Baaghi TV

Tag: ہم ایوارڈز

  • ملکی حالات کی پریشانی بجا ہے لیکن اسکا غصہ ایکدوسر ے پر نہ نکالیں حدیقہ کیانی

    ملکی حالات کی پریشانی بجا ہے لیکن اسکا غصہ ایکدوسر ے پر نہ نکالیں حدیقہ کیانی

    پاپ گلوکار اور اداکارہ حدیقہ کیانی جو کہ مسلسل سیلاب زدگان کے لئے کام کررہی ہوں انہوں نے کہا ہے کہ ملکی حالات خراب ہیں سیلاب کی وجہ سے بڑے پیمانے پر تباہی نے سب کو پریشان کررکھا ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ دوسروں پر اپنا غصہ نکالیں۔ یہ وقت ایک دوسرے پر غصہ نکالنے کا نہیں ہے بلکہ ایک دوسرے کی مدد کرنے کا ہے۔ سیلاب زدگان کی مددکرنے کا ہے۔حدیقہ کیانی کو حال ہی میں کینڈا میں منعقد ہونے والے ایوارڈ میں بیسٹ سینسیشن ایوارڈ دیا گیا ، حدیقہ کیانی نے اس ایوارڈ کا ایک کلپ شئیر کرتے ہوئے لکھاکہ میں خود کو اس ایوارڈ کے

    قابل نہیں سمجھتی۔ یاد رہے کہ اس بار ہونے والے ہم ایوارڈ پربہت تنقید کی گئی اور تنقید کی بنیادی وجہ اس بار سیلاب تھا ، ناقدین کا کہنا تھا کہ سیلاب کی وجہ سے اس تقریب کو کینسل کر دیا جانا چاہیے تھا، بہت ساری سلیبرٹیز کو تنقید کا شدید نشانہ بنایا گیا. دوسری طرف جو سیلبرٹیز سیلاب زدگان کے لئے کام کررہی ہیں ان کا تو نام بھی نہیں لیا جا رہا ہے. حدیقہ کیانی سیلاب زدگان کی ہر ممکن مدد کررہی ہیں اور اب انہوں نے سیلاب سے متاثرہ تین گاﺅں کی بحالی کا کام اپنے ذمہ لے لیا ہے جس کے لئے وہ دن رات کام کررہی ہیں ۔

  • ماہرہ  خان میں آپ کے ساتھ ہوں میرا سیٹھی نے ایسا  کیوں کہا؟

    ماہرہ خان میں آپ کے ساتھ ہوں میرا سیٹھی نے ایسا کیوں کہا؟

    جب سے پاکستان سیلاب کی زد میں آیا ہے ہر کوئی اپنے تائیں جتنا ہو سکے سیلاب زدگان کی مدد کر رہا ہے. اور آرٹسٹ برادری اس میں سب سے زیادہ بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے . آرٹسٹ پوری دنیا میں جا کر فنڈز اکٹھے کررہے ہیں تاکہ ملک واپس آکر اپنے بہن بھائیوں کی مدد کر سکیں، چونکہ فنکاروں کے ساتھ گلمیر جڑا ہوتا ہے اس لئے اگر وہ کہیں سجے سنورے نظر آجائیں تو سوشل میڈیا پر ان کو ٹرول کیا جاتا ہے ایسا ہی ہورہا ہے کہ ہم ایوارڈز میں شرکت کرنے والے فنکاروں کے ساتھ. ماہرہ خان خاصی آئی ہوئی ہیں تنقید کی زد میں . ان پر ایک کالمسٹ نے تنقید کی جس پر ماہرہ نے انہیں کہا کہ آپ اپنا کام کریں میں اپنا کام کررہی ہوں میں بس دکھاوا نہیں کررہی اگر تصویر لگائوں گی تو کہہ دیا

