Baaghi TV

Tag: ہلاک

  • شام میں پاسبان حرم جنرل ابوالفضل علیجانی شہید ہوگئے

    شام میں پاسبان حرم جنرل ابوالفضل علیجانی شہید ہوگئے

    تہران :پاسبان حرم جنرل ابوالفضل علیجانی کا تعلق سپاه پاسداران انقلاب اسلامی IRGC کی بری فوج سے تھا اور ان کا شمار امیرالمومنین (ع) یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے انفنٹری کالج کے افسروں اور اسی طرح شام میں فوجی مشیروں میں ہوتا تھا۔

    پاسبان حرم جنرل ابوالفضل علیجانی شام میں حضرت زینب (س) کے حرم مطہر کی حفاظت کرتے ہوئے شہید ہو گئے اور اپنے شہید ساتھیوں سے جا ملے۔

    شام میں ایک ’’مشن“ کے دوران ایرانی پاسداران انقلاب (IRGC) کا جنرل نامعلوم حملے میں ہلاک ہوگیا۔ایران کے سرکاری میڈیا نے منگل کو رپورٹ کیا کہ ایران کے اسلامی انقلابی گارڈ کور (IRGC) کا ایک جنرل شام میں “مشن” کے دوران ہلاک ہوگیا ہے۔

    سرکاری نشریاتی ادارے نے اپنی ویب سائٹ پر کہا جنرل ابوالفضل علی جانی شام میں بطور فوجی مشیر تعینات تھے۔ایران کا کہنا ہے کہ اس نے شام میں اپنی فوجیں دمشق حکومت کی دعوت پر صرف مشیروں کے طور پر تعینات کی ہیں۔

    واضح رہے کہ اسرائیل شام میں فضائی حملوں میں ایرانی حمایت یافتہ اتحادی افواج اور لبنانی حزب اللہ کے سیکڑوں جنگجوؤں کو نشانہ بنا چکا ہے۔ایران اور اسرائیل برسوں سے غیر اعلانیہ جنگ میں مصروف ہیں، ایران اسرائیل پر اپنے سائنسدانوں سمیت اہم شخصیات کے قتل کا الزام لگاتا ہے۔اسلامی انقلابی گارڈز کور کو امریکا نے دہشت گرد گروپ کے طور پر بلیک لسٹ کر رکھا ہے۔

  • لوئر دیر: پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی فائرنگ سے زخمی

    لوئر دیر: پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی فائرنگ سے زخمی

    لوئر دیر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ میں پولیس اور لیویز اہلکاروں سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ فائرنگ کے واقعے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن خیبرپختونخوا اسمبلی ملک لیاقت بھی زخمی ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق ایم پی اے ملک لیاقت آبائی علاقے ناگوتل جارہےتھے کہ راستے میں ان پر فائرنگ کی گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد کی فائرنگ میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں ایک پولیس اور لیویز اہلکار شامل ہیں۔

    پولیس نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں میں ایم پی اےملک لیاقت کا بھائی اور بھتیجا بھی شامل ہیں۔پولیس کے مطابق فائرنگ سے ایم پی اے ملک لیاقت سمیت3 افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹراسپتال تیمرگرہ منتقل کردیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ تشویشناک حالت کے پیش نظر ملک لیاقت کو پشاور منتقل کیا جارہا ہے۔

     

    ادھر بلوچستان کا صوبائی دارالحکومت کوئٹہ ہفتے کی رات کو زور دار دھماکے سے لرز گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں واقع السادات مارکیٹ میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

    بتایا گیا ہے کہ دھماکہ ٹائم ڈیوائس کی مدد سے کیا گیا، دھماکے کے بعد زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ یہاں واضح رہے کہ 2 روز قبل بھی کوئٹہ میں دھماکہ ہوا تھا۔ جمعرات کی رات کو صوبائی دارالحکومت کی سریاب روڈ پر دستی بم حملے کے نتیجے میں دھماکہ ہوا، حملے کی وجہ سے متعدد افراد زخمی اور ایک شخص جاں بحق ہو گیا تھا۔

