Baaghi TV

Tag: ہری پور

  • 5 سالہ نابینا بچے سے ’زیادتی‘ کے الزام میں قاری گرفتار

    5 سالہ نابینا بچے سے ’زیادتی‘ کے الزام میں قاری گرفتار

    تھانہ صدر ہری پور پولیس نے ایک 5 سالہ نابینا بچے سے زیادتی کے الزام میں مدرسے کے قاری کو گرفتار کر لیا ہے ۔

    متاثرہ بچے کے چچا کی مدعیت میں صدر پولیس اسٹیشن میں 10 جولائی کو ملزم نور جلیل کے خلاف مقدمہ درج کیاگیا تھا جس میں درخواست گزار نے موقف اپنایاکہ اس کے بھتیجے نے اپنی والدہ کو اس واقعے کے بارے میں بتایا تھا کہ اسے مسجد کے اس کمرے میں قاری نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جہاں وہ قرآن پاک پڑھتا تھا متاثرہ بچہ بصارت سے محروم اور صرف پانچ سال کا ہے اور ملزم نے اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا، لہذا وہ ملزم کے خلاف قانونی کارروائی چا ہتے ہیں۔

    اندراج مقدمہ کے مطابق پولیس نے ملزم نور جلیل ولد محمد انصار، ساکن پلاس کوہستان کو گرفتار کر لیا ہے اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور فرحان نے بتایاکہ اس دلخراش واقعے کی رپورٹ درج کرائےجانےکے بعد انہوں نے متعلقہ تھانے کی پولیس ٹیم کو فعال طور پر متحرک کیا تھا جنہوں نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

    پی ایس بی کا انڈر 16 والی بال ٹیم کو 82 لاکھ روپےانعام کا اعلان

    طوفان ویفا :ہانگ کانگ میں ہائی الرٹ جاری، 200 سے زائد پروازیں منسوخ،پبلک ٹرانسپورٹ بند

    سردار اختر مینگل کو بیرون ملک سفر کرنے سے روک دیا گیا

  • ہری پور یونیورسٹی میں بھی طالبہ کو ہراسانی کا سامنا

    ہری پور یونیورسٹی میں بھی طالبہ کو ہراسانی کا سامنا

    مالاکنڈ یونیورسٹی کے بعد ہری پور یونیورسٹی میں بھی طالبہ کو ہراساں کرنے کی مبینہ ویڈیو سامنے آگئی۔

    باغی ٹی وی:سیکورٹی انچارج اور طالبہ کی مبینہ ویڈیو لیک ہونے پر وائس چانسلر نے سیکیورٹی سپروائزر کو معطل کرکے انکوائری شروع کردی،یونیورسٹی آف ہری پور کے سیکیورٹی سپروائزر سفیر احمد اور مبینہ یونیورسٹی طالبہ کی گفتگو کی وڈیو وائرل ہوگئی، جس پر وائس چانسلر نے سیکیورٹی سپروائزر کو معطل کے انکوائری کے لئے کمیٹی مقرر کر دی۔

    ذرائع نے بتایا کہ کچھ عرصہ سے مذکورہ سیکیورٹی سپروائزر کے خلاف شکایات آرہی تھیں جس پر کارروائی کی گئی ہے، ویڈیو کے حوالے سے یونیورسٹی میں مختلف چہ گوئیاں بھی جاری ہیں اور اس واقعہ کے خلاف طلباء نے احتجاج شروع کردیا ہے۔

    ننکانہ: امتحانی مراکز میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ ممنوع، دفعہ 144 نافذ

    واضح رہے کہ 4 فروری کو مالاکنڈ یونیورسٹی میں بھی طالبہ کو ہراساں کرنے کی شکایت پر مقدمہ درج کیا گیا تھا جس کے بعد تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جس میں طالبہ کا الزام سچ ثابت ہو گیا تھا-

    اوکاڑہ: رمضان سہولت بازاروں میں اشیائے خوردونوش کے وزن اور نرخوں کی چیکنگ

  • ہری پور ،سرکاری سکول میں خوفناک آتشزدگی، 1400 طالبات کوریسکیو کر لیا گیا

    ہری پور ،سرکاری سکول میں خوفناک آتشزدگی، 1400 طالبات کوریسکیو کر لیا گیا

    ہری پور میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے،سرکاری سکول میں آگ لگ گئی، 1400 طالبات کو ریسکیو کر لیا گیا ہے

    آگ گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول سری کوٹ میں لگی، چند ہی لمحوں میں آگ نے پورے اسکول کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،اطلاع پر فائر بریگیڈ، ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں،ریسکیو حکام کے مطابق جب آ گ لگی اس وقت تقریباً 1400 طالبات اسکول میں موجود تھیں جنہیں بحفاظت نکال لیا گیا ہے،ٹی ایم اے ہری پور اورغازی سے فائربریگیڈکی گاڑیاں طلب کرلی گئی ہیں، آگ لگنے کے واقعے میں ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی

