Baaghi TV

Tag: ہریانہ

  • مالی پریشانیوں سے تنگ فیملی نے اجتماعی خودکشی کرلی

    مالی پریشانیوں سے تنگ فیملی نے اجتماعی خودکشی کرلی

    بھارت میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد نے زہر کھا کر خودکشی کر لی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست ہریانہ کے شہر دیہرادون (Dehradun) میں پیش آیا جہاں سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے 7 افراد نے مبینہ طور پر مالی پریشانیوں سے تنگ آکر زہر کھا کر خودکشی کر لی۔

    رپورٹ کے مطابق خودکشی کرنے والا خاندان شدید مالی بحران کا شکار تھا اور اسی وجہ سے انہوں نے یہ انتہائی قدم اٹھایاپریوین مِتّل جو دیہرادون کے رہائشی تھے، اپنے خاندان کے ساتھ پنچکولہ کے باگیشور دھام میں منعقدہ ایک روحانی پروگرام میں شرکت کے لیے آئے تھے افسوسناک واقعہ اُس وقت پیش آیا جب خاندان پروگرام کے اختتام کے بعد واپس دیہرادون جا رہا تھا۔

    سورج بیت اللہ کے عین اوپر ہو گا، قبلہ رخ کا تعین کیا جاسکے گا

    عینی شاہدین کے مطابق سب سے پہلے مقامی رہائشیوں نے گاڑی میں موجود لوگوں کو پریشانی کی حالت میں دیکھا انہوں نے کوشش کی کہ کار کا دروازہ کھول کر انہیں نکالا جائے اور فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔

    پُنیت نامی ایک عینی شاہد نے میڈیا کو بتایا کہ یہ واقعہ ہمارے گھر کے قریب پیش آیا کسی نے بتایا کہ ایک کار باہر کھڑی ہے جس پر تولیہ ڈالا گیا ہے جب ہم نے پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ وہ بابا کے پروگرام میں آئے تھے اور ہوٹل نہیں ملا، اس لیے کار میں سو رہے ہیں ہم نے انہیں گاڑی ہٹانے کو کہا اس کے بعد ہم نے دیکھا کہ وہ آپس میں الٹیاں کر چکے تھے، تب ہم نے ایک شخص کو کار سے نکالا،جب انہوں نے ایک فرد کو نکالا تو وہ واحد شخص تھا جو سانس لے رہا تھا، باقی سب بے ہوش تھے۔

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز

    متاثرہ شخص کے آخری الفاظ سناتے ہوئے پُنیت نے کہا کہ اس نے کہا کہ وہ بھی پانچ منٹ میں مر جائے گا کیونکہ اس نے بھی زہر کھا لیا ہے ہم قرض میں ڈوبے ہوئے ہیں، پولیس وقت پر پہنچ گئی تھی، تاہم ایمبولینس 45 منٹ کی تاخیر سے پہنچی۔

    رپورٹ کے مطابق بعدازاں خاندان کے تمام افراد کو اسپتال لے جایا گیا جہاں انہیں مردہ قرار دے دیا گیا خودکشی کرنے والے افراد میں 42 سالہ پریوین مِتّل، ان کے والدین، اہلیہ، اور تین بچے (دو بیٹیاں اور ایک بیٹا) شامل ہیں۔

    تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

    پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش سے واقعہ خودکشی کا معلوم ہوتا ہے فرانزک ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے ہم تمام شواہد اکٹھے کرنے کے بعد تجزیہ کریں گے،جائے وقوعہ سے ایک خودکشی نوٹ بھی برآمد ہوا ہے، لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے پنچکولہ کے ایک نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

  • گرل فرینڈ کو سوٹ کیس میں چھپاکر بوائز ہوسٹل لانے کی کوشش، طالبعلم رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

    گرل فرینڈ کو سوٹ کیس میں چھپاکر بوائز ہوسٹل لانے کی کوشش، طالبعلم رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

    ہریانہ: گرل فرینڈ کو سوٹ کیس میں چھپاکر بوائز ہوسٹل لانے والا طالبعلم رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔

    باغی ٹی وی : بھارت کی او پی جندل یونیورسٹی میں ایک طالبعلم نے مبینہ طور پر اپنی گرل فرینڈ کو لڑکوں کے ہوسٹل میں چھپاکر لانے کے لیے اسے بڑے سوٹ کیس میں بند کر دیا تاہم سیکیورٹی نے اسے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سیکیورٹی گارڈز ایک بڑے سیاہ رنگ کے سوٹ کیس کی زپ کھولتے ہیں، جس کے اندر ایک لڑکی موجود ہوتی ہے، لڑکی جھکی ہوئی حالت میں بیٹھی ہوتی ہے اور باہر آتے ہی حیران کن انداز میں ماحول کا جائزہ لیتی ہے۔

    واقعہ مبینہ طور پر یونیورسٹی کے ہوسٹل میں پیش آیا ویڈیو ایک دوسرے طالبعلم نے ریکارڈ کی، جو اب تیزی سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہو چکی ہے تاحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ سیکیورٹی گارڈز کو کیسے علم ہوا کہ سوٹ کیس میں کوئی شخص موجود ہے، تاہم بعض رپورٹس کے مطابق جب بیگ کو سیڑھی یا کسی سخت جگہ پر دھکا لگا تو لڑکی کی چیخ سنائی دی، جس پر سیکیورٹی نے شک کی بنیاد پر کارروا ئی کی، لڑکی کی شناخت سامنے نہیں آئی اور یہ بھی معلوم نہیں ہو سکا کہ وہ یونیورسٹی کی طالبہ تھی یا باہر سے آئی تھی۔

    یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے تاحال واقعے پر کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا، جبکہ طالبعلم کے خلاف ممکنہ تادیبی کارروائی پر بھی خاموشی اختیار کی گئی ہے۔

  • بی جے پی کو ہریانہ اور مقبوضہ کشمیر میں بھی شکست کا امکان

    بی جے پی کو ہریانہ اور مقبوضہ کشمیر میں بھی شکست کا امکان

    مودی کی جماعت بی جے پی کو عام انتخابات کے بعد ریاستی انتخابات میں بھی دھچکا لگنے کا امکان ہے۔ حکمران جماعت بی جے پی دو ریاستی انتخابات میں بھی ہارنے والی ہے۔

    ایگزٹ پولز کے مطابق ہریانہ اور مقبوضہ کشمیر میں بی جے پی کو اپوزیشن جماعت کانگریس اور اتحادیوں سے شکست کا امکان ہے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ہریانہ کے ایگزٹ پولز میں کانگریس کو واضح برتری حاصل ہے جو حکمراں جماعت کی ریاست میں ایک دہائی کی حکمرانی کے خاتمے کا اشارہ ہے۔حزب اختلاف نے جموں و کشمیر میں بھی برتری حاصل کی ہے، ہریانہ اور مقبوضہ کشمیر میں مرحلہ وار ہونے والے انتخابات گزشتہ روز ختم ہوئے۔دونوں ریاستوں میں منگل تک ووٹوں کی گنتی ہوگی، نتائج کا اعلان بھی اسی دن ہوگا۔ ہریانہ اور مقبوضہ کشمیر میں عام انتخابات کے بعد کسی ریاست میں ہونے والی سب سے پہلی ووٹنگ ہے۔

    کراچی ایئرپورٹ کے قریب زوردار دھماکہ، پانچ افراد زخمی

    پنجاب پولیس کاکچے میں آپریشن، 2 ڈاکو ہلاک

    علی امین گنڈاپور نے گمشدگی کا ڈراما رچایا، وفاقی وزیر اطلاعات

  • "ہریانہ بنے گا خالصتان تھیم”سکھوں نے میلبورن میں مہم شروع کردی

    "ہریانہ بنے گا خالصتان تھیم”سکھوں نے میلبورن میں مہم شروع کردی

    میلبورن: خالصتان کے حامی علیحدگی پسند گروپ سکھس فار جسٹس (SFJ) نے میلبورن آسٹریلیا میں خالصتان ریفرنڈم مہم کا آغاز کیا جس میں نگر کیرتن میں ہزاروں افراد نے شرکت کی جس میں آسٹریلوی سکھوں سے 29 جنوری کو “ہریانہ بنے گا خالصتان” کے مقصد کے ساتھ ووٹ ڈالنے کی اپیل کی گئی۔

    یہ یاد رہے کہ پچھلی دہائیوں کے دوران ریاست ہریانہ سے ہندوستانیوں کی ایک بڑی آمد آسٹریلیا منتقل ہوئی ہے۔

    اٹلی میں خالصتان ریفرنڈم کا انعقاد ، ووٹنگ کیلئے ہزاروں افراد کی شرکت

    میلبورن سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ اس بڑے شہر میں کئی سو سکھ نوجوان خالصتان جھنڈے، شہید بھنڈرانوالے کی ٹی شرٹس پہنے پکڑے ہوئے ہیں۔ اور “ہریانہ بنے گا خالصتان” کے نعرے بلند کرتے ہوئے میلبورن میں 29 جنوری کو ہونے والی ووٹنگ کے لیے مہم چلا رہے ہیں‌

     

    کینیڈا میں دیوالی کی تقریبات میں بھارتی اور خالصتان کا پرچم لہرانے والے سیکڑوں…

    میلبورن میں خالصتان ریفرنڈم ووٹنگ سینٹر شہید ستونت سنگھ اور شہید کیہر سنگھ کو وقف کیا گیا ہے – اندرا گاندھی کے قاتل جنہیں 6 جنوری 1989 کو تہاڑ جیل دہلی میں پھانسی دی گئی تھی۔

    سکھ فار جسٹس تنظیم نے خالصتان ریفرنڈم کے ذریعے ہندوستان سے علیحدگی کے لیے مختص علاقوں کا نقشہ جاری کیا ہے جس میں شملہ کو دارالحکومت قرار دیا گیا ہے اور اس میں مرکزی علاقہ چندی گڑھ اور ہریانہ، ہماچل پردیش اور راجستھان، اتر پردیش اور اتراکھنڈ کے سکھ آبادی والے علاقے شامل ہیں۔

    بھارتی پنجاب میں خالصتان تحریک کی بڑھتی مقبولیت سے مودی سرکار شدید خائف

    سکھ فار جسٹس تنظیم کا نقشہ مقصد کے لیے سکھ وطن خالصتان، پنجاب سے باہر ہندوستان کی کئی ریاستوں اور علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے کر پاکستان میں سکھوں کے تاریخی مقامات ننکانہ صاحب اور کرتارپور صاحب کو واضح طور پر نقشے سے باہر کر دیتا ہے۔

    لندن جو کہ برطانیہ کا دارالحکومت بھی ہے ، اس عالمی شہر لندن سے جہاں خالصتان ریفرنڈم کی ووٹنگ 31 اکتوبر 2021 کو شروع ہوئی تھی، اب تک جنیوا، میلان، روم اور ٹورنٹو میں ہونے والی پولنگ میں 600,000 سے زیادہ سکھ ووٹ ڈال چکے ہیں۔