Baaghi TV

Tag: ہزارہ ایکسپریس

  • ہزارہ ایکسپریس ٹرین حادثہ، 6 افسران و ملازمین معطل

    ہزارہ ایکسپریس ٹرین حادثہ، 6 افسران و ملازمین معطل

    لاہور: پاکستان ریلویز نے کارروائی کرتے ہوئے ہزارہ ایکسپریس ٹرین حادثے کے ذمہ دار 6 افسران و ملازمین کو معطل کر دیا۔

    باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق معطل ہونے والوں میں گریڈ 18 کے 2 افسران سکھر کے ڈویژنل ایگزیکٹو انجینئر حافظ بدر العارفین، نوابشاہ کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر مشرف مجید اور گریڈ 17 کا افسر کوٹری کے پاور کنٹرولر بشیر احمد شامل ہیں۔

    ہزارہ ایکسپریس ٹرین حادثے کی وجہ سے کراچی ڈیزل ورکشاپ کے عاطف اشفاق، شہداد پور کے پرمیننٹ وے انسپکٹر محمد عارف اور گینگ مین کنگلے غلام محمد کو بھی معطل کیا گیا ہے، ریلوے انتظامیہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

    دوسری جانب پاکستان ریلوے حکام نے پٹڑی میں لکڑی کے جوڑکے معاملے پر تکنیکی وضاحت کی ہے ریلوے حکام کے مطابق ریل کی پٹڑی الیکٹریفائیڈ ہوتی ہے جس کی الیکٹریفکیشن کو کنٹرول کرنے کے لیے انسولیشن درکار ہوتی ہے اور الیکٹریکل کے لوگ اس بارے میں بہتر سمجھ سکتے ہیں، انسولیشن کو کنٹرول کرنے کے لیے ایسی دھات کی کوئی چیز چاہیے ہوتی ہے جس میں سے کرنٹ نہ گزر سکے۔


    حکام نے اس سلسلے میں ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں کرنٹ کو الگ رکھنے کے لیے ریل کی پٹڑی کے جوائنٹ کے ساتھ لکڑی کا 2 فٹ کا پیس لگا کر دوسری آہنی پٹی کو نٹ بولڈ سے ٹائٹ کیا گیا ہے، الیکٹریفکیشن کو کنٹرول کرنے کے لیے لکڑی بہترین مٹیریل ہے جو کہ نان کنڈکٹر ہے اور پورے پاکستان میں اس طرح کا جوڑ لگایا جاتا ہے اس سے پٹڑی کی مضبوطی میں کوئی کمی نہیں ہوتی۔

  • سیاستدان جب تک مل کر نہیں بیٹھیں گے تب تک پاکستان آگے نہیں جائے گا،سعد رفیق

    سیاستدان جب تک مل کر نہیں بیٹھیں گے تب تک پاکستان آگے نہیں جائے گا،سعد رفیق

    لاہور: وزیرر یلوے خواجہ سعد رفیق نے ہزارہ ایکسپریس حادثے کو وسائل کی کمی کا شاخسانہ قرار دے دیا-

    باغی ٹی وی : وزیر ریلوے و ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں منعقدہ تقریب میں شرکت اور 1200 طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کیےاس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) بحران کی بڑی وجہ میرٹ پر فیصلوں کا نہ ہونا ہے، انہوں نے ڈنکے کی چوٹ پر سب کو بتا دیا ہے کہ پی آئی اے نے ایسے نہیں چلنا اس کو بدلنا ہو گا،ٹرین حادثے کی تحقیقات کی جارہی ہیں، چند روز بعد نگران حکومت آجائے گی مگر پھر بھی اس حادثے کی تحقیقات چلتی رہیں گی ملکی ترقی کیلئے سیاسی استحکام ازحد ضروری ہے، مارشل لاز نے ملک کے حالات بہت خراب کیے، سیاست دان جب تک مل کر نہیں بیٹھیں گے تب تک پاکستان آگے نہیں جائے گا۔

