Baaghi TV

Tag: ہمایوں سعید

  • فلم فئیر مڈل ایسٹ اچیورز نائٹ ،پاکستانی فنکار تنقید کی زد میں

    فلم فئیر مڈل ایسٹ اچیورز نائٹ ،پاکستانی فنکار تنقید کی زد میں

    فلم فئیر مڈل ایسٹ اچیورز نائٹ میں پاکستان کے فنکاروں نے بھی شرکت کی انہیں اہم ایوارڈز سے نوازا گیا. اس موقع پر فہد مصطفی نے گوندا اور رنویر سنگھ کی بے انتہا تعریف کی اور کہا کہ گوندا جی میں نے تو اداکاری آپ کو دیکھ کر ہی سیکھی ہے . اسی طرح سے رنویر سنگھ کی بھی بہت تعریف کی . ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ سٹیج پر گوندا اور رنویر سنگھ کا کوئی پرستار کھڑا ہے. کہیں سے بھی ایسا محسوس نہیں‌ہو رہا تھا کہ یہ پاکستان کا کوئی سٹار ہے. فہد مصطفی کو سوشل میڈیا پر آڑھے ہاتھوں لیا جا رہا ہے. سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ایسا محسوس ہو

    رہا تھا کہ جیسے فہد مصطفی ہالی وڈ فنکاروں کا کوئی دیوانہ وار مداح ہے. سوشل میڈیا صارفین نے یہ بھی کہا کہ یہ وہ پلیٹ فارم تھا جہاں پاکستان کی فلموں کو پرموٹ کیا جا سکتا تھا. لیکن ہمایوں سعید ، فہد مصطفی اور سجل علی نے پاکستانی فلموں کو پرموٹ کرنے کا موقع ہاتھ سے گنوایا. سوشل میڈیا صارفین نے یہ بھی کہا کہ ہمایوں سعید نے بھی اس سٹیج پر کھڑے ہو کر انڈیا جانے کی خواہش کی . یاد رہےکہ فلم فئیر مڈل ایسٹ اچیورز نائٹ میں‌ فہد مصطفی ، سجل علی اور ہمایوں سعید کو اہم ایوارڈز سے نوازا گیا ،

  • سجل علی نے ہمایوں سعید کا کس بات کے لئے کیا شکریہ ادا ؟‌

    سجل علی نے ہمایوں سعید کا کس بات کے لئے کیا شکریہ ادا ؟‌

    ہمایوں سعید ایک بہترین اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ ایک بڑے اور بہترین پرڈیوسر بھی ہیں. انہوں نے بہت سارے نیو کمرز کو موقع دیا اورکئی نیو کمرز آج سٹارز بن چکے ہیں. ایک ایسی ہی نیو کمر تھیں سجل علی جن کو ہمایوں سعید نے اپنے ڈراموں میں پہلا چانس دیا اور آج وہ ایک سٹار بن چکی ہیں سجل علی نے کم عرصے میں اپنا نام اور مقام بنایا آج سجل علی ہالی وڈ کے پراجیکٹس میں‌بھی کام کررہی ہیں سجل علی نے بھارت میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا . سجل علی نے حال ہی میں دبئی میں ایک ایونٹ میں شرکت کی. اس میں‌ ان کو ایوارڈ سے

    نوازا گیا اس موقع پر انہوں نے سٹیج پر کھڑے ہو کر جس اداکار کا شکریہ ادا کیا اس کا نام ہے ہمایوں سعید . سجل علی نے کہا کہ میں‌نے ہمیشہ سے سوچ رکھا تھا کہ مجھے جب بھی موقع ملے گا میں اس انسان کا شکریہ ضرور ادا کروں گی جس نے مجھے پہلا موقع دیا پہلا چانس دیا. انہوں نے کہا کہ ہمایوں سعید سر آپ کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں کہ جب کوئی بھی مجھ پہ اور میری صلاحیتوں پر اعتبار کرنے کو تیار نہ تھا آپ نے میری صلاحیتوں پر اعتبار کرتے ہوئے کام دیا. میں آج جو بھی ہوں اس اعتبار اور چانس کی وجہ سے ہوں جو آپ نے مجھے دیا.

