا ہے،جس پر ہراساں کرنے والے شخص نے سوری کہہ کر ویڈیو بنانے کا اعتراف کیا اور دوڈ لگا دی۔

    اسلام آباد پولیس نے ہراسگی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

    یاد رہےکہ اس سے پہلے بھی کئی واقعات ہوچکے ہیں جن میں سرکاری ملازمین کے ملوث ہونے کے شواہد ملے تھے اورجن کےخلاف تادیبی کارروائی بھی کی گئی ہے ، لیکن سینیٹ کے گریڈ 18 کے افسرکا اس قسم کی حرکات میں ملوث ہونا ایک انوکھا واقعہ ہے

  • خاتون سے بدتمیزی،عاطف اسلم نے کنسرٹ ادھورا چھوڑ دیا

    خاتون سے بدتمیزی،عاطف اسلم نے کنسرٹ ادھورا چھوڑ دیا

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہفتے کی رات معروف گلوکار عاطف اسلم کے کنسرٹ میں خاتون سے بدتمیزی کا واقعہ پیش آیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ہفتےکوعاطف اسلم کےکنسرٹ کےدوران خاتون سے بدتمیزی کی گئی۔ اسٹیج کے بالکل قریب خاتون سے ہونے والی بدتمیزی پرعاطف اسلم نےکنسرٹ روک دیا۔
    https://twitter.com/EmonAadeez/status/1469913632771575809?s=20
    اس واقعے پر فوری ایکشن لیتے ہوئے عاطف اسلم نے خاتون کو اسٹیج پربلایا تاہم اس دوران خاتون روتی رہیں عاطف اسلم نے خاتون کو تسلی دی اور کنسرٹ ادھوراچھوڑکرچلےگئے۔

    سعودی عرب میں کنسرٹ، سلمان خان کے رقص پر حاضرین خوش:عربی جھومنے لگے

    سال 2021 میں انتقال کرنے والی شوبز شخصیات

    عاطف اسلم کے کنسرٹ چھوڑ کر جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جبکہ خاتون نے سوشل میڈیا پر عاطف اسلم سے انتظامیہ کے خلاف ایکشن کی اپیل بھی کی۔

    عاطف اسلم نے کہا کہ کنسرٹ منسوخ کرکے ہم نے وہاں پر موجود فیملیز کے ساتھ ناخوشگوار واقعہ پیش آنے سے بچا لیا۔

    سلمان خان کے کیرئیر پر ڈاکیومینٹری کی تیاری شروع

    منشیات کیس:آریان خان نے ہفتہ وار حاضری سے استثنٰی کیلئے عدالت میں درخواست دائر کر…

    سعودی عرب میں فلم کی عکسبندی میرے کیرئیر کا اہم موڑ ثابت ہو گا، سلمان خان

    عاطف اسلم کے ڈیبیو ڈرامے "سنگ ماہ” کا ٹیزر جاری