    ہمارے دو تین دن رہ گئے، ڈر تھا کہ کوئی حادثہ نہ ہو جائے اور …

    وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق نے نیوز کنفرنس میں کہا کہ خصوصی حکومتی دلچسپی کے باعث تاریخی سبی ہرنائی ریلوے سیکشن پر ریلوے ٹرین کا آغاز ہو گیا ہےعوام کو سفری سہولیات کے ساتھ تجارتی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گاسبی ہرنائی ریلوے ٹریک سترہ سال بعد مکمل ہو ا کوشش ہے کہ ایم ایل ون منصوبے پر جلد کام شروع ہو گا ریلوے ہزارہ ایکسپریس حادثے کی ابتدائی رپورٹ آچکی ہے تاہم تفصیلی رپورٹ ایک ہفتےمیں آئے گی۔

    مکافاتِ عمل ، یہ وہ ہی لوگ ہیں جو میاں نواز شریف کی نااہلی پر …

    دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ نے ٹھٹھہ میں انٹرنیشنل میڈیکل اینڈ ٹیکنیکل کالج کا افتتاح کیا اور اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نواب شاہ ٹرین حادثے کے متاثرین کی مالی معاونت کا اعلان کیا ہےانہوں نے کہا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کو فی کس 10 لاکھ اور زیر علاج زخمیوں کو 2 سے 5 لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔

    مراد علی شاہ نے کہا کہ اگلی حکومت پیپلز پارٹی بنائے گی پنجاب میں اکثریت کا دعویٰ نہیں لیکن پیپلزپارٹی کی سیٹیں ہوں گی۔ بلوچستان اور کے پی میں پیپلزپارٹی کی اکثریت ہوگی سندھ حکومت نے ہر شعبے میں عوام کی خدمت کی ہے، عوام میں جاکر اپنی غلطیوں کا بھی معلوم کریں گے۔

    عمران خان اٹک جیل میں قید ہونے والے پہلے سابق وزیراعظم

  • ہزارہ ایکسپریس: حادثے کے بعد ڈاؤن ٹریک تقریباً 18 گھنٹے بعد بحال

    ہزارہ ایکسپریس: حادثے کے بعد ڈاؤن ٹریک تقریباً 18 گھنٹے بعد بحال

    نواب شاہ: سرہاری میں ہزارہ ایکسپریس کے حادثے کے بعد ڈاؤن ٹریک تقریباً 18 گھنٹے بعد بحال کر دیا گیا-

    باغی ٹی وی: اتوار کو کراچی سے حویلیاں جانے والی ہزارہ ایکسپریس کی 10بوگیاں سانگھڑ میں سرہاری کے مقام پرپٹری سے اترگئیں جس کے نتیجے میں کم از کم 30 افراد جاں بحق اور 80 سے زائد زخمی ہوگئے ہزارہ ایکسپریس حادثے کی وجہ اب تک سامنے نہ آسکی، وزير برائے ریلوے سعد رفیق نے تخریب کاری کا خدشہ ظاہر کردیا،حادثے کا شکار ٹرین ہزارہ ایکسپریس کی 10 بوگیوں کو 13 گھنٹے بعد ٹریک سے ہٹا دیا گیا جس کے بعد ڈاؤن ٹریک 18 گھنٹے بعد بحال کر دیا گیا ہے اور مختلف اسٹیشنز پر روکی گئی ٹرینیں کراچی کیلئے روانہ ہوگئی ہیں البتہ اپ ٹریک اب بھی بند ہے جس کی بحالی کا کام جاری ہے۔