  • ہمایوں سعید نے کس بھارتی اداکارہ سے کہہ دیا انڈیا بھی جائوں گا

    ہمایوں سعید نے کس بھارتی اداکارہ سے کہہ دیا انڈیا بھی جائوں گا

    پاکستانی اداکار ہمایوں سعید نے گزشتہ دنوں دبئی میں فلم فیئر مڈل ایسٹ اچیورز نائٹ میں شرکت کی وہاں ان کو ایوارڈ سے بھی نوازا گیا. ہمایوں سعید کے ساتھ شو کی ہوسٹ بھارتی سنگھ نے ہلکا پھلکا مذاق بھی کیا . انہوں نے کہا کہ آپ کی ایک فلم ہے میں لندن نہیں جائونگا. کیا ہوا ویزہ نہیں تھا؟ تو ہمایوں سعید نے کہا کہ میری ایک فلم پنجاب نہیں جائونگی جب وہ سپر ہٹ ہوئی تو میں نے سوچا کہ ایک اور فلم بنائی جائے تو میں نے بنا لی میں لندن نہیں جائونگا. بھارتی سنگھ نے کہا کہ اب نہ کہنا کہ لندن نہیں جائونگا، لندن جانا ہے. تو اس پر ہمایوں سعید نے کہا کہ میں انڈیا بھی جائونگا.

    ہمایوں سعید نے بھارتی سنگھ سے کہا کہ میری بیوی تو ویزے کھلنے کا انتظار کررہی ہے وہ انڈیا جانا چاہتی ہے. بھارتی نے کہا کہ میرا دل کرتا ہے کہ میں پاکستان جائوں‌وہاں کے کھانے کھائوں، انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ آپ اور آپکی اہلیہ انڈیا آئیں آپ کی مہمان داری اور خاطر داری میں خود کروں گی. اور بھارتی نے کہا کہ ہم پاکستان ضرور آئیں گے اور وہاں کے کھانے اور ماحول کو انجوائے کریں گے. یاد رہے کہ بھارتی سنگھ بالی وڈ کی معروف کامیڈین ہیں اور ہمایوں سعید پاکستان کے معروف پرڈیوسر اور ایکٹر ہیں.

  • ہمایوں سعید کے وار جاری، وڈیو  پیغام میں بولے ضرار دیکھیں شان بہت اچھا اداکار ہے

    ہمایوں سعید کے وار جاری، وڈیو پیغام میں بولے ضرار دیکھیں شان بہت اچھا اداکار ہے

    معروف اداکاروپرڈیوسر ہمایوں سعید نے ایک وڈیو پیغام سوشل میڈیا پر جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 25 نومبر کو فلم ضرار ریلیز ہونے جا رہی ہے . شان اور کرن ملک اس میں کام کررہے ہیں اور دونوں ہی بہت اچھے لگ رہے ہیں کرن ملک کی یہ پہلی ایکشن فلم ہے وہ اچھی اداکاری ہیں اور شان نے بھی اس میں چھا ایکشن کیا ہے جتنا میں نے ٹریلر دیکھا ہے اس کے مطابق تو فلم بہت اچھی لگ رہی ہے . شان نے ہمیشہ اچھی فلمیں دی ہیں اور یہ بھی ایک اچھی ہی فلم ہے شان فلم میں اچھا ایکشن کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں . ہمایوں سعید نے اپنے مداحوں سے کہا کہ آپ ضرور فلم کو سینما گھروں میں جا کر دیکھیں . یاد رہے کہ شان شاہد نے چند روز قبل ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ادھر جائیں اور ادھر جائیں سے نکلیں تو

    ہم مختلف موضوعات پر فلمیں بنائیں گے نا اس پر رد عمل دیتے ہوئے ہمایوں سعید نے کہا کہ تھا ادھر بھی جائوں گا ادھر بھی جائوں گا اور ضرار بھی دیکھنے ضرور جائوں گا. ہمایوں سعید کی حمایت میں شوبز انڈسٹری کے بہت سارے لوگ میدان میں آگئے تھے . اب ہمایوں سعید تقریبا ہر دوسرے دن شان شاہد کی فلم ضرار کے لئے ایک ایسا میسج ضرور کررہے ہیں جس میں وہ کہتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں کہ 25 نومبر کو ضرار ریلیز ہونے جا رہی ہے ضرور دیکھنے جائیے گا.