    جائیگا دکھاو کررہی ہے. ماہرہ خان کے اس ٹویٹ کے بعد اداکارہ و میزبان میرا سیٹھی نے دیا سوشل میڈیا پر ماہرہ خان کا ساتھ اور انہوں نے لکھا کہ ماہرہ میں آپ کے ساتھ ہوں ، میں جب بلوچستان میں امدادی کام کررہی تھی تو مجھے یہ ہوتا تھا کہ تصویر بنا کر لگائی تو لوگ کہیں گے دکھاوا کررہی ہے میں ڈر ڈر کر فوٹو شئیر کرتی تھی ، میں جانتی ہوں کہ ماہرہ خان ہوں یا دیگر فنکار سب سیلاب متاثرین کے لئے فنڈز اکٹھے کررہے ہیں ، فرق بس یہ ہے کہ فنکار اسکی تشہیر نہیں کرتے. یوں نجم سیٹی کی بیٹی میرا سیٹھی نے ماہرہ خان کا ساتھ دیکر ٹرول کرنے والوں کا منہ بند کیا.

  • ہم ایوارڈز میں شرکت کے لئے سٹائلنگ پر ، عاطف اسلم نے کیا اپنی اہلیہ سارا کا شکریہ ادا

    ہم ایوارڈز میں شرکت کے لئے سٹائلنگ پر ، عاطف اسلم نے کیا اپنی اہلیہ سارا کا شکریہ ادا

    پاکستانی گلوکار لاکھوں دلوں کی دھڑکن عاطف اسلم ایک ایسا نام ہے جو کسی تعارف کا محتاج نہیں۔ وہ 17 سال سے زائد عرصے سے میوزک انڈسٹری سے منسلک ہیں۔ پاکستانیوں کے دلوں پر راج کرنے سے لے کر بین الاقوامی سطح پر پذیرائی حاصل کرنے والے عاطف اسلم کی جادوئی آواز نے ہر دل کو جیتا ہے. بالی وڈ کے نامور ہیروز پر عاطف اسلم کی آواز میں گائے گانے پکچرائز ہو چکے ہیں . عاطف اسلم نے حال ہی میں کینڈا میں ہونے والے ہم ایوارڈز میں شرکت کی ہے اور اس میں وہ ایک منفرد انداز میں نظر آئے ان کی سٹائلنگ کافی ہٹ کر تھی . عاطف اسلم نے اپنی سٹائلنگ کی تصویر انسٹاگرام پر شئیر کرکے اپنی اہلیہ سارا بھروانہ کا شکریہ ادا کیا. یوں کہا جا سکتا ہے کہ ہر دلعزیز گلوکار عاطف اسلم اس

    بار ہم ایوارڈز میں ایک الگ ہی انداز میں نظر آئے۔ گلوکار کو ان کی اہلیہ سارہ بھروانہ نے سٹائلنگ کروائی . عاطف اسلم نے ہم ایوارڈز میں پرفارم بھی کیا. یاد رہے کہ عاطف اسلم نے سارا بھروانہ سے محبت کی شادی کی دونوں ایک دوسرے کی تعریفیں کرتے نظر آتے ہیں. دونوں 2013 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے. عاطف اسلم گلوکاری کے ساتھ ساتھ اداکاری کرتے بھی کبھی کبھار دکھائی دیتے ہیں. عاطف اچھے گلوکار ہونے کے ساتھ ساتھ اچھے اداکار بھی ہیں.

  • ماہرہ خان کے گارڈ کی اور ایکٹنگ پر لوگ ناراض

    ماہرہ خان کے گارڈ کی اور ایکٹنگ پر لوگ ناراض

    جیسا کہ سب جانتے ہیں کہ ہم ٹی وی کے ایوارڈز کے لئے گزشتہ کچھ دنوں سے پاکستان کی نامور شوبز شخصیات کینڈا پہنچی ہوئیں تھیں ماہرہ خان ہو یا ریما خان ہر کوئی ان ایوارڈز میں موجود تھا.ماہرہ خان اور ریما خان جن کے بارے میں سب جانتے ہیں کہ دونوں کی آپس میں کافی اچھی دوستی ہیں جب بھی ایک دوسرے کے ساتھ ملتی ہیں عزت احترام کو ملحوظ خاطر رکھتی ہیں. کینڈا ایوارڈز کے دوران جب ان دونوں اداکارائوں کا آمنا سامنا ہوا تو دونوں ایک دوسرے کو دیکھ کر کافی خوش ہوئیں اور ایک دوسرے کا حال پوچھنے کھڑی ہو گئیں اور ہنس مسکر کر ایک دوسرے سے بات کرتی رہیں لیکن ماہرہ خان