  • کوئٹہ اور کوہاٹ میں دستی بم حملے، ایک شخص جاں بحق،14 افراد زخمی

    کوئٹہ اور کوہاٹ میں دستی بم حملے، ایک شخص جاں بحق،14 افراد زخمی

    کوہاٹ:کوئٹہ اور کوہاٹ میں دستی بم حملے، ایک شخص جاں بحق،14 افراد زخمی ،اطلاعات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے جوائنٹ روڈ پر دستی بم دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور 12 افراد زخمی ہو گئے۔

    پولیس کے مطابق دھماکا جوائنٹ روڈ پر دوکانی بابا چوک کے قریب ہوا جہاں نامعلوم افراد دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے۔

    دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کرنے کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ پولیس اور ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

    بم دھماکے کے 14زخمی سول ہسپتال کوٸٹہ لاۓ گٸے ابتداٸی طبی امداد کے بعد زخمیوں کو ٹراما سینٹر میں طبی سہولیات فرھم کی جارہی ہے۔

    زخمیوں کے نام
    1.دوستم شاہ ولد محمد شاہ
    *2.سلیمان شاہ ولد محمد شاہ
    3.عبدالصمد ولد گل محمد
    4.عنایت اللہ ولد فاروق
    5.میر حاتم علی ولد حیات اللہ
    6.محمد بلال ولد محمد ہاشمی
    7.گوہر شاہ ولد ذاکر شاہ
    8.مجاہد علی ولد امان اللہ
    9.اصغر علی ولد باغی
    10.حبیب اللہ ولد ظفر
    11.ریاض احمد ولد مسعود احمد
    12.صبور شاہ ولد فرید شاہ
    13.فرنم دس ولد ولد لکشمی چند
    14.گل محمد ولد محمد ہاشم

    جبکہ ایک شخص سورج ولد باغی جانبحق ہوگیا ہے

    دوسری جانب خیبرپختونخوا کے شہر کوہاٹ میں بھی پولیس ناکے پر دہشت گردوں کے دستی بم حملے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔

    پولیس کے مطابق تھانہ جرما کے قریب یونیورسٹی روڈ پر پولیس چیک پوسٹ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے دستی بم سے حملہ کیا۔ حملے میں دو اہلکار افتخار اور عابد زخمی ہوگئے۔

  • بھارت: ملاوٹ شدہ شراب پینے سےہلاک ہونے والوں کی تعداد 40 تک پہنچ گئی

    بھارت: ملاوٹ شدہ شراب پینے سےہلاک ہونے والوں کی تعداد 40 تک پہنچ گئی

    گجرات:بھارت میں ملاوٹ شدہ شراب پینے سے 40افراد ہلاک اور ایک درجن سے زائد اسپتال پہنچ گئے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں ملاوٹ شدہ شراب پینے سے 40 افراد ہلاک جبکہ دیگر ایک درجن سے زائد بیمار ہو کر اسپتال پہنچ گئے۔

    ایک سینئر حکومتی عہدے دار کا کہنا ہے کہ ہلاکتیں گجرات کے اضلاع میں ہوئیں جہاں شراب کی تیاری اور خرید و فروخت پر پابندی عائد ہے، فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ شراب میں کون سا کیمیکل استعمال کیا گیا تھا۔

    بھارتی میڈیا کے مطاق پولیس نے متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے جو غیر قانونی طور پر اس مضر صحت شراب کی فروخت میں ملوث تھے۔

    اس سے قب بھارتی ریاست پنجاب میں بھی 2020ء میں ناقص شراب پینے سے 120 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

    2019 کے آخرمیں بھی بھارت کی شمالی ریاست آسام کے 2 اضلاع میں مضر صحت شراب پینے سے 84 افراد ہلاک ہوگئے تھے جبکہ 200 سے زائد افراد کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ہلاکتیں آسام کی ریاست کے اضلاع، گولگھات اور جورہت میں ہوئیں۔ آسام ہوم کمشنر کے مطابق جمعرات کو متاثرہ افراد نے مضر صحت شراب کو میتھیل الکوحل میں شامل کیا تھا، یہ کیمیکل عصابی نظام کو متاثر کرتا ہے، جس کے پینے کے بعد ان کی حالت تشویشناک ہوگئی۔