  • آڈینز ڈرامے اور فلم میں فرق کو سمجھیں شان شاہد کی نصیحت

    آڈینز ڈرامے اور فلم میں فرق کو سمجھیں شان شاہد کی نصیحت

    اداکار شان شاہد جو ایک دو روز سے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں دئیے بیان کی وجہ سے ہیں سوشل میڈیا پر بہت زیادہ چرچا میں ہیں . انہوں نے ہمایوں سعید کو بات لگاتے ہوئے کہا کہ ادھر نہیں جائوں گی ادھر نہیں جائونگی سے نکل کر مختلف موضوعات پر فلمیں‌ بنانا ہوں گی. اب انہوں نے ایک اور بیان دیا ہے جو کہ سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہا ہے. فلم ٹی ٹونٹی ہے اور ڈرامہ میچ ہے ہمیں ان دونوں کو مکس نہیں کرنا چاہیے یہ دو مختلف فارمیٹ ہیں ان دونوں کو الگ الگ رکھیں . شان شاہد ایک بار پھر ڈرامے میں کام کرنے والوں پر طنز کررہے ہیں یا نہیں لیکن یہ بات طے

    ہے کہ وہ آڈینز کو نصیحت کررہے ہیں کہ ڈرامے اور فلم کے فارمیٹ کو سمجھیں اور ان کو الگ الگ رکھیں . واضح رہے کہ شان شاہد کی فلم ضرار 25 نومبر کو سینما گھروں کی زینت بننے جا رہی ہے. شان شاہد نے اس فلم کو لکھا بھی ہے ڈائریکٹ بھی کیا ہے اور شان شاہد کا کہنا ہے کہ اس طرح کی فلمیں‌بننا وقت کی اہم ضرورت ہیں . فلم میں مرکزی کردار کرنے والی لڑکی معروف ماڈ ل کرن ملک ہیں جو پہلی بار کسی فلم میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں.

  • فہد مصطفی نے شان شاہد کے بیان کے بعد ہمایوں سعید کو حقیقی سٹار کہہ دیا

    فہد مصطفی نے شان شاہد کے بیان کے بعد ہمایوں سعید کو حقیقی سٹار کہہ دیا

    اداکار شان شاہد کی فلم ضرار 25 نومبر کو سینما گھروں کی زینت بننے جا رہی ہے اس حوالے سے شان شاہد انٹرویوز بھی دے رہے ہیں ان کا ایک انٹرویو پڑ گیا ہے ان کے گلے کیونکہ شان شاہد نے اس میں کہا ہے کہ ادھر نہیں جائونگی ادھر نہیں جاونگی سے نکلیں تو مختلف موضوعات پر فلمیں بنائیں اس پر ہمایوں سعید سمیت دیگر سٹارز کا کسی نہ کسی صورت میں رد عمل سامنے آرہا ہے. حال ہی میں اداکار فہد مصطفی نے ایک ٹویٹ کیا ہے جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ ”آپ اِدھر جائیں اُدھر جائیں آپ کو عالمی سطح پر تاج پہنایا جائے گا۔ میں نے آپ سے بہت کچھ سیکھا ہے آپ ایک حقیقی سپر اسٹارہیں”. فہد مصطفی ہوں یا ہمایوں سعید اور فرحان سعید ان سب کی طرف شان شاہد کی سٹیٹمنٹ پر رد عمل

    بتا رہا ہے کہ ان کو شان شاہد کی یہ بات کسی طور بھی اچھی نہیں لگی. تاہم شان شاہد نے اپنے ہی بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ میرا مطلب وہ نہیں جو لیا گیا ہے کہ میں نے تو صرف یہ کہا ہے کہ روٹین کے موضوعات سے ہٹ کر کام ہونا چاہیے لیکن لگتا ہے میڈیا کو کنٹرورسی پیدا کرنے کی عادت ہے. شان شاہد اپنے ہی بیان کی وجہ سے آگئے ہیں اچھی خاصی تنقید کی زد میں.