    کا گارڈ مسلسل ریما اور ماہرہ خان کے درمیان ہاتھ سے فاصلہ رکھنے کی کوشش کرتا رہا. اس واقعہ کی وڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے. اور سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ماہرہ خان کے گارڈ کا یہ عمل ریمان خان کی انسلٹ کے برابر ہے اسکو ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا اور ماہرہ خان کو بھی چاہیے تھے کہ وہ اپنے گارڈ سے کہتیں کہ وہ ایسا نہ کریں. یاد رہے کہ اس بار جو ہم ایوارڈ دئیے گئے ہیں ان پر کافی سوال اٹھے ہیں اور شائقئن ان ایوارڈز کی تقسیم سے بہت زیادہ خوش نہیں ہیں.

  • نعمان اعجاز کے بیٹے  زاویار کو کینڈا میں حال ہی میں ملا ایوارڈ پڑ گیا گلے دونوں باپ بیٹے کے گلے

    نعمان اعجاز کے بیٹے زاویار کو کینڈا میں حال ہی میں ملا ایوارڈ پڑ گیا گلے دونوں باپ بیٹے کے گلے

    زاویار نعمان جو کہ سینئر اداکار نعمان اعجاز کے بیٹے ہیں ان کو حال ہی میں کینڈا میں ہونے والے ایوارڈ میں بیسٹ سینسیشن ایوارڈ ملا ہے اس ایوارڈ کے بعد ناقدین نے اپنی تنقید کی توپوں کے رخ نعمان اعجاز کی طرف کر لئے ہیں . ان کہنا ہے کہ ماضی میں نعمان اعجاز ایوارڈز شو میں میرٹ کا خیال نہ رکھے جانے کی بات کرتے رہے ہیں. اب جب ان کے بیٹے کو ایوارڈ ملا ہے تو اس پر وہ کیوں خوش ہیں؟‌اب انکو کیوں نہیں لگا کہ ان کے بیٹے کو ایوارڈ ہم ٹی وی نے انہیں خوش کرنے کے لئے دیا ہے. سوشل میڈیا پر چھڑی اس بحث میں یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ نعمان اعجاز کے بیٹے نے

    ابھی تک ایسا کونسا کام کیا ہے کہ جو غیر معمولی تھا اور اسے ایوارڈ ملنا بہت ضروری تھا اور وہ بھی بیسٹ سینسیشن . ناقدین کا یہ بھی کہنا ہے کہ زاویار کو ایوارڈ میرٹ پر نہیں سفارش کی بنیاد پر ملا ہے اور وہ سفارش ہے نعمان اعجاز کی نعمان خود جو ہم ٹی وی کے ڈراموں میں کام کرتے ہیں اور صرف انہیں خوش کرنے کے لئے ان کے بیٹے کو ایوارڈ دیکر کسی دوسرے حقدار کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے. یاد رہے کہ زاویار کے کریڈٹ پر بہت زیادہ ڈرامے نہیں ہیں ان کے ہٹ ڈراموں میں قصہ مہربانو کا ہے ابھی وہ ٹی وی پر سٹرگلنگ فیز میں ہیں لیکن ایسا لگ رہا ہے کہ ان کو ہم ٹی وی کی طرف سے ایوارڈ دئیے جانا پڑ گیا ہے دونوں باپ بیٹے کے گلے.

  • ماہرہ ، احسن خان، آئزہ خان، اسامہ خالد بٹ ، عمران اشرف ،اقرا عزیز نے ہم ایوارڈز کا میلہ لوٹ لیا

    ماہرہ ، احسن خان، آئزہ خان، اسامہ خالد بٹ ، عمران اشرف ،اقرا عزیز نے ہم ایوارڈز کا میلہ لوٹ لیا

