Baaghi TV

Tag: ہرجانہ

  • شہباز شریف ہرجانہ کیس، عمران خان کی درخواست ناقابل سماعت قرار

    شہباز شریف ہرجانہ کیس، عمران خان کی درخواست ناقابل سماعت قرار

    لاہور: وزیراعظم شہباز شریف کے خلاف ہرجانے کے کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے گواہوں کو تحریری گواہی دینے کی اجازت دینے کے خلاف درخواست لاہور ہائیکورٹ میں ناقابل سماعت قرار دے دی گئی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چودھری محمد اقبال نے یہ فیصلہ سنایا۔

    عمران خان نے اپنے وکیل کے ذریعے درخواست دائر کی تھی جس میں یہ موقف اختیار کیا گیا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا گیا تھا، تاہم انہیں ٹرائل میں طلب نہیں کیا گیا۔ عمران خان نے کہا کہ ٹرائل کورٹ کا فیصلہ حقائق کے برعکس ہے اور عدالت نے گواہوں کو تحریری صورت میں گواہی دینے کی اجازت دی ہے جو کہ غلط تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ گواہ کمرہ عدالت میں آ کر گواہی دیں، اور ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔اس درخواست پر گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کیا تھا اور آج عدالت نے اسے ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے عمران خان کی درخواست کو مسترد کر دیا۔

    شہباز شریف نے درخواست میں کہا تھا کہ عمران خان نے میرے اوپر دھرنہ ختم کرنے کے حوالے سے پیسے دینے کا بے بنیاد الزام عائد کیا، عمران خان نے کروڑوں روپے آفر کا بے بنیاد الزام عائد کیا،عمران خان کیخلاف 8 جولائی 2017 کو ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا گیا تھا۔شہباز شریف نے عمران خان کے خلاف دس ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے ، شہباز شریف نے یہ درخواست وزیراعظم عمران خان کی25 اپریل 2017 میں شوکت خانم ہسپتال میں تقریر کے خلاف دائر کی تھی تقریر میں عمران خان نے الزام عائد کیا تھا کہ انہیں پاناما کیس پر خاموشی اختیار کرنے کے عوض 10 ارب روپے کی پیشکش کی گئی تھی.بعدازں عمران خان نے ایک انٹرویو کے دوران مالی پیشکش کرنے والے شخص کا نام تو نہیں بتایا البتہ ان کا کہنا تھا کہ وہ شخص وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا بہت قریبی ہے جولائی 2017 میں شہباز شریف کی جانب سے تحریک انصاف کے چیئرمین اور عمران خان کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا گیا تھا.

    عمران کے چھ، بشریٰ کی ایک مقدمے میں‌عبوری ضمانت میں توسیع

    توہین الیکشن کمیشن کیس،عمران خان کو پیش نہ کیا جا سکا،سماعت ملتوی

    فحش فلم اداکارہ سے تعلقات،ٹرمپ کی سزا کیخلاف درخواست مسترد

  • پاکستانی نژاد امریکی کاروباری شخصیت ضیا چشتی نے مقدمہ جیت لیا

    پاکستانی نژاد امریکی کاروباری شخصیت ضیا چشتی نے مقدمہ جیت لیا

    پاکستانی نژاد امریکی کاروباری شخصیت ضیاء چشتی نے نیریٹیوز (Narratives) میگزین اور اس کے ایڈیٹر عامر ضیاء کے خلاف جھوٹے، ہتک آمیز اور بدنیتی پر مبنی الزامات پر ہتک عزت کا مقدمہ جیت لیا ہے

    ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج لاہور نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ” میگزین نے ضیاء چشتی پر سنگین الزامات لگاکر ان کی ساکھ کو نقصان پہنچایا، میگزین اپنے دفاع میں ٹھوس ثبوت پیش نہ کرسکا، نیریٹیوز میگزین ضیاء چشتی سے معافی مانگے، وضاحت شائع کرے اور بطور ہرجانہ 50 لاکھ روپے بھی دے،میگزین کے ایڈیٹر نے عدالت کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    نیریٹیو میگزین نے ضیا چشتی کے خلاف سنگین الزامات عائد کیے تھے، ان کے خلاف جنسی بدانتظامی اور سیکیورٹیز اور دیگر کارپوریٹ قوانین کی خلاف ورزی کے الزامات کا حوالہ دیا تھا۔ ضیا چشتی ایک سیریل ٹیک انٹرپرینیور ہیں جنہوں نے Invisalign ڈینٹل بریسس کے پیچھے ملٹی بلین ڈالر کی کمپنی کی بنیاد رکھی اور ملٹی بلین ڈالر کی مصنوعی ذہانت کمپنی Afiniti کی بنیاد رکھی۔ صدر مملکت ممنون حسین نے ضیا چشتی کو 2018 میں ستارہ امتیاز سے نوازا۔

    عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ضیا چشتی کو بغیر کسی بنیاد اور بددیانتی کی وجہ سے بدنام کیا گیا۔ جج محمد فرحان نبی نے کہا کہ نیریٹیو میگزین نے اپنے دفاع میں کوئی قابل اعتبار ثبوت پیش نہیں کیا، اور میگزین نے ضیا چشتی کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچایا۔

    ضیا چشتی نے عدالتی فیصلے کے بعد کہا کہ "مجھے انصاف فراہم کیا گیا میں عدالت کا شکر گزار ہوں۔ میں اپنے خاندان اور اپنے قریبی دوستوں کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے غیر معمولی مشکل وقت میں میرا ساتھ دیا۔ یہ بہت سے کیسز میں سے پہلا کیس ہے جو میں جیتا ہوں.

    ہارورڈ کے پروفیسر ایمریٹس اور معروف قانونی چارہ جوئی کرنے والے ایلن ڈرشووٹز نے کارروائی میں ذاتی دلچسپی لی۔ انہوں نے تبصرہ کیا: "پاکستان میں عدالت کا فیصلہ ضیا چشتی کے اس موقف کی توثیق کرنے والا پہلا فیصلہ ہے کہ ان کے خلاف صرف الزامات ہیں، میں نے چشتی صاحب کو مشورہ دیا اور دلچسپی سے اس کیس کی پیروی کی۔ یہ مسٹر چشتی کی طرف سے لائے گئے ہتک عزت کے مقدمات کے وسیع تر سیٹ کا حصہ ہے، جس میں امریکہ میں ان پر الزام لگانے والے کے خلاف اور برطانیہ میں ٹیلی گراف کے خلاف مقدمہ بھی شامل ہے۔

    اس کیس میں ضیاچشتی کی نمائندگی بیرسٹر فیصل نواز نے کی۔ فیصل نواز کا کہنا تھا کہ مجھے اس کیس میں ضیا چشتی کی نمائندگی کرنے پر فخر ہے، اور انصاف ہوتا دیکھ کر خوشی ہوئی۔ جیسا کہ عدالت نے فیصلہ دیا ہے، نیریٹیو میگزین نے غلط بیانی سے کام لیا عامر ضیاء نے جھوٹی خبریں شائع کرنے سے پہلے کبھی جناب چشتی سےرابطہ نہیں کیا.

  • بے بنیاد الزام،مشعال یوسفزئی کو  تین کروڑ ہرجانے کا نوٹس جاری

    بے بنیاد الزام،مشعال یوسفزئی کو تین کروڑ ہرجانے کا نوٹس جاری

    تحریک انصاف کے رہنما معظم بٹ نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی مشیر برائے سوشل ویلفیئر مشعال اعظم یوسفزئی کے خلاف ہتک عزت پر 3 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا ہے

    معظم بٹ نے مشعال یوسفزئی کو ہتک عزت کے نوٹس میں موقف اختیار کیا کہ انہوں نے میرے خلاف بے بنیاد الزامات لگائے اور میری ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جس کے لئے میں قانونی چارہ جوئی کا حق رکھتا ہو ں ، نادیہ صبوحی نے 1 کروڑ 73 لاکھ روپے کی گاڑی کی خریداری کی خبر پر آپ کا موقف لینا چاہا جس پر آپ نے نادیہ صبوحی پر بوائز اور معظم بٹ سے پیسے لینے کا الزام لگایا، مشعال یوسفزئی نے صحافی نادیہ صبوحی کے ٹیکسٹ میسیجز اسکرین شاٹس لے کر سوشل میڈیا پر شیئر کئے اور یہ ہتک آمیز مواد کروڑوں لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا، مشعال کے الزامات سے ہم دونوں کی زندگیوں اور ساکھ کو نقصان پہنچا،آپ نے پیشہ ور افراد کی زندگی، شخصیت اور ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے،مشعال یوسفزئی لگائے گئے الزامات پر معافی مانگیں ورنہ ان کے خلاف کارروائی ہوگی، نوٹس میں مشعال اعظم یوسفزئی کو 14 دن کے اندر اپنا جواب جمع کرانے کا وقت دیا گیا اور کہا گیا کہ الزامات ثابت نہ کرنے کی صورت میں انہیں 3 کروڑ روپے بطور ہرجانہ ادا کرنا ہو گا۔

