Baaghi TV

Tag: ہمایوں سعید

  • ہمایوں سعید شوٹنگ کے دوران شدید زخمی

    ہمایوں سعید شوٹنگ کے دوران شدید زخمی

    پاکستانی اداکارہ و میزبان ندا یاسر نے انکشاف کیا ہے کہ اداکار ہمایوں سعید بیرونِ ملک شوٹنگ کے دوران شدید زخمی ہوگئے تھے۔

    ندا یاسر کے مارننگ شو میں حال ہی میں اداکارائیں نتاشا علی، رباب مسعود، حرا عمر اور ثنا عسکری مدعو تھیں، انہوں نے اپنے شو کے دوران فنکاروں کے ساتھ بیرونِ ممالک میں پیش آنے والے واقعات کا ذکر کیااسی دوران ندا یاسر نے چونکا دینے والا انکشاف کیا اور بتایا کہ کچھ عرصہ قبل ہمایوں سعید شاید تھائی لینڈ یا کسی دوسرے ملک میں فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھے تو حادثے کا شکار ہوگئے تھے۔

    میزبان نے بتایا کہ جیٹ اسکینگ کے دوران ہمایوں سعید اچانک پھسل گئے اور ان کا جبڑا فریکچر ہوگیا تھا، مجھے یہ اس لیے معلوم ہے کیونکہ ہمایوں میرے دیور فراز نواز سے علاج کرواتے ہیں، جب تک فراز واپس پاکستان نہ آیا تو ہمایوں نے تکلیف برداشت کی۔

  • ہمایوں سعید کی مہوش حیات کو سالگرہ کی مبارکباد

    ہمایوں سعید کی مہوش حیات کو سالگرہ کی مبارکباد

    اداکارہ مہوش حیات جو گزشتہ روز 34 برس کی ہو گئیں تھیں ان کے ساتھی اور پرستار ان کو سالگرہ کی مبارکباد دیں . وہیں ان کے ساتھی اداکار ہمایوں سعید جن کے ساتھ ان کی کافی دوستی ہے انہوں نے مہوش حیات کو انسٹاگرام سٹوری میں تصویر کے ساتھ سالگرہ کی مبارکباد دی . ہمایوں سعید اور مہوش حیات کو عوامی سطح پر ایک ساتھ بہت پسند کیاجاتا ہے. گزشتہ برس ان کی فلم لندن نہیں‌جائونگا ریلیز ہوئی ، اس فلم میں ان دونوں کو بہت سراہا گیا دراصل یہ فلم گزشتہ برس کی سپر ہٹ فلموں میں سے ایک ہے. ہمایوں سعید اور مہوش حیات کا بہت جلد ایک ڈرامہ اے آر وائی

    سے آن ائیر ہونے جا رہا ہے. امید ہے کہ ان کی جوڑی کو ایکبار پھر سراہا جائیگا. یاد رہے کہ مہوش حیات کی ہمایوں سعید کے ساتھ ساتھ اظفر رحمان کے ساتھ بھی کافی زیادہ ہے دونوں اکثر ایک دوسرے کے ساتھ نظر آتے ہیں.اظفر کے ساتھ اپنی دوستی کا مہوش ہمیشہ ہی دم بھرتی ہوئی نظر آتی ہیں. ہمایوں سعید جو کہ خود ایک بڑے سٹار ہیں وہ مہوش حیات کی اداکاری کے معترف ہیں. یاد رہے کہ اداکارہ مہوش حیات کو ان کی خدمات کے عوض تمغہ امیتاز بھی مل چکا ہے.

  • ثانیہ مرزا کی گلوکاری اور شوہر شعیب ملک کی حیرانگی

    ثانیہ مرزا کی گلوکاری اور شوہر شعیب ملک کی حیرانگی

    آج کل شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کا ایک شو جس کا نام ہے مرزا ملک شو وہ کافی چرچا میں ہے، اس شو سے پہلے شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی علیحدگی کی خبریں بہت زیادہ پھیلیں لیکن ان دونوں کو اس شو میں ایک ساتھ دیکھ کر ایسی خبریں دم توڑ گئیں ہیں. حال ہی میں مرزا ملک شو میں ثانیہ مرزا نے گانا گا کر اپنے شوہر شعیب اور مداحوں کو حیران کر دیا ہے. شو میں ان کے شوہر شعیب ملک ملک نے گانے کنڈی نہ کھڑکاو راجا کے کچھ بول پڑھے جس پر ثانیہ مرزا نے فورا گانا پہچان لیا اور گا کر سنایا۔ثانیہ مرزا نے بہت اچھے انداز میں گانا گایا.ومی کرکٹر شعیب ملک اور ان