    حال ہی میں کینڈا میں ہم ایوارڈز کا انعقاد ہوا ہے جن کو ایوارڈز ملے ہیں ان کی تفصیلات کچھ یوں ہیں. بیسٹ ایکٹر میل جیوری ایوارڈ احمد علی اکبر کو ملا یہ یوارڈ انہیں ماہرہ خان اور شہزاد خالد نے دیا. اقراء عزیزکو بیسٹ فی میل ایکٹریس جیوری ایوارڈ ڈرامہ سیریل رقیب سے کے لئے ملا یہ ایوارڈ انہیں نعمان اعجاز اور محمد شاہنواز نے دیا. مومنہ درید کو بیسٹ ڈرامہ پری زاد کے لئے جیوری ایوارڈ ملا یہ ایوارڈ انہیں سلطانہ صدیقی اور دانیال کامران نے دیا. آئزہ خان اور اسامہ خالد بٹ کو بیسٹ کپل ایوارڈ چپکے چپکے کےلئے دیا گیا انہیں یہ ایوارڈ ہانیہ عامر اور فرحان سعید نے دیا. آئزہ خان کو چپکے چپکے کےلئے بیسٹ فی میل پاپولر ایکٹریس کا ایوارڈ دیا گیا ان کو یہ ایوارڈ کاشف مجید اور احسن خان نے دیا. بیسٹ ڈائریکٹر شہزاد کشمیری کو پری زاد کے لئے ایوارڈ ملا یہ

    ایوارڈ انہیں ثانیہ سعید اور درید قریشی نے دیا. ہاشم ندیم کو بیسٹ ڈرامہ رائٹر کا ایوارڈ پری زاد کے لئے دیا گیا انہیں یہ ایوارڈ نعمان اعجاز اور زیبا بختیارنے دیا .احسن خان کونیگیٹیو کردار کےلئے قصہ مہربانو پر ایوارڈ دیا گیا انہیں یہ ایوارڈ اسامہ خالد بٹ اور سلوا لیون نے دیا. شہزاد شیخ کو بیسٹ نیگٹیو کردار ڈرامہ سریل پھانس کے لئے دیا گیا.ثانیہ سعید کو ڈرامہ سیریل رقیب سے میں امپیکٹ فل کردار کرنے پر ایوارڈ دیا گیا. پری زاد میں بیسٹ سپورٹنگ ایکٹر کا ایوارڈ عدیل افضل کو دیا گیا اسی طرح سے صبور علی کو بیسٹ فی میل سپورٹنگ ایکٹریس کا ایوارڈ ملا.
    عمران اشرف اقراء عزیز کو ڈرامہ سیریل رانجھا رانجھا کردی کے لئے ایوارڈ دیا گیا . نو بجے کی سلاٹ کے لئے مرزا زین اور زینب شبیر کو یار نہ وچھڑے کے لئے ایوارڈ دیا گیا. بے مول وفا کے لئے علی عباس اور کومل میر کو ایوارڈ دیا گیا.بشری انصاری کو سپیشل ایوارڈ دیا گیا. زارا نور عباس اور عروہ حسین نے ایکساتھ پرفارمنس دی.ہانیہ عامر اور فرحان سعید نے بھی پرفارمنس دی.عاطلف اسلم نے پرفارم کیا .ماہرہ خان اور بلال اشرف نے ایک ساتھ پرفارمنس دی. اذان سمیع خان نے بھی پرفارمنس دی. اشنا شاہ ، حریم شاہ اور احسن خان ، علی رحمان خان اور یاسر حسین نے شو کو ہوسٹ کیا. احمد علی بٹ نے شو کے دوران مزاحیہ سیشن پیش کیا . زاوایار نعمان ، ارسلان نصیر ، مومن ثاقب ، ایمن سلیم کو بیسٹ سینسیشل ایوارڈز دئیے گئے.

  • فرحان سعید اور ہانیہ عامر کی ہم ایوارڈز میں ایک ساتھ شرکت ، ایک ہی گاڑی میں پہنچے

    فرحان سعید اور ہانیہ عامر کی ہم ایوارڈز میں ایک ساتھ شرکت ، ایک ہی گاڑی میں پہنچے

    اداکار و گلوکار فرحان سعید اور ہانیہ عامر جن کی دوستی کے آج کل ہیں کافی چرچے. ان دونوں نے حال ہی میں ہم ایوارڈز میں شرکت کی ہے. دونوں ایک ساتھ ایوارڈز کی تقریب میں پہنچے، فرحان سعید نے گاڑی سے اتر کر ہانیہ عامر کےلئے گاڑی کا دورازہ کھولا اور ہاتھ پکڑ کر ان کو گاڑی سے نیچے اتارا. دونوں کو دیکھ کر وہاں موجود مداحوں نے خوشی میں کافی شور مچایا اور ان کے ساتھ سلیفیاں لیں . فرحان اور ہانیہ دونوں گاڑی سے اترتے ساتھ ہی اپنے مداحوں کے پاس پہنچے اور ان کے ساتھ تصاویر بنوائیں. ہانیہ عامر اور فرحان سعید نے ان ایوارڈز میں