    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی مشیر برائے سوشل ویلفیئر مشعال یوسفزئی نے مہنگی گاڑیوں کی خریداری کی سمری سے متعلق خبر دینے پر خاتون رپورٹر نادیہ صبوحی پر پیسے مانگنے کا الزام لگایا تھا، مشعال یوسفزئی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں سینئر رپورٹر نادیہ صبوحی پر الزام لگایا تھا کہ صحافی نے فارچونر خریدنے کی سمری کی خبر محض پروپیگنڈے کی نیت سے چلائی تھی، نادیہ صبوحی نے پروپیگنڈہ اس لیے شروع کیا ہے کیونکہ انہوں نے پیسوں کا مطالبہ کیا تھا اور میری طرف سے انکار کیا گیا،نادیہ کی جانب سے پیسے ڈیمانڈ کئے گئے لیکن میں نے منع کر دیا کہ یہ عمران خان کی حکومت ہے اور یہاں لفافہ نہیں چلتا تو اس پر باقاعدہ پروپیگنڈہ شروع کردیا گیا۔

    بعد ازاں مشعال یوسفزئی کے نادیہ صبوحی پر بے بنیاد الزامات پرمشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے پشاور پریس کلب آکر نادیہ صبوحی اور صحافی برادری سے معذرت کرلی،بیرسٹر سیف نے مشیر مشعال یوسفزئی کے بے بنیاد الزام تراشی پر افسوس کا اظہار کیا اور کہاکہ یہ الزام تراشی مشعال یوسفزئی کا ذاتی فعل تھا،صوبائی حکومت اس امر کو یقینی بنائے گی کہ مستقبل میں اس قسم کے افسوسناک واقعات نہ ہوں .

    مشعال یوسفزئی،جسے خیبر پختونخواہ میں مشیر بنایا گیا ہے، ٹک ٹاکر بن چکی ہیں تو وہیں سرکاری گاڑی کے لئے ڈیمانڈ کر دی

    نواز شریف ہم قدم، بھتیجی بازی لے گئی، انقلاب آ گیا

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

    متنازعہ ٹک ٹاکر حریم شاہ کی ایک اور نازیبا ویڈیو”لیک”

    مریم نواز کا آٹھ سو کا سوٹ،لاہوری صحافی نے عظمیٰ بخاری سے مدد مانگ لی

    مریم نواز تو شجر کاری مہم بھی کارپٹ پر واک کرکے کرتی ہے،بیرسٹر سیف

    بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

    مہنگائی،غربت،عید کے کپڑے مانگنے پر باپ نے بیٹی کی جان لے لی

    پسند کی شادی کیلئے شوہر،وطن ،مذہب چھوڑنے والی سیماحیدر بھارت میں بنی تشدد کا نشانہ

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

  • راشد لطیف نے پی جے میر کو ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا

    راشد لطیف نے پی جے میر کو ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے سابق کرکٹر اور تجزیہ کار پی جے میر کو ایک ارب ہرجانے کا لیگل نوٹس بھیجا ہے

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے راشد لطیف کا کہنا تھا کہ میں نے نہ کبھی جاوید میانداد کو تھپڑ مارا اور نہ کبھی انکے آواز اٹھائی، جاوید میانداد نہ صرف لیجنڈ کرکٹر اور پاکستان کا فخر بھی ہیں، میں نے ان کی کپتانی میں ڈیبیو کیا اور ان سے بہت کچھ سیکھا میں جاوید میانداد کی اپنے والد کی طرح عزت کرتا ہوں

    راشد لطیف نے ٹویٹر پر اپنی پوسٹ میں بھجوایا جانے والا نوٹس بھی شیئر کیا اور کہا کہ جھوٹا الزام لگانے والے پی جے میر کو ایک ارب ہرجانے کا نوٹس بھیجا ہے ،میر معافی مانگیں، 14 دن میں معافی نہ مانگی توقانونی چارہ جوئی کروں گا

    واضح رہے کہ پی جے میر نے الزام عائد کیا تھا کہ 1993میں راشد لطیف نے ڈریسنگ روم میں جاوید میاں داد کو تھپڑ مارا تھا

  • عمران خان کا خواجہ آصف کے خلاف دس ارب ہرجانہ کیس، کاروائی پر حکم امتناع جاری

    عمران خان کا خواجہ آصف کے خلاف دس ارب ہرجانہ کیس، کاروائی پر حکم امتناع جاری

    عمران خان کا خواجہ آصف کے خلاف دس ارب ہرجانہ کیس، کاروائی پر حکم امتناع جاری

    اسلام آباد ہائیکورٹ، عمران خان کا خواجہ آصف کیخلاف ہرجانے کا کیس ،ہائیکورٹ نے کیس کی کارروائی پر حکم امتناع جاری کر دیا