    وابشاہ: ہزارہ ایکسپریس حادثے کا شکار، جاں بحق افراد کی تعداد 22جبکہ 80 سے زائد …

    ریلوے حکام کے مطابق پنڈی سے کراچی آنے والی گرین لائن کو روانہ کردیا گیا ہے، ہزارہ ایکسپریس حادثے کے بعد گرین لائن کو نواب شاہ اسٹیشن روکا گیا تھا اس کے علاوہ حویلیاں سے کراچی جانے والی ہزارہ ایکسپریس بھی روانہ کردی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ حادثے کا شکار ٹرین کی بوگیاں پٹری سے اترنے کی آوازیں سنتے ہی مقامی افراد کسی امداد کا انتظار کرنے کے بجائے فوری طور پر حادثے کا شکار ہونے والے مسافروں کی مدد کیلئے پہنچ گئے تھے جائے حادثہ پر امدادی سرگرمیوں میں بھی عسکری اور سول اداروں کے ساتھ ساتھ مقامی افراد نے بھی حصہ ڈالا ٹریک بالکل ٹھیک تھا، جہاں حادثہ ہوا وہاں رفتار کی حد 105 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے جب کہ ٹرین صرف 50 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی تھی۔

    ہمارے دو تین دن رہ گئے، ڈر تھا کہ کوئی حادثہ نہ ہو جائے اور …

  • ہمارے دو تین دن رہ گئے، ڈر تھا کہ کوئی حادثہ نہ ہو جائے اور ایسا ہی ہوا،سعد رفیق

    ہمارے دو تین دن رہ گئے، ڈر تھا کہ کوئی حادثہ نہ ہو جائے اور ایسا ہی ہوا،سعد رفیق

    لاہور: وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ہزارہ ایکسپریس کو پیش آنے والا حادثہ کوئی تخریب کاری بھی ہو سکتی ہے۔

    باغی ٹی وی : لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا ٹرین حادثہ سے متعلق ابھی خبر ملی ہے۔ تمام افسران کو فوری طور پر واقعے کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے ہزارہ ایکسپریس حادثے میں 15 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہےٹرین کی رفتار مناسب تھی اور ٹرین جب حادثے کا شکار ہوئی تو 45 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی تھی لیکن پہلے ریلیف اور پھر تحقیقات ہوں گی، اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے،

    انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سے بات ہوئی ہے وہ خود موقع پر پہنچ رہے ہیں،ہمارے دو تین دن رہ گئے ہیں، ڈر تھا کہ کوئی حادثہ نہ ہو جائے اور ایسا ہی ہوا، یہ تخریب کاری بھی ہوسکتی ہے اور لائن میں مکینیکل فالٹ بھی ہو سکتا ہے، تخریب کاری تھی یا فنی خرابی اس کا فیصلہ ایف جی آئی آر کرے گی مزید معلومات آتی ہیں تو اس پر بات کرتا ہوں ریلوے کی بحالی کیلئے متعدد اقدام کر رہے ہیں۔

    ہر بارفرد جرم عائد ہونے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوا،برطانوی اخبار

    واضح رہے کہ کراچی سے حویلیاں جانے والی ہزارہ ایکسپریس کی 8 بوگیاں نواب شاہ کے قریب پٹری سے اتر گئیں، جس کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 25 ہو گئی جبکہ 50 سے زائد زخمی ہو گئےریلوے حکام کے مطابق کراچی سےآنے والی ہزارہ ایکسپریس سرہاری ریلوے اسٹیشن کے قریب حادثے کا شکار ہوئی، حادثے میں ہزارہ ایکسپریس کی 8 بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں اور کچھ الٹ گئیں اس حوالے سے ڈی ایس ریلوے محمود الرحمان کا کہنا ہے کہ نواب شاہ کے قریب 10 بوگیوں کے پٹری سے اترنے کی اطلاعات ہیں، اس حوالے سے معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔

    ڈی ایس ریلوے محمود الرحمان کا کہنا ہے کہ لوکوشیڈ روہڑی سے ریلیف ٹرین جائے حادثہ روانہ ہو رہی ہے، حادثے کے باعث اپ ٹریک پر ٹریفک معطل ہے،ریلوے ٹریک کو جلد سے جلد بحال کرنے کیلئے کام کریں گے فی الحال حادثے کی وجوہات کے بارے میں معلوم نہیں ہو سکا ہے جبکہ مقامی پولیس کے مطابق ہزارہ ایکسپریس میں سوار مسافروں کو بوگیوں سے نکالنے کا کام جاری ہے۔