  • سپین:سرحد عبور کرنے کے دوران بھگدڑ؛ 30 افراد کچل کر ہلاک

    سپین:سرحد عبور کرنے کے دوران بھگدڑ؛ 30 افراد کچل کر ہلاک

    میڈرڈ: میلیلا شہر کے ذریعے اسپین میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران بھگدڑ مچ گئی اور 30 تارکین وطن کچل کر ہلاک ہوگئے۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مراکش اور اسپین کو جدا کرنے والے شہر میلیلا کی سرحد پر ڈھائی ہزار سے زائد افریقی تارکین وطن لوہے کی باڑ پر چڑھنے کی کوشش میں گر گئے۔ اس دوران بھگدڑ مچ گئی اور 30 افراد کچلے جانے کے باعث ہلاک ہوگئے۔

    مراکش اور اسپین میں انسانی حقوق کی تنظیموں نے اس واقعے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے اور ذمہ داروں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا عندیہ بھی دیا ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سیکڑوں تارکین وطن سرحدی باڑ کے پاس زمین پر نیم مردہ حالت میں پڑے ہوئے ہیں اور خون بہہ رہا ہے جب کہ قریب ہی مراکش کی سیکیورٹی فورسز کے اہلکار کھڑے ہیں۔

    ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ مراکش کی سیکورٹی فورس کا ایک افسر زمین پر بے سدھ گرے تارکین وطن کو لاٹھی سے مار رہا ہے۔ تمام تارکین وطن مدد ملنے تک گھنٹوں زمین پر نیم مردہ حالت میں پڑے رہے جن میں سے اکثر موقع پر دم توڑ گئے۔

    مراکش کی حکومت نے تارکین وطن پر تشدد کے الزام کو مسترد کردیا جب کہ اسپین کے وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے بڑے پیمانے پر زبردستی سرحد عبور کرنے کی کوشش کو اسپین کی علاقائی سالمیت پر پُرتشدد حملہ قرار دیا۔

    اسپین کے وزیر اعظم نے مزید کہا کہ اگر سرحد پر ہونے والی ہر چیز کا ذمہ دار کوئی ہے، تو یہ مافیاز ہیں جو انسانوں کی غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرانے کے کام میں ملوث ہیں۔

  • 32 سالہ مزدورموبائل کرین کے پرزوں کے درمیان کچلے جانے کے بعد ہلاک ہو گیا

    32 سالہ مزدورموبائل کرین کے پرزوں کے درمیان کچلے جانے کے بعد ہلاک ہو گیا

    سنگاپور:32 سالہ مزدورموبائل کرین کے پرزوں کے درمیان کچلے جانے کے بعد ہلاک ہو گیا،اطلاعات کے مطابق سنگاپورحکام نے جمعرات کو بتایا کہ یہاں ایک تعمیراتی مقام پر ایک 32 سالہ ہندوستانی مزدور موبائل کرین کے پرزوں کے درمیان کچلے جانے کے بعد ہلاک ہو گیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس جگہ یہ حادثہ آج صبح تقریباً 10.15 بجے 1 منڈائی کوئری روڈ پر پیش آیا۔

    سنگاپورحکام کا کہنا ہے کہ ہندوستانی کارکن، جو ہوا یانگ انجینئرنگ کا ملازم تھا، موبائل کرین کے چیسس کے نیچے ٹول باکس سے دو بیڑیاں نکال رہا تھا جب کرین گھڑی کی سمت مڑ گئی۔چینل نیوز ایشیا نے وزارت افرادی قوت (ایم او ایم) کے ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ "اس کا سینہ کرین کاؤنٹر ویٹ اور کرین انڈر کیریج کے درمیان کچلا گیا تھا۔”

    ترجمان نے اس شخص کا نام ظاہر کیے بغیر کہا کہ اس شخص کو کھو ٹیک پوٹ ہسپتال لے جایا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