    ایکساتھ پرفارمنس بھی دی. اس پرفارمنس کی ریہرسل کی وڈیوز پچھلے دنوں سوشل میڈیا پر خاصی وائرل بھی رہی ہی. دونوں ایک ساتھ ڈرامہ سیریل میرے ہمسفر میں‌ کام بھی کررہے ہیں.ان کی آن سکرین جوڑی کو کافی پذیرائی حاصل ہو رہی ہے. ان دونوں‌ کے درمیان دوستی کے بھی کافی چرچے ہورہے ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ شاید یہ پاکستانی شوبز انڈسٹری کا نیا جوڑا بننے جا رہا ہے تاہم دونوں طرف سے ابھی اس قسم کا اعتراف نہیں کیا گیا نہ ہی انہوں نے اپنی دوستی کا اعتراف کیا ہے. لیکن دونوں کی آن سکرین کیمسٹری کو کافی پسند کیا جا رہا ہے شائقین ان کوایک ساتھ دیکھنے کےلئے کافی بےتاب نظر آتے ہیں.

  • ماہرہ خان کا کینڈا میں مداحوں نے کیا پرتپاک استقبال

    ماہرہ خان کا کینڈا میں مداحوں نے کیا پرتپاک استقبال

    اداکارہ ماہرہ خان جن کو پاکستان اور بھارت نیز پوری دنیا میں جہاں جہاں پاکستانی شوبز انڈسٹری کو فالو کیا جاتا ہے سراہا جاتا ہے. ماہرہ خان ہم ایوارڈز کے لئے کینڈا پہنچی ہوئی ہیں. گزشتہ روز کینڈا میں ہم ایوارڈز کی تقریب منعقد ہوئی اس تقریب کےلئے ماہرہ خان پہنچیں اُس جگہ جہاں تقریب کا انعقاد ہو رہا تھا. جس مقام پر ایوارڈز کی تقریب منعقد ہو رہی تھی اس کے باہر مداحوں کی ایک بڑی تعداد کھڑی ہوئی تھی جیسے ہی ماہرہ خان وہاں پہنچیں تو مداحوں نے ماہرہ ماہرہ کے نعرے لگانا شروع کر دئیے جوان بچیاں بزرگ خواتین

    بھی ماہرہ خان کی ایک جھلک دیکھنےکےلئے بےتاب تھیں. ماہرہ خان کالے رنگ کا لباس زیب تن کئے ہوئے تھیں نہایت ہی دلکش لگ رہیں تھیں. ماہرہ خان نے اپنی ایک جھلک کو دیکھنے آئی ایک بزرگ خاتون کو گلے لگایا اور کچھ لڑکیوں کو آٹوگراف بھی دئیے. ماہرہ خان نے نہایت ہی پرجوش طریقے سے ان سب سے ملاقات کی. یاد رہے کہ ماہرہ خان سمیت پاکستان شوبز انڈسٹری کے تقریبا سٹارز اس وقت کینڈا میں موجود ہیں. ان سب پر خاصی تنقید بھی کی جا رہی ہے ناقدین کا کہنا ہے کہ پاکستان سیلاب سے ڈوبا ہوا ہے اور فنکاروں‌ کو ایوارڈز کی سوجھ رہی ہے.