  • فرحان سعید نے ہمایوں سعید سے کہہ دیا چاہے ادھر جائیں یا ادھر جائیں لیکن ٹچ بٹن دیکھنے ضرور جائیں

    فرحان سعید نے ہمایوں سعید سے کہہ دیا چاہے ادھر جائیں یا ادھر جائیں لیکن ٹچ بٹن دیکھنے ضرور جائیں

    اداکار فرحان سعید جن کی 25 نومبر کو فلم ٹچ بٹن ریلیز ہونے جا رہی ہے انہوں نے گزشتہ روز اداکار ہمایوں سعید کو ٹیگ کرکے ایک ٹویٹ کیا جس میں انہوں نے لکھا کہ ”چاہے ادھر جائیں یا اُدھر جائیں‌لیکن ٹچ بٹن دیکھنے ضرور جائیں آپ ہماری انسپریشن ہیں ” . اس ٹویٹ کو قوٹ ری ٹویٹ کرکے ہمایوں سعید نے لکھا کہ ”سنا ہے جب پیار ہوتا ہے تو بندہ آپے سے باہر ہوتا ہے ، ٹچ بٹن بھی دیکھنے ضرور جائوں گا” انہوں نے عروہ حسین ، فرحان سعید اور قاسم علی مرید کو آل دا بیسٹ بھی کہا .
    ٹچ بٹن بچیس نومبر کو ریلیز ہو نے جا رہی ہے اس میں فیروز خان ، سونیا حسین ، ایمان علی اور فرحان سعید مرکزی کرداروں میں نظر آرہے ہیں جبکہ عروہ حسین اس فلم کی پرڈیوسر ہیں اور عروہ نے اس میں ایک آئٹم سانگ بھی کیا ہے. عروہ کہتی ہیں کہ یہ ایک سیچوایشنل سانگ ہے جو میں نے فرحان اور قاسم علی مرید کے کہنے پر کیا . ہم نے فلم پر بہت محنت کی ہے امید ہے کہ شائقین ضرور پسند کریں گے . واضح رہے کہ اس فلم میں جتنے بھی فنکار ہیں وہ سب کسی نہ کسی حوالے سے ایک عرصے سے خبروں میں ہیں اسی لئے فلم کی پرموشن کے رنگ کچھ پھیکے ہی نظر آرہے ہیں دیکھنا یہ ہے کہ یہ فلم سینما گھروں میں شائقین کو لانے میں کتنا کامیاب ہوپاتی ہے.

  • ادھر بھی جائوں گا ادھر بھی جائوں ضرار دیکھنے بھی جائوں گا ہمایوں سعید کا شان کو جواب

    ادھر بھی جائوں گا ادھر بھی جائوں ضرار دیکھنے بھی جائوں گا ہمایوں سعید کا شان کو جواب

    اداکار شان شاہد جن کی 25 نومبر کو فلم ضرار ریلیز ہونے جا رہی ہے اس فلم میں ان کے ساتھ مرکزی کردار میں‌ماڈل کرن ملک نظر آرہی ہیں. شان شاہد نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں کہا کہ ادھر نہیں جائوں گی ادھر نہیں‌جائونگی سے نکلیں گے تو کسی دوسرے موضوع پہ کام ہوگا. شان کی اس بات کی جواب میں اداکار ہمایوں سعید نے ردعمل دیتے ہوئے ایک ٹویٹ کیا اس میں شان شاہد کا یہ بیان اور ان کی تصویر لگا کر لکھا ” ادھر بھی جائونگا ادھر بھی جائونگا اور ضرار دیکھنے بھی جائونگا، شان بھائی بہت مبارک ہو اور اللہ کامیابی دے. ہمایوں سعید کی اس

    پوسٹ کو بہت سارے سوشل میڈیا صارفین انجوائے کررہے ہیں . کچھ صارفین ہمایوں سعید کی اس پوسٹ کے حق میں‌ بات کررہے ہیں اور کچھ صارفین شان شاہد کی بات سے متفق نظر آرہے ہیں. یاد رہے کہ شان شاہد کو شکایت ہے کہ آج کل پرڈیوسرز خود ہی پیسہ لگا کر خود ہی ہیرو آتے ہیں ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ انڈسٹری کراچی لاہور میں نہ بٹے سب مل کر کام کریں . جبکہ شان شاہد کے رویے سے بہت سارے فلم میکرز کو شکایت ہے جس کی وجہ سے وہ ان کے ساتھ کام کرنے کو ترجیح نہیں دیتے.

