Baaghi TV

Tag: ہربھجن سنگھ

  • پاکستان کم درجے کی ٹیم ، ورلڈ کپ میں آگے نہیں جائے گی،ہر بھجن سنگھ

    پاکستان کم درجے کی ٹیم ، ورلڈ کپ میں آگے نہیں جائے گی،ہر بھجن سنگھ

    آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے آغاز سے قبل ہی سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے پاکستان کے آگے نہ جانے کے دعوے کردیئے-

    باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر ہربھجن سنگھ نے کہا کہ پاکستان ٹی 20 کی اچھی ٹیم ہے لیکن میرا نہیں خیال کہ بھارت کا پاکستان کے خلاف ریکارڈ تبدیل ہوگا ایشیاکپ اور وارم اپ میچز میں دیکھا ہے، پاکستان کم درجے کی ٹیم ہے۔ پاکستان ٹیم ورلڈ کپ میں آگے نہیں جائے گی۔

    دوسری جانب انگلینڈ کے سابق کھلاڑی مائیکل ایتھرٹن نے پیشنگوئی کی مائیکل ایتھرٹن کا کہنا ہے کہ پاکستان ورلڈکپ کی تاریخ میں پہلی بار انڈیا کو شکست دےگا،ایسے لگ رہا ہے کہ پاکستان بھارت کو ہرا دے گا، پاک بھارت میچ ورلڈکپ کا سب سے بڑا میچ ہو گا،اگر سیمی فائنل یا فائنل میں دونوں ٹیمیں دوبارہ ٹکرائیں تو وہ بھی بڑا میچ ہوگا، ہوسکتاہے کہ پاک بھارت میچ میں پاکستا ن سرپرائز دے دے-

    نیوزی لینڈ کا انگلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

    ادھرسابق بھارتی کپتان سنیل گواسکر نے کہا کہ پاک بھارت میچ اتنا ہی اہم ہے جتنا ورلڈ کپ جیتنا، یہ میچ ٹورنامنٹ کا سب سے اہم ایونٹ ہے، عام فینز پاک بھارت مقابلے کے لیے بہت پرجوش ہوتے ہیں ہمیں ورلڈکپ جیتنا ہے لیکن پاک بھارت میچ بھی بہت اہم ہے، عام آدمی سے پوچھیں تو کہے گا آپ کو پاکستان کے خلاف جیتنا ہے، ہم فیورٹ ہیں اس کے بارے تو کوئی سوال ہی نہیں ہوتا۔

    پاکستان ورلڈکپ کی تاریخ میں پہلی بار انڈیا کو شکست دےگا،پیشنگوئی

  • بھارتی کرکٹرہربھجن سنگھ مولانا طارق جمیل سےمتاثرہوکراسلام قبول کرنا چاہتےتھے:انضمام الحق

    بھارتی کرکٹرہربھجن سنگھ مولانا طارق جمیل سےمتاثرہوکراسلام قبول کرنا چاہتےتھے:انضمام الحق

    لاہور:بھارت کے معروف کرکٹرہربھجن سنگھ مولانا طارق جمیل سے بہت متاثرتھے ،اوریہی وجہ ہےکہ وہ اسلام قبول کرنے کا اظہارکرچکے تھے، اس سلسلے میں پاکستان کے سابق کپتان انضمام الحق کی سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ کے نامور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل سے متاثر ہوکر اسلام قبو ل کرنے سے متعلق کیے گئے انکشاف کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ وائرل ویڈیو کسی نجی پروگرام کی ہے جس میں سابق چیف سلیکٹر کو بھارتی ٹیم کے دورہ پاکستان کے حوالے سے گفتگو کرتے سنا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں انھیں مولانا طارق جمیل کے قومی ٹیم کو مغرب کی نماز پڑھانے اور بھارتی کھلاڑیوں کے اس تجربے میں شامل ہونے سے متعلق گفتگو کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

     

    انضمام الحق کا کہنا تھا کہ مولانا طارق جمیل ہر روز ہمارے پاس آتے تھے اور ہم نے ایک کمرہ بنا کر رکھا تھا جہاں ہم روز نماز پڑھا کرتے تھے تو مولانا مغرب کی نماز پڑھا کر تھوڑی دیر کھلاڑیوں سے بات کیا کرتے تھے۔

    سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم کے مطابق ’ میں دیکھ رہا تھا کہ کچھ بھارتی کھلاڑی عرفان پٹھان، محمد کیف اور ظہیر خان نماز کی دعوت پر ہمارے ساتھ شامل ہو جاتے تھے لیکن اس کے علاوہ بھی چند کھلاڑی ایسے تھے جو نماز نہیں پڑھتے تھے اور بیٹھ کر صرف مولانا طارق جمیل کی باتیں سنتے تھے۔