    کی اہلیہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے او ٹی ٹی پروگرام کا نیا پرومو جاری ہوگیا ہے۔ مرزا ملک شو کی دوسری قسط میں ہمایوں سعید مہمان ہیں، قسط کا پرومو یوٹیوب پر شیئر کیا گیا۔ پروگرام میں پاکستان کی سپر جوڑی نے ہمایوں سعید سے نیٹ فلکس سیریز دی کران میں لیڈی ڈیانا کے محبوب ڈاکٹر حسنات خان کے کردار کی ادائیگی کے متعلق بات کی۔اس شو کو بہت زیادہ مقبولیت حاصل ہو رہی ہے ، شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نہایت ہی منجھے ہوئے انداز میں شخصیات کے انٹرویوز کررہے ہیں جو کہ دیکھنے والوں‌کے لئے دلچپسی کا باعث ہے .

  • پاکستانی فنکاروں کا اعزاز

    پاکستانی فنکاروں کا اعزاز

    برطانوی جریدے ایسٹرن آئیز نے 2022 کے 50 بہترین ایشیائی فنکاروں کی فہرست جاری کی ہے۔جس میں 8پاکستانی فنکار بھی شامل ہیں۔2022 کا سال پاکستانی فنکاروں کے لیے خوش قسمت ثابت ہوا۔بیشتر اداکاروں نے نہ صرف پاکستانی انٹرٹینمنٹ کی دنیا میں کمال کیا بلکہ کئی انٹر نیشنل پراجیکٹس میں بھی کام کیا۔اس حوالے سے ایسٹرن آئیز نے سال کے 50 بہترین فنکاروں کی فہرست جاری کی ہے۔ان فنکاروں میں فواد خان ، عاطف اسلم ،سجل علی،حدیقہ کیانی ،عروج آفتاب،ہمایوں سعید، شے گل، اور علی سیٹھی شامل ہیں۔فواد خان کو ان کی فلم ” دی لیجنڈ آف مولا جٹ“ اور شمہور سیریز مس مارول“ میں شاندار کیمیو کی بنیاد پر فہرست میں شامل کیا گیا۔عاطف اسلم کو سب سے زیادہ اسٹریم کیے جانے

    والے فنکار ہونے کی وجہ سے شامل کیا گیا۔اداکارہ سجل علی نے جمائما گولڈ سمتھ اور شیکھر کپور کی فلم ”وٹس لو گوٹ ٹو ڈو وِد“ میں پرفارم کرنے کی وجہ سے شامل کیا گیا۔ گلوکارہ عروج آفتاب کو گریمی یوارڈ جیتنے کی وجہ سے شامل کیا گیا۔گلوکارہ حدیقہ کیانی کو سیلاب متاثرین کے لیے کام کرنے کی وجہ سے شامل کیا گیا۔ہمایوں سعید کو ان کی فلم ”لندن نہیں جاﺅں گا“ اور ’دی کراﺅن‘ میں ڈاکٹر حسنات کا کردار اداکرنے پر شامل کیا گیا۔گلوکار علی سیٹھی اور شائے گل کو ان کے مشہور گانے ” پسوڑی“ کی وجہ سے فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔بین الاقوامی سطح پر اہم اعزاز ملنے پر تمام فنکاروں کو سراہا جا رہا ہے۔

