Baaghi TV

Tag: ہم ایوارڈز

  • ہم سیلاب زدگان کو بھولے نہیں، کینڈا میں  فنڈز اکٹھے کررہے ہیں اشنا شاہ کی وضاحت

    ہم سیلاب زدگان کو بھولے نہیں، کینڈا میں فنڈز اکٹھے کررہے ہیں اشنا شاہ کی وضاحت

    24 ستمبر کو کینڈا میں ہم ایوارڈز کی تقریب بڑے پیمانے پر منعقد ہونے جا رہی ہے اس کے لئے تقریبا آرٹسٹ کینڈا پہنچے ہوئے ہیں. جن آرٹسٹوں نے ایوارڈز میں‌ پرفارمنس دینی ہے ان کی ڈانس ریہرسلز کی وڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں . اُدھر ان سب کا مقابلہ انجلینا جولی سے کیا جا رہا ہے اور کہا جا رہا ہےکہ ایک انگریز آرٹسٹ پاکستان آکر سیلاب زدگان کے ساتھ کھڑی ہے اور ہمارے فنکار کینڈا پہنچے ہوئے ہیں. اداکارہ اشنا شاہ نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں لکھاکہ ہم سب کینڈا ایوارڈز کے لئے آئے ہوئے ہیں ہم سب پر جو تنقید ہو رہی ہے وہ خاصی پریشان کن ہے. ایسا نہیں ہے کہ ہم سیلاب زدگان کو بھولے بیٹھے ہیں ، ہم سب ان کے ساتھ اس دکھ کی گھڑی میں کھڑے ہیں اور ہم

    یہاں سکون سے نہیں بیٹھے بلکہ ان کے لئے فنڈز جمع کرتے پھر رہے ہیں. اشنا شاہ نے یہ بھی بتایا کہ لوگوں نے رات کے کھانے کے ٹکٹ کے لیے 1500 ڈالر تک کے ٹکٹ خریدے، نیلامی میں اشیا ہزاروں ڈالر میں فروخت ہوئیں۔ تمام فنڈز سیلاب کی امداد کے لیے دیا جا رہا ہے اور اسی لیے ہم یہاں آئے ہیں۔اشنا شاہ کے ساتھ ساتھ بہت سارے فنکار کینڈا جانے کو جسٹیفائی کررہے ہیں اور ان کا کہنا ہےکہ ہم یہاں سیلاب زدگان کی مدد کے لئےفنڈز اکٹھے کررہے ہیں ان سب کا کہنا ہے کہ ہم بالکل بھی نہیں بھولے کہ ہمارے بہن بھائی مشکل میں ہیں اور ہماری مدد کے منتظر ہیں.

  • ہانیہ عامر اور فرحان سعید کی ڈانس ریہرسل وڈیو وائرل

    ہانیہ عامر اور فرحان سعید کی ڈانس ریہرسل وڈیو وائرل

    ڈرامہ سیریل ” میرے ہمسفر” سے مشہور ہونے والی جوڑی ہانیہ عامر اور فرحان سعید کی گزشتہ روز سے ایک وڈیو کافی وائرل ہے. گزشتہ رات ہانیہ عامر کے نام کا ٹرینڈ بھی اسی وڈیو کی وجہ سے چلتا رہا.وڈیو میں ہانیہ عامر اور فرحان سعید کو ڈانس کی ریہرسل کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے . یہ ڈانس ریہرسل کشمیر ہم ایوارڈز کے لئے ہے. ہم ایوارڈز 24 ستمبر کو کینڈا میں ہونے جا رہے ہیں جس کے لئے ایوارڈز میں نا مزد شخصیات کینڈا پہنچ چکی ہیں.ہم ایوارڈز کی تیاری زوروں پر ہے اور جس جس نے بھی ایوارڈز میں پرفارمنس دینی ہے وہ تیاری میں لگا ہوا ہے. ایسی ہی تیاری فرحان سعید اور ہانیہ عامر بھی کررہے ہیں. دونوں کی ڈانس ڈیہرسل وڈیو کافی وائرل ہے اور دونوں کو ایک ساتھ پسند بھی بہت کیا جاتا ہے.ہم ایوارڈز