    عمران خان کی درخواست پر چیف جسٹس نے تحریری حکمنامہ جاری کیا ،عمران خان نے خواجہ آصف کی اضافی دستاویزات منطوری چیلنج کی تھی ،عدالت نے عمران خان کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے گیارہ مئی کو جواب طلب کر لیا، عدالت نے حکمنامہ میں کہا کہ آئندہ سماعت تک ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج کی عدالت میں کارروئی پر اسٹے رہے گا،

    مشیر نہیں بلکہ جہنم میں تھی، فردوس عاشق اعوان کی ایک بار پھر گندی گالیاں

    فردوس عاشق نے اپنے حلقہ انتخاب میں کیا کارنامہ سرانجام دیا، تہلکہ خیز انکشاف

    فردوس عاشق کالہجہ تلخ تھا،مگرسرکاری ملازم صاحبہ کا ڈیوٹی سےچلےجانا،تکبر،انااورافسرشاہی نہیں تواورکیاہے

    گزشتہ سماعت پرخواجہ آصف کے وکیل نے عمران خان سے شوکت خانم کی ہاؤسنگ پروجیکٹ میں سرمایہ کاری سے متعلق جرح کی تھی ، عمران خان نے کہا کہ شوکت خانم کے فنڈز سے نجی ہاؤسنگ پروجیکٹ میں سرمایہ کاری کی گئی،شوکت خانم کے بورڈ کی جانب سے مجھے اس حوالے سے بتایا گیا تھا،اس وقت یاد نہیں کہ ہاؤسنگ پراجیکٹ کا نام کیا تھا،وکیل نے عمران خان سے سوال کیا کہ کیا آپ کو بورڈ کی طرف سے اس حوالے سے تحریری طور پر آگاہ کیا گیا تھا؟عمران خان نے جواب دیا کہ اس وقت یاد نہیں کہ تحریری طور پر آگاہ کیا گیا تھا یا نہیں، جو 3 ملین ڈالرز تھے وہ بورڈ ممبرز کی جانب سے واپس جمع کرا دیئے گئے تھے تو معاملہ ختم ہوگیا ،وکیل خواجہ آصف نے کہاکہ معاملہ ختم نہیں، معاملہ تو وہیں سے شروع ہوتا ہے، جب 3 ملین کی سرمایہ کاری کی گئی اس وقت ڈالر کا ریٹ 60 روپے تھا، جب واپس آئے تو 120 روپے تھا،

  • پاؤڈر سے کینسر کا دعویٰ کرنیوالوں کوجانسن اینڈ جانسن کمپنی کی 8.9 بلین ڈالر کی پیشکش

    پاؤڈر سے کینسر کا دعویٰ کرنیوالوں کوجانسن اینڈ جانسن کمپنی کی 8.9 بلین ڈالر کی پیشکش

    بچوں کی مصنوعات بنانے والی معروف امریکی کمپنی جانسن اینڈ جانسن نے منگل کو کہا کہ وہ کم از کم 8.9 بلین ڈالر کی پیشکش کرے گاتاکہ لوگوں کی طرف سے دائر ہزاروں مقدموں کوحل کیا جا سکےجس میں الزام لگایا گیا ہےکہ کمپنی کے بے بی پاؤڈراوردیگرمصنوعات میں ٹیلک شامل ہیں کینسر کا باعث بنتے ہیں-

    باغی ٹی وی :دنیا بھر میں بچوں کی مصنوعات خصوصاً بے بی پاؤڈر، لوشن اور شیمپو میں جانسن ایک بڑا اور معتبر نام سمجھا جاتا ہے لیکن کافی عرصے سے دنیا بھر میں جانسن پاؤڈر کے معیار پر کئی سوالات اٹھ رہے ہیں۔

    گوگل کا بلوچستان کے نوجوانوں کیلئےایک ہزار اسکالر شپس دینے کا اعلان

    جانسن اینڈ جانسن کو شہریوں کی جانب سے تقریباً 40 ہزار مقدمات کا سامنا ہے جن میں دعویٰ کیا گیا کہ جانسن بے بی پاؤڈر میں استعمال ہونے والا ٹالک پاؤڈر کینسر کا باعث بنتا ہے گزشتہ سال برطانیہ میں ہزاروں خواتین کی جانب سے قانونی شکایتوں کے بعد جانسن اینڈ جانسن کی جانب سے جانسن بے بی پاؤڈر کی برطانوی مارکیٹوں میں فروخت ختم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

    خواتین کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ یہ پاؤڈر کینسر کا سبب بن سکتا ہے خواتین نے خدشات کا اظہار کیا تھا کہ بے بی پاؤڈر بنانے کیلئے ٹالک (Talc) کا استعمال کیا جاتا ہے جس میں ایبیسٹوس پایا جاتا ہے جو کہ ہیضہ دانی کے کینسر یا میسوتھیلیوما (Ovarian Cancer) کا سبب بنتا ہے۔