    اس سال سنگاپور میں کام کی جگہ پر ہونے والی یہ 27ویں ہلاکت تھی۔ چینل کی رپورٹ کے مطابق، پورے 2021 میں کام کی جگہوں پر کل 37 اموات ہوئیں۔صرف اپریل میں 10 اموات ہوئیں۔

    وزیر اعظم لی ہسین لونگ نے گذشتہ ماہ کہا تھا کہ کام کی جگہ پر ہونے والی ہلاکتیں "قابل قبول نہیں” ہیں اور انہوں نے تمام فریقوں سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ "اس کو درست کریں”۔

  • نائیجیریا: گرجا گھر میں بھگدڑ سے 31 افراد ہلاک ہوگئے

    نائیجیریا: گرجا گھر میں بھگدڑ سے 31 افراد ہلاک ہوگئے

    نائیجیریا؛ گِرجا گھر میں بھگدڑ مچنے سے 31 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ، درجنوں لوگ زخمی بھی ہیں ،اطلاعات کے مطابق پورٹ ہارکورٹ: نائیجیریا میں ایک گرجے میں بھگدڑ مچنے سے 31 افراد ہلاک ہوگئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ نائیجیریا کے جنوب میں واقع پورٹ ہارکورٹ شہر میں ایک گرجے میں منعقد ایک خیراتی تقریب کے دوران بھگدڑ مچنے سے 31 افراد ہلاک ہوگئے۔

    نائیجیریا کی ریاست رِیورز کے دارالحکومت پورٹ ہارکورٹ کے پولیس ترجمان گریس اِرِنج کوکو نے بتایا کہ ہفتے کے روز گرجے میں غذائی اجناس لینے آئے سیکڑوں لوگ دروازہ توڑ کر اندر گھسے جو بھگدڑ مچنے کا سبب بنا۔کئی افراد نے پورٹ ہارکورٹ پولو کلب میں رسائی حاصل کرنے کے لیے جمعے کے روز سے ہی قطاریں لگا لیں تھیں۔اس مقام پر سالانہ کی بنیادوں پرایک گرجے کی جانب سے خیراتی تقریب کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ نائیجیریا کی ریاست ریورز کےگرجا گھر میں پیش آیا جہاں کھانےکی تقسیم کےدوران بھگدڑ مچ گئی۔مقامی حکام کا کہنا ہےکہ واقعےکے وقت سیکڑوں افراد گرجا گھر اور اس کے باہر موجود تھے، حادثے میں درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

    ترجمان پولیس نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ لوگ وہاں جلدی آگئے تھے اور ان میں سے کچھ کی جانب سے بے صبری کے مظاہرے سے بھگدڑ مچی۔ پولیس جائے وقوع پر موجود ہے اور صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

  • چارسدہ  تھانہ نستہ پر نامعلوم شد ت پسندوں کا حملہ ۔ ایک پولیس اہلکار شہید

    چارسدہ تھانہ نستہ پر نامعلوم شد ت پسندوں کا حملہ ۔ ایک پولیس اہلکار شہید

    چارسدہ : چارسدہ تھانہ نستہ پر نامعلوم شد ت پسندوں کا حملہ ۔ ایک پولیس اہلکار شہید ،اطلاعات کے مطابق تفصیلات کے مطابق چارسدہ میں تھانہ نستہ کے مرکزی گیٹ پر نامعلوم شدت پسندوں نے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار رحم بادشاہ شہید ہو گیا ۔ جن کی نعش کو چارسدہ ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔

    دھمکاکے کے نتیجے میں تھانے کے گیٹ اور حفاظتی دیوار کو نقصان پہنچا ہے ۔ پولیس زرائع کے مطابق واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہے ۔ پولیس کی بھاری نفری اس وقت جائے وقوعہ پر موجود ہے جبکہ تفتیشی ٹیمیں جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر رہی ہے ۔

    دھماکے کے بعد علاقے میں سر چ آپریشن بھی شروع کیا گیا جبکہ چارسدہ کے داخلی اور خارجی راستوں پر ناکہ بندیاں سخت کی گئی ۔ بم ڈسپوزل سکوآڈ تاحال یہ تعین نہ کر سکی کہ دھماکے کی نوعیت کیا تھی اور اس میں کتنا بارود ی مواد استعمال کیا گیا ۔