    میں ہمیشہ کی طرح اس بار بھی مزے مزے کی پرفارمنس دیکھنے کو ملیں گی اور لوگوں کے من پسند فنکاروں کو ایوارڈ سے نوازا جائیگا. یاد رہے کہ فرحان سعید اور ہانیہ عامر کی آن سکرین جوڑی کو ان کی بہترین کیمسٹری کی وجہ سے بے حد پسند کیا جاتا ہے دونوں کی جوڑی نے ڈرامہ سیریل میرے ہمسفر میں شائقین کے دل جیت لئے ہیں. شائقین دونوں کی ایکساتھ ہم ایوارڈز میں پرفارمنس دیکھنے کےلئے بیتاب ہیں. یہی وجہ ہے کہ گزشتہ رات ہانیہ عامر کا ٹرینڈ بھی چلتا رہا.

  • مصنفہ صائمہ اکرم چوہدری کی مداحوں سے ووٹ دینے کی اپیل ، دلچپسپ نوٹ لکھ ڈالا

    مصنفہ صائمہ اکرم چوہدری کی مداحوں سے ووٹ دینے کی اپیل ، دلچپسپ نوٹ لکھ ڈالا

    صائمہ اکرم چوہدری جن کا شمار آج کی ایسی رائٹرز میں ہوتا ہے جو روٹین کی کہانیاں لکھنا پسند نہیں کرتیں وہ اپنے ڈراموں میں سازشیں نہیں دکھاتیں ، مار کٹائی اور افئیرز نہیں دکھاتیں. وہ فیملی کے ساتھ بیٹھ کر دیکھنے اور فیملی کو جوڑنے والی کہانیاں لکھتی ہیں. نوجوان نسل ان کے لکھے ہوئے ڈراموں کو بہت شوق سے دیکھتی ہیں. سنو چندا اور چپکے چپکے اسکی بڑی مثالیں ہیں. آج کل جیسا کہ ہم ایوارڈز کے لئے نامزدگیاں ہو چکی ہیں اب ووٹنگ کا عمل جا ری ہے ایسے میں ہر کوئی اپنے نامزد پراجیکٹ کےلئے اپنے مداحوں سے ووٹ کی اپیل کررہا ہے. ڈرامہ سیریل چپکے چپکے کی مصنفہ صائمہ اکرم چوہدری نے اپنے اسی ڈرامے کو ووٹ دینے کےلئے اپنے مداحوں سے اپیل کی اور سوشل میڈیا پر ایک دلچپسپ

    نوٹ لکھ ڈالا. صائمہ اکرم چوہدری نے لکھا ” دوستو ہم ٹی وی کے آفیشل پیج پر جا کر میمرے سیریل چپکے چپکے کو ووٹ دیں ، ورنہ میں‌نے بھی
    روتی دھوتی مار کھاتی مظلوم لڑکی کے انتہائی خبیث شوہر کے اپنی سالی سے ناجائز تعلقات والے ڈرامے لکھنا شروع کر دینے ہیں جس میں دنیا جہان کی سازشیں ، مار کٹائیاں پھپھے کٹی ٹائپ عورتیں ، اور چچا پسوڑی جیسے کرداروں کی بھرمار ہو گی، اور ان ڈراموں میں دن رات طلاقیں اور حلالے ہو رہے ہوں گے، ہیرو ستی ساوتری ہیروئین کو اغوا کرکے زبردستی نکاح کر کے خود سے محبت کروائے گا . ایک ہلکا پھلکا لکھنے والی رائٹر کو اس سیلاب میں بہنے سے بچا لیں فیصلہ آپکے ہاتھ میں ہے. صائمہ اکرم نے مزاحیہ انداز میں یہ نوٹ لکھا اور اپنے مداحوں سے چپکے چپکے ڈرامہ کو ووٹ دینے کی اپیل کی ان کے اس دلچپسپ انداز پر کافی تبصرے ہو رہے ہیں.