    فائربریگیڈکی ایک گاڑی آگ بجھانے میں مصروف ہے جب کہ آگ بجھانے کے عمل میں مقامی افراد بھی شریک ہوئے،ہری پور کا علاقہ پہاڑی ہونےکی وجہ سے فائربریگیڈ کی گاڑیوں کوپہنچنے میں دشواری رہی، اسکول کی عمارت کا آدھا حصہ لکڑی سے بنا ہوا تھا جس کی وجہ سے آگ نے شدت پکڑی. اسکول کا فرنیچر، تمام ریکارڈ اور چھتیں جل گئی ہیں،آگ کیسے لگی اس پر تحقیقات جاری ہیں

    سکول میں آگ کی خبر ملنے پر طالبات کے والدین بھی بڑی تعداد میں سکول پہنچ گئے، آتشزدگی کے واقعہ کے بعد طالبات اور والدین میں خوف و ہراس پایا جا رہا ہے، اساتذہ کو بھی ریسکیو کر لیا گیا ہے.

    بغیر اجازت دوسری شادی ، نوجوان کو عدالت نے سنائی سزا

    دوسری شادی کیلئے خاتون نے شوہر،اور شوہرنے پہلی بیوی کو کیا قتل

    جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

    تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے

     چارکار سوار لڑکیوں نے کارخانے میں کام کرنیوالے لڑکے کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

    سرکاری سکول میں آگ، وزیراعلیٰ کا نوٹس، رپورٹ طلب
    ہری پور میں گورنمنٹ گرلز اسکول میں آگ لگنے کے واقعہ کا وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے نوٹس لے لیا ہے،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ ریسکیو عملے نے بروقت اور فوری کارروائی کر کے طالبات کو بحفاظت نکالا، محکمہ تعلیم اور ضلعی انتظامیہ سکول میں آگ لگنے کی واقعہ کی رپورٹ دیں،اسکول کی عمارت میں ہونے والے نقصان کا ازالہ کیا جائے اور اسکول میں تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے کے لیے اقدامات کیے جائیں تمام تعلیمی اداروں کا جائزہ لیا جائے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات نہ ہوں

  • ہری پور: نجف پور کے پہاڑوں پر آگ لگ گئی

    ہری پور: نجف پور کے پہاڑوں پر آگ لگ گئی

    ہری پور: نجف پور کے پہاڑوں پر آگ لگ گئی –

    باغی ٹی وی : نجف پور کے پہاڑوں پر آگ لگ گئی ، ریسکیوعملہ امدادی سرگرمی میں مصروف عمل ہے آگ نے وسیع رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے آبادی اور جنگلی حیات متاثر ہونے کا خدشہ ہے-

    ملک کے بیشتر علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان

    امدادی ٹیموں کا کہنا ہے کہ رات کی تاریکی میں پانی کی رسائی نہ ہونے اور دشوار گزار راستوں کے باعث آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا رہا-

    قبل ازیں اسلام آباد کے سیکٹر ایچ 12 کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی تھی فائر بریگیڈ کے عملے نے آگ پرکئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد قابوپایا سری نگر ہائی وے پر گرین بیلٹ پر لگی آگ پر قابوپا لیا گیا سی ڈی اے حکام نے کہا کہ فائربریگیڈ کی 3 گاڑیوں نے آگ بجھانے میں حصہ لیا،آگ سے گرین بیلٹ پر درجنوں درخت اور پودے جل گئے-

    وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اسلام آباد کے سیکٹر H-12 کے جنگل میں آگ کا نوٹس لے لیا کہا کہ آگ پر قابو پانے کیلئے فائر بریگیڈ کے عملے کو فوری متحرک کیا جائے وزیراعظم نے چیئرمین سی ڈی اے کو ہنگامی بنیادوں پر آگ پر قابو پانے کیلئے اقدامات کی ہدایت کی-

    غیرمعمولی ہیٹ ویوسےنمٹنےکی کوشش کررہےہیں، وفاقی وزیر

    وزیرِ اعظم نے چیئرمین سی ڈی اے کو ہنگامی بنیادوں پر آگ پر قابو پانے کیلئے اقدامات کی ہدایت کی چیئر مین سی ڈی اے کو اسلام آباد میں سیکٹر H-12 میں فوری امدادی کاروائی کی سخت ہدایت کی ،آگ پر قابو پانے کیلئے فائر بریگیڈ کے عملے کو فوری متحرک کیا جائے

    وزیر اعظم نے کہا کہ لوگوں کو فوراً محفوظ مقامات پر پہنچایا جائے اور وزراتِ موسمیاتی تبدیلی کو ہدایت کی کہ اسلام آباد اور مارگلہ میں ایسے واقعات کے سد باب کیلئے جامع حکمتِ عملی اپنائی جائے-