    انضمام الحق کا کہنا تھا ایک دن مجھ سے ہربھجن نے کہا کہ’ یہ جو آدمی ہیں نا میرا دل کرتا ہے میں ان کی بات مان لوں، اگرچہ ہربھجن کو مولانا طارق جمیل کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں تھیں لیکن ان کا دل کرتا تھا کہ وہ ان کی بات مان لیں تو میں نے بھارتی اسپنر سے کہا کہ مان لیں کیا مشکل ہے، جس پر ہر بھجن نے کہا کہ تمہیں دیکھ کر رک جاتا ہوں کیونکہ تمھاری زندگی اس طرح کی نہیں ہے۔

    سابق چیف سلیکٹر قومی ٹیم نے مجمع میں موجود لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ لوگ اسلام کو قبول کرنا چاہتے ہیں لیکن دین سے دوری ہمارے لوگوں کی وجہ سے ہے۔

    پاک فوج نے فلڈ ریلیف ہیلپ لائن قائم کر دی،

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

    متحدہ عرب امارات کے حکام کا آرمی چیف سے رابطہ،سیلاب زدگان کیلیے امداد بھجوانے کا اعلان

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کی ملاقات

  • ہربھجن سنگھ نےاپنے سینے پررجنی کانت کا ٹیٹو سجا لیا

    ہربھجن سنگھ نےاپنے سینے پررجنی کانت کا ٹیٹو سجا لیا

    سابق بھارتی اسپینر ہربھجن سنگھ نے ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کے بےتاج بادشاہ رجنی کانت کی شکل کا ٹیٹو اپنے سینے پر بنوالیا-

    باغی ٹی وی :بھارتی فلم انڈسٹری کے عالمی شہرت یافتہ اداکار رجنی کانت کی 70 ویں سالگرہ ان کے مداح دنیا بھر میں شایان شان طریقے سے منا ئی سوشل میڈیا پر رجنی کانت کو مبارکبادوں کے پیغام دیئے لیکن صارفین اس وقت حیران رہ گئے جب ہربھجن سنگھ نے رجنی کانت کو منفرد انداز میں سالگرہ کی مبارک باد دی۔

    سابق بھارتی اسپینر ہربھجن سنگھ بھی رجنی کانت کے پرستار نکلے اور انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کی ہے جس میں ان کے سینے پر رجنی کانت ٹیٹو بنا ہوا ہے ہربھجن سنگھ نے رجنی کانت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنے پسندیدہ اداکار کو تین دہائیوں کا بے تاج بادشاہ قرار دیتے ہوئے لکھا کہ آپ میرے دل میں رہتے ہیں۔

    ہربھجن نے مزید لکھا کہ آپ 80 کی دہائی کے بلاّ، 90 کی دہائی کے باشا اور 20 ویں صدی کے اناتھے ہیں۔

    خیال رہے کہ بلاّ، باشا اور اناتھے رجنی کانت کی تین کامیاب ترین فلمیں ہیں جو بالترتیب 1980، 1995 اور 2021 میں ریلیز ہوئی تھیں۔

    دوسری جانب رجنی کانت کے یوم پیدائش پر وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی اداکار کو ان کی 70 ویں سالگرہ کی مبارکباد دی۔ مودی نے ٹویٹ کیا اور لکھا کہ پیارے رجنی کانت جی ، سالگرہ مبارک ہو۔ آپ کو لمبی عمر اور صحت مند زندگی کی دعا کرتا ہوں۔

    واضح رہے کہ تمل اداکار رجنی کانت نے کئی سالوں تک سیاست کے میدان میں آنے پر غور کیا اور حال ہی میں انہوں نے ایک سیاسی پارٹی شروع کرنے کا اعلان کیا ہ ۔ رجنی کانت نے تمل ناڈو میں آئندہ اسمبلی انتخابات لڑنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

    رجنی کانت نے کہا تھا کہ وہ ایک ایسی پارٹی بنانے جا رہے ہیں جس میں حکومت اور پارٹی الگ – الگ کام کریں گے ۔ رجنی کانت کے منصوبے کے مطابق ، وہ پارٹی کے قائد ہوں گے لیکن خود وزیر اعلیٰ نہیں بنیں گے۔ رجنی کانت نے یہ بھی کہا کہ ان کی پارٹی کا اصول یہی ہے کہ جوبھی لیڈر پارٹی کا قائد ہوگا وہ کبھی بھی حکومت کا حصہ نہیں بنے گا ۔

    سیاست میں دیانتداری اور اچھی حکمرانی کے آئیڈیا کے ساتھ آئے رجنی کانت نے کہا کہ ہر چیز کو تبدیل کرنا ہوگا اور ایک ایسی روحانی سیاست شروع کرنے کی ضرورت ہے جس میں شفافیت ہو اور کسی بھی ذات یا مذہب کا رنگ نہیں ہو۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ بھائی بھتیجہ واد یا ٹیبل کے نیچے سے لین دین برداشت نہیں کریں گے۔