  • ہمایوں سعید ، سجل علی ، مہوش حیات کی کارتک آریان سے ملاقات

    ہمایوں سعید ، سجل علی ، مہوش حیات کی کارتک آریان سے ملاقات

    کارتک آریان نوجوان نسل کے نمائندہ فنکار ہیں، بالی وڈ میں اس وقت ان کے نام کا ڈنکا بج رہا ہے. کارتک آریان بالی وڈ میں واحد وہ آرٹسٹ ہیں جن کی فلموں نے اس سال دھواں دار بزنس کیا. ان کی فلم بھول بھلیاں ٹو نے ریکارڈ توڑ بزنس کیا. اس وقت کارتک آریان بالی وڈ میں ہاٹ کیک بنے ہوئے ہیں ، وہ ہر پرڈیوسر اور ڈائریکٹر کی اولین چوائس ہیں. ویسے تو کارتک کو فلم انڈسٹری میں آئے کافی برس ہو چکے ہیں لیکن کامیابی ان کو اب جا کر ملی ہے اور ایسی کامیابی ملی ہے کہ جس پر کوئی بھی رشک کرے. کارتک آریان ان دِنوں‌قطر میں موجود ہیں وہاں‌وہ فیفا ورلڈ‌کپ دیکھنے کےلئے پہنچے ہوئے تھے اس دوران ان کی ملاقات پاکستانی اداکار ہمایوں سعید ، سجل علی اور

    مہوز حیات کے ساتھ ہوئی ،سوشل میڈیا پر سرکولیٹ پونے والی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہمایوں سعید ، سجل علی ،مہوش حیات ، ثمینہ ہمایوں اور ثناء شاہنواز کارتک آریان کے ساتھ کھڑے ہیں اور سب خاصے خوش دکھائی دے رہے ہیں. کارت کآریان کے چہرے پر خوشی نمایاں ہے. پاکستانی فنکاروں‌کی کارتک آریان کے ساتھ ملاقات کو سوشل میڈیا پر بہت کوریج مل رہی ہے ہر کوئی اس ملاقات اور سرکولیٹ ہونے والی تصویر کے بارے میں بات کررہا ہے.

  • ہمایوں سعید اور ماہرہ خان آج رنگ ہے میں ایک ساتھ

    ہمایوں سعید اور ماہرہ خان آج رنگ ہے میں ایک ساتھ

    اداکار اور پرڈیوسر ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کی آپس میں کافی دوستی ہے ان دونوں کو شائقین ایک ساتھ کافی پسند بھی کرتے ہیں‌لیکن یہ دونوں آج تک صرف ایک پراجیکٹ میں ہی ایک ساتھ نظر آسکے ہیں. اور اس پراجیکٹ کا نام پے بن روئے . اس فلم میں ماہرہ خان نے ہمایوں سعید کے ساتھ سکرین شئیر کی تھی ،بن روئے کو ریلیز ہوئے بھی چھ سال کا عرصہ بیت چکا ہے لیکن اس کے بعد ہمایوں سعید اور ماہرہ خان ایک ساتھ نظر نہیں آئے. ان کے مداح ان کو ایک ساتھ دیکھنے کےلئے بےتاب رہتے ہیں‌. تاہم ان دونوں کے مداحوں کے لئے خوشخبری ہے کہ ہمایوں اور ماہرہ ایک ساتھ جلد ہی دکھائی دیں گے. کہا جا رہا ہے کہ ہمایوں سعید اور ماہرہ خان ہدایتکار ندیم بیگ کی فلم آج

    رنگ ہے میں ایک ساتھ دکھائی دیں گے. کہانی زنجبیل عاصم شاہ نے لکھی ہے۔ ہمایوں سعید کے ماضی میں ثمینہ پیرزادہ کو دیئے گئے ایک انٹرویو کے مطابق آج رنگ ہے، کی کہانی بھارتی فلم رام لیلا کی طرز پر ہوگی جس کا پس منظر جاگیردارانہ نظام کی پیروی کرے گا۔اس پراجیکٹ سے جڑی دیگر تفصیلات ابھی تک شئیر نہیں‌کی گئیں نہ ہمایوں اور ماہرہ خان نے اس فلم کے حوالے سے ابھی تک کھل کر بات کی ہے لیکن اطلاعات یہی ہیں کہ دونوں ایک ساتھ جلد ہی دکھائی دے رہے ہیں.

  • ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کس فلم میں‌دکھائی دیں گے ؟

    ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کس فلم میں‌دکھائی دیں گے ؟

    اداکارہ ماہرہ خان جو فی الحال تو دا لیجںڈ آف مولا جٹ کی کامیابی کو انجوائے کررہی ہیں . انہوں نے گزشتہ دنوں ٹویٹر پر آسک ماہرہ کا ایک سیشن رکھا . اس میں انہوں نے اپنے مداحوں کے مختلف سوالوں کے جوابات دئیے. چونکہ ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کو ایک ساتھ بہت پسند کیا جاتا ہے اس حوالے سے ان کے مداحوں نے پوچھا کہ آپ دونوں ایک ساتھ کب دکھائی دیں گے تو ماہرہ خان نے جواب دیا کہ بہت جلد ، اس پر ہمایوں سعید نے جواب دیتے ہوئے لکھا ہاں ہم بہت جلد ایک دوسرے کے ساتھ دکھائی دیں گے لیکن کیا میں‌فلم کا نام بھی بتا دوں . ہمایوں سعید نے جب ایسا کمنٹ کیا تو ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی کہ ایک بار پھر ان دونوں‌کو ایک ساتھ دیکھنے کا موقع میسر آئے گا .

    یاد رہے کہ ماہرہ خان اور ہمایوں سعید نے ایک ساتھ فلم بن روئے میں کام کیا تھا اس کے علاوہ ان کا ایک دوسرے کے ساتھ کوئی پراجیکٹ نہیں ہے. بن روئے میں دونوں کی جوڑی کو بہت زیادہ سراہا گیا تھا یہی وجہ ہے کہ شائقین چاہتے ہیں ایک بار پھر ان دونوں کو ایک ساتھ دیکھیں. ماہرہ کے بعد ہمایوں سعید نے بھی کنفرم کر دیا ہے دونوں ایک ساتھ جلد ہی دکھائی دیں گے .

  • ہمایوں سعید اپنی فیملی کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب پہنچ گئے

    ہمایوں سعید اپنی فیملی کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب پہنچ گئے

    اداکارہ و پرڈیوسر ہمایوں سعید اپنی اہلیہ اور بیٹی کے ساتھ عمرے کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب پہنچ گئے ہیں. ان کی بیٹی ثںاء نے اپنے والد اور والدہ کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پرجاری کیں. جبکہ ہمایوں سعید نے صرف ایک سٹیٹس لگایا جس سے ان کے مداحوں کو پتہ چلا کہ وہ عمرے کی ادائیگی کے لئے سعودیہ میں موجود ہیں. ہمایوں سعید نو دسمبر کے بعد ملک واپسی کریں گے. ہمایوں سعید اکثر و بیش تر کام کے سلسلے میں بیرون ملک جاتے رہتےہیں‌ لیکن اپنی مصروفیت سے وقت نکال کر انہوں نے فیملی کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کا فیصلہ کیا اور اسی سلسلے میں وہ سعودی عرب میں موجود ہیں. یاد رہے کہ ہمایوں سعید اس ملک کے کامیاب ترین اور

    ایکٹر اور پرڈیوسر ہیں اس برس ان کی فلم لندن نہیں‌جائونگا نے کامیابی کے جھنڈے گاڑھے. ویسے تو ہمایوں سعید کی جوڑی ماہرہ خان کے ساتھ بھی پسند کی جا تی ہے لیکن اداکارہ مہوش حیات کے ساتھ ان کی آن سکرین جوڑی کو بے حد سراہا جاتا ہے. ہمایوں سعید نے حال ہی میں‌ڈیانا کی زندگی پر بننے والی سیریز میں‌ڈاکٹر حسنات کا کردار ادا کرکے دنیا بھر سے اپنے مداحوں سے خوب داد سمیٹی. ہمایوں سعید کے ساتھ ساتھ ان کی بیٹی اور بیوی کا بھی ایک بڑا پروڈکشن ہائوس ہے.