  • فنکاروں پر تنقید کرنے والے سیلاب زدہ علاقوں میں جا کر کیا خود کشتیاں چلا رہے ہیں ؟ بشری انصاری

    فنکاروں پر تنقید کرنے والے سیلاب زدہ علاقوں میں جا کر کیا خود کشتیاں چلا رہے ہیں ؟ بشری انصاری

    اداکارہ بشری انصاری نے حال ہی میں ایک وڈیو شئیر کی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ میں انڈس ہسپتال کی طرف سے سیلاب زدگان کےلئے فنڈ ریزنگ کرنے دبئی آئی ہوں، ہماری پوری توجہ سیلاب زدگان کی طرف ہے. میں سن رہی ہوں کہ کچھ لوگ ہم ایوارڈز پر تنقید کررہے ہیں، حالانکہ یہ تنقید بالکل ہی بےجا ہے کیونکہ یہ سمجھنا چاہیے کہ جب کسی ایونٹ کے انعقاد کا پلان کیا جاتا ہے تو اس ھوالے سے منصوبہ بندی مہینوں پہلے شروع کر دیاجاتی ہے،بھاری پیمانے پر پیسہ لگتا ہے یہ کوئی آسان نہیں ہوتا کہ ایکدم سے کسی بھی ایونٹ جس کی تیاریاں مہینوں پہلے کر لی گئی ہوں اسکو کینسل کر دیا جائے. سلطانہ صدیقی نے اعلان کیا ہے کہ ان ایوارڈز اور یہاں پر ہم جو تقاریب کررہے ہیں ان سے حاصل ہونے والی آمدنی

    کا پانچ فیصد ہم سیلاب زدگان کو دیں گے جو کہ اچھی خاصی امائونٹ بنتی ہے.بشری انصاری نے یہ بھی کہا کہ جس طرح سے کرکٹرز کھیل کے زریعے فنڈز اکٹھے کر کے سیلاب زدگان کو دے رہے ہیں اسی طرح سے فنکار بھی کررہے ہیں. جو لوگ فنکاروں پر تنقید کررہے ہیں کیا وہ سیلاب زدہ علاقوں میں کشتیاں چلا رہے ہیں؟ نہیں نا .اسلئے ہم سب اپنی طرف سے جو جو کرسکتے ہیں کر رہے ہیں ایک دوسرے پر تنقید کرنے کی بجائے اپنا اپنا کام کرنا چاہیے. اور یقین رکھیے کہ سب ٹھیک ہوجائیگا.

  • ہر طرف سے تنقید کے بعد ہم ٹی وی کو بھی دینی پڑ گئی وضاحت

    ہر طرف سے تنقید کے بعد ہم ٹی وی کو بھی دینی پڑ گئی وضاحت

    گزشتہ ماہ پاکستان کو سیلاب کی آفت نے آن گھیرا ہر حوالے سے بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے. پوری دنیا میں اس سیلاب کی وجہ سے تشویش کی لہر دوڑ گئی.یہی وجہ ہے کہ ہالی وڈ اداکارہ انجلینا جولی پاکستان تشریف لائی ہیں اور سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کررہی ہیں. ہم ایوارڈز جو کہ پہلے سے ہی طے کئے جا چکے تھے کہ کینڈا میں 24 ستمبر کو انجام پائیں گے. یوں ایوارڈز کے انعقاد کی تاریخ اور تیاریاں پہلے سے ہی چل رہیں تھیں ٹکٹیں بھی آرٹسٹوں کو موصول ہو چکی تھیں. اسلئے ان ایوارڈز کا رکنا ناممکن تھا ورنہ بہت بڑے پیمانے پر نقصان ہوجاتا. لیکن ہم ٹی وی پر اس موقع پر ایوارڈز کا انعقاد کروانے پر بہت زیادہ تنقید ہو رہی ہے. ایسے میں ہم ٹی وی کو وضاحت دینی پڑ گئی ہے اس نے ایک نوٹ

    جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پہلے بھی اعلان کر چکے ہیں کہ ہم ایوارٍڈز کے پلیٹ فارم کو ہم سیلاب متاثرین کے لئے فنڈز اکٹھے کرنے کے لئے استعمال کررہے ہیں. ہم ٹی وی نے یہ بھی کہا ہے کہ ہم گالا نائٹ بھی کروا رہے ہیں اور اس سے حاصل ہونے والی رقم کو سیلاب زدگان کے نام کر دیا جائیگا. یوں ہر طرف سے بے انتہا تنقید کے بعد ہم ٹی وی کو اپنا موقف دینا پڑا یوں انہوں نے کلئیر کر دیا ہے کہ وہ وہاں سیلاب زدگان کو نہیں بھولے ان کے لئے فنڈز اکٹھے کررہے ہیں.