  • یوکرین روس جنگ : پانچ صحافی ہلاک درجنوں زخمی

    یوکرین روس جنگ : پانچ صحافی ہلاک درجنوں زخمی

    کیف: یوکرین روس جنگ : پانچ صحافی ہلاک درجنوں زخمی اطلاعات کے مطابق فوکس نیوز کے صحافی اولیکسانڈرا کرشائینووا اور کیمرہ مین پیئرے زکرزیوسکی منگل کے روز کییف کے نواح میں روسی فوج کی شیلنگ میں ہلاک ہوگئے۔ جنگ شروع ہونے کے بعد سے یوکرین میں اب تک پانچ صحافی مارے جاچکے ہیں۔

    یوکرین کی وزارت دفاع نے فوکس نیوز کے صحافی اولیکسانڈرا کرشائینووا اور کیمرہ مین پیئرے زکرزیوسکی کی ہلاکت کے لیے روسی فوج کے حملے کو مورد الزام ٹھہرایا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ دونوں صحافی روسی فوج کی شیلنگ میں اس وقت ہلاک ہو گئے جب ان کی گاڑی یوکرینی دارالحکومت کییف کے نواحی علاقے ہورنیکا میں پھنس گئی۔

    فوکس نیوز نے اپنی نیوز بلیٹن میں کرشائنیووا اور زکریوسکی کی موت کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ زکریوسکی کو چینل میں ایک ‘لیجینڈ’ کی حیثیت حاصل تھی۔ ”ان کی موت انتہائی تکلیف دہ ہے۔ وہ ہمارے ساتھ برسوں سے کام کررہے تھے۔انہوں نے عراق، افغانستان اور شام میں جنگ کی رپورٹنگ کی تھی۔

    وہ ہر طرح کے دباو میں بھی کام کرنے کے عادی تھے۔” کرشائنیووا اور زکریوسکی کی ہلاکت کے ساتھ ہی یوکرین پر روسی فوج کے حملے کے بعد سے جنگ کے دوران کم از کم پانچ صحافی ہلاک ہوچکے ہیں۔

    امریکی فلم ساز برینٹ ریناوڈ جنگ کی عکس بندی کے دوران ہفتے کے روز بری طرح زخمی ہوگئے تھے اور بعد میں ان کی موت ہوگئی۔ کرشائنیووا اور زکریوسکی کی ہلاکت کی اطلاع عام کیے جانے سے قبل منگل کے روز ہی یوکرینی پارلیمان میں انسانی حقوق کی سربراہ لدمیلا ڈینیسووا نے بتایا تھا کہ جنگ میں اب تک درجنوں صحافی زخمی اور کم از کم تین ہلاک ہوچکے ہیں۔

    ڈینیسووا نے کہا، "کم از کم 35 صحافی روسی فورسز کے حملے کا شکار ہوچکے ہیں، ان میں سے تین کی موت ہوچکی ہے۔” یوکرین کے ایک پولیس عہدیدار کے مطابق امریکی فلم ساز ریناوڈ کییف کے نواح میں ارپن قصبے میں 13 مار چ کو روسی فورسز کی گولیوں کا شکار ہوگئے۔

    اس سے قبل یوکرینی صحافی ایوگینی ساکن کی کییف ٹیلی ویژن پر روسی فوجی حملے کے دوران موت ہوگئی تھی جبکہ ایک دیگر یوکرینی نامہ نگار وکٹر ڈوڈار، مائیکو لیف شہر کے قریب جنگ کے دوران مارے گئے۔

    فوکس نیوز کے مطابق زکریوسکی کی عمر 55 برس اور کرشائنیووا کی 24برس تھی۔ وہ فوکس کے ایک دیگر نامہ نگار بنجامن ہال کے ساتھ کییف کے نواحی علاقے ہورینکا سے رپورٹنگ کررہے تھے۔ بنجامن ہال بھی اس واقعے میں زخمی ہوگئے اور ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