    جانسن اینڈ جانسن نے الزامات کو رد کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا تھا کہ سالوں کی تحقیق کے بعد یہ ثابت شدہ ہے کہ یہ پراڈکٹ استعمال کیلئے بلکل محفوظ ہے مس انفارمیشن کی وجہ سے پراڈکٹ کی فروخت میں کمی کے باعث کمپنی کی جانب سے امریکا میں بھی بے بی پاؤڈر مارکیٹوں سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

    مشہورزمانہ دواسازکمپنی جانسن اینڈ جانسن پر13 کھرب روپے کا جرمانہ

    تاہم الزامات کی ایک بار پھر تردید کرتے ہوئے اب جانسن اینڈ جانسن کینسر کا دعویٰ کرنے والوں کو مقدمات ختم کرنے کے عوض تقریباً 9 ارب ڈالرز ادا کرکے معاملات حل کرنے پر راضی ہوگئی ہے ماضی میں کمپنی کی جانب سے 2 ارب ڈالرز کے تحت معاملات حل کرنے کی پیشکش کی گئی تھی ہیلتھ اینڈ کنزیومر گڈز کمپنی نے ایک نیوز ریلیز میں یہ تجویز پیش کی-

    رپورٹس کے مطابق یہ نئی پیشکش کمپنی کے ذیلی ادارے ایل ٹی ایل کے دیوالیہ ہونے کے دعوے سے منسلک تھی جانسن اینڈ جانسن نے ٹالک پاؤڈر کی وجہ سے کینسر ہونے کے دعوؤں کو سنبھالنے کے لیے ذیلی ادارہ ایل ٹی ایل بنایا تھا لیکن اس نے جنوری میں دیوالیہ ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے عدالت میں درخواست دائر کی جو کہ غلط دعوے کی وجہ سے خارج ہوئی۔

    ہوائی جہاز جتنے بڑے شہابیے سے زمین کو ایک بار پھر خطرہ

    جانسن اینڈ جانسن کے قانونی ماہر ایرک ہاس کا کہنا ہے کہ کمپنی کو اس بات پر یقین ہے کہ یہ دعوے جھوٹےاور بے بنیاد ہیں ان مقدمات کو ٹارٹ سسٹم(نقصان کی صورت میں بھرپائی) کے تحت حل کرنے میں کئی دہائیاں لگیں گی اور ہماری کمپنی پر بھی اخراجات عائد ہوں گے جبکہ زیادہ تر دعویداروں کو کبھی کوئی معاوضہ بھی نہیں ملے گامجوزہ تنظیم نو کے منصوبے کے ذریعے اس معاملے کو حل کرنا زیادہ مؤ ثر ہے اور اس سے دعویداروں کو بروقت معاوضہ مل جائے گا۔

    تجویز کردہ تصفیہ، جو 25 سالوں میں قابل ادائیگی ہے، اس کے LTL مینجمنٹ یونٹ کے ذریعہ 2021 دیوالیہ پن کی فائلنگ کے سلسلے میں اس کی سابقہ ​​پیشکش سے6.9 بلین ڈالر زیادہ ہے۔

    پچھلی نصف صدی میں 10 لاکھ عراقی لاپتہ ہوئے،اقوام متحدہ

  • عمران خان کا چیف الیکش کمشنر پر دس ارب ہرجانے کا اعلان

    عمران خان کا چیف الیکش کمشنر پر دس ارب ہرجانے کا اعلان

    ہمیں اسلام آباد پہنچتے ہوئے 8،9 دن لگیں گے، عمران خان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ الیکشن کمشنر شریف خاندان کا ملازم ہیں چیف الیکشن کمشنر پر 10 ارب روپے کا ہرجانہ کروں گا،

    کامونکی میں لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمشنر نے مجھ پر توشہ خانہ اور ممنوعہ فنڈنگ کا الزام لگایا، الیکشن کمشنر نے میری دیانت داری پر سوال اٹھایا الیکشن کمشنر کے خلاف ہرجانہ کروں گا تاکہ آئندہ کسی کی ساکھ کو نقصان نہ پہنچائیں الیکشن کمشنر کو پیچھے سے بھی ہدایات مل رہی ہیں،شوکت خانم کے لیے ہر سال 9 ارب روپے اکٹھے ہوتے ہیں،سب سے بڑا شوکت خانم اسپتال کراچی میں بن رہا ہے، وزیراعظم شہبازشریف کے پاس کوئی اختیار نہیں ،کرم میں الیکشن مہم کے لیے 3بار جلسہ منسوخ کرنا پڑا ہم بھیڑ بکریاں نہیں ،انسان ہیں، اللہ نے کہا ظلم کا مقابلہ کرو، شہباز شریف نے ساری زندگی کیا کیا ہے؟حکمرانوں نے ملک کو لوٹا، لوگوں نے مجھے ووٹ دیئے، ڈرائی کلین کر کے حکمرانوں کو پھر ہم پر مسلط کر دیا،

    عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی عوام کو جانور نہ سمجھیں ، ہم گائے بھینسیں نہیں ہیں، یہ ملک تب تگڑا ہوگا، جب ادارے مضبوط ہوں گے،ادارے تب تگڑے ہوتے ہیں جب قوم ان کے ساتھ کھڑی ہوتی ہے، میں نے لندن میں فلیٹ نہیں بنائے، میراجینا مرنا پاکستان میں ہے ،ایک بھی غیر قانونی کام کیا ہو تو عدالتی فیصلے کا انتظار نہیں کروں گا خود چھوڑ دوں گا

    لانگ مارچ میں ایک دوسرے مقام پرخطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ کوئی سیاست نہیں جہاد ہے، جب تک پاکستان رہے گا ہم قائد اعظم کا شکریہ ادا کرتے رہیں گے، میرا ایک ہی مقصد ہے کہ میری قوم حقیقی طورپر آزاد ہو، آزادی ملنے تک یہ مارچ رکنے والا نہیں،جیلو ں میں صرف غریب لوگ قید ہیں، امیر چور بیرون ملک فرار ہوجاتے ہیں، قانون کی بالادستی نہیں ہوگی تو ملک کو نقصان پہنچے گا،ایمن آباد کے لوگوں کے ساتھ ملکر حقیقی آزادی حاصل کریں گے، نواز شریف کو دوسال کی تحقیقات کے بعد سزا ملی،قوم اس وقت آزاد ہوگی جب امیر اور غریب کیلئے ایک قانون ہوگا،ہمارے دور میں ملک خوشحالی کی طرف جا رہا تھا، بیرونی سازش کے تحت آنےوالے لوگوں نے ملکی معیشت کو تباہ کر دیا ہے، نواز شریف ماحول کے سازگار ہونے کا انتظار کرر ہے ہیں ہمیں اسلام آباد پہنچتے ہوئے 8،9 دن لگیں گے، سارے پارکستان سے اسلام آباد کی طرف قافلے نکلیں گے،

    لانگ مارچ، عمران خان سمیت تحریک انصاف کے رہنماؤں پر مقدمہ درج

    کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پرخوار،موصوف ہیلی کاپٹر پرسوار،مریم کا عمران خان پر طنز

    پولیس پہنچی تو میاں محمود الرشید گرفتاری کے ڈر سے سٹور میں چھپ گئے

    لانگ مارچ میں فیاض الحسن چوہان کتنے بندے لے کر نکلے،ویڈیو وائرل

    عمران خان کے لانگ مارچ کا آج چوتھا روز ہے، جمعہ کو لاہور لبرٹی سے لانگ مارچ کا آغاز ہوا تھا، لانگ مارچ مقررہ مقام اور شیڈول کے مطابق نہیں چل رہا، اطلاعات کے مطابق لانگ مارچ میں افرادی قوت کم ہونے کی وجہ سے عمران خان شدید پریشان ہیں اور اسی وجہ سے کارکنان کو رات کو سڑکوں پر چھوڑ کر خود لاہور آ جاتے ہیں

    ٹی وی دیکھا تو بیٹی صدف کی تصویر دیکھ کر کلیجہ پھٹ گیا۔ صدف کی ماں کی گفتگو

     صدف نعیم کے شوہر سے پی ٹی آئی رہنماؤں نے زبردستی دستخط کروائے ہیں،

    عمران خان کی تعزیت کیلئے صحافی صدف نعیم کے گھر آمد 

    کامونکی،لانگ مارچ کی کوریج کرنیوالے صحافیوں پر پولیس کا تشدد

    پی ٹی آئی نے جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

  • ملازم کے ہاتھوں خاتون کا قتل، امریکی کمپنی کو7 ارب ڈالرہرجانے کا حکم

    ملازم کے ہاتھوں خاتون کا قتل، امریکی کمپنی کو7 ارب ڈالرہرجانے کا حکم

    ملازم کے ہاتھوں خاتون کے قتل کے عوض عدالت نے امریکی کمپنی کو7 ارب ڈالرہرجانے کا حکم دے دیا-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی کمپنی چارٹر سپیکٹرم کو ٹیکساس کی ایک 83 سالہ خاتون کے خاندان کو 7.37 ارب ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے جسے 2019 میں کمپنی کے ایک ٹیکنیشن نے لوٹ کر قتل کر دیا تھا۔