  • دبئی میں مقیم پاکستانی جرنلسٹ صادق سلیم نے پاکستانی فنکاروں کی دھلائی کر دی

    دبئی میں مقیم پاکستانی جرنلسٹ صادق سلیم نے پاکستانی فنکاروں کی دھلائی کر دی

    جرنلسٹ”فلم فئیر مڈل ایسٹ اچیورز نائٹ ” تنقید ہے کہ پاکستانی فنکاروں پر بڑھتی ہی جا رہی ہے. حال ہی میں‌دبئی میں مقیم پاکستانی جرنسلٹ صادق سلیم نے پاکستانی فنکاروں کی جم کر دھلائی کر دی ہے . انہوں نے کہا ہے کہ پاکستانی فنکاروں کو دوسرے ملکوں کے سٹیج پر بہت زیادہ محتاط رہنا چاہیے ، اور اپنی وننگ سپیچ سوچ سمجھ کر کرنی چاہیے . اگر انہیں کوئی بلا کر کسی ایوارڈ سے نوازتا ہے تو ان کی اداکار اور ان کے ٹیلینٹ کی وجہ سے ایسا کیا جاتا ہے تو پھر کیوں یہ لوگ کسی دوسرے ملک کے سٹیج پر کسی دوسرے ملک کے فنکاروں کے سامنے اپنے گھٹنے ٹیک دیں اور ان کی تعریفوں‌کے پل اس طرح باندھیں کہ سننے والوں کو پاکستانی چھوٹا اور دوسرے ملک کا فنکار بڑا نظر آنے لگے. صادق سلیم کا اشارہ واضح

    طور پر فہد مصطفی کی طرف تھا کیونکہ انہوں نے فلم فئیر مڈل ایسٹ اچیورز نائٹ میں بالی وڈ اداکارہ رنویر سنگھ اور گوندا کی تعریف ایک مداح بن کر کی جس کو پاکستان میں‌خاصی تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے اور فہد مصطفی کا اس طر ح سے کرنے کے عمل کو ناپسندیدگی کی نگاہ کے ساتھ دیکھنے کے لئے علاوہ کہا جا رہا ہے کہ ایسا لگ رہا تھا کہ جیسے فہد مصطفی ایک فین ہے اور گوندا اور رنویر ایک سٹار ہیں . سوشل میڈیا صارفین نے تنقید کرتے ہوئے یہ کہا کہ پاکستانی فنکاروں‌کو اپنے ملک کی فلموں‌کی بات کرنی چاہیے تاکہ دوسرے سنیں اور انہیں پتہ چلے کہ پاکستان میں کیسا کام ہو رہا ہے.

  • سواد آ گیا اے سوہینا  ہمایوں سعید نے ایسا کیوں کہا ‌؟

    سواد آ گیا اے سوہینا ہمایوں سعید نے ایسا کیوں کہا ‌؟

    اداکار اور پرڈیوسر ہمایوں سعید نے حال ہی میں ٹویٹر پر ایک پوسٹ کی ہے جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ سواد آگیا اے سوہنیا ، یہ پوسٹ انہوں نے ندیم مانڈوی والا کی پوسٹ کو قوٹ ری ٹویٹ کرکے لکھی. ندیم مانڈوی والا نے دا لیجنڈ آف مولا جٹ کے دو کروڑ کمانے کی پوسٹ لگائی. جس پر ان کے مداحوں کے ساتھ ساتھ ساتھیوں نے بھی مبارکباد دی . دا لیجنڈ‌آف مولا جٹ پاکستان سمیت اورسیز میں ریلیز کی تاریخ سے لیکر تاحال کمال بزنس کررہی ہے. اس فلم کی دھوم بالی وڈ میں بھی جا پہنچی ہے. بھارتی معروف فلم میکر کرن جوہر نے دا لیجنڈ آف مولا جٹ کو سینما میں جا کر دیکھا اور اس فلم کے ڈائریکٹر بلال لاشاری کو باقاعدہ فون کرکے مبارکباد دی . فلم پاکستان کی پہلی دو سو کروڑ کمانے والی فلم بن

    گئی ہے. فلم کی کامیابی پر اس کی پوری ٹیم کافی خوش ہے. حمائمہ ملک اور فواد خان نے دو کروڑ کمانے پر خوشی کا اظہار کیا ہے.. یاد رہے کہ دا لیجنڈ آف مولا جٹ کی پرڈیوسر عمارہ حکمت ہیں اور اس میں حمزہ علی عباسی نے نوری نت کا جبکہ فواد خان نے مولا جٹ کا کردار ادا کیا ہے. فلم کو ناقدین کی جانب سے بھی کافی پذیرائی ملی ہے.