    یوکرین کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں بتایا کہ بنجامن ہال کے پیر کا ایک حصہ کاٹنا پڑا۔ روس نے تقریباً ایک ماہ تک جاری رہنے والے تعطل کے بعد 24 فروری کو یوکرین پر فوجی حملہ کردیا تھا۔ اس جنگ کے نتیجے میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے روس پر پابندیاں عائد کردیں۔

    اقوام متحدہ کے مطابق جنگ کی وجہ سے تقریباً 30 لاکھ یوکرینی شہریوں کو ملک چھوڑنا پڑا ہے کیونکہ روسی فوج نے متعدد شہروں اور قصبات کا محاصرہ کرلیا ہے اور ان پر بمباری کررہی ہے۔ صحافیوں کی بین الاقوامی تنظیم ‘کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس(سی پی جے)’ نے یوکرین سے جنگ کی رپورٹنگ کرنے والے بین الاقوامی نامہ نگاروں اور میڈیا کارکنوں نیز یوکرینی صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔ سی پی جے نے یوکرینی صحافیوں کو لازمی فوجی خدمات سے مستشنیٰ رکھنے کی بھی اپیل کی ہے۔

    دریں اثنا متعدد صحافیوں اور صحافتی تنظیموں نے یوکرین میں صحافیوں کی ہلاکت پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ امریکی کانگریس کے متعدد اراکین نے زکریوسکی کو ایک امریکی صحافی قرار دیتے ہوئے ان کی تعریف کی۔ آئرلینڈ کے وزیر اعظم مائیکل مارٹن نے کہا کہ وہ ایک آئرش شہری تھے۔

    مارٹن نے ٹوئٹر پر لکھا، "آئرش شہری اور صحافی پیئرے زکریوسکی اور ان کے ایک شریک کار کی ہلاکت نے ہمیں غمزدہ اور مایوس کردیا۔ مصیبت کی اس گھڑی میں میں ان کے اہل خانہ، دوستوں اور ساتھی صحافیوں کے ساتھ ہوں۔ ہم یوکرین پر روس کے اس بلاجواز اور غیر اخلاقی جنگ کی مذمت کرتے ہیں۔”

  • پاکستان میں ہرسال آٹھ سے دس ہزاربچے کینسرمیں مبتلاہورہےہیں:70 فیصد وفات پاجاتے ہیں:رپورٹ

    پاکستان میں ہرسال آٹھ سے دس ہزاربچے کینسرمیں مبتلاہورہےہیں:70 فیصد وفات پاجاتے ہیں:رپورٹ

    کراچی:پاکستان میں ہرسال آٹھ سے دس ہزاربچے کینسرمیں مبتلاہورہےہیں:70 فیصد وفات پاجاتے ہیں:رپورٹ نے رونگھٹے کھڑے کردیئے :اطلاعات کے مطابق پاکستان میں آٹھ ہزار سے دس ہزار بچے ہر سال کینسر میں مبتلا ہوتے ہیں جن میں سے تقریبا 70 فیصد بچے مختلف وجوہات کی بنا پر جاں بحق ہو جاتے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انڈس چلڈرن کینسر اسپتال سے وابستہ ماہرین نے منگل کے روز بچوں کے کینسر کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹروں نرسوں، پیرا میڈیکل اسٹاف اور مریضوں کے اہلخانہ نے بچوں میں کینسر کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنے کے لیے ایک واک میں بھی شرکت کی۔

    بچوں میں کینسر کا عالمی دن ہر سال 15 فروری کو منایا جاتا ہے جس کا مقصد بچوں میں کینسر کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنا، کینسر میں مبتلا بچوں کی جلد تشخیص اور انہیں علاج کی سہولیات فراہم کرنا ہے۔