    برطانیہ میں غیرملکی کمپنیوں کو حقیقی مالکان کی شناخت کروانا ضروری قرار

    ٹیکساس کی ایک جیوری نے چارٹر کمیونیکیشن کو حکم دیا ہے کہ وہ اسپیکٹرم کیبل ٹیکنیشن کے ہاتھوں اس کے گھر میں قتل ہونے والی 83 سالہ خاتون کے خاندان کو 7 بلین ڈالر ہرجانہ ادا کرے۔

    قانونی فرم ہیملٹن وِنگو کی ایک پریس ریلیز کے مطابق جیوری کا 7 بلین ڈالر کے تعزیری ہرجانے کا فیصلہ کمپنی کے خلاف "سیسٹیمیٹک سیفٹی کی ناکامی” اور جیوری کو کیس کی سماعت سے روکنے کے لیے غلط دستاویزات کے استعمال کے لیے آیا ہے۔

    کیس کا آغاز پیٹی تھامس کی موت سے ہوا جسے دسمبر 2019 میں چارٹر اسپیکٹرم کے کیبل ٹیکنیشن رائے ہولڈن نے قتل کر دیا تھا۔ مدعی خاندان کے وکیل نے بتایا کہ ملزم نےخاتون کے بٹوے سےاس کا کریڈٹ کارڈز چوری کرنے کی کوشش کی تو اسے پکڑ لیا گیا اس پر ملازم نے مسز تھامس پر تیز دھارو آلے سے حملہ کرکے اسے موت کی نیند سلا دیا تھا۔

    سعودی عرب :منی لانڈرنگ میں ملوث تین غیرملکیوں کو سزا

    دسمبر 2019 میں پہلے سے سوچے سمجھے قتل کے الزام میں گرفتار ہونے کے بعد ہولڈن نے اپریل 2021 میں قتل کا اعتراف کیا اور وہ عمر قید کی سزا کاٹ رہا ہے کمپنی کے خلاف مقدمے میں پتہ چلا کہ ہولڈن کی ملازمت کی تاریخ کی چارٹر اسپیکٹرم سے تصدیق نہیں کی گئی تھی۔

    اٹارنی کرس ہیملٹن نے کہا کہ یہ ایک کمپنی کی طرف سے اعتماد کی ہولناک خلاف ورزی تھی جو ہر سال لاکھوں گھروں میں کارکنوں کو بھیجتی ہے اس کیس میں جیوری نے شواہد کو مدنظر رکھا تھا۔ کیونکہ فیصلہ منصفانہ طور پر چارٹر اسپیکٹرم کی سنگین غفلت اور لاپرواہی بدانتظامی کی وجہ سے ہونے والے نقصان کی نوعیت کے حوالے سے وسیع ثبوت کی عکاسی کرتا ہے۔

    امریکی ریاست کینٹکی میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی

  • ہرجانہ کیس میں عمران خان پر حق جرح بحال کرنے کا تحریری فیصلہ

    ہرجانہ کیس میں عمران خان پر حق جرح بحال کرنے کا تحریری فیصلہ

    خواجہ آصف کا ہرجانہ کیس میں عمران خان پر حق جرح بحال کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے تحریری فیصلہ جاری کر دیا ، تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ ٹرائل کورٹ کا حق جرح ختم کرنے کا فیصلہ خلاف قانون ہے، کالعدم قرار دیا جاتا ہے،حق جرح ختم کرنے کا فیصلہ شفاف ٹرائل کے طے شدہ اصولوں کے مطابق نہیں، ٹرائل کورٹ نے حق جرح ختم کرنے کا فیصلہ جلدبازی میں کیا، ٹرائل کورٹ نے فیصلہ کرتے وقت شفافیت کے لازمی اصولوں پر عمل نہیں کیا، ٹرائل کورٹ نے بغیر نوٹس جاری کیے عمران خان اور دیگر گواہوں پر حق جرح ختم کر دیا،خواجہ آصف کے رویے کی بنیاد کر ٹرائل کورٹ نے حق جرح ختم کرنے کا فیصلہ کیا،خواجہ آصف کے رویے کی بنیاد پر ٹرائل کورٹ نے حق جرح ختم کرنے کا فیصلہ کیا،

    واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پرسلام آبادہائیکورٹ نے خواجہ آصف کو جرح کا حق دے دیا ،خواجہ آصف کی عمران خان کے بیان پر جرح کے حق کی درخواست منظور کر لی گئی، عدالت نے حکم دیا کہ ‏کیس کی روزانہ سماعت کی بنیاد پر مقرر وقت میں فیصلہ کیا جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ٹرائل کورٹ کو 2 ماہ میں فیصلہ کرنے کا کہہ دیتے ہیں، آرڈر پاس کریں گے، عدالت نے خواجہ آصف کے وکیل سے استفسار کیا کہ ‏آپ معاملے کو التوا میں کیوں ڈال رہے ہیں؟ آپ غیرضروری طور پر کیس کو لٹکا رہے ہیں، اس طرح غیرضروری کیسز سے احتیاط برتیں تو بہتر ہے،