    دوسری جانب خیبرپختونخوا کے ضلع مالاکنڈ ڈویژن میں سوات ، بونیر ، شانگلہ ، لوئر دیر اور سیاحتی مقام وادی لڑم کے پہاڑی سلسلے میں آگ بھڑک اٹھی۔

    مالاکنڈ کے علاقے باٹا کے جنگلات میں لگی آگ پر 30 گھنٹوں بعد قابو پایا گیا جب کہ دیگر 9 مقامات پر لگی آگ بھی بجھادی گئی مانسہرہ کے گاؤں چیڑھ میں جنگلات میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے کئی درختوں کواپنی لپیٹ میں لے لیا تاہم کئی گھنٹوں بعد آگ پر قابو پالیاگیا۔

    شانگلہ اور سوات کے پہاڑی سلسلوں میں آگ بھڑک اٹھی

    سماہنی آزادکشمیر میں بھی جنگلات میں لگنے والی آگ نے وسیع رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ریسکیو ٹیمیں مالاکنڈ ڈویژن میں لگی آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں جس میں اب تک 17 میں سے 13 مقامات میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔

    ادھر سوات میں مزید 3جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی جہاں الہ آباد، زرہ خیلہ اور کوڑکوڑے گودر کی پہاڑی پر شام میں آگ لگ گئی جب کہ کڑاکڑ میں لگی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جاسکا مزید برآں ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان نے آگ لگنے کے بڑھتے واقعات کے پیش نظر چار رکنی اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

    یاد رہے کہ اس سےچند دن پہلے بلوچستان میں بھی آگ نے بہت بڑے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا،بلوچستان کے ضلع شیرانی کے جنگلات میں لگی آگ پربالآخر 12روز کےبعد قابو پا لیا گیا۔ضلع شیرانی اور اس سے ملحقہ ضلع موسیٰ خیل کے جنگلات میں آگ 12 اور 13 مئی کی رات کو لگی تھی، ابتدائی طور پرمحکمہ جنگلات، صوبائی حکومت اور مقامی انتظامیہ و رضاکاروں کی مدد سے آگ پر قابو پالیاگیا تاہم 19 مئی کو آگ دوبارہ بھڑک اُٹھی جوپھیلتی چلی گئی۔

    پی آئی اے کی گوادر سے کراچی جانے والی پرواز کا ٹائر پھٹ گیا

    وفاقی حکومت کی درخواست پر ایرانی حکومت کے بجھوائے گئےخصوصی فائر فائٹر طیارے کی مدد سے آگ پر12 روزبعد قابو پالیاگیا۔شیرانی کے جنگلات میں آگ کےنتیجےمیں تقریبا 36 مربع کلومیٹر پر پھیلے چلغوزے کے سیکڑوں درخت شدید متاثر ہوئے، یہی نہیں وہاں پائی جانے والے مارخور اور اوڑیال سمیت جنگلی حیات اور پرندے بھی شدید متاثر ہوئے۔

    آگ بجھانے کے عمل میں تین مقامی رضاکار جھلس کر جاں بحق ہوگئے، اگرچہ شیرانی میں آگ پر قابو تو پالیاگیا تاہم اس سے صوبائی اور وفاقی اداروں کی کارکردگی کی قلعی ضرور کھل گئی۔ آگ لگنے کی وجوہات کا تاحال تعین نہ ہونا متعلقہ اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ آگ لگنے سے جنگلات اور جنگلی حیات کو پہنچنے والا نقصان شاید آئندہ کئی دہائیوں میں بھی پورا نہ کیاجاسکے۔

    شانگلہ کی پہاڑیوں میں لگی آگ پر کافی حد تک کامیابی سے قابو پالیا گیا ہے تاہم اور آپریشن ابھی جاری ہے۔

    آزاد کشمیر: میرپورمیں نامعلوم افراد نے جنگلات میں آگ لگادی،تربیلا ڈیم کے قریب…

  • ایبٹ آباد میں اہم علاقہ سیل

    ایبٹ آباد میں اہم علاقہ سیل

    ایبٹ آباد کی تحصیل ہری پور میں کرونا کے پھیلاؤ کے سبب علاقے کو سیل کر دیا گی اہے
    تفصیلات کے مطابق ایبٹچآباد کی تحصیل ھری پور میں کرونا کے بڑھتے کیسوں پر سول انتظامیہ اور پولیس نے کھلابٹ ٹاون شپ کو مکمل سیل کر دیا اب تک کھلابٹ میں 82 کرونا کیس سامنے آ چکے ھیں ھری پور میں مختلف علاقوں کو سیل کیا گیا ھے پانڈک کھلابٹ مین بازار محلوں کو کو بھی سیل کیا جا چکا ہے