    انڈس چلڈرن کینسر اسپتال میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انڈس ہیلتھ نیٹ ورک کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر عبدالباری خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہر سال تقریبا آٹھ سے دس ہزار بچوں میں کینسر کی تشخیص ہوتی ہے جبکہ ہزاروں بچے کینسر میں مبتلا ہونے کے باوجود تشخیص نہ ہونے کے سبب علاج سے محروم رہ جاتے ہیں اور اور جلد ہی انتقال کر جاتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ انڈس چلڈرن کینسر ہسپتال پاکستان کا سب سے بڑا اسپتال ہے جہاں پر بچوں کو کینسر کے علاج کی جدید ترین سہولیات مفت فراہم کی جاتی ہیں اور اب ان کا ادارہ بچوں کے کینسر کے علاج کی سہولیات بلوچستان اور ملک کے دیگر حصوں میں مہیا کرنے جا رہا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ انڈس چلڈرن کینسراسپتال میں پاکستان کے تمام علاقوں سمیت افغانستان ایران اور دیگر ممالک سے بھی بچے علاج کے لیے لائے جاتے ہیں، بچوں میں کینسر اگر جلد تشخیص کر لیا جائے تو ایسے بچوں کے صحت یاب ہونے کے امکانات بہت زیادہ بڑھ جاتے ہیں۔

    بچوں کے کینسر کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بچوں کے کینسر اسپیشلسٹ ڈاکٹر محمد رفیع رضا کا کہنا تھا کہ ترقی یافتہ ممالک میں میں کینسر میں مبتلا بچوں کی صحت یابی کی شرح 80 فیصد سے زائد ہے جس کی سب سے بڑی وجہ وہاں پر علاج کی جدید ترین سہولیات کا ہونا، بچوں کے کینسر کے ماہرین کی موجودگی اور اور کینسر میں مبتلا بچوں اور ان کے والدین کے لیے سپورٹ سروسز کا ہونا شامل ہے۔

    ڈاکٹر رفیع رضا کا مزید کہنا تھا کہ کم ترقی یافتہ ممالک بشمول پاکستان میں سہولیات کی عدم فراہمی اور دیر سے تشخیص کے سبب بچوں میں صحت یابی کی شرح محض 25 سے 30 فیصد ہے لیکن عالمی ادارہ صحت کے طے شدہ اہداف کے مطابق پاکستان میں کینسر میں مبتلا بچوں کی صحت یابی کی شرح 2030 تک 60 فیصد کرنے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

    انڈس چلڈرن کینسراسپتال سے وابستہ معروف ماہر امراض اطفال اور کینسر اسپیشلسٹ سید احمر حامد کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کینسر میں مبتلا 40 فیصد بچے اس وقت اسپتالوں میں لائے جاتے ہیں جب ان کا کینسر ناقابل علاج ہو چکا ہوتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ کینسر ایک قابل علاج مرض ہے لیکن اس کے لیے عوام الناس میں شعور اور آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے اگر بچوں کے جسم میں غیر معمولی تبدیلیاں جن میں وزن کا کم ہونا، جلد کی رنگت تبدیل ہونا، شدید درد، جسم کے کسی حصے میں ابھار، گلٹی یا رسولی سامنے آنے کی صورت میں بچوں کو فوری طور پر کسی بڑے اسپتال میں ماہر امراض اطفال سے معائنہ کروانا چاہیے۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ بچوں میں کینسر کی وجوہات کے حوالے سے کوئی واضح بات نہیں کہی جا سکتی لیکن تقریبا پانچ سے دس فیصد بچوں میں کینسر موروثی وجوہات کی بنا پر ہوتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کینسر سے بچاؤ کے لیے بچوں کو صحت مند غذا، صحت مند طرز زندگی کی فراہمی اور اور کھیل کود سمیت ورزش کی سہولیات فراہم کرنا شامل ہیں۔

    انڈس اسپتال سے وابستہ نرسنگ سپروائزر محمد یونس بھٹی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اتائیوں کی بھرمار ہے جو کہ والدین کو گمراہ کرتے ہیں اور علاج کروانے والے بچوں کو اسپتالوں میں جانے سے روکنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں جن کی وجہ سے کینسر میں مبتلا بچوں میں شرح اموات بہت زیادہ ہے۔

    اس موقع پر معروف کینسر اسپیشلسٹ پروفیسر ڈاکٹر شیمول اشرف، آغا خان اسپتال کے ماہر ڈاکٹر عاصم بیلگامی، ڈاکٹر واصفہ فاروق اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