    عمران خان نے پاکستان کو تباہ کرنے کی پوری کوشش کی،میجر گورو آریا

    ٹرین میں موجود مسافروں کا کہنا ہے کہ ہزارہ ایکسپریس میں بہت زیادہ مسافر سوار تھے اور ٹرین حادثے کے باعث قریبی اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے جبکہ ٹرین حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو پیپلز میڈیکل اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے مقامی ذرائع کا بتانا ہے کہ ٹرین حادثے میں 50 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں جاں بحق ہقنے والوں کی تعداد 25 ہو گئی ہے جبکہ حادثے میں اموات کا بھی خدشہ ہے۔

    آرمی چیف نے امدادی سرگرمیوں کیلئے پاک فوج اور رینجرز کو خصوصی ہدایات جاری کر دیں جائے حادثہ پر پاک فوج اور رینجرز کے امدادی دستے پہنچنا شروع ہوگئے مزید دستوں کو حیدرآباد اور سکرنڈ سے طلب کر لیا گیا ہیلی کاپٹر بھی ریسکیوکےلئےروانہ تاکہ ریسکیو ہیلی کوپٹرز سے جلد از جلد زخمیوں کی قیمتی جانوں کو بچایا جا سکے پاک فوج اور رینجرز کے حکام جائے حادثہ پر اشیاءِ خوردونوش بھی لے کر پہنچ رہے ہیں پاک فوج کے ریسکیو آپریشن کا سلسلہ آخری زخمی کی ہسپتال منتقلی اور جائے حادثہ پر پھنسے افراد کی بحالی تک جاری رہے گا-

    واضح رہے کہ دو روز قبل پڈ عیدن میں بھی علامہ اقبال ایکسپریس کی دو بوگیاں پٹری سے اتر گئی تھیں۔

    چئیرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری پر امریکا کا بیان

  • گھر سے ناراض ہو کربھاگنے والا بچہ لواحقین کے حوالے

    گھر سے ناراض ہو کربھاگنے والا بچہ لواحقین کے حوالے

    مختلف واقعات میں خاندان والوں سے بچھڑ جانے والے دو بچے باحفاظت خاندان والوں کے حوالے ۔

    دوران پیٹرولنگ صوابی کے قریب موٹر وے پولیس نے 9 سالہ بچے کو پریشان خواب دیکھا ۔معلومات کرنے پر پتہ چلا کہ بچہ حضرو کا رہنے والا ہے اور گھر سے نکلا تھا لیکن راستہ بھٹک گیا ۔مزید بچے کو گھر کا پتہ یا کوئی رابطہ نمبر بھی معلوم نہیں۔ بچے کو فوری طور پر حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا اور مختلف ذرائع بروئےکار لاتے ہوئے بچے کے گھر کا پتہ لگا لیا گیا ۔بعد ازاں بچے کو باحفاظت خاندان والوں کے حوالے کردیا گیا ۔

    ایک اور کارروائی کے دوران مانسہرہ کے قریب کی E-35 ہزارہ ایکسپریس وے پر ایک سواری والی وین کو بریفنگ کے لیے روکا گیا۔وین پر ایک بچہ چھپ کے جانے کی کوشش کر رہا تھا ۔پوچھ کچھ کرنے پر پتہ چلا کہ بچہ منسہرہ کا رہائشی ہے اور گھر سے ناراض ہو کر بھاگا ہوا ہے ۔ مزید بچے نے گھر والوں کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کیں۔اس صورتحال میں موٹروے پولیس نے بچے کو حفاظتی تحویل میں لیتے ہوئے متعلقہ پولیس سے رابطہ کیا اور بچے کے گھر والوں کا پتہ لگا لیا گیا ۔بعد ازاں بچے کو باحفاظت خاندان والوں کے حوالے کردیا گیا۔

    سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 منظوری کے لیے قومی اسمبلی میں پیش کیا

     سادہ سا سوال ہے کہ الیکشن کمیشن تاریخ آگے کرسکتا ہے یا نہیں

    شریف کو بھی از خود نوٹس کے خلاف اپیل کا حق مل گیا