    عدالت نے عمران خان کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ‏بیان پر جرح کرنا خواجہ آصف کا حق ہے، ٹرائل کورٹ کو چاہیے تھا اگلا دن جرح کیلئے رکھ لیتے، وکیل عمران خان نے عدالت میں کہا کہ ‏ایک سال سے یہ عدالت میں نہیں آئے، عدالت نے کہا کہ 17دسمبر کو بیان ریکارڈ ہوا اسی روز کیسے جرح کا حق ختم کیا جاسکتا ہے؟ عدالت نے جرح کا حق دینے کے لیے خواجہ آصف کی درخواست منظورکرتے ہوئے کہا کہ ٹرائل کورٹ کو دو ماہ میں فیصلہ کرنے کا کہہ دیتے ہیں آرڈر پاس کریں گے۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کا کیس دائر کر رکھا ہے گزشتہ سماعت پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے استفسار کیا تھا کہ ہتک عزت کایہ کیس کب سے زیر التوا ہے ، جس پر خواجہ آصف کے وکیل نے بتایا کہ یہ کیس سال 2012 سے چل رہا ہے

    وزیراعظم کی اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کے حوالے سے فنڈز جاری کرنے کی ہدایت

    اگر یہ مندر ہوتا ۔۔۔ لیکن یہ تو مسجد ہے ، تحریر: محمد عاصم حفیظ

    ‏جیسا مافیا چاہتا تھا ویسا نہیں ملا ، وسیم بادامی کا پٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر تبصرہ

    میڈم یہ کہتے ہیں بچے کو نہیں ملے گی،فردوس عاشق اعوان کو بچے نے پکڑ لیا

    بے بس عوام:بےحس افسران:ACسیالکوٹ اورفردوس عاشق کےدرمیان ہونے والی نوک جھوک:ویڈیووائرل

  • یونیورسٹی جنسی زیادتی کا شکار اپنے سابق طلبا کو کروڑوں ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کےلیے تیار

    یونیورسٹی جنسی زیادتی کا شکار اپنے سابق طلبا کو کروڑوں ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کےلیے تیار

    واشنگٹن : یونیورسٹی جنسی زیادتی کا شکار اپنے سابق طلبا کو کروڑوں ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کےلیے تیار،اطلاعات کے مطابق امریکا کی ایک اور یونیورسٹی جنسی زیادتی کا شکار اپنے ایک ہزار سے زائد سابق طلبا کو کروڑوں ڈالر ہرجانہ ادا کرنے پر رضامند ہوگئی۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست مشی گن کی یونیورسٹی آف مشی گن نے جنسی زیادتی کا شکار ایک ہزار سے زائد سابق طلبا کو 49 کروڑ ڈالر ہرجانہ ادا کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

    امریکی یونیورسٹی زیادتی کا شکار اپنی سیکڑوں طالبات کوکروڑوں ڈالر ہرجانہ دینے پر رضامند تو گئی ہے لیکن کیا متاثرین بھی تیارہیں ، اس حوالے سے کہا گیا ہےکہ رپورٹ کے مطابق سابق اسپورٹس ڈاکٹر رابرٹ اینڈرسن کے خلاف جنسی زیادتی کے الزامات پر 490 ملین ڈالر کا تصفیہ کیا گیا ہے۔

    تصفیے میں کل 1,050 افراد کا حصہ ہوگا، رپورٹ کے مطابق مشی گن یونیورسٹی متعدد مقدمات کو حل کرنے کے لیے بات چیت کر رہی ہے، زیادہ تر کیسزمردوں کی جانب سے ڈاکٹر رابرٹ اینڈرسن کے خلاف جنسی زیادتی کے ہیں۔ڈاکٹر اینڈرسن مختلف ایتھلیٹک پروگراموں کے لیے یونیورسٹی کے ایک معالج تھے۔

    ہرجانے کے طور پر ہرمتاثرہ طالب علم کو اوسطاً 4لاکھ 38ہزار ڈالر ہرجانہ ملےگا، ڈاکٹر اینڈرسن 1966 سے 2003 تک یونیورسٹی میں ملازمت کرتے رہے،2008 میں انتقال کرگئے تھے۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل کیلی فورنیا کی سدرن کیلی فورنیا یونیورسٹی نے بھی جنسی زیادتی کا شکار اپنی 700 سے زائد طالبات کے ساتھ کروڑوں ڈالر میں تصفیہ کیا تھا۔