  • ہمایوں سعید خود کو بڑا فنکار سمجھتا ہے ناصر ادیب

    ہمایوں سعید خود کو بڑا فنکار سمجھتا ہے ناصر ادیب

    ناصر ادیب نے حال ہی میں انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا ہے کہ ہمایوں سعید نے میری ایک دو فلموں میں کام کیا لیکن اسکو کرداروں‌پر اعتراض تھا وہ چاہتا تھا کہ اس کو سلطان راہی کے ٹائپ کے کردار ملیں. ناصر ادیب نے مزید کہا کہ جنگ بنیادی طور پر تب شروع ہوئی جب کراچی کے فنکاروں نے فلموں میں کام کرنا شروع کیا اور ہمایوں سعید کو کام نہیں دیا گیا. میں ان سب کو اون کرتا ہوں لیکن یہ ہمیں‌اون نہیں‌کرتے . کراچی کی جو فلمیں ہیں مجھے تو بہت اچھی لگتی ہیں لیکن لوگوں‌کو لگتا ہے کہ جیسے یہ لانگ پلے چل رہا ہے اور اس میں گانے ہیں.

    انہوں نے کہا کہ ٹی وی فلم کے رائٹر میں‌جو بنیادی فرق ہے وہ یہ ہے کہ ٹی وی کا رائٹر قطرے سے دریا بناتا ہے اور فلم کا رائٹر دریا کو کوزے میں بند کر دیتا ہے. مجھے بلال لاشاری نے اون کیا تو نتیجہ آپ سب کے سامنے ہے . لوگ پوچھتے ہیں کہ دا لیجنڈ اف مولا جٹ پنجابی میں‌نہیں‌بنائی گئی تو میں ان سے کہتا ہوں کہ پنجابی فلم انتقام پر بیس کرتی ہے اسکے لئے انتقام کی زبان پنجابی ہونی چاہیے، پیار محبت ، دشمنی ، ہر چیز کا مزہ پنجابی میں ہی ہے . پنجابی نہایت ہی میٹھی زبان ہے. دا لیجنڈ آف مولا جٹ نے انڈین فلموں‌ کے بزنس کو بھی متاثر کیا ہے.

  • ڈاکٹر حسنات کا کردار ادا کرنا ایک بڑی ذمہ داری تھی ہمایوں سعید

    ڈاکٹر حسنات کا کردار ادا کرنا ایک بڑی ذمہ داری تھی ہمایوں سعید

    ہمایوں سعید کے مداحوں کے لئے یقینا فخر کی بات ہے کہ ان کے پسندیدہ فنکار ہمایوں سعید ڈاکٹر حسنات کا کردار ادا کررہے ہیں. ہمایوں سعید
    سیریز ’دی کراؤن‘ کے سیزن فائیو میں بطور ڈاکٹر حسنات دکھائی دیں گے ، ہمایوں سعید نے گزشتہ روز اپنے کردار کی ایک جھلک تصویر کے زریعے مداحوں کے ساتھ شئیر کی . ہمایوں سعید دی کراؤن کے پانچویں سیزن میں برطانوی شہزادی کے مقابل ایک پاکستانی سرجن کا کردار ادا کر رہے ہیں۔دی کراؤن میں 31 سالہ آسٹریلین اداکارہ الزبتھ ڈیبکی شہزادی ڈیانا کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ جیسے ہی ہمایوں سعید نے اپنے کردار کی تصویری جھلک مداحوں کے ساتھ شئیر کی تو ان کے مداحوں نے اس پوسٹ کے کمنٹس باکس میں‌کمنٹس کرنے شروع کر دئیے زیادہ شائقین نے یہی لکھا کہ ہم اس سیریز کی ریلیز کے منتظر ہیں اور دیکھنا چاہتے ہیں کہ آپ ڈاکٹر حسنات کے کردار میں‌کیسے لگ رہے ہو. نیٹ فلیکس پر جاری

    ہونے والی اس سیریز کا بے چینی سے انتظار کیا جا رہا ہے. ہمایوں سعید نے اپنے کردار کے حوالے سے ورائٹی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر حسنات کا کردار کرنا ایک بہت بڑی ذمہ داری تھی ،میں سمجھتا ہوں کہ ڈاکٹر حسنات ہر حوالے سے ایک عام سے آدمی تھے اور ان کی شخصیت بھی عام مردوں کی طرح تھی وہ نہایت ہی سادہ انسان تھے شاید اسی چیز سے شہزادی ڈیانا متاثر ہو گئیں تھیں ورنہ تو ڈاکٹر حسنات اور شہزادی ڈیانا کی شخصیت ایک دوسرے سے بہت مختلف تھی. مجھے امید ہے کہ میرے کردار کو بہت پسند کیا جائیگا .